Baaghi TV

Author: +9251

  • یوکرین نے امریکی مدد سے نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی،ایٹمی محاذ آرائی ہوسکتی ہے: روس

    یوکرین نے امریکی مدد سے نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی،ایٹمی محاذ آرائی ہوسکتی ہے: روس

    ماسکو :یوکرین نے امریکی مدد سے نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی،ایٹمی محاذ آرائی ہوسکتی ہے: روس ،اطلاعات کے مطابق روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے امریکا کے ساتھ مل کر نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی ہے۔

    قبل ازیں روس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین امریکی حمایت یافتہ ریسرچ لیبز میں حیاتیاتی ہتھیار بھی تیار کررہا ہے۔

    روس کی جانب سے ان دعوؤں کی حمایت میں کوئی ثبوت یا وضاحت پیش نہیں کی گئی کہ کس طرح ایک محصور ملک اچانک جوہری ہتھیار تیار کرنا شروع کر سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سکریٹری نکولائی پیٹروشیف کا کہنا ہے کہ “یوکرین کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کی تخلیق سے پوری دنیا کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گا اور یہ جوہری جنگ کا آغاز ہوگا، روس یوکرین کے بے قابو قوم پرستوں کو اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتا”۔

    پیٹروشیف نے منگل کے روز گروزنی میں شمالی قفقاز میں روسی فیڈریشن کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ “یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ امریکی مشیر ہی ہیں جو کیف حکومت کی حوصلہ افزائی اور مدد کرتے ہیں۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ “یوکرین کے پاس نیوکلئیر ہتھیار بنانے کے لیے قابلیت، ٹیکنالوجی، خام مال، ترسیل کے ذرائع سمیت سب کچھ ہے۔”

    نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے منگل کو کہا کہ نیٹو کو خدشہ ہے روس یوکرین پر اپنے حملے کے ایک حصے کے طور پر “فالس فلیگ” حملے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔

    اسٹولٹن برگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں خدشہ ہے ماسکو ممکنہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کے ساتھ یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

    امریکا نے 9 مارچ کو ان روسی الزامات کی تردید کی تھی کہ وہ یوکرین میں بائیو وار فیئر لیبز چلا رہا ہے، ان دعوؤں کو “مضحکہ خیز” قرار دیا گیا اور تجویز کیا گای کہ ماسکو خود کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار استعمال کرنے کی بنیاد رکھ رہا ہے۔

    روس پہلے ہی یوکرین پر دونیتسک میں ایک کیمیکل پلانٹ کو جان بوجھ کر سبوتاژ کرنے کا الزام لگا چکا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قریبی شہری بستیوں میں زہریلی گیس چھوڑی ہے۔

  • یوکرین روس جنگ : پانچ صحافی ہلاک درجنوں زخمی

    یوکرین روس جنگ : پانچ صحافی ہلاک درجنوں زخمی

    کیف: یوکرین روس جنگ : پانچ صحافی ہلاک درجنوں زخمی اطلاعات کے مطابق فوکس نیوز کے صحافی اولیکسانڈرا کرشائینووا اور کیمرہ مین پیئرے زکرزیوسکی منگل کے روز کییف کے نواح میں روسی فوج کی شیلنگ میں ہلاک ہوگئے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین میں اب تک پانچ صحافی مارے جاچکے ہیں۔

    یوکرین کی وزارت دفاع نے فوکس نیوز کے صحافی اولیکسانڈرا کرشائینووا اور کیمرہ مین پیئرے زکرزیوسکی کی ہلاکت کے لیے روسی فوج کے حملے کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں صحافی روسی فوج کی شیلنگ میں اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی یوکرینی دارالحکومت کییف کے نواحی علاقے ہورنیکا میں پھنس گئی۔

