Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈوبنے والے ایک اور ماہی گیر کی لاش مل گئی، تین تاحال لاپتہ

    ڈوبنے والے ایک اور ماہی گیر کی لاش مل گئی، تین تاحال لاپتہ

    سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والی لانچ کے ایک اور ماہی گیر کی لاش مل گئی، تین تاحال لاپتہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے کیٹی بندر کے سمندر میں کشتیاں ڈوبنے کا واقعہ میں اب تک 9 ماہی گیروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 3افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    پاک نیوی31 کریک بٹالین کی جانب سے8ویں دن آپریشن شروع کیا گیا، آپریشن میں بوٹس، شپ کے علاوہ جدیدآلات کا استعمال بھی کیا جارہا ہے

    سات دن کے آپریشن میں 9 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، آپریشن ترشیئن کریک ،حجامڑو کریک اور سمندری جزیروں پر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین لاپتہ ماہی گیروں کاتعلق ضلع بدین سے ہے، پاک نیوی، پاک میرین، ریسکیواور مقامی غوطہ خور آپریشن میں مصروف ہیں،

    ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق آج صبح ملنے والی لاش کراچی کے ماہی گیر رفیق کی ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہی گیر رفیق کی میت کو کراچی کے علاقے کورنگی میں اس کے گھر پہنچا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 22 جنوری کو تیز طوفانی ہواؤں کے باعث حجامڑو کریک اور کائر کریک کے مقام پر 3 کشتیاں اُلٹ گئی تھیں جس کے نتیجے میں 46 ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : طوفانی ہوائیں، کیٹی بندر کے قریب کشتی الٹ گئی، 8 ماہی گیر لاپتہ ان 46 میں سے 34 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا تھا جبکہ بقیہ 12 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک 9 ماہی گیروں کی لاشیں مل چکی ہیں اور 3 کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

  • تیز رفتار ٹرالر باراتیوں کی وین میں جاگھسی، 15 افراد زخمی

    تیز رفتار ٹرالر باراتیوں کی وین میں جاگھسی، 15 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ نیوچالی کے قریب وین اور ٹریلر کی ٹکر کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی باراتیوں کی وین لیاری سے ابراہیم حیدری جارہی تھی، بولٹن مارکیٹ کی جانب سے آنےوالا ٹریلر وین میں جا گھسا۔

    ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں وین مکمل تباہ ہوگئی، حادثے میں زخمی افراد باراتی ہیں جوابراہیم حیدری جا رہے تھے۔

    حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمیوں میں8خواتین،4بچے بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • امریکی صدر نے27 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

    امریکی صدر نے27 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

    واشنگٹن : امریکی صدر نے27 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیاا،طلاعات کے مطابق روس اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ اب میدان جنگ کو گرم کرنے کی طرف رواں دواں ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ روس اور یوکرین کے مابین میں جاری کشیدگی کے دوران امریکا کے صدر جوبائیڈن نے روس کے 27 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن سے یہ حکم جاری ہونے کے علاوہ بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو نیٹو (NATO) میں شامل نہ کرنے کی روسی مطالبہ بھی مسترد کردیا ہے۔جوبائیڈن نے یوکرین پر حملے کی صورتحال میں روس کو سنگین نتائج بھگتنے کی وارننگ بھی دی ہے۔

    بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا، تو وہ روس کی 85 ہزار کروڑ روپے کی ’نیرڈ اسٹریم 2‘ گیس پائپ لائن کو بند کر دیں گے۔ روسی پائپ لائن سے یوروپ کو قدرتی گیس سپلائی کرنے کا منصوبہ ہے۔خاص بات یہ ہے کہ اب تک نیٹو سے الگ ہونے کی قیاس آرائیوں کا سامنا کرنے والے جرمنی نے بھی امریکہ کا ساتھ دیا ہے۔ دوسری جانب روس اور یوکرین نے دونوں ممالک کی سرحد پر جنگ بندی کے لئے پیرس مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کافی عرصے سے جاری ہے۔ یوکرین 24 اگست 1991 کو سوویت یونین سے الگ ہو گیا تھا۔ سوویت یونین سے علیحدگی کے بعد یوکرین کو مغربی ممالک کی حمایت حاصل تھی۔ نیٹو کا قیام 1949 میں ہوا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ اس کے آس پاس کے ممالک سوویت یونین سے اپنا دفاع کر سکیں۔

