Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیرِ اعظم  کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ :منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    وزیرِ اعظم کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ :منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    لاہور:وزیرِ اعظم کا سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ :منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. ،اطلاعات کےمطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا جہاں وزیرِ اعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

    منصوبے کے پہلے فیز میں 24 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی. منصوبہ لاہور کے وسط میں بین الاقوامی معیار کے کاروباری مرکز و رہائش کی سہولیات فراہم کرے گا. اسکے علاوہ ماحولیاتی تحفظ، گرین روف، اربن پارکس اور برساتی پانی کو ذخیرہ کرکے استعمال میں لانے جیسے اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں.

    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آئندہ ماہ منصوبے کے تحت مزید 7 ترقیاتی سائٹس کی نیلامی سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے. سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کی تکمیل سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ رینیو میں 1500 ارب روپے کا اضافہ ہوگا. اسکے علاوہ منصوبے میں بابِ پاکستان منصوبے کی تکمیل اور والٹن ائیرپورٹ کی منتقلی بھی شامل ہے.

    اس موقع پر وفاقی وزراء فواد چوہدری، اسد عمر، شفقت محمود، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل، مشیرِ کامرس عبدالزراق داؤد، وزیرِ مملکت فرخ حبیب، وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، سی ای او سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ عمران امین، چئیرمین NAPHDA لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، متعلقہ اعلی افسران اور فیز ون کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی.

  • دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی فرار ہو گیا

    دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی فرار ہو گیا

    کراچی : کراچی پولیس ہائی پروفائل کیس کے ملزم کی حفاظت نہ کر سکی، دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم زوہیب قریشی فرار ہو گیا۔جنگ نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورٹ پولیس جیل سے زوہیب قریشی کو پیشی پر لے کر گئی تاہم ملزم زوہیب قریشی واپس نہ پہنچا۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار زوہیب قریشی کو جوتے دلانے طارق روڈ لے کر گئے جہاں سے وہ فرار ہو گیا۔
    جیل واپسی پر جب قیدیوں کی گنتی کی گئی تو عقدہ کھلا،پولیس حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں جبکہ یہ بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کورٹ پولیس اہلکاروں نے جان بوجھ کر چھپایا۔دو پولیس اہکاروں کو حراست میں لے کر فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 30 نومبر 2019 کی شب ڈیفنس، خیابان بخاری کمرشل سے کار سوار ملزمان طالبہ دعا منگی کو اغوا کر کے لے گئے تھے جبکہ ملزمان نے دعاکے ساتھ موجود اس کے دوست حارث سومرو کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔
    گزشتہ سال کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کے بعد کار سوار ملزمان کے ہاتھوں اغوا ہونے والی دعا منگی ایک ہفتے بعد گھر پہنچی تھی،دعا منگی کا دوست اس موقع پر فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔ دعا منگی نے اپنے اس دوست کے علاج کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلائی، جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دعا منگی کو اغواکاروں سے بچانے کی کوشش کی تھی۔جنوری 2021میں انسداد دہشت گردی عدالت نے دعا منگی اغوا کیس میں زوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تھی۔
    پولیس کے مطابق ملزمان نے دعا منگی کو ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، دعا کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا۔ دعا منگی نے اپنے 3 اغواکاروں کو پہچان لیا تھا۔ دعا منگی نے 21 اکتوبر 2021ء کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت کے دوران تین مشتبہ ملزمان کو شناخت کیا۔دعا نے عدالت میں کہا کہ وہ تین ملزمان زوہیب قریشی ،مظفر علی اور وسیم راجہ کو شناخت کر سکتی ہے باقی دو کی شناخت نہیں کر سکتی۔دعا نے بیان دیا کہ یہ تینوں وہ ملزمان ہیں جنہوں نے اُسے گاڑی میں بٹھایا اور حارث کو گولی ماری۔

  • یوکرین امریکہ اور نیٹو کے ہاتھ کا کھلونا بن گیا:روس     :    :خطے میں جنگ ہوئی تو روس ذمہ دارہوگا،امریکہ

    یوکرین امریکہ اور نیٹو کے ہاتھ کا کھلونا بن گیا:روس : :خطے میں جنگ ہوئی تو روس ذمہ دارہوگا،امریکہ

