Baaghi TV

Author: +9251

  • بارشوں اور برفباری سے7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے:تفصیلات آگئیں‌

    بارشوں اور برفباری سے7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے:تفصیلات آگئیں‌

    پشاور : بارشوں اور برفباری سے 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے:تفصیلات آگئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری سے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

    پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے 15 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک گھر مکمل تباہ ہوا۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بند سڑکوں کوبحال کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پی ڈی ایم اے) نے شانگلہ کے متاثرہ علاقےکا دورہ بھی کیا اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو جلد معاوضہ ادا کیا جائے۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہیں اور رزمک سے ڈنگین روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جنوبی وزیرستان سرحد تک سڑک سے برف ہٹا کرکنٹینرزکے گزرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے، ساتھ ہی برف میں پھنسے سیاح اور گاڑیوں کو نکالنے میں بھی مدد کر رہے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر عقیق حسین کے مطابق سیاحوں کو برف میں ڈرائیونگ سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں جبکہ سیاحوں کے لیے رزمک پولیس اسٹیشن کو کھول دیا ہے جہاں انہیں چائے،کھانے پینے اور گرم بستر کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

    ادھر کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد شدید سردی سے گھروں میں پائپ لائنوں مین پانی جمنے لگا، معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔

    حالیہ دنوں سردی کی شدید لہر نے شہریوں کی زندگیوں کو بھی متاثر کردیا ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاف میں موسم شدید سرد اور خشک ہوگیا جب کہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی متوقع ہے۔کوئٹہ میں بارش اور برفباری کے بعد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس نے معمولات زندگی بھی متاثر کردئیے۔

    شدید سردی کے باعث گھروں کی پائپ لائنوں میں پانی بھی جمنے لگا ہے، صبح کوئٹہ کا کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

  • ’پاکستانی باصلاحیت نوجوان امریکی تعلیمی اداروں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں: ڈاکٹر اسد مجید خان

    ’پاکستانی باصلاحیت نوجوان امریکی تعلیمی اداروں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں: ڈاکٹر اسد مجید خان

    واشنگٹن :’پاکستانی باصلاحیت نوجوان امریکی تعلیمی اداروں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستانی باصلاحیت نوجوان امریکی تعلیمی اداروں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    ڈاکٹر اسد مجید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو سیکیورٹی کے معاملات کے علاوہ وسیع تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے امریکہ ایک اہم پارٹنر ہے، امریکہ اب بھی ہماری سب سے بڑی برآمدی منڈی اور غیر ملکی ترسیلات کا بڑا ذریعہ ہے۔

    اسد مجید نے کہا کہ پاکستانی امریکی کمیونٹی سیاسی طور پر متحرک ہےجو ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کی حیثیت رکھتی ہے۔انکا کہنا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے اور ہمارے تعلقات تجارت، سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے روابط میں جڑے ہوئے ہیں۔

    پاکستان کے سفیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی توجہ جیو اکنامکس کی جانب ہے اور ہم علاقائی تجارت اور اقتصادی انضمام کو بڑھانے کے لیے کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکہ کو اہم اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے، پاکستان جغرافیائی طور پر انتہائی اہم خطہ ہے اور جنوبی اور وسطی ایشیا کے سنگم پر موجود 220 ملین لوگوں کی تجارتی منڈی ہے۔

    اسد مجید نے کہا کہ پاکستانی نوجوان انتہائی قابل ہیں، پاکستانی حکومت کی توانائی کے شعبے کی پالیسیی ، قابل تجدید توانائی میں مہارت رکھنے والی امریکی کمپنیوں کے لیے زبردست مواقع فراہم کرتی ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ اقتصادی طور پر مضبوط پاکستان خطے میں استحکام کی ضمانت ہے، پاکستان ڈیولپمنٹ فنانشل کارپوریشن کے ذریعے امریکہ کے ساتھ مل کر پاکستان افغانستان سرحد پر اقتصادی سرگرمیاں بڑھا سکتا ہے۔

    ڈاکٹر اسد مجید نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں لیکن بھارتی وزیراعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت انتہا پسند اور پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے عین مطابق حل ہونا چاہیے۔

