Baaghi TV

Author: +9251

  • لندن سازش پکڑی گئی:ایک اورآڈیو لیک:نوازشریف اینڈ کمپنی میرے ساتھ بھی ہاتھ کرگئی:چارلس گوتھرائی

    لندن سازش پکڑی گئی:ایک اورآڈیو لیک:نوازشریف اینڈ کمپنی میرے ساتھ بھی ہاتھ کرگئی:چارلس گوتھرائی

    لندن: رانا شمیم حلف نامہ:ایک اورآڈیو لیک:لندن نوٹری کی 5 آڈیوز کی فرانزک رپورٹ درست قرار ،اطلاعات کے مطابق جسٹس (ر) رانا شمیم کے ’’مشکوک‘‘ اور مبینہ طور پر لیک ہونے والے حلف نامے سے متعلق نوٹری پبلک لندن کے انکشافات رپورٹ کیے گئے تھے تاہم ان انکشافات نے حلف نامے کی ساکھ پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔

    جسٹس (ر) رانا شمیم کے ’’مشکوک‘‘ اور مبینہ طور پر لیک ہونے والے حلف نامے نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف ملی بھگت میں ملوث کر دیا تھا، اب پیش کیے گئے شواہد کا تفصیلی فرانزک تجزیہ جاری کیا جا رہا ہے

    اس آڈیو کا کا ایک حصہ کنول شوذب ایم این اے کے ٹویٹر پیج پر موجود ہے جس میں لندن سازش کی گندی بوبڑی آسانی سے محسوس کی جاسکتی ہے

     

     

    آڈیو کے 5 اقتباسات منظر عام پر آچکے ہیں،سب سے پہلے 3 الگ الگ آڈیوز میں نوٹری چارلس گوتھرائی نے تصدیق کی ہے کہ رانا شمیم ماربل آرچ آفس میں موجود تھے،پہلا آڈیو: جج نواز شریف کے دفتر میں موجود تھے۔

    دوسرا آڈیو: کون سا دفتر تھا، جیسے یہان لندن میں،گوتھرائی نے جواب دیا’’ماربل آرچ‘‘،تیسری آڈیو میں گوتھرائی سے مزید پوچھا گیا :کیا وہ نواز شریف کے دفتر میں تھے؟ جب وہ وہاں دوستانہ ماحول میں تھے؟ گوتھرائی کا جواب تھا’جی بہت‘۔چوتھی آڈیو:’یہ ان کے دوست ہیں،آپ کو میری بات سمجھ آئی، جب نواز شریف وزیراعظم تھے،میں آپ کو پاکستان میں ہیڈ جج بنا دوں گا اس قسم کی بات تھی اور اگر آپ ہیڈ جج رہے ہوں اور 10 سے 15 سال حکمرانی کی ہو ،وہ ایسے دوست تھے‘‘۔

    پانچویں آڈیو میں گوتھرائی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دستاویزات کا پوری طرح مطالعہ نہیں کیا تھا لیکن وہ جانتے تھے کہ ان میں نواز شریف کے بارے میں کوئی بہت بڑی بات ہے تاہم انہوں نے ان دستاویزات کو سرسری دیکھنے کے بعد ان کی تصدیق کر دی تھی کیوں کہ اس وقت میں بہت مصروف تھا،ان دستاویزات کو مناسب انداز میں دیکھ نہیں سکا،اس بیان حلفی کی تمام کاپیاں میرے فون میں موجود ہیں۔

    ان پانچوں اڈیوز کے تجزیے کے بعد فرانزک ماہرین نے تصدیق کی ہے تمام آڈیوز حقیقی ہیں،اس بات کا تعین کرنے کے لیے عدالتی طور پر جانچ پڑتال کی گئی کہ آیا یہ آڈیوز حقیقی، غیر ملاوٹ شدہ اور غیر ترمیم شدہ ہیں،اس حوالے سے ایک فرانزک ماہر جوزف ناغدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو ریکارڈنگ حقیقی، ملاوٹ سے پاک اور غیر ترمیم شدہ ہے، آڈیوز میں کسی چھیڑ چھاڑ یا ترمیم کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

  • ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے:شیخ رشید

    ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے:شیخ رشید

    اسلام آباد: ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے:پانچ شہروں سے متعلق سیکیورٹی ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، لاہور دھماکے میں کون ملوث ہے تحقیقات جاری ہیں۔

    کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر ختم ہوچکا ہے، پانچ شہروں سے متعلق ریڈالرٹ جاری کیا ہوا ہے۔واضح رہے لاہور کے علاقے انارکلی پان منڈی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت 31 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی ہے اور دوسرا جاں بحق ہونے والا ایک 9 سالہ بچہ ہے، زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب دھماکے سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، نیوانار کلی پان منڈی میں دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنرعمر چھٹہ نے کہا کہ نیوانار کلی پان منڈی دھماکے میں جاں بحق افراد میں بچہ بھی شامل ہے، دھماکے میں کون ملوث ہے جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔

  • مولانا فضل الرحمن دن کوخواب دیکھنے لگے

    مولانا فضل الرحمن دن کوخواب دیکھنے لگے

    اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن دن کوخواب دیکھنے لگے،اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وقت سے پہلے سیاسی خواب دیکھنے لگے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مولانا حسب عادت بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے جوڑتوڑ کرنے پرلگ گئے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی ہے اور مولانا کو بلوچستان میں حکومت حاصل کرنے کے گُر بھی بتائے ہیں

    ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضی شریک ہوئے ، اس ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ایم این اے مولانا کمال الدین بھی شریک ہوئے

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیا، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ نواب اسلم رئیسانی آئندہ چند روز میں بلوچستان میں بڑا جلسہ کرکے جےیوآئی میں شامل ہوں گے

    اس حوالےسے مزید معلوم ہوا ہے کہ اسلم رئیسانی نے کو یقین دہانی کروائی کہ بلوچستان میں آئندہ جےیوآئی حکومت بنائے گی، اسلم رئیسانی نے اس وقت مولانا کو اپنی شمولیت کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ جےیوآئی بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے،

    اسلم ریئسانی سے ملاقات کےدوران مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لوگ نا اہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں،نواب صاحب آپکی شمولیت سے جےیوآئی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی،

  • ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل:وزیراعظم کی زیرصدارت اہم فیصلے

    ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل:وزیراعظم کی زیرصدارت اہم فیصلے

    اسلام آباد:ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل:وزیراعظم کی زیرصدارت اہم فیصلے،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کہ زیرِ صدارت ملک میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مربوط لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں‌ بڑے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس کو صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے پائیدار و دیر پا نظام، نہری پانی کو زرعی زمینوں تک بغیر ضیاع پہنچانے کیلئے حکمتِ عملی، پانی چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر نظام اور آبپاشی کے نظام کو وسیع کرکے غیر آباد زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے کیلئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی.

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت دریائی پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبوں پر سنجیدگی سے عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے اور اس دہائی کو ڈیکیڈ آف ڈیمز کا نام دیا گیا ہے. اسکے علاوہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پانی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے. مزید برآں اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے غذائی تحفظ کو ترجیح دینے کے ویژن کے تحت حکومت ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان پر بھی عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے.

    وزیرِ اعظم نے تمام جاری منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پانی کے ذخائر کے منصوبوں کی بروقت تعمیر اور زرعی زمین کو آبپاشی سے قابلِ کاشت بنانے کو ملکی غذائی تحفظ کیلئے انتہائی اہم قرار دیا.

    اجلاس میں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، نائب چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور متعلقہ اعلی افسران کی شرکت. وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور اعلی صوبائی افسران کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت.

