Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان میں اگلےعام انتخابات کب ہوں گے:اہم شخصیت نے وقت بتادیا

    پاکستان میں اگلےعام انتخابات کب ہوں گے:اہم شخصیت نے وقت بتادیا

    اسلام آباد:پاکستان میں اگلےعام انتخابات کب ہوں گے:اہم شخصیت نے وقت بتادیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک بڑی شخصیت جو کہ اس وقت ملک سے باہر نے ملک میں اگلے عام انتخابات کا متوقع وقت بتادیا ہے، اس حوالے سے ملک میں رواں سال اکتوبر میں نئے انتخابات کے اشارے ملنے لگے ، ن لیگی رہنماء اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ موجودہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری نہیں کرنی چاہیئے بلکہ اکتوبر تک نئے انتخابات کی طرف جانا چاہیئے ۔

    ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا کی رائے پارٹی پالیسی نہیں ہے پارٹی کے تاحیات قائدنواز شریف چاہتے تھے کہ جتنی جلدی ہوسکے صاف اور شفاف الیکشن ہو تاکہ عوام کو موقع ملے کہ وہ اپنے مرضی کے نمائندے چنے ، ہماری ترجیح وہی ہے جو میاں نواز شریف صاحب کے بیانات تھے کہ جتنی جلدی ہوسکے گا ہم الیکشن کی طرف جائیں گے ، جب ہم خود ہی کہہ رہے ہیں کہ الیکشن چوری کا تھا تو ہمیں چاہیے تھا سب لوگ نئے الیکشن میں جائیں، جو بھی ہوا اسے بھول جائیں ۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کارکردگی دکھاتے تو پھر شاید ہم صبر کر کے پورے پانچ سال انتظار کرتے یہ اپوزیشن، مسلم لیگ (ن )اور دیگر اتحادیوں، کے لیے مشکل فیصلہ تھا مہنگائی اور معاشی بحران کو مدنظر رکھ کے ’اپوزیشن اور مسلم لیگ( ن) نے فیصلہ کیا کہ ہم اسے روکیں ، ضروری کام کر کے ہم نے انتخابات کی طرف جانا ہے میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی اتحادی اس لیے آیا ہے کہ ہم نے پورا ڈیڑھ سال حکومت میں رہنا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پتا تھا وہ حکومت سے جا رہے ہیں اس لیے انہوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی اب آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھائیں لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکےایک دم عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مکمل بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ اس معاملے پر آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے چاہئیں۔

  • سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    اسلام آباد:سمیع ابراہیم کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے اینکر سمیع ابراہیم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغار کردیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سمیع ابراہیم کو 13 مئی کو طلب کرلیا

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے معروف تجزیہ نگار سمیع ابراہیم کو پیغام پہنچا دیا گیا کہ وہ ذاتی حیثیت سے 13 مئی کی صبح کوایف آئی اے ہیڈ کوارٹرپہنچ کراپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا جواب دیں

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سمیع ابراہیم کے خلاف ایف آئی اے کی طرف سے نوٹس ملنے کی اطلاعات کے بعد صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہےاورصحافتی تنظیموں کی طرف سے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے ،

    یاد رہے کہ پیکا آرڈیننس کے حوالے سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے وضاحت کی ہے کہ ایف آئی اے نے حکومت کی اجازت کے بغیر پیکا ایکٹ 2016 سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، یہ پٹیشن فوری طور پر واپس لی جا رہی ہے۔

    ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا وزیر اعظم اور مجھے کچھ دیر پہلے معلوم ہوا کہ ایف آئی اے نے ایکٹ کے سیکشن 20 کو بحال کرانے کی پٹیشن دائر کی ہے، یہ پٹیشن فوری طور پر واپس لی جا رہی ہے

  • پاکستان میں کورونا اموات تصدیق شدہ ہیں، وزارت صحت نے عالمی ادارے کوکھری کھری سنادیں

    پاکستان میں کورونا اموات تصدیق شدہ ہیں، وزارت صحت نے عالمی ادارے کوکھری کھری سنادیں

    اسلام آباد:پاکستان میں کورونا اموات تصدیق شدہ ہیں، وزارت صحت نے عالمی ادارے کوکھری کھری سنادیں،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے رد عمل میں قومی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات تصدیق شدہ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں اور اضافی اموات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    قومی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ کورونا اموات سے متعلق کسی طرح کا سسٹم اور نظام درست ہو ہی نہیں سکتا، تاہم پاکستان کا نظام قدرے معیاری اور مستند تھا۔

    بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہر موت کو پہلے ضلعی، پھر صوبائی سطح پر تصدیق کیا گیا جب کہ قبرستانوں سے بھی ریکارڈ حاصل کیا گیا۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات حکومت کے بتائے گئے اور تصدیق کیے گئے اعداد و شمار جتنی یا اس کے قریب ترین ہیں، اضافی اموات کا امکان نہیں۔

    بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا کے دوران پاکستان میں اموات کی شرح میں اضافہ ہوا اور کیسز میں بھی نمایاں تیزی دیکھی گئی مگر کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔

    بیان کے مطابق پاکستان میں اموات کی رپورٹنگ کے لئے با قاعدہ نگرانی کے متعدد نظام موجود ہیں، معاون ڈیٹا کے ساتھ رپورٹ کردہ ہر نمبر کا موثر اور قابل اعتماد میکانزم کے ساتھ بیک اپ لیا گیا، اس کی ضلعی اور صوبائی سطح سے بھی تصدیق کی گئی۔

    ساتھ ہی بیان میں واضح کیا گیا کہ قبرستانوں میں رپورٹ ہونے والی اضافی اموات کورونا سے ملتی جلتی ہو سکتی ہیں تاہم ان کی تعداد حکومتی اعداد و شمار سے مختلف نہیں۔

    وزارت صحت کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان 97 فیصد مسلم آبادی پر مشتمل ہے، جہاں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی اکثریت کی مخصوص قبرستانوں یا قبروں میں تدفین کی گئی، جس کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے۔

    وزارت صحت کے بیان سے قبل عالمی ادارہ صحت نے 5 مئی کو اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اندازوں کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے بلواسطہ یا بلاواسطہ 62 لاکھ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ اموات ہوئیں۔

    رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک میں ہونے والی ممکنہ اموات کا ڈیٹا دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ امریکا اور بھارت سمیت کئی ممالک نے کورونا سے ہونے والی اموات کو کم کرکے بتایا۔

    رپورٹ میں کئی ممالک کے حوالے سے اندازوں کے مطابق ڈیٹا فراہم کیا گیا تھا، جس کے مطابق پاکستان میں حکومتی سطح پر تسلیم شدہ اموات سے 8 گنا زیادہ اموات ہوئیں، جنہیں ممکنہ طور پر ظاہر ہی نہیں کیا گیا مگر حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا اموات کی حکومتی تعداد درست ہے۔

    پاکستان میں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے آغاز سے 7 مئی کی شام تک ملک بھر میں اموات کی تعداد 30 ہزار 369 تھی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک دورہ، حمزہ شہباز شریف کا الائیڈ ہسپتال کا دورہ شیڈول تھا ،مگر انہوں نے گاڑی میں بیٹھتے ہی ڈرائیور کو سرپرائز وزٹ پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلنے کی ہدائت کی۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ایمرجنسی بلاک،کڈنی بلاک اور انتطار گاہ کا وزٹ کیا۔حمزہ شہباز شریف نے ایمرجنسی بلاک کے باہر بزرگ مریضہ کے بیٹے کو پاس بلا کر اس کا مسئلہ پوچھا اور ہسپتال انتظامیہ کو فوری ایمبولینس کے ذریعے مریضہ کو شفٹ کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے انتظار گاہ میں بیٹھی بزرگ خاتون کو پاس جا کر اس کا بھی مسئلہ پوچھا جن کی 8 ماہ کی بچی فاطمہ آئی سی یو میں تھی، حمزہ شہباز نے ہسپتال انتظامیہ سے بچی فاطمہ کے علاج معالجے، دستیاب اور مطلوبہ سہولیات کا پوچھا اور بچی کی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی تاکید ہوئے مکمل علاج کی فراہمی کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

    وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہسپتال میں علاج معالجے کی عمومی سہولتو ں کا بھی جائزہ لیا، مریضوں اور تیمارداروں سے گفتگو میں ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا، مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی۔

    حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال بہاولپور کے دورے کے بعد آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد آیا ہوں۔ عام آدمی کو معیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے، ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور تمام مہیا سہولیات فعال کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • فضل الرحمان کا کراچی میں جلسے کا اعلان:پی پی نے بھی کال دے دی

    فضل الرحمان کا کراچی میں جلسے کا اعلان:پی پی نے بھی کال دے دی

    کراچی: مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں 19 مئی کو جلسے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق ترجمان جے یو آئی راشد سومرو نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے 19 مئی بروز جمعرات کو مزار قائد پر جلسہ کرے گی۔

    راشد محمود سومرو نے جلسے کے لیے ذمہ داران اور کارکنان کو بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوامی اجتماعات کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

    ادھر پاکستان پیپلزپارٹی نے 15 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔

    صوبائی وزیرمحنت سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی نااہل حکومت گرانے کی تحریک کی قیادت کی تھی۔۔ 15 مئی کو کراچی میں جلسہ کریں گے فی الحال جگہ کا تعین نہیں ہوا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس میں بھی کچھ اداکاراورپسند کے صحافی بلائے جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے 27 فروری سےلانگ مارچ شروع کیا اور کہا کہ الیکشن کرواو۔ عمران خان نے عدم اعتماد پرکہاکہ میں شکراداکرتا ہوں یہ سب اکٹھے ہوئے ہیں میں اللہ کاشکراداکرتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہی اگر عدلیہ افواج اور دیگر اداروں نے اپنا آئینی کردار ادا کیا تو ہمیں اس کو سراہنا چاہئے۔ ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھربنانے کی باتیں کی چینی، آٹا، آئل، مالم جبا، بی آرٹی سمیت کئی اداروں کے سکینڈل اس کے ہیں۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ کیاعوام عدلیہ سیاستدانوں سمیت سب غدارہیں۔ عمران خان اس ملک کے لئے سب سے بڑا سیکیورٹی تھریث ہے۔ عمران خان نے 66 سالا زندگی میں اتنانہیں کمایاجتنا وزیرآعظم بننے کے پہلے دوماہ میں کمایا۔

  • ہنزہ میں مسافر کوچ الٹ گئی، 13 فرانسیسی سیاحوں سمیت 15افراد زخمی

    ہنزہ میں مسافر کوچ الٹ گئی، 13 فرانسیسی سیاحوں سمیت 15افراد زخمی

    ہنزہ میں سمائر نگر کےقریب مسافر کوچ الٹ گئی،حادثے میں غیر ملکی سیاحوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، سیاحوں کا تعلق فرانس سےہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سمائر نگر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں13غیر ملکی سیاحوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو علی آباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے اورپل گرنےکی وجہ سےمتبادل روڈ استعمال کیا جا رہاہے

    ادھر اس سے پہلے موسم گرم ہوتےہی ہنزہ کےعلاقےحسن آبادمیں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا۔پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث شاہراہ قراقرم پر بنا حسن آباد پل گرگیا۔

    ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافے اور دباؤ کے باعث شاہراہ قراقرم سے آبادی کو ملانے والا حسن آباد پل گر گیا جبکہ شاہراہ قراقرم کا آدھا کلومیٹرکا حصہ بھی متاثر ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حسن آبادگاؤں میں خطرے کے باعث تین گھرانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔

    ادھر کنڈ ملیر پکنک منانےکی غرض سے جانے والے خاندان کو ریسکیو کرلیا گیا۔ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق خاندان کراچی سے سپت بیچ پر راستہ بھٹک گیا تھا، راستہ بھٹکنے والے افراد میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شامل ہیں۔

    ایس ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہےکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم کنڈ ملیر روانہ کی گئی تھی، ریگستانی علاقے میں پھنسے افرادکو پانی اور کھانا فراہم کر دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان سڑک کے کنارے موٹر سائیکلیں کھڑی کرکےسپت بیچ گیا اور واپسی پر راستہ بھول گیا، یہ انتہائی مشکل علاقہ ہے ، ریت کے طوفان کی وجہ سے اکثر اس علاقے میں لوگ راستہ بھول جاتے ہیں ، اس دوران ان کے پاس کھانے پینے کا سامان ختم ہوگیا، شدید گرمی میں بھوک پیاس سے بچوں اور دیگر افراد کی حالت غیر ہوگئی جب کہ موبائل فون کے سگنل نہ ملنے سے ان افراد کا کسی سے رابطہ بھی نہیں ہو پایا ۔

    خوش قسمتی سے ا یک فرد کا موبائل فون پر کراچی رابطہ ہوا، جس کے بعد پولیس ،کوسٹ گارڈ ، ایدھی فاؤنڈیشن اور علاقے کی ایک معزز شخصیت سردار رشید پھورائی نے علاقے میں بڑے پیمانے پر متاثرہ خاندان کی تلاش کا کام شروع کیا اور کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد متاثرہ خاندان کو ریسکیو کر لیا گیا۔

