Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کا شہباز گل کو پیش آئے حادثے کا نوٹس، تحقیقات کرانے کا حکم

    وزیراعظم کا شہباز گل کو پیش آئے حادثے کا نوٹس، تحقیقات کرانے کا حکم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے پر نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ، سابق معاون خصوصی کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔انہوں نے ڈاکٹر شہباز گل اور ان کے ہمراہیوں کے زخمی ہونے پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔

    خیال رہے کہ شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں وہ زخمی ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما لاہور سے اسلام آباد پہنچ رہے تھے اور جمعہ کو انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا، عدالت عالیہ سے انہوں نے 6 مئی تک عبوری ضمانت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ شہباز گل نے مدینہ منورہ واقعہ میں ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لی تھی، شہباز گل نے خد شہ ظاہر کیا تھا کہ ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    حادثے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ ‏ مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں، میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا، یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، ‏میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے؟ کروا لیں، غداری نہیں کروں گا۔

    ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ خان کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے، یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے، بیرونی سازش اس کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہے کہ خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے، انشاللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔

  • معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

    گجرات: جلالپور جٹاں کے نزدیک قبرستان میں دل دہلا دینے والا ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے انسانیت کو شرما دیا،پولیس کے مطابق اس واقعہ کو ہر زاویے سے دیکھا جارہا ہے ،

     

     

    گجرات سے ذرائع کے مطابق انسانی درندے نے گزشتہ رات معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بے حرمتی کی ، پولیس کے مطابق معذورلڑکی کی نعش سے بیحرمتی کے اس واقعہ کے بعد علاقے میں ایک خوف کی فضا قائم ہے جس کی وجہ سے ہرکوئی پریشان ہیں‌

    ذرائع کے مطابق دفنانے کے بعد اگلے دن جب اہلِ خانہ فاتحہ کے لیے آئے تو قبر کھلی اور نعش 25گز دور پڑی دیکھی ، اہل خانہ بھی یہ منظردیکھ کرخوف زدہ ہوگئے اور پولیس کو اطلاع کردی

    ٹانڈہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ، پولیس نے علاقے کے تمام کریمنلز کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرنا شروع کردیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس اس واقعہ کو خاندانی دشمنی کے نتیجےکی صورت میں بھی دیکھ رہی ہے

    ادھر گجرات سے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واقعہ میں ملوث افراد میں سے پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو کا سراغ نہ لگا سکی، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

    سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان

  • فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے عطا تارڑ کے الزامات کو مسترد کردیا

    فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے عطا تارڑ کے الزامات کو مسترد کردیا

    لاہور: فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطا تارڑ کے پاس کوئی کام نہیں، فضولیات میں لگے ہوئے ہیں، ان کو عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ملتا تو میری اہلیہ پر الزام تراشی شروع کر دیتے ہیں، ہم نے پی ٹی آئی دور میں کوئی ایمنسٹی نہیں لی، بیرون ملک آنا جانا ہمارا معمول ہے، جلد پاکستان لوٹ آئیں گے۔

    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن جمیل گجر کا کہنا تھا کہ فرح کے نام کے ساتھ گوگی لگا کر ڈرامہ رچا رہے ہیں، ہمیں کسی عدالت یا ادارے سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، اسی ماہ کے اندر پاکستان آؤں گا، فرح بھی ایک، دو ماہ تک واپس آجائیں گی، اگر پہلے بھی ضرورت پڑی تو واپس آجائیں گے، تمام چینلز پراعلان کیا ہے جب بھی کوئی ادارہ بلائے گا حاضر ہوجائیں گے، ہم کوئی بھگوڑے نہیں، ہمیں ابھی تک نیب سے بھی کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، بیرون ملک آنا، جانا ہماری روٹین کا عمل ہے، جب سے حکومت بنی انہوں نے فرح پر الزامات لگانا شروع کر دیئے ہیں، کس قانون کے تحت فرح کو لاؤگے پہلے کوئی مقدمہ تو بنالو، وزرا صبح و شام فرح کا ترانہ گانا شروع کر دیتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کرپشن کا پیسہ نہیں کاروبارسے کمایا ہوا پیسہ ہے، ہم نے عمران خان کی حکومت میں کوئی ایمنسٹی نہیں لیں، ان کوعمران خان کے خلاف کچھ نہیں ملتا تو فرح پر الزام لگانا شروع کر دیتے ہیں، عطا تارڑ کے پاس کوئی کام نہیں فضولیات کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، سابق چیئرمین ضلع کونسل رہا ہوں، جب چیئرمین کونسل تھا اس وقت فرح سے شادی بھی نہیں ہوئی تھی، ہمارا کاروبار ایف بی آر میں ڈیکلیئرڈ ہیں، ہم زمینوں کے لین دین کا کاروبار کرتے ہیں۔

