Baaghi TV

Author: +9251

  • سرسبزپاکستان کے بعد سرسبزسعودی عرب:وزیراعظم عمران خان کا ویژن:زبردست معاہدہ

    سرسبزپاکستان کے بعد سرسبزسعودی عرب:وزیراعظم عمران خان کا ویژن:زبردست معاہدہ

    اسلام آباد:سرسبزپاکستان کے بعد سرسبزسعودی عرب:وزیراعظم عمران خان کا ویژن:زبردست معاہدہ ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو سعودی عرب میں بڑی پزیرائی مل رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب میں 10 ارب درخت لگانے کے لیے پاکستان مدد کرے گا، دونوں ممالک میں شجرکاری کے لیے ایم او یو پر دستخط کردیے گئے۔

    اس حوالےسے یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق سعودی عرب میں 10 ارب درخت لگائے جائیں گے جس کے لیے پاکستان تکنیکی مہارت فراہم کرے گا۔ معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سعودی وزارت ماحولیات کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

    سعودی وزارت ماحولیات کا وفد پاکستان کی شجرکاری میں مہارت سمیت پلانٹیشن سائیٹس کے مشاہدے اور ماہرین سے استفادہ کرے گا۔ سعودی عرب کے وزارت ماحولیات کے سی ای او ڈاکٹر خالد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعودی عرب گرین اینی شیٹیو کے تحت سعودی عرب و مشرق وسطی میں بڑے پیمانے پر پلانٹیشن کرنے جارہا ہے، سعودی گرین اینی شیٹیو کے تحت مڈل ایسٹ میں مجموعی طور پر چالیس ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے دس ارب پودے سعودی عرب میں لگائے جائیں گے،

    سعودی عرب کے وزارت ماحولیات کے سی ای او ڈاکٹر خالد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعودی حکومت شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ دنیا بھر میں حکومت پاکستان کے بلین ٹری سونامی منصوبہ کو سراہا جارہا ہے اور اسے ایک ماڈل کے طور پر لیا جارہا ہے اس لیے ہماری خواہش ہے کہ ہم پاکستان کے تجربات سے سیکھیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گرین ڈپلومیسی کا باضابطہ آغاز ہورہا ہے، دونوں ملکوں کے مابین سعودی عرب میں شجرکاری کیلئے باضابطہ معاہدہ طے پاچکا ہے، معاہدے کے تحت پاکستان سعودی عرب میں دس ارب پودے لگانے کیلئے معاونت فراہم کرے گا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کے گرین وژن کو پذیرائی مل رہی ہے، دنیا میں اب ہمارے گرین وژن کو ماڈل کے طور پر دیکھا جارہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ بھی اسی ویژن کی بدولت ہے، سعودی عرب نے گرین اینی شیٹیو کے تحت سعودی عرب و مشرق وسطی میں 40 ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے لیے اپنی مہارت و تجربہ شیئر کرینگے۔

  • جنہوں نے خط لکھنا تھا:انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیاگیا

    جنہوں نے خط لکھنا تھا:انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیاگیا

    کراچی : جنہوں نے خط لکھنا تھا:انہوں نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیاگیا ،اطلاعات کے مطابق ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے تحفظات اور خدشات سے متعلق وزیر اعظم کے نام کھلا خط جاری کیا ہے۔

    ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کو کھلے خط کے ذریعے درپیش مسائل کا نوٹس لینے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ اس وقت والٹن ہوائی اڈے کو صرف زمینی کلاسوں، طیاروں کی ڈیزائن مرمت اور مینیوفیکچرنگ کے لئے ٓاستعمال کیا جا رہا ہے۔

    پی سی اے اے کی جانب سے دیگر ہوائی اڈوں پر اس وقت تک منظوری نہیں دی جا سکتی جب تک اسٹیک ہولڈرز کو ہینگرز کی سہولیات حاصل نہ ہوں۔

     

    متن کے مطابق پی سی اے اے اس وقت کسی بھی ہوائی اڈے پر ہنگر فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، اگر کوئی ہوائی جہاز منتقل کردیا جاتا ہے تو بھی وہ سب سی اے اے کی منظور شدہ دیکھ بھال کی سہولت کے ساتھ گراونڈ ہوجائیں گے۔

    کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ اس عمل سے عملی طور پر کاروبار کی تمام سرگرمیاں بند ہوجائیں گی، اسکیلڈ ایوی ایشن پاکستان کی پہلی اور واحد آر ڈی بیسڈ ایئرکرافٹ ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ کمپنی ہے۔

    ایئر کرافٹ اونرز کا کہنا ہے کہ اس کمپنی میں تین طیارے اسمبلی کے آخری مراحل میں ہیں اور دو تعمیر کرنے کے لئے تیار ہیں وہ بھی تباہ ہوجائیں گے، ہوائی جہازوں کی تیاری میں دشمنانہ اقدامات کی بجائے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔

    کھلے خط کے مطابق پاکستان کی اس واحد کمپنی کی بروقت معاونت نہ کی گئی تو اسے ہمیشہ کے لئے بند کردیا جائیگا، ذمہ داری لیتے ہیں کہ مریدکے ہوائی اڈے کی تعمیر اور آپریشنل ہونے کے بعد والٹن کے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی سہولیات نئے اڈے پر منتقل کردیں گے۔

    خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم کے تناظر میں منسلک اور ملتے جلتے دھمکی آمیز خطوط کا سلسلہ روکا جائے، طاقتور لینڈ مافیا جیت رہی ہے اور حکومت بے بس نظر آ رہی ہے۔

    ایئر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آزاد وطن حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے جس ہوائی اڈے پر قائداعظم کے طیارے نے لینڈ کیا تھا ہم اس وراثتی اقدار کے اڈے کو مسمار ہوتے دیکھیں گے۔

  • پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کل یوم جمہوریہ کے موقع پربھارت کوئی جعلی آپریشن کرسکتا ہے:خفیہ ذرائع

    پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے کل یوم جمہوریہ کے موقع پربھارت کوئی جعلی آپریشن کرسکتا ہے:خفیہ ذرائع

    نئی دہلی :پاکستان اور سکھوں کو بدنام کرنے کیلئے کل یوم جمہوریہ کے موقع پربھارت کوئی جعلی آپریشن کرسکتا ہے،اطلاعات کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے بعض اہم ذرائع کے حوالےسے آنے والی خبروں نے پریشان کررکھا ہے کہ بھارت بہت غلط اور منفی منصبوں پر عمل پیرا ہے ، خبروں میں یہ بھی انکشاف کیاگیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ہندوتوا حکومت کی ایماء پر پاکستان، مسلمانوں اور سکھوں کو بدنام کرنے کے لیے ملک کے 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر جعلی آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

    بھارت کے اندر ہونے والی اس پاکستان مخالف موومنٹ کے متعلق کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے نام نہاد سیکورٹی الرٹ جاری کیاگیا ہے جس میں انہوں نے کل 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی بڑی شخصیات پر ممکنہ حملے کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نو صفحات پر مشتمل نام نہاد انٹیلی جنس رپورٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی دیگر اہم شخصیات کے لیے خطرہ ظاہر کیاگیا ہے،بھارت درحقیقت پاکستان، مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے لیے پلوامہ جیسا ڈرامہ رچا نے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

    بھارت کی خفیہ ایجنسیاںمسلمان تنظیموں کے علاوہ خالصتان نواز گروپوں پر دہشت گردی پھیلانے اور پنجاب اور دیگربھارتی ریاستوں میں ٹارگٹڈ حملوں کے لیے اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کا الزام لگا رہی ہیں۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیاں عوامی اجتماعات، اہم اداروں اور پرہجوم علاقوں کو ڈرون حملوں سے خود نشانہ بنا سکتی ہیں تاکہ بھارت اور پاکستان میں مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ نام نہاد سیکورٹی الرٹ کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے مودی حکومت نے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

    دلی پولیس کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ یوم جمہوری کی پریڈ کے انتظامات کے پیش نظر تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ماہرین نے یقین ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی حکومت متعدد مذموم مقاصد کیلئے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران کوئی ڈرامہ رچا سکتی ہے۔

  • ہیئر ڈریسرز دکانوں میں واردات کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    ہیئر ڈریسرز دکانوں میں واردات کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

    پولیس نے ہیئر ڈریسرز دکانوں میں واردات کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کو لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سے گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیئر ڈریسرز دکانوں میں واردات کرنیوالے ڈکیت گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے دونوں ملزمان کو گزشتہ روز چاکیواڑہ سے گرفتار کیا۔

    دونوں ملزم محمد کاشف اور محمد آصف نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے جبکہ پولیس نے گرفتار ملزمان کی وارداتوں کی متعدد فوٹیجز حاصل کرلیں۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انھوں نے گارڈن میں حجاموں کی 3 ،کھارادرمیں 2 دکانوں کو لوٹا جبکہ صدر میں بیٹریز اور ٹائر کی دکانوں کو بھی لوٹنے میں ملوث ہیں

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ہیر ڈریسرز کی دکانوں کو زیادہ پیسوں کی لالچ میں لوٹا کرتے تھے، مشتبہ افراد نے بتایا کہ ان کے لیے نہ صرف کیش کاؤنٹرز سے پیسے چھیننا آسان تھا بلکہ سیلون میں موجود گاہکوں کو ان کے سامان سے بھی محروم کر دیتے تھے۔

    خیال رہے کراچی میں ہیئر سیلون میں ڈکیتی کی وارداتیں پہلے بھی رپورٹ ہو چکی ہیں اور حال ہی میں ایسے ہی ایک واقعے میں کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں حجام کی دکان پر ڈکیتی کی مزاحمت پر ایک راہگیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔

  • سندھ ہائی کورٹ کا غیرقانونی پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا غیرقانونی پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ نے فاطمہ جناح کالونی اور جمشید کالونی میں غیرقانونی پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دے دیا اور ڈی جی ایس بی سی اے کو کارروائی کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں فاطمہ جناح کالونی اور جمشید کالونی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ عدالتی حکم پر پورشنز کو سیل کیا گیا، سیل ہونے کے باوجود تعمیرات ہو رہی ہیں۔

    وکیل درخواست کا کہنا تھا کہ بغیر عدالتی حکم ایس بی سی اے والے کچھ کرتے نہیں، پلاٹ نمبر 675 اور دیگر پر تعمیرات کو فوری روکا جائے اور غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کا حکم دیا جائے۔

    جس پر سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے کو غیر قانونی پورشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے سب رجسٹرار کو پورشن کی سب لیز کرنےاور پورشنز کو پانی، بجلی، گیس فراہم کرنے سے بھی روک دیا۔

    عدالت نے ایس بی سی اے کو 45 روز میں عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیا۔

  • وزیراعظم صاحب، ہم گھبرا لیں،لوگوں کی جانیں بچانیوالے طبی عملہ کی دہائی

    وزیراعظم صاحب، ہم گھبرا لیں،لوگوں کی جانیں بچانیوالے طبی عملہ کی دہائی

    وزیراعظم صاحب، ہم گھبرا لیں،لوگوں کی جانیں بچانیوالے طبی عملہ کی دہائی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا نے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی تباہی مچائی

    کرونا سے بچاؤ کے لئے پاکستان بھر میں طبی عملے نے صف اول میں رہ کر خدمات سرانجام دیں اور کرونا مریضوں کا نہ صرف علاج معالجہ کیا بلکہ شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کے لئے آگاہی بھی دی گئی، کرونا کی اس لہر میں طبی عملے کے سینکڑوں افراد کی پاکستان بھر میں موت بھی ہوئی ہے اسکے باوجود طبی عملہ کرونا سے نہیں گھبرایا اور علاج معالجہ کرتا رہا تا ہم اب حکومت نے ایسا کام کیا ہے کہ کرونا میں خدمات سرانجام دینے والے طبی عملے کو گھبراہٹ شروع ہو گئی ہے

    راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی جو مری روڈ راولپنڈی میں واقع ہے۔اس انسٹی ٹیوٹ کی میڈیکل ٹیم نے اپنے اہل وطن کو کورونا کی تباہ کاریوں سے بچانے کے للیے تمام ترکوششیں جاری رکھی ہیں حتی کہ اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں‌ کی ،باغی ٹی وی کو ملنےوالی مصدقہ اطلاعات اور دستاویزات میں یہ چیز سامنے آئی ہے کہ فرنٹ لائن پرلڑنے والے ان انسانی خدمت گاروں نے اس دوران جس لگن اور محنت سے کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، حکومت نے کرونا کے علاج کی سہولت کا اعلان کیا ، جس پرراولپنڈی کے اس انسٹی ٹیوٹ کی پوری ٹیم نے دن رات یہ فرض منصبی نبھایا اور مسلسل کئی ماہ سے خدمات انسانیت کا یہ سفر جاری ہے ۔تا ہم حکومت کی جانب سے پچھلے ماہ سے طبی عملے کو کسی قسم کا کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا

    باغی ٹی وی کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق طبی عملے کا کہنا ہے کہ پانچ ماہ ہو گئے ہمیں تنخواہیں نہیں ملیں ہمارا گھر کا بجٹ کیسے چلے؟ طبی عملے نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی تنخواہوں کی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”457993″ /]

    راولپنڈی کے اس انسٹی ٹیوٹ میں‌220 سے زیادہ نرسیں، 34 ڈاکٹرز، 20 پیرا میڈیکس کو پچھلے 05 ماہ کی تنخواہ نہیں ملی۔ حکومت کی جانب سے ایک بار لیٹرجاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ نومبر تک تنخواہیں دے دیں گے اور اب نومبر کے بعد دسمبر بھی گزر گیا ، جنوری بھی اختتام پذیر ہونے والا ہے، وعدے اور دعوے کے باوجود طبی عملے کو تنخواہیں نہیں دی گئیں جس پر طبی عملے نے آواز اٹھائی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب، اب ہمیں گھبرا لینا چاہئے،آپ بہتر جانتے ہیں کہ مہنگائی کے اس دور میں کس طرح گزارے ہوتے ہوں گے ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل ٹیم کے یہ لوگ قرض اٹھا اٹھا کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں‌، لیکن اب تو ہمیں کوئی قرض بھی نہیں دے رہا ،جباب کچھ کریں ہمیں‌ بےآسرا کرکے نہ ماریں‌ ، ہمارا صبر تو دیکھیں کہ پانچ ماہ ہوگئے ہیں‌ تنخواہیں بھی نہیں مل رہی لیکن نہ تو کبھی احتجاج کیا اور نہ کسی مریض کی خدمت میں کوئی کسراٹھا رکھی ہے، خدا را اپنے لوگوں کواپنے لوگوں‌ کے قہر سے بچائیے

  • ایف بی آر کا پی آئی اے کیخلاف بڑا ایکشن

    ایف بی آر کا پی آئی اے کیخلاف بڑا ایکشن

    ایف بی آر نے ٹیکس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے، اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مالی بحران کا شکار پی آئی اے کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگیا، ایف بی آر نے پی آئی اے پر ایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔

    ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاونٹس منجمد کئے گئے، پی آئی اے نے 2سال سے ٹکٹ پر وصولی پرایف ای ڈی جمع نہیں کرایا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے 2سال سے جمع فیڈریل ایکسائز کے 4.50 ارب روپےادا کرنا تھے۔

    ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاونٹس منجمد کرکے ریکوری کی گئی ، اکاؤنٹس منجمد کرکے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکورکرلئےگئے ہیں۔

    ایف بی آر نے بتایا کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک سے نکل گیا ہے تاہم سائبیرین ہوائیں ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔سندھ بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے ۔

  • آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، عمران اسماعیل

    آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، عمران اسماعیل

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح دیگر مالک سے کم ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں مہنگائی کی بہت شرح کم رہی ہے، کورونا وباء سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں مصنوعی مہنگائی ہوئی ہے، ہر کاروباری طبقے نے اپنے منافع میں اضافہ کیا12سو ٹن فی مل آٹا ریلیز کرتی ہے۔800آٹا ملز ہے سندھ میں11لاکھ ٹن گندم سندھ حکومت کے گوداموں میں رکھی ہوئی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ گندم کی فصل سندھ میں سب سے پہلے کٹتی ہے، آٹا مہنگا ہونے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، میں مطالبہ کرتا ہوں سندھ حکومت سے کہ100 ٹن کٹوتی کیوں کی گئی؟

    ان کا کہنا تھا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ جب مارچ میں گندم کے فصل کی کٹائی ہونی ہے تو 4 لاکھ ٹن گوداموں میں کیوں رکھی ہے؟ اگر گندم کی قلت ہے تو وفاقی حکومت کو آگاہ کریں، وہ گھنٹے میں گندم فراہم کرے گی۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیگر ملکوں کے مقابلے میں مہنگائی کم ہوئی ہے، پاکستان میں مصنوعی مہنگائی بھی کی گئی، سندھ حکومت نے1200 ٹن کی بجائے 1100 ٹن گندم ملوں کو دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہی آٹا پنجاب میں کم قیمت میں ملتا ہے اور وہی آٹا سندھ میں مہنگا ملتا ہے، ایک طرف سندھ حکومت مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے جارہی ہے اور دوسری طرف آٹا مہنگا کررہی ہے۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت جواب دے کہ 100 ٹن گندم کی کٹوتی کیوں کی؟ حکومت سندھ صوبے کے ساتھ یہ زیادتی تو نہ کرے ہمارے صوبے کے ساتھ بڑی زیادتی کی جارہی ہے۔

  • شاہ رخ ،بلال کے بعد ایک اور نوجوان ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا

    شاہ رخ ،بلال کے بعد ایک اور نوجوان ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا

    اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑگیا،زخمی نوجوان 22سالہ سیف الرحمان عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی جرائم کا جنگل بن چکا ہے، ایک مہینے میں ڈاکووں نے تین نوجوانوں کی جان لے لی مگر انتظامیہ پر کوئی اثر ہوا نہ ہی پولیس ایکشن لینے کے لئے تیار ہے۔

    شاہ رخ ، بلال کئے بعد سیف الرحمان ڈاکووں کی گولی کا نشانہ بن گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سولہ جنوری کی شب دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوا تھا لیکن آج زخمی22سالہ سیف الرحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    دکان میں ڈکیتی واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار2 ملزمان کودکان میں داخل ہوتے ہیں ۔

    فوٹیج کے مطابق مسلح ملزمان دکان میں 6افراد کو یرغمال بنانے کے بعد لوٹ مار کرتے ہیں لوٹ مار کے دوران مسلح ملزمان دکان میں موجود افراد کو پتھر بھی مارتے ہیں، اس دوران سیف الرحمن مزاحمت کرتا اور ملزم کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

    جس کے بعد مسلح ملزمان فائرنگ کر کے نوجوان سیف الرحمن کو زخمی کرکے فرار ہو جاتےہیں، مسلح ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے کیپ اور چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