Baaghi TV

Author: +9251

  • 17 سالہ طالبہ کی خودکشی:خواجہ سرا کو اغوا کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    17 سالہ طالبہ کی خودکشی:خواجہ سرا کو اغوا کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    قاہرہ :پشاور:: 17 سالہ طالبہ کی خودکشی:خواجہ سرا کو اغوا کرنے والے 5 ملزمان گرفتار،اطلاعات ہیں‌ کہ مصر میں آن لائن ہراساں کرنے پر 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اس جرم میں عدالت نے نوجوان کو قید کی سزا سنا دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ طالبہ نے گزشتہ سال 23 دسمبر کو زہر پی کر خودکشی کر لی تھی کیوں کہ اس کی تصاویر کو آن لائن شیئر کیا گیا تھا۔

    مصر کی عدالت نے ہراساں اور خودکشی کے جرم میں 16 سالہ نوجوان کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ ملزم کو ہراساں کرنے کے جرم میں دو سال اور اجازت کے بغیر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    طالبہ کی خودکشی کے بعد مجرم کی گرفتاری کے مطالبے نے زور پکڑا تھا جس کے بعد پولیس نے اسے رواں سال جنوری میں گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کے خلاف مئی میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق مجرم نے طالبہ کو دوستی کرنے کے لیے بلیک میل کیا اور انکار کرنے پر اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جنہیں اس کے دوستوں اور والدین نے دیکھا۔

    پشاور میں تھانہ چمکنی پولیس نے کارروائی کی ہے جس کے نیتجے میں خواجہ سرا کو اغواء کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء ارسلان عرف شیزا کو فنکشن سے واپسی پر اغواء کیا گیا، اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی، ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔

    پولیس نے کہا کہ اغواء کاروں کی گاڑی کو غز چوک کے قریب روک کر مغوی کو بازیاب کروایا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق تاروجبہ، ارمڑ اور اندرون شہر کے علاقے سے ہے۔

  • بیٹی کی لاش کندھےپراٹھا کر10کلومیٹرپیدل سفرکرنےوالےباپ کی دردناک کہانی نےسب کورُلا دیا

    بیٹی کی لاش کندھےپراٹھا کر10کلومیٹرپیدل سفرکرنےوالےباپ کی دردناک کہانی نےسب کورُلا دیا

    نئی دہلی: بھارت میں بیٹی کی لاش کندھے پراٹھا کرپیدل گھرلے جانے والے باپ کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کورلا دیا۔

    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے رہائشی ایشورداس نے تیز بخار میں مبتلا اپنی 7سالہ بیٹی کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا تھا جہاں چند گھنٹوں بعد وہ چل بسی۔سرکاری اسپتال کی انتظامیہ نے بچی کے باپ کو ایمبولینس فراہم نہ کی تومجبورا باپ کو بیٹی کی لاش کندھے پررکھ کرگھرلے جانا پڑا۔ باپ نے بیٹی کی لاش کولے کر10کلومیٹرپیدل سفرکیا۔

    مجبورباپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نےاسپتال اورمقامی انتظامیہ کوہٹانے کا مطالبہ کیا۔مقامی وزیرصحت نے استعفیٰ دینےکےبجائے ذمہ دارباپ کے اوپرکے ڈال دی کہ انہیں لاش لےجانےکےلئے ایمبولینس کا انتظارکرنا چاہئیے تھا۔

     

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی بھارت میں درجنوں ایسے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں بےبس ماں باپ اپنے دنیا سے کوچ کرجانےوالے بچوں کو ایسے ہی کندھوں پر اٹھاکرمیلوں‌ لمبا سفرپیدل طئے کرکے گھرواپس پہنچتے ہیں

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کےبرابرہیں اور صحت کا نظام صرف طاقتوروں کو ہی سپورٹ کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امیروں کے لیے تمام ترسہولیات ہیں جبکہ غریبوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں

     

  • افغانستان میں لڑکیوں کےاسکول نہ کھولےتوتسلیم نہیں کریں گے:امریکہ اوراقوام متحدہ کےگرین سگنلز

    افغانستان میں لڑکیوں کےاسکول نہ کھولےتوتسلیم نہیں کریں گے:امریکہ اوراقوام متحدہ کےگرین سگنلز

    امریکا اور اقوام متحدہ نے افغان طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں عالمی سطح پر شناخت کے حصول اور افغان معیشت کی تعمیر نو کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    طالبان نے پہلے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں بدھ سے ہائی اسکول میں لڑکیوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھل جائیں گے لیکن بعد میں اپنے فیصلے کو یہ کہہ کر تبدیل کر دیا تھا کہ لڑکیوں کے لیے مناسب یونیفارم کا فیصلہ نہ ہونے تک اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔

    امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اگر طالبان نے یہ فیصلہ فوری طور پر واپس نہ لیا تو افغان عوام کے ساتھ ساتھ ملک کی اقتصادی ترقی کے امکانات اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے طالبان کے عزائم کو گہرا نقصان پہنچے گا۔

    نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ طالبان کا فیصلہ نہ صرف خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے مساوی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے، بلکہ یہ افغان خواتین اور لڑکیوں کی زبردست شراکت کے پیش نظر ملک کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

    تاہم اقوام متحدہ میں طالبان کے نامزد سفیر سہیل شاہین نے عالمی برادری کو یقین دلایا کہ یہ تاخیر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے امریکا کے نیشنل پبلک ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں لڑکیوں پر پابندی لگانے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ صرف لڑکیوں کے اسکول یونیفارم کے بارے میں فیصلہ کرنے کا ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔

    تاہم امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے طالبان حکمرانوں کو یاد دلایا کہ تعلیم ایک انسانی حق ہے اور امریکا اسکول کھولنے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کے طالبان کے بہانے کو مسترد کرتا ہے انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک بھر میں بہت سی لڑکیوں کی سیکنڈری کلاسوں میں واپسی ہو رہی ہے لیکن انہیں تاحکم ثانی گھر جانے کو کہا گیا ہے۔

     

     

    انٹونی بلنکن کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہم افغان لڑکیوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو تعلیم کو افغان معاشرے اور معیشت کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے کی راہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر شدید افسوس ہے اور انہوں نے طالبان کو یاد دلایا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کا تمام طلبہ، لڑکیوں اور لڑکوں، ان کے والدین اور خاندانوں نے بے صبری سے انتظار کیا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ بار بار وعدوں کے باوجود چھٹی جماعت اور اس کے بعد کی جماعتوں کی لڑکیوں کے لیے اسکول دوبارہ کھولنے میں افغان حکام کی ناکامی گہری مایوسی کو جنم دیتی ہے اور افغانستان کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ انہوں نے طالبان حکام سے اپیل کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے تمام طلب کے لیے اسکول کھول دیں۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشل بیچلیٹ نے اپنے حالیہ دورہ کابل کے حوالہ دیا جس میں خواتین نے ان کو بتایا تھا کہ وہ خود طالبان سے بات کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی نصف آبادی کو طاقت سے محروم کرنا غیر منصفانہ ہے، اس طرح کا امتیازی رویہ ملک کے مستقبل کی بحالی اور ترقی کے امکانات کے لیے بھی شدید نقصاندہ ہے۔

     

     

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی استعماری ایجنڈے کا نوٹس لے:ورلڈمسلم کانگریس

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی استعماری ایجنڈے کا نوٹس لے:ورلڈمسلم کانگریس

    اسلام آباد: عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی استعماری ایجنڈے کا نوٹس لے:ورلڈمسلم کانگریس نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی برادری سے اپیل کردی ،اطلاعات کے مطابق کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور ورلڈ مسلم کانگریس کے زیر اہتمام ایک ویبینار میں مقررین نے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں بھارت کے استعماری ایجنڈے کا سنجیدگی سے نوٹس لے جو ہر طرح سے کشمیریوں اور انکے وسائل کو کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔

    این ایچ سی آر کے49ویں اجلاس کے موقع پرمنعقد کیے جانے والے ویبنار میں مصنف اور صحافی رابرٹ فاتینا ، ڈائریکٹر سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیزسید محمد علی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قائم مقام ڈین ڈاکٹر اویس بن وصی ، یوتھ فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد قریشی سمیت انسانی حقوق کے ممتاز کارکنوں، بین الاقوامی قانون کے ماہرین، ماہرین تعلیم اور دیگر نے شرکت کی ۔تقریب کی نظامت کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کی۔

    مقررین نے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموں و کشمیر میں آبادی کاری کے نوآبادیاتی بھارتی ایجنڈے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تعمیر و ترقی کے نام پر علاقے کو مزید نوآبادیاتی بنایا گیا۔انہوں نے5 اگست 2019 کے اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے سیاسی، ثقافتی اور قومی تشخص کو مٹانے کے لیے پارلیمنٹ اور عدلیہ سمیت ریاستی آلات کو بے شرمی سے استعمال کر رہا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا بھارت کی مقبوضہ علاقے کو نوآبادیاتی بنانے کی طویل تاریخ کا ایک اور قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آباد کاری کے بھارتی استعماری ایجنڈے کا مقصد نام نہاد ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر کشمیریوں کی مزاحمت کو کچلنا ہے۔ویبنار کے مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی سازشوں اورچالوں کا موثر نوٹس لے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپناکردار ادا کرے۔

     

  • دلت شخص مندر میں ناگ رگڑنے پر مجبور:احمد آباد میں مسلمان نوجوان پرظلم کی انتہا

    دلت شخص مندر میں ناگ رگڑنے پر مجبور:احمد آباد میں مسلمان نوجوان پرظلم کی انتہا

    بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میںہندو انتہا پسندوں نے ایک دلت شخص راجیش کمار میگھوال کو اپنی فیس بک پوسٹ میں فلم ”دی کشمیر فائلز”پر تنقیدی تبصرہ کرنے کی پاداش میںمندر کے اندر ایک چبوترے پر ناک رگڑنے پر مجبور کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہواہے جس میں راجیش کمار کو مندر میں اپنی ناک رگڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک نجی بینک میں کام کرنے والے راجیش کمار میگھوال نے چند راز قبل فیس بک پر دی کشمیر فائلز فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    ادھر کل ایک ایسے ہی واقعہ میں ریاست گجرات کے دارلحکومت احمد آباد میں ہندوتوادہشت گردوں نے ایک مسلم نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اوروہ متنازعہ فلم کے مناظر دکھا دکھا کر اس پر تشدد کرتے رہے ۔

     

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احمدآباد کے علاقے بحرام پورا کے رہائشی عدنان رنگریز کو 15ہندوتوا دہشت گردوں نے اس کا نام پوچھنے کے بعد وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا اور وہ بار بار متنازعہ فلم کشمیر فائلز کا نام لے رہے تھے. عدنان پر تشدد کرتے ہوئے انہوں نے کشمیر فائلز کی ویڈیو بھی دکھائی اور کہا کہ جو کشمیر فائلز میں ہوا اس کاجواب تم لوگوں کو دینا پڑے گا۔

    عدنان نے میڈیا کو بتایا کہ بعض راہگیروں نے اسے ہندوتوادہشت گردوں سے بچایا اورعلاج معالجے کیلئے قریبی ہسپتال لے گئے ۔ عدنان نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں بھی اس کا ڈھائی گھنٹے تک کوئی علاج نہیں کیا گیا، مجبورا اس کے اہلخانہ نے اسے دوسرے ہسپتال لیکر گئے ۔

    عدنان کے چچا اشفاق نے بتایا کہ متنازعہ فلم کشمیر فائلز دیکھنے والے ہندوتوا دہشت گرد عدنان پر تشدد میں ملوث ہیں۔ انہوں نے عدنان پر تشدد میں ملوث تمام دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

  • آل پاک پنشنرز ایسوسی ایشن کی فری ممبر شپ حاصل کرنے کے خواہشمند لوگوں کے لئے خوشخبری

    آل پاک پنشنرز ایسوسی ایشن کی فری ممبر شپ حاصل کرنے کے خواہشمند لوگوں کے لئے خوشخبری

    آل پاک پنشنرز ایسوسی ایشن کی فری ممبر شپ حاصل کرنے کے لیے فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے مندرجہ ذیل نمبر پر واٹس اپ کرکے فوری رجسٹریشن نمبر حاصل کریں
    03009192017

  • امریکا طویل جنگ کے لیے تیار رہے:شمالی کوریا کی دھمکی

    امریکا طویل جنگ کے لیے تیار رہے:شمالی کوریا کی دھمکی

    پیانگ یانگ:امریکا طویل جنگ کے لیے تیار رہے:شمالی کوریا کی دھمکی،اطلاعات کےمطابق شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ طویل مدت کی جنگ کے لیے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ طویل المدت تصادم کے لیے تیار ہیں۔

    کم جونگ اُن نے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کی جگہ کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انھوں نے کہا شمالی کوریا کا نیا اسٹریٹجک ہتھیار ایک بار پھر پوری دنیا کو ہماری مسلح افواج کی طاقت سے واضح طور پر آگاہ کر دے گا۔

    کِم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی قومی دفاعی افواج بہت اچھی فوجی اور تکنیکی صلاحیت کی حامل ہیں، اور جو بھی طاقت ہماری ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گی، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اسے بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

    واضح رہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا نے یہ خبر دی تھی کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا کا میزائل فضا میں تقریباً ایک گھنٹے تک رہا اور 1100 کلومیٹر دور جاپان کے جنوبی سمندر میں جا کر گرا۔

    رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل2017 کے میزائل کے مقابلے میں زیادہ طاقت ور ہے، جو 6 ہزار کلو میٹر سے زیادہ بلندی تک پہنچتا ہے۔

    شمالی کوریا نے 2017 کے بعد کئی مرتبہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے، امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا یہ تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    امریکا کا مؤقف ہے کہ اس تجربے سے خطے میں بلا ضرورت تناؤ میں اضافہ ہوگا اور صورت حال غیر مستحکم ہو سکتی ہے۔

  • سعودی عرب :جدہ میں تیل کی ترسیل کے اہم اسٹیشن پر حوثی باغیوں کا حملہ:ہرطرف آگ ہی آگ

    سعودی عرب :جدہ میں تیل کی ترسیل کے اہم اسٹیشن پر حوثی باغیوں کا حملہ:ہرطرف آگ ہی آگ

    جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک آئل ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ آگ ان کے کیے گئے حملوں میں سے ایک کی وجہ سے بھڑکی۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ آجحوثی باغیوں کے سعودیہ کے شہری علاقوں پر ڈرون حملے میں‌ آرامکو تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا

    سعودی حکومت کی جانب تصدیق کی گئی ہےکہ حوثی باغیوں کے ایک حملے کے نتیجے میں آئل ڈپو میں آگ بھڑکی۔ حالیہ دنوں میں حوثی باغیوں نے اس آئل ڈپو کو پہلے بھی نشانہ بنایا ہے۔

    خیال رہے کہ یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب جدہ میں تاریخ میں دوسری بار سعودی عریبین گراں پری فارمولہ ون ریس کا آغاز اتوار سے ہونے والا ہے۔

    گراں پری کی کوریج کیلئے جدہ میں موجودہ اے پی کے ایک فوٹو جرنلسٹ نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 40 منٹ پر فضا میں دھوئیں کے گہرے سیاہ بادل اٹھنا شروع ہوئے جو کہ 7 میل دور سے بھی دیکھے جاسکتے تھے۔

    حوثی باغیوں کے زیر انتظام چلائے جانے والے سیٹلائٹ ٹی وی چینل پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ باغیوں نے جدہ میں آرامکو کی تیل تنصبیب کو نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ ریاض اور دیگر شہروں پر بھی حملے کیے گئے ہیں جن کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    اس معاملے پر سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی نے الظہران میں پانی کے ٹینکس پر حملے کی تصدیق کی جس کے نتیجے میں کچھ گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ یمنی سرحد کے قریب سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں بھی الیکٹرکل سب اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

     

    سعودی گزٹ نے آرامکو کے جدہ ڈسٹریبیوشن اسٹیشن پر حوثی باغیوں کے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ حملے سے جدہ میں معمول کی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

    خیال رہے کہ جدہ کے جس آئل ڈپو پر آگ بھڑکی اس کا نام نارتھ جدہ بلک پلانٹ ہے اور یہاں ڈیزل، پیٹرول اور طیاروں کا ایندھن ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ یہاں سے سعودی عرب کی تیل کی کل سپلائی کا ایک چوتھائی حصہ اسی ڈپو سے فراہم کیا جاتا ہے۔

    اس سے قبل بھی حوثی باغی دو بار اس ڈپو پر کروز میزائل سے حملے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔ پہلا حملہ نومبر 2020 جبکہ دوسرا گزشتہ اتوار کو کیا گیا تھا۔

  • فلسطینی علاقے نقب میں یہودیوں کی 10 نئی بستیوں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ

    فلسطینی علاقے نقب میں یہودیوں کی 10 نئی بستیوں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ

    مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی علاقے نقب میں یہودیوں کی 10 نئی بستیوں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے جنوبی شہر بیر شیبہ میں ایک شاپنگ سینٹر پر حملے میں ایک فلسطینی شہری کے قتل کے بعد کابینہ اجلاس میں فلسطین کے علاقے صحرائے نقب میں دس نئی بستیوں کی تعمیر کی منظوری کی رسمی کارروائی کا منصوبہ بنالیا۔

    پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر داخلہ اور ہاؤسنگ کے وزیر کا کہنا ہے کہ پانچ صیہونی قصبے عراد شہر کے قریب اور مزید پانچ اس سڑک کے قریب بنائے جائیں گے جو بیر شیبہ اور دیمونا شہر کو ملاتی ہے.

    اسرائیلی وزیر داخلہ کا فیصلے سے متعلق کہنا تھا کہ یہ تاریخی اور دلچسپ فیصلہ نقب کے تصفیہ کو مضبوط بنانے میں اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔

    وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ اس تعمیراتی منصوبے سے نقب کی معیشت مضبوط ہوگی ور اسرائیلی خاندانوں کے لیے وہاں منتقل ہونا اور وہاں رہائش اختیار کرنا بہت زیادہ پسندیدہ ہو جائے گا۔

    اس ماہ کے شروع میں بھی ان دونوں وزرا نے نقب میں دو نئی بستیوں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔

    فلسطینی گاؤں کاسفہ اور فلسطینی اکثریتی قصبے تل عراد کے مضافات میں چند ماہ میں کاسیف نامی صیہونی گاؤں تعمیر کیا جائے گا، نئے تعمیر ہونے والے گاؤں میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ پچیس ہزار لوگ رہائش اختیار کرسکیں گے۔

    دوسرا ٹاؤن مصر کی سرحد کے قریب واقع ہوگا، یہ ایک زرعی شہر ہو گا جس میں تقریباً 22 سو خاندان ہوں گے اور مبینہ طور پر یہ چھوٹے قصبے نطزنی سینائی توسیعی منصوبہ کا حصہ ہے۔

    اسرائیل کی شہریت رکھنے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 3 لاکھ ہے، یہ شہری نقب کے علاقے کے درجنوں دیہات میں رہتے ہیں۔

  • بھارت نےگرفتار6 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

    بھارت نےگرفتار6 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا

    پڑوسی ملک بھارت نے گرفتار چھ پاکستان ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔ گزشتہ میں پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے 6 پاکستانی ماہی گیروں کو رینجرز حکام کے حوالے کر دیا۔ ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارت نے گرفتار کرلیا تھا۔

    گزشتہ ماہ پاکستانی حکام نے لانڈھی جیل میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا تھا جنہیں پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ قیدیوں کو بذریعہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ماہی گیروں کے سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن نے برداشت کیے۔ گرفتار ماہی گیر لانڈھی جیل میں سزائیں کاٹ رہے تھے۔

    ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی جیلوں میں 588 بھارتی ماہی گیر قیدی موجود ہیں جن میں سے 42 کے کیسز چل رہے ہیں جب کہ 516 سزا یافتہ قیدی ہیں، بھارتی جیلوں میں 620 پاکستانی ماہی گیر اور دس سویلین قیدی موجود ہیں۔