Baaghi TV

Author: +9251

  • شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات دونوں ممالک کیلئے افسوسناک لمحہ ہے:شازیہ مری

    شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات دونوں ممالک کیلئے افسوسناک لمحہ ہے:شازیہ مری

    کراچی :عرب امارات کی غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہوں ، ان خیالات کااظہارکرتے ہوئےشازیہ مری نے کہا ہے کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات دونوں ممالک کیلئے افسوسناک لمحہ ہے۔

    وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر شازیہ مری نے تعزیتی کتاب پر اپنے خیالات لکھے۔

    وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مزید کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات دونوں ممالک کیلئے افسوسناک لمحہ ہے مشکل اوقات میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔

    واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر اور ابو ظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان انتقال کرگئے ہیں۔

    اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کی جانب سے ابو ظہبیٰ کے حکمران شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزارت کی جانب سے جاری اعلان میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

    وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس دوران متحدہ عرب امارات کے قومی پرچم بھی سرنگوں رہیں گے جب کہ یو اے ای کی تمام وزارتوں اور اداروں میں کام آج سے ہی روک دیا گیا ہے جبکہ وفاقی اور مقامی اداروں میں بھی کسی قسم کا کام نہیں کیا جائے گا۔

  • ‏یہ کشمیر اور پاکستان کاترجمان بننےکی بجائےفرح گوگی کا ترجمان بن گیا،حمزہ شہباز

    ‏یہ کشمیر اور پاکستان کاترجمان بننےکی بجائےفرح گوگی کا ترجمان بن گیا،حمزہ شہباز

    گجرات:‏یہ کشمیر اور پاکستان کاترجمان بننےکی بجائےفرح گوگی کا ترجمان بن گیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بندوبست نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کو کھاجائے گا۔

    گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قائد نواز شريف اور شہباز شريف نے مخلوق کی خدمت کرنا سکھايا، ميری کابينہ ہونہ ہو،چينی کی قيمت 70روپے کلو پر لاؤں گا۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کبھی سازش کا رونا روتے ہو کبھی کہتے ہو جان کو خطرہ ہے، تم نے ايک کروڑ نوکرياں دينے کے بجائے لاکھوں کو بيروزگار کرديا، کيا رياست مدينہ ميں بنی گالہ کی ناجائز تجاوزات کو ريگولرائز کرايا جاتا تھا۔ عمران خان تم قوم کو دھوکا دے رہے ہو۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان تم نے پاکستانی معيشت کو ڈبوديا، جھوٹے شعبدہ باز نے چار سال غريبوں کا خون چوسا، آج بھی جھوٹی سازش کا رونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اسے تکلیف ہوتی ہے سپریم کورٹ کے دروازے رات12بجے کیوں کھلے، آئين کی سربلندی کيلئے رات ميں عدالتيں کھل سکتی ہيں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتقام نہيں ليں گے لیکن اگر تم باز نہ آئے تو تمہارے ليے جيلوں کے دروازے بھی کھول سکتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان توشہ خانہ کا حساب دينے سے چھپ رہا ہے، يہ کشمير کا ترجمان تونہ بن سکا مگر فرح گوگی کاترجمان بن گيا، آج بھی جھوٹی سازش کارونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شريف فيملی کی کرپشن ڈھونڈنے کيلئے تم الٹے ہوگئے، ايک پائی ثابت نہ کرسکے، عمران خان کی چھتری کے نيچے بيٹھ کر مافيا عوام کا خون چوستی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 20 کلو آٹے کيلئے ماؤں، بزرگوں کو لائنوں ميں لگايا، ميں پورے پنجاب ميں آٹا اور گھی سستا کردوں گا۔

  • عمران خان کے پاس بتانے کیلیے صرف یہ ہے کہ فرح بے قصور ہے:مصطفیٰ کمال

    عمران خان کے پاس بتانے کیلیے صرف یہ ہے کہ فرح بے قصور ہے:مصطفیٰ کمال

    کراچی:پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب غلط راستے پر جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت امریکا نے نہیں اللہ نے ختم کی۔

    چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے باغ جناح میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں عمران خان نے اسی گراوَنڈ میں کیا وعدے کیے تھے، جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کیے، عمران خان نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، اللہ نے تمہارے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا ہے، عمران خان کسی کا احسان ماننے والا نہیں، احسان فراموش ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آپ سے ہمیں گلہ ہے 4سال کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، لوگوں کو آپ کے اندر کی باتیں پتہ نہیں تھیں، 4 سال آپ اقتدار میں رہے لیکن کارکردگی کوئی نہیں، آپ نے لوگوں کیساتھ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کیا، پی ٹی آئی چیئرمین جب امریکہ سے آئے تو کہا ورلڈ کپ جیت کر لایا ہوں، کیا آپ نے 4 سال میں امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کیلئے آواز اٹھائی؟۔

