Baaghi TV

Author: +9251

  • وفاقی سرکاری اسکولز میں بستے ختم:صوبوں میں بھی پالیسی سراہی جانے لگی

    وفاقی سرکاری اسکولز میں بستے ختم:صوبوں میں بھی پالیسی سراہی جانے لگی

    اسلام آباد:وفاقی سرکاری اسکولز میں بستے ختم:صوبوں میں بھی پالیسی سراہی جانے لگی،اطلاعات کے مطابق وزارت تعلیم نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے وفاقی سرکاری اسکولز میں بستے ختم کردیے گئے۔

    پارلیمانی سکریٹری وجیہہ قمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار اہم ہے، معیاری تعلیم کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جسکے لیے کام جاری ہے، بکس فری بیگز پروگرام صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہے گا۔

    ایڈیشنل سیکریٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے کہا کہ اساتذہ کو بچوں کیساتھ محنت کرنا ہوگی، بیگ کا وزن کم کرنے کے علاوہ پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کی اخلاقیات پر زور دینے کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی ٹریننگ پروگرام لایا جائیگا جسکے تحت اساتذہ کو ٹریننگ دی جائیگی۔

    اکرام علی ملک ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے کہا کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی مسائل کو ختم کرنے کے پیش نظر بکس فری بیگز پروگرام متعارف کروایا گیا ہے، کتابوں کا ایک سیٹ گھر اور ایک اسکول رکھا جائیگا، نئی تعلیمی سال میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں یہ سسٹم لائیں گے۔

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کے اس منصوبے کو پورے ملک میں‌ بڑی پزیرائی ہورہی ہے،بچوں کے والدین کا بھی کہنا ہےکہ اس طرز عمل سے بچوں کی تعلیم بہت بہترہوجائے گی اور بچے پر بوجھ کم ہوگا

    سوشل میڈیا پر عوام الناس نے حکومت کی اس پالیسی کو پسند کیا ہے اوراپیل کی ہےکہ یہ اندازصوبوں میں بھی نافذ کیا جائے تاکہ بچوں کے لیے تعلیم کا حصول آسان سے آسان ترہوجائے

  • زلزلوں پرزلزلے:سوات میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی:عوام خوف زدہ

    زلزلوں پرزلزلے:سوات میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی:عوام خوف زدہ

    سوات:زلزلوں پرزلزلے:سوات میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی:عوام خوف زدہ ،اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گردونواح میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، مسلسل زلزلوں کے باعث مقامی افراد سخت خوف کا شکار ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    زلزلے کے باعث مقامی افراد کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے سخت سردی میں اپنے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے، مسلسل دوسرے روز آنے والے زلزلے پر عوام میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

    گذشتہ روز بھی انہیں علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ زلزلے کی شدت اور مقام بھی یکساں تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں کراچی میں بھی زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی، ماہرین ارضیات نے اس خطرناک قرار دیا تھا۔

    ادھرڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے بتایا تھا کہ کراچی میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں آتا جتنا آیا ہے، زلزلے کی گہرائی 15 سے 20 کلو میٹر تھی، زلزلے کی 15 کلو میٹر گہرائی کم سمجھی جاتی ہے۔

  • کہیں دلت اورکہیں بے بس مسلمان:بھارتی مظالم کا شکار،ہرطرف خوف کی فضا

    کہیں دلت اورکہیں بے بس مسلمان:بھارتی مظالم کا شکار،ہرطرف خوف کی فضا

    نئی دہلی :بھارت:کہیں دلت اورکہیں بے بس مسلمان:بھارتی مظالم کا شکار،ہرطرف خوف کی فضا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے گائوں اراسیناکیرے میں اونچی ذات کے ہندوئوں نے حملہ کر کے پانچ دلت نوجوانوں کو زخمی کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دلت نوجوانوں نے میسور کی جیا پورہ پولیس پردرج کرائی گئی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ انہیں گائوں میں اونچی ذات کے ہندوئوں کے علاقے میں داخل ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔

    مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ دلت نوجوان پانی پوری کھانے کیلئے گائوں میں اونچی ذات کے ہندوئوں کے علاقے میں گئے تھے جس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ 13جنوری کو پیش آنے والے اس واقعے میں زخمی ہونے والے دلت نوجوانوں میسور کے کے آر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہاپسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک مسلمان شخص کوجو ٹرین پر ایک شادی شدہ ہندوخاتون کے ساتھ سفر کر رہا تھاتشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی ٹرین سے اتار کر گھنٹوں تک اجین ریلوے اسٹیشن پر روکے رکھا۔