    ڈی ایس پی اوتھل کے مطابق اندھرا ہونے کی وجہ سے ان افراد کی موٹرسائیکلوں کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔ادھر ایس ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو اوتھل منتقل کیا جار رہا ہے ۔

    ان افراد کا تعلق لیاری اور دنبہ گوٹھ ملیر سے ہے، ان کا آخری رابطہ آج دن میں تقریباً تین بجے کراچی میں گھر والوں سے ہوا تھا جس کے بعد رابطہ نہ ہونے پر اہلخانہ نے حکومت بلوچستان،کوسٹ گارڈ اورپولیس سے فوری مددکی اپیل کی تھی۔

  • پاک بھارت آبی تنازعہ:بھارت پاکستان کونیچا دکھانے کےلیے سرگرم

    پاک بھارت آبی تنازعہ:بھارت پاکستان کونیچا دکھانے کےلیے سرگرم

    پاک بھارت آبی تنازع پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور بھارت نے پاکستان کے لکھے گئے خط کا ایک ماہ بعد بھی جواب نہیں دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی تنازع پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے پاکستان کی جانب سے ایک ماہ قبل لکھے گئے خط کا تاحال جواب نہیں دیا ہے جس کے باعث رواں ماہ نئی دہلی میں شیڈول پاک بھارت آبی مذاکرات تاخیر کا شکار ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ انڈس واٹر کمیشن اجلاس کے لیے بھارتی ہم منصب کو جلد دوسرا خط لکھے گا۔ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بھارتی منصوبوں پر اعتراض ہے جبکہ بھارت دریائے سندھ پر بھی غیر قانونی منصوبوں کی منظوری دے چکا ہے۔

    اگر بھارت یہ منصوبے تعمیر کرتا ہے تو اس سے پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہوگا جس سے پاکستان شدید آبی بحران سے دوچار ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت آبی ماہرین کا 3 روزہ اجلاس رواں سال یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔ لاہور اور اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاسوں میں نئی دہلی میں مذاکرات پر اتفاق ہوا تھا۔

     

    مذاکرات کے بعد انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبی مذاکرات کو کامیاب قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارتی وفد نے پاکستانی اعتراضات کو تسلیم کرلیا ہے۔

  • پیکا سیکشن 20 کوغیرآئینی قراردینے کیخلاف ایف آئی اے نے درخواست واپس لے لی

    پیکا سیکشن 20 کوغیرآئینی قراردینے کیخلاف ایف آئی اے نے درخواست واپس لے لی

    اسلام آباد:پیکا سیکشن 20 کو غیر آئینی قرار دینے کیخلاف ایف آئی اے نے درخواست واپس لے لی ،اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے کی درخواست میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) پر آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی اپیل کو واپس لے لیا ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس درخواست کیلئے وزارت داخلہ اور حکومت کی پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی، اس لئے اسے فوری طور پر واپس لیا جاتا ہے۔

     

    ایف آئی اے کی درخواست میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) پر آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

     

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کبھی آئین کے آرٹیکل 19 A کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ پی ایف یو جے خود اس کی مرتکب ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیدیا تھا۔

     

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔ فیصلے میں ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

     

     

    اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں ایف آئی اے سائبر ونگ میں اشتہارات کے غلط استعمال کرنے والے افسروں کیخلاف ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے اور ریمارکس دئیے تھے کہ ان اقدامات کی کوئی مناسب وجہ نہیں تھی۔

    عدالت عالیہ نے فیصلے میں کہا تھا کہ آزادی اظہار رائے شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ بنیادی حقوق کا تحفظ آئین کے تحت یقینی بنانا ضروری ہے۔ ترمیمی آرڈیننس 2022ء کے علاوہ پیکا 2016ء میں پہلے سے موجود سیکشن 20 کے تحت ہتک عزت پر سزا بھی غیر آئینی قرار دی گئی تھی۔

  • ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی:عمران خان

    ہاتھ باندھ کراورہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی:عمران خان