    2014 میں یوکرین میں جو حکومت تھی، وہ کافی حد تک روس نواز تھی۔ اسی وجہ سے یوکرین نے نیٹو( NATO )میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ تاہم نیٹو میں دوبارہ شمولیت کی تحریک تیز ہو گئی ہے۔ یوکرین دو حصوں مغربی یوکرین اور مشرقی یوکرین پر مشتمل ہے۔ مشرقی یوکرین میں روس کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

  • کوئٹہ میں کار پر فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں کار پر فائرنگ سے4 افراد جاں بحق

    کوئٹہ :کوئٹہ میں کار پر فائرنگ سے4 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ سریاب کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کار کو نشانہ بنایا، ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    گاڑی میں سوار ایک اور شخص شدید زخمی ہوا ہے جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور گولیوں کا نشانہ بننے والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔

    اس سے پہلےڈیرہ بگٹی میں موندرانی مٹ کے قریب دھماکے میں لیویز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ لیویز اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    لیویز حکام کے مطابق گزشتہ رات موندرانی کے علاقے میں سولر سسٹم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی، لیویز اہلکار تحقیقات کیلئے پہنچے تو دھماکا ہوگیا۔

    سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ شہید افراد میں ان کا کزن بھی شامل ہے، بلوچ ری پبلکن آرمی کے دہشت گرد حملے میں ملوث ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں میرے کزن سمیت 4 افراد شہید ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کیوں ہمیں دہشت گردوں کے آگے پھینک دیا ہے، لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

  • امریکا نے16ممالک کوخطرناک قراردیا

    امریکا نے16ممالک کوخطرناک قراردیا

    واشنگٹن :امریکا نے16ممالک کوخطرناک قراردیا،اطلاعات کے مطابق امریکی مرکز برائے تحفظ وانسداد امراض نے یونان، آئرلینڈ، لیبیا، ایران سمیت سولہ ممالک کے لیے کورونا کے باعث سیاحت پر پابندی لگادی ہے اور انہیں خطرناک ممالک قرار دیا ہے۔

    کورونا کی پانچویں لہر اور اومیکرون کے تیز پھیلاؤ نے دنیا بھر میں ایک بار پھر خوف کے سائے گہرے کردیے ہیں اور ممالک دوبارہ مختلف نوعیت کی پابندیوں کی طرف جارہے ہیں۔

    امریکا نے بھی کورونا کی پانچویں لہر کے پھیلاؤ کے باعث 16 ممالک کو خطرناک ملک کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

    جن ممالک کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں یونان، ایران، اندورا، قازقستان، آئرلینڈ، لیبیا، مالٹا، لیسوتھو، جبل طارق، غواڈالوپ، کوراکاؤ، آئل آٖف مین، مارٹینیق، سینٹ بارتھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

    ان ممالک کے حوالے سے امریکی مرکز برائے تحفظ انسداد امراض نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں انہیں خطرناک ممالک قرار دیتے ہوئے ان ممالک کے لیے سیاحت کی پابندی لگائی گئی ہے۔

  • شہریوں کیلئے انٹرنیٹ سروس بھی مہنگی ہوگئی:آن لائن روزگار والوں کے لیے سخت پریشانی

    شہریوں کیلئے انٹرنیٹ سروس بھی مہنگی ہوگئی:آن لائن روزگار والوں کے لیے سخت پریشانی