  • روس اورامریکہ جنگ کے دہانے پر:روس کی برطانیہ کو بھی دھمکی

    روس اورامریکہ جنگ کے دہانے پر:روس کی برطانیہ کو بھی دھمکی

    ماسکو:روس اورامریکہ جنگ کے دہانے پر:روس کی برطانیہ کو بھی دھمکی ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے روس کے خلاف مہلک ہتھیاروں کی 90 ٹن وزنی کھیپ یوکرائن کے دارالحکومت میں پہنچادی ہے جبکہ روس نے بھی جنگ کے لیے صف بندی شروع کردی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق روس امریکی مذاکرات کی ناکام کے بعد یوکرائن تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور خطے پر جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں جبکہ یوکرائن بارڈر پر نیٹو کی فوجی تنصیبات کا عمل بھی جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق روس نے بھی سرحد کے قریب اپنی فوج کی صف بندی کرنا شروع کردی ہے جبکہ امریکا کی جانب سے یوکرائن کو دی جانے والی مہلک ہتھیاروں کی پہلی کھیپ وہاں پہنچ گئی ہے۔

    یوکرائن میں قائم امریکی سفارتخانے نے کھیپ وصول کرنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

    واضح رہے کہ روس بارہا یہ باور کراچکا ہے اس کا یوکرائن پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم وہ اپنے دفاع کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے دسمبر میں یوکرائن کے لئے 200 ملین ڈالرز سیکیورٹی پیکج کی منظوری دی تھی۔

    دوسری جانب برطانیہ کا دعوی ہے کہ روس یوکرائن میں اپنی مرضی کی حکومت لانے کی کوششیں کررہا ہے جبکہ متعدد سابقہ یوکرائن کے سیاست دانوں کے روس کی انٹیجلنس سروس سے رابطے ہیں۔

    برطانیہ کا دعوی ہے کہ یوکرائن کی پارلیمان کے ایک سابق رکن یووغن مورائیف کو روس کی جانب سے یوکرائن کے نئے لیڈر کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

    روس کی جانب سے برطانوی دعوے کی تردید بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ فضول باتیں پھیلانے سے گریز کرے۔

    روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات اس بات کا اشارہ کرتی ہیں کہ نیٹو کی قیادت یوکرائن کے بحران کو مزید بڑھا رہی ہیں۔

    دوسری طرف روس کی وزارت خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ہم دفترخارجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فضول باتیں پھیلانا بند کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات اس بات کا اشارہ کرتی ہیں کہ نیٹو کی قیادت یوکرائن کے بحران مزید بڑھا رہی ہیں۔

    دوسری جانب برطانوی سیکرٹری خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جو معلومات جاری کی گئی ہیں وہ روسی منصوبے کو آشکار کرتی ہیں جبکہ یہ منصوبہ یوکرائن کو تباہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں جس سے روس کی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوکرائن میں روسی فوجی مداخلت ایک بڑی اسٹریجک غلطی ہوگی جس کی بھاری قیمت بھی چکانا پڑے گی، روس کشیدگی کو کم کرے اور اپنی جارحیت کو ترک کرکے سفارتکاری کا راستہ اختیار کرے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کا دعوی ہے کہ روس یوکرائن میں اپنی مرضی کی حکومت لانے کی کوششیں کررہا ہے جبکہ متعدد سابقہ یوکرائن کے سیاست دانوں کے روس کی انٹیجلنس سروس سے رابطے ہیں۔

    برطانیہ کا دعوی ہے کہ یوکرائن کی پارلیمان کے ایک سابق رکن یووغن مورائیف کو روس کی جانب سے یوکرائن کے نئے لیڈر کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

  • کراچی:کورونا کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی، ضلع وسطی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی:کورونا کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی، ضلع وسطی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی۔ شہر قائد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیا ،اسلام آباد میں ہیلتھ حکام نے 13 علاقوں کی مزید 28 گلیوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی تجویز دیدی ہے۔

    کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 41اعشاریہ تین دو تک پہنچ گئی ۔ سندھ بھر سے 3ہزار 359جبکہ کراچی سے 2ہزار 831کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر قائد میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے چار ٹاؤنز میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیا۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ گلبرگ ، لیاقت آباد ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد میں ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن مختلف یوسیز، بلاکس اور گلیوں میں لگایا گیا ہے جس کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

    ضلعی انتظامیہ سینٹرل کے مطابق ضلع وسطی میں 106لوگوں میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی، گلبرگ میں اومی کرون کے 52کیسز، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں 10،10کیسز رپورٹ ہوئے اسی طرح نارتھ ناظم آباد میں اومیکرون کیسز کی تعداد 40ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک متاثرہ علاقوں اوریوسیز میں نافذ رہےگا، متاثرہ علاقوں میں بلاوجہ نقل و حرکت، ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضروری اشیا، میڈیکل اسٹور کےعلاوہ کاروبار بند رہےگا، متاثرہ علاقوں میں اجتماعات ، تقریبات ، ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی۔

  • افغانستان پھربم دھماکوں سے گونج اٹھا:4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

    افغانستان پھربم دھماکوں سے گونج اٹھا:4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

    کابل:افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں بم دھماکے سے 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکام نے بتایا کہ بم منی بس کے فیول ٹینک سے جوڑ دیا گیا تھا اور دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے.

    ہرات کے صوبائی ہسپتال کے سربراہ عارف جلال نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 4 خواتین بھی شامل ہیں منی بس پر بم دھماکے کی ہرات کے انٹیلیجنس دفتر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے انٹیلی جنس دفتر کے ترجمان ثابت ہاروی کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے یہ دستی بم تھا اور مسافر بس کی فیول ٹینک سے جوڑ دیا گیا تھا.

    ہرات کی صوبائی پولیس اور محکمہ ثقافت نے بھی بم دھماکے کی تصدیق کی بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی خیال رہے کہ افغانستان میں دو دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی امریکا کی سربراہی میں نیٹوفورسزکی جنگ کے بعد گزشتہ برس اگست میں طالبان کی واپسی کے بعد واضح کمی آئی ہے تاہم کابل اور دیگر شہروں میں اس طرح کے حملے ہوتے رہتے ہیں.

    ملک بھر میں ہونے والے اکثر دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے داعش افغانستان میں 2014 سے موجود ہے اور کئی بدترین حملے کرچکی ہے، جس میں ہزارہ برادری پر ہونے والے بدترین دہشت گردی کے واقعات بھی شامل ہیں.

    داعش کی جانب سے مسلسل ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور آج ہونے والا دھماکا بھی ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے میں بس اسٹیشن کے قریب ہوا ہرات افغانستان کا تیسرا بڑا شہر ہے، جو ایران کی سرحد کے قریب واقع ہے لیکن حالیہ مہینوں میں پرامن رہا ہے.

    قبل ازیں 11 جنوری کو افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بم دھماکے سے 9 بچے جاں بحق اور دیگر 4 زخمی ہوگئے تھے ننگرہار میں طالبان کے گورنر نے بتایا تھا کہ پاکستان کی سرحد کے قریبی مشرقی صوبے کے علاقے میں ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے. .

  • برطانیہ میں انتہاپسندی کی انتہا:مسلمان برطانوی رکن پارلیمنٹ کو وزارتی ذمہ داریوں سےفارغ کیا گیا

    برطانیہ میں انتہاپسندی کی انتہا:مسلمان برطانوی رکن پارلیمنٹ کو وزارتی ذمہ داریوں سےفارغ کیا گیا

    لندن :برطانیہ میں انتہاپسندی کی انتہا:مسلمان برطانوی رکن پارلیمنٹ کو وزارتی ذمہ داریوں سےفارغ کیا گیا ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نصرت غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں مسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نصرت غنی کا کہنا ہے کہ ڈاوننگ اسٹریٹ میں مسلمانیت کو ایک مسئلہ کے طور پر اٹھایا گیا، چیف وہپ نے انہیں بتایا تھا کہ ان کا مسلم عقیدہ دیگر ساتھیوں کو بے چین کر رہا ہے۔

    خیال رہے کہ 49 سالہ نصرت غنی کو فروری 2020 میں کابینہ کی ردوبدل کے دوران ٹرانسپورٹ منسٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےنصرت غنی کا کہنا تھا کہ ساکھ اور کیرئیر تباہ ہونے کے حوالے سے خبردار کیے جانے پر خاموشی اختیار کی۔

    دوسری جانب برطانیہ کی حزب اختلاف کے لیڈر سر کئیر اسٹارمر نے نصرت غنی سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کنزرویٹو پارٹی کو ان الزامات کی مکمل اور فوری تحقیقات کرنا ہوں گی۔

    برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا ہے کہ مذہبی بنیادپرنصرت غنی کو منافرت کا نشانہ بنایا جاناگھناؤنا اور خوفناک عمل ہے، ٹوری پارٹی میں ادارہ جاتی سطح پر اسلاموفوبیا واضح ہوگیا۔

    ادھر ہاؤس آف لارڈز کی رکن بیرونس سعیدہ وارثی نے نصرت غنی کی حمایت میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اسلاموفوبیا پر نصرت غنی کی آواز سنی جائے۔

  • جنوبی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن:بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    جنوبی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن:بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

    جنوبی وزیرستان:سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن:بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ،اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع سروکئی میں ایک خفیہ کمین گاہ میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے

    اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی کے نواحی علاقے کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی کی تیاری کا سامان برآمد ہوا۔

     

    برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے میں سب مشین گنز، RPG-7، ہینڈ گرنیڈ اور کثیر تعداد میں گولہ بارود شامل ہے۔