    ماسکو:یوکرین امریکہ اور نیٹو کے ہاتھ کا کھلونا بن گیا:روس::خطے میں جنگ ہوئی تو روس ذمہ دارہوگا،امریکہ ،اطلاعات کے مطابق ایک بارپھر چند گھنٹوں کی خاموشی کےبعد روس اور امریکہ کے درمیان محاذ آرائی شروع ہوگئی ہے، اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یوکرین کو روس پر جغرافیائی و سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ ایک حقیقت ہے کہ یوکرین نیٹو اور امریکہ کے ہاتھ میں کھلونا بن کر رہ گیا ہے کیونکہ یوکرین کو روس پر جغرافیائی سیاسی دباؤ کے ایک آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

    ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی کہ فضائی دفاعی افواج کے دستے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے ساتھ جمہوریہ بیلاروس کی سرزمین پر مشقوں کے لیے پہنچ رہے ہیں۔محکمہ نے کہا کہ لاجسٹک یونٹس نے پہلے ہی امور ریجن میں ٹرین پلیٹ فارمز پر ہتھیار پہنچا دیے تھے۔

    واضح رہے کہ یوکرین کے مسئلہ پر روس کی نیٹو اتحاد ،امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ کشیدگی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

    ادھر امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے خبردارکیا ہے کہ روس فروری میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے یوکرینی ہم منصب سے گفتگومیں خبردارکیا کہ روس فروری میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔

    امریکی صدرجوبائیڈن نے یوکرین کے صدرسے ٹیلی فون پرگفتگومیں کہا کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ روس فروری میں یوکرین کیخلاف کوئی جارحانہ کارروائی کرے۔ امریکا گزشتہ کئی ماہ سے روس کی یوکرین کیخلاف ممکنہ جارحیت کے بارے میں خبردارکررہا ہے۔
    روس کے حکام نے یوکرین کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران سے متعلق مذاکرات اب بھی ممکن ہیں۔

    امریکا اوراس کے نیٹواتحادی حالیہ ہفتوں میں ماسکوکی جانب سے یوکرین کے قریب ایک لاکھ روسی فوجیوں کی تعیناتی پربھی تشویش کا اظہارکرچکے ہیں۔

  • سرگودھا : تحصیل ساہیوال کے قصبہ فاروکہ میں ٹیچر کا چوتھی کلاس کی طالبہ پر بیہمانہ تشدد ۔

    سرگودھا : تحصیل ساہیوال کے قصبہ فاروکہ میں ٹیچر کا چوتھی کلاس کی طالبہ پر بیہمانہ تشدد ۔

    سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے نواحی قصبہ فروکہ کے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول میں تعینات سکول ٹیچر کو چوتھی کلاس کی طالبہ کو بیہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے پر سسپینڈ کر دیا گیا، خالدہ نامی ٹیچر نے دو روز قبل چوتھی کلاس کی طالبہ کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر بچی کے والدین سراپاء احتجاج تھے

    دو روز قبل گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فروکہ میں تعینات خالدہ نامی ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر چوتھی کلاس کی طالبہ پر بیہیمانہ تشدد کیا اور طالبہ کے چہرے پر تھپڑ مارے تھے، جبکہ ننھی طالبہ مریم معافیاں مانگتی رہی، تھی، ظلم حد سے بڑھنے اور ناک سے خون بہنے پر بچی بیہوش بھی ہو گئی، لیکن سنگدل ٹیچر کو رحم پھر بھی نہ آیا، حالات تشویش ناک ہونے پر والدین نے ننھی طالبہ کو رورل ہیلتھ سینٹر فروکہ منتقل کیا، جہاں بچی کو طبی امداد کے بعد ہوش آ گیا، لواحقین نے جب ٹیچر سے رابطہ کیا تو ٹیچر نے بات کرنے سے انکار کر دیا، بچی کے والدین کی داد رسی کرنا تو دور بات، سنگدل ٹیچر نے والدین سے ملاقات کرنا بھی گوارا نہ کی، جس پر بچی کے والدین سراپاء احتجاج تھے، جب سارا معاملہ میڈیا کی زینت بنا تو محکمہ ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے، متعلقہ ٹیچر کو سسپینڈ کر دیا

  • یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے::: نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو:فواد چوہدری چھاگئے

    یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے::: نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو:فواد چوہدری چھاگئے

    اسلام آباد:اپوزیشن کےنام :یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو :فواد چوہدری چھاگئے،اطلاعات کےمطابق سینیٹ میں ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی پراپوزیشن کی بڑھکوں کاخوبصورت جواب دیاہے، فواد چودھری کہتے ہیں کہ آج اپوزیشن کی شکست میں ایک اور اضافہ ہوا، اپوزیشن کے خواب اس ایوان میں بھی پورے نہیں ہوئے جہاں انہیں نام نہاد اکثریت حاصل ہے، اس بری شکست کے بعد امید ہے اب وہ سکون سے ہونگے، پہلے بھی کہا تھا اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے۔