    فوکس نیوز نے اپنی نیوز بلیٹن میں کرشائنیووا اور زکریوسکی کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ زکریوسکی کو چینل میں ایک ‘لیجینڈ’ کی حیثیت حاصل تھی۔ ”ان کی موت انتہائی تکلیف دہ ہے۔ وہ ہمارے ساتھ برسوں سے کام کررہے تھے۔انہوں نے عراق، افغانستان اور شام میں جنگ کی رپورٹنگ کی تھی۔

    وہ ہر طرح کے دباو میں بھی کام کرنے کے عادی تھے۔” کرشائنیووا اور زکریوسکی کی ہلاکت کے ساتھ ہی یوکرین پر روسی فوج کے حملے کے بعد سے جنگ کے دوران کم از کم پانچ صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    امریکی فلم ساز برینٹ ریناوڈ جنگ کی عکس بندی کے دوران ہفتے کے روز بری طرح زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں ان کی موت ہوگئی۔ کرشائنیووا اور زکریوسکی کی ہلاکت کی اطلاع عام کیے جانے سے قبل منگل کے روز ہی یوکرینی پارلیمان میں انسانی حقوق کی سربراہ لدمیلا ڈینیسووا نے بتایا تھا کہ جنگ میں اب تک درجنوں صحافی زخمی اور کم از کم تین ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ڈینیسووا نے کہا، "کم از کم 35 صحافی روسی فورسز کے حملے کا شکار ہوچکے ہیں، ان میں سے تین کی موت ہوچکی ہے۔” یوکرین کے ایک پولیس عہدیدار کے مطابق امریکی فلم ساز ریناوڈ کییف کے نواح میں ارپن قصبے میں 13 مار چ کو روسی فورسز کی گولیوں کا شکار ہوگئے۔

    اس سے قبل یوکرینی صحافی ایوگینی ساکن کی کییف ٹیلی ویژن پر روسی فوجی حملے کے دوران موت ہوگئی تھی جبکہ ایک دیگر یوکرینی نامہ نگار وکٹر ڈوڈار، مائیکو لیف شہر کے قریب جنگ کے دوران مارے گئے۔

    فوکس نیوز کے مطابق زکریوسکی کی عمر 55 برس اور کرشائنیووا کی 24برس تھی۔ وہ فوکس کے ایک دیگر نامہ نگار بنجامن ہال کے ساتھ کییف کے نواحی علاقے ہورینکا سے رپورٹنگ کررہے تھے۔ بنجامن ہال بھی اس واقعے میں زخمی ہوگئے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    یوکرین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ بنجامن ہال کے پیر کا ایک حصہ کاٹنا پڑا۔ روس نے تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے تعطل کے بعد 24 فروری کو یوکرین پر فوجی حملہ کردیا تھا۔ اس جنگ کے نتیجے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روس پر پابندیاں عائد کردیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق جنگ کی وجہ سے تقریباً 30 لاکھ یوکرینی شہریوں کو ملک چھوڑنا پڑا ہے کیونکہ روسی فوج نے متعدد شہروں اور قصبات کا محاصرہ کرلیا ہے اور ان پر بمباری کررہی ہے۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم ‘کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس(سی پی جے)’ نے یوکرین سے جنگ کی رپورٹنگ کرنے والے بین الاقوامی نامہ نگاروں اور میڈیا کارکنوں نیز یوکرینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ سی پی جے نے یوکرینی صحافیوں کو لازمی فوجی خدمات سے مستشنیٰ رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔

    دریں اثنا متعدد صحافیوں اور صحافتی تنظیموں نے یوکرین میں صحافیوں کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ امریکی کانگریس کے متعدد اراکین نے زکریوسکی کو ایک امریکی صحافی قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کہا کہ وہ ایک آئرش شہری تھے۔

    مارٹن نے ٹوئٹر پر لکھا، "آئرش شہری اور صحافی پیئرے زکریوسکی اور ان کے ایک شریک کار کی ہلاکت نے ہمیں غمزدہ اور مایوس کردیا۔ مصیبت کی اس گھڑی میں میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھی صحافیوں کے ساتھ ہوں۔ ہم یوکرین پر روس کے اس بلاجواز اور غیر اخلاقی جنگ کی مذمت کرتے ہیں۔”

