Baaghi TV

Author: +9251

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    وزیرستان :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان خیل میں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آ پریشن کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان خیل میں سیکیو رٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن، آئی ای ڈیز برآمد کرلیا گیا جبکہ بارودی سرنگیں تیار کرنے والا مواد، مواصلاتی آلات، گولیوں کے سینکڑوں راؤنڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ،آر پی جی سیون راکٹس شامل ہیں۔

    ادھر بلوچستان میں دہشتگرد کارروائیوں پر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    نوشکی اور پنجگورمیں دہشتگرد کارروائیوں کے پیش نظر وزارت داخلہ نے وفاق کی تمام اکائیوں کو اضافی سیکورٹی انتظامات کرنے کی درخواست کردی۔

    وزارت داخلہ نے تمام چیف سیکریٹریز کو خط لکھ دیا جس کے مطابق تمام سرکاری عمارتوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی سیکورٹی کو مزید الرٹ کیا جائے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو دہشتگردحملوں سے نمٹنے کیلئے مزید الرٹ کیا جائے۔

    یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ شام بلوچستان کے 2 مقامات پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ پنجگور میں دہشت گردوں نے 2 مقامات سے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوجی جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے آج بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان میں نوشکی، پنجگور میں دہشت گرد حملوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چھپے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات کلیئرنس آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران نوشکی میں پانچ مزید دہشت گرد مارے گئے ، نوشکی میں مجموعی طور پر نو دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نوشکی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 1 افسر سمیت 4 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کےسہولت کارافغانستان اوربھارت کے ساتھ رابطے میں تھے ، دہشتگردوں کے زیراستعمال جوتے اوراسلحہ امریکی ساختہ ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے4 سے 5 دہشتگردوں کوگھیرے میں لےلیا ہے۔

  • نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ اصلی یا نقلی :پنجاب حکومت کو پتہ لگانے کے لیے خط لکھ دیا گیا

    نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ اصلی یا نقلی :پنجاب حکومت کو پتہ لگانے کے لیے خط لکھ دیا گیا

    اسلام آباد: نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ اصلی یا نقلی :پنجاب حکومت کو پتہ لگانے کے لیے خط لکھ دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق اٹارنی جنرل نے محکمہ داخلہ پنجاب کو کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کا پنجاب حکومت کا قائم کردہ میڈیکل بورڈ جائزہ لے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی تھی، جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم زیادہ دباؤ میں ہیں، اور اگر وہ علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے، ذہنی دباؤ کے ماحول میں ان کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔

     

    دوسری طرف اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈاکٹر فیاض شاول کی بنائی ہوئی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی، پنجاب حکومت کا قائم کردہ میڈیکل بورڈ رپورٹ کا جائزہ لے، پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ کی رائے آنے کے بعد ہی مزید پیش رفت کی جائے گی

  • پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے جیت چھین لی

    پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے جیت چھین لی

    لاہور:پی ایس ایل 7:اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے ہرا کر فتح اپنے نام کرلی۔

    کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیدیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

    اسلام آباد کے 230 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احسن علی اور عبدالواحد بنگلزئی نے اننگز کا آغاز کیا،احسان علی 50، عبدالواحد بنگلزئی 14، جیمز ونس صفر اور بین ڈکٹ 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،محمد نواز 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 47 سکور بناکر حسن علی کی گیند پر الیکس ہیلز کو کیچ دے بیٹھے، سہیل تنویر اور نسیم شاہ نے صفر پر وکٹ گنوا دی جبکہ جیمز فالکنر30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کپتان سرفراز احمد 11، بین ڈکٹ11،افتخار احمد6 اور شاہد آفریدی صرف 4 سکور بناکر آؤٹ ہوگئے، شاداب خان نے 5، حسن علی اور محمد وسیم جونیئر نے 2،2 اور وقاص مقصود نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اس طرح 230رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 186رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو اور اعظم خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دے دیا تھا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی

    کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیدیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

    یونائیٹڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ کوئٹہ کے محمد نوازنے پہلا اوور کرایا۔

    اسلام آباد یونایئٹڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز اور آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے پاؤل سٹرلنگ نے شروع سے ہی طوفانی آغاز کیا اور وکٹ کے چاروں طرف جارحانہ شارٹس کھیلے۔ دونوں کے درمیان ففٹی کی شراکت داری قائم ہوئی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان الیکس ہیلز کی صورت میں اٹھانا پڑا جب بیٹر 9 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اسی دوران کولن منرو اور پاؤل سٹرلنگ نے رنز کو تیزی سے آگے بڑھایا۔