    وفاقی وزیر فواد چودھری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سینیٹ میں اپنی برتری ثابت کر دی، اسٹیٹ بینک کو سیاسی مداخلت سے آزاد کیا ہے، پوری قوم کو اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر مبارکباد دیتا ہوں، منتشر اپوزیشن کو ناکارہ حکمت عملی کے باعث شکست ہوئی، اپوزیشن قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھ رہی تھی، یوسف گیلانی کا شکریہ، ان ڈائریکٹ بل کاساتھ دیا۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ میں بھی بل کو روکنے کی اہل نہیں، پہلے ہی کہا تھا نہ تیر چلے گا نہ تلوار، پیپلزپارٹی میں کسی کو پتا نہیں کہ کیا بولنا ہے، اپوزیشن اس بری شکست کے بعد کچھ دن خاموش رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پورے لندن کے ریسٹورنٹس کا دورہ کیا، نواز شریف واپس نہیں آ رہے، لایا جا رہا ہے۔ ق لیگ اتحادی جماعت ہے، ان کی رائے کا احترام ہے، شاہد خاقان اور کچھ دوست نواز شریف کیخلاف عدم اعتماد کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ لاہور میں ایک نیا شہر بسایا جا رہا ہے، سینٹرل بزنس سٹی سے لاہور کی لینڈ اسکیپ تبدیل ہوگی، نئے شہر بسانے کا حکومت کو حق حاصل ہے، پالیسی سازی ایگزیکٹو اور پارلیمان کا اختیار ہے، پارلیمان کا اختیار پارلیمان کے پاس رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی بار اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے، نیا پاکستان کا خواب ضرور پورا ہوگا، عوام نے عمران خان کو نئے پاکستان کی تعبیر کیلئے چنا ہے، نئے پاکستان کا خواب شخصیات پر مبنی نہیں۔

  • سوئی میں دہشتگردوں کا حملہ، سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق

    سوئی میں دہشتگردوں کا حملہ، سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق

    ڈیرہ بگٹی: ڈیرہ بگٹی میں سوئی کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں امن فورس کے 4 رضا کار جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

    سینیٹر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں دھماکا ہوا، جس میں امن فورس کے 4 رضا کار شہید اور 8 زخمی ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کالعدم تنظیم اس حملے میں ملوث ہے، ریاست کب تک معصوم لوگوں پر ایسے حملوں کو برداشت کرتی رہے گی۔

     

     

    سینیٹر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سوئی حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے، بلوچ ری پبلیکن آرمی کے دہشت گرد حملے میں ملوث تھے۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں میرے کزن سمیت 4 افراد شہید ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کیوں ہمیں دہشت گردوں کے آگے پھینک دیا ہے، لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوئی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور امن فورس کے رضا کاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ عبدالقدوس بزنجو نے شہید رضا کاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

  • پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ : وزیراعظم

    پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ : وزیراعظم

    لاہور: پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ :اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے شعبوں میں پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبے کے اہم امور، امن و امان کی صورتحال اور انار کلی واقعے پر بریفنگ دی جب کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیار یوں سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں تحصیل کی سطح پر ریسکیو سروس کا آغاز کردیا ہے اور ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس بھی شروع کررہے ہیں جس پر وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے ائیر ایمبولینس کے منصوبے کی تعریف کی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف محکموں میں اصلاحات اور صحت کارڈ کی تقسیم سےمتعلق بھی وزیر اعظم کو بریف کیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے اور مختلف شعبوں میں قانون سازی سےمتعلق بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں حکومتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوامی ریلیف کے شعبوں میں کارکردگی قابل تعریف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

  • جماعتی بنیادوں پر الیکشن کیوں ؟ عثمان بزدار نے حقیقت بتا دی

    جماعتی بنیادوں پر الیکشن کیوں ؟ عثمان بزدار نے حقیقت بتا دی

    لاہور:جماعتی بنیادوں پر الیکشن کیوں ؟ عثمان بزدار نے حقیقت بتا دی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے یکسو ہے، جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے حقیقی قیادت نچلی سطح پر سامنے آئے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ساڑھے 3 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس ایوان وزیراعلی منعقد ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمود الرشید اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ پارٹی امور اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

    بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں۔ اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ براہ راست الیکشن سے بلدیات کی سیاست میں حقیقی تبدیلی رونما ہوگی، تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن کے لئے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ پارٹی سے مخلص اور مضبوط امیدواروں کا چناؤ کیا جائے گا، نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں گے۔

  • راوی اربن پراجیکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے:    کامیابی کےبعد سندھ میں بھی نیاشہربسائیں گے:وزیراعظم

    راوی اربن پراجیکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے: کامیابی کےبعد سندھ میں بھی نیاشہربسائیں گے:وزیراعظم

    لاہور: راوی اربن پراجیکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے:کامیابی کے بعد سندھ میں بھی نیا شہربسائیں گے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے راوی اربن پراجیکٹ کیس کو صحیح طریقے سے عدالت میں پیش نہیں کیا۔

    لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ راوی اربن پراجیکٹ کو سپریم کورٹ میں لے جارہے ہیں، عدالتوں کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن راوی اربن پراجیکٹ پر حکومت نے کیس صحیح طرح پیش نہیں کیا، یہ ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں ، نیا شہر بسایا جا رہا ہے، یہاں ایک جدید شہر بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ 20 ارب ڈالر کا پراجیکٹ ہے اور اس سے بیرونی سرمایہ کاری آئے گی ، اس منصوبے سے روزگار کے مواقع ملیں گے، ملکی تاریخ میں بہت دیر کے بعد اتنا بڑا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے کےساتھ ہمیں نئے شہر بسانے کی ضرورت ہے کیونکہ شہر پھیلتے گئے تو گیس، بجلی اور صاف پانی کی سہولتیں فراہم نہیں کی جاسکیں گی، ایسے پراجیکٹ بنانے کی ضرورت ہے، ورنہ کراچی جیسے مسائل پیدا ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ راوی کوبچایا جائے گا، بیراج بنائیں گے، اسلام آباد کے بعد دوسرا شہرپلاننگ کے تحت بن رہا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ بنڈل جزیرے پربھی نیا شہربنائیں مگرسندھ حکومت رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔

  • خواتین پرتشدد:پی پی حکومت قابل مذمت:وزیراعظم مریم نواز    یانوازشریف: کیپٹن صفدرنےاپنے ہی بیان کوجھٹلا دیا

    خواتین پرتشدد:پی پی حکومت قابل مذمت:وزیراعظم مریم نواز یانوازشریف: کیپٹن صفدرنےاپنے ہی بیان کوجھٹلا دیا

    لاہور:کراچی میں خواتین پرتشدد:پی پی حکومت کی جنتی بھی مذمت کی جائےکم ہے:کیپٹن صفدر نے پی پی قیادت پرسخت تنقید کے تیر برسا دیئے، اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہےکہ انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد صفدر نے کراچی میں خواتین پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نہتے شہریوں پرظلم کرکے عوام سے کیا لینا چاہتی ہے

    لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے ، انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پر آئے تو یاد رکھیں ایک سٹرک اڈیالہ جیل بھی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر سے سوال پوچھا گیا تھا کہ نواز شریف کب آئیں گے؟ انہوں نے جواب دیا نواز شریف آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیراعظم ہوں گی۔

    یاد رہے کہ تھوڑے ہی عرصے کے اندر کیپٹن صفدر کا یہ دوسرا بیان ہے پہلے بیان میں مریم کووزیراعظم بنانے کی بات کی تھی اور آج نوازشریف کی بات کردی

    پچھلی بار نواز شریف کے آنے پر شہباز شریف کے ایئر پورٹ نہ پہنچنے کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بولے ایک تو اُس وقت الیکشن تھے، دوسرے میں گرفتار تھا۔

    کیپٹن صفدر سے پوچھا گیا کہ اس بار آپ جائیں گے؟ بولے نہیں، وہ تو پھر گرفتار ہوجائیں گے، استقبال کا معاملہ مسلم لیگ والے جانیں‌ یہ کہہ کر کیپٹن صفدر نے بات کو گول مول کردیا تھا لیکن آج اپنے ہی بیان کی نفی کرتے ہوئے مریم نواز کو مسترد کرتے ہوئے نوازشریف کووزیراعظم بنانے کی بات کرکے مریم نواز کی بڑی توہین کرڈالی ہے ، اب پتہ کیا ردعمل آتا ہے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا