Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان کے الزامات پر علیم خان کھل کر سامنے آگئے، مناظرے کا چیلنج

    عمران خان کے الزامات پر علیم خان کھل کر سامنے آگئے، مناظرے کا چیلنج

    علیم خان نے عمران خان کو ٹی وی پر آکر مناظرے کا چیلنج دے دیا

    علیم خان نے چیلنج دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان،علیم خان اور جہانگیر ترین ملکر ٹی وی پر آجائیں ،آپ کے پاس جو کچھ ہے بتادیں،ہم بھی حقائق بتائیں گے،میرا نام عزت سے لیں میں بھی آپ کاعزت سے نام لوں گا،

    علیم خان نے اہم ڈویلپر کے ساتھ فرح خان کے تعلقات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کر دیا،علیم خان نے روڈا اتھارٹی سے متعلق بھی اہم انکشافات کر دیئے ،علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےمجھ پر 300 ایکڑ زمین لیگلائز کروانے کا الزام عائد کیا،عمران خان کا الزام جھوٹ ہے حقائق کو مسخ کیا گیا،2010سے 18 تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا ،یہ سوسائٹی2010میں بھی میرے پاس موجود تھی،عمران خان میرے والد کی وفات پر اس سوسائٹی میں آئے تھے ،کیا 10سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018میں وزیراعظم بنیں گے میرے پاس300 نہیں3ہزا رایکڑ زمین ہے،میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے، یہ زمین اب روڈا کے پاس ہے، یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کو کیسے دیں؟ اب تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں

    علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ان ڈویلپرز میں وہ بھی شامل ہے جن کے پاس میڈم فرح دبئی میں ٹھہری ،سرکاری ریٹ پر خرید کر زمینیں من پسند پرائیویٹ ڈویلپرز کو دی گئیں، ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین کے رشتہ دار بھی کیا ان ڈویلپرز میں شامل ہیں؟سرکاری ریٹ پر زمین ایکوائر کرکے پلازے بنائے گئے روڈا کے تحت آپ کا گالف کورس بن سکتا ہے تو علیم خان کی سوسائٹی کیوں نہیں بن سکتی اگر روڈا پروجیکٹ براون ہے تو وہی میری زمین کیسی گرین ہوں گی کیا میں پی ٹی آئی کے ساتھ مشکل وقت کیا میں300ایکڑ زمین کا اسٹیٹس تبدیل کروانے کیلئے کھڑا تھا؟ اگر میرے بارے میں غلط الزام لگائیں گے تو چپ میں بھی نہیں رہوں گا ،اگر منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل میں ،آپ اور جہانگیر ترین بیٹھیں پھرسب سچ بولیں عوام کو پتہ چلے علیم خان ،ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے

    علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ میں امریکی اور یورپین سفیر کو عمران خان کے گھر میں ملا تھا،برطانوی سفیر سے آپ حکومت میں آنے سے پہلے مل سکتے ہیں تو حکومت میں کیوں نہیں؟ جو ڈویلپر آپ کے ساتھ ہیں یہ آپ کے ہیلی کاپٹر کے اترنے کیلئے جگہ نہیں دیتے تھے ہم مصلحت کے تحت خاموش ہیں،سیاست کریں لوگوں کو ورغلائیں اور جھوٹ بولیں لیکن میں سچ بولوں گا ، علیم خان کو وزیر اعلی ٰاس لیے نہیں بنایا کہ بزدار کی شکل میں فرح پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرے فرح ہر ٹرانسفر پوسٹنگ کے پیسے اٹھائے اس کو کوئی پوچھنے والا نہ ہواسی وجہ سے آپ نے پنجاب میں بزدار لگایا آپ نے بزدار ٹائپ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں لگائے ہیں،علیم خان کے ہوتے ہوئے فرح کرپشن نہیں کر سکتی تھی،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والے جہانگیر ترین اور علیم خان کے بارے میں عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی میں آئے اور محنت بھی کی لیکن جو مایوسی کی بات ہے کہ کیا انہوں نے اس آئیڈیل کے لیے محنت کی جسکے لیے میں 26 سال پہلے سیاست میں آیا تھا بدقسمتی سے انکا وہ آئیڈیل نہیں تھا قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چھوٹے چور پکڑلیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، جہانگیر ترین اور علیم خان کا مقصد اقتدار میں آکر فائدہ اٹھانا تھا علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین لیگل کرا دوں، علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں ،جہانگیر ترین ان کا مسئلہ چینی بحران تھا جس پر کمیشن بھی بنایا جہانگیر ترین ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے جو ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں شوگر مافیا پر انکوائری بٹھائی تو جہانگیر ترین سے اختلافات ہو گئے اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے بیٹھے ہیں، ہمارے اداروں میں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ان کا ساتھ دیتے ہیں.

    سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مذہب مقدمہ، چھٹی کے روز درخواست پر سماعت، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    گرفتاری کا خوف،شیخ رشید توہین مذہب مقدمہ میں ضمانت کروانے پہنچ گئے

  • ملک کے معاشی حالات اب ٹھیک نہیں:مگربہتربجٹ پیش کریں گے:سید نوید قمر

    ملک کے معاشی حالات اب ٹھیک نہیں:مگربہتربجٹ پیش کریں گے:سید نوید قمر

    اسلام آباد :ملک کے معاشی حالات اب ٹھیک نہیں:مگربہتربجٹ پیش کریں گے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات ان دنوں ٹھیک نہیں ہیں ، مگر اس کے باوجود وفاقی حکومت آئندہ ماہ بہتربجٹ پیش کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں، مگر معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائے گاْ،اگر سابق حکومت چلتی رہتی تو پاکستان کے حالات اور بدتر ہو جاتے۔

     

     

    سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان جعلی خط لے کر گھوم رہے ہیں ہر اداروں نے تصدیق کر دی کی ایسا کچھ نہیں ہے تاہم اپنی ذات کے لئے ملک کو داؤ پر لگانا غلط ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ اپنی اہلیہ کی دوست کو بچانے کے لئے منظر عام پر آکر بولیں۔ان کا کہنا ہے کہ گورنر کا آرمی چیف کو خط لکھنا یہ غیر آئینی بات ہے لیکن کچھ لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم نے آئین شکنی کرنی ہے۔

    وفاقی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانی کو ووٹ کا حق ہے اور وہ حق کوئی نہیں چھین سکتا لیکن اصل مسلئہ یہ ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ اور انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹنگ کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگلے ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا مگر معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بجٹ لایا جائے گاْ جبکہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں ہیں۔

     

     

    ان کا کہنا ہے کہ اگر سابق حکومت چلتی رہتی تو پاکستان کے حالات اور بدتر ہو جاتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر تحریکیں چلائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم لانگ مارچ کو ویلکم کریں گے۔ چند روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھاکہ عیدالفطر کے بعد بجٹ پر مشاورت شروع کریں گے، ایسا بجٹ لائیں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کرسکے، بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کو برابری کے مواقع میسر کریں گے۔

     

     

    اگلے بجٹ پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت شروع کریں گے، مشاورت میں کسان، ایکسپورٹرز، چھوٹے درجے کے تاجر، صنعت کار، ملٹی کارپوریشنز، کیپیٹل لیڈرز اور دیگر کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم ایسا بجٹ پیش کریں گے جو خسارے، قرض اور افراط زر کو کم کیا جاسکے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی یقینی بنا سکے، ایکسپورٹ انڈسٹری،جس میں زراعت اور پیداوار میں بڑھوتری ممکن بنائیں گے۔

     

  • وہاڑی میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    وہاڑی میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