    تاہم 8 ویں اوور میں 102 رنز کے مجموعی سکور پر آئرش بلے باز 28 گیندوں پر 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ شاداب خان کی اننگز اس بار 9 رنز تک محدود رہی اور محمد نواز نے وکٹ حاصل کی، اعظم خان 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، کولن منرو 71 سکور بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹ کے نقصان پر229 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

    اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلا ف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔

     

    کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیدیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچ میں شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ اور سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

    یونائیٹڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ کوئٹہ کے محمد نوازنے پہلا اوور کرایا۔

     

     

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں اور شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، جیمز ونس، احسن علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فالکنر، نسیم شاہ اور عبدالواحد بنگلزئی شامل ہیں۔

    اسلا آباد یونائیٹڈ سکواڈ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں کپتان شاداب خان، الیکس ہیلز، پال سٹرلنگ، کولن منرو، آصف علی، اعظم خان، مبصر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حسن علی اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

  • بھارت کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار:عالمی قوتیں بھی سرگرم

    بھارت کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار:عالمی قوتیں بھی سرگرم

    نئی دہلی: بھارت کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار:عالمی قوتیں بھی سرگرم ،اطلاعات کے مطابق بھارتی سفارتکار نے مغربی ہمالیہ میں متنازع سرحد لداخ کے معاملے کو جواز بنا کر بیجنگ میں منعقد سرمائی اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

    این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نے روایتی اولمپکس ٹارچ ریلے میں گلوان کی وادی میں بھارتی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی چینی کمانڈر کو شامل کیا ہے جس پر نئی دہلی آگ بگولہ ہوگیا۔

    خیال رہے کہ متنازع سرحد لداخ کی گلوان وادی میں بھارتی اور چینی فورسز کے مابین جھڑپ میں تقریباً 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 4 نوجوانوں کی ہلاکت کی تصدیق 8 ماہ بعد کی گئی تھی۔

    بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے سرمائی اولمپکس گیم کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت سے انکار کے فیصلے کے بعد چین کے اس اقدام کو ’مایوس کن‘ قرار دیا ہے۔

    نئی دہلی کے جاری کردہ اعلامیہ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چین نے کھیل کے میدان میں بھی سیاست کو شامل کردیا۔

    اس ضمن میں چین کے سرکاری روزنامہ نے رپورٹ میں کہا تھا کہ قی فاباؤکو زخمی ہونے والے ان چینی فوجیوں میں شامل تھے جو ایک ہزار 200 مشعل برداروں میں سے ایک ہیں۔

    خیال رہے کہ سرمائی اولمپکس گیمز میں صرف ایک بھارتی عارف محمد خان شرکت کررہے ہیں جبکہ بھارتی براڈکاسٹر دوردرشن نے بھارتی وزارت داخلہ کے بیان کے بعد کہا کہ وہ گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کو براہ راست پیش نہیں کرے گا۔

    ادھر امریکہ اور دیگراتحادی ملکوں نے بھی چین میں ہونے والی اولمپکس گیمز کا بائیکاٹ کیا ہے اور چین کے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے

  • بھارت میں مسلم سیاسی رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

    بھارت میں مسلم سیاسی رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

    نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن اسمبلی اسد الدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ اُس وقت ہوئی جب وہ اترپردیش میں الیکشن مہم مکمل کر کے دہلی واپس آرہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں اسد الدین اویسی مکمل محفوظ رہے۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ ’میں میرٹھ سے دہلی جارہا تھا کہ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب تین سے چار مسلح افراد میری گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے تین چار فائر کیے‘۔

    رکن اسمبلی نے بتایا کہ ’فائرنگ سے میری گاڑی کے ٹائر پنکچر ہوگئے، واقعے کے بعد میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوا‘۔

    یاد رہے کہ پچھلے سال 2021 ستمبر کی 22 تاریخ کو انتہائی سکیورٹی والے علاقے میں ہندو سینا کے کارکنون نے اسدالدین اویسی کے سرکاری گھر پر توڑ پھوڑ کی، ان کے نام کی تختی کو توڑ دیا، دروازے اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا اور گھر میں کلہاڑی پھینکی اور انھیں ’جہادی‘ کہا تھا ۔

