Baaghi TV

Author: +9251

  • تیز بارش آندھی کے باوجود کے الیکٹرک کی زبردست کارکردگی سامنے آگئی

    تیز بارش آندھی کے باوجود کے الیکٹرک کی زبردست کارکردگی سامنے آگئی

    کراچی : تیز بارش آندھی کے باوجود کےالیکٹرک کی زبردست کارکردگی سامنے آگئی ،جیسے ہی جمعہ کی صبح سے بندرگاہی شہر میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوئیں، کے الیکٹرک نے شہر کو بجلی کی فراہمی کو مستحکم رکھنے کو یقینی بنایا۔

    تاہم، جن علاقوں میں چوری اور کنڈا کے استعمال کے زیادہ واقعات ہوتے ہیں انہیں رہائشیوں کی حفاظت کے پیش نظر عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا اور کے ای کی زمینی ٹیموں سے کلیئرنس ملنے کے بعد بجلی کی سپلائی کو تیزی سے بحال کر دیا گیا تھا۔ تیز ہواؤں کے جاری اسپیل کے دوران، حفاظتی وجوہات کی بناء پر بند ہونے والے فیڈرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد KE کے 1900 سے زیادہ فیڈرز کے نیٹ ورک میں سے تقریباً 150 تھی جو پورے شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو بجلی فراہم کرتے ہیں۔

    K-Electric کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز عمران رانا نے تبصرہ کیا، "ہمارا سسٹم بنیادی طور پر تیز ہوا کے جھونکے کے طور پر برقرار رہا، جو 36-45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی، جس نے کراچی کو تباہ کیا۔ ہماری ٹیموں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ شہر کو محفوظ اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی فراہم کی جائے۔ جن علاقوں میں چوری اور کنڈوں کا رواج ہے، ان علاقوں میں حفاظتی خطرات کے پیش نظر محدود تعداد میں فیڈرز کو احتیاطی طور پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ تاہم، انہیں زمین پر موجود ٹیموں سے کلیئرنس ملنے کے بعد جلد ہی بحال کر دیا گیا۔

    تیز ہواؤں کے باعث کورنگی میں سٹریٹ لائٹ کا کھمبہ بھی گر گیا جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ کے الیکٹرک کے ترجمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے K-Electric کی ملکیت، نصب، آپریٹ یا دیکھ بھال نہیں کرتے۔

    کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں بھی گھر کے اندر کرنٹ لگنے کا واقعہ سامنے آیا۔ ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ احاطے کے اندر پانی کی موٹر کا استعمال کرتے ہوئے پیش آیا۔

    جاری موسم کی شدت سے آگاہ کرتے ہوئے، کے ای نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاط برتیں اور ٹوٹی ہوئی تاروں، ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبلز کے ساتھ ساتھ بجلی کے بنیادی ڈھانچے سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔ صارفین کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے احاطے کے اندر رہتے ہوئے برقی آلات خصوصاً پانی کی موٹریں استعمال کرتے وقت محتاط رہیں۔

  • بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس

    بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس

    گوادر: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ صوبے کے ایک آئینی سربراہ کی حیثیت سے ہم نے روز آول سے صوبہ بھر کے حالات واقعات پر کڑی نظر رکھی ہیں. انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو اجاگر کرنے، باڈر ٹریڈز کو فعال بنانے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ثمرات سے نئی نسل کو مستفید کرانے، مرکز اور صوبوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی شعوری کاوشیں کی جارہی ہیں تاکہ فوری نوعیت کے عوامی مسئلے بروقت حل ہو جائے. اس ضمن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت تمام وفاقی وزراء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں.

    گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی طور پر شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سے قبل بھی بلوچستان کے دورے کے موقع پر صوبہ بھر کے سیاسی اور قبائلی عمائدین سے ہماری درخواست پر ملاقات کی اور ان کی مشکلات و شکایات کو براہ راست سنا اور آج ایک دفعہ پھر گوادر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس منعقد کیا جو ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے.

    بلوچستان میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس سے نہ صرف پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد پار تجارت کو تقویت ملے گی بلکہ اس فالو اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی پر بھی تعمیری اثرات مرتب ہوں گے.

    گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم صوبہ میں عوامی مسائل اور معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں. ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہوجائے اور عوامی شکایات کا ازالہ جلد سے جلد ممکن ہو جائے. اس سلسلے میں صوبہ میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور شکایات کے ازالہ کے حوالے سے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس ہو رہے جن کے معنی خیز نتائج برآمد ہو رہے ہیں .

    گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھا کر ہم بآسانی عوامی مشکلات اور شکایات کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور یہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دیرینہ خواہش اور ویژن ہیں

  • جمہوریت کے نام پرلسانی حکومت نے عوام کے بنیادی حقوق پرڈاکہ ڈالا:احتجاج کریں گے:سید مصطفیٰ‌ کمال

    جمہوریت کے نام پرلسانی حکومت نے عوام کے بنیادی حقوق پرڈاکہ ڈالا:احتجاج کریں گے:سید مصطفیٰ‌ کمال

    کراچی :پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ اہلیان کراچی جمہوریت کے پردے میں بدترین لسانی حکومت کے خلاف 30 جنوری کو فوارہ چوک سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک مارچ کریں گے تاکہ ہم اپنے ساتھ اپنے سندھی بھائیوں کو بھی پیپلز پارٹی کے ظلم سے نجات دلاسکیں۔ بدکار و ظالم حکمران 30 جنوری کو جان جائیں گے کہ جب باکردار اور قابل قیادت سامنے کھڑی ہوجائے تو ظالم کا وقت ختم ہوجاتا ہے اور پیپلز پارٹی کے ظلم کا وقت اب ختم ہوتا ہے۔ بس اب اس شہر کا ہر آدمی باہر نکلے چاہے وہ پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، سرائیکی، مہاجر ہوں سب کو نکلنا ہوگا،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاوس میں مرکزی شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے عددی اکثریت کی بنیاد پر نئے بلدیاتی ترمیمی قانون کے زریعے اپنا الیکشن کمیشن بنا رکھا ہے جو کہ آرٹیکل 140(2)A کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس سے قبل 2013 کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے لفظ پاکستان ہٹا دیا تھا اور آج پیپلز پارٹی نے 2021 کے ترمیمی ایکٹ سے پورا الیکشن کمیشن کا لفظ ہی نکال دیا ہے جبکہ نئے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی قانون کو پیپلز پارٹی اسمبلی میں پیش کیے بغیر محض ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے لوکل گورنمنٹ قانون میں مزید تبدیلی کرسکے گی جو اس آئین پاکستان کیساتھ بھونڈا مذاق ہے جو خود پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے دیا تھا۔

    سید مصطفیٰ‌ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبائی وزارتوں کے ساتھ ساتھ اب شہری حکومت کے اوپر بھی قبضہ کر رہی ہے۔2001 میں بلدیاتی حکومت کے اختیار میں 47 محکمے تھے لیکن اب صرف 21 رہ گئے ہیں۔ ایک ایک کرکے سارے محکمے سندھ حکومت قبضہ کر چکی اور ان تمام محکموں کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے۔ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں جو کئی ممالک کی کل آبادی سے زیادہ ہیں، پیپلز پارٹی نے صرف تعلیم کی مد میں 2300 ارب روپے خرچ کیے، آج سندھ میں ہزاروں گھوسٹ اسکولز اور لاکھوں گھوسٹ ٹیچرز ہیں جسے تمام بین الاقوامی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا۔

    نئے تعلیمی ادارے کھلنے کے بجائے سرکاری اسکولوں کو بند کیا جارہا، سندھ میں سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو فلاحی اداروں کو ٹھیکے پر دیا جارہا ہے۔ سندھ میں ایک نئی لائن پینے کے پانی کی نہیں ڈالی گئی، کراچی کے شہری سے لیکر تھر پارکر کے دیہی علاقوں تک لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے، پاک سر زمین پارٹی پاکستان کو بچانے کی خاطر جہاد کررہی ہے اور اپنے خون کا آخری قطرہ تک گرائے گی۔

  • بلوچستان کی خوشحالی اوراسے امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں :گورنربلوچستان سید ظہورآغآ

    بلوچستان کی خوشحالی اوراسے امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں :گورنربلوچستان سید ظہورآغآ

    گوادر:بلوچستان کی خوشحالی اوراسے امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں : گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ صوبے کے ایک آئینی سربراہ کی حیثیت سے ہم نے روز آول سے صوبہ بھر کے حالات واقعات پر کڑی نظر رکھی ہیں. انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو اجاگر کرنے، باڈر ٹریڈز کو فعال بنانے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ثمرات سے نئی نسل کو مستفید کرانے، مرکز اور صوبوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی شعوری کاوشیں کی جارہی ہیں تاکہ فوری نوعیت کے عوامی مسئلے بروقت حل ہو جائے. اس ضمن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت تمام وفاقی وزراء کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں.

    گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی طور پر شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سے قبل بھی بلوچستان کے دورے کے موقع پر صوبہ بھر کے سیاسی اور قبائلی عمائدین سے ہماری درخواست پر ملاقات کی اور ان کی مشکلات و شکایات کو براہ راست سنا اور آج ایک دفعہ پھر گوادر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس منعقد کیا جو ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے.

    گورنر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بارڈر اینڈ ٹریڈ مینجمنٹ کے حوالے سے فالو اپ اجلاس سے نہ صرف پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحد پار تجارت کو تقویت ملے گی بلکہ اس فالو اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں کے پاکستان بالخصوص بلوچستان کی پائیدار معاشی ترقی اور خوشحالی پر بھی تعمیری اثرات مرتب ہوں گے.

    گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم صوبہ میں عوامی مسائل اور معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کیلئے بھی ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں. ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہوجائے اور عوامی شکایات کا ازالہ جلد سے جلد ممکن ہو جائے. اس سلسلے میں صوبہ میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور شکایات کے ازالہ کے حوالے سے باقاعدگی سے جائزہ اجلاس ہو رہے جن کے معنی خیز نتائج برآمد ہو رہے ہیں .

    گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھا کر ہم بآسانی عوامی مشکلات اور شکایات کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور یہی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دیرینہ خواہش اور ویژن ہیں.#*

  • شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، دیواریں گرنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے

    شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، دیواریں گرنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے

    کراچی : شہر قائد میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، چھتیں اڑ گئیں جبکہ دیواریں گرنے کے واقعات میں کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیز ہوائوں کے سبب دیواریں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد موٹر سائیکل سوار توازن قائم نہ رکھتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کنیز فاطمہ سوسائٹی، گلشن معمار، شیر شاہ، اور نارتھ کراچی میں دیواریں گرنے سے 4 افرادجاں بحق ہوئے۔
    لانڈھی مانسہرہ کالونی گلی نمبر10 کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت خوانین ولد غلام جان کے نام سے ہوئی۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق سرجانی گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب گھر کی دیوار گر نے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، بچے کی باڈی چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کی گئی۔

    مواچھ گوٹھ بلدیہ میں چھت کا حصہ گرنے سے خاتون اور مرد زخمی ہوئے۔ تیز ہوا سے ناردرن بائی پاس نزد پاور ہاس گلبائی کانٹا موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت صادق اور اجمل کے نام سے ہوئی۔گلشن معمار میں تیز ہوائوں کے باعث گھر کی دیوار گرگئی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    اسی طرح بلدیہ ٹائون اسپارکو روڈ پر گھر کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس کے سبب گھر میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔نارتھ کراچی میں زیر تعمیر دیوار گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے کے ٹینٹ ، قناتیں، بینرز، لائٹس بھی گرگئیں۔ کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث تقسیم اسناد کیلئے لگائے گئے ٹینٹ اکھڑ گئے،موسم کی خرابی کے باعث جامعہ کراچی کا سالانہ تقسیم اسناد ملتوی کردیا گیا۔

  • شانگلہ میں لینڈسلائیڈنگ 9افراد دب گئے: دو بچے جاں بحق:سخت موسمی حالات

    شانگلہ میں لینڈسلائیڈنگ 9افراد دب گئے: دو بچے جاں بحق:سخت موسمی حالات

    پشاور: شانگلہ میں لینڈسلائیڈ سے دو بچے جاں بحق:سخت موسمی حالات ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ایک گھر لینڈ سلائیڈ کی زد میں جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوئے جبکہ خاندان کے 9 افراد دب گئے۔

    انتظامیہ کے مطابق جاں بحق دو بچوں سمیت 6 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر 3 افراد کا سراغ لگانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر ضیاالرحمٰن کا کہنا تھا کہ شدید لینڈ سلائیڈنگ سے شانگلہ کے علاقے کوز الپوری کے رہائشی خورشید خان کا گھر زد میں آیا اور گھر مکمل طور پر زیر زمین آگیا اور تمام مکین بھی دب گئے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار ملبے میں دبے میں دیگر افراد کو نکالنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کے مطابق دو بچوں اور 4 خواتین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹڑز ہسپتال الپوری لایا گیا تھا جہاں دو بچے جاں بحق ہوگئے تاہم خواتین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق دونوں بچوں کی عمریں بالترتیب تین سال اور دو ماہ تھیں۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان رسول خان نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈ کے ملبے میں 9 افراد دب گئے تھے اور 6 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بشام-سوات روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک ہوگیا ہے اور دونوں اطراف گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں خیبر پختونخوا میں مسلسل 6 روز سے جاری بارش اور برفباری سے مختلف واقعات میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے تھے۔متعلقہ حکام کے مطابق ضلع دیر بالا میں 2 علیحدہ واقعات میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

    ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی میں بارشوں کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک 8 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے خاندان کے 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ضلع خیبر میں بارش سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • اللّٰہ ان کو بھی رزق دینا بند نہیں کرتا جو غافل ہیں : عابدہ پروین

    اللّٰہ ان کو بھی رزق دینا بند نہیں کرتا جو غافل ہیں : عابدہ پروین

    کراچی : صوفی گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین نے مداحوں کو انسانیت کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ خدا تو ان کو بھی کھلا نا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے۔ایک انٹرویو میں عابدہ پروین نے کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز ہونے والے اپنے کلام ’تو جھوم‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’زلفی صاحب نے اس میں اپنا دل و جان لگایا ہے، زلفی نے اس کے راگ کو پاکیزگی اور گرمجوشی کے ساتھ پیش کیا ہے‘۔
    اٴْنہوں نے گلوکارہ نصیبو لال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’اٴْن کے ساتھ نصیبو لال کو بھی اس پرفارمنس کا حصّہ بنانا بھی ایک اچھا خیال تھاکیونکہ نصیبو لال بھی اٴْن کی طرح پرانی ہے اور بہت اچھا گاتی ہیں‘۔اٴْنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’سب سے پہلے آپ کو اپنے آپ کو پہچاننا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر آپ کو کوئی بھی کسی طرح کا موقع فراہم نہیں کر سکتا ۔

    انہوں نے کہا کہ ’کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں حیات اور سٹرنگز دونوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد، وہ سمجھ گئی ہیں کہ بنانے والے ان کی موسیقی کو بہتر جانتے ہیں‘۔عابدہ پروین نے کہا کہ’ہر میوزک ڈائریکٹر اپنے وڑن کے ساتھ آتا ہے، ان کے دل میں ایک دھن ہوئیجسے وہ زندہ کرنا چاہتے ہیں اور جب وہ بہت سارے لوگوں کو ایسا کرنے کے لیے اکٹھا کرتے ہیں، تو یہ بہت سے لوگوں تک پہنچ جاتا ہے‘۔
    اٴْنہوں نے زلفی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’ زلفی کا انداز اور آواز منفرد ہے، یہ آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’اسٹوڈیو، محفل اور درگاہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں کوئی خاص فرق نہیں ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’ بزرگانِ دین کا کلام جہاں بھی پڑھا جاتا ہے وہ جگہ درگاہ بن جاتی ہے‘۔انہوں نے کہاکہ ’اللہ ہر دل میں موجود ہے، ہم اس سے بات کرنے کے لیے جگہیں بدلنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔
    اٴْنہوں نے کہا کہ’وہ پیسے کے لیے گائیکی نہیں کرتی، اٴْن کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ہونے کا مقصد خدا کے پیغام کو پھیلانا ہے‘۔ اٴْنہوں نے کہا کہ ’ایک آدمی وہ ہے جو خدا سے محبت کرتا ہے، انسانیت کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا پیغام آگے پہنچاتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم سب خلیفہ(میسنجر) ہیں، جب انسان خلیفہ یا نائب بن جاتا ہے تو مرد اور عورت کا تصور غیر اہم ہو جاتا ہے۔ جنس پر جھگڑا کیوں ‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’یہ بھی خدا کا طریقہ ہے وہ ان لوگوں کو بھی کھانا کھلانا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے، وہ غیر جانبداری کو برقرار رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ نے خود انسانیت کی مثال قائم کی ہے‘۔

  • دلیر مہندی بھی نصیبو لال کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    دلیر مہندی بھی نصیبو لال کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    کراچی : پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے’ تو جھوم‘ کے بعد بھارتی گلوکار دلیر مہندی بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا پر دلیر مہندی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نصیبو لال کی سریلی آواز کی تعریف کرتے سنا جاسکتا ہے۔

    دلیر مہندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’نصیبو لال جی نے اپنی گائیکی سے دٴْنیا بھر میں اپنا نام بنایا اور جو بھی گایا بہت سریلا گایا۔

    ‘بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’گائیکی میں سریلا پن اور اچھی آواز کیلئے بہت محنت کرتی پڑتی ہے اور نصیبو لال جی کے کام میں اٴْن کی محنت نظر آتی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’نصیبو لال جی نے بھارت سمیت دٴْنیا بھر میں میوزک کے مداحوں میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی‘۔

  • پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ ہمسایہ ممالک اور دیگر علاقائی و عالمی پارٹنرز کیساتھ مشاورت سے حل کیا جائیگا۔سی پیک میں سماجی و اقتصادی منصوبوں پر بھر پور توجہ دیا جا رہا ہے۔پاکستان ،حق خودارادیت کے حصول تک مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھائیوں کی سفارتی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ ابو ظہبی میں حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملے میں جاں بحق پاکستانی کی میت کو گزشتہ روز پاکستان منتقل کر دیا گیا باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پر او پی ایف حکام نے میت وصول کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے جاں بحق ہاکستانی کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

    حوثی باغیوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی کیلئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کریگا۔سی پیک کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ نومبر 2018 میں وزیر اعظم کے پہلے دورہ چین سے سی پیک میں سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے،جس سے دونوں ملکوں کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ27 منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔سی پیک منصوبوں میں ٹیکنالوجی،زراعت،سائنس اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ بڑے انفرا سٹرکچر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جبکہ جی سی سی نے نئے میگا انفراسٹرکچر منصوبوںکی بھی توثیق کی ہے،ان میں آزاد پتن اور کوہالہ ہائیڈرو پاور کے منصوبے شامل ہیں۔ان منصوبوں سے پاکستان کی فوڈ سیکورٹی اور توانائی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    ترجمان نے 21جنوری 1990گائوکدل سری نگر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر کہا کہ آج سے تین دہائی قبل بھارتی قابض فورسز نے بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کرنے والے پر امن احتجاج کرنے والے 52 بے گناہ کشمیریوں کو گائو کدل سری نگر میں وحشیانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔پاکستان بھارت کے اس وحشیانہ عمل کیخلاف کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی اور واقعہ کےذمہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔یہ بات انتہائی قابل مذمت ہے کہ تین دہائیاں گزرنے کے باوجود ذمہ داروں کا احتساب نہیں ہو سکا۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔تاہم یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بتدریج توجہ دے رہی ہے۔ترجمان نے عالمی برادری،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیلئے بھارت کا احتساب کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم اور دہشت کشمیری عوام کے حوصلوں کو کبھی بھی دبا نہیں سکتا۔پاکستان مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھائیوں کو حق خودارادیت کے حصول تک تمام سفارتی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور دوستانہ تعلقات کا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے پرعزم ہے،تاہم یہ ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ مذاکرات کیلئےسازگار ماحول پیدا کرے۔پاک بھارت تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد سے تعلقات مزید بگڑ گئے،انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ وادی کی آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسلسل عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرا رہاہے، جس کے نتیجے میں عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم کا نوٹس لیا۔تاہم ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر کے معصوم لوگوں کے خلاف مظالم کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستانی طلباءکی چین واپسی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یہ معاملہ وزیر خارجہ ،سیکرٹری خارجہ نے اپنے چینی ہم منصبوں کیساتھ اٹھایا ہے جبکہ پاکستانی حکام بھی اس معاملے کو متعلقہ چینی حلقوں کے ساتھ اٹھا رہے ہیں تاکہ پاکستانی طلباء اپنی تعلیم کے حصول کے لیے واپس چین جا سکیں۔

  • سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

    سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

    کراچی : سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

    سری لنکن ماڈل و اداکارہ یہالی تاشیہ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں پاکستان میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔یہالی تاشیہ نے ویب شو میں پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    اٴْنہوں نے پاکستانی اداکارہ رمشا خان سے سیٹ پر اپنی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’جب وہ رمشا سے ملیں تو اٴْنہوں نے رمشا سے کہا کہ آپ بالکل انوشکا شرما جیسی لگتی ہیں۔

    ‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’رمشا نے اٴْن کی بات سن کر بہت معمولی سا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب یہی کہتے ہیں‘۔یہالی تاشیہ نے رمشا خان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’اٴْنہیں رمشا کی نرم و ملائم اور تر و تازہ جلد بہت پسند آئی۔‘اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ رمشا سے سیٹ پر اکثر پوچھتی تھیں کہ وہ اپنی جِلد کے ساتھ کیا کرتی ہیں‘۔یہالی تاشیہ نے کہا کہ ’رمشا خان نے اٴْنہیں جِلد کو اچھا رکھنے کیلئے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا۔‘