  • نواز شریف کا اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ٹیلیفون، عوام کو ریلیف دینے پر بات چیت

    نواز شریف کا اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ٹیلیفون، عوام کو ریلیف دینے پر بات چیت

    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابی اصلاحات سے متعلق ن لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، عوام کو ریلیف دینے اور سبسڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق معاشی پیکج اور انتخابی اصلاحات کی صورتحال کے پیش نظر قائد ن لیگ نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کے آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، محمود اچکزئی و دیگر سے ٹیلیفونک رابطے کئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ نواز شریف نے آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سے متعلق ن لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا، عوام کو ریلیف دینے اور سبسڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی، اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سب سے مل کر ایک متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں۔

    ادھر وزیراعظم کا آئندہ دو دن میں قوم سے خطاب بھی متوقع ہے، شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی تمام صورت حال رکھیں گے۔

  • "سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ جمہوریت، جیالوں اور پورے پاکستان کی جیت ہے:بلاول بھٹو زرداری

    "سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ جمہوریت، جیالوں اور پورے پاکستان کی جیت ہے:بلاول بھٹو زرداری

    کراچی:حکومت گرانے کی سازش وائٹ ہاؤس نہیں، بلاول ہاؤس نے کی، اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹٰی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم نالائق وزیراعظم کو گھر بھیج دیا ہے۔ حکومت گرانے کی سازش وائٹ ہاؤس نہیں، بلاول ہاؤس نے کی۔

    کراچی کے اولڈ ٹرمینل پرہونے والے جلسے میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو کے جیالوں، شہید محترمہ بینظیربھٹو کے بھائیوں آپکو مبارک ہو، عوام کی جیت ہوچکی ہے، سندھ کی جیت ہوچکی ہے، پاکستان کی جیت ہوچکی ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ یہ آئین اورقانون کی جیت ہے، جب پیپلزپارٹی آئین کو بچانے عوام کی خاطرنکلتی ہے توہمیشہ کام یاب ہوتی ہے۔ ایم آرڈی کی تحریک سے آمرضیاء کو بھگایا، آمر مشرف کوگھربھیجا، عمران خان جیسے کٹھ پتلی کوبھی گھر بھیجا، پیپلزپارٹی نے کہا تھا کہ ہم اس سلیکٹڈ کو تسلیم نہیں کریں گے، ہم پہلے دن سے اس غیرجمہوری شخص کے خلاف ڈٹ کرکھڑے رہے۔

    بلاول بھٹونے کہا کہ جب ہم نے کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تو سلیکٹڈ وزیراعظم کو کہا تھا کہ ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے اسمبلی توڑدو، ہم نے اسلام آباد پہنچ کر تحریک عدم اعتماد کا اعلان کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد بیرونی سازش نہیں جمہوری عمل تھا اورہم اس میں کام یاب ہوئے، سلیکٹڈ کہتا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اس کے خلاف سازش کی، میں اس کو کہتا ہوں کہ وائٹ ہاؤس نے نہیں بلکہ بلاول ہاؤس نے سازش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پارلیمان کے اندرجدوجہد کی، ہم نے پاکستان کے شہروں میں جدوجہد کی، شروع میں مخالفین تودورقریبی ساتھی بھی میری بات نہیں مان رہے تھے۔ بالآخرسب دوست جماعتوں نے عمران خان کو بھگایا، عمران کا مینڈیٹ جعلی تھا، ہم نے ضمنی الیکشن میں بھی عمران خان کو ہرایا، پی ڈی ایم کے امیدوارکو جتواکر پیغام دیا کہ ہم اس کٹھ پتلی کو گھربھیج سکتے ہیں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ آئین بھٹو کی امانت ہے، عمران خان آئین پرحملے کرتا رہا۔ ہم نے اس کوکہا تھا کہ آئین کو چھیڑا توہم تمہاری حکومت کو لات مارکرختم کردیں گے۔ عمران نے میڈیا کی آزادی ختم کی، وہ چاہتا تھا کہ ملک کے سارے ادارے ٹائیگرفورس ہو، وہ میڈیا، عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ کو بھی اپنی ٹائیگر فورس بنانا چاہتا تھا۔ عمران خان نے فوج اورآئی ایس آئی کوبھی متنازعہ بنا دیا۔

     

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے عوام سلیکٹڈ کے ساتھ نہیں ہیں۔ کراچی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ ٹھٹہ، بدین، سجاول، حیدرآباد، سکھر، خیرپور اور گھوٹکی سے ہوتا ہوا سندھ سے پنجاب میں داخل ہوا۔

  • ‏تمہاری چیخیں بتارہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ  نےتمہارا نمبربلاک کردیاہے:مریم نواز

    ‏تمہاری چیخیں بتارہی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نےتمہارا نمبربلاک کردیاہے:مریم نواز

    گجرات:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت جانے پر عمران خان دن رات ماتم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین نے چار سال غفلت میں گزار دئیے، اب کہتے ہیں مجھے قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

    گجرات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گجرات نے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیا، تاریخی جلسے پر گجرات کے لوگوں کا شکریہ، ماضی میں بھی نواز شریف نے گجرات میں تاریخی جلسہ کیا تھا، گجرات کے عوام نے آج مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دےدیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت جانے پر دن رات ماتم کر رہے ہیں، میرا بس چلے تو عمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شر سے لوگوں کو بچاوَں گی، پہلے اس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا روناشروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، جب آپ اقتدار میں تھے تو نہ سازش تھی نہ آپ کی جان کو کوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفر ہے اس لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہو۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کارکردگی نہ ہو تو پھر جھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھتے رہو، اول تو یہ کہ ویڈیو جھوٹ ہے، اگر ہے تو سامنےلاوَ، حادثے کا انتظار مت کریں، آپ ویڈیو سامنے لائیں، پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا، یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگر آپ کے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو وہ آپ کا کچن یا گھر والا کوئی ہوگا

  • ‏اگر کوئی بھی لوٹا فیصل آباد سے جیت گیا تو اس کے بعد میں فیصل آباد نہیں آؤں گا:عمران خان

    ‏اگر کوئی بھی لوٹا فیصل آباد سے جیت گیا تو اس کے بعد میں فیصل آباد نہیں آؤں گا:عمران خان

    فیصل آباد:‏اگر کوئی بھی لوٹا فیصل آباد سے جیت گیا تو اس کے بعد میں فیصل آباد نہیں آؤں گا،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہوچکی، روپیہ مسلسل نیچے، مہنگائی اوپر جارہی ہے، ملک کے خلاف سازش امریکا میں تیار ہوئی، پاکستان کے اندر میر جعفروں نے بھی ساتھ دیا، آج مفرور لندن میں بیٹھ کر ملکی فیصلے کر رہے ہیں، لانگ مارچ سے خوفزدہ لوگوں نے میرے قتل کی پلاننگ کر لی، سازشیوں کے نام لیکر ویڈیو ریکارڈ کرا دی ہے، عوام وعدہ کریں مجھے کچھ ہوا تو انصاف دلائیں گے، قوم غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں، اسلام آباد پہنچ کر حقیقی آزادی حاصل کریں گے.

    فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد میں تو ڈیزل کی کمی نہیں ہے، آپ کے جنون کو دیکھ کر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میری قوم میرے ساتھ نکل رہی ہے، میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک آزاد پاکستان بننے جا رہا ہے، فیصل آباد کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے، فیصل آباد پاکستان کیلئے ایک اہم شہر ہے، سب سے بڑا مسئلہ ملک میں بے روزگاری ہوتی ہے، میں نے ملک میں روزگار بڑھایا، ہمارےساڑھے 3 سال میں فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے تمام ریکارڈ توڑدیئے، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری، پاور لومز بند ہورہی تھی۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مرغی کی قیمت دوگنی ہوئی کیونکہ حمزہ شہباز مرغی کے کاروبار میں ہے، روپیہ گر رہا ہے اور مہنگائی بڑھ رہی ہے، اب بتائیں کیا آپ سے ملک سنبھل رہا ہے، اب بتائیں کیا آپ سے ملک سنبھل رہا ہے، ملک کیخلاف سازش امریکا میں تیار ہوئی، ملک کے میرجعفروں نے سازش سے حکومت گرائی، ہمارے دور میں چار فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، ہمارے دور میں ریکارڈ کسانوں کو پیسہ ملا، ہمارے دور میں ملکی دولت میں اضافہ ہو رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں بہت گرمی ہے، اگر میرے لیے گرمی نہیں ہے تو میرے نوجوانوں کیلئے بھی نہیں ہے، ان کی حکومت میں تب تک وزارت نہیں ملتی جب تک کوئی بڑا جرم نہ کیا ہو، آپ لوگوں سے صرف دو لفظ سنیں گے چور اور غدار، غلامی سے بہتر موت ہے، پاکستانی قوم نے ابھی اپنے اصل مقام پر پہنچنا ہے، اسلام آباد نکل کر ملک کو ان لوگوں سے آزاد کرانا ہے، بھگوڑا چور لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے، منشیات فروش ضمانت پر ہے اور کابینہ میں ہے، آصف زرداری گاڈ فادر بن کر بیٹھا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی حکومت گئی ہے تو لوگ مٹھائی بانٹتے ہیں، میرے جانے کے بعد لوگ سڑکوں پر آگئے، جب سب ٹھیک ہورہا تھا سازش سے حکومت گرائی گئی، دنیا نے ہماری تعریف کی، ہم نے کورونا کے دوران ملکی معیشت اور لوگوں کو بچایا، بند کمروں میں کچھ دنوں پہلے پتہ چلا کہ عمران خان کا کیا کریں؟۔