    ادھر کل خبیرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقےگلوتنگی میں پیش آیا جہاں مارٹرگولہ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 جان کی بازی ہارگئے۔ واقعے میں ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوا، زخمی اور لاشوں کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی طلب کیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • مری میں برفباری:بلوچستان کوٹھنڈ لگئی:مگرکراچی میں حالات مختلف

    مری میں برفباری:بلوچستان کوٹھنڈ لگئی:مگرکراچی میں حالات مختلف

    مری/ کراچی :مری میں برفباری، رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں:کراچی میں یخ بختہ ٹھنڈی ہوائیں ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔اور انتظامیہ نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہےکہ حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں‌

    انتظامیہ کے مطابق مری میں اب تک ایک فٹ سے زائد برف پڑنےکےبعد شہری اور دیہی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

    ملکہ کوہسار میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے جس کے تحت کہا گیا ہے کہ مری جانے والے محتاط رہیں، برفباری کےدوران پھسلن سے بچنےکیلئے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں اور ٹائروں پر چین استعمال کریں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اضلاع میں گزشتہ رات رواں برس کی سرد ترین رات رہی اور کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ادھر این 50 شاہراہ پرمختلف مقامات پر برف جم گئی جس کے باعث کوئٹہ ژوب ہائی وے لائٹ اور کوئٹہ زیارت شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بندکردیا گیا۔

    جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخواکے کئی شہروں میں بھی بادل جم کر برسے جس سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے جبکہ پشاور میں بھی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    کراچی میں رات بھریخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

    ادھر تیز ہواؤں اور طوفانی لہروں کے باعث ٹھٹہ کے قریب کیٹی بندر کے مقام پر تین کشتیاں الٹنے سے لاپتہ ایک ماہی گیر کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد میں سے 7 کی تلاش جاری ہے۔

    سندھ حکومت نے ماہی گیری اور سمندرمیں نہانے پر 7 روزکے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

  • کپتان کی لیڈرشپ دنیامان گئی:اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں پاکستان مسلسل تیسری بار ٹاپ تھری

    کپتان کی لیڈرشپ دنیامان گئی:اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں پاکستان مسلسل تیسری بار ٹاپ تھری

    اسلام آباد : کپتان کی لیڈرشپ دنیامان گئی:اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں پاکستان مسلسل تیسری بار ٹاپ تھری ،اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دنیا میں کسی اور ملک نے یہ کامیابی حاصل نہیں کی،پاکستان نے حاصل کی

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ مالی سال 2021 میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ سے اس کی عکاسی ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 14 سال میں یہ دوسری بلند ترین شرح نمو ہے

    شوکت ترین نے کہا کہ بلوم برگ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کی دہائی میں داخل ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ اگلے دس سال آمدن میں فرق کم کرنے میں مدد ملے گی روزگار میں اضافہ اور انسانی ترقی میں بہتری آئے گی.

    ادھر وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کی ٹیم کو تین سالوں میں 5.37 فیصد کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے جس سے روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا.

    شوکت ترین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلومبرگ اور دی اکانومسٹ جیسی بین الاقوامی معاشی تنظیموں نے پاکستان کی کووڈ کے دوران ملازمتوں اور زندگیوں کو بچانے کے لیے کی گئی کامیاب معاشی اصلاحات اور اقدامات کو تسلیم کیا ہے.

    وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ متوسط اور معاشی طور پر کمزورطبقے کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات شروع کریں جو درآمدی مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ مسلسل جاری عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے پر تبادلہ خیال کرتے رہے ہیں جس نے پاکستان میں مہنگائی اور تجارتی خسارے کو بری طرح متاثر کیا ہے.

    وزیر خزانہ نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ مقامی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دسمبر سے کم ہو رہی ہیں جیسا کہ ایس پی آئی سے ظاہر ہوتا ہے تاہم وہ پرامید ہیں کہ جیسے ہی بین الاقوامی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی درآمدی اشیا پر دباو بھی کم ہو جائے گا وزیرِ اعظم نے مجموعی طور پر ٹیکس وصولی، برآمدات اور ترسیلات زر پر اطمینان کا اظہار کیا.

  • کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق، 7 ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق، 7 ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور:کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 20 افراد جاں بحق اور 7 ہزار 586 وبا میں مبتلا ہو گئے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 97 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 70ہزار 263 ہے۔ ملک میں 13لاکھ 67 ہزار 605 افراد کورونا سے متاثر ہوئے

    اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    گذشتہ روز 58 ہزار 334 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں تاحال 2 کروڑ 45 لاکھ 32 ہزار 952 کوروناٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرایک ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 647 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار 245 ہو گئی ہے۔