    نئی دہلی کے ڈی سی پی دیپک یادو نے بتایا کہ پانچ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیاتھا ۔لیکن ابھی تک کسی ایک کو بھی سزا نہیں دی

    اسدالدین اویسی حیدرآباد، دکن، آندھراپردیش کے دار الحکومت میں 13 مئی 1969 میں پیدا ہوئے۔ اسد الدین ہندوستان کی قومی سیاسی جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر ہیں۔ اُنہیں نقیب ملت کا لقب دیا گیا ہے۔ وہ حیدرآباد کے مسلسل 3 مرتبہ رکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔ وہ سلطان صلاح الدین اویسی کے فرزند اور اکبر الدین اویسی کے بڑے بھائی ہیں۔ اور دکن کے شیر ہیں۔ ان کے والد سلطان صلاح الدین اویسی مسلسل چھ مرتبہ حیدرآباد سے پارلیمنٹ کے رکن رہے۔ ان کی والدہ کا نام نجم النساء ہے۔ آپ نے نظامیہ کالج، عثمانیہ یونیورسٹی سے بیچلر آف آرٹس کے طور پر گریجویشن کی۔ انہوں نے ایل ایل بی کی تعلیم لنکن ان لندن، انگلینڈ سے حاصل کی۔ ان کے بھائی اکبر الدین اویسی تلنگانہ اسمبلی کے رکن، جبکہ برہان الدین اویسی روز نامہ اعتماد کے ایڈیٹر ہیں

  • وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے

    وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے

    کراچی:وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور و رہنما تحریک انصاف علی زیدی کے والد سید سجاد زیدی دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں

    وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارا دوست اور رہنما تھے ہمیں کھڑے ہونے اور ہمیشہ صحیح کام کرنے کی ترغیب دی۔ اپنے بچوں کو اپنی بنیاد پر کھڑا ہونا سکھایا۔ دعاؤں کی ایک چھتری جو ہمیشہ میری اور ہمارے خاندان کی حفاظت اور رہنمائی کرتی ہے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس سے نوازے۔

     

     

     

     

    اس حوالے سے اس متعلق افسوس ناک خبر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، اُن کا کہنا تھا کہ علی زیدی کے والد اب ہم میں نہیں رہے۔

    ذرائع کے مطابق علی حیدر زیدی کے والد متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے،جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کہا کہ علی زیدی کے والد کی انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین

    سید سجادزیدی کی نمازجنازہ آج بعدنماز مغرب ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی جائےگی۔

  • نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم، ہاتھاپائی، مارکٹائی

    نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم، ہاتھاپائی، مارکٹائی

    اسلام آباد:نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم میں تبدیل، صحافیوں کی ہاتھاپائی، مارکٹائی ،اطلاعات کے مطابق اسلام اباد نیشنل پریس کلب اس وقت میدان جنگ بنا ہوا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ صحافیوں نے ایک دوسرے کو مار مار کر لہو لہان کردیا ہے

     

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی تازہ ترین اطلاعات ہیں جن کے مطابق صحافی ایک دوسرے پر لعن طعن اور گالیوں کے ساتھ ساتھ مکوں اور ٹھڈوں کے ساتھ حملے کررہےہیں ،

     

     

    یہ بھی بتایا جارہاہے کہ یہ تناو پچھلے کئی دنوں سے تھا تاہم کل سے اس میں شدت آگئی ہے اور آج تو حد ہی ہوگئی ہے

     

     

    دوسری طرف نیشنل پریس کلب میں ہونے والے اس منفی رویے نے جہاں عام شہریوں کو پریشان کیا ہے وہاں صحافی برادری بھی پریشان ہے ، جرنلسٹ پینل کے رانا عمران لطیف جو کہ چیئرمین نینشل جرنلسٹ پینل بھی ہیں  نے کہا ہے کہ باہمی لڑائی سے منفی تاثرگیا ہے ہم سب ایک ہی اور ہمیں ایک ہی بن کر خدمت کرنی چاہیے نہ کہ ہم ہرکسی کے لیے مزاق بن جائیں

     

     

    اس حوالے سے شہزاد گردازئی کہتے ہیں کہ پریس کلب اسلام آباد جہاں آزاد جرنلسٹ پینل الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا کر احتجاج کر رہا ہے۔ ویڈیو میں آزاد جرنلسٹ پینل سے سیکرٹری کی امید وار سعدیہ کمال نعرے لگاتی ہوئی سیدھا جرنلسٹ پینل کے لوگوں میں پہنچی جہاں پلانگ کے تحت انکے ساتھی نے صدر پریس کلب انور رضا کو تھپڑ مارا۔

