Baaghi TV

Author: +9251

  • برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستانی نظام عدل کوپیغام:ایک نہیں دوپاکستان؟:غلامی زندہ باد

    برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستانی نظام عدل کوپیغام:ایک نہیں دوپاکستان؟:غلامی زندہ باد

    لندن:(امین طاہرسے)برطانوی وزیراعظم کوجرمانہ:پاکستان کی عدالت عظمیٰ اوراداروں کے لیے پیغام،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سنک کو لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیوں میں شرکت کرنے پرقانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت جرمانہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

    میٹروپولیٹن پولیس ڈاؤننگ اسٹریٹ اور وائٹ ہال میں ہونے والے 12 اجتماعات کی تحقیقات کر رہی ہے جس نے مبینہ طور پر کوویڈ کے قوانین کو توڑا ہے۔

    برطانیہ جہاں قانون سب کے لیے ایک ہے وہان برطانوی وزیراعظم کے والد کو بھی سخت جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو43 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا گیا۔

     

    برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن کو بغیر ماسک پہنے خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    اناسی سالہ سٹینلے جانسن نے چند ماہ قبل بھی سفر کے دوران کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا۔ وزیر اعظم بورس جانسن کے والد نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 3 ہفتے انگلینڈ سے باہر گزار کے آئے ہیں، واپسی کے فوراً بعد ان سے نئے قوانین کو سمجھنے میں بھول چوک ہوئی اور وہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔

    اب تک، سرکاری عمارتوں میں کووڈ قانون کی خلاف ورزی پر کل 50 سے زائد جرمانے کیے جا چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوا جس میں ایک سینئر معاون نے 100 سے زیادہ ساتھیوں کو 20 مئی 2020 کو ہونے والے پروگرام میں مدعو کیا تھا اور انہیں اپنی شراب ساتھ لانے کی ترغیب دی۔

    یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا تھا جب حکومت عوام کو کھلے مقامات پر بھی ملاقاتیں نہ کرنے کا حکم دے رہی تھی، اور جنازوں سمیت سماجی میل جول پر سخت پابندیاں عائد تھیں۔

    یہ پارٹی کورونا سے متاثر بورس جانسن کے انتہائی نگہداشت سے باہر آنے کے صرف ایک ماہ بعد منعقد کی گئی تھی، اور کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس بات سے واقف تھے کہ اس پارٹی کا انعقاد ان کی واپسی پر ’ویلکم بیک‘ ایونٹ کے طور پر کیا گیا تھا۔

    اس وقت پولیس کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کر رہی تھی اور ان کے پاس بار بار قانون توڑنے یا سنگین خلاف وزریوں میں ملوث مجرمان کے خلاف مقدمہ چلانے کا بھی اختیار تھا۔

     

    دوسری طرف پاکستان کی عدالت عظمی اور دیگرماتحت نظام عدل کے منہ پرطمانچہ ہے جہاں انصاف اور ریلیف صرف طاقتور کے لیے ہے اورسزا غریب اوربے سہارا شخص کےلیے ، اس کی تازہ مثال نومنتخب ہونےوالے وزیراعظم شہبازشریف پر16 ارب کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملنے کے باوجود عدالت عظمیٰ نے سب کچھ معاف اور استثنیٰ دیتے ہوئے معصوم عن الخطا قراردیتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایک نہیں دو پاکستان

  • شہبازشریف عمران خان کوبرداشت نہ کرسکے

    شہبازشریف عمران خان کوبرداشت نہ کرسکے

    لاہورشہبازشریف عمران خان کوبرداشت نہ کرسکے،اطلاعات کے مطابق شہبازشریف کوابھی اقتدار میں آئے چند گھنٹے ہی ہوئے کہ انہون نے پی سی بی کوہدایت کی ہے کہ عمران خان کی تصویر پی سی بی ویب سائٹ سے ہٹا دی جائے

    اس حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ان زبانی احکامات کے فوری بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں۔ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر عمران خان کی جگہ شہباز شریف کی تصویر لگادی گئی ہے۔

    کرکٹ بورڈ کے دفتر سے بھی سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ہٹادی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق ملک کا موجودہ وزیراعظم بورڈ کا پیٹرن انچیف ہوتا ہے۔یاد رہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز ملک کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔

    ادھرچیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )رمیز راجہ نے بطور چیئر مین پی سی بی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے وہ استعفیٰ نہیں دیں گے ۔

    نجی ٹی وی "جیو نیوز” کے مطابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بطور چیئر مین پی سی بی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ نئی حکومت کی جانب سے پیغام کے منتظر ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ نے استعفیٰ دیا تو نجم سیٹھی کو پی سی بی کے چیئر مین لگانے سے متعلق سوچا جائے گا ۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم فرائض سنبھال لیے ہیں ۔

  • وزیراعلیٰ محمود خان کا ایسا اعلان کی شہبازشریف ہوگیا پریشان

    وزیراعلیٰ محمود خان کا ایسا اعلان کی شہبازشریف ہوگیا پریشان

    پشاور: وزیراعلیٰ محمود خان کا ایسا اعلان کی شہبازشریف ہوگیا پریشان،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری ملازمین کے لئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا، یہ الاؤنس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اپنے ملازمین کا ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے والا پہلا صوبہ ہے، موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔

    محمود خان نے کہا کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس سرکاری ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ہماری حکومت نے پورا کیا، مشکل مالی صورتحال کے باوجود پچھلے سال بھی ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

    عمران خان کے اعلان کردہ اعلانات سے سیاست کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق موجودہ وزیراعظم شہبازشریف پھراپنے فن کے ماہر ثابت ہورہےہیں اور کچھ ایسے اعلانات کررہے ہیں کہ جن سے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن سوشل میدیا نے اس قسم کی شعبدہ بازیوں کو بے نقاب کرنا شروع کردیا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آتے ہی اعلان کیا تھا کہ مزدور کہ ماہانہ اجرت پچیس ہزار کی جائے ، اس اعلان کو میڈیا کے ذریعے ایک بہت بڑا ریلیف قرار دیا جارہا ہے لیکن سوشل میڈیا کے طالب علموں نے شہبازشریف کی شعبدہ بازی کو بے نقاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ اعلان تو وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کرچکے ہیں ، اس کےساتھ ساتھ وزیراعظم پرائیویٹ سیکٹر کو بھی تنخواہیں بڑھانے کی درخواست کرچکے تھے

    اس پر سوشل میڈیا پر موجود ہزاروں صارفین نے کہا ہے کہ عجیب بات ہے شہبازشریف یہ اعلان کیوں نہیں کرتے کہ جوغیرسرکاری ملازم ہیں ان کی تنخواہیں بھی دس فیصد بڑھائی جائیں گی

  • شہبازشریف زندہ باد:عمران خان کے اعلان کردہ اعلانات سےسیاست کرنےلگے

    شہبازشریف زندہ باد:عمران خان کے اعلان کردہ اعلانات سےسیاست کرنےلگے

    اسلام آباد :شہبازشریف زندہ باد:عمران خان کے اعلان کردہ اعلانات سے سیاست کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق موجودہ وزیراعظم شہبازشریف پھراپنے فن کے ماہر ثابت ہورہےہیں اور کچھ ایسے اعلانات کررہے ہیں کہ جن سے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن سوشل میدیا نے اس قسم کی شعبدہ بازیوں کو بے نقاب کرنا شروع کردیا ہے ،

    اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آتے ہی اعلان کیا تھا کہ مزدور کہ ماہانہ اجرت پچیس ہزار کی جائے ، اس اعلان کو میڈیا کے ذریعے ایک بہت بڑا ریلیف قرار دیا جارہا ہے لیکن سوشل میڈیا کے طالب علموں نے شہبازشریف کی شعبدہ بازی کو بے نقاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ اعلان تو وزیراعظم عمران خان پہلے ہی کرچکے ہیں ، اس کےساتھ ساتھ وزیراعظم پرائیویٹ سیکٹر کو بھی تنخواہیں بڑھانے کی درخواست کرچکے تھے

    اس پر سوشل میڈیا پر موجود ہزاروں صارفین نے کہا ہے کہ عجیب بات ہے شہبازشریف یہ اعلان کیوں نہیں کرتے کہ جوغیرسرکاری ملازم ہیں ان کی تنخواہیں بھی دس فیصد بڑھائی جائیں گی

    دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ غربت کے شکار افراد کے لئے کم سے کم اجرت پچیس ہزار بہت اچھا اعلان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں وزیر اعظم کے ریلیف کے اعلانات کو سراہا جارہا ہے، غربت کے شکار افراد کے لئے کم سے کم اجرت پچیس ہزار بہت اچھا اعلان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام کاروباری حضرات سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی ویجز میں اضافہ کردیں، حکومت برآمدات کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کریں گے، میڈیا ہاوسز کے مالکان سے بھی کہا ہے کہ دس فیصد تنخواہ بڑھائیں، حکومت نے دس فیصد فی الفور بڑھا دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل کراچی اسٹاک ایکسچینج ایک دن میں سترہ سو پوائنٹ بڑھی ہے، آج بھی اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی ہے، کل ڈالرز نیچے آگیا تھا، آج مزید کم ہوا ہے، عوام کو اعتماد ہے کہ شہباز شریف کی حکومت میں معاشی مستقبل روشن ہوگا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم مایوسی نہیں بڑھانا چاہتے لیکن خسارہ اس وقت چھپن سو ارب روپے چل رہا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ہے، یہ معیشت کے ساتھ زیادتی ہے، آٹھ سو ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی بات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تین سو تہتر ارب روپے کی بارودی اسرنگ یہ بچھا کر گئے ہیں، یہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ختم کر کے گئے ہیں، پیٹرول کی قیمت بڑھاتے ہوئے انہیں مہنگائی کا احساس نہیں تھا، جیسے ہی ان کی حکومت کو خطرہ ہوا انہوں نے سستی شہرت کے لئے تین سو چونسٹھ ارب روپے کا نقصان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خسارہ سے نکالنا ہے، اس سال کل خسارہ چونسٹھ سو ارب روپے ہے، جتنا قرض عمران حکومت سے پہلے تک قیام پاکستان کے بعد سے لیا گیا، اتنا قرض کا اسی فیصد عمران حکومت نے پونے چار سال میں لیا۔

  • شکریہ سازشیو :قوم کوپتہ چل گیا کہ پاکستان میں فیصلے کس کی مرضی سے ہوتے ہیں:بیرسٹرسیف

    شکریہ سازشیو :قوم کوپتہ چل گیا کہ پاکستان میں فیصلے کس کی مرضی سے ہوتے ہیں:بیرسٹرسیف

    پشاور: شکریہ سازشیو :قوم کوپتہ چل گیا کہ پاکستان میں فیصلے کس کی مرضی سے ہوتے ہیں:اطلاعات کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازش میں اپنے لوگ شریک ہوئے۔

    بیرسٹرسیف نے کامران بنگش اور تیمورجھگڑا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل عمران خان تشریف لا رہے ہیں، بین الاقوامی سازش میں اپنے لوگ شریک ہوئے۔

    اس موقع پر تیمورجھگڑا نے کہا کہ پورے پشاور سے درخواست ہے کہ کل وہ نکلیں، رابطہ مہم کا آغاز پشاور سے ہو رہا ہے، کے پی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔

    دوسری جانب کامران بنگش نے کہا کہ حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا ہے، کے پی میں صرف ایک غدار نکلا، کل عمران خان کے استقبال کے لیے پورا پشاور نکل آئے گا،

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کے اداروں کو کمزور نہیں کرنا، پاک فوج کا احترام ہم پر فرض ہے، ہمارا جھگڑا جن کے ساتھ ہے وہ سب کو پتا ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی آزادی کی حفاظت خود کرتی ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور جلسے کے لیے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اپنی قوم کی حفاظت، اپنی آزادی کی حفاظت ، قوم خود کرتی ہے، کوئی اور نہیں کرتا۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی باہرسے قوت قوم کی حفاطت نہیں کرسکتی، قوم اپنی آزادی کی حفاظت کرتی ہے ، اس کے لیے میں آپ کے پاس آرہا ہوں۔

     

  • بلاول بھٹو کو بات کرنے کی اجازت نہ دینا:مقدس ایوان کی توہین ہے:شازیہ مری

    بلاول بھٹو کو بات کرنے کی اجازت نہ دینا:مقدس ایوان کی توہین ہے:شازیہ مری

    اسلام آباد:بلاول بھٹو کو بات کرنے کی اجازت نہ دینا:مقدس ایوان کی توہین ہے:،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آج بھی اسپیکر کی کرسی کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے آج بھی اسپیکر کی کرسی کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا، ڈپٹی اسپیکر کا چیئرمین پی پی پی کو خطاب سے روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کے اعصاب پر بلاول بھٹو سوار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قاسم سوری نے چیئرمین ایاز صادق کی جانب سے پی پی پی سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو خطاب کی دعوت کے بعد اجلاس ملتوی کر کے بدترین پارلیمانی روایت قائم کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے اعلان کے بعد قاسم سوری کا دوبارہ اچانک اجلاس کی سربراہی کرنا ایک چھوٹی حرکت ہے، قاسم سوری قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت میں ایوان کی سربراہی کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔

    شازیہ مری نے کہا کہ جاتے جاتے بھی ایسی اوچھی حرکتیں کرکے عمران خان کے حواری ثابت کررہے ہیں کہ وہ عوام کی نمائندگی کے اہل نہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ آج ثابت ہوگیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی تجویز کردہ تحریک عدم اعتماد ہی عمران خان سے نجات کا واحد ذریعہ تھا۔

  • یوکرین کےایس300 فضائی دفاعی میزائل نظام کو تباہ کردیا ہے:روس کا دعویٰ

    یوکرین کےایس300 فضائی دفاعی میزائل نظام کو تباہ کردیا ہے:روس کا دعویٰ

    ماسکو:یوکرین کے ایس 300 فضائی دفاعی میزائل نظام کو تباہ کردیا ہے:روس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد یوکرین کے اینٹی ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیں گے

    روس نے یوکرین کو حالیہ ملنے والے فضائی دفاعی میزائل نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    روسی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے اطلاع دی ہے کہ روس کی افواج نے سلوواکیہ کی جانب سے یوکرین کو دیے گئے ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ایس 300 کو سمندر سے انتہائی کامیابی سے نشانہ بنانے والے کیلیبر نامی میزائل کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔

    میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے میڈیا کو 24 فروری سے جاری یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل یوکرین میں اہداف کے خلاف انتہائی حساس ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ایس 300، جو گزشتہ دنوں ایک یورپی ملک سلوواکیہ نے دنیپرو علاقے کے جنوبی مضافات میں یوکرین حکومت کے حوالے کیا تھا، کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

    میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے بتایا کہ روسی افواج نے ڈونیسک کے علاقے میں 9 ٹینک، 5 ہووٹزر اور 5 گراڈ ملٹی بیرل راکٹ لانچرز کو انتہائی حساس ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

    روسی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے مزید کہا کہ یوکرین کی فوج کے 2 ایس یُو 25 لڑاکا طیاروں کو بھی ایزیوم شہر کے قریب مار گرایا گیا ہے اور یوکرین کی 78 فوجی تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

  • بھارت میں مسلمانوں پرحملوں میں اضافہ:مسلمان سخت پریشان

    بھارت میں مسلمانوں پرحملوں میں اضافہ:مسلمان سخت پریشان

    بھارت میں انتہا پسند ہندووں کی طرف سے مسلمانوں پرحملوں میں بہت زیادہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، انسانی حقوق کی تنظیمون کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں بھارت میں دو سو سے زائد واقعات ہوئے ہیں ،

    پہلے بڑے واقعہ میں بھارتی ریاست بہار میںہندوتوا غنڈوں نے ایک مسجد اور اس کے دروازے پر اپنازعفرانی رنگ کا جھنڈا لگادیا ہے جو ہندوتوا نظریے کی علامت ہے ۔
    رام نومی کے موقع پر بہار کے علاقے مظفر پور میں پیش آنے والے اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ہندوتواغنڈوں کو ایک مسجد کے مینار اور اس کے دروازے پر ہندوتوا نظریہ کی علامت زعفرانی جھنڈا لگاتے ہوئے دکھاگیا ہے جبکہ ہندوتوا غنڈے اس موقع پرمسجد پر زعفرانی جھنڈا لگانے کے بعد خوشیاں منا رہے ہیں۔

    ویڈ یو میں مزید دکھایاگیا ہے کہ آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی اور بنجرنگ دل سے وابستہ بڑی تعداد میں ہندوتوا کارکن اس موقع پرموٹر سائیکلوں پر تلواریں اور ہاکیاں لہراکر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہندوتواغنڈوں نے رام نومی کا جشن مناتے ہوئے محمد پور گائوں میں ڈاک بنگلہ مسجد کے سامنے ایک جلوس بھی نکالا۔ایس ایس پی مظفر پور جینت کانت نے واقعے کی ایف آئی آر کے اندراج کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    بھارت میں ہندوئوں کے بھگوان رام کے جنم دن کی مناسبت سے منائے جانے والے تہوار نوراتری کے موقع پر بھارت بھر میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔

    اتواراورپیر کے دوران بھارت بھرمیں خصوصا چار ریاستوں گجرات، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے،جن میں ہندتوابلوائیوں کی طرف سے مسلمانوں پر کئے گئے حملوں کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ، درجنوں افراد زخمی اوردرجنوں گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

    ہندو توابلوائیوں نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بلند کئے اور مساجد پر حملوں کے علاوہ مسلمانوں کے گھروں کو نظر آتش کر دیا ۔نئی دلی کی جواہر لال یونیورسٹی میں نوراتری کے موقع پر نان ویج یا گوشت والے کھانے دیے جانے پر اسٹوڈنٹس یونین جے این ایس یو اور بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کے درمیان تنازعے نے شدت کے بعدتشدد کی شکل اختیار کرلی۔جس سے کم از کم 16طلبہ زخمی ہوگئے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

    نوراتری کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہروں کھمبات اور ہمت نگر شہروں میں تصادم کے مختلف واقعات پیش آئے۔ ہمت نگر میں ہندو بلوائیوں کے جلوس میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بلند کئے جانے اورتیز آواز میں گانے بجانے کے بعدتصاوم ہوا ۔ریاست مدھیہ پردیش کے کھرگون اور دیگر قصبوں میں بھی فرقہ وارانہ تصادم کے واقعات پیش آئے۔ دلی فسادات کے ملزم، بی جے پی لیڈر، کپل مشرا بھی کھرگون میں نوراتری کے جلوس میں شامل تھے۔

    مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک ٹوئیٹ میں لکھاہے کہ جہاں جہاں مشرا کے قدم پڑتے ہیں وہاں فسادات ہو جاتے ہیں۔جھارکھنڈ کے لوہردگا ضلع میں بھی رام نومی کے جلوس کے دوران تصادم میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔مغربی بنگال میں ہوڑہ کے علاقے شب پور میں ہندوتوا کارکنوں کے جلوس کے دوران تصادم کے واقعات پیش آئے۔

    معروف سماجی کارکن اور دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر اپوروانند کا کہنا تھا کہ ہندو تہواروں کے موقع پر ہونے والے تشدد میں تمام ہندو شامل نہیں ہیں لیکن یہ ہندوں اور ہندو دھرم کے نام پرکیے جا رہے ہیں۔انہوں نے ہندوں سے سوال کیا کہ کیا اس سے انہیں سکون مل رہا ہے کہ ان کے تہوار کے نام پر دوسروں کو تکلیف پہنچائی جائے۔ اور اگر نہیں تو کیا وہ ایسا کرنے والوں کو روک نہیں سکتے؟ اپوروانندکا کہنا تھا کہ تہواروں کے مبارک موقع پر تشدد کے واقعات پر خاموشی اختیار کیے رہنا بھی گناہ ہے۔

  • "میں عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہوں :کپتان کیا نہیں کرسکتے ہیں میں یہ بھی جانتی ہوں:بھارتی اداکارہ

    "میں عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہوں :کپتان کیا نہیں کرسکتے ہیں میں یہ بھی جانتی ہوں:بھارتی اداکارہ

    ممبئی:”میں عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہوں :کپتان کیا نہیں کرسکتے ہیں میں یہ بھی جانتی ہوں:بھارتی اداکارہ ،اطلاعات کے مطابق بھارت کی نامور اداکارہ، میزبان اور ہدایتکارہ سیمی گریوال پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    ٹوئٹر پر سیمی گریوال نے کہا کہ سب سے پہلی چیز جو عمران خان کے اقتدار سے برطرف ہونے پر ہمیں سیکھنے کو ملتی ہے وہ یہ کہ مشترکہ اپوزیشن مقبول وزیر اعظم کو برطرف کر سکتی ہے۔ دوسری چیز یہ کہ سیاست میں باوقار لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔

    سیمی گریوال نے لکھا کہ (میں عمران کو اور ان کے خیالات کو 40 سال سے جانتی ہوں)۔ ہو سکتا ہے کہ وہ دیگر چیزوں میں ناکام ہوگئے ہوں لیکن کرپشن ان میں سے نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور یوں عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف ہوگئے۔

  • وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی گہما گہمی عروج پر:دونوں گروپ اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کرنے لگے

    وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی گہما گہمی عروج پر:دونوں گروپ اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کرنے لگے

     

    قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اپوزیشن اتحاد حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب منتخب کروانے کے لئے سرگرم ہوگیا ہے۔

    اپوزیشن اتحاد کے ایم پی ایز لاہور کے لگژری ہوٹل میں مقیم ہیں، اراکین اسمبلی کو وزیراعلی پنجاب کے لئے ہونے والی ووٹنگ تک اکٹھے ہوٹل میں ہی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ادھر ن لیگی ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کا محاذ گرم ہے متحدہ اپوزیشن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی رائل سوئس ہوٹل میں افطار پرمشاورتی ملاقات ہوئی ہے حمزہ شہباز نے متحدہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا، جس میں‌ مسلم لیگ ن ،ترین گروپ ،اسد کھرکھر گروپ ،علیم خان گروپ کے ارکان اسمبلی شریک ہوئے

    اپوزیشن اتحاد نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے 200 سے زائد ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کو پنجاب میں جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کے ارکان اسمبلی کی بھی حمایت حاصل ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مزید ارکان بھی ہمارے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے ایک دوسرے کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے لیے اپوزیشن اتحاد نے حمزہ شہباز کو امیدوار بنایا ہے جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہیٰ ہیں

    ادھر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے نمبر پورے ہیں۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ کا پنجاب میں دو سو سے زائد ممبران کی حمایت کا دعویٰ جھوٹ اور فریب ہر مبنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی ن لیگ اراکین اسمبلی کر خرید و فروخت میں مصروف ہے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کو ناپاک بنانے کا کوئی موقع ن لیگ نے ہاتھ سے جانے نہیں دیا، حکومت ہو یا اپوزیشن، پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے نمبر پورے ہیں،16 اپریل کو پرویز الٰہی بھرپور طریقے سے الیکشن میں کامیاب ہونگے۔

    ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے پاس اس وقت 189 ووٹ موجود ہیں، آرٹیکل 63 اے کے تناظر میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے ووٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے