Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے بارہمولہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزارجلا کر خاکسترکردیا

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے بارہمولہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزارجلا کر خاکسترکردیا

    سرینگر:مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے بارہمولہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزارجلا کر خاکسترکردیا،اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے نوشہرہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزار جل کر خاکستر ہوگیا۔

    ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ آگ نے سید سخی رحم اللہ علیہ کے مزار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ ہی عرصے میں یہ عمارت جو بنیادی طور پر لکڑی کی بنی ہوئی تھی، جل کرخاکستر ہوگئی۔مقامی لوگوں کی کوششوں کے باوجود جنہیں بعد میں آگ بجھانے والے عملے نے مدد فراہم کی، ڈھانچے کو نہیں بچایا جاسکا۔

    سرکاری عہدیدار نے بتایا تاہم مشترکہ کوششوں سے آگ کو قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روکا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

    ادھر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے اتوار کو جیل میں نظربند انسانی حقوق کے معروف کارکن خرم پرویز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خرم پرویزکوجو سرینگر میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر ہیں، بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے گزشتہ سال 22نومبر کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا۔

    قابض حکام نے بتایا کہ این آئی اے کے اہلکاروں نے پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں سرینگر کے علاقے سوناوار میں انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔تحقیقاتی ادارے کو بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسزکی مدد حاصل تھی۔

    اس سے قبل نئی دہلی میںاین آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج پروین سنگھ نے خرم پرویز کو ایک جھوٹے مقدمے میں عدالتی تحویل میں دیکر جیل بھیج دیاتھا۔

  • منڈی بہاؤالدین میں پولیس آفیسر کو رشوت نہ لینے پر سازش کر کے پھنسوا دیا گیا

    منڈی بہاؤالدین میں پولیس آفیسر کو رشوت نہ لینے پر سازش کر کے پھنسوا دیا گیا

    رشوت لینے والے سرعام گھوم رہے ہیں اور بے گناہ کو سازش کر کے گرفتار کروا دیا گیا
    رپورٹ (بیوروچیف کاشف تنویر) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زاہد گوندل ایک فرض شناس اور ایماندار محرر ہیں اور ان کی گواہی علاقے کے سب لوگ دیتے ہیں. ان کو سازش کر کے اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا.
    کل کا واقع جو ہوا سرا سر جھوٹا اور سوچاسمجھا پلان تھا سازش کے تحت زاہدگوندل کوپھنسایاگیا۔۔
    یوسف نامی شخص تھانہ سول لاٸن محرر کے کمرہ میں تین گھنٹے زاہد گوندل کے انتظارمیں بیٹھا رہا قیصر چھوٹے نشی نے دو بار چاۓ بھی پلائی. ایک تو زاہد کا مہمان سمجھ کر اس کی خدمت کی لیکن اسے کیا پتہ کہ یہ جناب کسی کے بچوں کا دشمن کسی کی روٹی روزی کا دشمن بدنامی کا دشمن اپنے پاس بٹھا رکھا ہے ایس ایچ او اور زاہدگوندل جب باہرسے تھانہ واپس آۓ ایس ایچ او اپنے کمرہ میں چلے گے اور زاہد محرر کےکمرہ میں جاکر بیٹھا ہی تھاکہ پیچھے سے مجسٹریٹ اور انکی ٹیم بھی داخل ہوگئی اور کرسی پربیٹھے شخص نے چارسےپانچ ہزار روپے زاہدگوندل کی کرسی کے نیچے پھینک دئیے جو اسکا جرم بن گیا ۔
    کیا یہ سب جو ہوا یہ ایک سچی حقیقت ہے اور موصول اطلاعات کے مطابق اس کے پیچھے گیمر جو ان دونوں پارٹيوں کا راضی نامہ کروا رہا تھا یہ سب اس نے کیا اب ایک بات سوچنے والی یہ ہے کہ ایسے مجسٹریٹ اور ایسی ٹیم اور اس انسان کے ساتھ کیا کیا جاۓ
    زاہدگوندل اس کیس میں بلکل بیگناہ ہے اس کیس کی تحقیق کروائی جانی چاہئے.
    #haqeeqikhabar #mandinews #phalia #malakwal #PunjabPolitics #dcmbdin #DCMBDin