     

     

    شکیل قرار کہتے ہیں کہ :نیشنل پریس کلب میں آزاد جرنلسٹ پینل کے پرامن احتجاج پر مخالفین نے گندی گالیاں نکالتے ہوئے حملہ کردیا ⁦

    https://twitter.com/ImHaiderSherazi/status/1489200205367025665

     

    حیدر شیرازی کہتے ہیں کہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں صحافی ایک دوسرے کو گالیاں دینے کے ساتھ آزادانہ طور پر مکے اور لاتیں استعمال کر رہے ہیں

     

    جلال الدین مغل کہتے ہیں کہ میرے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران متعدد صحافیوں کی سر پھٹول ہوئی ہے- چونکہ یہ گھر کا جھگڑا ہے لہذا اس کو صحافتی آزادی سے کوئی تعلق نہیں- آزادی صحافت صرف دوسروں کی لتر پریڈ سے متاثر ہوتی ہے

     

    https://twitter.com/SaadMaqsud/status/1489217865140035585

     

     

     

    اعبدالوحید مراد کہتے ہیں کہ صحافیوں کے نام پر جو لوٹ مار: صرف اسلام آباد پریس کلب میں نصب غیرقانونی بل بورڈز سے ایک کروڑ 70 لاکھ سالانہ کھائے جاتے ہیں۔ چند برس قبل ایک کلومیٹر آزادی صحافت ریلی (پریس کلب تا ڈی چوک) نکالنے کے لیے ایک این جی او سے ”قائد صحافت“ نے ۱۲ لاکھ وصولے۔ ان کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے۔

    https://twitter.com/AsadChSpeak/status/1489201288613175304

  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت:بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت:بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

    لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک افسر سمیت متعدد جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

    انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہا دہشگردی کسی بھی شکل میں ہو، تہذیب اور انسانیت کی قاتل ہے، ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہماری قومی خودمختاری کی حفاظت کے عزم کی دلیل ہے، پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ اور سازش ہے ، ان کے تانے بانے افغانستان اور بھارت سے مل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بھارت اور افغانستان سے رابطےمیں تھے،اس لیے سروس بند کی ، کالعدم ٹی ٹی پی بھارت کی مدد سے حملوں میں اضافہ کررہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور حکام کو ممکنہ حملوں سے آگاہ کیا ہے ، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو ختم کرکے دم لیں گی۔

    یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں

  • آسٹریلیا میں فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر:200 ارب ڈالر کا نقصان

    آسٹریلیا میں فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر:200 ارب ڈالر کا نقصان

    سڈنی:آسٹریلیا میں فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر:200 ارب ڈالر کا نقصان ،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی ارب پتی کاروباری شخصیت نے فیس بک پر کرمنل کیس دائر کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں کان کنی کی صنعت سے وابستہ ارب پتی شخص اینڈریو فوریسٹ نے دھوکہ دہی پر مبنی اشتہار سے ان کی تصویر ہٹانے میں ناکامی پر فیس بک پر کیس دائر کردیا ہے۔

    اینڈریو نے اپنے مقدمے میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیس بک پر دھوکہ دہی پر مبنی اشتہار میں ان کی تصاویر کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن متعدد بار شکایات کے باجود فیس بک انتظامیہ ان کی تصویر ہٹانے میں ناکام رہی ہے۔ جو کہ اس کی مجرمانہ غفلت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ فیس بک پر چلنے والے جعل سازی پر مبنی اشتہار میں پہلی بار 2019 میں ان کی تصویر استعمال کی گئی تھی، اس بات کا علم ہونے پر میں نے نومبر 2019 میں فیس بک کے بانی کوایک کھلے خط میں تمام صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔

    تاہم اتنا عرصہ گزرنے کے باجود فیس بک انتظامیہ اس اشتہار کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہ صرف میری بلکہ دیگر مشہور شخصیات کی تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو سرمایہ کاری کرکے راتوں رات امیر بنانے کی بوگس اسکیموں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