  • شہبازشریف”ٹائی شائی”لگاکرمیڈیا کےذریعےحکومت کرنےلگے:مرضی کےسوالات مرضی کےجوابات

    شہبازشریف”ٹائی شائی”لگاکرمیڈیا کےذریعےحکومت کرنےلگے:مرضی کےسوالات مرضی کےجوابات

    اسلام آباد :شہبازشریف میڈیا کے ذریعے حکومت کرنے لگے:مرضی کے سوالات مرضی کے جوابات ،اطلاعات کے مطابق اس وقت اپوزیشن اتحاد کے مرکزی کھلاڑی اور اپوزیش لیڈر شہبازشریف نے میڈیا کریسی کے ذریعے عوامی توجہ حاصل کرنے اور عوام کو تاثردینےکےلیے ایک خودساختہ گفت وشنید کا سلسلہ شروع کردیا ہے

    اس حوالے سے شہبازشریف جہاں محتلف مقامات پر مختلف صحافیوں سے وہ سوال پوچھتے ہیں جو ان کو پوچھنے کے لیے کہا جاتا ہے ، اور یوں پھراس سوال کا جواب بھی ان کے پاس پہلے ہی تیار ہوتا ہے ، یہ سلسلہ اس وقت ساری اپوزیشن کا ہے اور اس حوالے سے بڑے بڑے میڈیا گروپس بھی عمران خان کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں

    اطلاعات ہیں کہ یہ سلسلہ بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے اور اس میں پہلے بلاول بھٹو کو لایا گیا اور اب شہبازشریف کو پیش کیا جائے گا ، جس میں عوام کو ایک ایسا تاثر دیا جائے گا کہ شاید یہ حکومت اب نہیں رہے گی ،حالانکہ حالات اور معاملات ان کی خواہشات کے برخلاف ہیں‌

    یہ بھی ممکن ہے کہ شہبازشریف کسی موقع پر یہ گفتگو کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کریں‌ کہ وہ چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ چل سکتے ہیں اور پھران کو سبزباغ دکھانے کی کوشش کریں ، لیکن شاید شہبازشریف چوہدریوں کی دانشمندی کے قریب سے بھی نہیں گزرے ہوں

    شہبازشریف حکومت کی ناکامیوں کا ذکر تو کریں لیکن اپنی ترجیحات پیش نہ کرسکیں ، یہ بھی ممکن ہے کہ شہبازشریف قومی حکومت کا خواب اس طرح بیان کریں کہ سُننے والے اور دیکھنے والے یہ خیال کریں‌کہ شاید واقعی حکومت جارہی ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا ، یہ صرف ایک کیمرے کے سامنے دن کی روشنی میں آنکھوں اور سننے والوں کے لیے دھوکے سے کم نہ ہو

    یہ بھی ممکن ہے کہ شہبازشریف سینیٹ کے چیئرمین ، بلوچستان کے وزیراعلیٰ ، اسپیکرقومی اسمبلی اور صدر مملکت سمیت سب کو بھگانے کا منصوبہ پیش کریں لیکن یہ شیخ چلی والے خواب سے کم نہ ہوگا

    یہ بھی ممکن ہے کہ شہبازشریف یہ تاثر دینے کی کوشش کریں‌کہ شاید کے مقتدر ادارے ان کے ساتھ ہیں لیکن شاید وہ یہ نہیں جانتے ہیں کہ عمران خان اداروں کی ضرورت نہیں ، عمران خان عالم اسلام اور خطے کے پانچ بڑے اتحادی ملکوں ،چین ، روس، ترکی، سعودی عرب اور افغانستان کی ضرورت ہیں