    بجرنگ دل کے کارکنوں نے مدھیہ پردیش کے اجین ریلے اسٹیشن پر مسلمان شخص پر لوجہاد کا الزام لگاتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی ٹرین سے اتار کرریلوے پولیس کے حوالے کر دیا۔ بعدازاں دونوں کے اہلخانہ نے پولیس کے سامنے تصدیق کی وہ دونوں فیملی فرینڈز ہیں اور ایک دوسرے کو جانتے ہیں جس کے بعد انہیں پولیس نے جانے دیا۔

    اس واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اپنی شناخت بجرنگ دل کے کارکنوں کے طور پر کرانے والے تین افراد نے آصف شیخ کو ٹرین سے گھسیٹتے ہوئے اتارااور وہ اسے زبردستی پولیس اسٹیشن لے گئے جبکہ مذکورہ ہندو خاتون بھی ان کے پیچھے پیچھے چلتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔

    پولیس اسٹیشن کے اندر ریکارڈ کی گئی ایک اور ویڈیو میں ہندو خاتون بجرنگ دل کے کارکنوں پر چیختے ہوئے نظر آ رہی ہے۔خاتون چیختے ہوئے کہتی ہے کہ ”تمہاری ایک غلط فہمی میری زندگی خراب کر سکتی ہے، میں بالغ ہوں اور ایک اسکول میں پڑھاتی ہوں”۔ ریلوے پولیس کے مطابق یہ واقعہ 14جنوری کو پیش آیا تھا ۔

  • لاپتہ کمسن بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقہ میں اشتعال

    لاپتہ کمسن بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقہ میں اشتعال

    چند روز قبل اغوا ہونے والے 4 سالہ حسبان کی لاش ندی سے مل گئی ہے، کمسن بچے کی اندوہناک موت پر لواحقین غم سے نڈھال اور اہل علاقے میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔

    بارہ جنوری کو سرجانی ٹاؤن میں ایک گھر پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ان کا چار سالہ حسبان لاپتہ ہوگیا، گھر والوں نے پہلے پہل علاقے میں تلاش کیا اور چپہ چپہ چھان مارا تاہم کوئی سراغ نہ ملا تو مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس نے ابتدائی تفتیش کی اور سی پی ایل سی کو آگاہ کیا، جہاں سی پی ایل سی نے زینب الرٹ بل کے تحت ننھے حسبان کی گمشدگی کا اشتہار جاری کیا، تاہم کوئی شنوائی نہ ہوسکی، اہل خانہ اپنے چار سالہ بچے کو کھونے پر غم سے نڈھال تھے اور ان میں شدید اضطراب تھا۔

    آج اہل خانہ پر قیامت ٹوٹی جب پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ سرجانی ٹاؤن کے نالے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جوکہ چار سالہ حسبان کی ہے، علاقے میں خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی گئی، پولیس نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے بچے کی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    چار سالہ حسبان کی لاش ملنے پر غمزدہ خاندان پر گویا پہاڑ ٹوٹ پڑا ماں پر سکتہ طاری ہوا تو والد اندوہناک خبر سن کر دل لے کر بیٹھ گیا، چار سالے بچے کی لاش نالے سے ملنے پر اہل علاقہ میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے پولیس نے تمام واقعے کی فوری جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔

    ادھر پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کو کیوں اور کس نے قتل کیا پولیس کی تحقیقات جاری ہیں؟ جلد تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔

    ادھر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچہ نالے میں حادثاتی طور پر گرا یا قتل کیا گیا؟ پولیس تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات کرے اور لواحقین کو جلد آگاہ کرے۔

  • ایم پی اے کو غیر اخلاقی میسج کرنے پر بینظیر یونیورسٹی کے وی سی کو پیش ہونے کا حکم

    ایم پی اے کو غیر اخلاقی میسج کرنے پر بینظیر یونیورسٹی کے وی سی کو پیش ہونے کا حکم

    شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وی سی کے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کو غیر اخلاقی میسیجز بھیجنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم میں تحریری شکایت بھیج دی۔