  • نون لیگ گجرات، پی ٹی آئی فیصل آباد اور پی ایس پی کا کراچی میں پاور شو

    نون لیگ گجرات، پی ٹی آئی فیصل آباد اور پی ایس پی کا کراچی میں پاور شو

    لاہور: سیاسی جماعتیں الیکشن سے پہلے متحرک ہونے لگیں، نون لیگ آج گجرات، پی ٹی آئی فیصل آباد اور پی ایس پی کراچی میں پاور شو کے لئے تیار ہے۔

    گرم موسم میں سیاسی پارہ بھی ہائی، مسلم لیگ ن آج گجرات کوٹلہ میں میدان سجائے گی، فٹ بال گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کارکنوں سے خطاب کررہے ہیں

    فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گروانڈ میں تحریک انصاف سیاسی پاور شوکررہی ہے جہاں رہنماوں کے خطاب کیلئے سٹیج تیار کیاگیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں ہرطرف کارکن ہی کارکن نظرآرہے ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خطاب کررہے ہیں‌

    کراچی میں بھی آج رونق لگے گی، باغ جناح گراوُنڈ میں آج پی ایس پی خواتین کا جلسہ کرنے جا رہی ہے،خواتین کے جلسے سے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال خطاب کریں گے۔

  • یٰسین ملک کورہاکرو:دنیابھرمیں ٹویٹرٹرینڈ     بننےلگا،ہرکوئی کشمیریوں کےساتھ کھڑاہوگیا

    یٰسین ملک کورہاکرو:دنیابھرمیں ٹویٹرٹرینڈ بننےلگا،ہرکوئی کشمیریوں کےساتھ کھڑاہوگیا

    اسلام آباد:بطل حریت یٰسین ملک کورہا کرو:دنیا بھرمیں ٹویٹرٹرینڈ بننے لگا،ہرکوئی کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہوگیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی مظالم میں شدت آنے کے ساتھ ساتھ دنیا کی نظریں بھی کشمیر پرلگ گئی ہیں اور اب تو یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ بھارت کشمیری کی تحریک آزادی سے اس قدر خائف ہوگیا ہے کہ وہ کشمیری قائدین کی جان کا دشمن ہوگیا ہے

     

    ادھریہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارت نے ان کشمیری رہنماوں کوسخت سزائیں دینے اور ان کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے ، یہی وجہ ہے کہ چند دن پہلے جو بھارتی عدالتوں نے کیا وہ دنیا کے سامنے ہے ،

     

    ان حالات کو دیکھتے ہوئے بطل حریت یٰسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پاکستان اور دنیا بھرمیں کشمیریوں سے محبت کرنے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ یٰسین ملک کی رہائی کے لیے آواز بلند کریں‌، یہی وجہ سہے کہ دنیا بھر میں آج ٹویٹر کا ٹرینڈ #ReleaseYasinMalik #FreeYasinMalik شام 7 بجے پاکستان، شام 3 بجے لندن، یوکے وقت کے وقت صبح 9 بجے، واشنگٹن یو ایس اے، جنیوا شام 4 بجے، ٹورنٹو کینیڈا، شام 5 بجے استنبول ترکی، رات 10 بجے کوالالمپور ملائیشیا، 10 بجے چین، سعودی عرب شام 10 بجے، بیجنگ شام 5 بجے ، شام 6 بجے دبئی 7 آوازخلق نقارہ خدا است بن گیا اور ہرکوئی اپنی آواز اس آواز کے ساتھ بلند کرنے لگا