    اسلام آباد: ہاتھ باندھ کراور ہمیں آئسولیٹ کرکے حکومت بنائی گئی ، قوم ساری صورت حال سے اچھی طرح واقف ہے اور میری قوم غیرت مند ہے اوراس عظیم قوم نے نہ پہلے ہندووں اور انگریزوں کی غلامی قبول کی اور نہ اب امریکنوں کی غلامی قبول کریں‌گے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساری قوم ’غلامی، امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘پرمتحد ہوچکی ہے، میں اینٹی امریکن نہیں، امریکا کو آزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں۔ روس سے تعلقات میں بہتری پر ہمیں بہت فائدہ ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے خلاف اوورسیز پاکستانیوں کو احتجاج کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، امریکا کوآزادانہ فیصلے کرنے والی حکومت کی عادت نہیں ہے، میں اینٹی امریکن نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ سے بڑے اچھے تعلقات تھے۔

    اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کا مستقبل زبردست ہے، ہم چاہتے تھے کہ ان کے ساتھ تعلقات مزید بہترہوں، اُدھر امریکن کو مسائل تھے کہ تعلقات میں بہتری کیوں آ رہی ہے، افغانستان میں سرد جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے پر ہمارے روس سے تعلقات کبھی ٹھیک نہیں تھے، پہلی دفعہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کر رہے تھے، اس کے لیے بہت دیر سے کوششیں کی جا رہی تھیں۔

    عمران خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روس سے سستی گندم، 30 فیصد کم قیمت پرتیل مل رہا تھا، بھارت بھی روس سے سستا تیل لے رہا ہے حالانکہ نئی دہلی کے واشنگٹن کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات ہیں، میرے دورہ روس پر امریکا ناراض ہو گیا۔ ماسکو کیساتھ تعلقات میں بہتری پر ہمیں بہت فائدہ ہے کیونکہ آگے ملک میں گیس ختم ہو رہی تھی، اس کے لیے میری حکومت سے پہلے ہی حکومتیں گیس پائپ لائن پر بات کر رہی تھیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے امریکن کوعادت ہے جو حکم کریں پاکستان وہی مانے، دہشت گردی کی خلاف جنگ کی 15 سال مخالفت کرتا رہا، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو بہت زیادہ نقصان ہوا، سابق سربراہ نے ایک دھمکی پرامریکی جنگ کا ساتھ دیا۔ پاکستان کا نائن الیون سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، پرویز مشرف نے کتاب میں لکھا آرمٹیج نے دھمکی دی، مشرف امریکا کا پریشربرداشت نہیں کر سکا، امریکا کے کہنے پرقبائلی علاقوں میں فوج بھجوا دی گئی، دہشت گردی کی جنگ میں 80 ہزارجانیں اورفوجیوں کی شہادتیں ہوئی، میری خارجہ پالیسی کا مقصد کسی اور کی جنگ میں حصہ نہیں لینا، یہاں پرابلم بن گیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیوں کوسراہنے کے بجائے الزام لگائے گئے، ہمارے قبائلی علاقے اجڑ گئے، اب دوبارہ کہہ رہے تھے تو میں نے تو کبھی نہیں ماننا تھا، جولائی، اگست میں سمجھ گیا تھا کچھ پلاننگ ہو رہی ہے، عدم اعتماد کے دوران ہمارے لوگوں کو خریدا گیا، منصوبے کے تحت طاقتور فورسزبیٹھی تھی ان کو سزائیں نہیں ہونے دے رہی تھی، ہمارے سفیر کو دھمکی 22 کروڑعوام کی توہین ہے، کہا گیا اگرعمران خان بچ گیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، دھمکی کے اگلے دن عدم اعتماد آ جاتی ہے، ملک میں میرجعفر، میرصادق اس سازش میں ملے ہوئے تھے، رات کو بارہ بجے عدالتیں کھلیں ہمارے ہاتھ باندھ کر ہٹا دیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کرپٹ ترین مافیا کو ہمارے اوپر مسلط کر دیا گیا، شہبازشریف کے خلاف 40ارب کے کیسزہیں، باپ،بیٹا دونوں کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، نوازشریف، مریم نوازسزا یافتہ ہیں۔ 18 قتل کرنے والے کو وزیرداخلہ بنا دیا گیا، ملک یا فیکٹری کو تباہ کرنا ہو تو کرپٹ لوگوں کو اوپر بٹھا دیں، کرپٹ لوگوں کومسلط کرنا یہ ہمارے ملک کی بھی توہین ہے۔