    ذرائع کے مطابق شکایت لیاری کی ایم پی اے شازیہ کریم کی جانب سے بھیجی گئی ہے،شکایت کے ساتھ موبائل کے اسکرین شارٹس بھی بھیجے گئے ہیں،وی سی پرغیر اخلاقی میسج بھیجنے کا الزام ہے۔

    شازیہ کریم کو بدھ کی شام 4 بجے ایف آئی اے سائبرکرائم میں بیان پیش ہونے کا کہا گیا تھا تاہم آمادگی کے باوجود وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر نہیں آئیں۔

    ذرائع کے مطابق حقائق اور دستیاب ثبوت کو سامنے رکھ کر معاملے انکوائری اور تحقیقات کا فیصلہ ہوگا۔

  • سرگودھا : تھانہ میانی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ۔

    سرگودھا : تھانہ میانی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ۔

    *سرگودھا پولیس مقابلہ*

    *سرگودھا قتل ،اغوا برائے تاوان،بھتہ خوری اور بنک ڈکیتی میں ملوث ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک*

    سرگودھا ملزم اور اس کے ساتھی اجرتی قاتل اور آٹھ سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے

    سرگودھا ملزم بدنام زمانہ ککر گینگ کا سرغنہ تھا

    سرگودھا اور منڈی بہاوالدین میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے

    سرگودھا چند روز قبل ملزمان نے تصور وینس نامی شخص کو سرعام قتل کر دیا تھا

    سرگودھا ملزمان نے واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی

    سرگودھا ملزمان کی ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پیدا کرتے تھے

    سرگودھا تھانہ میانی پولیس کو ڈکیتی کی اطلاع ملی

    سرگودھا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی

    سرگودھا پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی ملزمان کی سیدھی فائرنگ

    سرگودھا پولیس کی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ
    سرگودھا فائرنگ کے اختتام پر
    پولیس کا سرچ آپریشن

    سرگودھا ایک ملزم کی لاش ملی جس سے ناجائز اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد

    سرگودھا ملزم اشتہاری غلام مرتضیٰ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    سرگودھا ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

    سرگودھا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

    سرگودھا ڈی پی او ڈاکٹر
    رضوان احمد خان کے حکم پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے
    (ترجمان سرگودھا پولیس)

  • یونیورسٹی جنسی زیادتی کا شکار اپنے سابق طلبا کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کےلیے تیار

    یونیورسٹی جنسی زیادتی کا شکار اپنے سابق طلبا کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کےلیے تیار

    واشنگٹن : یونیورسٹی جنسی زیادتی کا شکار اپنے سابق طلبا کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کےلیے تیار،اطلاعات کے مطابق امریکا کی ایک اور یونیورسٹی جنسی زیادتی کا شکار اپنے ایک ہزار سے زائد سابق طلبا کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر رضامند ہوگئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی آف مشی گن نے جنسی زیادتی کا شکار ایک ہزار سے زائد سابق طلبا کو 49 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی یونیورسٹی زیادتی کا شکار اپنی سیکڑوں طالبات کوکروڑوں ڈالر ہرجانہ دینے پر رضامند تو گئی ہے لیکن کیا متاثرین بھی تیارہیں ، اس حوالے سے کہا گیا ہےکہ رپورٹ کے مطابق سابق اسپورٹس ڈاکٹر رابرٹ اینڈرسن کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات پر 490 ملین ڈالر کا تصفیہ کیا گیا ہے۔

    تصفیے میں کل 1,050 افراد کا حصہ ہوگا، رپورٹ کے مطابق مشی گن یونیورسٹی متعدد مقدمات کو حل کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے، زیادہ تر کیسزمردوں کی جانب سے ڈاکٹر رابرٹ اینڈرسن کے خلاف جنسی زیادتی کے ہیں۔ڈاکٹر اینڈرسن مختلف ایتھلیٹک پروگراموں کے لیے یونیورسٹی کے ایک معالج تھے۔

    ہرجانے کے طور پر ہرمتاثرہ طالب علم کو اوسطاً 4لاکھ 38ہزار ڈالر ہرجانہ ملےگا، ڈاکٹر اینڈرسن 1966 سے 2003 تک یونیورسٹی میں ملازمت کرتے رہے،2008 میں انتقال کرگئے تھے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کیلی فورنیا کی سدرن کیلی فورنیا یونیورسٹی نے بھی جنسی زیادتی کا شکار اپنی 700 سے زائد طالبات کے ساتھ کروڑوں ڈالر میں تصفیہ کیا تھا۔