    یہ بھی ممکن ہے کہ شہبازشریف آج یا کل کسی بڑے صحافی کے سامنے بیٹھنے سے پہلے کچھ سوالات بھیج دیں اور پھران کی تیاری کرکے ایسے تاثر دیں کہ شاید اگلے چند گھنٹوں میں عمران خان کی حکومت نہیں رہے گی ، یہ بھی ہتھیار کارگر نہیں ہوگا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ میڈیا کریسی کے ذریعے جو حالات پیدا کیے جارہے ہیں کل کو ان سوالات کے جوابات بھی ان سے لیے جائیں جوآج ان سوالات کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتےہیں اور اپنا اُلّو سیدھا کرنا چاہتے ہیں‌

  • شیخ رشید کے بیان پرجے یوآئی ف کا اعلان

    شیخ رشید کے بیان پرجے یوآئی ف کا اعلان

    اسلام آباد:شیخ رشید کے بیان پرجے یوآئی ف کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ شیخ رشید مولانا فضل الرحمان کی فکر چھوڑیں

    ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اپنی فکر کریں کہ عمران نیازی کے بعد کس کو باس بنانا ہے ،شیخ رشید کو راولپنڈی کی گلیوں میں عوام نہیں چھوڑیں گے ،بہتر ہوتا کہ شیخ رشید عمرا ن خان کو سمجھا کر بچا لیں ،مولانا فضل الرحمان کے شکنجے میں آنے والا کبھی بچ کر نہیں نکلتا

    یاد رہے کہ شیخ رشید نے آج کہا تھا کہ مجھے زیادہ حیرت مولانا فضل الرحمان پر ہورہی ہے کیونکہ یہ سارے بھاگ جائیں گے آپ دھر لیے جائیں گے، فضل الرحمان جو زبان استعمال کررہے ہیں اس سے انتشار پھیلا تو ذمہ دار آپ ہوں گے، مولانا فضل الرحمان بپھڑے پڑے ہیں اور وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، فضل الرحمان آپ عالم دین ہیں، تیل میں بھگوئی ہوئی لاٹھیاں،آپ یہ کیا باتیں کررہے ہیں، مولانا ملک میں خانہ جنگی ہوئی تواس کی قیمت آپ کو چکانی پڑے گی۔

    ادھر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اسلام کے دعویداروں نے صرف ڈیزل کے پرمٹ لیے لیکن سوات میں کشیدگی کے خلاف وزیر اعظم عمران خان نے آواز اٹھائی۔

    ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سوات میں پاکستان تحریک انصاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے اسلام کے نام پر حکومت بنائی مگر اسلام اور کشمیر سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سوات میں کشیدگی کے خلاف صرف عمران خان نے آواز اٹھائی ، اس وقت نہ فصل الرحمٰن تھے اور نہ نواز شریف تھے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اسلام کے دعویداروں نے اسلام کی خدمت کی ہے، صرف اسلام کے نام پر ڈیزل کے پرمٹ حاصل کیے ہیں۔

  • جیسی کرنی ویسی بھرنی:جام کمال سےبےوفائی کاانجام  :عبدالقدوس بزنجوکی چُھٹی:رند وزیراعلیٰ‌ بلوچستان؟

    جیسی کرنی ویسی بھرنی:جام کمال سےبےوفائی کاانجام :عبدالقدوس بزنجوکی چُھٹی:رند وزیراعلیٰ‌ بلوچستان؟

    کوئٹہ:جیسی کرنی ویسی بھرنی:جام کمال سے وزارت اعلیٰ چھیننے والے عبدالقدوس بزنجوسے وزارت اعلیٰ چھیننے کا پلان،اطلاعات ہیں کہ اس وقت جہاں پاکستانی سیاسیت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں‌ لے چکی ہے اور اپوزیشن نے جہاں وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کوختم کرنے کے لیے تمام حربے استعمال کرنے شروع کردیئے ہیں وہاں اس ردعمل میں مزیز تیزی آگئی ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب میں اپوزیشن کو فی الوقت خاطرخواہ نتائج نہ ملنے کی وجہ سے اب اپنا اگلا مورچہ بلوچستان کی حکومت کو ختم کرنے کی طرف ہے ،اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال کہ جنہوں نے عبدالقدوس بزنجو کی بڑی منتیں کی تھیں اور حکومت کے خلاف بغاوت نہ کرنے کے لیے قائل کرتے رہے تھے لیکن ناکام ہوئے، اب وہی بزنجوجام کمال اور دیگراپوزیشن ساتھیوں کے عتاب کا شکار نظرآتے ہیں