  • سعودی عرب کی دھمکی کام کرگئی:حوثی باغیوں کا تین روز کیلئےحملےبند کرنےکا اعلان

    سعودی عرب کی دھمکی کام کرگئی:حوثی باغیوں کا تین روز کیلئےحملےبند کرنےکا اعلان

    ریاض :حوثی باغیوں نے تین دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان اطلاعات کے مطابق یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ہفتے کے روز سعودی عرب پرمیزائل اور ڈرون حملے تین دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    حوثیوں نے اپنے امن اقدام میں کہا ہے کہ اگر عرب اتحاد نے فضائی حملے بند کردیے اور بندرگاہوں پر عاید پابندیاں ختم کردیں تو یہ ایک پائیدارفیصلہ ہوسکتا ہے

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہےکہ حوثیوں کے سیاسی دفتر کے سربراہ مہدی المشاط نے ٹیلی ویژن پرنشرہونے والی تقریر میں کہا کہ اس گروپ نے یمن میں گیس پیدا کرنے والے علاقے مآرب میں زمینی جارحانہ کارروائیوں کوبھی تین دن کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    مشاط نے کہا کہ حوثی گروپ یمنی صدرعبدربہ منصور ہادی کے بھائی سمیت تمام قیدیوں کو رہا کرنے کوتیار ہے۔

    یہ اعلان عرب اتحاد کے یمن کے ساحلی شہرالحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں کے خلاف تازہ فضائی حملوں اور یمن کی الصلیف بندرگاہ کے قرب وجوار میں واقع اسلحہ کے گودام کو تباہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حوثی اس دوران دوبارہ سے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ،

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل اتحاد نے حوثیوں کو الحدیدہ اورالصلیف کی بندرگاہوں اور صنعاءکے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تمام ہتھیارہٹانے کے لیے تین گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

    جمعہ کے روز حوثیوں نے مملکت کے خلاف 16 معاندانہ حملےکیے تھے اوران میں جدہ میں آرامکو کی تیل کی تنصیب پر بھی حملہ شامل ہے۔عرب اتحاد کے مطابق کسی بھی حملے میں ہلاکتیں نہیں ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک آئل ڈپو پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب جدہ میں تاریخ میں دوسری بار سعودی عریبین گراں پری فارمولہ ون ریس کا آغاز اتوار سے ہونے والا ہے۔

    اس سے قبل بھی حوثی باغی دو بار اس ڈپو پر کروز میزائل سے حملے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔ پہلا حملہ نومبر 2020 جبکہ دوسرا گزشتہ اتوار کو کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ یمن میں خانہ جنگی کا آغاز 2014 میں اس وقت ہوا جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کیا۔ یمن میں ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اس تنازع کی وجہ سے لاکھوں افراد قحط سالی شکار ہو رہے ہیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حوثی باغیوں نے یہ اعلان اس دھمکی کے بعد کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگرحوثیوں نے حملے بند نہ کئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

  • سفیرکشمیروفلسطین،ترجمان امت مسلمہ:وزیراعظم پاکستان آج آپ سے مخاطب ہوں گے: فیصل جاوید

    سفیرکشمیروفلسطین،ترجمان امت مسلمہ:وزیراعظم پاکستان آج آپ سے مخاطب ہوں گے: فیصل جاوید

    اسلام آباد: سفیرکشمیروفلسطین،ترجمان امت مسلمہ:وزیراعظم پاکستان آج آپ سے مخاطب ہوں گے یہ کہنا ہے وزیراعظم کے ساتھی سینیٹر فیصل جاوید خان کا ، ادھریہ بھی دعویٰ کردیاہے کہ جلسے میں 15 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک ہوں گے:ان شااللہ تعالیٰ یہ عزم ظاہر کیا ہے پی ٹی آئی فیصل جاوید نے اوریہ بھی کہا ہے کہ پاکستان ہی نہیں‌بلکہ دنیا بھرسے پاکستانی اسلام آباد پہنچ رہے ہین‌

    تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج رات ہی لوگوں کا جوش و خروش قابلِ ستائش ہے۔

     

    فیصل جاوید نے کہا کہ یہ وہ جزبہ ہے جو پاکستان بنانے کی تحریک میں قائد اعظم کے ساتھ تھا اور آج پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جلسے کا آغاز کل سہ پہر 3 بجے ہو گا اور اس جلسے میں عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔

    ادھر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس اپنی قیادت میں ایک بڑا قافلہ لے کر پریڈ گراؤند پہنچیں گے۔

