Baaghi TV

Author: +9251

  • مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا

    مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا

    کراچی: ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری کی وجہ سے گوشت سے اجتناب کرنے والے صارفین کو اب مرغی فروشوں کی من مانی قیمتوں کا سامنا ہے، منافع خوروں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے اور کراچی میں مرغی کا گوشت سرکاری قیمت سے دگنے داموں پر فروخت ہورہا ہے۔

    کمشنر کراچی نے مرغی کی سرکاری قیمت 214 روپے کلو مقرر کی ہے، یہ قیمت دو سال سے اسی سطح پر برقرار ہے۔ اس دوران مرغی کی قیمت نے 500 روپے کی بلند ترین سطح بھی عبور کی لیکن سرکاری قیمت نہ تو تبدیل ہوئی اور نہ ہی اس قیمت کا کسی جگہ اطلاق ہوسکا۔
    مویشیوں میں پھیلنے والی جلد کی بیماری نے مرغی فروشوں کو منافع خوری کا موقع فراہم کردیا ہے تسلسل سے بڑھنے والی مرغی کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں۔ شہر بھر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے دگنے داموں پر 460 سے 480 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔

    مویشیوں میں پھیلنے والی جلدی بیماری کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے گوشت کے استعمال میں احتیاط برتی جارہی ہے جس کی وجہ سے قصابوں کی دکانوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے تاہم اس صورتحال سے مرغی فروش بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔

    گوشت فروش اس صورتحال سے نالاں ہیں جبکہ مرغی فروش حسب روایت پیچھے سے ریٹ مہنگا ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ شہر کے تمام بازاروں میں مرغی کی دکانوں پر کسی قسم کی ریٹ لسٹ تک آویزاں نہیں ہے اور مرغی فروش من مانی قیمت پر مرغی کا گوشت فروخت کررہے ہیں۔

    شہریوں نے مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت سے دگنے داموں فروخت پر کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔

    شہریوں نے کہا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر نرخ مقرر کرنے سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہیں مل سکتا، شہر میں مرغی ہی کیا دودھ سبزیاں، اجناس اور گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت کیے جارہے ہیں اور انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ۔

  • وزیراعظم نے فوری بلایا ہے،اچھی خبرآنے والی ہے:علی حیدرزیدی:شاہ محمود قریشی بھی اسلام آباد روانہ

    وزیراعظم نے فوری بلایا ہے،اچھی خبرآنے والی ہے:علی حیدرزیدی:شاہ محمود قریشی بھی اسلام آباد روانہ

    کراچی :‘وزیراعظم نے فوری بلایا ہے، اچھی خبر آنے والی ہے’:علی حیدرزیدی:شاہ محمود قریشی بھی اسلام آباد روانہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا پیغام آیا ہے کوئی اچھی خبر آنے والی ہے۔

    حقوق سندھ مارچ کے کراچی پہنچنے پر اختتامی خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے آپ سب کو کامیاب مارچ پر مبارکباد دی ہے وزیراعظم نےکہا فوراً آپ اور شاہ محمودقریشی اسلام آباد پہنچیں لگتا ہے کوئی اچھی خبر آنے والی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی طرح مرادعلی شاہ بھی دہری شہریت رکھتےہیں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کینڈین شہری ہیں سپریم کورٹ سےمطالبہ ہے مرادعلی شاہ کوبھی نااہل کیاجائے سندھ میں قتل کےتمام مقدمات پر ازخود نوٹس لے کر جوڈیشل کمیشن بنائیں مرادعلی شاہ کاکیس بھی جلدسنیں اوراس منشی کوفارغ کریں۔

    علی زیدی نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ سندھ کے لوکل باڈی قانون کا ہے بلدیاتی قانون کو مسترد کرتے ہیں سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام یقینی بنایا جائے بلدیاتی قانون دکیہ نوسی قانون ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم کےگن گاتی ہے دوسرا مطالبہ ہےکےایم سی ایڈمنسٹریٹرکوتبدیل کیا جائے ہمارا تیسرا مطالبہ پی ایف سی ایوارڈ کرانےکاہے ضلعی سطح پرپی ایف سی ایوارڈجاری کیاجائے، چوتھا مطالبہ پولیس میں جعلی بھرتیوں کاسلسلہ بندکیاجائے پنجاب خیبرپختونخوامیں ہرشخص کےپاس ہیلتھ کارڈز موجود ہے بلوچستان حکومت نے بھی ہیلتھ کارڈ کیلئے سفارش کی ہے مطالبہ ہے سندھ میں بھی ہیلتھ کارڈ کی اجازت دی جائے۔