    اطلاعات ہیں کہ اگلے چند گھنٹوں تک عبدالقدوس بزنجو کو ہٹا کرپی ٹی آئی کے ممبر رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کو وزیراعلیٰ بلوچستان لانے کے لیے عدم اعتماد پیش کرنے کا امکان ہے ،اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن کاکردار بڑا مرکزی نظر آرہا ہے ،

    جام کمال کو ہٹانے میں مولانا کے وفادارارکان اسمبلی نے وعدوں اور عہدوں کو پامال کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو کو کندھا فراہم کیا تھا ابھی پھر وہی جے یو آئی ف بزنجو کو ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی رکن اسمبلی یار محمد رند کو کندھا فراہم کررہی ہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جام کمال اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی دیگر ارکان اس وقت انتہائی سرگرم ہیں اور کسی بھی وقت بلوچستان سے بزنجوحکومت کے خاتمے کے حوالے سے پی ڈی ایم کی کوششوں کے ثمرات سامنے آجایں گے

    یاد رہے کہ حقیقت میں یہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف ایک مائنڈ کنٹرول محاذ آرائی ہے جس کا مقصدحکومت پر دباو بڑھانا ہے

  • پاکستان کسی جنگ میں حصہ دار نہیں ہوگا:بھارت ہمیں چیک نہ کرے:ہمارا ردعمل سخت ہوگا: سیکرٹری خارجہ

    پاکستان کسی جنگ میں حصہ دار نہیں ہوگا:بھارت ہمیں چیک نہ کرے:ہمارا ردعمل سخت ہوگا: سیکرٹری خارجہ

    ںاسلام آباد :پاکستان کسی جنگ میں حصہ دار نہیں ہوگا:بھارت ہمیں چیک نہ کرے:ہمارا ردعمل سخت ہوگا: اطلاعات کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ ہم دنیا کو پیغام دے چکے ہیں کہ پاکستان امن میں ضرور حصے دار ہوگا لیکن کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

    سینیٹر شیری رحمان کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ نے کمیٹی کو بریفنگ پیش کی۔

    بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورہ روس کی منصوبہ بندی دو سالوں سے ہورہی تھی جس کے حوالے سے باتیں ہورہی ہیں۔

     

     

    انہوں نے بتایا کہ کے روسی صدر کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات ساڑھے تین گھنٹے کی تھی جس میں اسلامو فوبیا سمیت توانائی کا معاملہ بات چیت اہم ایجنڈا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فروری کے وسط سے یوکرین اور روس کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جس کے متعلق وزیراعظم نے اس معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دو سی ون تھرٹی امدادی جہاز یوکرین روانہ ہوئے ہیں جس پر یوکرین کے سفیر نے اس پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جو گزشتہ رات وہاں موجود تھے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یوکرین سے اب تک 1558 افراد کو نکالا گیا ہے لیکن اس وقت 15 سے 20 افراد یوکرین میں ہیں جن میں سے کچھ جیل میں ہیں۔

    سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے یورپی یونین کے سفیروں کی پریس ریلیز پر جواب دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے درست نہیں کیا ہے اور دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کسی جنگ میں حصہ دار نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل روس پاکستان کے مؤقف کو ویٹو کردیتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یوکرین روس تنازعہ کے بعد دنیا افغانستان کے بحران کو بھول گئی ہے، افغانستان میں شدید ترین انسانی بحران اب بھی موجود ہے۔

    انہوں نے بھارتی میزائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی فائیو کے نمائندوں کو اس معاملہ پر بلا کر ان کو بریفنگ دی گئی ہے جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر کے دفاعی ماہرین نے بھی اس سوال اٹھایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارت سے پوچھا کہ روزمرہ کی مینٹیننس کے دوران یہ ہوا یا پھر بھارت کا اس پر کنٹرول نہیں ہے؟ اس معاملے پر بھارت کی نیت کیا تھی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کے معاملے پر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے میزائل غلطی سے نہیں بلکہ ٹرائل کے تحت چلایا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان اس طرح کا واقعہ بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے اور اس طرح کی غلطی بھارت جان بوجھ کر دوبارہ کرسکتا ہے۔

  • روسی صدر پیوٹن عالمی سلامتی کیلئے خطرہ:برطانیہ

    روسی صدر پیوٹن عالمی سلامتی کیلئے خطرہ:برطانیہ

    لندن :روسی صدر پیوٹن عالمی سلامتی کیلئے خطرہ:برطانیہ ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

    برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی خارجہ سیکریٹری نے وزیر اعظم بورس جانسن کے خلیج کے دورے کا ذکر کرتے ہوےکہا ہے کہ یہ بالکل درست ہے کہ برطانیہ روس کے لیے تیل اور گیس کے متبادل ذرائع کی طرف دیکھ رہا ہے۔

    خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر حملے میں یورپی سیکیورٹی کو توڑا اور خوفناک طاقت کا استعمال کیا۔ پیوٹن جس طریقے سے اپنے جنگی مشن کو فنڈز فراہم کرتے ہیں وہ تیل اور گیس کی آمدنی کے ذریعے ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ ہم سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات کی ہر ایک پالیسی سے متفق ہیں لیکن ان سے عالمی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    خارجہ سیکریٹری نے کہا کہ ہمیں دوسرے ممالک کو بھی برطانیہ کے دائرہ اثر میں لانے اور روس سے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں پیوٹن کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا، وہ حقیقی خطرہ ہے جس کا دنیا کو سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں مستقبل کے بارے میں پیشگوئیاں نہیں کر سکتی لیکن جو ہم جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ پیوٹن کے منصوبے، منصوبوں کے مطابق نہیں چل رہے ہیں۔

    خارجہ سیکریٹری نے مزید کہا کہ پیوٹن پیش رفت نہیں کر رہے ہیں جس کی انہیں امید تھی اور اس کے نتیجے میں وہ زیادہ سے زیادہ انتہائی تکنیکوںاور ہتھیاروں کا سہارا لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو تمام تعاون فراہم کرے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا چیلنج:اپوزیش کی طرف سے حامد میر نے قبول کرلیا:ڈی چوک کا مقام تجویز

    وزیراعظم عمران خان کا چیلنج:اپوزیش کی طرف سے حامد میر نے قبول کرلیا:ڈی چوک کا مقام تجویز

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا چیلنج:اپوزیش کی طرف سے حامد میر نے قبول کرلیا:ڈی چوک کا مقام تجویز،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کے دفاع میں جو مناظرے کا چیلنج اپوزیشن کودیا گیا تھا وہ حامد میر نے قبول کرلیا ہے

    حامد میر نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو معیشت کے حوالے سے دعوے کیے ہیں اور ساتھ ہی اپوزیشن کو چیلجن کیا ہے وہ اس چیلنج کوقبول کرتے ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد کا معروف ڈی چوک مناظرے کی جگہ ہوگا

    حامد میر نے کہا کہ "میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ لائیو انٹرویو کیلئے تیار ہوں، اور اگر وزیراعظم چاہیں تو شہبازشریف اور بلاول کو میں دعوت دے سکتا ہوں”۔

    ان کاکہناتھاکہ اگر وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر کا سامنا کرنے کو تیار نہیں تو پھر میں ان کیساتھ اکیلا انٹرویو کرسکتا ہوں۔اپوزیشن نے بھی وزیراعظم کا یہ چیلنج قبول کیا لیکن کہاہے کہ اگر حکومت کی کارکردگی بارے ایماندارانہ خیالات چاہیں تو وزیراعظم کو راولپنڈی کے راجہ بازار کا دورہ کرنا چاہیے ۔

    سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہےکہ اس طرح کی بحث کے لیے بہترین جگہ پارلیمنٹ ہے جو کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے ٹھیک سے نہیں چلائی گئی لیکن ابھی بھی وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک سے اس کی پوزیشن کی وضاحت ہوسکتی ہے ۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ ” ہم چیلنج قبول کرتے ہیں اور ڈی چوک پر رسمی بحث کے لیے تیار ہیں”۔ پرویز اشرف کاکہناتھاکہ ” ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بحث کرتے ہیں، اب بھی تیار ہیں لیکن میرے خیال میں اب اس کیلئے جانے کا وقت ہے”۔

  • یوکرین روس جنگ :دارالحکومت کیف، اوڈیسا اور زپوریزیا میں روسی فوج کی بمباری،سخت مزاحمت کا سامنا

    یوکرین روس جنگ :دارالحکومت کیف، اوڈیسا اور زپوریزیا میں روسی فوج کی بمباری،سخت مزاحمت کا سامنا

    خارکیف :یوکرین روس جنگ :دارالحکومت کیف، اوڈیسا اور زپوریزیا میں روسی فوج کی بمباری،سخت مزاحمت کا سامنا،اطلاعات کے مطابق آج یوکرین جنگ کا 21 واں دن ہے یعنی جنگ شروع ہوئے 3 ہفتے ہو چکے ہیں۔ آج بھی دارالحکومت کیف کی صبح سائرن کی آواز سے ہوئی۔

    اطلاعات کے مطابق آج صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور روسی افواج کی جانب سے دو عمارتوں پر بمباری کی گئی ہے۔

    شہر کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق شیوچینکو ڈسٹرکٹ میں صبح چھ بجے ایک 12 منزلہ عمارت پر بمباری کی گئی اور حکام کے مطابق بمباری کے نتیجے میں قریب موجود ایک 9 منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیوز میں دونوں عمارتوں سے دھوئیں کے بادل اڑتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کرفیو نافذ ہوئے 35 گھنٹے گزر چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز شہر میں ہونے والی بمباری میں پانچ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

    یوکرینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ وقت دارالحکومت کے لیے مشکل اور خطرناک ہے۔یوکرین کے جنوبی شہروں اوڈیسا اور زپوریزیا سے بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    برطانوی اخبار دی اکانومسٹ کے رپورٹر اولیور کیرول نے ٹویٹ کی کہ انہوں نے اوڈیسا میں بہت تیز شور سنا جیسے دفاعی نظام نے میزائل مار گرائے ہوں۔

    زپوریزیا سٹی کونسل کے سیکرٹری نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ ایک ریلوے اسٹیشن پر دھماکا ہوا ہے۔یوکرین کے شہر ماریوپول کے میئر کا دعویٰ ہے کہ روسی فوجیوں نے 400 ڈاکٹروں اور مریضوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

    یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات حقیقت پسند لگنے لگے ہیں مگر نتیجے پر پہنچنے کے لیے مزید وقت چاہیے۔

    روس کا مطالبہ ہے کہ یوکرین باقاعدہ اعلان کرے کہ وہ کبھی بھی نیٹو میں شامل نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ یوکرین ڈونیسک، لوہانسک اور کرائمیا کے صوبوں کی نیم خود مختار حیثیت بھی قبول کرے۔ روس یوکرین مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔

  • پاکستان عالمی امن و سلامتی کےلیے کوشاں رہے گا:آرمی چیف

    پاکستان عالمی امن و سلامتی کےلیے کوشاں رہے گا:آرمی چیف

    راولپنڈی :پاکستان عالمی امن و سلامتی کےلیے کوشاں رہے گا:اطلاعات کے مطابق آج نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی نے آج جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ اس موقع پرکہا کہ پاکستان نائیجیریا کو افریقی براعظم میں ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے اور ہم علاقائی امن کے لیے نائیجیریا کے کردار کو سراہتے ہیں۔

    نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا