Baaghi TV

Author: +9251

  • روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بےدخلی پرمودی حکومت پرشدید تنقید

    روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بےدخلی پرمودی حکومت پرشدید تنقید

    سرینگر: بین الاقوامی تنظیموں کی روہنگیائی مسلمانوں کی جبری بے دخلی پر مودی حکومت پرشدید تنقید ،اطلاعات کے مطابق بھارت اوراسکےغیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سےروہنگیا مسلمان مہاجرین کی جبری بے دخلی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسانی حقوق کی متعدد مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں نے روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاریوں اورجبری بے دخلی کو بی جے پی حکومت کے مسلم مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کا حصہ قراردیا ہے۔حال ہی میں، بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں 25 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتارکیاتھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے روہنگیا خواتین کی ملک بدری اور جموں میں روہنگیا مہاجرین کی گرفتاریوں پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    ستم ظریفی یہ ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو بھارت میں ہندوتوا گروپوں کے پرتشدد حملوں کے علاوہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سخت نگرانی، جبری گرفتاریوں اورتفتیش کے علاوہ باربار پولیس اسٹیشنوں میں طلب کیاجاتا ہے ۔ہندوتوا گروپ بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی جاری مہم کے دوران جموں میں روہنگیا مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انسانی حقو ق کی ایک اور بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھی خبردار کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں ۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہاہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ مودی حکومت کی پالیسی سے اس کا مسلمانوں کے ساتھ تعصب ظاہر ہوتا ہے ۔

  • بیوروکریسی اور حالات حاضرہ، ابھرتے ہوئے نوجوان کالم نگار کی ایک اور شاندار کاوش

    بیوروکریسی اور حالات حاضرہ، ابھرتے ہوئے نوجوان کالم نگار کی ایک اور شاندار کاوش

    آئینہ از عادل عباس چیمہ

    (بیوروکریسی اور حالات حاضرہ)
    کافی کچھ ریسرچ کرنے اور مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بیورو کا مطلب محکمہ یا ڈیپارٹمنٹ، کریسی کا مطب ہے راج،یعنی سرکاری محکموں کا راج، محکمے جیسا کہ محکمہ پولیس، محکمہ ریونیو، محکمہ واپڈا، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم وغیرہ، محکمہ کوئی بھی ہو یہ کوئی طلسماتی چیز نہیں ہوتا بلکہ یہ مجموعہ ہوتا ہے ان لوگوں کا جنہیں ہم افسر کہتے ہیں اور انکی افسرشاہی کے تمام تر اخراجات ہمارے دئیے ہوئے ٹیکس سے پورے ہوتے ہیں ، ان افسروں کوعوام نے چنا تو نہیں ہوتا مگر سرکاری کاغذوں میں انہیں عوام کا خادم ہی بتایا جاتا ہے مگر عملی زندگی میں یہ عوام کو نہیں بلکہ اپنے سے اوپر والے افسر کو جوابدہ ہوتے ہیں اسی طرح اوپر جاتے جاتے صرف ایک افسر رہ جاتا ہے جسے سیکرٹری کہتے ہیں ہر محکمہ کا سربراہ ایک سیکرٹری ہوتا ہے پھر تمام سیکرٹری مل کر ایک چیف سیکرٹری کے ماتحت ہوتے ہیں یہاں تک یہ سول بیورو کریسی کہلاتی ہے۔

    بیوروکریسی ریاست کے تین بنیادی ستون میں سے ایک ہے۔ عام تصوراور تاثریہ ہے کہ بیوروکریسی آئین اوردستور میںطے کردہ ذمہ داریوں کی ادائیگی اور ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے پالیسی اور قوانین کے دیانت دارانہ نفاذ کے بجائے حکمرانوں کا دست و بازو بن کر رہ گئی ہے۔
    کوئی بھی نہیں چاہتا کہ بیوروکریسی میں ایسی کوئی اصلاحات ہوں جن سے انکی ‘چودھراہٹ’کو خطرہ لاحق ہوجائے۔
    ملک کی ترقی اور جمہوری استحکام کیلئے بیوروکریسی کے طرز عمل کی جامع اصلاح اب وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔ افسران کے انتخاب اور تربیت سے لے کر اس کے تمام مراحل اور پورے نظام میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی کے سیاسی گٹھ جوڑ کو بھی ختم کیا جانا چاہیے۔ تب ہی جا کر بیوروکریسی کے ’ استحصال کا ایجنٹ ‘ والا کردار ختم ہوگا۔

