Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودھا : پولیس مقابلہ ، اغوا براٸے تاوان کا ملزم ساتھیوں کی فاٸرنگ سے ہلاک

    سرگودھا : پولیس مقابلہ ، اغوا براٸے تاوان کا ملزم ساتھیوں کی فاٸرنگ سے ہلاک

    *سرگودھا پولیس مقابلہ*
    *سرگودھا اغوا برائے تاوان کا ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک*

    سرگودھا ملزمان نے مزمل نامی شخص کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا

    سرگودھا پولیس نے مغوی کو بازیاب اور ایک ملزم عرفان کو گرفتار کیا تھا

    سرگودھا ملزم عرفان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا

    سرگودھا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کروائی گئی

    سرگودھا ضلع بھر کی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

    سرگودھا دوران ناکہ بندی کوٹ مومن پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکا

    سرگودھا ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی اور باغ میں چھپ گئے

    سرگودھا پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائرنگ کی

    سرگودھا فائرنگ کے اختتام پر دوران سرچ آپریشن ایک شخص کی لاش ملی

    سرگودھا جس کی شناخت عامر شہزاد کے نام سے ہوئی

    سرگودھا ملزم علاقہ تھانہ جھال چکیاں سے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہوا تھا

    سرگودھا پولیس نے ایک رائفل اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا ہے

    سرگودھا ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

    سرگودھا بقیہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
    (ترجمان سرگودھا پولیس )

  • خطرناک کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

    خطرناک کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ

    پولیس کو انتہائی خطرناک مفرور اور مطلوب کار لفٹرز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اے وی ایل سی نے انتہائی مطلوب ملزمان کے سروں پر انعام رکھنے کیلئے اعلیٰ حکام کو خط ارسال کردیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خط ایس ایس پی بشیر بروہی کی جانب سے آئی جی سندھ کو لکھا گیا ہے۔

    خط کے متن میں9ملزمان کے سروں کی مجموعی قیمت6کروڑ40لاکھ رکھنے کی درخواست کی گئی، ملزم غلام یاسین بھائیو کے سر کی قیمت1کروڑ روپے رکھے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان عمران بھائیو،کاشف ابڑو عرف انورعلی، اکبرعلی بھائیو اور نذیر بھائیو کے سروں کی قیمت بھی ایک ،ایک کروڑ روپے رکھی جائے۔

    اس کے علاوہ خط میں سفارش کی گئی ہے کہ ملزم مجاہد جمال میرانی کے سر پر50لاکھ کا انعام جبکہ محمد خان ملاح، ممتاز بھائیو، حکیم بگٹی کے سروں پر فی کس 30لاکھ روپے انعام مقرر کیا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی بشیر بروہی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان انتہائی خطرناک، اشتہاری اورعادی جرائم پیشہ ہیں، ہر ملزم کے خلاف درجنوں مقدمات ہیں، کار لفٹرز گینگز کئی سالوں سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

  • سرگودھا : ایس ایچ او صاحب خان نے بہادری کی مثال قاٸم کر دی ۔

    سرگودھا : ایس ایچ او صاحب خان نے بہادری کی مثال قاٸم کر دی ۔

    *سرگودھا : ایس ایچ اوتھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے بہادری کی مثال قاٸم کر دی ۔ اغوا برائے تاوان کا مغوی 24 گھنٹوں میں بازیاب ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی ۔ ملزم عرفان زخمی حالت میں گرفتار ۔

    ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارواٸی کرتے ہوٸے اغوا براٸے تاوان کا مغوی 24 گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا ۔ پولیس ذراٸع کے مطابق دوران تلاشی ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ۔ جس کے نتیجہ میں ملزم عرفان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔ ملزمان نے ایک روز قبل مزمل کو اغوا کیا تھا ۔ تھانہ جھال چکیاں میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ھے ۔ پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ھیں ۔ ضلع بھر میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کے مطابق ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس کی مغوی کی بحفاظت بازیابی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے ۔ سرگودھا پولیس اپنے اولین مقصد کے لیے ہر وقت تیار ھے ۔

  • حکومت کیخلاف عوام کواکسانے،سڑکوں پرلانےاور   سانحہ مری پرمری ہوئی سیاست کو زندہ کرنےکامنصوبہ

    حکومت کیخلاف عوام کواکسانے،سڑکوں پرلانےاور سانحہ مری پرمری ہوئی سیاست کو زندہ کرنےکامنصوبہ