    وہاڑی میں پش آنے والے خطرناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ٹبہ سلطان پور کے قریب کار اور کوسٹر کے درمیان ہونے والے تصادم سے 6 کار سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں کار سوار ایک بچی، ایک خاتون سمیت 4 مرد شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کار ملتان سے وہاڑی جبکہ مسافر کوسٹر وہاڑی سے ملتان کی طرف جا رہی تھی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم زخمیوں کو آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور اور نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری طرف تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹنے سے 1 طالب علم جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا شہر کی تحصیل بھیرہ میں پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹنے سے 1 طالب علم جاں بحق جبکہ 12 طالب علم شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طلباء مزدا پر سوار ہو کر کالج سے واپس جارہے تھے کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث مزدا الٹ گیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق طالب علم کی شناخت رانا دلاور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اسامہ، قاسم، ابوذر، عبدالقیوم، مجیب الرحمن، گل محمد اور دیگر شامل ہیں۔

    حادثہ مزدا ڈائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کے بعد ایسوسی ایٹ کالج انتظامیہ اور تھانہ بھیرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے

  • 20 ملزمان کی ایمرجنسی مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کرلی۔

    20 ملزمان کی ایمرجنسی مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کرلی۔

    20 ملزمان کی ایمرجنسی مجسٹریٹ منظور،اطلاعات کے مطابق ایمرجنسی مجسٹریٹ کورٹ نمبر 7 کراچی ایسٹ نے فی کس ملزم کو پانچ ہزار روپے عدالت میں زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز نے دو مختلف مقدمات ایف آ ی آ رز نمبر 278/2022 اور 279/2022 زیر دفعہ 279 تعزیرات کے تحت درج کرکے 20 ملزمان کو گرومندر سے گرفتار کرکے لاکپ کیا تھا۔

    پولیس نے ملزمان کے موبائل فونز بھی قبضے میں لیے اور موٹر سائیکلوں کو زیر دفعہ 550 کے تحت بند کردیا۔

    جن ملزمان پر غفلت لاپرواہی سے موٹر سائیکلیں چلانے کا الزام تھا ان کے نام جواد،انضمام،شعیب شوکت، حمزہ،ا عجاز، معاویہ،احمد شاہ سمیت ودیگر شامل ہیں

    ملزمان کے کیس کی پیروی لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے کرتے ہوے موقف اختیار کیا
    پولیس نے تمام ملزمان کو رشوت نہ دینے پر گرفتار کیا ،پولیس کو کسی شخص یا اشخاص نے شکایت نہیں کی ملزمان غفلت لا پرواہی سے موٹر سائیکلیں چلارہے ہیں۔

     

     

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ ،کاکہنا تھاتو پولیس نے کوئی بھی اسپیڈ ریکارڈنگ کی ویڈیو عدالت میں پیش نہیں کی ہے
    پولیس کے پاس کوئی بھی چشم دید گواہ نہیں ہے اور نہ ہی ملزمان نے کسی پرائیویٹ شخص کو ہٹ کیا پے۔

    لیاقت گبول ایڈووکیٹ کا تمام ملزمان کے پاس موٹر سائیکلوں کے اصل کاغذات موجود ہیں لیکن اس کے باوجود پولیس نے موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا ہے۔پولیس عید پر پکنک منانے والے بے گناہ شہریوں بلاوجہ تنگ کرتی ہے اور بعد میں جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیا جاتا ہے ۔

    عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوے 19میء 2022 تک پولیس کو اپنی تفشیش مکمل کرکے چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہو ے سماعت ملتوی کردی۔

     

     

    ادھررنگ محل کالے شیشے والی گاڑی میں اسلحہ لیکر گھومنے والا گرفتار، پولیس کا کہنا تھا کہ رنگ محل پولیس کی کاروائی ملزم گرفتار اسلحہ برآمد ہوا ہے،ملزم گاڑی میں اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم عاطف کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد مقدمہ درج ،ملزم حوالات میں گاڑی سے بلیک پیپر اتار کر بند کر دیا گیا

  • کمشنرلاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا فاونٹین ہاوس اسلام پورہ اور گلشن راوی کا دورہ

    کمشنرلاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا فاونٹین ہاوس اسلام پورہ اور گلشن راوی کا دورہ

    لاہور:کمشنرلاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا فاونٹین ہاوس اسلام پورہ اور گلشن راوی کا دورہ،اطلاعات کے مطابق کمشنرلاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا نےفاونٹین ہاوس اسلام پورہ اور گلشن راوی کا دورہ کیا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس موقع پر کمشنر لاہور نے فاونٹین ہاوس میں مقیم افراد میں عید تحائف تقسیم کیے۔اس موقع پر کمشنرلاہور نے کہا کہ فاونٹین ہاوس افراد کے ساتھ عید کے پرمسرت لمحات یادگار ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ حقیقی عید دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔۔فاونٹین ہاوس کے منتظمین قابل تحسین ہیں۔

    ادھرذرائع کے مطابق کمشنر لاہورنے عید کے تیسرے دن صفائی امور چیکنگ کیلئے گلشن راوی و اردگرد علاقوں کا دورہ، اس موقع پر کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے افسران و عملے کی حوصلہ افزائی کی۔کمشنر لاہور نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف صفائی اہلکاروں کو مٹھائی پیش کی۔

    ۔کمشنر لاہور نے ڈیوٹی پر موجود ایل ڈبلیو ایم سی اہلکاروں کو شاباش دی ۔ عیدی بھی دی

    ادھرشہر میں نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،داتا دربار کے علاقہ گوراقبرستان سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی ہے۔

    ایدھی ترجمان کے مطابق45 سالہ نامعلوم شخص کی گلی سڑی لاش 5 روز پرانی اور بوسید ہے،پولیس کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

    ایک اور واقعے میں اسلام پورہ کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہو ئی ہے ،پولیس کے مطابق 55سالہ شخص ریڑھی بان تھا جس کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی،پولیس کارروائی کے بعد 55سالہ شخص کی لاش کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔

  • 06 مئی جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم حرمت مسجد نبوی منانے کا اعلان

    06 مئی جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم حرمت مسجد نبوی منانے کا اعلان

    لاہور:ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ اور متحدہ علماءبورڈ پنجاب نے مسجد نبوی کے تقدس کی خلاف ورزی پر 06 مئی جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں یوم حرمت مسجد نبوی شریف منانے اور قراردادیں منظور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ تمام سیاسی ومذہبی قائدین رسول اللہ ﷺسے محبت رکھتے ہیں اور کسی کافر کو بھی بغیر قرآن وسنت کے شواہد کے گستاخ رسول ﷺ قرارنہیں دیاجاسکتا سیاسی قائدین کو چاہیے کہ ایک دوسرے کے خلاف نفرتیں ختم کریں شیری مزاری کے توہین مذہب پر اقوام متحدہ کو لکھا جانےوالا خط بیرونی مداخلت کو دعوت دینے کے مترادف ہے اس سے توہین ناموس رسالت اور توہین مذہب کے خلاف چلائی جانے والی سازشوں کو تقویت ملے گی اور پاکستان پر دباﺅ بڑھے گا عمران خان شریں مزاری کو حکم دیں کہ وہ اقوام متحدہ کو لکھا جانیوالا خط واپس لیں

    ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماءکونسل و متحدہ علماءبورڈ اور نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمدطاہر محمود اشرفی ، علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا محمد خان لغاری ، مولانا سید ضیاءاللہ شاہ بخاری ، ڈاکٹر راغب نعیمی ، مفتی محمد علی نقشبندی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ زبیر عابد، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا سعد اللہ شفیق ، مولانا عبید اللہ گورمانی، قاری عبد الحکیم اطہر، مولانا محمد اسلم قادری، قاری مبشر رحیمی، مفتی عمر فاروق، مولاناقاسم قاسمی، مولانا ابو بکر حمید صابری، صاحبزادہ ثاقب منیر، مولانا طلحہ صدیقی، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا حبیب الرحمن عابد اور دیگر نے ایک مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاایک سوال کے جواب حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ پاکستان علماءکونسل کسی سیاسی جماعت کی غلام نہیں ہے ہم اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزاد وخودمختار ہیں