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش کر کے منتخب حکومت کو گرایا گیا، ہم نے اقتدارسنبھالا تو تاریخی خسارہ تھا، بیرونِ ملک جا کر مجھے ہاتھ پھیلانے پڑے، اقتدار کے دوسرے سال کورونا نے ہٹ کیا، یہ باتیں کرتے ہیں اہلیت کی، ہم نے کورونا کے دوران معیشت اورغریب لوگوں کو بچایا، بھارت میں 55 لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے مرے، بھارت کی معاشی گروتھ کی بجائے مائنس میں چلی گئی، پاکستان کی اکانومی 5٫6 فیصد سے گروتھ کر رہی تھی، 31 ارب ڈالرکے ترسیلات زر پاکستان آئے، ہماری حکومت میں تاریخی ٹیکس ریونیواکٹھا ہوا، دیوالیہ ہونے والے ملک کی اکانومی کو ہم نے ٹھیک کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ کسانوں کو پہلی دفعہ ہماری حکومت میں فائدہ ہوا، ہماری حکومت تب گرائی جب ملک ترقی کر رہا تھا، یہ بھی سازش تھی، ہماری حکومت تمام مشکل وقت سے نکل چکی تھی، اپنے میڈیا سے پوچھتا ہوں اب مہنگائی کدھرگئی؟ ہماری حکومت سے زیادہ مہنگائی ہے، اب عوام سے مہنگائی بارے کیوں نہیں پوچھا جاتا؟ ہماری حکومت میں تھوڑی سے مہنگائی تو خبریں چلائی جاتی تھیں، سندھ ہاؤس میں نیلام گھرمیں پیسہ چلایا گیا، مولانا فضل الرحمان، بلاول کے لانگ مارچ ناکام ہو گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے ملنے والی دھمکی کو ہمارے سفیرنے خود کنفرم کیا، اب تو سب کچھ کلیئر ہو گیا ہے، سارا کچھ تصدیق شدہ ہے، اوورسیزپاکستانی بیرون ممالک میں سازش کے بارے میں اپنی آواز بلند کریں، 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، پاکستان کی عوام کو اتنا متحد پہلے نہیں دیکھا، ساری قوم ’غلامی امپورٹڈ حکومت نامنظور‘‘پرمتحد ہوچکی ہے، پاکستان میں شب دعا ہورہی تھی ہمیں نہیں پتا تھا مدینہ میں کیا ہورہا ہے، کریمنل نے شیخ رشید کے بھتیجے کے خلاف کیس بنایا، یہ جہاں بھی چلے جائیں، دونعرے ہرجگہ لگیں گے،غدار اور چورکے نعرے لگیں گے۔

  • ہنزہ: شیشپر گلیشیرمیں پانی کا اخراج تیز،پاکستان، چین کو ملانے والا مین پل دریا برد

    ہنزہ: شیشپر گلیشیرمیں پانی کا اخراج تیز،پاکستان، چین کو ملانے والا مین پل دریا برد

    ہنزہ:جھیل میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا جس کے باعث شیشپر گلیشیر اوٹ برسٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان اور چین کو ملانے والا مین پل دریا برد ہو گیا۔اس ساری صورت حال کو دیکھتے ہوئے متعلقہ حکام اس وقت علاقے میں موجود ہیں اور حفاظتی اقدامات کررہے ہیں

    گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے شیشپر گلیشیر اوٹ برسٹ ہوگی میں پانی کا اخراج زیادہ ہونے کی وجہ سے نالے کے دونوں اطراف زیر کاشت شدہ زمینں اور مکانات تباہ ہو گئے، شاہراہ قراقرم کو بھی شدید نقصان پہنچا، پاکستان اور چین کو ملانے والا مین پل بھی پانی میں بہہ گیا جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف سینکڑوں سیاح پھنس گے۔

    پاک چین راہداری کا اہم اور تاریخی پل جو شاہراہ قراقرم کو ہنزہ ملانے کے لیے اہم جز تھا جس کو محفوظ بنانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ ہوئے تھے پل کو نہیں بچا سکے۔

    شیشپر نالے کے اطراف شاہراہ قراقرم بھی کٹاو کے باعث دریا برد ہوچکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے نالے کے اطراف ایمرجنسی نافذ کر کے بروقت گھرانوں کو خالی کرایا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے اور لوکل ٹرانسپورٹ کو نگر شاہراہ کو متبادل کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    ضعلی انتظامیہ کا کہنا ہے اس وقت ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ خاندانوں کو شلٹر اور خوراک فراہم کی جارہی ہیں اور شاہراہ قراقرم کو عارضی بحالی کے این ایچ اے سے رابطہ کیا جا رہا ہے، جلد از جلد شاہراہ قراقرم کو بحال کرنے کے لیے عارضی پل لگا کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