    اسلام آباد :عوام کو”پٹّی پڑھانے”اوراحتجاج کی راہ پرلانےکےلیے:شہبازشریف کو موقع مل گیا ،اطلاعات کے مطابق سانحہ مری پرمری سیاست کرنے کے لیے آج اپوزیشن نے ملکر حکومت کے خلاف ایک منصوبہ بنایا ہے ، جس کے لیے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہو گا،

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے خلاف عوام کو کیسے اکسانے اورسانحہ مری پرمری سیاست کو زندہ کرنے کا منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا اور عوام کوگھروں سے نکلنے کے لیے اکسایا جائے گا

    ادھران خبروں کی تصدیق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہو گا۔

    مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سہہ پہر تین بجے ہو گا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فنانس بل، فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت اور قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے حکمت عملی پر غور ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین، متحدہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمان، سینئر قائدین اور رہنماء بھی شرکت کریں گے۔

    دوسری طرف عوام الناس کی طرف سے سوشل میڈیا پراس وقت بحث چل رہی ہےکہ اپوزیشن کی سوچ پرافسوس جو کہ ایک قومی سانحے پرسیاست کررہی ہے اورآج شہبازشریف اسے غنیمت جانتے ہوئے اپنی مری ہوئی سیاست کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کریں‌گے جسے مسترد کیا جاتا ہے

  • برطانوی شاہی خاندان پرڈرامہ:ہمایوں سعید نیٹ فلیکس پرنمودار:مبارکبادکےمستحق ہیں:فیصل جاوید خان

    برطانوی شاہی خاندان پرڈرامہ:ہمایوں سعید نیٹ فلیکس پرنمودار:مبارکبادکےمستحق ہیں:فیصل جاوید خان

    لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معروف شخصیات کی جانب سے پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو لیڈی ڈیانا پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن‘ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔

    اگرچہ ہمایوں سعید نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ان کی جانب سے باقاعدہ کسی سوشل پلٹ فارم پر اعلان بھی نہیں کیا گیا لیکن سوشل میڈیا پر ان خبروں کی گونج بڑھتی جارہی ہے کہ آنجہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہمایوں سعید پاکستانی سرجن ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے۔

    اس طرح ہمایوں‌ سعید اصلی نیٹ فلکس میں کردار حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے۔ تفصیلات خاکے دار ہیں، لیکن وہ انتہائی مقبول ایوارڈ یافتہ سیریز “کراؤن” کے آنے والے سیزن میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے شامل تھے۔

     

    ہمایوں سعید کی نیٹ فلیکس میں انٹری پرسینیٹرفیصل جاوید خان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمایوں سعید خوشقسمت ہیں کہ وہ نیٹ فلیکس کے پلیٹ فارم پرنمودارہونے والے پہلے پاکستانی ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو جوکردار ادا کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے وہ بھی ایک تاریخی اوربرطانوی شاہی خاندان کی شہزادی ڈیانا  کے دوست ڈاکٹرحسنات کے طور پرسامنے آئیں گے

    فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ ہمایوں سعید وہ پہلے پاکستانی اداکار ہیں جو نیٹ فلیکس کی کسی بھی سیریز میں کام کرنے جارہے ہیں۔

    اداکار ہمایوں سعید نے دی رائل میں کام کرنے سے متعلق اب تک کلیئر نہیں کیا، تاہم ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ہمایوں سعید نیٹ فلیکس کی سیریز میں کام کرنے جارہے ہیں۔

    معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے نیٹ فلیکس سیریز میں ہمایوں سعید کے کردار پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ ’دی کراؤن‘ کی بھی تعریف کی۔

     

     

     

    اداکار ہمایوں سعید ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

    ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی ’حقیقی محبت‘ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ’مسٹر ونڈرفل‘ کے نام سے پکارتی تھیں۔شہزادی ڈیانا کی ڈاکٹر حسنات سے ملاقات ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہوئی تھی۔

    نیٹ فلیکس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان خصوصا ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی پر بنائی گئی سیریز ’دی کراؤن‘ کا پانچواں سیزن نومبر 2022 میں ریلیز کردیاجائے گا۔

    پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اداکاری کی دنیا میں 26 سال کا بہترین عرصہ گزارا ہے ، جس میں انہوں نے اداکار اور پروڈیوسر کے طورپر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے کئی ہٹ فلمیں کی ہیں، جن میں’جوانی پھر نہیں آنی‘ ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ شامل ہیں، جبکہ اس کے علاوہ متعدد ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

  • کراچی:جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان، حکومتی درخواست مسترد

    کراچی:جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان، حکومتی درخواست مسترد

    کراچی:جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان، حکومتی درخواست مسترد ،اطلاعات کے مطابق کالے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنے کے دسویں روز پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت صوبائی وزیر بلدیات ناصر ‏حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب،وقار مہدی پر مشتمل وفد سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے میں ‏مذاکرات کے لیے پہنچا۔

     

    مذاکرات میں جماعت اسلامی کے وفد میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، پبلک ایڈ کمیٹی کے ‏صدر سیف الدین ایڈوکیٹ،رکن سندھ اسمبلی و امیرضلع جنوبی سید عبد الرشید،نائب امیرکراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ‏دیگر بھی موجود تھے.