     

    اصغرزیدی کہتے ہیں کہ بطل حریت یٰسین ملک کی رہائی کے لیے آئیے ہم بے آوازوں کی آواز بنیں! ہم
    GcuKashmir سوسائٹی آپ کو معصوم حریت رہنما یاسمین ملک کی ٹویٹر مہم کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے ، جو ہمارے سرپرست کے شوہر ہیں۔

    براہ کرم 15 مئی شام 7 بجے ٹویٹر مہم میں شامل ہوں #ReleaseYasinMalik #FreeYasinMalik #KashmiriLivesMatter.کے تمام ہونہار طلباء کا شکریہ GcuKashmirاور اعزازی وائس چانسلر

    دوسری طرف مشال ملک کہتی ہیں‌ کہ اہل کشمیر سے وفا نے بہت حوصلے دیئے ہیں اور اب تو ہر ہیش ٹیگ اہمیت رکھتا ہے🙏🙏 میرے شوہر، کشمیری ہیرو کو بچانے کے لیے آواز اٹھائیں!

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یٰسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک اور سیکڑوں دیگر افراد نے ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کہا کہ جے کے ایل ایف کے سربراہ ایک آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے انسان ہیں اور آزادی کی جدوجہد کوئی جرم نہیں ہے، بہت سے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارتی حکومت انہیں جھوٹے الزامات میں سزائے موت دے سکتی ہے۔

    ایک بیان میں چیف ترجمان جے کے ایل ایف رفیق ڈار نے کہا کہ یٰسین ملک کے منصفانہ ٹرائل سے انکار نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت کے کہنے پر ان کے خلاف سیاسی انتقام کا ایک اور واضح مظہر ہے جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر متنازع ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے لوگوں کی سب سے طاقتور اور مقبول آواز کو خاموش کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 22 فروری 2019 کو یٰسین ملک نے اپنی گرفتاری اور خاص طور پر 10 مئی 2019 کو نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ان کی منتقلی کے بعد جے کے ایل ایف کے سربراہ نے ان من گھڑت مقدمات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور غیر منصفانہ اور متعصب عدالتی کارروائیوں اور بھارتی حکومت کے ناپاک عزائم کے پیش نظر احتجاجاً اپنا دفاعی وکیل واپس لے لیا تھا۔

    گزشتہ روز پاکستان میں یٰسین ملک کے لیے ٹوئٹر پر ایک ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں رہا، ہیش ٹیگ ReleaseYasinMalik# کے ساتھ ٹوئٹس کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی عدالت کے سامنے ان کے اعتراف جرم کے جھوٹے دعوے کو مسترد اور مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جان کو درپیش خطرے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

    آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ ’یٰسین ملک ایک سیاسی قیدی اور تحریک آزادی کے رہنما ہیں جو کشمیریوں کی آزادی کے منصفانہ مقصد کی پرامن طور پر حمایت کر رہے ہیں جس طرح مہاتما گاندھی اور نہرو نے برطانوی راج کے خلاف جدوجہد کی‘۔

  • صدر دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، اہم انکشافات متوقع

    صدر دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، اہم انکشافات متوقع

    کراچی : صدر دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، اہم انکشافات متوقع۔

    تفصیلات کے مطابق صدر میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دھماکے میں ایک سے زائد کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

    تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر دھماکے میں غیر ملکی ایجنسیز کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، ڈھائی کلو بم میں دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگز تھے۔
    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد مقامی لیکن طاقتور نوعیت کا تھا، ایسا ہو سکتا ہے کہ بم کسی اور کالعدم تنظیم نے تیار کیا ہو، ایسے سائیکل بم بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں استعمال کرتی ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق دہشت گرد پاسپورٹ آفس کی جانب سے سائیکل بم لایا، سائیکل کچرا کنڈی کے قریب کھڑی کر کے وہ ہوٹل پر بیٹھ گیا، کوسٹ گارڈز کی گاڑی آنے پر ریمورٹ کنٹرول سے بم پھاڑا۔
    تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دھماکا کرنے کے بعد دہشت گرد ہوٹل کے پیچھے سے فرار ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز قانون نافذ کرنے والے ادارے نے قبضے میں لے لی۔خیال رہے کہ گزشتہ شب صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب فوڈ اسٹرٹ میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی موادی پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