  • ایک بار پھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

    ایک بار پھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد: ایک بار پھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، جس کے تحت مسافروں کے ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنا لازمی ہوگا، نئے احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت اندرون ملک سفر کیلئے ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنا لازم ہوگا، آن لائن ٹکٹ بکنگ یا براہ راست ٹکٹ فروخت کے وقت شناختی کارڈ نمبر کا اندراج یقینی بنانا ہوگا۔

    ٹریول ایجنسیاں بھی ٹکٹ بک یا فروخت کرتے وقت ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کی پابند ہوں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں احتیاطی تدابیر پر 31 جنوری تک عمل جاری رکھنے اور شادی ہالز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر 15 فرروی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • ایک بارپھر جے آئی ٹی تشکیل

    ایک بارپھر جے آئی ٹی تشکیل

    کراچی :ایک بارپھر جے آئی ٹی تشکیل،اطلاعات کے مطابق کورکمانڈر کراچی پر حملےکے مقدمے میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں لائنز ایریا سے گرفتار جنداللہ کے کارکن سید کاشف علی سے مشترکا تفتیش اور تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے 8 رکنی جوائنٹ انٹروگیشن و انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کے دو شعبوں، ملٹری انٹیلی جنس، انٹیلی جنس بیورو، پاکستان رینجرز، اسپیشل برانچ، کراچی پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسر بھی شامل ہوں گے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ضرورت پڑنے پر جے آئی ٹی کسی بھی اور ادارے یا شعبے سے معاونت لے سکےگی، جے آئی ٹی 30 دن میں ملزم سیدکاشف علی شاہ سے تفتیش یا تحقیقات مکمل کرے گی، تفتیش یا تحقیقات مکمل ہونے کے ایک ہفتے بعد مشترکا رپورٹ پیش کی جائےگی۔

    اس سلسلسے میں سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزم سے مشترکہ تحقیقات کیلئے کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے،ملزم کے فنگر پرنٹس لیکر اسکا ریکارڈ بھی نادرا سے مانگ لیا گیا ہے اور اسکے لئے ڈی جی نادرا کو خط لکھا گیا ہے۔سی ٹی ڈی سندھ کی ریڈ بک کے 9ویں ایڈیشن میں رجسٹرڈ ملزم سید کاشف جنداللہ کا کارکن ہے

    خیال رہے کہ جنداللہ کے رکن سید کاشف علی شاہ کو گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا، ملزم سید کاشف کو مارنے یا گرفتاری پر محکمہ داخلہ سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔

    تفتیشی افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم کاشف علی کراچی کے علاقےکلفٹن میں سال 2004 میں اس وقت کےکور کمانڈر کراچی کےکانوائے پر حملہ کرنے میں ملوث تھا، حملے کے بعد ملزم مفرور تھا اور مختلف شہروں میں روپوشی کاٹتا رہا۔

  • نادیہ خان بے شرم:شرمیلا فاروقی نے ایسا کیوں کہا اورکیا دھمکی دی؟

    نادیہ خان بے شرم:شرمیلا فاروقی نے ایسا کیوں کہا اورکیا دھمکی دی؟

    کراچی :نادی ہ خان بے شرم:شرمیلا فاروقی نے ایسا کیوں کہا اورکیا دھمکی دی؟اطلاعات کے مطابق شرمیلا فاروقی کا ایک کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے میزبان نادیہ خان کے خلاف ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے، اتنا حسین۔ جس پر انیسہ فاروقی جواب دیتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔ نادیہ ان سے کہتی ہیں آپ نے کس سے سیکھا ہے جس پر انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے۔

    مگر سوشل میڈیا صارفین کو نادیہ خان کا یہ رویہ بالکل پسند نہیں آیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں نہیں پوچھ رہی تھیں اور نہ ہی ان کے میک اپ کی تعریف کررہی تھیں، بلکہ ان کا مذاق بنانا چاہ رہی تھیں۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا لہجہ مذاق اڑانے والا تھا۔ نادیہ خان کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہئے۔ اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو بے شرم عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ نادیہ خان کی اس حرکت پر ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ کریں گی۔