     

     

    مذاکرات ومشاورت کے بعد صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شا ہ نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ‏ہدایت پر مذاکرات کے لیے آئے ہیں،ہم بہت پہلے ہی آجاتے لیکن مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے،ہم اس سے ‏پہلے ادارہ نورحق بھی جاچکے ہیں،آج مذاکرات کے بعد بلدیاتی قانون میں ترمیم و تبدیلی کے حوالے سے مشترکہ ‏کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے جو یومیہ بنیاد پر باہمی مشاورت کرے گی۔

     

    انہوں نے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی کی جانب سے تجاویز مشاورت کے بعد ضرور شامل کریں ‏گے اور ہم قانون میں مزیدترامیم کے لیے آمادہ ہیں، ہم نے حافظ نعیم الرحمن اور دھرنے کے شرکاء ‏استدعا، عرض، گزارش کی ہے کہ دھرنے کو کچھ دنوں کے لیے مؤخر کیا جائے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم جلد ہی ‏منطقی انجام تک پہنچیں گے، ہم نے 2013کے بلدیاتی قانون کو مزید بہتر کیا تھا جس پر آپ متفق نہیں ہیں،ہم ‏نے قانون میں جو ترامیم کی ہیں وہ آسمانی صحیفہ نہیں ہیں۔

     

    حافظ نعیم الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں تمام اکائی سے وابستہ افراد رہتے ہیں، جماعت اسلامی ‏نظریاتی تحریک ہے، سب کو اپنے ساتھ لے کر چلتی ہے، جماعت اسلامی کے دھرنامنی پاکستان بن گیا ہے،ہم ‏پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی پوری ٹیم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    اس موقع پر ناصر حسین شاہ کی گفتگو کے بعد حافظ نعیم الرحمن نے شرکاء سے پوچھا کہ کیا پیپلزپارٹی کی ‏یقین دہانی کے بعددھرنا ختم کردیا جائے؟،شرکاء نے تمام مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم کرنے سے انکار ‏کردیا، حافظ نعیم الرحمن نے اسٹیج سے تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو کے نعرے لگوائے۔

     

    انہوں نے مزیدکہاکہ ہم ‏نے 2013کے بلدیاتی قانون کے حوالے سے بھی بات کی تھی میئر کو مکمل اختیارات دیے جائیں، ہم چاہتے ہیں ‏پورے صوبے میں ایک ہی تناسب سے یونین کونسلوں کا قیا م ہونا چاہیئے، ہم نے کہاکہ آپ کمیٹی بنائیں کام ‏کریں،ہمارا دھرنا جارے رہے گا، سندھ حکومت کی کسی بھی مثبت کام کا خیر مقدم کریں گے،ہم نے تجاویز ‏پیش کردی ہیں،امید ہے کہ آپ چیئرمین بلاول بھٹو کو دکھائیں گے، جب تک عملی طور پر کوئی قدم نظر نہیں ‏آئے گا،ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

    مذاکرات میں حکومت اور جماعت اسلامی کی طرف بلدیاتی قانون میں ترامیم کے حوالے سے کمیٹی بنادی گئی ‏جس کا باقاعدہ اسٹیج سے اعلان کیا گیا کمیٹی میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر ‏سعید غنی،ناصر حسین شاہ،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب،تاج حیدر جب کہ جماعت اسلامی کے نائب امیر ‏مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید،پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ شامل ‏ہیں۔

  • شیرآیا شیرآیا مگرشیراپنی خصلت سے باز نہ آیا:گجرات میں پالتو شیر نے11سالہ بچے کوکاٹ لیا

    شیرآیا شیرآیا مگرشیراپنی خصلت سے باز نہ آیا:گجرات میں پالتو شیر نے11سالہ بچے کوکاٹ لیا

    گجرات :شیراپنی خصلت سے باز نہ آیا:گجرات میں پالتو شیر نے 11سالہ بچے کو کاٹ لیا ،اطلاعات ہیں‌ کہ شہر گجرات کے علاقے عدووال میں پالتو شیر نے 11سالہ بچے کو کاٹ لیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق شیر نے بچے کے بازوپرکاٹا جس کے باعث بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ بچے کا بیان میں کہنا تھاکہ کزن کے ساتھ ڈیرے پرشیردیکھنے گیاتھا، پنجرے کے قریب گیا تو شیر نے کاٹ لیا۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق وائلڈ لائف ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ زمیندار اور 2 ملازمین کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ گرفتار شخص فیاض زمیندارکا ملازم ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یمن میں ایک چڑیا گھر کے اندر ایک شیر نے دو سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ ملک کے وسطی صوبے اِب میں پیش آیا۔

    مقامی ذرائع کے مطابق دنیا ادریس نامی بچی نے شیر کے پنجرے کے اندر اپنا ہاتھ داخل کر دیا۔ اس پر شیر نے بچی کے بائیں ہاتھ پر کاٹ لیا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو بچی کا باپ اپنی بیٹی کی تصویر لینے میں مصروف تھا۔

     

     

    مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ننھی بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی۔

    انسانی حقوق کے حلقوں نے واقعے کا ذمے دار بچی کے باپ اور (حوثیوں کے زیر انتظام) چڑیا گھر کی انتظامیہ کو قرار دیا ہے۔ حلقوں کے مطابق اس نوعیت کے درندوں کے واسطے پنجرے کا انتظام نامناسب تھا۔ بچوں کو جانوروں کے پنجروں سے مزید فاصلے پر رکھا جانا چاہیے۔

  • سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتار

    سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتار

    سیالکوٹ: سیالکوٹ: زمین کے تنازع پر معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد،وزیراعلیٰ کا نوٹس:مجرم گرفتارتفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ زمین کے تنازع پر معمر خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تشدد کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقے میں معمرخاتون کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹا گیا۔ ڈنڈوں اور جوتوں سے سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا۔ سیالکوٹ پولیس نے پندرہ مرد اور خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون پر تشدد کرنے والے پانچ ملزم گرفتار کرلیے ہیں ۔گرفتار افراد میں ایک مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔

    ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک کے مطابق واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک نے کہا کہ بزرگ خاتون پر تشدد شرمناک فعل ہے ایسے بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں واقع میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری تک پولیس کاروائیاں جاری رہیں گی۔ واقع میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کی یقین بنائی جائے گی۔

    یاد رہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے سیالکوٹ میں بزرگ خاتون پر تشدد کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے ،

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔بزرگ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    خیال رہے کہ آئی جی پنجاب نے بزرگ خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

  • صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا نوید اقبال کے بھائی سے رابطہ، اہلخانہ سے اظہار ہمدردی

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا نوید اقبال کے بھائی سے رابطہ، اہلخانہ سے اظہار ہمدردی

    اسلام آباد: صدر مملکت کا سانحہ مری میں بچوں سمیت جان کی بازی ہارنے والے اے ایس آئی نوید کے بھائی سے رابطہ ہوا اور ڈاکٹر عارف علوی نے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    صدرعارف علوی ڈاکٹر عارف علوی کا اسلام آباد پولیس کےاے ایس آئی نوید اقبال کے بھائی سے اظہارِ تعزیت کیلئے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

    عارف علوی نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے صدمے اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید اقبال، اُنکے خاندان سمیت معصوم بچوں کے حادثے میں جاں بحق ہونے کا سن کر شدید صدمہ پہنچا ۔

    انہوں نے نوید اقبال کے بھائی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ دکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں متاثرین اور اُنکے لواحقین کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

    ادھر سانحہ مری پر غفلت کے بعد پنجاب حکومت جاگ گئی اور اقدامات شروع کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 8 ، 8 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جس کے تحت سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو 8 ، 8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ، ایک کروڑ 76لاکھ روپے کا فنڈ منظورکر لیا گیا جبکہ جن افراد کو آٹھ ، آٹھ لاکھ دیئے جائیں گے ان میں 22 افرادشامل ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں مر ی کو ضلع کا درجہ دینے کا بھی پلانا بنایا گیا جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گنجائش سے زیادہ ٹر یفک کو آئندہ مری میں داخل نہیں ہونے دیاجائیگا ۔