    اینڈریو نے کرپٹو کرنسی کے فوائد اجاگر کرنے پر فیس بک پر آسٹریلیا کے اینٹی منی لانڈرنگ قانون کی خلاف ورزی کے بھی الزامات عائد کیے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں پہلی بار فیس بک کے خلاف کرمنل کیس دائر کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا میں دائر ہونے والے اس مقدمے کے بارے میں فیس بک کی بانی کمپنی میٹا کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

    فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نیٹ ورکس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سہ ماہی میں اس پلیٹ فارم پر روزانہ ایکٹو ہونے والے صارفین کی تعداد کم ہوکر 1 ارب 92 کروڑ 90 لاکھ پر آگئی ہے۔ جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 1ارب 93 کروڑ تھی۔

    یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسی حریف کمپنیوں سے مسابقت کی وجہ سے کمپنی کے ریونیو کی شرح بھی سست ہوئی ہے۔ جب کہ ایڈورٹائرزنے بھی فیس بک پر خرچ کی جانے والی رقم میں کٹوتی کردی ہے۔

    ادھر نیویارک کے حصص بازار میں میٹا کے شیئرز میں بھی 20 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں میٹا کی اسٹاک مارکیٹ ویلیومیں 200 ارب ڈالر کم ہوگئے۔ جب کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ٹوئٹر، اسنیپ اور پنٹریسٹ کے شیئرز کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

    میٹا کے بانی مارک زکر برگ کا ڈیلی ایکٹو صارفین کی تعداد میں کمی پر کہنا ہے کہ ہماری فرم کی سیلز گروتھ میں کمی کی اہم وجہ آڈیئنس خصوصا نوجوانوں کا دوسرے پلیٹ فارمز پر منتقل ہونا ہے۔

    میٹا کے چیف فنانشل آفیسر ڈیو وہینر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ گوگل کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم کے ریونیو میں کمی کی ایک اہم وجہ ایپل کے آپریٹنگ سسٹم میں پرائیویسی میں تبدیلی بھی ہے۔

    ایپل کی جانب سے لاگو کی گئی اس نئی پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے برانڈز کے لیے فیس بک اور انسٹا گرام پر اپنے ٹارگیٹ اور اشتہاری کاری کے نتائج کو جانچنا مشکل بنا دیا ہے۔

    انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ رواں سال ہمیں اشتہارات کی مد میں 10 ارب ڈالر تک کا نقصان ہو۔

  • ارسلان محسود کو کس کی ایما پر قتل کیا گیا ؟اہم انکشافات نے اہم شخصیات کو بے نقاب کردیا

    ارسلان محسود کو کس کی ایما پر قتل کیا گیا ؟اہم انکشافات نے اہم شخصیات کو بے نقاب کردیا

    کراچی :ارسلان محسود کو کس کی ایما پر قتل کیا گیا ؟اہم انکشافات نے اہم شخصیات کو بے نقاب کردیا،اطلاعات کے مطابق ارسلان محسود قتل کیس میں پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا ، جس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے سابقہ ایس ایچ اواعظم گوپانگ کی ایماپر ارسلان کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ارسلان محسود قتل کیس پر سماعت ہوئی، سماعت میں پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں پیش کیا۔

    چالان میں بتایا گیا کہ ملزم انٹیلی جنس اہلکار توحید اور دوست عمیر نے سابقہ ایس ایچ او اعظم گوپانگ کی ایما پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ارسلان کو قتل کیا۔

    چالان میں کہا کہ زخمی نوجوان یاسر اور عینی شاہدین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ملزمان کو شناخت کیا، فارنسک رپورٹ میں جائے وقوعہ سے ملنے والے خول ملزم توحید کے اسلحے سے میچ کرتے ہیں۔

    عبوری چالان کے مطابق سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ نے ذاتی ملکیت کا پستول اور تین خول جائے وقوعہ پر رکھ کر مقابلہ ظاہر کیا اور ذاتی پستول رکھ کر واقعے کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

    پولیس نے چالان کہا کہ ملزم اعظم گوپانگ کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم توحید اور سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ کے اسلحے لائسنس کی تصدیق کے لئے بلوچستان اور کے پی خطوط تحریر کئے ہیں، اسلحہ لائسنس کی تصدیق اور پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوسکی ہے۔

    خیال رہے 7 دسمبر کو تھانہ اورنگی کی حدود میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سولہ سالہ ارسلان محسود جاں بحق جبکہ دوست یاسر زخمی ہوا تھا،ارسلان اور یاسر ٹیوشن سے واپس گھر جارہے تھے۔