    فرح خان کے شوہر کا کہنا تھا کہ خاندانی تقسیم کے دوران کچھ زمینیں حصے میں آئی تھیں، ہمارا آبائی گاؤں گوجرانوالہ سٹی کے اندر ہے، خاندان کی کچھ ہم نے چیزیں بیچی تھیں، ہمارا سارا 99 فیصد کاروبارعمران خان کی حکومت سے پہلے کا ہے، تین سال بیمار رہا، ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرسکا تھا، 2019 اور 2020 اور 2021 میں بھی ٹیکس ریٹرن فائل کیے، ہم نے ایمنسٹی عمران خان کے دور حکومت سے پہلے لیں۔

    احسن جمیل گجر نے کہا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں، ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ہمارا عمران خان اور ان کی اہلیہ سے کسی قسم کا کوئی کاروبار نہیں، شوکت خانم ہسپتال کو ایک دفعہ ایک لاکھ روپیہ ڈونیشن دی،میرے پرائیویٹ کاروبار میں کس قانون کے تحت مداخلت کر رہے ہیں، آج تک ہمارے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا، کس قانون کے تحت وزرا دھمکیاں دے رہے ہیں۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ ان لوگوں کی اولاد ہے جو ججوں کو رشوت دیتے رہے، چولی چک جیسا بندہ مجھے چور کہہ رہا ہے، عطا تارڑ بتائے اس کا کیا کاروبار ہے، وہ سارا دن حمزہ شہباز کے پیچھے گھومتا رہتا ہے، ساری (ن) لیگ فرح کا ترانہ گا رہی ہے، دبئی کا فلیٹ 15 سے 16سال پہلے خریدا، فلیٹ ایف بی آر میں ڈیکلیئرڈ ہیں، یہ سارا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، میری اہلیہ کا نام گوگی نہیں ہے، میری اہلیہ کا نام فرح خان ہے، ان کو میری اہلیہ کا نام گوگی لیتے ہوئے شرم کرنی چاہیے، ایک لڑکی کے پیچھے پڑگئے، ان کو مہنگائی کی کوئی فکر نہیں، جہاں بھی پراپرٹی ہے اس کو ڈیکلیئرڈ کیا ہوا ہے، اگر کوئی ہماری ان ڈیکلیئرڈ پراپرٹی بتادے تو ہر سزا بھگتنے کو تیار ہوں۔

  • سائوتھ ایشین گیمز اور ایشین گیمز کے لیئے پاکستان بیس بال ٹیم کی تیاریاں شروع

    سائوتھ ایشین گیمز اور ایشین گیمز کے لیئے پاکستان بیس بال ٹیم کی تیاریاں شروع

    کوٹری:سائوتھ ایشین گیمز اور ایشین گیمز کے لیئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کی جانب سے ٹریننگ کیمپ لگانے کا فیصلہ احسن قدم ہے۔ پہلے مرحلے میں پچرز وکیچرز کی تربیت کے مذکورہ کیمپ اجوہ سٹی گجرانوالہ میں اگلے ہفتے میں شروع کردیا جائے گا جسکی نگرانی اجوہ سٹی کے سی ای او  محمد تنویر کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ مصدق  حنیف، کوچ طارق ندیم اور 7 اپریل کو پاکستان پہنچ رہے امریکن کوچ رینڈل آرمز، پاکستان فیڈریشن بیس بال  کے ٹریننگ اسٹاف کے ہمراہ کوچنگ مہیا کرینگے۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کے کیمپ لگانے کے اس بروقت فیصلے کو بیس بال اور اسپورٹس حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔اس ضمن میں سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ان چیمپیئن شپس میں ہمارا مقابلہ ایشین و ورلڈ کی ٹاپ ٹیموں سے ہونا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک مشکل صورتحال ہوگی تاہم ہم پاکستان ٹیم کو بہتر سے بہتر بنا کر دنیا بھر میں پاکستان کو بہتر ٹیم کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں تاکہ وطن عزیز کا نام روشن ہو اور ہمارے کھلاڑی بھی اپنے آپ کو کسی سے کم نہ سمجھیں اور مقابلے کی فضا قائم رہے۔