    اجلاس میں مر ی کے روڈ سٹرکچرکو بہتر بنانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ مر ی کی بڑی سڑکوں کے ساتھ چھوٹے رابطہ لنک فوری بنانے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ ہو نگے جبکہ دیگر اراکین میں علی سرفراز ، اسد گیلانی اور فاروق مظہر شامل ہیں، کمیٹی سانحہ مری کے حوالے سے سرکاری محکموں کے ذمہ داران کا تعین کرے گی ، یہ بھی تحقیق کرے گی کہ محکمہ موسمیات کی سخت وارننگ کے باوجود سرکاری اداروں کی جانب سے کوئی مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا گیا تھا ؟۔

    کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ میڈیا پر مری آنے سے روکنے کے لیے کوئی وارننگ دی گئی ؟ ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اقدامات کیے گئے ؟ مری اور گلیات میں گاڑیوں کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے اسلا آباد میں کیوں نہیں روکا گیا ؟ برفانی طوفان کے بارے اطلاع کے بعد کوئی حفاظتی اقدامات کیے گئے یا نہیں؟۔

    دوسری جانب گزشتہ بارشوں میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کیلئے مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں راجہ بشارت، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب اور آئی جی پنجاب نے شرکت کی۔

    قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مر ی کا دوسرا فضائی دورہ کیا ، گلیات کلڈنہ باڑیاں ،نتھیا گلی سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

    مری سے اسلام آباد واپسی سے پہلے وزیر اعلیٰ نے مر ی کا دوبارہ فضائی جائزہ لیا اورگلیات کلڈنہ باڑیاں نتھیا گلی سے ٹر یفک کنٹرول کرنے کیلئے کے پی حکومت سے ملکر حکمت عملی طے کر نے کا فیصلہ کیا ۔

    یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت مشترکہ حکمت عملی اختیار کر یگی ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی جانب سے مر ی آنیوالی ٹر یفک کو کنٹر ول کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔

    ادھر چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے عوام کو مری کی جانب سفر نہ کرنے کی تنبیہ کردی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ موسم کی کیفیت تبدیل نہیں ہوئی ہے ، سڑکوں پر جمی برف نے ڈرائیونگ کو مزید مشکل بنا دیا ہے ، مری میں داخلے کے تمام راستے بند کئے جا رہے ہیں ، اس لئے عوام ابھی مری کی طرف سفر نہ کریں ۔

  • کل بروز پیرقزاقستان میں ایک روز عام سوگ کا اعلان

    کل بروز پیرقزاقستان میں ایک روز عام سوگ کا اعلان

    الماتے :کل بروز پیرقزاقستان میں ایک روز عام سوگ کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قزاقستان کی حالیہ بدامنی میں مرنے والوں کی یاد میں پیر کو عام سوگ منایا جائے گا۔ دوسری جانب صدر توکایف نے، حالیہ بدامنی میں تباہ ہونے والی سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کی فوری تعمیر نو کا حکم صادر کر دیا ہے۔

    قزاقستان کے صدر کے ترجمان کے مطابق صدر قاسم جامرت تاکایف نے حالیہ بدامنی میں مرنے والوں کی یاد میں پیر کے روز عام سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر تاکایف نے حالیہ بدامنی مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی اور عوام کو اطمینان دلانے کی خاطر، ایک روزہ سوگ منانے کا فیصلہ، اعلی سطی اجلاس کے دوران کیا۔ اس اجلاس میں ملک کے اٹارنی جنرل، قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ اور وزارت دفاع کے اعلی عہدیداران شریک تھے۔

    صدر تاکایف نے اس موقع پر حالیہ بدامنی کے دوران الماتی اور دیگر شہروں میں تباہ ہونے والے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا حکم بھی صادر کیا۔

    دوسری جانب قزاقستان کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ حالیہ بدامنی میں ملوث کم سے کم چار ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان کی بڑی تعداد کا تعلق الماتی سے بتایا جاتا ہے۔

    وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں پیشتر کو عمر قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ مائع گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران دیگر شہروں کے مقابلے میں الماتی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

    مظاہروں کے پرتشدد شکل اختیار کرجانے کے بعد ، سی ایس ٹی او ممالک کی امن فوج قزاقستان پہنچی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ امن فوج کے آنے کے بعد قزاقستان کی کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    قزاقستان میں ایل پی جی قیمتوں میں دوگنا اضافے کے بعد دو جنوری کو بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ اگرچہ صدر توکایف نے ایل پی جی کی پرانی قیمت بحال کرنے سمیت دوسرے اقدامات کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے تھے۔

    ایران اور چین نے قزاقستان کے حالیہ واقعات میں بیرونی مداخلت کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چین نے بڑے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مغربی ممالک ایک بار پھر قزاقستان میں انیس سو نوے جیسے رنگین انقلابات کا ڈرامہ دوبارہ رچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