    عمران خان کے ساتھ 16ماہ کام کیا کبھی کوئی مراعات یا ذاتی فائدہ نہیں لیا اسی طرح موجودہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی کے دوران ہم نے پاکستان اور دین اسلام کے خدمت کیلئے کرداراداکیا ہے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، ملک و قوم اور دین کیلئے کسی بھی فرد اور حکومت سے تعاون کرنا جرم نہیں ہے ایک سوال پر حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ عمران خان کو کیسے گستاخ رسول قرار دیدیں ؟ایسی باتیں ہی تباہی کا باعث بنتی ہیں جب تک ٹھوس شواہد نہ ہوں کسی کو کافر یا گستاخ کہنا درست نہیں ہے،

    عمران خان تو درکنارکسی کافر کو بھی گستاخ رسول قرآن و سنت کے شواہد کے بغیرقرار نہیں دے سکتے انہوںنے کہاکہ سعودی دورے کے دوران حکومتی وفد کے حق اور مخالفت میں نعرہ بازی حرمین کی حدود میں ہوئی جونہیں ہونی چاہیے تھی اس پر سعودی حکومت تحقیقات کررہی ہے انہوںنے کہاکہ عمران خان رسول اکرم ﷺ کے امتی ہیں ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسجد نبوی میں نعرہ بازی کے عمل کی بھرپور مذمت کریں انہوں نے کہا کہا کہ گذشتہ دو سال سے ملک میں توہین مذہب و توہین ناموس رسالت کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہوا ہے ، عوام الناس نے اگر ایف آئی آرز کروائی ہیں یا درخواستیں دی ہیں تو ان کو میرٹ پر دیکھا جانا چاہیے ، اس سلسلہ میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف ، وفاقی وزیر قانون اور وزیر داخلہ یقین دہانی کروا چکے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر شیریں مزاری کی طرف سے اقوام متحدہ اور دیگر اداروں کو لکھے جانے والے خطوط پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری اور تحریک انصاف کے قائدین کو عدالتوں ، متحدہ علماءبورڈ یا اسلامی نظریاتی کونسل سے رجوع کرنا چاہیے تھا، شیریں مزاری کا خط پاکستان کے نظام میں بیرونی مداخلت کو دعوت دینا اور توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو تقویت دے گا، عمران خان صاحب کو اس پر فوری خطوط کو واپس لینے کاحکم دینا چاہیے ،

    ایک منظم سازش کے تحت ان قوانین کے خلاف پہلے ہی بے بنیاد مہم چلائی جا رہی ہے جس کو ان خطوط سے تقویت ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ متحدہ علماءبورڈ کے پاس جب ایف آئی آرز یا درخواستیں آئیں گی تو قرآن و سنت اور ملک کے قوانین کے مطابق فیصلہ کریں گے، ہم اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں کسی حکومت ، فرد ، گروہ یا جماعت کے سامنے نہیں وزیر اعظم شہبازشریف ،وزیر قانون اور وزیر داخلہ سے واضح بات کی کوئی مقدمہ سیاسی و ذاتی مخالفت پر توہین مذہب پر نہیں ہونا چاہئے جس پر انہوںنے یقین دہانی کروائی ہے انہوںنے کہاکہ متحدہ علماءبورڈ نے گذشتہ تین سال میں جو کام کیا ہے وہ روز روشن کی طرح واضح ہے ، ہم نے ہمیشہ درخواست کی ہے کہ غیر شرعی فتوے بازی ، غداری اور گستاخی کے فتوے بند ہونے چاہئیں ایک اور سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ متحدہ علماءبورڈ غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ، اس فورم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، حق کو حق کہیں گے اور سچ کو سچ کہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے مسائل کا حل صاف شفاف احتساب اور آزادانہ انتخابات سمجھتے ہیں، فوری طور پر انتخابی اصلاحات کی جائیں تا کہ انتخابات کا راستہ آسان ہو۔پاکستان علماءکونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ کا اجلاس مئی کے آخری ہفتہ میں ہو گا جس میں مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں گے۔

