Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں: آرمی چیف

    ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں: آرمی چیف

    راولپنڈی:ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں: آرمی چیف انسانیت کے خدمت گاروں کوخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے کانووکیشن میں شرکت کی، سی پی ایس پی کے نائب صدر شعیب شفیع نے استقبال کیا، سپہ سالار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں آرمی چیف کو سی پی ایس پی کی اعزازی فیلو شپ سے بھی نوازا گیا جبکہ انہوں نے کامیاب ہونیوالے گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وبا میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کام کرنے پر میڈیکل کمیونٹی کو سراہا اور ڈاکٹرز اور فزیشنز کو متعلقہ فیلڈ میں سپیشلائزیشن کرانے کی تعریف کی۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں، چیلنجز کے باوجود کورونا میں ڈاکٹرز اور عملے نے عوام کی خدمت کی، ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز نے دن رات کام کیا، قوم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ڈاکٹرز اور طبی عملے نے کورونا کے دوران کئی قیمتیں جانیں بچائیں، آرمی میڈیکل کورکی قومی ہیلتھ کیئرسسٹم میں اہم خدمات ہیں، عوام کےتحفظ اور سکیورٹی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے۔

  • سرگودھا میں کسان سراپہ احتجاج ، حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی ۔

    سرگودھا میں کسان سراپہ احتجاج ، حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی ۔

    سرگودھا میں پنجاب حکومت کی جانب سے عارضی کاشت سکیم ، چٹھی 650 کے تحت غریب کاشتکار کو دی گئی اراضی کی الاٹمنٹ کے فیصلہ پر کسان سراپہ احتجاج بن گئے کاشتکاروں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرہ بازی کی

    سرگودھا میں کسان بورڈ کے صدر شمس نوید چیمہ،محمد ادریس اور دیگر راہنماوں نے کہا کہ پٹہ دار حکومتی قوانین کے تحت ہر سال 10%اضافہ کیساتھ لگان ادا کررہے ہیں، مذکورہ غیر آبادی اراضی حکومت پاکستان نے 1953، 1960 اور 1970 میں غریب کاشتکاروں اور مہاجرین کو آباد کاری کے تحت دی جس کی باقاعدہ حکومت سے ہونے والے معاہدہ کے تحت جملہ اقساط بھی ادا کی گئیں جس کے بعد مالکانہ حقوق ان غریب کاشتکاروں کا بنیادی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ہونے والے تحریری معاہدہ کو بائی پاس کرتے ہوئے موجودہ حکومت ایک ظالمانہ آرڈیننس کے تحت ان غریب کاشتکاروں کو بے دخل کر کے سرمایہ دار طبقہ اور من پسندافراد کو نواز رہی ہے جس پر خاموش رہنا کسی بھی طور ممکن نہیں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم عمران خان اس ظالمانہ سلسلہ پر سوموٹو ایکشن لیں اور غریب کاشتکار کے معاشی قتل عام سے گریز کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلا دیں گے

  • شہبازشریف ریاست کے ساتھ یانوازشریف کے ریاست مخالف بیانیے کےساتھ؟نئی بحث چھڑگئی

    شہبازشریف ریاست کے ساتھ یانوازشریف کے ریاست مخالف بیانیے کےساتھ؟نئی بحث چھڑگئی

    اسلام آباد:شہبازشریف ریاست کے ساتھ یانوازشریف کے ریاست مخالف بیانیے کےساتھ؟نئی بحث چھڑگئی،اطلاعات کے مطابق مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس میں چھوٹی جماعتوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر سوالات اٹھادئیے۔

    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا منی بجٹ سے متعلق اہم اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ذاتی مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کریں گے جبکہ انہوں نے تمام اپوزیشن کے اراکین کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی ہے۔

    اجلاس سے قبل مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں چھوٹی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی گئی کہ اپوزیشن لیڈر سنجیدہ نظر نہیں آرہے، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہے، اپوزیشن متحرک نظر نہیں آرہی۔

    چھوٹی جماعتوں کی جانب سے مزید تنقید کی گئی کہ عوام اپوزیشن سے توقعات کر رہے ہیں مگر اپوزیشن متحرک اور فعال نہیں ہے، اپوزیشن لیڈر کو متحرک ہونا پڑے گا اور اجلاسوں میں شہباز شریف کو آنا چاہئے۔