    فیڈریشن نے پہلےفروری میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو اسلام آباد میں کیمپ لگانے کی درخواست دی تھی اور کوئی جواب نہ ملنے پر گزشتہ ماہ یاد دہانی کرائی گئی تھی۔اس ضمن میں ڈی جی  پاکستان اسپورٹس بورڈ کرنل(ر) آصف زمان نے جلد کیمپ کا آغاز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔چونکہ ہمارا مقابلہ دنیا کی ان ٹاپ تھری رینکنگ ٹیموں یعنی جاپان، تائیوان اور کوریا ہے سے ہے کہ جہاں ہزاروں کی تعداد میں بیس بال اسٹیڈیم ہونے کے ساتھ ساتھ حکومتی، کووآپریٹو سیکٹر اور عوامی سپورٹ حاصل ہے۔ جاپان ورلڈ نمبر 1 ہونے کے ساتھ ساتھ اولمپک چیمپیئن بھی ہے جبکہ کوریا نے کویڈ 19 کے بعد سب سے پہلے بیس بال لیگ شروع کرکے اپنی تمام تر تیاریاں شروع کردی تھیں۔ہمیں معلوم ہے کہ ہم ترقی پذیر ملک ہیں مگر بے پناہ صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کی مالک پی ایف بی چاہتی ہے کہ ہم ان ٹیموں سے بہترین مقابلہ کرنے کے قابل ہوجائیں۔ اس لیئے  "کہیں دیر نہ ہوجائے” کو زہن میں رکھتے ہوئے سید فخر علی شاہ نے امریکن کوچ سے معاہدہ کیا اور اپنے طور پر گجرانوالہ میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ جب پی ایس بی سگنل دے گی تو مذکورہ کیمپپ اسلام آباد شفٹ کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان ایشیائی رینکنگ میں نمبر 5 اور ورلڈ رینکنگ میں 31 ویں نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ ایشیائی چیمپیئن شپس میں زیادہ تر گولڈ میڈلسٹ یا سلور میڈلسٹ ہی رہتا ہے۔اس لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر فیڈریشن کی مکمل سرپرستی کی جائے اور صوبوں کے دارالخلافوں میں 1-1 بیس بال اسٹیڈیم اور انکے اہم ڈویژنز میں کم از کم 1-1 بیس بال گرائونڈز بنائے جائیں جنکی پاکستان فیڈریشن بیس بال کی نگرانی میں حکومت سطح پر باقائدہ طور سرپرستی کی جائے تاکہ پاکستان کی رینکنگ میں مذید بہتری آسکے۔حکومت کے علاوہ مختلف اسپانسرز اور سول سوسائیٹی اور اسپورٹس لوورز شخصیات کو بھی پاکستان کی گزشتہ کارکردگی اور رینکنک کو نظر میں رکھتے ہوئے بیس بال کھیل پر بھی توجہ دینی چاہیئے تاکہ پاکستان میں اس کھیل کے بانی سید خاور شاہ مرحوم کے مشن کو مذید کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھایا جاتا رہے۔ 

  • آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات

    آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات

    نواب شاہ:آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں آصف علی زرداری نے خطاب بھی کیا ہے

    نواب شاہ سے ذرائع کے مطابق اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب کے جیالوں سے ان کی خیریت دریافت کی، مختصر خطاب بھی کیا، اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام کارکنان سے ملاقات کروں، اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے خاص لگاؤ ہے

     

    آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاست دانوں نے ہمیشہ اس ملک کی خوش حالی کی بات کی ہے، ہمیں لوٹ کر اپنے عوام میں آنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ عام آدمی کے روزگار سے متعلق فکرمند رہتی تھیں، یہی فکر آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں موجود ہے،

    نواب شاہ سے پی پی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ عمرے کی متعدد بار سعادت نصیب ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خوش نصیب نوجوان ہیں کہ بیت اللہ کا دروازہ ان کے لئے کھولا گیا،

    ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر سید قائم علی شاہ، ضیا لنجار، غلام قادر چانڈیو، عاجز دھامراہ ، طارق مسعود آرائیں، غلام شاہ لغاری، خان بہادر بھٹی، سلیم جلبانی، عبدالستار کیریو، علی مدد جتک، اسلم گل ودیگر بھی صدر آصف علی زرداری اور جیالوں کی ملاقات کے دوران موجود تھے

  • پائلٹ روسٹر کی غلطی: ورجن اٹلانٹک کی پرواز کوفضاوں سے واپس بلا لیا گیا

    پائلٹ روسٹر کی غلطی: ورجن اٹلانٹک کی پرواز کوفضاوں سے واپس بلا لیا گیا

    لندن :پائلٹ روسٹر کی غلطی: ورجن اٹلانٹک کی پرواز کوفضاوں سے واپس بلا لیا گیا،اطلاعات کے مطابق ایک ورجن اٹلانٹک طیارہ ہیتھرو کی طرف واپس مڑ گیا جب یہ سامنے آیا کہ فرسٹ آفیسر نے اپنا آخری فلائنگ ٹیسٹ مکمل نہیں کیا تھا۔ایئر لائن نے کہا کہ پیر کو نیویارک جانے والی پرواز کے تقریباً 40 منٹ بعد، دونوں پائلٹوں کو "روسٹرنگ ایرر” کا علم ہوا۔

    پروازVS3 ہیتھرو واپسی سےپہلےآئرلینڈ کےاوپرآسمانوں پرپہنچ چکی تھی۔ورجن اٹلانٹک کا کہنا تھا کہ فرسٹ آفیسر کا متبادل مل گیا اور جہاز دوبارہ نیویارک کے لیے روانہ کردیا گیا۔ایئر لائن کا دعویٰ ہے کہ حفاظت سے سمجھوتہ نہیں کیا گیا تھا اور وضاحت کی کہ ابتدائی فرسٹ آفیسر نے 2017 میں ورجن اٹلانٹک میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    ایئرلائن نے مزید کہا کہ وہ یوکے ایوی ایشن کے ضوابط کے تحت مکمل طور پر اہل تھا، لیکن اس نے حتمی تشخیصی پروازمکمل نہیں کی تھی جو ایئرلائن کی اندرونی ضروریات کا حصہ تھی۔پرواز واپس پلٹ گئی کیونکہ کپتان کو بطور ٹرینر نامزد نہیں کیا گیا تھا۔

    ہوائی جہازکا کنٹرول عام طور پر پہلے افسر اور کپتان کے درمیان ہوتا ہے، لیکن پرواز میں جو کچھ ہوتا ہے اس کی حتمی ذمہ داری بعد میں ہوتی ہے۔

    ورجن اٹلانٹک کے ایک ترجمان نے کہا: "کوالیفائیڈ فرسٹ آفیسر، جو ایک تجربہ کار کپتان کے ساتھ پرواز کر رہا تھا، کو ایک نئے پائلٹ سے تبدیل کر دیا گیا تاکہ ورجن اٹلانٹک کے تربیتی پروٹوکول کی مکمل تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے، جو صنعت کے معیارات سے زیادہ ہے۔

    "ہم اپنے صارفین کو ہونے والی کسی بھی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، جو عملے کی تبدیلی کے نتیجے میں مقررہ وقت سے دو گھنٹے اور 40 منٹ تاخیر سے پہنچے۔”

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان نے تصدیق کی کہ دونوں پائلٹ مناسب طور پر لائسنس یافتہ تھے اور "پرواز کرنے کے لیے اہل” تھے۔

  • مفتاح اسمٰعیل کا شکوہ اورحماد اظہرکا جواب شکوہ:الزمات کے موقع پرہی جوابات

    مفتاح اسمٰعیل کا شکوہ اورحماد اظہرکا جواب شکوہ:الزمات کے موقع پرہی جوابات

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے ابہام پیدا کیا، مفتاح اسماعیل کو آٹے کے بھاؤ کا بھی علم نہیں، امپورٹڈ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے آئی ایم ایف کے پیچھے نہ چھپے، قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

    مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں حماد اظہر نے کہا کہ انہوں نے رمضان میں لوگوں کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے گزارا، ہمارے دور حکومت میں کبھی بھی اس طرح لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی، انہوں نے امپورٹڈ ایندھن پر پاور پلانٹ لگائے، 27 ڈالر پر انہوں نے تاریخ کے مہنگے ایل این جی کے معاہدے کیے

    اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ روس کے ساتھ بطور وزیر تیل کے معاہدے کرلیے تھے، مجھے پتہ ہے امپورٹڈ حکومت روس سے معاہدے نہیں کریگی، 2 ایل این جی کے سودے جو (ن) لیگ کی حکومت کر کے گئی تھی وہ ڈیفالٹ کر گئے۔

    حماد اظہر نے کہا ہے کہ یہ وہی حکومت ہے جو آج سے 2 ماہ پہلے مہنگائی مارچ کر رہی تھی، وزیر خزانہ کو یہ نہیں پتہ کہ آٹے کی قیمت کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سبز بیگ سستے آٹے کی سکیم کا اجراء تو ہم نے کیا تھا، وزیرخزانہ نے گزشتہ روز سیاسی پریس کانفرنس کی، قوم کو بتا دیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہے یا نہیں، یہ یوٹیلٹی سٹورز پر جتنی قیمتیں بتا رہے ہیں ہماری حکومت نے مقرر کیں، ہماری حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کو فعال کیا، یہ ہمارے ہی کھاتے سے چیزیں ہمیں نہ گنوائیں، 32 دن کا ڈیزل کا اسٹاک میں چھوڑ کر گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے آئی ایم ایف کے پیچھے نہ چھپیں، ہماری حکومت نے سستے تیل کے لیے روس سے مذاکرات شروع کیے تھے، یہ روس سے سستا تیل نہیں خریدیں گے ان کی ٹانگیں کانپیں گی، امپورٹڈ حکومت سے معیشت سنبھالی نہیں جا رہی، وزیرخزانہ عجیب باتیں کر رہے ہیں، خود ساختہ ڈیزل کا بحران کھڑا کر دیا گیا ہے، کسان آج ڈیزل کے لیے پریشان ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کو پٹرولیم قیمتوں کے تعین کا اختیار نہیں دیا گیا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پہلے ہی ماہ مہنگائی میں 10 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی شرح 13 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی نالائقی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، مہنگے ترین چار ایل این جی کے سودے کیے گئے، ایسے معاملات نہیں چلیں گے، عوام کی نمائندہ حکومت ہی عوام کو ریلیف دیتی ہے، یہ ایک ووٹ پر حکومت کھڑی ہے کیسے فیصلہ سازی کر سکتی ہے، امپورٹڈ حکومت سے معاملات نہیں سنبھل رہے، فوری الیکشن کرائے جائیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے گرفتاریاں کیں تو معاملات کسی اور طرف چلے جائیں گے، ہم اقتدار نہیں مانگ رہے ہم تو الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، سی پیک اتھارٹی ہم نے بنائی، سنا ہے یہ ختم کرنے جا رہے ہیں، ان کے چین کے ساتھ تعلقات تسلی بخش نہیں، کٹھ پتلی حکومت پتا نہیں کس طرح چین کے ساتھ تعلقات رکھے گی، کراچی، پشاور، اسلام آباد، لاہور میں کارکنوں کی مدد سے جلسے کیے، یہ جو ہمارے ساتھی دوسری طرف گئے ان کو تھوڑی دیر بعد سمجھ آجائے گی۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ایک ووٹ پر کھڑی ہے، ڈیزل اور پٹرول مہنگا کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، ہم نے کبھی فورس لوڈشیڈنگ نہیں ہونے دی تھی، اس وقت تحریک انصاف کا کارکن نہیں عوام بھی الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئے گا تو ان کی حکومت ختم ہو جائے گی، سندھ کے عوام بھی اب تبدیلی چاہتے ہیں، خود مختاری تو تباہ کردی اب آپ معیشت بھی تباہ کرنے جا رہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، انہیں پتا ہے عمران کو بھاری اکثریت ملے گی، جب جوڈیشل کمیشن بنے گا تو بہت ساری چیزوں کا پتا چلے گا۔

  • گورنر پنجاب کا ہائیکورٹ کے جج کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان

    گورنر پنجاب کا ہائیکورٹ کے جج کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان

    لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ عالمی سازش کی وجہ سے بھٹو کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا، آج عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور ایک جمہوری حکومت کو ختم کیا گیا۔

    علاوہ ازیں عمر سرفراز چیمہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہر گزرتا لمحہ پنجاب کے بے قصور غیرت مند جوانوں کے لیے زندگی مشکل کرتا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ سسیلین مافیا اپنے مخالفوں پر ناموس رسالت ﷺ جیسے سنگین جرائم کے جھوٹے پرچے کاٹ رہی ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے غریب اور معصوم شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، وزیراعظم وقت ضائع نہ کریں، آپشننز محدود ہوتے جا رہے ہیں۔

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی خط لکھ دیا۔گورنر پنجاب نے آرمی چیف کو صدر مملکت اور وزیر اعظم کو لکھے گئے خطوط کی نقول بھی بھیجوا دیں۔

    خط میں گورنر پنجاب نے آرمی چیف سے پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے کردار ادا کریں۔خط میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کیلئے بھی کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عمر سرفراز چیمہ کا وزیراعظم شہباز شریف کو لکھا گیا خط سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت مجھے آپ کے بیٹے کے غیر آئینی اقدامات کو روکنے سے منع نہیں کر سکتی، میں تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آئین پاکستان کی حفاظت کروں گا۔

  • حکومتی انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری     کرے توقبول کریں گے:فوادچوہدری نےبتادیا

    حکومتی انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری کرے توقبول کریں گے:فوادچوہدری نےبتادیا

    اسلام آباد:حکومت کا انکوائری کمیشن مسترد:کون انکوائری کرے توقبول کریں گے:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی سازش کے الزام کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کے مجوزہ انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم صرف وہ کمیشن قبول کریں گے جو آزاد عدلیہ کے تحت ہو اور کمیشن کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔

    وفاقی حکومت کے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست پر الزامات کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ فرح خان کے خلاف ابھی تک کوئی کیس نہیں بنا سکے، الزام لگا نہیں رہے، پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن غیر جانبدار ہوگا جو شفاف طریقے سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کرے گا اور کمیشن کی جانب سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے بعد وہ لوگ جنھوں نے ملک کو جھوٹی سیاست کے لیے استعمال کیا انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    مریم اورنگزیب کے مطابق انکوائری کمیشن کے لیے ایسا سربراہ مقرر کیا جائے گا جس پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

  • شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ:جنوبی کوریا اور جاپان کاشدید تحفظات کا اظہار

    شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ:جنوبی کوریا اور جاپان کاشدید تحفظات کا اظہار

    پیانگ یانگ:شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ:جنوبی کوریا اور جاپان نے شدید تحفظات کا اظہار ،اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے پابندی کے باوجود ایک بار پھر اپنے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل تجربہ کیا جس پر جنوبی کوریا اور جاپان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    عالمی خبر رساں دارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے جوہری قوتوں کو تیز رفتاری سے اپ ڈیٹ کرنے کی مہم کے تحت بیلسٹک میزائل تجربہ کیا ہے، یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے سمندر کی طرف داغا گیا۔

    شمالی کوریا کے سخت حریف اور پڑوسی ملک جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے الزام عائد کیا کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ بیلسٹک میزائل تجربہ تھا۔ میزائل نے تقریباً 470 کلومیٹر سفر طے کیا جب کہ فضا میں اس کی بلندی کی حد 780 کلومیٹر تھی۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف جسٹس نے مزید بتایا کہ یہ میزائل تجربہ بھی شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے علاقے میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کی گئی۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں شمالی کوریا نے اپنا سب سے بڑا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ کیا تھا۔

    شمالی کوریا کا رواں برس 14 واں میزائل تجربہ ہے اور تازہ ترین میزائل تجربہ اس وقت کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا کے نئے صدر یون سک یول 5 دن بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

    جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