Baaghi TV

Author: +9251

  • نئی حکومت کی شعبدہ بازی اور یوٹرن ! سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس

    نئی حکومت کی شعبدہ بازی اور یوٹرن ! سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس

    اسلام آباد : نئی حکومت کی شعبدہ بازی اور یوٹرن ! سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے منتخب ہونے کے فوری بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہیں چند ماہ قبل بڑھائی گئی تھیں، اس لیے فیڈ گورنمنٹ کی تنخواہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تاہم ان کی تنخواہوں کےمسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیاجائے گا ، ہم نے ریٹائرسرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا ، مجھے امید ہے اس سےصورتحال واضح ہو جائے گی۔

    یاد رہے وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کم سےکم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنشن میں بھی 10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

  • ”مجھےمعاف کردو“ ایم کیوایم کا پرچم جلانے والے نوجوان نے معافی مانگ لی

    ”مجھےمعاف کردو“ ایم کیوایم کا پرچم جلانے والے نوجوان نے معافی مانگ لی

    کراچی :”مجھےمعاف کردو“ ایم کیوایم کا پرچم جلانے والے نوجوان نے معافی مانگ لی ،اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات حیدرآباد میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی کے دوران سیاسی جماعت ایم کیوایم کے جھنڈے کو آگ لگانے کے واقعہ نے شہرمیں کشیدگی پیدا کردی تھی اور دونوں جماعتوں کے کارکنان کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بہت سخت پراپیگنڈہ کیا جارہاتھا کہ اسی اثنامیں ایک نوجوان نے بیچ میں‌آکربچ بچاو کروا دیا ،

    حیدرمیں ایم کیوایم کے پارٹی پرچم کوآگ لگائی گئی جس کے باعث ایم کیوایم کے کارکنان بھی مشتعل ہوئے اور رد عمل کراچی میں دیکھنے کو ملا، ایم کیوایم کارکنان نے پی ٹی آئی کے کورنگی پر واقع مقامی دفتر میں آگ لگا کر بدلہ لیا ۔

    حیدرآباد سے شروع ہونے والا معاملہ کشیدگی اختیار کر گیا اور دنوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان کراچی میں بھی ٹکراﺅ دیکھنے کو ملا ، پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ایم کیوایم کے دفتر پر عمران خان کے حق میں نعرے دیواروں پر درج کر دیئے گئے ۔

    اس سب صورتحال کے پیش نظر حیدرآباد میں ایم کیوایم کے جھنڈے کو آگ لگانے والے نوجوان نے حالات کی نوعیت کا احساس کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے اور ساتھ ہی ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور قوم سے اپنے عمل پر معافی مانگی ہے ۔

    ویڈیو پیغام میں نوجوان لڑکے کا کہناتھا کہ ”میں غلام غوث ہوں،، میری ویڈیو آپ دیکھ رہے ہوں گے ، میں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہواہوں ، کل دس اپریل بروز اتوار حیدرآباد میں حیدر چوک پر پی ٹی آئی کی طرف احتجاجی ریلی میں ایم کیوایم کا جھنڈا نذرآتش کیا گیا جو کہ میرے ہاتھوں ہوا، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ یہ غیر اخلاقی عمل تھا ، اس پر میں مہاجر بھائیوں سے معافی چاہتاہوں،

    وہاں پر موجود شر پسند عناصر جن کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا ، انہوں نے مجھے اس کام پر اکسایا، میں خود اس پر شرمندہ ہوں ، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، کسی بھی سیاسی جماعت کا پرچم نہیں جلنا چاہیے تھا، کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن یا قوم کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے، میں یہ ویڈیو کسی دباو میں نہیں بنا رہابلکہ مجھے بعد میں اپنے عمل کا احساس ہوا اور شرمندگی محسوس ہوئی

  • امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،پروفیسرحافظ محمدسعید ISI اورکشمیریوں کیخلاف مدد مانگ لی

    امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،پروفیسرحافظ محمدسعید ISI اورکشمیریوں کیخلاف مدد مانگ لی

    نئی دہلی : پٹھان کوٹ واقعہ:امریکہ اوربھارت نےشہبازشریف سے،کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان ، پاکستان کی سلامتی کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی اورکشمیریوں کے خلاف مدد مانگ لی،اس سلسلے میں پچھلے 24 گھنٹوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور یہ بھی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ اس پیغام سے پہلے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور سی آئی اے کے سربراہان کے درمیان بھی مشاورت ہوئی ہے ،

    ذرائع کے مطابق امریکہ اوربھارت نے بمبئی حملوں کے مبینہ ماسٹرمائینڈ یعنی جماعت الدعوہ کے بانی سربراہ پروفیسرحافظ محمد سعید، کشمیری جماعتوں اور کشمیرکے مسئلہ پرحمایت کرنے والی قوتوں کواس حملے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے اورمبینہ دہشت گردی کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ "ناقابل واپسی اقدام” کرے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

    دونوں ممالک کی طرف سے ڈو مور کا یہ مطالبہ وزارتی ڈائیلاگ” کے اختتام پر ان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا جس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جو بائیڈن کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ورچوئل میٹنگ ہوئی۔یہ بھی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی اور جوبائینڈن کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں اس بات پراتفاق کیا گیا اوراس امید کا اظہارکیا گیا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت جس کے وزیراعظم شہبازشریف ہیں وہ ضرور اس مطالبے پرعمل درآمد کرکے دکھائیں گے

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو ڈومور کہنے کے حوالے سے 11 اپریل کو واشنگٹن میں ہونے والی بات چیت کے شرکاء میں ریاستہائے متحدہ سے سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور سکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن III اور ہندوستان سے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شامل تھے۔

    مشترکہ بیان میں بھارت اور امریکہ کے "وزراء نے دہشت گرد پراکسیوں اور سرحد پار دہشت گردی کے ہر قسم کے استعمال کی سختی سے مذمت کی اور 26/11 کے ممبئی حملے، اور پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔”

    امریکہ اوربھارت کے وزرا نے اپنے مشترکہ بیان میں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فوری، پائیدار اور ناقابل واپسی کارروائی کرے کہ اس کے زیر کنٹرول کوئی بھی علاقہ دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال نہ ہو۔”

    وزراء نے دہشت گرد گروپوں اور افراد کے خلاف پابندیوں اور عہدوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ جاری رکھنے، پرتشدد بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنے، دہشت گردی کے مقاصد کے لیے انٹرنیٹ کے استعمال اور دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت کا عزم کیا۔

    ذمہ دار ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اورامریکہ کی طرف سے شہبازشریف سے یہ بھی شکوہ کیا گیا ہے کہ پچھلی حکومت جس کے سربراہ عمران خان تھے وہ اندر سے خود کٹراسلام پسند تھے اوران کی ہمدردیاں ان قوتوں کے ساتھ تھیں جوبھارت اورامریکہ کومطلوب ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ "وزراء نے FATF کی سفارشات کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ پر بین الاقوامی معیارات کو برقرار رکھنے اور تمام ممالک کی طرف سے دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کی اہمیت پر بھی زور دیا،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت اور امریکہ نے اس مطالبے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی موجودہ حکومت کویہ یقین دہانی کروائی ہےکہ امریکہ اپنی حمایت جاری رکھے گا

    یاد رہے بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ واقعہ مرکزی منصوبہ ساز ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ا مسعود اظہر کو اس واقعے میں باقاعدہ طور پر ملزم نامزد کرتھا ۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے میں سات بھارتی فوجی مارے گئے تھے اور بھارتی حکومت نے الزام عائد کیاتھا کہ بظاہر صرف عسکریت پسندوں کی طرف سے کیا جانے والا یہ حملہ اسلام آباد حکومت کی مبینہ مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔

    اس کے بعد بھارتی دفاعی ماہرین ، حکومتی اہلکار اوربھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ واقعہ کا الزامات پاکستان کی سلامتی کیے خفیہ ادارے آئی ایس آئی ، جماعتہ الدعوۃ اورکشمیری تنظیموں پرلگائے تھے ، جن کو بنیاد بنا کرامریکہ اوربھارت نے پاکستان کی موجودہ حکومت سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • مقبوضہ کشمیر:انسانی حقوق کی تیزی سےبگڑتی ہوئی صورتحال:کشمیریوں پرخوف کےسائے

    مقبوضہ کشمیر:انسانی حقوق کی تیزی سےبگڑتی ہوئی صورتحال:کشمیریوں پرخوف کےسائے

    اسلام آباد:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی جا رہی ہے جہاں بھارتی فوجیوں نے لوگوںکی زندگی جہنم بنا رکھی ہے۔

    کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست 2019میں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے بھارتی آئین کی دفعہ 370کی منسوخی کے ذریعے علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑچکی ہے۔

    رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں اور پولیس کے ہاتھوں قتل، جبری گرفتاریاں اور تشدد ایک معمول بن چکاہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 05اگست 2019سے اب تک 570سے زائد افرادکو شہید، 2240سے زائدکو زخمی اور ہزاروں کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ قابض فوجیوں نے علاقے میں خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا ۔

    رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیاسی اختلاف کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کر رہے ہیں اور حریت رہنمائوں مشتاق الاسلام اور عبدالصمد انقلابی پر حال ہی میں کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنا اس کی واضح مثال ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیاگیا کہ بی جے پی کی فسطائی بھارتی حکومت رمضان کے مقدس مہینے میں بھی اپنی جابرانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بارہا خبردارکیاہے۔

    اقوام متحدہ کی متعدد رپورٹوں میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں عالمی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ بنانا چاہیے اور کشمیریوں کو بھارتی جارحیت سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیے۔

  • نئی حکومت نئی انتظامیہ،پُرانے اورسینیئرافسران نااہل؟تتّربتّرکردیئے گئے

    نئی حکومت نئی انتظامیہ،پُرانے اورسینیئرافسران نااہل؟تتّربتّرکردیئے گئے

    اسلام آباد: نئی حکومت نئی انتظامیہ،پُرانے اورسینیئرافسران نااہل؟تتّربتّرکردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ اور ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی طاہر خورشید کو عہدے سے ہٹادیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دو اہم افسران کو تبدیل کردیا، جس میں ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے بابر بخت قریشی اور ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی طاہر خورشید شامل ہیں۔

    ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے بابر بخت قریشی کا تبادلہ کرکے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    ایڈیشنل سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی طاہر خورشید کو بھی وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا، طاہر خورشید وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری بھی رہے ہیں۔

    اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 3 افسران کو وزیراعظم ہاؤس میں تعینات کیا تھا، جن میں گریڈ 19 کے افسر سمیر احمد سید ،محمد علی رندھاوا شامل ہیں۔

    خیال رہے وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کاامکان ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے پچیس بیوروکریٹس کےنام شارٹ لسٹ کرلیے ہیں ، یہ افسران ن لیگ کےساتھ پنجاب اوروفاق میں کام کرچکے ہیں۔

    ادھروزیراعظم آفس میں نئی ٹیم کی تشکیل کی تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں بیوروکریسی میں تقرروتبادلے بھی شروع کردیے گئے ہیں۔

    خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات 20 گریڈ کے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی ہیں جب کہ پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے چوہدری محمد علی رندھاوا کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے سُمیر احمد سید کا بھی تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی ہیں۔

    سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن وسیم احمد کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کی گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کی طرف سے خیرمقدم

    وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کی طرف سے خیرمقدم

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس میں جشن،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے وزیراعظم شہبازشریف کے ذمہ داریاں سنبھالنے پر وائٹ ہاؤس کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔اور جشن منایا گیا ہے

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ خطےمیں امن، سکیورٹی اور ترقی کےفروغ کے لیے امریکا کے ساتھ مثبت روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ہم امریکا کے ساتھ اہم تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ امریکاکے ساتھ تعلقات کو مساوات کے اصول، باہمی مفادات پر مزید گہرا کرنا چاہتے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک جمہوری پاکستان امریکا کے مفادات کے لیے اہم ہے۔ امریکہ نے اس بات پرخوشی کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت آئی ہے

    وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ میں ساکی نے کہا کہ ہم آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن عملدرآمد کی حمایت کرتے ہیں ، امریکا یقینی طور پر قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف کے اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔

    جین ساکی نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے ،خواہ قیادت کوئی بھی ہو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

  • وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کراچی پہنچ گئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی پوری کابینہ سمیت وزیراعظم کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

    صوبائی وزراء میں سعید غنی،منظور وسان، ناصر شاہ، شبیر بجارانی، مکیش چاولہ، گیانچند اسرانی، ضیا شاہ، فیاض بٹ، اویس قادر شاہ، شہلا رضا، اسماعیل راہو، جام خان شورو، مرتضیٰ وہاب اور دیگر شامل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شاہ محمد شاہ، کھیل داس بھی استقبال کرنے والوں میں شامل ہیں۔

  • صحافی نصراللہ ملک سے تلخ کلامی :صحافی برادری کی طرف سے مذمت

    صحافی نصراللہ ملک سے تلخ کلامی :صحافی برادری کی طرف سے مذمت

     

    لاہور:صحافی نصراللہ ملک سے تلخ کلامی :صحافی برادری کی طرف سے مذمت،اطلاعات کے مطابق سینیئر صحافی نصراللہ ملک کے ساتھ پی ٹی آئی کے لاہور لبرٹی میں ہونے والے مظاہرے کے دوران کارکنون کی طرف سے بدتمیزی کے خلاف صحافی حلقوں نے آوازاٹھائی ہے

     

    اس حوالے سے لاہور پریس کلب کی باڈی کی طرف سے نصراللہ ملک کے ساتھ ہونے والے سلوک کی مذمت کی گئی ، اس سلسلے میں لاہور پریس کلب کے صدر ، سیکرٹری جنرل اور دیگراعلیٰ عہدیداروں کی طرف سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے نصراللہ ملک کے ساتھ غیرمناسب رویے کی مذمت کی گئی ہے

    یاد رہے کہ دو دن قبل پی ٹی ائی کی طرف سے ملک بھر میں احتجاجی پاورشو کے دوران لاہور کے علاقے لبرٹی میں یہ واقعہ پیش آیا جب کارکنان کیطرف سے نصراللہ ملک کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا گیا

     

  • اپنی ملّوں کی چینی فروخت کرنے کے لیےچینی کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ کردیا گیا:

    اپنی ملّوں کی چینی فروخت کرنے کے لیےچینی کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ کردیا گیا:

    لاہور:اپنی ملّوں کی چینی فروخت کرنے کے لیےچینی کی قیمت میں 9 روپے کا اضافہ کردیا گیا:،اطلاعات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 9 روپے کلو مہنگی کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت میں آج یکدم 9 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور چینی کی قیمت 85 سے بڑھا کر 94 روپے فی کلو کردی گئی ، اور یوٹیلٹی اسٹورزپرعام شہریوں کوچینی 94 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ دکھانے پر 5 کلو چینی 85 روپے فی کلو ملے گی تاہم شناختی کارڈ کے بغیر چینی 94 روپے فروخت کی جارہی ہے۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کے حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ دکھانے پر سبسڈی کے تحت 85 روپے کلو چینی مل رہی ہے۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کو مقامی سطح پر چینی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے اور 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی کا مسلسل تیسرا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورزکے پاس اس وقت 10 ہزارمیٹرک ٹن چینی دستیاب ہے۔

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کراچی کے رہنما علی زیدی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج چینی کی قیمت بڑھ گئی ہے ، ہماری حکومت میں 50 پیسے بڑھتے تھے تو تجزیے ہونے لگتے تھے اور آج 10 روپے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ’برطانوی شہریت چھوڑنے انگلینڈ جارہا ہوں‘، ذلفی بخاری کا اعلان

    ’برطانوی شہریت چھوڑنے انگلینڈ جارہا ہوں‘، ذلفی بخاری کا اعلان

    اسلام آباد:’برطانوی شہریت چھوڑنے انگلینڈ جارہا ہوں‘، ذلفی بخاری کا اعلان،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کیلئے انگلینڈ جانے کا اعلان کردیا۔

    ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ جب حکومت میں آیا تھا تب ہی کہا تھا کہ پاکستان میں رہوں گا اور تب ہی کہا تھا کہ مکمل طورپرپاکستان شفٹ ہوچکا ہوں۔

    ان کا کہنا تھاکہ اپنا برطانوی پاسپورٹ سرنڈر کرنے انگلینڈ جارہا ہوں، اب میرے پاس ایک ہی شہریت پاکستانی ہوگی۔ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ اپنی برطانوی شہریت سرنڈرکررہا ہوں اور پھر الیکشن لڑوں گا۔
    زلفی بخاری عمران خان کو سیاست میں آنے سے پہلے سے جانتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری برطانوی شہری ہیں اور وہ اپنی اہلیہ اور دو بیٹوں کے ہمراہ مستقل طور پر تو لندن میں رہتے ہیں تاہم ان کے والدین اور دیگر رشتہ دار پاکستان میں ہی ہیں۔

    ظفر علی شاہ کے مطابق زلفی بخاری جائیداد کی خریدوفروخت کے کاروبار سے منسلک ہیں جو کہ انگلستان میں ہے اور ان کے علم کے مطابق پاکستان میں زلفی کا کوئی کاروبار نہیں ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں موجودگی کے دوران وہ تقریباً سارا دن عمران خان کے ساتھ ہی ہوتے ہیں اور ان کی ساری مصروفیات بھی انھی سے متعلق ہوتی ہیں۔