  • بھارت میں کورونا سے47 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، عالمی ادارہ صحت

    بھارت میں کورونا سے47 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، عالمی ادارہ صحت

    نئی دہلی :بھارت میں کورونا سے47 لاکھ افراد ہلاک ہوئے،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے۔

    عالمی ادارہ صحت کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اندراج کردہ اموات سے 3 گنا زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے نے جمعرات کو کہا کہ 2021 کے آخر تک کورونا سے ایک کروڑ 49 لاکھ سے زائد اموات ہوئیں جبکہ جنوری 2020 سے دسمبر 2021 کے آخر تک اس عرصے میں کورونا سے ڈبلیو ایچ او کو رپورٹ کی جانے والی اموات کی سرکاری تعداد تقریباً 54 لاکھ تھی۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ کچھ ممالک میں اموات کا صحیح طریقے سے اندراج نہیں کیا گیا۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک جن اموات کو شمار نہیں کیا گیا ان میں سے تقریباً نصف بھارت میں تھیں۔

    عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وبائی امراض کے نتیجے میں بھارت میں 47 لاکھ افراد کی موت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق اموات کے اصل اعداد و شمار بھارتی حکومت کے بتائے ہوئے اعداد و شمار سے دس گنا زائد ہے۔

    دوسری جانب بھارتی حکومت نے کورونا سے اموات پر دیے گئے ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار مسترد کردیے۔بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کووڈ 19 سے اموات پونے پانچ لاکھ ہوئی ہیں۔

  • اسلام آباد: لیک ویو پارک میں ہلڑبازی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 13 افرادگرفتار

    اسلام آباد: لیک ویو پارک میں ہلڑبازی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 13 افرادگرفتار

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مشہور لیک ویو پارک میں ہلڑبازی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عید کے آخری روز پارک میں داخلےکے لیے شہریوں کا رش لگ گیا، بہارہ کہو سے کشمیر چوک تک شدید ٹریفک جام ہوگیا جس میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

    پولیس کے مطابق لیک ویو پارک میں 8 مئی تک صرف فیملیز کے داخلے کی اجازت ہے، پابندی کے باوجود سیکڑوں نوجوان پارک میں داخل ہوئے اور انہوں نے پارک کے عملے سے ہاتھا پائی کی اور زبردستی داخلے کی کوشش کی جس پر 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ہنگامہ آرائی کے بعد لیک ویو پارک کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا۔

  • ضلع ساؤتھ پولیس کے سکیورٹی کے حوالے سے سی ویو پر موثرانتظامات

    ضلع ساؤتھ پولیس کے سکیورٹی کے حوالے سے سی ویو پر موثرانتظامات

    لاہور:ضلع ساؤتھ پولیس کے سکیورٹی کے حوالے سے سی ویو پر موثرانتظات ،اطلاعات کے مطابق ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے عوام کو سی ویو پر سیر و تفریح کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا گیاسیکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے سی ویو پر ماونٹڈ پولیس بھی تشکیل دی گی

    ایس ڈی پی او کلفٹن، درخشاں، ایس ایچ او ماڈل کلفٹن سمیت کل 200 سے زائد پولیس اہلکاروں کو سی ویو کے اطراف سیکیورٹی کے حوالے سے تعینات کیا گیا

    پولیس اہلکاروں میں سے 133 اہلکار 21 پولیس موبائلز، 8 موٹر سائیکلز اور 12 گھوڑوں پر جبکہ دیگر 67 کے قریب اہلکار پیدل گشت کر رہے ہیںضلع ساؤتھ کی جانب سے عوام کی فوری مدد کے لیے سی ویو پر کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے

    گزشتہ روز سی ویو پر اپنے والدین کے ساتھ سیروتفریح کے دوران لاپتہ ہونے والے 50 بچوں کو تلاش کرکے ان کے ورثاء کے حوالے کیا گیا