    لاہور :شہریوں کیلئے انٹرنیٹ سروس بھی مہنگی ہوگئی:آن لائن روزگار والوں کے لیے سخت پریشانی ،اطلاعات کے مطابق شہریوں کیلئے انٹرنیٹ سروس بھی مہنگی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو بری خبر سنائی گئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل اور دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کے صارفین کو موصول ہونے والے ایس ایم ایس کے مطابق انٹرنیٹ سروس پر عائد ایڈوانس انکم ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ موبائل صارفین کو بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق 16 جنوری سے انٹرنیٹ کی تمام سروسز پر عائد ایڈوانس انکم ٹیکس بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل موبائل کمپنیوں نے بھی اپنے کالز اور انٹرنیٹ کے پیکجز مہنگے کر دیئے۔ سماء نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کے بعد 4 بڑی موبائل کمپنیوں کی جانب سے کال اور انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکجز 25 روپے تک مہنگے کیے گئے ہیں ، اسی طرح ماہانہ سپر لوڈ کے پیکجز میں بھی 50 سے 100 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہفتہ وار آل ان ون پیکجز بھی 30 روپے تک مہنگے کیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے ٹیلی کام کمپنیوں نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ 22-2021 میں ود ہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن شرح میں 2 فیصد اضافہ کرکے 12 فیصد تک کر دیا ، منی بجٹ میں ٹیکس کے بعد ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں بچا اور ہم نے حکومتی ٹیکس کو صارفین پر منتقل کیا ، خود سے کوئی ٹيکس عائد نہيں کيا۔

    خیال رہے کہ منی بجٹ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 سے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی جو قومی اسمبلی نے منظور کرلی جس کے بعد موبائل کمپنیوں نے صارفین سے ری چارج پر اضافی ٹیکس وصولی شروع کر دی ہے ، موبائل کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 4 روپے اضافی کٹوتی کر رہی ہیں ، 100 روپے والے پریپیڈ کارڈ پر اب صارفین کو 27 روپے 20 پیسے دینے ہوں گے جس کے بعد صارفین کو 72 روپے 80 پیسے کا بیلنس کالز اور انٹرنیٹ کیلئے ملیں گے جو کہ پہلے 76 روپے 10 پیسے ملتے تھے ، کیوں کہ اس وقت کمپنیاں ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے لے رہی ہیں ، اس سے پہلے صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 9 روپے 10 پیسے وصول کیے جاتے تھے۔

  • پی آئی اے نے  دیگر ممالک کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق خوشخبری سنادی

    پی آئی اے نے دیگر ممالک کے لیے براہ راست پروازوں سے متعلق خوشخبری سنادی

    اسلام آباد:آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے پی آئی اے ںے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے آسٹریلیا، مالدیپ اور ہانگ کانگ کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کا ایک جامع بزنس پلان آیٹا نے مرتب کر لیا ہے جسے اگلے ہفتے حکومت کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، پی آئی اے کے بقا کے لیے فنانشل ریسٹرکچرنگ ناگزیر ہے جس کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن میں پروفیشنل لوگوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں ہوابازی کا بہت پوٹینشل ہے مگر بدقسمتی سے اس کو صنعت نہیں سمجھا جاتا، خلیجی ممالک میں ہوا بازی بحیثیت صنعت ملکی معیشیت کے سب سے بڑے شعبوں میں سے ایک ہے، وہاں پر قانون سازی اور بنیادی ڈھانچا ملکی ایئر لائنز اور ہوا بازی کی صنعت کے فروغ میں سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    سی ای او پی آئی اے نے مزید کہا پوری دنیا میں حکومتی پالیسی سے لے کر ایئر پورٹ کی سہولیات تک تمام عناصر ہوا بازی کو فروغ دیتی ہیں، بد قسمتی سے ہمارے ملک کی پالیسیاں اور اجازت نامے بھی خلیجی ایئر لائنز کو ترجیح دیتے ہیں، پاکستان میں سول ایوی ایشن کو ملکی ایئر لائنز اور اس صنعت سے وابستہ لوگوں کو سپورٹ کرنا ہوگا، قومی ایئر لائن کے ساتھ ساتھ تمام مقامی ایئر لائنز کو بھی ترجیح دینی ہوگی، تب ہی پاکستانی ہوا بازی ترقی کرے گی۔