    سردار تنویر الیاس کی زیر قیادت 3 ڈویژنوں سے ہزاروں گاڑیوں کے قافلے آج جلسہ کیلئےنکل چکے ہیں‌؛ میر پور، پونچھ، مظفر آباد ڈویژن سے قافلے امر بالمعروف جلسہ میں آئیں گے۔

     

    مظفرآباد کا جلوس صبح ساڑھے دس بجے کوہالہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا جبکہ جڑواں شہروں میں مقیم آزاد کشمیر کے لوگ 3 بجے سوہان اسلام آباد آفس سے نکلیں گے۔

    آزاد کشمیر سمیت راولپنڈی اور ملک بھر میں موجود مہاجرین مقیم جموں کشمیر کی کثیر تعداد جلسہ میں شرکت کرے گی۔

    پی ٹی آئی ویمن ونگ بھی پورے آزاد کشمیر میں جلسہ میں غیر معمولی شرکت یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔

    مظفرآباد سے راجہ منصور خان کی قیادت میں کھاوڑہ سے تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام الناس کا قافلہ جلسہ میں شرکت کرے گا۔

  • میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا

    میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا

    اسلام آباد:میں علما سے فتوے لیکرعمران خان کی حکومت کوگرا دوں گا:فضل الرحمن نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا ،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن انصارالاسلام کے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہوچکے ہیں اور داخل ہوتے ہی اپنا آخری کارڈ بھی کھیل دیا ہے اور ایسی دھمکی دی ہے کہ جس سے مذہبی طبقے کی عزت کو خطرے میں ڈال دیا ہے

    اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن انصار الاسلام کے ہزاروں کارکنوں کےساتھ اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں اور شہرمیں اس وقت ایک عجیب سماں ہے،

    دوسری طرف اس موقع پرمولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا ہےکہ وہ علما کوعمران خان کی حکومت کے خلاف تیار کریں گے ان کی ذہن سازی کریں گے اورپھران سے فتوے کےلیکر ان فتوں کی مدد سے حکومت کا خاتمہ کریں گے اورپھرملک میں فوری اسلام لائیں گے

     

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد داخل ہونےسے پہلے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک اسلام آباد کی طرف امڈ آیا ہے، 28 مارچ کو متحدہ اپوزیشن کا جلسہ ہوگا، سب کی ایک ہی آواز ہے یہ حکومت جائے اور شفاف انتخابات ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے معیشت تباہ ہوچکی ہے، دن کم رہ گئے ہیں جب قوم نجات کا دن منائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت کے اتحادی اب ان کے ساتھ نہیں رہے، انہیں ہمارے ساتھ ہونے کا اعلان کرنے میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کے بعد مکمل مطمئن ہوں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا یقین ہے۔

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جلسوں میں جو زبان استعمال ہوئی وہ کسی شریف انسان کی نہیں، سمجھتا ہوں کہ اتنے بڑے منصب پر ایسے لوگوں کا ہونا مناصب کی بے توقیری ہے۔

  • بھارت میں چار سال سے قید پاکستان کی بیٹی بیٹی سمیت پاکستان پہنچ گئیں:وزیراعظم کا شکریہ

    بھارت میں چار سال سے قید پاکستان کی بیٹی بیٹی سمیت پاکستان پہنچ گئیں:وزیراعظم کا شکریہ

    لاہور:بھارت میں چار سال سے قید پاکستان کی بیٹی بیٹی سمیت پاکستان پہنچ گئیں:وزیراعظم کا شکریہ ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں چار سال سے قید پاکستانی خاتون سمیرا اپنی بیٹی سمیت پاکستان پہنچ گئیں۔

    پاکستانی وزارت خارجہ نے سمیرا رحمان اور ان کی 4 سالہ بیٹی ثنا فاطمہ کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کردی ہے۔

    خیال رہےکہ سمیرا کا تعلق کراچی سے ہے، سمیرا کے والدین گذشتہ کئی برسوں سے قطر میں روزگار کے لیے مقیم ہیں، قطر میں والدین کی مرضی کے خلاف سمیرا نے بھارتی نوجوان سے شادی کی، سمیراشوہر کے ہمراہ بغیر ویزے کے 2016 میں انڈیا میں داخل ہوئیں،

    ذرائع کے مطابق کچھ عرصے بعد بھارتی حکام کی جانب سے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا، شوہر پر انہیں بغیر ویزا انڈیا لانے میں سہولت کاری کا الزام تھا، قید کے ابتدائی دنوں میں ہی جیل میں سمیرا کی بیٹی پیدا ہوئی۔

    کچھ عرصے بعد ان کے شوہر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور شوہر نے رہائی کے بعد ان سے رابطہ بھی ختم کردیا۔
    شوہر سے رابطہ ختم ہونےکے بعد سمیرا نے اقرار جرم کیا جس پر انھیں تین سال قید کی سزا ہوئی جو وہ پہلے ہی مکمل کر چکی تھیں۔

    میڈیا پر خبریں آنےکے بعد یہ مسئلہ پاکستان میں سینیٹ میں اٹھایا تھا جس کے بعد پاکستانی حکومت اور بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سمیرا کو پاکستان لانے کے لیے ضروری انتظامات کیے۔

    ادھر پاکستان پہنچنے پردونوں ماں بیٹی انتہائی خوش تھیں اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک بچھڑی ہوئی پاکستان کی بیٹی کواپنے وطن اور اپنے لوگوں سے ملادیا ہے ،

    اس حاتون کے پاکستان پہنچنے کے مناظربہت جزباتی تھے اور یہ منظردیکھ کرسوشل میڈیا پرصارفین اس خاتون کے لیے دعاگو بھی ہورہے تھے کہ اللہ تعالیٰ اس خاتون کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے

  • مغرب روس کو تنہاکرکےختم کرناچاہتا ہے:دوسری جنگ عظیم کی طرزکی سازش ہے: روسی وزیر خارجہ

    مغرب روس کو تنہاکرکےختم کرناچاہتا ہے:دوسری جنگ عظیم کی طرزکی سازش ہے: روسی وزیر خارجہ

    روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس کو تنہا نہیں کیا جا سکے گا۔ دنیا کی ہر جگہ پر کثیر تعداد میں ہمارے دوست، اتحادی اور ساجھے دار موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو میں منعقدہ گورچاکوف ڈپلومیٹ وقف کےاجلاس سے خطاب کے دوران روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک روس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس تناظر میں مغرب اور اس کے اتحادیوں نے روس کے خلاف ہائبرڈ جنگ کا اعلان کردیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہٹلر دور میں مستعمل اصطلاح ٹوٹل وار کو اس وقت مغرب روس کے خلاف استعمال کررہا ہے۔مغربی ممالک نے روس کے خلاف ٹوٹل اور ہائبرڈ جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مقاصد کوئی ڈھکے چھُپے نہیں ہیں۔ انہوں نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر روس کی اقتصادیات اور بحیثیت ایک کُل کے روس کو ختم کرنے کی خواہش کا اعلان کر دیا ہے۔

    انہوں نے روس کی عالمی تنہائی کے امر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ روس کو تنہا نہیں کیا جا سکے گا۔ دنیا کی ہر جگہ پر کثیر تعداد میں ہمارے دوست، اتحادی اور ساجھے دار موجود ہیں۔ مغربی ممالک اقوام متحدہ کے فیصلوں کا رُخ موڑنے کے لئے اُکساوا پروپیگنڈہ چلا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کے علاوہ دیگر عالمی ممالک کی اکثریت کسی یک طرفہ کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ اسی وجہ سے مغرب شدید دباؤ میں آیا ہوا ہے۔ یوکرین کی جوہری اسلحہ بنانے کی خواہش ہمارے لئے اندیشوں کا سبب بن رہی ہے۔ اسی طرح یوکرین کے عسکری حیاتیاتی پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پینٹاگون کی طرف سے ملک میں کم از کم تین درجن لیبارٹریاں قائم کرنے پر بھی ہمیں تشویش ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت تھانہ گولڑہ  کی حدود میں دوافراد اغوا

    وفاقی دارالحکومت تھانہ گولڑہ کی حدود میں دوافراد اغوا

    اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت تھانہ گولڑہ کی حدود میں دوافراد اغوا ،اطلاعات ہیں کہ وفاقی دارالحکومت تھانہ گولڑہ کی حدود میں ایف 13 عزیز آباد بادشاہ نامی شخص کے گھر مسلح افراد نے صبح پانچ بجے اسلحہ کے زور پر دیوار پھلانگ کر عورتوں اور مردوں کو یرغمال بنانے کے بعد گھر کے دو مردوں کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اغوا کاروں نے عورتوں اور بچوں پر تشدد بھی کیا ۔جاتے ہوئے گھر سے نقدی موبائل اور دیگر چیزیں بھی ساتھ اٹھا کر لے گئے ۔

    متاثرہ خاندان کے بزرگ افراد تھانہ گولڑہ کے چکر لگانے پر مجبور ہیں جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے متاثرہ خاندان کو 24 گھنٹے کا ٹائم دے دیا ہے

    ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے متاثرہ خاندان کے افراد کو اس لئے اغوا کیا ہے،ان کو پختہ یقین ہے ان کی لڑکی ان لوگوں نے اغوا کر رکھی ہے جب کہ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے ہم نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا

    متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ نہ ہی ہمیں لڑکی کے بارے میں کچھ پتہ ہے نہ لڑکی ہم نے عوام کی ہے ،جبکہ تھانہ گولڑہ کی پولیس نے متاثرہ خاندان کو صرف تسلی اور دلاسہ دے رہی ہے

    تھانہ گولڑہ پولیس کی طرف سے درخواست لے کر رپورٹ ابھی تک متاثرہ خاندان کو نہیں دی گئی اور ان کو کہا گیا ہے رات 12 بجے کے بعد آپ کو رپورٹ ملے گی

  • ’جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے وفاق مضبوط ہوگا:شاہ محمود قریشی کا اعلان

    ’جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے وفاق مضبوط ہوگا:شاہ محمود قریشی کا اعلان

    ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کا مطالبہ صوبے کا ہے، صوبہ بننے سے وفاق مضبوط ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں اور آرہے ہیں عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کرنے ،

    ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میڈیا نے جنوبی پنجاب صوبے کے موقف کو تقویت دی، ن لیگ اور پی پی جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکی راہ میں رکاوٹ ہیں، بیورو کریسی نے بھی رکاوٹیں ڈالنےکی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب صوبے کے صرف وعدے کیے، جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ چھوٹے صوبے کے لوگوں میں ہمیشہ احساس محرومی پایا جاتا ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے ہم نےمؤثرمہم چلائی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کی طرح زبانی جمع خرچ نہیں کیا، جنوبی پنجاب میں ارکان اسمبلی کی اکثریت پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، جنوبی پنجاب کی آبادی ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہے، معاملہ کابینہ میں لے کر گئے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبہ بنانے کے لیے آئینی ترمیم درکار ہے، آئینی ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے، پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کیلئے الگ ترقیاتی بجٹ دیا گیا، جنوبی پنجاب کاسیکریٹریٹ خصوصی طورپرقائم کیا گیا۔

  • ’وزیراعظم آخری گیندتک لڑیں گے،این آر او نہیں دیگے‘جیتیں گے بھی:ان شااللہ:شیخ رشید

    ’وزیراعظم آخری گیندتک لڑیں گے،این آر او نہیں دیگے‘جیتیں گے بھی:ان شااللہ:شیخ رشید

    اسلام آباد: ’وزیراعظم آخری گیندتک لڑیں گے ‘جیتیں گے بھی:ان شااللہ،اطلاعات کے مطابق یہ عزم کرتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آخری گیند تک لڑیں گے این آر او نہیں دیں گے، وہ این آر او دینا غداری سمجھتے ہیں۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج انہیں این آر او دے دیا جائے تو ساری عدم اعتماد کی تحریک ختم ہوجائے گی، عمران خان تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہونے جارہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر 28 مارچ کو پیش ہورہی ہے تو اسی دن ووٹنگ نہیں ہوگی، ووٹنگ چار تاریخ کو ہونی ہے، اپوزیشن تحریک لائی ہے 172 ارکان پورے کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں دس، دس ماہ بعد بھی الیکشن ہوئے ہیں، تاریخ ہے وزیراعظم نے کبھی اپنی مدت پوری نہیں کی، وقت حاضر کی مقبول حکومت الیکشن کی طرف جائیں تو سب ساتھ دیتے ہیں، مستقبل میں موجودہ صورت حال کا فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کی بیوقوفی نے عمران خان کو مقبولیت کی انتہا پر پہنچا دیا ہے آئندہ الیکشن یہی کامیابی حاصل کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، عوام ان تین چہروں کو دیکھتے ہیں جو عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، عوام وزیراعظم کی حمایت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کا نہیں پتہ لیکن میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، ہم سے خفا لوگ واپس آجائیں گے تو کچھ نہیں ہوگا، اتحادی سمجھ دار لوگ ہیں امید ہے وہ بہتر فیصلہ ہی کریں گے۔