    دوسری طرف مصدقہ اطلاعات ہیں کہ آج مالیاتی بل کے پیش کرنے کے موقع پر شہبازشریف جان بوجھ کراسمبلی نہیں آئے ،ادھر ان کے نہ آنے کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ شہبازشریف سمجھتے ہیں کہ نوازشریف پارٹی کو نقصان کی طرف لے کر جارہے ہیں اور وقت اور حالات کا تقاضا یہ ہےکہ ریاست کے ساتھ کھڑا ہوا جائے اس لیے شہبازشریف نے نوازشریف کی مرضی کے خلاف اجلاس میں شرکت نہیں کی

  • اومیکرون اور ڈیلٹا کی سونامی کاایسا طوفان آنے والاہےکہ دنیاکانظام صحت زمین بوس ہوجائےگا:عالمی ادارہ صحت

    اومیکرون اور ڈیلٹا کی سونامی کاایسا طوفان آنے والاہےکہ دنیاکانظام صحت زمین بوس ہوجائےگا:عالمی ادارہ صحت

    جنیوا:ڈیلٹا اوراومیکرون کی سونامی کا ایسا طوفان آنے والا ہے کہ دنیا کا نظام صحت زمین بوس ہوجائے گا:عالمی ادارہ صحت کی وارننگ ،اڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے دنیا کو کورونا کی وبا پر خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا اور اومیکرون کی مختلف اقسام کا ایسا سونامی آئے گا کہ صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔گیبریئس نے کہا – دنیا کا نظام صحت اسی طرح اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کام کر رہا ہے۔

    اس کے بعد ڈیلٹا اور اومیکرون جیسے دونوں خطرات انفیکشن کے اعداد و شمار کو ریکارڈ بلندی تک لے جائیں گے۔ اس سے اسپتال میں داخل ہونے اور اموات میں اضافہ ہوگا۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا کے عالمی کیسز کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    بدھ کے روز امریکہ اور فرانس میں روزانہ کیسز میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے۔ میں اومی کرون کے بارے میں بہت فکر مند ہوں، یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ ڈیلٹا کے ساتھ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ موجودہ ویکسین اومیکرون کے خلاف اب بھی موثر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم میں موجود ٹی سیل امیونٹی نئے قسم کا مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ایسا لگتا ہے کہ ویکسین اب بھی کارآمد ثابت ہو رہی ہے۔

    تاہم، مختلف ویکسین کا اثر مختلف ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل زیادہ تر ویکسین سنگین بیماری کو روکنے اور ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کے وبائی امراض کے ماہر مائیک ریان نے بدھ کو کہا کہ کورونا وبا کی ہولناکی اگلے سال ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم کورونا وائرس دنیا سے ختم نہیں ہوگا۔اعلی ہنگامی ماہر ریان نے کہا کہ اومی کرون مختلف قسم کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا بہت جلد ہے۔ اس قسم کے بزرگوں میں پھیلنے کے بعد ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی۔

  • موبائل ایپ سے پنجاب کو 60 ارب سے زائد ریکارڈ ٹیکس وصول

    موبائل ایپ سے پنجاب کو 60 ارب سے زائد ریکارڈ ٹیکس وصول

    لاہور : موبائل ایپ سے پنجاب کو 60 ارب سے زائد ریکارڈ ٹیکس وصول ،اطلاعات کے مطابق ٹیکس ادائیگی کی موبائل ایپ پر پنجاب کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، ای پے پنجاب سے ٹرانزیکشنز ایک کروڑ 23 لاکھ سے بڑھ گئیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ای پے سے مجموعی طور پر حکومت پنجاب کو60 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو وصول ہوا ہے۔

    ای پے سے سوا35ارب روپے سیلز ٹیکس اور ساڑھے 10 ارب ٹوکن ٹیکس وصول جبکہ ای پے پنجاب کے سوا8 ارب روپے پراپرٹی ٹیکس اور پونے 3 ارب ٹریفک چالان وصول کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ای پے پی آئی ٹی بی نے محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے وضع کیا۔

    چیئرمین پی آئی ٹی بی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایپ سے گھر بیٹھے 10محکموں کے21ٹیکسز کی ادائیگی ممکن ہے، ای پے سےعوام کو وقت کی بچت اور ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    دوسری طرف قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کردیا گیا ہے اور بحث جاری ہے ، اپوزیشن احتجاج کررہی ہے اور حکومت اس بل کا دفاع کررہی ہے، ادھر وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے عوام پر صرف دو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    پارلیمانی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ بجٹ 350 ارب روپے کا نہیں بلکہ 72 ارب روپے کا مجموعی بجٹ ہے، منی بجٹ سےعوام پر مزید صرف 2 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، عام آدمی پر 17 فیصد جی ایس ٹی نہیں لگے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ منی بجٹ کے معاملے پر تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں اور اتحادی ہمیشہ ساتھ ہی ہوتے ہیں۔

  • قومی اسمبلی:مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش،شہبازشریف کی حمایت بھی حاصل

    قومی اسمبلی:مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش،شہبازشریف کی حمایت بھی حاصل

    اسلام آباد:قومی اسمبلی:مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش،شہبازشریف کی حمایت بھی حاصل,باقی اپوزیشن کی شدید نعرے بازی:،اطلاعات کے مطابق منی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش کر دیا۔اپوزیشن نے قرار داد کی مخالفت کی۔اس مخالفت کے بعد قومی اسمبلی میں بحث ومباحثہ جاری ہے اور حکومت اور اپوزیشن ایک دوسرے پرسخت جملوں سے حملے کررہےہیں‌

    باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی حکومت کو درپردہ حمایت حاصل تھی جس کی وجہ سے وہ وعدے کے مطابق اس دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آئے

    تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کی زیر صدرت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں رولز معطل کرنے کی قرارداد پیش کردی۔

    رولز معطل کرنے کی قرارداد منظور ہوئی جس کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے ضمنی مالیاتی بل 2021 (منی بجٹ) قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ اپوزیشن کی جانب سے بل کی ووٹنگ چیلنج کی گئی اور شدید احتجاج کیا گیا اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے گئے جبکہ بجٹ نا منظور نا منظور کے نعرے بھی لگائے۔

    ذرائع کے مطابق فنانس ترمیمی بل میں زیرو ریٹڈ انڈسٹری کے 6 آئٹمز پر جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے، امپورٹڈ فارمولا دودھ، سائیکلوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے، بل زیرو ریٹڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے ساڑھے 9 ارب روپے اضافی بوجھ پڑے گا، 59 امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر دی گئی جی ایس ٹی چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز ہے۔

    بل کے مطابق امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے 215 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بیکری آئٹمز، برانڈڈ فوڈ آئٹمز پر بھی جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے، پاور سیکٹر کے لیے امپورٹڈ مشینری پر دی گئی چھوٹ واپس لینے کی تجویز ہے، امپورٹڈ موبائل فون پر 17 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایڈوانس ٹیکس میں 100 فیصد اضافے کی تجویز ہے، غیر ملکی ٹی وی سیریلز اور ڈرامہ پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، 1000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویزہے۔

    ادھر اس بل پر قومی اسمبلی میں بحث جاری ہے پاکستان کی خود مختاری سرنڈر نہ کیا جائے: خواجہ آصف نوازلیگ کے رکن اسمبلی خواجہ آصف نے کہا کہ آپ نے اپوزیشن اور پاکستان کے عوام کی زبان بندی کرکے پاکستان کی معاشی خودمختاری بیچ رہے ہیں۔ آپ وہ آرڈیننس بحال کر رہے ہیں جو ختم ہوچکے تھے جو آئین کے خلاف ہے، سٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کو دے رہے ہیں، آپ 1200 یا 100 ارب ارب ٹیکس واپس لے کر استثنیٰ دے کر عوام کے اوپر مہنگائی کا پہاڑ توڑ رہے ہیں۔

    خواجہ آصف کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ یہ تکلیف کیوں ہورہی ہے، کچھ ہفتوں سے طوفان کھڑا کیا گیا عمران خان گیا، انہوں نے عوام کو متحرک کرنا تھا اپنے بندوں کوکرسی پرکھڑا نہیں کرسکے، ان کےصرف تین لوگ کرسی پر کھڑے ہوئے، یہ حکومت کیا گرائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کو شرم نہیں آتی، ان کے وزیردفاع کوئی مالی، کوئی دھوبی، نائی کے اقامے پر نوکریاں کر رہے تھے اور ہمیں قومی سلامتی کا درس دے رہے ہیں، مودی کو شادی پر بلایا، یہ کس منہ سے قومی سلامتی کی بات کرتے ہیں، ہم نے بھارتی پائلٹ کو ذلیل کر کے چائے پلا کر بھیجا، شرم کی بات ہوتی ہے یہ پاکستان کے سرنڈر کی بات کرتے ہیں، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔

    اسدعمرنے اپوزیشن کوایکسپائرسیاست دان قراردیتے ہوئے کہا کہ ایکسپائرآرڈیننس کی بڑی ٹیکنکل بات کی گئی، ایکسپائرسیاستدان کی تقریریں سننا ہم پرلازم ہے یا نہیں۔

    سید نوید قمر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج ایجنڈے میں مدت ختم ہونے کے بعد آرڈیننس لائے جارہے ہیں، اس ایوان میں نئی نئی روایتیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔،مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں مدت سے پہلے آرڈیننس پیش ہوتے ہیں، اس حوالے سے رولز کے مطابق کارروائی چلائی جارہی ہے۔

  • پاکستان زندہ باد :سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری:دیکھنا نہ بھولیئے

    پاکستان زندہ باد :سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری:دیکھنا نہ بھولیئے

    اسلام آباد: پاکستان زندہ باد :سی پیک سے متعلق دستاویزی فلم کا ٹیزر جاری:کامیابیوں کا سفر جاری ،اطلاعات کے مطابق سی پیک کی کامیابیوں کے کامیاب سفر کی خوشخبری سناتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کردیا ہے، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق سی پیک کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں پہاڑ اور انسان ملتے ہیں، یہ پاکستانی قوم کے عزم کی ایک کہانی ہے۔

    وفاقی وزیر نے لکھا کہ فلم قراقرم کے عجوبے کو عملی جامہ پہنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انہوں نے سی پیک کو اقتصادی گیم چینجر قراردیا، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔

     

    یہ دستاویزی فلم فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے، فلم قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے دوران دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرتی ہے، جوکہ 1300 کلومیٹر کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور اسے اکثر دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے۔

    گوادر پرو کے مطابق ایک گھنٹہ طویل دستاویزی فلم قراقرم ہائی وے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جو دو برادر ملکوں چین اور پاکستان کو ملانے والا ایک زمینی راستہ ہے، منصوبے کی تعمیر کے دوران تقریباً 692 پاکستانی اور 108 چینی جان کی بازی ہار گئے۔

  • کم عمر طالب علموں نے سنسنی خیز ٹک ٹاک بنانے کیلئے شہری کو قتل کردیا

    کم عمر طالب علموں نے سنسنی خیز ٹک ٹاک بنانے کیلئے شہری کو قتل کردیا

    ملیر پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، واقعے کے چھ روز بعد دو ٹک ٹاکرز کو شواہد کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر غازی چوک گلی کے کنارے کھڑے شہری کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ملیر سٹی پولیس نے14 سال کی عمر کے میٹرک کے دو طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کم عمر ٹک ٹاکرز نے سنسنی خیز ویڈیو بنانے کے لیے ایک معمر شخص کو گولی ماری، صرف ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے ایک شہری کو قتل کیا گیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، پولیس نے عینی شاہدین اور جدید اور سائنسی طریقہ کار کی مدد سے م لزمان کو گرفتار کیا، قتل کا واقعہ 6 روز قبل غازی چوک جعفر طیار میں پیش آیا تھا، فوٹیج میں دو موٹرسائیکل پر سوار4نوجوانوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    گرفتار ملزم فاضل علی نے قمر رضا پر گولی چلائی، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق برآمد اسلحہ فارنزک کے لئے لیبارٹری روانہ کردیا گیا، ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش مزید 2ساتھیوں سے متعلق بھی معلومات دیں، ملزمان کے دیگر 2ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • نوازشریف:شہبازشریف سمیت ساری شریف فیملی کو بھی صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں‌:اہم شخصیت کا دعویٰ‌

    نوازشریف:شہبازشریف سمیت ساری شریف فیملی کو بھی صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں‌:اہم شخصیت کا دعویٰ‌

    لاہور:نوازشریف:شہبازشریف سمیت ساری شریف فیملی کو بھی صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں‌:اہم شخصیت کا دعویٰ‌ ادھر یہ خبریں بھی گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کل لاہور کس چیز کا افتتاح کرنے آرہےہیں؟معاون خصوصی نے قبل ازوقت ہی بتا دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے حوالے سے قبل ازوقت ہی انکشاف کردیا ہے ،

    معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نےسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی سائٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا دورہ کرنے آئے ہیں جو نیا منصوبہ ہے۔حسان خاورکاکہنا تھا کہ لاہور ڈاؤن ٹاؤن کا جلد افتتاح کریں گے اس کے بعد ڈیجیٹل اور ریزیڈینٹل سٹی کا افتتاح ہوگا، یہاں پر نیلے رنگ کی سڑکیں ہوں گی اور زیادہ تر گاڑیوں کو انڈر گراونڈ رکھا جائیگا۔

    وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی حسان خاور نے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن تھا پرائیویٹ اپرٹنر شپ وہاں کی جائے جہاں اشد ضرورت ہو یا ہماری انویسٹمنٹ ہو۔ حسان خاور نے کہا کہ یہ منصوبہ ماحول دوست منصوبہ ہوگا، اس کا دوسرا مقصد شہر کی تخلیق نو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی آکشن یہاں کی جس کے زریعے یہ اب تک چالیس ارب روپے جنریٹ کر چکے ہیں۔

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ لاہور ڈاؤن ٹاؤن کا جلد افتتاح کریں گے اس کے بعد ڈیجیٹل اور ریزیڈینٹل سٹی کا افتتاح ہوگا، یہاں پر نیلے رنگ کی سڑکیں ہوں گی اور زیادہ تر گاڑیوں کو انڈر گراونڈ رکھا جائیگا۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہم ایسا بلدیاتی انتخاب لارہے ہیں جسکے ذریعے اختیار عام عوام تک پہنچے گا۔۔

    حسان خاور نے کہا کہ کل وزیراعظم لاہور تشریف لا رہے ہیں جو ہیلتھ کارڈ تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ تارکین وطن بھی اس ہیلتھ کارڈ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ حسان خاور کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن لیڈروں خواہ وہ پاکستان ہوں یا لندن ہیلتھ کارڈ دے سکتے ہیں تاکہ وہ یہاں علاج کروا سکیں۔اس میں نوازشریف ، اسحاق ڈار سمیت سب کو دیئے جائیں گے

    دوسری طرف وزیراعظم کے دورہ لاہور کے سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جارہےہیں اوریہ بھی امکان ہے کہ وزیراعظم کل کسی اہم تقریب میں شرکت بھی کریں ، ادھر لاہور میں اس وقت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے حوالے سے تاجراور دیگرکاروباری حضرات بہت خوش دکھائی دیتےہیں

  • میاں چنوں سے پریشان کن خبرآگئی :لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کو حادثہ

    میاں چنوں سے پریشان کن خبرآگئی :لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کو حادثہ

    میاں چنوں:میاں چنوں سے پریشان کن خبرآگئی :لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کو حادثہ ،اطلاعات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی خیبر میل ایکسپریس کے میاں چنوں کے قریب بریک فیل ہوگئےکئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔

     

     

    کراچی جانے والی 2 ڈاؤن خیبر میل ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر میل کے ڈرائیورز حنیف غازی نے قریبی عزیز کے انتقال پر چارج چھوڑا اور ٹرین کا چارج ڈرائیور محمد زبیر کے حوالے کر کے روانہ ہوگیا۔

     

     

    ڈرائیورزبیر نے بریکنگ پاور کو چیک نہیں کیا، بریکنگ پاور چیک نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بریک پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

     

    پاکستان میں حادثات کی ایک لمبی تاریخ ہے ، اسی سال جون کے مہہینے میں گھوٹکی میں حادثہ پیش آیا جہاں اس حادثےمیں 60 سے زائد افراد جانبحق ہوگئے تھے اور بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے

    افسوس کی بات یہ ہےکہ حادثات کی صورت میں بڑےبڑے صدمات سے گزرتے ہیں لیکن ریلوے کے نظام میں بہتری کے آثار ابھی تک نظر نہیں‌آرہے ، یہی وجہ ہے کہ لوگ اب ریل پرسفر کرنے کی بجائے دیگرذرائع سے سفر کرلیتے ہیں لیکن ریلوے پراعتبار نہیں کرتے

    آج کے واقعہ کے بعد بھی شاید یہی صورت حال ہے ، مسافر میاں چنوں میں پریشان بیٹھے ہیں اور انکا کوئی پرسان حال نہیں لیکن ریلوے حکام کو کوئی پرواہ تک نہیں کہ وہ مسافروں کی دل جوئی ہی کرسکیں‌