  • ابھی تک رمضان ٹرانسمشن کا فیصلہ نہیں کیا : عامر لیاقت

    ابھی تک رمضان ٹرانسمشن کا فیصلہ نہیں کیا : عامر لیاقت

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ممبر قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

    دو روز قبل پاکستان کے مشہور فیشن میگزین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خبر شیئر کی تھی کہ رواں سال عامر لیاقت حسین اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔

    عامر لیاقت حسین نے بھی یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرائی تھی جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ رکن قومی اسمبلی اس بار اپنی نئی بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔ تاہم گزشتہ روز عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی تردید کردی۔

    عامر لیاقت نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کرنے کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا وہ (دانیہ شاہ) مکمل طور پر گھریلو خاتون ہے اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔ ہاں وہ میرے ساتھ سیٹ پر ہوں گی لیکن اسکرین پر نہیں۔

    عامر لیاقت نے مزید کہا تاہم میں نے ابھی تک ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ میں ایک بین الاقوامی اینی میٹڈ فلم کررہا ہوں جس کی ڈبنگ کی تاریخیں اپریل میں ہیں۔ چیزیں ابھی عمل میں ہیں، اسلیے افواہوں سے گریز کریں۔

  • جلد سندھ کی عوام کوپی پی کی غلامی سےنجات مل جائے گی:شاہ محمود قریشی

    جلد سندھ کی عوام کوپی پی کی غلامی سےنجات مل جائے گی:شاہ محمود قریشی

    کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ابتدا کراچی میں ہوئی، پیپلزپارٹی کی انتہا کراچی میں ہوگی، اندرون سندھ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں۔

    سندھ حقوق مارچ قافلے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لوگ 15 سالہ پیپلزپارٹی کے اقتدار سے مایوس ہوچکے ہیں، 2023 سندھ کےعوام کا سال ہوگا اور سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بن سکتی ہے، سندھ حکومت بنیادی مسائل حل نہیں کرسکتی ، کراچی کا کچرا سندھ حکومت سے اٹھتا نہیں اور یہ اسلام آباد فتح کرنے نکلے ہیں، پہلے سندھ کا آئینہ تو دیکھیں۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عوامی مارچ میں سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں،مارچ میں سب کچھ ہے لیکن عوام نہیں ہے، ہم بت گرانے نکلے ہیں، آؤ ہمارے ساتھ چلو، کراچی میں ہم نے سب سے بڑا بت توڑا اور عمران خان نے اس بت کو گرایا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدارکی باریاں لینے والے ملک سے مخلص نہیں، روٹی، کپڑا، مکان کے ساتھ ایمان بھی چاہیے، انہوں نے بھٹو کی سیاست کو دفن، زر اورزرداری کی سیاست کو فروغ دیا، کراچی نے ایک خاموش انقلاب برپا کیا، سندھ میں لوٹ مار میں اضافہ ہوا، لیکن ہم تیر کو توڑ کر سندھ کو جوڑیں گے۔

  • عدم اعتماد کے پچیھےکون کون؟علمائے دین خیرکا سبب ہوتے ہیں:وزیراعظم کا میلسی میں خطاب

    عدم اعتماد کے پچیھےکون کون؟علمائے دین خیرکا سبب ہوتے ہیں:وزیراعظم کا میلسی میں خطاب

    میلسی : عدم اعتماد کے پچیھےکون کون؟علمائے دین خیرکا سبب ہوتے ہیں:وزیراعظم کا میلسی میں خطاب،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ چار ڈاکو ہمارے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں، جو بھی یہ کریں گے، اس کے لیے میں تیار ہوں، لیکن سوال پوچھتا ہوں کہ اگر آپ کی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوئی تو پھر آپ اس کے لیے تیار ہیں جو میں آپ کے ساتھ کروں گا۔

    میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آصف زرداری سنیما کی ٹکٹیں بلیک کرتا تھا، کرپشن پر آصف زرداری کو نواز شریف نے دو مرتبہ جیل میں ڈالا اور حدیبیبہ پیپر ملز کا کیس زرداری نے شریفوں پر بنایا۔

     

     

    ’فضل الرحمان کو کبھی مولانا نہیں کہوں گا‘
    اپنے خطاب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو ’فضلو‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں اس کو کبھی مولانا نہیں کہوں گا، مولانا پڑھے لکھے لوگ ہوتے ہیں، جن کی ہم عزت کرتے ہیں۔علمائے دین خیر کا سبب بنتے ہیں لیکن فضل الرحمن شرکا مجموعہ ہے

     

    عمران خان نے سربراہ پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پیسے نہیں بناتا بلکہ بلیک میل کرتا ہے۔

    انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’یہ بتاؤ کہ تمہیں اور تہمارے ڈاکوؤں کے ٹولے کے ہوتے ہوئے کسی کو پاکستان میں سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟‘

    ’ماضی میں جیل سے جھوٹ بول کر نواز شریف بھاگا تھا‘
    عمران خان نے کہا کہ مجرم نمبر ون نواز شریف، جو جھوٹ کر بالی ووڈ کی ایکٹنگ کر کے ملک سے باہر چلا گیا، کبھی گیدڑ بھی لینڈ بن سکتا ہے، جو دم دبا کر ملک سے بھاگ جائے، ماضی میں اٹک جیل سے جھوٹ بول کر نواز شریف بھاگا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کا تین مرتبہ کا وزیر اعظم اور اس کے بچے اربوں روپے کے محل میں رہتے ہیں، جب پوچھتے ہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں کہ ہم تو ملک سے باہر رہتے ہیں، یہ لوگ صرف ملک کو لوٹنے کے لیے آتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ دوسرا مجرم ہے شہباز شریف، اگر شہباز شریف کا پتہ کرنا ہے تو مقصود چپڑاسی کو لے آئیں جس کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے آئے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ان لوگوں نے کھیل لگایا ہوا ہے، بھگوڑا اور اس کی بیٹی فوج کو برا بھلا کہتے ہیں اور شہباز شریف کو جو بھی بوٹ نظر آتا ہے اس بوٹ کی پالش شروع کردیا کرتا ہے، شہباز شریف ڈرا ہوا ہے کہ اسے جیل جانا ہے اس لیے جلدی جلدی عدم اعتماد میں لگا ہوا ہے۔

  • حکومت عملی اقدامات کر رہی:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت ہے: عثمان بزدارکا میلسی میں‌ خطاب

    حکومت عملی اقدامات کر رہی:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت ہے: عثمان بزدارکا میلسی میں‌ خطاب

    میلسی:حکومت عملی اقدامات کر رہی:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں صرف دعوے کیے گئے، تحریک انصاف کی حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت، عوامی خدمت کا تسلسل جاری رہے گا۔

    میلسی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف دعوے کیے، پی ٹی آئی نے دعوے نہیں کیے عملی کام کیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا، جنوبی پنجاب کیلئے بھرتیوں میں 33 فیصد کوٹہ مختص کردیا ہے، تمام وعدے پورے کیے جو رہ گئے وہ بھی پورے کریں گے۔

    اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں یونیورسٹی بنائی جائے گی، بورے والا میں بائی پاس بھی بنایا جائے گا، میلسی میں سٹیڈیم بھی بنایا جائے گا، میلسی میں سیوریج کے مسائل کیلئے گرانٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر تک تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا، ملتان وہاڑی شاہراہ کا افتتاح بھی جلد کیا جائے گا۔

    میلسی میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لندن والے بھگوڑے کا پیسہ واپس لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کر دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میلسی میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے مقابلے میں پاور شو دکھا دیا، وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بچپن سے ہمیں یہی سکھایا گیا کہ کبھی پاکستان کو کسی کی غلامی نہ جانے دینا، جب تک مجھ میں خون ہے کسی کے آگے پاکستان کو نہیں جھکنے نہیں دوں گا۔

  • قبل از وقت الیکشن ہوسکتے ہیں:شیخ رشید

    قبل از وقت الیکشن ہوسکتے ہیں:شیخ رشید

    اسلام آباد:قبل از وقت الیکشن ہوسکتے ہیں،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قبل از وقت الیکشن پر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بات چیت ہونی چاہیے، حالات ہی ایسے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن میں شامل جماعتوں سے بھی مذاکرات ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مل بیٹھ کر بات کرنے سے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ‏فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے پانچ دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے لیکن میں بتا رہا ہوں آئندہ ہفتے میں اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں میں واپس چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل جائے گی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نظر آرہی ہیں، پیپلز پارٹی پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کے نرخوں میں 5 روپے کمی کو لانگ مارچ کی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریاست بچانے کے لیےعمران خان کو جانا ہو گا، ہماری گنتی پوری ہوگئی، 8 یا 9 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی امپائر نیوٹرل ہو جائے۔

  • پاکستان بھرمیں‌ روٹی،کپڑے اورمکان کا وعدہ پورا کیا:     کوئی لندن بھاگ گئےکوئی بھاگنےکیلیئےتیارہیں:بلاول بھٹو

    پاکستان بھرمیں‌ روٹی،کپڑے اورمکان کا وعدہ پورا کیا: کوئی لندن بھاگ گئےکوئی بھاگنےکیلیئےتیارہیں:بلاول بھٹو

    لاہور:پاکستان بھرمیں‌ پیپلز پارٹی نے روٹی،کپڑا اورمکان کا وعدہ پوراکیا:18ترمیم کرکےسب کوآزادیاں‌ دیں:اطلاعات کے مطابق آج ابھی تھوڑی دیر پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ناصر باغ لاہور میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پورے ملک میں‌ روٹی،کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کردیا ہے

    ناصر باغ لاہور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی لاہور کے عوام کی ہے اور لاہور پیپلزپارٹی کا، پیپلزپارٹی کی بنیاد لاہو رمیں ہی رکھی گئی تھی، طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، پیپلز پارٹی کے خلاف ہونے والی سازش عوام اور جمہوریت کے خلاف تھی، قائدعوام نے روٹی ،کپڑا،مکان کانعرہ دیا، بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کے لیے 30سال محنت کی، پیپلزپارٹی کوکمزورکرنےکی سازش کی گئی، پی پی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی تھی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کہ 18ویں ترمیم کے ذریعے ہم نے صوبوں کو ان کا حق دلوایا، ترمیم سے پہلے لاہور کا پیسہ اسلام آباد میں خرچ ہوتا تھا، این ایف سی کے ذریعے ہم نے لاہور کو اس کے وسائل کا مالک بنایا، ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، موجودہ حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں انہوں نے بھی لندن بھاگ جانا ہے، ثابت کروں گا کہ میں نے لاہور کو نہیں چھوڑنا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو صرف ایک موقع دیں، ہم آپ کو عوام کی خدمت کرکے دکھائیں گے، بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کرکے دکھائیں، مل کر جمہوریت کو بحال کریں گے، پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جمہوریت کیلئے کوڑے کھائے ہیں، 18ویں ترمیم سے پہلے لاہور کا پیسہ اسلام آباد میں خرچ ہوتا تھا، لاہورمیٹروٹرین 18 ویں ترمیم کی وجہ سے بنی، آصف زرداری چین سے سی پیک لے کر آئے، موجودہ حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں انہوں نے لندن بھاگ جانا ہے، میں نے پاکستان میں رہنا ہے کبھی نہیں بھاگوں گا۔

    ۔

  • روس نے یوکرین کے 2,037 فوجی ڈھانچوں کو تباہ کردیا:روسی وزارت دفاع

    روس نے یوکرین کے 2,037 فوجی ڈھانچوں کو تباہ کردیا:روسی وزارت دفاع

    ماسکو: روس نے یوکرین کے 2,037 فوجی ڈھانچوں کو تباہ کردیا:روسی وزارت دفاع نے تفصیلات جاری کردیں ،اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روسی مسلح افواج نے یوکرین میں فوجی کارروائی کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین کے 2,037 فوجی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان ڈھانچوں میں یوکرین کی مسلح افواج کی 71 کمانڈ پوسٹیں اور مواصلاتی مراکز، 98 طیارہ شکن میزائل سسٹم اور 61 ریڈار اسٹیشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زمین پر موجود تقریباً 66 اور فضا میں 16 طیارے تباہ ہوئے،

    جب کہ 708 ٹینک اور دیگر بکتر بند جنگی گاڑیاں، 74 راکٹ لانچرز، 261 فیلڈ آرٹلری اور مارٹر، خصوصی فوجی گاڑیوں کے 505 یونٹس اور بغیر پائلٹ کے 56 فضائی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ روس یوکرین میں گولہ بارود کے ڈپو کو تباہ کرنے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔ کرینی دارالحکومت کیف کے قریبی قصبے پر روسی فوج کی بمباری سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ روس نے یوکرین کے شہر ماریو پول پر دوبارہ حملے بھی شروع کر دیے ہیں۔

    ماریو پول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں روسی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کا انخلا ملتوی کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی پولینڈ کی سرحد کے قریب منتقل ہو گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور روس کی جانب سے یوکرین کے مختلف شہروں پر قبضہ بھی کیا جا چکا ہے

  • غیرت مند قوم ہیں،کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں:کسی نےشرارت کی توپاک فوج کوحکم دوں گا:عمران خان

    غیرت مند قوم ہیں،کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں:کسی نےشرارت کی توپاک فوج کوحکم دوں گا:عمران خان

    :وزیراعظم عمران خان کا میلسی میں‌ خطاب،اطلاعات کےمطابق میلسی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہےکہ اب کوئی پاکستان پراپنا رعب جمانا چھوڑ دے پاکستان آزاد ملک ہے اور اس کی عوام غیرت مند پاکستانی ہیں وہ کسی کی غلامی قبول کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے

    ’افغان جنگ میں جب ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا‘
    جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک میں زندہ ہوں، اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ نہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے نہیں دوں گا، یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں، یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی، ملک کو 100ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، پاکستان کو کیا ملا، یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟، نیٹو کے 10فیصد لوگ بھی اس جنگ میں نہیں مرے، انہوں نے افغانستان میں جنگ ہارنے کے بعد پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں جب ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا بلکہ آپ نے تو ہمیں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا، جب بھارت نے کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تو کیا آپ نے بھارت سے رابطہ توڑا، تجارت بند کی؟ بھارت پر تنقید کی؟

    جلسہ عام میں عمران خان نے یورپی سفیروں سے سوال کیا کہ کیا ہم آپ کے غلام ہیں کہ آپ جو کہیں گے وہ ہم کر لیں گے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں آئی جب ڈرون حملوں میں ہمارے شہری مر رہے تھے؟ یہ دونوں ڈاکو اس لیے نہیں بول رہے تھے کیونکہ ان چوروں نے کو بیرون ملک اپنا پیسے کی فکر تھی، ماضی میں پیسے کی بت کی پوجا کرنے والے چپ رہے اور ہمارے بے قصور لوگ ڈرون حملوں میں مرتے رہے، اگر کسی نے پاکستان پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی ائیر فورس کو کہوں گا یہ اُس ڈرون کو گرا دے۔

    وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں جنوبی پنجاب صوبے کیلئے قومی اسمبلی میں ترمیم لانے کا اعلان کردیا۔میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جلد جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی آئینی ترمیم لائیں گے اور اب دیکھتے ہیں کہ پی پی پی اور ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے پر ہماری حمایت کریں گے یا نہیں، یہ سب کے سامنے آ جائے گا۔

    میلسی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آئے تو ملک کا دیوالیہ ہوچکا تھا، ہم نے بہتر طریقے سے کورونا وائرس کے بحران سے اپنے ملک کو بچایا، کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا، امریکہ میں 40 سال کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے،ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ڈالنے کی پوری کوشش کی، ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جتنا ٹیکس دیں گے وہ سارا عوام پر بوجھ کم کرنے پر لگاؤں گا، یہ بھگوڑا جو لندن میں بیٹھا ہوا ہے اس کا پیسہ لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے، ہماری پالیسیوں سے کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوا ہے، چین سے ایک لاکھ ٹن کھاد منگوائی ہے جو کہ ایک ہفتے میں پہنچ رہی ہے، ہم دنیا کے مقابلے میں پاکستانیوں کو سستی کھاد دے رہے ہیں، اس پر سبسڈی دے رہے ہیں۔