Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر:مسلمانوں کوگرفتارکرکےجیلوں میں ڈالا جانے لگا

    مقبوضہ کشمیر:مسلمانوں کوگرفتارکرکےجیلوں میں ڈالا جانے لگا

    سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ علاقے میں سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کی بلا جواز گرفتاریوں میں تیزی آئی ہے۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز میں افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کی بلا جواز نظربندیوں کے لیے کالے قوانین پبک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہا کہ حریت رہنماوں، صحافیوں، حقوق کے محافظوں اور یہاں تک کہ عام کشمیریوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے اور بلاجواز گرفتاریوں کا مقصد کشمیر کے آزادی پسند لوگوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں اور چھاپے مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کا مظہر ہیں۔ کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو نشانہ بنانا مودی کی جبر و استبداد کی پالیسی کا حصہ ہے۔ بھارت انسداد دہشت گردی کے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کشمیری محافظ خرم پرویز اور فہد شاہ سمیت صحافیوں کو حراست میں لے رہا ہے اور انہیں نشانہ بنا رہا ہے۔سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خرم پرویز، فہد شاہ اور دیگر کی گرفتاری کا مقصد مقبوضہ علاقے کے لوگوں کی آواز کو دبانا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مودی سرکار کے دباوکے ہتھکنڈے کشمیریوں کو ان کی آزادی کے حصول سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

    سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل کے تمام پرامن ذرائع کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے ارتکا ب پر سزا ملنی چاہیے۔

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے آج ضلع کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

    نوجوان کو ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب واقع علاقے سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار نوجوان کی شناخت محمد عامر، نثار احمد اور کفیل احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ گرفتار نوجوانوں پر مجاہدین کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • جمعتہ الودا ع کو یوم کشمیرویوم قدس کے طور پر منانے کی اپیل

    جمعتہ الودا ع کو یوم کشمیرویوم قدس کے طور پر منانے کی اپیل

    سرینگر:جمعتہ الودا ع کو یوم کشمیرویوم قدس کے طور پر منانے کی اپیل ،اطلاعات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے جموں و کشمیر کے عوام سے ماہ مقدس کے آخری جمعہ جمعتہ الوداع کو یوم کشمیر اور یوم قدس کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولوی بشیر عرفانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ فلسطین اور کشمیر کی اسرائیل اور بھارت کے جابرانہ چنگل سے آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے لوگوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ اپنی آزادی کے منصفانہ مقصد کے لیے لڑ رہے ہیں۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اسرائیل اور بھارت فلسطینیوں اور کشمیریوں پر ایک جیسے مظالم ڈھا رہے ہیں۔ مولوی بشیر عرفانی نے مزید کہا کہ قابض افواج دنیا کے دونوں حصوں میں نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہیں، گھروں کو بلڈوز کر رہی ہیں اور خواتین سے بدتمیزی کر رہی ہیں۔انہوں نے شب قدر کے مقدس موقع پر بھی مساجد اور مزارات کو بند کرنے پر بھارتی حکام کی مذمت کی اور اس عمل کو مذہبی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا۔

    بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے انتظامیہ کی طرف سے تاریخی مسجد میں شب قدر کی عبادات کے اہتمام اور جمعتہ الوداع کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اور پولیس حکام نے مجسٹریٹ کی سربراہی میں بدھ کو افطار کے بعد جامع مسجد کا دورہ کیا اور اوقاف کے ارکان کو بتایا کہ حکام نے شب برات اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انجمن نے قابض انتظامیہ کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ایرانی ہم منصب کا ٹیلی فون، وزارت سنبھالنے پر مبار کباد

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ایرانی ہم منصب کا ٹیلی فون، وزارت سنبھالنے پر مبار کباد

    ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبار کباد دی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے چیئر مین پیپلز پارٹی کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان نے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔

    ادھر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور سعد رفیق بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمہوری استحکام اور سماجی بہبود کیلئے ملکر کام کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو وفاقی وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارک دی۔

    ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی بہبود کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  • عمران خان کے لیے پاکستان مقدم ہے:زبیر خان نیازی

    عمران خان کے لیے پاکستان مقدم ہے:زبیر خان نیازی

    لاہور:عمران خان کے لیے پاکستان مقدم ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیرخان نیازی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کوپاکستان سب سے زیادہ عزیز اورسب سے مقدم ہے

    اس حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے نجی ٹی وی کے پروگرام کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا،ایک موقع پر جب سینیئر صحافی مبشرلقمان نے زبیر خان نیازی سے عمران خان کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بات کوپاکستان میں رجیم چینج سے جوڑتے ہوئے کہاکہ یہ تو سب کوپتہ چل گیا ہے کہ امریکہ پاکستان میں مداخلت کرتا ہے

     

    اس پر مبشرلقمان نے کہا کہ اس لیٹر کے حوالے سے یہ بات کہی جارہی ہے کہ پاکستان میں سازش نہیں ہوئی ،جس پر زبیرخان نیازی نے کہا کہ بہرکیف کچھ تو ضرور ہوا ہے

    اس کے بعد مزید بات کرتے ہوئے زبیر خان نیازی نے کہا کہ ہرکسی کو یہ یقین کرلینا چاہیے کہ عمران خان کواپنا ملک اپنی قوم سے سے زیادہ عزیز ہے اور وہ اس ملک کوایک ذرہ بھر بھی نقصان پہنچانے کانہیں سوچ سکتا، زبیرخان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان ضرور اوربھرپوراندازسے واپس حکومت میں آئیں گے اور اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پرچلائیں‌گے

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

  • شہباز گل اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اور نگزیب آمنے سامنے

    شہباز گل اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اور نگزیب آمنے سامنے

    اسلام آباد:شہباز گل اور وفاقی وزیراطلاعات مریم اور نگزیب آمنے سامنے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کبھی خاتون اوّل پرحملہ توکبھی مدینہ کی ریاست پر، اپنےسیاسی قد سے بڑھ کربدتمیزی کےباوجود بھی آپ نے ایک کنیزہی رہنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کاسیاسی قد نہیں بڑھنا،حادثاتی طور پر آپ وزیر بن چکیں، اب تندور پر بیٹھی پھپھےکٹنی کا کردار ادا کرنا بندکریں اور رسیدیں دیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے نہیں بتایا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں4 ارب کہاں سے آئے اور نہ ہی مے فیئر کے فلیٹس اور پاناما کی لوٹ مار کا حساب دیا۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز ٹی وی پر آکر کُڑک مرغی کی طرح ٹرٹر کرتی ہیں، اپنا کوئی جواب نہیں لیکن عمران خان کےبارے ہروقت بدتمیزی کرنی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو شہبازشریف کی کارکردگی سے ڈرلگ رہا ہے، الیکشن مقررہ وقت پرہی ہوں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ شہزاد اکبر نیب کو گرفتاری اور کیسز کیلئے ڈائریکشن دیتے تھے، نیب،ایف آئی اے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا، 4سال بعد ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران خان اب دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں، بند بجلی کارخانوں کی مرمت کا کام جاری ہے، گزشتہ حکومت کی نااہلی سے بجلی کے کارخانے بند ہوئے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی، وزیرداخلہ پورے سندھ کا دورہ کریں گے، پاور ڈویژن سے متعلق کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعظم نے پاورسیکٹرمیں ترجیحی بنیادوں پراصلاحات کی ہدایت کی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ بند بجلی گھروں کوبھی بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی، چینی سفارتخانے کو یقین دہانی کرائی تحقیقات جلد مکمل ہونگی، گزشتہ حکومت کے بنائے گئے قوانین کا جائزہ لیا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کی منظوری دیدی، وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی، کابینہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کراچی واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا، چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں۔