    جب کہ گزشتہ روز ایک ناخوشگوار واقعے میں سی ویو پر سیر و تفریح کے لیے آئے ہوئے دو نوجوان گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوب گئے تھے

    جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایدھی کے غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر ایک نوجوان کی لاش نکال لی جبکہ دوسرے نوجوان کی لاش کی تلاش جاری ہے

    گھوڑوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے لوگوں کو سمندر کی گہرائی میں جانے سے روکا جا رہا ہےپولیس کیمپ سے عوام کو سمندر میں زیادہ آگے جانے سے روکنے کے لیے بار بار اعلانات بھی کیے جارہے ہیں

  • پامی نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے9 مئی کو بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

    پامی نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے9 مئی کو بلائے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

    لاہور:پامی ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کے طورپر 9مئی کو پی ایم سی کی طرف سے ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجزمیں ضم کرنے کے حوالے سے انعقاد کی جانے والی میٹنگ کا بائیکاٹ کریں گے۔پامی پہلے ہی پی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجز میں ضم کرنے کے مراسلے مسترد کرتے ہوئے وضاحت مانگ چکی ہے کہ واضح کیا جائے کہ قانون کے کس سیکشن تحت ڈینٹل کالجز کو میدیکل کالجز میں ضم کیا جاسکتا ہے ۔ اگر قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہے تو پی ایم سی کو ابہام اور جھوٹ پھیلانے سے باز رہنا چاہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی آبزرویشن کے بعد پاکستان میڈیکل کمیشن کے ممبران کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے کہ وہ اپنی سیٹوں پر براجمان رہیں۔پامی ایگزیکٹو سیکرٹری آفتاب احمد کاکہنا ہے کہ پامی پہلے ہی پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے ڈینٹل کالجز کو میڈیکل کالجز میںضم کرنے کے مراسلے کو مسترد کرچکی ہے۔آئندہ نو مئی کو رکھے گئے اجلاس کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔قانون کے تحت ڈینٹل کالجز کی آزاد حیثیت ہے۔مذکورہ معاملے پر پامی ہر طرح سے قانون کے مطابق ڈینٹل کالجز کادفاع کرے گی،پی ایم سی ڈینٹل کالجز میں اپنی خراب داخلہ پالیسیوں کا دفاع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    پی ایم سی کی بڑی غلطی تھی کہ سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں داخلوں کا ایک ہی وقت رکھا تھا اور داخلوں کی تاریخ بھی ایک ہی تھی ۔ پی ایم سی کو آخر میں سمجھنا ہوگا کہ ایم بی بی ایس کا میرٹ ہمیشہ بی ڈی ایس سے زیادہ ہوتا ہے اور طلباءکی پہلی ترجیح ایم بی بی ایس میں داخلہ لینا ہوتا ہے جبکہ بی ڈی ایس میں داخلہ ان کی آخری ترجیح ہوتی ہے۔پرائیویٹ سیکٹر میں بی ڈی ایس کے داخلے سرکاری سیکٹر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کرنے کے بعد ہی کیے جاسکتے ہیں۔

    پی ایم سی کو پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کالجوں میں داخلے کے لیے یقینی طور پر حتمی اختتامی تاریخ دینا چاہیے اور پھر پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کالجوں کے داخلے مکمل کرنے کے کم از کم تین ہفتوں کے بعد پرائیویٹ سیکٹر میں بی ڈی ایس میں داخلے کرنے کی آخری تاریح دینی چاہیے۔ پی ایم سی پبلک سیکٹر کے میڈیکل کالجزمیں داخلے مکمل کرنے کے بعد سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے اور جب سرکاری ڈینٹل کالجز میں داخلے مکمل ہوجائیں تو کم ازکم تین ہفتوں کا وقف دینے کے بعد پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس کی سیٹوں پر داخلے کرنے کی حتمی تاریخ دی جائے۔ اگرمذکورہ پالیسی پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو تمام کالجوں میں تمام مختص نشستیں آسانی سے پر ہو جائیں گی۔