  • سرگودھا : صوباٸی جنرل سیکٹری پیپلز پارٹی و ممبر پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ شاہ کی سرگودھا پریس کلب آمد ۔

    سرگودھا : صوباٸی جنرل سیکٹری پیپلز پارٹی و ممبر پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ شاہ کی سرگودھا پریس کلب آمد ۔

    سرگودھا میں ممبر پنجاب اسمبلی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی جنرل سیکرٹری حسن مرتضی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 30 جنوری کو سیال شریف میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ انہیں جلسہ کی دعوت صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی نے خود دی ہے ۔

    سرگودھا پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حسن مرتضی شاہ نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری اور غربت نے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مزید وقت دیا تو شریک جرم ہونگے ۔ یپلز پارٹی گلی محلے کی نہیں ملک گیر جماعت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو حکومت کیخلاف متفقہ جدو جہد کرنا ہوگی ۔ پریس کانفرنس میں سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی ، ضلعی صدر نعمان مہوٹا اور دیگر قائدین موجود تھے ۔

  • دنیا کا غلیظ ترین شخص کون ہے اور یہ پچھلے 67 سال سے کیوں نہیں نہایا

    دنیا کا غلیظ ترین شخص کون ہے اور یہ پچھلے 67 سال سے کیوں نہیں نہایا

    کراچی : صاف ستھرا رہنے والا انسان ہر کسی کو پسند ہوتا ہے چاہے وہ کوئی مسلمان ہو یا نا ہو۔ صفائی سے ہی انسان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ لیکن ایک ایسا شخص بھی ہے جو پچھلے 67 سالوں سے اب تک نہیں نہایا۔

    80 سالہ ایرانی شہری آمو حاجی کو لگتا ہے کہ نہانے سے وہ بیمار ہوجائیں گے۔ اسی ڈر کی وجہ سے انہوں نے 67 سال پہلے نہانا ہی چھوڑ دیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ آدمی گندہ پانی اور مرے ہوئے جانوروں کا گوشت کھا کر اب تک زندہ ہے۔ ان کی صحت پر کسی قسم کا سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا۔ یہ بالکل صحت مند ہے ۔

  • بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی جل کرراکھ ہوگیا

    بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی جل کرراکھ ہوگیا

    نئی دہلی: بھارتی فوج کا جدید جنگی طیارہ کھیتوں میں گرکراپنی موت آپ ہی مرگیا ،اطلاعات کےمطابق بھارتی ریاست بہار میں تربیتی پرواز کے دوران انڈین آرمی کا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا اور پائلٹس کو ایمرجنسی میں جہاز سے کود کر اپنی جانیں بچانا پڑیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی آفیسرز کی ٹریننگ اکیڈمی کا طیارہ دو پائلٹس کو لیکر تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دریر بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے۔ طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے کھیتوں میں آن گرا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
    بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی تیکنیکی مسائل کے باعث دونوں پائلٹس نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی اور ناکامی پر جہاز سے کود کر جان بچالی۔

    عینی شاہدین نے بھی میڈیا کو بتایا کہ پہلے طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا اس کے دو دو پائلٹس پیراشوٹس کی مدد سے نیچے اترے جنھیں معمولی چوٹیں آئیں۔

    بھارتی فوج نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تاہم بھارتی فوج کے طیاروں کے گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ناقص اور پرانے طیاروں کے استعمال پر بھارتی فوج کے افسران حکومت سے واویلا کرتے آئے ہیں۔