  • عمران نیازی تم کھلاڑی تھے ہی نہیں اناڑی تھے:حمزہ شہباز

    عمران نیازی تم کھلاڑی تھے ہی نہیں اناڑی تھے:حمزہ شہباز

    حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی تم کھلاڑی تھے ہی نہیں اناڑی تھے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تم نے کسانوں سے کھاد چھین لی، عمران نیازی کو مگر مچھ کے آنسو کے پیچھے چھپنے نہیں دیا جائےگا۔

    حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نااہلوں کی حکومت کوختم کردیا جبکہ نااہل سابق حکومت نے زراعت کوتباہ کردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا،4سال تک حساب لیا لیکن ہمارے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے غریبوں سےروٹی چھینی، پنجاب میں حکمرانی کو کھیل تماشا بنادیا گیا اور آج ایوان اقبال میں ہارا ہوا عمران نیازی رو رہا تھا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی تم کھلاڑی تھے ہی نہیں اناڑی تھے، عمران نیازی تم بازی شروع ہونے سےپہلے ہی ہارچکے ہو۔

    حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین سے جب کھلواڑ ہوتا ہے تو عدالت 12بجے لگتی ہے، عوام کہتے ہیں ہم تمہارے غلام نہیں، عوام تمہاری سیاست اٹھا کر سمندر میں پھینک دیں گے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی توتوشہ خانہ سے کام شروع ہوا ہے، ن لیگ نے تلاشی دیدی تم نے گھڑی توشہ خانے سے چوری کرکے بیچ دی۔

    حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے4 سال عوام کوجھوٹے خواب دکھائے، عمران نیازی کوعوامی عدالت میں حساب دینا ہوگا۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں پنجاب کا وزیراعلیٰ نہیں ہوں ان کا خادم ہوں، ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے مگرجیل کے دروازےکھلیں گے۔

  • عمران خان کےلیےرات بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھولیں کیونکہ اس نےآئین پرخودکش حملہ کیا تھا:مریم نواز

    عمران خان کےلیےرات بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھولیں کیونکہ اس نےآئین پرخودکش حملہ کیا تھا:مریم نواز

    لاہور: تمہارے لیے بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھولیں کیونکہ تم نے آئین پر خودکش حملہ کیا تھا:اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے رات بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھلیں کہ عمران خان نے آئین پرخودکُش حملہ کیا تھا

    لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کے جذبے اور ہمت کو سلام، کھوکھر برادران کی وفاداری کو سلام، مجھے یاد ہے کھوکھر ہاؤس کی دیواروں کو توڑا گیا تھا، کھوکھر برادران نے انتقام کے باوجود نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑا، عمران جیسے نا اہل سے پاکستان کے عوام کی جان چھوٹ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ جسے چاہے عزت اور ذلت دے، کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، اللہ نے نواز شریف کوعزت دی اور کوئی وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھا ذلیل ہوگیا، عوام نے پہلی دفعہ ووٹ کے ذریعے اٹھا کر باہر پھینکا، نواز شریف نے لندن سے تمہاری حکومت ختم کی، آگے، آگے دیکھنا نواز شریف تمہاری سیاست کو بھی دفن کر دے گا،

    مریم نواز نے سابق وزیراعظم پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہتا تھا گھبرانا نہیں ہے، جب سے اقتدار گیا خود دھاڑیں مار مار کر روتا ہے، پچاس لاکھ گھر مکمل نہیں ہوئے، صرف زمان پارک کا گھرمکمل ہوا، جب آخری اوور کا موقع آیا تو یہ پویلین سے باہر ہی نہیں نکلا، میدان چھوڑ کر الٹے پاؤں بھاگ گیا،

    ان کا کہنا تھا کہ آخری دنوں میں اس نے آئین کی دھجیاں اڑائیں، تمہارے لیے بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ تم نے آئین پر خودکش حملہ کیا تھا، تمہارے ذاتی ملازم صدر، اسد قیصر، قاسم سوری، گورنر پنجاب نے حلف سے غداری کی، اس لیے بارہ بجے عدالتیں کھلی تھیں،

    ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام حربے ناکام ہوگئے تو جعلی خط اٹھا کر لے آیا، قومی سلامتی کمیٹی سے منہ توڑ جواب ملا، اس کی سازشی خط کی ٹیں، ٹیں سن کر دماغ پک گیا ہے، سازش تو نواز شریف کے خلاف ہوتی ہیں، کیا عمران خان جیسے ناکام شخص کے خلاف کسی کو سازش کی ضرورت ہے،

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ یہ بول رہا ہو تو آواز بند کر دیتی ہوں، آج اس کے ورکرز کنونشن میں پچاس میڈیا والے بیٹھے تھے، یہ اسلام آباد میں 20 لاکھ لوگوں کو لانے کی بات کر رہا ہے، آج پتا نہیں اول، فول بک رہا تھا،

    مولانا طارق جمیل سے ادب سے کہتی ہوں عمران کو سمجھائیں مذہب کے بارے ایسی باتیں نہ کرے، کوئی ہے جو اس نفسیاتی مریض کو لگام اور پاگل خانے کی بس پر بٹھا کر آئے، یہ اتنا بڑا پاگل ہے کہ پاگلوں کو بھی پاگل کر دے گا، کہتا ہے عید پر گلے ملنا تو حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا، وزیراعظم کی کرسی کو مال بنانے کے لیے استعمال کرتا رہا، شرم کرو۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن ہونگے، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، ضمنی الیکشن سے ہارنے والے ڈر رہے ہیں، جلدی، جلدی الیکشن کرانے کا مطلب عمران تقرریوں میں مداخلت کر کے اگلا الیکشن فکس کرنا چاہتا ہے، اگلی تقرریوں کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا،

  • فرح گوگی نےراولپنڈی رنگ روڈ کے سنگم پر کروڑوں روپے کی جائیداد خریدی

    فرح گوگی نےراولپنڈی رنگ روڈ کے سنگم پر کروڑوں روپے کی جائیداد خریدی

    راولپنڈی :سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ گیا ہے۔ سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے راولپنڈی رنگ روڈ کے سنگم پر کروڑوں روپے کی جائیدادیں خریدیں۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فرح گوگی نے یہ قیمتی جائیدادیں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے اعلان سے محض ایک ہفتے قبل خریدی تھیں۔ دستاویزات کے مطابق 200 کنال کا یہ رقبہ چکری اور روات انٹرچینج پر خریدا گیا۔

    زاہد گشکوری کی رپورٹ کے مطابق یہ زمین اسلام آباد کے رہائشی شاہد محمود سے محض دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے میں خریدی گئی تھیں۔ تاہم رنگ روڈ سکینڈل آنے کے بعد فرح گوگی نے اس زمین کو فروخت کر دیا تھا۔ انہوں نے زمین فروخت کرتے وقت ایک ارب روپے سے زائد کی ڈیل کی تھی۔

    بتایا گیا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی (فرح خان) اور اس کے شوہر احسن اقبال جمیل نےمذکورہ تحائف اور قرضوں کا آپس میں تبادلہ کیا ان کے خاندان کے اثاثوں میں دستاویزات سے معلوم ہوتاہے کہ غیر معمولی اضافہ ہوا۔

     

    ان کی یہ دولت اور جائیدادیں اعلانیہ ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے فرح اور اس کے شوہر نےکالے دھن کو سفید کرنے کی اسکیم سے استفادہ کیا۔

    بتایا گیا کہ عمران خان کی حکومت کے دوران سابق خاتون اول کی دوست فرح خان کی دولت 23 کروڑ سے بڑھ کر 97 کروڑ روپے ہوگئی، اس کے علاوہ پورے خاندان کی دولت بھی بڑھتی رہی، ان کے خاندان کے تمام افراد کی دولت ان کے ذرائع آمدنی سے بہت زیادہ ہے۔

    فرح خان کی بہن مسرت خان نے 5؍ مرلہ پر مشتمل 15؍ رہائشی پلاٹس لاہور میں اور دوکنال کے تین رہائشی پلاٹس ڈی ایچ اے کے مختلف فیز میںحاصل کئے۔
    بیرون ممالک کاروباری اثاثے نہ ہونے کے باوجود مسرت خان نے 8؍ کروڑ 40؍ لاکھ ر وپے زرمبادلہ حاصل کیا۔

  • کراچی: خودکش بمبار خاتون کا شوہر ہی سہولت کار نکلا:ہوش ربا انکشافات کا سلسلہ جاری

    کراچی: خودکش بمبار خاتون کا شوہر ہی سہولت کار نکلا:ہوش ربا انکشافات کا سلسلہ جاری

    کراچی :جامعہ کراچی میں خود کش دھماکا کرنے والی خاتون خود کش بمبار سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔جامعہ کراچی میں دھماکا کرنے والی خاتون خودکش بمبار کینٹ اسٹیشن کے قریب فلیٹس میں رہائش پزیر تھی اور خاتون خودکش بمبار کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں رہائش پزیر تھا جب کہ خاتون بھی اس ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ رہتی رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دھماکا کرنے سے قبل خاتون اور اس کے شوہر نے شادی کی سالگرہ بھی منائی جب کہ خاتون کا شوہر بلوچستان حکومت میں ڈاکٹر ہے اور جناح اسپتال میں ایک ٹریننگ پروگرام میں شریک تھا۔

    تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون حملہ آور کا شوہر بھی حملے میں ملوث ہے اور وہ اس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہوسکتا ہے جب کہ خاتون حملہ آور کے شوہر نے سوشل میڈیا پر خودکش دھماکے کے بعد اپنی اہلیہ کی تعریف بھی کی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ خاتون خود کش حملہ آور کے جامعہ کراچی میں خود کو اڑانے سے پہلے ہی اس کا شوہر بچوں سمیت غائب ہوگیا اور اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ وہ پاکستان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون دھماکا خیز مواد بیگ پیک میں لے کر سلور جوبلی گیٹ سے داخل ہوئی جہاں اسے ایک اور عورت ملی جو اس کی ’لاسٹ منٹ ہینڈلر‘ تھی اور اس نے دھماکے سے کچھ دیر پہلے ہی خودکش بمبار خاتون کو بریفنگ دی اور وہاں سے چلی گئی۔

    دوسری جانب کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون خودکش بمبار شاری بلوچ کا شوہر ہی مبینہ سہولتکار ہے اور اس حوالے سے پولیس کو تفتیش کے دوران انتہائی اہم شواہد مل گئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ہیبتان بشیر بلوچ کئی ماہ سے کراچی کے نجی ہوٹل میں مقیم تھا ، شاہراہ فیصل پر نجی ہوٹل سے پولیس کو مکمل تفصیلات مل گئی ہیں جب کہ شاری بلوچ گلستان جوہر میں اپنے دیور کے گھر کئی ماہ سے مقیم تھی ، شاری بلوچ عرف برمش کے 2 بچے بھی ساتھ تھے۔

    ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے کل گلستان جوہر گھر پر چھاپہ مارا گیا ، روزانہ رات شاری بلوچ کا شوہر اپنے بھائی کے گھر گلستان جوہر چلا جاتا تھا ، ڈاکٹر ہیبتان بشیر بلوچ نے حملے سے ایک روز قبل ہوٹل چھوڑ دیا جب کہ حملے میں لوکل سہولتکاروں کو بھی استعمال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور دو چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی

  • امریکی ناظم الامور کی نئی حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

    امریکی ناظم الامور کی نئی حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

    اسلام آباد: امریکی ناظم الامور کی نئی حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی ,اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے جس میں امریکی ناظم الامور نے نئی حکومت کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے جس میں نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے سمیت دیگر امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری خزانہ اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی، امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاک امریکا طویل المدتی، وسیع البنیاد اور کثیرالجہتی تعلقات ہیں۔

    ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کا مقصد معاشی، مالیاتی استحکام لانا ہے، مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول پر توجہ دے رہی ہے۔

    امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے نئی حکومت کو امریکی حکومت اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے حمایت کرتے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر سے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر