Baaghi TV

Author: +9251

  • سید نوید قمر نیشنل انشورنس کمپنی پہنچ گئے

    سید نوید قمر نیشنل انشورنس کمپنی پہنچ گئے

    کراچی :سید نوید قمر وہاں پہنچ گئے جہاں وزرا کم ہی جاتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کراچی میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کا دورہ کیا ہے۔جہاں انہوں بہت سے معاملات کا بغور جائزہ بھی لیا

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ خالد حامد نے بریفنگ دی، این آئی سی ایل کے کام، افعال اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران سید نوید قمر نے افسران سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل جانے

    اس حوالے سے یہ بھی بتا چلا ہے کہ اس دوران ایگزیکٹو آفیسر خالد حامد کا کہنا تھا کہ امور کار کو مزید موثر اور شفاف بنانے کے لئے پیپر لیس ماحول پر کام شروع کیا جا رہا ہے، وزیر تجارت نے این آئی سی ایل کی انتظامیہ کو ایڈہاک بنیادوں پر آڈیٹرز کی تقرری کا مشورہ دیا۔اس مشورے کو بہت سراہا گیا

    ادھر اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تجارت نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کراچی میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا بھی دورہ کیا، وزیر تجارت کو اسٹیٹ لائف کی کارکردگی اور تقابلی مالی سالوں میں منافع کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیرتجارت کو اسٹیٹ لائف کے مستقبل کے فیصلوں کے حوالے سےبھی آگاہ کیا گیا

    ادھر ذرائع کے مطابق چیئرمین اسٹیٹ لائف شعیب جاوید حسین نے اسٹیٹ لائف کے کام اور عملے کے بارے میں بتایا، وزیر نے سرکاری انشورنس کمپنی کے منافع اور کارکردگی کو سراہا۔

  • پورٹ قاسم کے قریب خاتون کی لاش برآمد

    پورٹ قاسم کے قریب خاتون کی لاش برآمد

    کراچی : پورٹ قاسم کے قریب خاتون کی لاش برآمد
    تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے پورٹ قاسم طارق ہوٹل کے قریب بیگ کے اندر سے خاتون کی لاش برآمد کی ۔
    لاش کی اطلاع 15 کو دی گئی ۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز مروت نے بتایا کہ سفید کلر کی کرولا گاڑی لاش کو پھینک کر گئی ، خاتون کی لاش کو بیگ میں بند کیا گیا تھا ۔ خاتون کی لاش پر تشدد کے نشانات ہیں ۔
    ایس ایچ او ممتاز مروت نے مزید بتایا کہ مقتولہ کی لاش کو کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ مقتولہ کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔

  • جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرونگا:وزیراعظم شہبازشریف

    جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرونگا:وزیراعظم شہبازشریف

    شانگلہ:شانگلہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک خادم پاکستان رہا عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا۔کے پی کے علاقہ شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا پہلے شانگلہ جاؤں گا، شہبازشریف نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کے غیورلوگوں کوسلام پیش کرتا ہوں،

    شانگلہ میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ صوبے میں پچھلے8سال پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پاکستان تحریک انصاف نے کتنے ہسپتال بنائے اور کتنے ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کوایک عظیم صوبہ بنا کردم لیں گے۔ پنجاب کے ہراسپتال میں غریبوں کا مفت علاج ہوتا تھا، پنجاب میں دوبارہ ہسپتالوں میں مفت علاج شروع کرا دیا ہے۔

    شانگلہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ غریب علاج کے لیے سسک سسک کر جان دے دیتا ہے، اگر اللہ نے موقع دیا تو پورے خیبرپختونخوا میں مفت علاج کی سہولت ہوگی، اس وقت ملک میں سخت مہنگائی ہے اور اس کی ذمہ دار سابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے

    شہباز شریف نے کہا کہ آٹا، چینی غریب گھرانوں کے دسترس سے باہر ہو چکا تھا، رمضان بازار، یوٹیلیٹی سٹورز میں آٹا، چینی کو سستا کرایا، پشاور بی آرٹی میں اربوں کی کرپشن ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ بھی پنجاب کی طرح سستا آٹا دینے کا اعلان کریں، اگر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سستا آٹا نہیں دے گا تو ہم دیں گے، پچھلے 4 سالوں میں قرضے لیکر ملک کا بھٹا بیٹھ چکا ہے، کچھ بھی ہوجائے خیبرپختونخوا کی عوام کوسستا آٹا مہیا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ غداری، وفاداری کے سرٹفیکیٹ بانٹے جارہے ہیں، 4 سال میں انتہائی کرپشن اور نالائقی کی وجہ سے بدترین لوڈشیڈنگ تھی، نواز شریف نے شاندار بجلی کے منصوبے لگائے، تیل، گیس وقت پر نہ منگوانے پر معیشت کا بٹھا بیٹھ گیا، جان لڑادیں گے پاکستان کوقائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔

  • ملک میں غیر معمولی بارشوں کا امکان،حکام الرٹ

    ملک میں غیر معمولی بارشوں کا امکان،حکام الرٹ

    اسلام آباد:مون سون کے موسم کی آمد کےساتھ ساتھ ملک میں کہیں خطرے کی گھنٹیاں بجائی جارہی ہیں تو کہیں لوگ پانی کو ترس رہے ہیں،ایسے میں‌ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کی بارشوں کے دورانیے میں اضافے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ملک میں رواں برس غیر معمولی بارشوں کا امکان ہے۔حکام نے ابھی سے عوام الناس کو خبردار کرنا شروع کردیا ہے

    بڑی تیزی سے بدلتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جنوبی ایشیائی موسمیاتی آؤٹ لک فورم نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالات پر نظر ہے

    وفاقی وزیربرائے کلائمنٹ چینج شیری رحمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ، شمالی اور شمال مشرقی بلوچستان میں زیادہ عرصے تک بارشیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران سندھ میں کم بارشیں ہوں گی اور تھر پارکر اور عمر کوٹ میں قحط کی صورتحال ہوسکتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے تیار رہیں

    وفاقی وزیرشیریں رحمان کا کہنا تھا کہ حکام معمول سے زائد بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیراختیار کریں، تیز بارشوں سے جانوں اور انفراسٹرکچر کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ دوسری طرف دریائے سندھ میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہوگئی۔ کپاس کی فصل شدید متاثر ہونے لگی۔ کسان پریشان ہوگئے۔

    ادھر پاکستان میں پانی کی کمی کے حوالے سے محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق رواں سال دریا میں پانی 50 فیصد سے زائد کم ہے، گڈو بیراج پر 60، سکھر پر 41 اور کوٹری بیراج پر 45 فیصد تک پانی کی کمی آئی ہے۔ بیراج سے نکلنے والی نہروں سے صرف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔ کاشتکاروں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ فصلوں کیلئے پانی دستیاب نہیں۔

    دوسری جانب ارسا کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے پانی کے حصے میں اضافہ کر دیا گیا، سندھ کے بیراجز پر پانی کی صورتحال آئندہ 4 روز میں بہتر ہونا شروع ہوجائے گی، سکھر بیراج پر پانی کی صورتحال 5 روز میں بہتر ہوگی۔ کوٹری بیراج پرپانی کی صورتحال بہتر ہونے میں 8 روز لگیں گے، پنجاب کو 77 ہزار 700 کیوسک یومیہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، سندھ کو 80 ہزار کے بجائے 63 ہزار کیوسک یومیہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ ایک لاکھ 58 ہزار کیوسک ہے۔

  • شمالی کوریا کا رواں ہفتے دوسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

    شمالی کوریا کا رواں ہفتے دوسرا بیلسٹک میزائل تجربہ

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے جو رواں برس کا 15 واں اور رواں ہفتے کا دوسرا میزائل تجربہ ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سخت ترین حریف پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے صدر کے حلف اُٹھانے کا دن جیسے جیسے قریب آتا جا رہا ہے، شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں تیزی آگئی اور آج شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربہ کیا ہے۔

    شمالی کوریا کے سخت حریف ممالک جاپان اور جنوبی کوریا نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ساحلی علاقے میں واقع شپ یارڈ میں سب میرین سے مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

    جاپان اور جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل نے فضا میں 60 کلومیٹر تک اوپر گیا اور 600 کلومیٹر کی دوری پر جا گرا۔

    دوسری طرف جاپان اور جنوبی کوریا کی طرف سے شمالی کوریا کے ان عزائم کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا خطے میں امن وسکون کا قاتل ہے ، ان مماللک کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو عالمی فورم پراٹھائیں گے اوراحتجاج کریں گے ،دوسری طرف شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور جاپان کا یہ ردعمل مسترد کردیا ہے

    واضح رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی سب میرین لانچ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 2017 کے بعد سب سے بڑا تجربہ تھا۔

  • ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ پاس ورڈ فری سائن ان سروس کیلئے متحد

    ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ پاس ورڈ فری سائن ان سروس کیلئے متحد

    نیویارک : پاس ورڈ کے بغیر مختلف سروسز میں سائن ان ہونا کسی حد تک ممکن ہے مگر اکثر ایسا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ 3 بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس مشکل کو حل کرنے کے لیے متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ فیڈو الائنس اور ورلڈ وائیڈ ویب کنسورشیم کو پاس ورڈ فری سائن ان کے لیے معاونت فراہم کرنے کے لیے متحد ہورہے ہیں۔

    تینوں کمپنیوں کے تعاون سے فیڈو آتھنتیکیشن کو فون یا ٹیبلیٹ پر استعمال کرکے کسی ایپ یا ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

    اس اتحاد کا مقصد ایپس اور ویب سائٹس میں ‘اینڈ ٹو اینڈ’ پاس ورڈ فری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔اس کے لیے صارف کو سائن ان ہونے کے لیے بائیو میٹرک اسکین یا ایک پن ڈیوائس کی ضرورت ہوگی۔

    کمپنیوں کو توقع ہے کہ اس طرح ہیکرز کے حملوں سے صارفین کو بچانے میں مدد مل سکے گی۔ ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے آنے والے برسوں میں اپنے پلیٹ فارمز میں پاس ورڈ فری فیچرز کو توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

  • ڈاکٹرنعمان نیازکی چھُٹی کروا دی گئی

    ڈاکٹرنعمان نیازکی چھُٹی کروا دی گئی

    ڈاکٹرنعمان نیازکی چھُٹی کروا دی گئی ،اطلاعات کے مطابق کہا جارہا ہے کہ پی ٹی وی سپورٹس کے معاہدوں میں بے ضباطگیوں کی انکوائری کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ وزیر اطلاعات کو پیش کر دی گئی۔۔رپورٹ کی بنیاد پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو ڈایریکٹر سپورٹس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔معاملے کی تفصیلی انکوائری کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ڈائریکٹر پی ٹی وی سپورٹس ڈاکٹر نعمان نیاز بھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں.. ایم ڈی پی ٹی وی، رسک مینجمنٹ کمیٹی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مشاورت سے گروپ ایم اور اے سپورٹس کے ساتھ کنٹریکٹ ہوا جو جیو گروپ کو قبول نہیں ہوا..

    ادھر ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ڈاکٹر نعمان نیاز پی ٹی وی گلوبل میں جا کرذمہ داریاں سنبھالیں ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فیصلے پرعملدرامد نوٹیفکیشن کے جاری ہونے سے ہی ہوگیا ہے

    اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز کی سربراہی میں پی ٹی وی سپورٹس نے گزشتہ نو ماہ میں 2.6 ارب روپے کماکردئیے. آئی سی سی ورلڈ کپ میں پی ٹی وی سپورٹس نے 800ملین روپے کا فائدہ حاصل کیا.بغیر کسی خرچے کے پی ٹی وی سپورٹس کو ایچ ڈی میں کنورٹ کروایا.

  • لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات: قبرستانوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات

    لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات: قبرستانوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہروں گجرات اور اوکاڑہ میں لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات کے بعد قبرستانوں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات کے پیش نظر قبرستانوں کی سیکیورٹی اور انتظام بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ قبرستانوں کی سیکیورٹی کے لیے چوکیدار رکھے جائیں گے، قبرستانوں کا انتظام سنبھالنے کے لیے منیجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔

    اجلاس میں واقعات میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ مجرموں کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹامرتب کیا جائے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عدم توجہ کے باعث قبرستان جرائم کی آماجگاہ بن رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل گجرات کے ایک گاؤں کے قبرستان میں خاتون کی لاش کو قبر سے نکال کر برہنہ حالت میں پھینک دیا گیا تھا۔

    گاؤں چک کمالہ کا رہائشی محمد نذیر اپنی اٹھارہ برس کی ذہنی معذور بیٹی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے پہنچا جہاں اس نے قبر کھلی ہوئی اور میت غائب دیکھی، تلاش پر قریبی جھاڑیوں سے لاش بغیر کفن کے برآمد ہوئی۔

    پولیس نے لاش کا میڈیکل کروا کر رپورٹ پنجاب فرانزک لیب بھجوا دی، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، لاش سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاش کی بے حرمتی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی تھی۔

  • وفاقی وزیر تعلیم 5 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

    وفاقی وزیر تعلیم 5 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

    وفاقی وزیر تعلیم 5 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سعودی عرب کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم سعودی ہم منصب ڈاکٹر حماد الشیخ کی دعوت پر تعلیم و نمائش کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وفاقی وزیر رانا تنویر سعودی ہم منصب سے تعلیمی امور سے متعلق دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کرینگے اور گورنر ٹی ویٹ کارپوریشن سے بھی ملاقات کرینگے۔

    ملاقات میں ٹیکنیکل ایجوکیشن سمیت اسکلز سے متعلقہ امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔اسکے علاوہ وفاقی وزیر تعلیم سعودی عرب میں موجود پاکستانی اسکولز اور حسین امام سعود بن اسلامک یونیورسٹی کا دورہ بھی کرینگے۔

    وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ورلڈ بینک کے گلوبل ایجوکیشن ڈائریکٹر جائم ساویدرا سے سائیڈ لایئنز پر ملاقات متوقع ہے۔

    ادھر سعودی عرب نے اپنے مقامی شہریوں کو روزگار دینے کےلئے ، سیکرٹریز، ٹرانسلیشن ، اسٹاک کیپنگ اورڈیٹا فیڈنگ کے شعبوں میں غیرملکیوں کو نوکریاں دینے پر پابندی لگادی ۔

    سعودی عرب میں بعض پیشوں کو مقامی شہریوں تک محدود کرنے کے حوالے سے انسانی وسائل کی وزارت کا فیصلہ کل 8 مئی 2022ء سے نافذ العمل ہو گا۔ ان پیشوں میں سکریٹری شپ، ٹرانسلیشن، اسٹاک کیپنگ اور ڈیٹا فیڈنگ شامل ہے۔

    نجی سیکٹر میں مذکورہ پیشوں کو سعودی شہریوں تک محدود کرنے کا فیصلہ گذشتہ برس اکتوبر میں جاری کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ٹرانسلیشن اور اسٹاک کیپنگ کے پیشوں میں کم از کم تنخواہ 5 ہزار ریال مقرر کی گئی تھی۔

    اس فیصلے پر عمل درامد سے سعودی مرد اور خواتین شہریوں کو 20 ہزار ملازمتیں فراہم ہوں گی۔

  • یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    اسلام آباد:یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی شہبازشریف سے ملاقات:بھرپورتعاون کی یقین دہانی،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور مسٹر تھامس سیلر کی آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم نے علاقائی اور بین الاقوامی تناظر میں امن و استحکام کے امور پر دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں اطراف کے درمیان اعلیٰ سطح کے باقاعدہ تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

    دوسری جانب مسٹر تھامس سیلر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے یورپی یونین کے عزم کی توثیق کی۔علاوہ ازیں یورپی یونین کے وفد کے ناظم الامور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور یورپین کونسل کے صدر اور یورپی یونین کمیشن کے صدر کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات پر چارج ڈی افیئرز کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو اجاگر کیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور یورپی یونین اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔اس سنگِ میل کی مناسبت سے تقریبات اسلام آباد اور برسلز دونوں میں منعقد ہونے کا تصور کیا گیا ہے۔