  • سید طارق محمود الحسن وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات

    سید طارق محمود الحسن وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات

    اسلام آباد:سید طارق محمود الحسن وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات ،اطلاعات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کے عزم کے ساتھ وزیراعظم کی ہدایت پر ماہر قانون سید طارق محمود الحسن کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات کر دیا گیا۔

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے سید طارق محمود الحسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

     

    سید طارق محمود الحسن نے اس سے پہلے 90 روز میں پنجاب اوورسیز کمیشن میں انقلابی اقدامات کیے۔عہدہ ملنے پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور انکا ریلیف اولین ترجیح ہے۔

    خیال رہے کہ سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلیشنز پر 2کتابوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے نارتھمپٹن یونیورسٹی برطانیہ سے بزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم کیا۔

    سید طارق محمود الحسن عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں۔

  • لاہور: انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ درج:مگرکس کے خلاف؟

    لاہور: انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ درج:مگرکس کے خلاف؟

    لاہور: انارکلی بازار دھماکے کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے معروف لوہاری گیٹ کے علاقے میں دکانوں کے قریب زور دار بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انار کلی بازار دھماکے کامقدمہ تھانا سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او تھانا سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ، 302، 324 ، دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔

     

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں 3 نامعلوم دہشت گردوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

     

     

     

     

    ادھر دوسری طرف لاہور انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کے متعلق آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق لاہور دھماکا پلانٹڈ ڈیوائس سے کیا گیا۔

    ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے میں ایک عمارت اور 8 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 29 افراد زخمی اور 2 جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں رمضان اورابصار شامل ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا ایک بج کر 40منٹ پر ہوا، 1بجکر 44منٹ پر نامعلوم شخص کی کال آئی، کال میں بتایا گیا نیو انار کلی میں دھماکا ہوا۔

    وزیراعلیٰ کو پیش رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سمیت انتظامیہ فوری پہنچی، پولیس، فارنزک ایجنسیاں اور دیگر تحققیاتی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارودی مواد کی تنصیب سے متعلق سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جارہی ہے، بعض مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • عمران خان وزیراعظم سے سفارتکاربن گئے:بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو

    عمران خان وزیراعظم سے سفارتکاربن گئے:بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو

    اسلام آباد:کوئی کرکے بہانہ سانہوں مل ماہی وے:وزیراعظم اوربل گیٹس کے درمیان گفتگوعمران خان وزیراعظم سے سفارتکاربن گئے:بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو،بل گیٹس عمران خان سے متاثر، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کابل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نےمشترکہ مقاصد پرملکر کام جاری رکھنےپراتفاق کیا۔

    ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے دنیا بھر میں غربت، بیماری، عدم مساوات کے خلاف جنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی اور خاص طور پر پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا۔

    بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سراہا اور وباء کے خاتمے کے لیے عزم کو تقویت دی جبکہ پاکستان کی کامیاب کورونا ویکسینیشن مہم کا اعتراف کرنے کے ساتھ مسلسل حمایت کا یقین بھی دلایا۔

    بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور عالمی منظرنامے میں سفارتکاری کی تعریف کی اور پاکستان میں سسٹم کی بہتری کے لیے کوششوں کو سراہا

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے، کووڈ 19 وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان نے 2021ء میں پولیو کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مسلسل مثبت پیش رفت دیکھی۔

    انہوں نے کہا کہ پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا، کورونا ویکسین کی منصفانہ، بروقت اور پیمانے پر فراہمی کی ضرورت ہے۔ کم آمدنی والے ممالک کو اس کے سماجی، اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

  • روس بہت شارٹ نوٹس پر یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔امریکہ

    روس بہت شارٹ نوٹس پر یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔امریکہ

    کیف: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس بہت شارٹ نوٹس پر یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بلنکن کا کہنا تھا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے ماسکو چاہتا کیا ہے۔ تاہم جب تک ہو سکا، سفارتکاری کا عمل جاری رکھیں گے۔ ایک روزہ دورے پر کیف پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اہل یوکرین مشکل دنوں کیلئے خود کو تیار کر لیں، روسی حملے کو روکنے کیلئے وہ سفارتی کوششیں کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے حملے کی صورت میں روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں یوکرین کے بحران پر ماسکو کی تجاویز کا باضابطہ جواب نہیں دیں گے، جوابی تحریر دینے کی بجائے ان چیلنجز پر تشویش کا اظہار کریں گے جو کہ روس کی وجہ سے یورپی علاقے کی سکیورٹی کو درپیش ہیں۔

  • عوام کیلیے خوشخبری:مہنگائی واپس جانے لگی:وہ چیز سستی ہوگئی جوکبھی سستی نہیں ہوئی

    عوام کیلیے خوشخبری:مہنگائی واپس جانے لگی:وہ چیز سستی ہوگئی جوکبھی سستی نہیں ہوئی

    اسلام آباد :عوام کیلیے خوشخبری:مہنگائی واپس جانے لگی:وہ چیز سستی ہوگئی جوکبھی سستی نہیں ہوئی ،اطلاعات کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ چیز جو سستی نہیں ہوتی اس بار سستی کر دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مہنگائی سے پریشان حال عوام کو بڑا ریلیف مل گیا۔ بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ،نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    بجلی مالی سال 2021کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق یکم فروری 2022 سے ہوگا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کمی کا صارفین کو22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی صارفین کوقیمت میں کمی کا ریلیف 3 ماہ کےلئے ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بھی بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی، کےالیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری2022 کے بلوں میں ملے گا۔

    ادھر کل کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آئی تھی اور نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 76 پیسے فی یونٹ سستی کردی ، نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی نومبر 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف فروری 2022 کےبلوں میں ملے گا۔

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

    اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے

    ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے

    لاہور:ضلع مری کےلیے ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش:زبردست فیصلے ،اطلاعات کے مطابق سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی کی تحصیل مری میں ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش کر دی۔

    پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی تحقیقات کی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری کردی ۔ رپورٹ ستائیس صفحات پر مشتمل ہے ۔ رپورٹ کے پہلے تحقیقاتی کمیٹی کی تحقیقات کے طریقہ کار، دوسرے حصے میں سانحہ کی ذمہ داری جبکہ تیسرے حصے میں آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کیلئے تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

    سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں ڈپٹی کمشنر اور آرمی آفیسر پر مشتمل مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کی سفارش کر دی ہے ۔ کمیٹی نے گائیڈ مری کانام سے سیاحوں کے لئے ایپ کی بھی سفارش کر دی ہے ۔کمیٹی نے مری میں برف ہٹانے کے لئے جدید مشینری کی خریداری کی سفارش کر دی۔

    وزیر اعلی نے متعلقہ محکموں کو مشینری کی خریداری کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے مری میں ٹریفک کی انٹری اور اخراج کے لئے آٹو میٹڈ سسٹم لگانے کی سفارش کر دی ۔کمیٹی نے مری میں وارننگ سسٹم کے لئے اقدامات کی بھی سفارش کر دی ۔سیاحوں کو خطرناک موسم اور ٹریفک کے بہاؤ سے آگاہ رکھا جائے۔

    کمیٹی کی سفارش ہے کہ مری میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا جائے ۔ مری رپورٹ کیلئے گیارہ مقامی افراد کے انٹرویوز کیے گئے ۔ رپورٹ میں تین سیاحوں کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں ۔پولیس اور انتظامیہ کے چودہ افسران اور اہلکاروں کے بیانات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے دس جنوری کو تحقیقات شروع کی، گیارہ جنوری کو کمیٹی نے محمکہ موسمیات کی وارننگ اور ٹریفک پلان کا جائزہ لیا۔ مری میں 4 جنوری کو 22 ہزار گاڑی داخل اور 15 ہزار واپس گئی، 4 دنوں میں 10 ہزار گاڑی اندر پھنسیں۔ گلیات کا راستہ بند کرنے میں پانچ گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔

    ناقص پلاننگ اور دیر سے فیصلے بھی سانحہ مری کی اہم وجہ بنے۔ برف اور گرے درخت ہٹانے کے لیے مشینری کا موقع پر نہ ہو نا بھی سانحہ کئ وجہ بنی۔ مری بھیجا ٹریفک سٹاف بھی برف باری سے آگاہ نہ تھا نہ ضروری چیزیں انکے پاس تھی ۔ ٹریفک پولیس بھی برف سے بچنے کے لئے محفوظ جگہ تلاش کرنے میں مصروف رہی۔