    اس وقت میں اپنی لاڈلی بیورو کریسی کے شکوے نہیں کرنا چاہتا عرض یہ کرنی ہے کہ ریاست کے اس نہایت اہم ستون کو مضبوط کرنے کی کوشش بہت ضروری ہے کہ اسے ہی عملاً ملک چلانا ہے اور نئی حکومت کی پالیسیوں کا نفاذ کرنا ہے۔ مگر اب تو اس شعبے میں خرابیاں اتنی بڑھ گئی ہیںاور حالات نے بڑھا دی ہیں کہ اس کو درست کون کرے، کیا اس کو خراب کرنے والے اس کو درست کریں گے مگرکسی نہ کسی کو آغاز تو کرنا ہو گا۔

    یقینا اچھے لوگوں کی بھی کمی نہیں مگروہ اجتماعی سوچ اور رویے میں تحلیل ہو کر رہ جا تے ہیں۔ کام نہ کرنے کیلئے قانون، نظام، سیاسی مداخلت، عدالتی رکاوٹوں اور اختیار نہ ہونے جیسے بہانے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر کوئی افسر دیانتداری اور لگن سے کام کرنا چاہتے تو اُس کے لیے 24 گھنٹے بھی کم ہیں اور آج کے دور میں بھی چند افسروں نے دیانت، اخلاص اور لگن سے اس بات کو سچ ثابت کیا ہے۔ اگر کسی ضلع کا DCO یا DPO کام کر نا چاہے تو حاصل اختیارات اور موجودہ سیاسی ماحول کے اندر رہ کر بھی وہ اپنے ضلع کو ایک مثالی ضلع بنا سکتا ہے۔ کوئی پالیسی یا اقدام اُس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک افسر شاہی اُس میں اخلاص کے ساتھ شامل نہ ہو۔ خود احتسابی کا نظام عملاً ختم ہو چُکا ہے۔ قوانین اور ضابطوں کو کام نہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے نہ کہ آسانیاں پیدا کرنے کیلئے۔ ہماری افسرشاہی کی مجموعی سوچ آج بھی نوآبادیاتی دور کی یاد دلاتی ہے۔

  • پرانے و نئے پاکستان کے سیاستدان ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عرفان میمن

    پرانے و نئے پاکستان کے سیاستدان ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عرفان میمن

    کراچی : پرانے و نئے پاکستان کے سیاستدان ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ لگانے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ مشرف نے ان سیاستدانوں کی طرح جمہوریت کی بحالی کے صرف دعوے ہی نہیں کئے بلکہ ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کو بحال کیا ان خیالات کا اظہار آ ل پاکستان مسلم لیگ کے انفارمیشن سیکریٹری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
    انہوں نے پی ڈی ایم کو پگلا دیوانہ مستانہ کہتے ہوئے کہا کہ یہ تمام لوگ سیاسی بیروزگار ہیں انہیں صرف اپنے اقتدار سے مطلب ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے بعد تمام ’’روٹی کپڑا مکان‘‘ ’’ووٹ کو عزت دینے والے ‘‘اور ملک کو ریاست مدینہ بنانے والے سیاستدان ایکسپوز ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم اب ان کھوکھلے نعروں کے پیچھے نہیں بھاگے گی۔

  • پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی57 ویں سالگرہ منائی گئی

    پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی57 ویں سالگرہ منائی گئی

    کراچی : پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے چاہنے والوں کی جانب سے اتوارکو ان کی57 ویں سالگرہ منائی گئی۔
    لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی مقبول ترین پاپ کوئین نازیہ حسن کا شمار برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔سریلی آواز اور لاکھوں دلوں کو چرانے والی پاپ موسیقی کی ملکہ نازیہ حسن نے جو گایا خوب گایا۔
    تین اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن نے موسیقی سے ایسی دوستی نبھائی کہ دنیا نے دیکھی ۔انہوں نے سرکاری چینل پی ٹی وی کے پروگرام سنگ سنگ چلے سے موسیقی کے سفر کا کا میاب آغاز کیا ۔80 کی دہائی میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے گیت نے ان پر شہرت کے دروازے کھول دیے۔ 1981 میں ان کے پہلے آڈیو البم ڈسکو دیوانے کی دنیا بھر میں چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں۔
    پاکستان میں پاپ موسیقی کی بانی کہلائی جانے والی گلوکارہ نا زیہ حسن کا یہ گیت آج بھی گنگایا جاتا ہے۔نازیہ حسن کو پرائڈ آف پرفارمنس کا اعزاز بھی ملا ہے۔انہیں بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر ایوارڈ اور 15 گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔پاکستان کی پاپ کوئین کہلانے والی نازیہ نے ابتدائی تعلیم امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے حاصل کی۔نازیہ حسن اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر بھی رہیں۔نازیہ حسن کی شادی مارچ 1995 کو کاروباری شخصیت مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی لیکن یہ شادی کامیاب نہ رہ سکی۔تیرہ اگست 2000 کو 35 سالہ نازیہ حسن اس دنیا سے رخصت ہوگئیں ، ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر بنا۔

  • عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی : بلاول بھٹو

    عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی : بلاول بھٹو

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔
    بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج آپ نے ثابت کیا کہ سوائے ایک چھوٹے سے آمر کے آپ کچھ نہیں ہو، جس کی انا دستور کے سامنے زیادہ اہم ہے۔
    انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات آپ کا نہیں بلکہ ہمارا مطالبہ تھے، عدم اعتماد، انتخابی اصلاحات، قبل از وقت صاف و شفاف انتخابات ہمارے دیرینہ اہداف تھے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جب وزیراعظم اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیرالتوا ہو تو عمران خان آپ اسمبلیاں تحلیل نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد زیرالتوا ہونے کی صورت میں اسپیکر بھی ووٹنگ کے بغیر سیشن کو ختم نہیں کرسکتے، عمران خان آپ کی بغاوت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نے ثابت کیا کہ اپنے ووٹوں سے عمران خان کو پارلیمنٹ سے باہر کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان اپنے ووٹوں کی طاقت سے ہم آپ کو الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔

  • کمشنر کراچی کی ہدایت ،191دکانداروں کیخلاف کارروائی

    کمشنر کراچی کی ہدایت ،191دکانداروں کیخلاف کارروائی

    کراچی : کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر ماہ رمضان المبار ک میں سرکاری نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں ا س سلسلہ میں ماہ رمضان کے پہلے روز تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے گراں فروشی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری رکھیں اور روزہ داروںکوسرکاری نرخوں پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔
    کمشنر کراچی کی ہدایت پر پہلے روزہ کے روز کارروائی کر تے ہوئے چھ اضلاع کے کے متعلقہ افسران نے 191گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی آٹا، فروٹس، سبزی، دالیں، مصا لحہ جات، دودھ، انڈے،گوشت، کھجلہ کھجور، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پرآٹھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا.ضلع کورنگی میں 21دکانداروں، ضلع شرقی میں 55 گراں فروشوں، ضلع وسطی میں 17 گراں فروشوں،، ضلع ملیر میں 40گراں فروشوں اور ضلع جنوبی میں51 اور کورنگی میں7گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔

  • ُُپاکستانیو :آپکا وزیراعظم ’دی گیم چینجر‘وسیم اکرم کی ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی

    ُُپاکستانیو :آپکا وزیراعظم ’دی گیم چینجر‘وسیم اکرم کی ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی عمران خان سے متعلق ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔جس میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ُُپاکستانیو :آپکا وزیراعظم ’دی گیم چینجر‘اورپھر وسیم اکرم کی ٹویٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی

    پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شوبز ستاروں کے علاوہ کرکٹ سے وابستہ شخصیات کے بیانات بھی سامنے آرہے ہیں جن میں عمران خان کے فیصلے کو بھرپور سپورٹ کیا جارہا ہے ، ایسے میں عمران خان کے پرانے ساتھی وسیم اکرم نے بھی ٹوئٹ کردی جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔

    لیجںڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے وزیراعظم عمران خان کی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ دی گیم چینجر‘‘۔ سابق کپتان نے عمران خان ، اسپکر، ناٹ آؤٹ یٹ اور سرپرائز کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

     

    اس سے قبل بھی وسیم اکرم کی ایک ٹوئٹ پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور اپوزیشن رہنماؤں خاص طور پر احسن اقبال کو وسیم اکرم کی ٹوئٹ بلکل پسند نہیں آئی۔

    وسیم اکرم نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا ’’ وہ قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا، اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے جن کی وہ نمائندگی کر رہا ہے‘‘۔

    وسیم اکرم نے مزید کہا کہ وہ کسی عہدے ، طاقت یا نام کے لیے نہیں لڑ رہا، یہ اس کی تقدیر ہے اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

    وسیم اکرم نے I Stand With Imran Khan اور Never Giveup کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

    واضح رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مستعفیٰ ہونے پر وسیم اکرم کا نام سوشل میڈیا پر ٹریںڈ کررہا تھا جس پر انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا تھا۔

  • ایم کیوایم کےبڑوں نےمہاجرقوم کوپیسوں کے     بدلےبیچ دیا:میرے پاس ثبوت ہیں:مرکزی رہنما

    ایم کیوایم کےبڑوں نےمہاجرقوم کوپیسوں کے بدلےبیچ دیا:میرے پاس ثبوت ہیں:مرکزی رہنما

    ایم کیوایم کے بڑوں نےمہاجرقوم کوپیسوں کےبدلے بیچ دیا:میرے پاس ثبوت ہیں:ممبررابطہ کونسل کےانکشافات،اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کا حکومت سے الگ ہوکرپی پی سے اتحاد کیوں ہوا اس کے بارے میں رابطہ کمیٹی کے اہم رکن نے بڑے بڑے انکشافات کردیئے

    رابطہ کمیٹی کے مرکزی رہنما محفوظ یارخان کہتے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ ایم کیوایم کے قائدین نے اپنے ورکروں ، شہدا اوربیواوں کی قمتیں لگوا کراپنے بینک بیلنس بھرے ہیں‌

    محفوظ یار خان کہتے ہیں کہ طئے شدہ رقم لینے کے لیے مختلف طریقے رکھے گئے اور بعض کو تو کسی ہسپتال میں جانا پڑتا ہے علاج بیماری کے حوالے سے اور جب باہر آتے ہیں تو ان کے بیگ بھرے ہوتے ہیں

     

    دوسری طرف ایم کیوایم کے قائدین کی طرف سے اپنے نظریاتی ورکروں کی خریدوفروخت نے پارٹی کو تقسیم کردیا ہے اور نوجوان نسل عمران خان سے بہت متاثر ہے اور امکان ہے کہ اگلے چند دنوں تک ایم کیوایم کی اکثریت والے علاقوں میں لوگ اور پرانے ورکرز ایم کیوایم کوچھوڑ جائیں گے

     

  • سابق وزیر قانون فروغ نسیم  سے منسوب آڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

    سابق وزیر قانون فروغ نسیم سے منسوب آڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

    اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے خود سے منسوب وائرل آڈیو کی تردید کردی۔

    اپنے ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ سوشل میڈیا وائرل آڈیو ان کی نہیں ہے، انہوں نے یہ باتیں کی ہی نہیں جو وائرل آڈیو میں گردش کر رہی ہیں۔

     

    خیال رہے کہ فروغ نسیم سے منسوب ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مبینہ طور پر انہیں تحریک عدم اعتماد کو سازش قرار دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آڈیو میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ زیادہ دیر نہیں چلے گا اور نئے انتخابات ہوں گے۔

     

    جبکہ دوسری طرف یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اس آڈیو کا مقصد اپوزیشن کو فائدہ اٹھا ہے اور اس کے علاوہ اس کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں

  • عمران نیازی نے ملک اور آئین کے خلاف کھلی بغاوت کی: متحدہ اپوزیشن کا جارحانہ  بیان آگیا

    عمران نیازی نے ملک اور آئین کے خلاف کھلی بغاوت کی: متحدہ اپوزیشن کا جارحانہ بیان آگیا

    اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے عمران نیازی نے ملک اور آئین کے خلاف کھلی بغاوت کی ہے جس کی سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے۔

    متحدہ اپوزیشن کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس کے بعد بیان میں کہا گیا اتوار کو ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس میں آئین، جمہوریت، قانون اور سیاسی اخلاقیات کے خلاف بغاوت کی گئی ہے، عمران نیازی نے ملک اور آئین کے خلاف کھلی بغاوت کی ہے جس کی سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے، اس بغاوت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

     

    اجلاس میں مزید کہا گیا کہ اسپیکرسمیت تمام حکومتی ٹولے کےغیرآئینی وغیرپارلیمانی اقدامات اور رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہیں آئین شکن قرار دیتے ہیں، متحدہ اپوزیشن اپنی واضح اکثریت ثابت کرچکی ہے جبکہ یہ بھی بلا شک وشبہ عیاں ہوچکا ہے کہ اپوزیشن کے پاس ایوان کے ارکان کی واضح اکثریت ہے، متحدہ اپوزیشن آئین، عوام اور جمہوریت کا ساتھ دینے والے تمام با ضمیر اور آئین وعوام دوست ارکان کا شکریہ ادا کرتی ہے، جذبے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے صورتحال کا نوٹس لینے کے اقدام کی تحسین کرتے ہیں، ملک و قوم کو درپیش سنگین آئینی بحران کے پیش نظر چیف جسٹس اور ان کے برادر ججز کی طرف سے فوری کارروائی اور مختصر حکم کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن اور پاکستان کے بائیس کروڑ عوام پر امید ہیں کہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی اور آئین شکنی کے اقدامات سے پیدا ہونے والے بحران پر ایک منصفانہ، عادلانہ اور دستور کی روشنی میں فیصلہ صادر فرمائے گی۔

    متحدہ اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ آئین شکنی اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پرغیرقانونی وغیردستوری حکومتی اقدامات پر سماعت عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ سُنے۔