Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان  نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرکے خوش کردیا

    پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرکے خوش کردیا

    ڈھاکا : پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرکے خوش کردیا،اطلاعات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 6گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

    ڈھاکا میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے کوارٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا بلکہ 13ویں منٹ میں ایک گول کی برتری بھی حاصل کر لی لیکن اگلے ہی منٹ میں پاکستان کی جانب سے ندیم احمد نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔

    ڈھاکہ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیاکہ میچ کے دوران پھر دوسرےکوارٹر میں ٹیم پاکستان نےحریف ٹیم کے گول پر متعدد حملے کیے ، پے در پے 3 گول بھی داغ دیے۔

    تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستان ٹیم اٹیک کرتی رہی اور مزید دوگول کر دیے جبکہ ہوم ٹیم نے بھی ایک گول کیا تاہم مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ پاکستان نے 2-6 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

    پاکستان کی جانب سے ندیم احمد اور اعجاز احمد نے دو، دو گول اسکور کیے ۔واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ منگل کو جنوبی کوریا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جاپان کی ٹمیں مد مقابل ہوں گی۔

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج ‏:پی ٹی آئی سب سے آگے سب سے پیچھے ن لیگ

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج ‏:پی ٹی آئی سب سے آگے سب سے پیچھے ن لیگ

    پشاور:خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج ‏:پی ٹی آئی سب سے آگے سب سے پیچھے ن لیگ ،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اورابتدائی اطلاعات یہ ہیں‌ کہ پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے ہے اور سب سے پیچھے ن لیگ ہے جس کے دور تک آثار بھی نظر نہیں آرہے

    غیرحتمی غیر سرکاری نتئاج کے مطابق میئرپشاور کیلیےپی ٹی آئی کےرضوان بنگش ووٹ لےکر ‏آگے ہیں ،پی ٹی آئی اقبال جدون ووٹ 9030پہلے نمبر پرہیں

    غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحصیل کونسل نوشہرہ کے دو پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےاسحاق خٹک 444ووٹ لےکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کے احدخٹک387ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

    تحصیل کونسل جہانگیرہ کے پولنگ سٹیشن ہائی سکول شیدوکے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےکامران خٹک184ووٹ لےکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کےجمشیدخان137ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

    تحصیل کونسل صوابی کے ایک پولنگ سٹیشن کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارعطا اللہ 525ووٹ لےکرآگے جبکہ اے این پی امیدواراکمل خان 418ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

    تحصیل کونسل رزڑ کے پولنگ سٹیشن نارنگی کے نتائج کے مطابق اے این پی کےغلام حقانی 811ووٹ لےکرآگے جبکہ پی ٹی آئی امیدواربلند اقبال 518ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

    تحصیل کونسل ٹوپی کے پولنگ سٹیشن ہائی سکول ٹوپی کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارسہیل یوسفزئی 318ووٹ لےکرآگے جبکہ جے یوآئی(ف)کے رحیم جدون 295ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن میں 2ہزار32 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔جنرل نشستوں پر 217،خواتین کی نشستوں پر 876 ،کسان نشستوں پر 285 ا،یوتھ نشستوں پر 500 جبکہ اقلیتی نشستوں پر 154 امیدواربلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

    ہری پور4 پولنگ اسٹیشن پر آزادامیدوار خیام اسلام386 ووٹ لےکرآگے اور چارسدہ تحصیل اے این ‏پی کے تیمور خٹک240 ووٹ لےکرآگے ہیں۔

  • سرگودھا : ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس متحرک ۔

    سرگودھا : ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس متحرک ۔

    سرگودھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس متحرک
    سرگودھا ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز، بلا نمبر اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن
    سرگودھا 50 موٹر سائیکل، 22 رکشے اور 60 ٹریکٹر ٹرالی بند کی گئیں
    سرگودھا سموگ میں اضافے کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی
    سرگودھا دھواں چھوڑتی 15 سے زائد گاڑیاں بند کی گئیں
    سرگودھا دھند میں حادثات کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں
    سرگودھا 100 کے قریب بڑی گاڑیوں پر ریفلیکٹرز چسپاں کیے گئے
    سرگودھا 50 کے قریب گاڑیوں اور ٹرالیوں ہے بیک لائٹس لگائی گئیں
    سرگودھا ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے نظام زندگی متاثر ہوتا ہے ڈی پی او
    سرگودھا ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ڈی پی او
    سرگودھا کرشنگ سیزن میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنا اولین ترجیح ہے ڈی پی او
    سرگودھا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد مہذب قوم کی نشانی ہے ڈی پی او
    سرگودھا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جا رہی ہے
    ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان

  • گاڑی پر فائرنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی، یقین نہیں آتا صورتحال سے کیسے نکلے، شبلی فراز

    گاڑی پر فائرنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی، یقین نہیں آتا صورتحال سے کیسے نکلے، شبلی فراز

    اسلام آباد:گاڑی پر فائرنگ اپنی آنکھوں سے دیکھی، یقین نہیں آتا صورتحال سے کیسے نکلے،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ میں کوہاٹ میں ووٹ ڈال کر واپس آرہا تھا کہ درہ آدم خیل جنکشن پرمشتعل افراد نے میرے آگے پولیس کی گاڑی پرحملہ کیا۔

    وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ سیاہ جھنڈے اٹھائے 40،50 افراد نے پہلے سکیورٹی کی گاڑی پر حملہ کیا جب سکیورٹی کی گاڑی آگے نکلی تو میری گاڑی پرفائرنگ کی گئی جبکہ مسلح افراد نے ہمارا تعاقب بھی کیا۔

    شبلی فراز نے بتایا کہ ہجوم کے پاس کلہاڑیاں اور ڈنڈے بھی تھے انہوں نے میری گاڑی پر حملہ کیا جبکہ فائرنگ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آتا اس صورت حال سے کیسے نکلے،یہ واضح نہیں ڈرائیور کو کیا چیز لگی تاہم ڈرائیور کو اسپتال پہنچا دیا گیا ،پتہ چلا ہے اس کی حالت اب بہتر ہے۔

    ادھر آج صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں پولنگ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی ایم این اے شاہد خٹک کے قریبی رشتے دار اور ذاتی محافظ جاں بحق ہوگیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پولنگ کے دوران حدہ بانڈہ میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت عابد علی اور نجات کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پی ٹی آئی کر رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کے کزن تھے جبکہ نجات پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا ذاتی محافظ بھی تھا، فائرنگ سے چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی وزیر شبلی فراز پر حملے کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے حملے میں وفاقی وزیر کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ حملے میں وفاقی وزیر کے عملے کے زخمی ہونے پر بھی وزیراعلیٰ بلوچستان نے افسوس کا اظہار کیا۔

    میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاقی وزیر پر حملہ نہایت افسوسناک فعل ہے، امید ہے واقعہ میں ملوث عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصا ف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز پر درہ آدم خیل میں ہوا ہے، وہ کوہاٹ سے پشاور جا رہے تھے اس دوران نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔

    نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے بعد سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ادھر آج کا دن کے پی کی تاریخ میں بہت بھاری ثابت ہوا ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ کمرسر میں خودکش دھماکے میں 2 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نےدھماکےمیں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5 ، 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

    ضلع خیبر بلدیاتی الیکشن کے دوران میدان جنگ بن گیا، زخہ خیل اورلنڈی کوتل میں مسلح افرادکے پولنگ اسٹینشوں پرحملےاورفائرنگ سے بھگڈرمچ گئی جبکہ تصادم کے درمیان راکٹ چل گئے۔

    پولنگ اسٹیشن پربیلٹ باکس توڑگئے اور الیکشن مواد کوبھی نقصان پہنچایا گیا جبکہ بھگڈر اور بے نظمی کے بعد 20 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کاعمل بند ہوگیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔

    تحصیل جمرود کے علاقہ ملاگوری میں پولنگ اسٹیشن میں بھگدڑاور ہوائی فائرنگ کےبعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا۔خیبر کی تحصیل باڑہ کےعلاقہ جان خان اسکول میں خواتین پولنگ اسٹیشن میں بد نظمی کے بعد پولنگ کا عمل روک دیاگیا۔

    اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے شہید بانڈا پولنگ اسٹیشن کے باہرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلج کونسل کے جنرل کونسلر کے امیدوار زخمی ہوگئے۔

    ضلع ٹانک کے نواحی علاقہ ملازئی میں پولنگ اسٹیشن پر دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان تصادم کے بعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا تاہم ضلعی انتظامیہ نے پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرادیا۔

    ضلع لکی مروت میں ملتانی من جیوالہ کے خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ فائرنگ کے بعد پولنگ روک دی گئی تاہم ڈی پی او شہزادہ عمر ریاض نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔

    کوہاٹ کے سنگڑھ گرلز پرائمری اسکول پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کی شکایت پر تحصیل میئر کےامیدوار نے پولنگ رکوا دی تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے خاتون پریذائیڈنگ افسر کو کام سے روک کر چارج ڈپٹی پریذائیڈنگ افسر کے حوالے کر دیا۔

    بونیرکی تحصیل چغرزئی میں بے نظمی کے باعث خواتین پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روکا گیا تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔

    پشاور میں گورنمنٹ پرائمری اسکول شاہ عالم پولنگ اسٹیشن میں بدنظمی اور دھکم پیل میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ایس پی سکیورٹی محمد نبیل کھوکھر بھاری نفری کے ہمراہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

    محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ لوگ قطاروں میں کھڑے نہ ہو کر خود بدنظمی پیدا کر رہے ہیں، پولیس انتخابی عمل میں پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

    جے یو آئی رہنما اور کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے الزام عائد کیا ہے کہ بنوں کی تحصیل بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان نے 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولا، سامان اور عملے کو بھی اغوا کر کے لے گئے۔

    بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورت حال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے اور کہا ہے کہ الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن سے بڑی درخواست کردی

    بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن سے بڑی درخواست کردی

    کراچی:بلاول بھٹو نے الیکشن کمیشن سے بڑی درخواست کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کے خلاف ایکشن لے۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں اتھاہ گہرائیوں میں دفن ہوچکی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو پولنگ سے ایک دن قبل قتل کردیا گیا،

    بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مقتول کے ورثاء نے پی ٹی آئی وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت دینے کی کوششوں کے بعد یہ قتل ہوا جبکہ پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پورا دن پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ سٹیشنز میں توڑپھوڑ کی خبریں آتی رہیں اورخواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں، پی ٹی آئی کی یہ حرکتیں ایک غیرمقبول حکومت کی غماز ہیں، ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کے خلاف ایکشن لے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے، ہم خیبرپختونخوا کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی چالبازیوں سے رکنے کی ضرورت نہیں، عوام بڑی تعداد میں باہر نکلیں اور اپنے ووٹ سے پی ٹی آئی کو شکست دیں، جیالے انتخابی خلاف ورزیوں کو پارٹی الیکشن سیل یا الیکشن کمیشن میں رپورٹ کریں۔

  • ’پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا مشترکہ ٹیلی ویژن:وزیراعظم عمران خان کا مسلم میڈیا پلان کامیاب

    ’پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا مشترکہ ٹیلی ویژن:وزیراعظم عمران خان کا مسلم میڈیا پلان کامیاب

    اسلام آباد :’پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا مشترکہ ٹیلی ویژن:وزیراعظم عمران خان کا مسلم میڈیا پلان کامیاب،اطلاعت کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی، ملائیشیا کےدرمیان میڈیا ‏روابط کو فروغ دیا جائےگا اور سہ ملکی مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیاجائے گا۔

    ذرائع کے مطاق اس حوالے سےایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی اوآئی سی اجلاس میں مختلف مندوبین سے ‏ملاقاتیں ہوئیں جس میں وزیراعظم نے رحمت للعالمین اتھارٹی کاخصوصی ذکر کیا۔

     

     

     

    فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان،ترکی، ملائیشیا کےدرمیان میڈیا روابط کو فروغ دیا جائےگا سہ ‏ملکی مشترکہ ٹیلی ویژن قائم کیاجائے گا میڈیا اشتراک کیلئےفوکل پرسن بنادیئےگئےہیں جوائنٹ ‏میڈیا نیٹ ورک تشکیل دیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ شدت پسندی کےمعاملات سے نمٹنے کی ضرورت ہے او آئی سی پلیٹ فارم ‏کےتحت اسکالرز کا ایسایونٹ تشکیل دیاجائے ایسایونٹ تشکیل دیاجائے جومذہبی مسائل میں ‏رہنمائی کرسکے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے ذریعے تمام اسکالرز کو ایک جگہ اکٹھاکیا جائےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کےتحت ایسافورم تشکیل دینےکی کوشش کر رہے ہیں فورم تشکیل دے ‏رہے ہیں جو مذہبی بحث سے مسائل کوحل کرسکے رحمت العالمین اتھارٹی کےدائرہ کارکووسعت ‏دی جائےگی اوآئی سی کےتحت ایساہی یونٹ تشکیل دیاجائے گا۔

  • سرگودھا : انتظامیہ کی غفلت و نااہلی کے باعث ضلع بھر میں کھاد کا بہران ۔

    سرگودھا : انتظامیہ کی غفلت و نااہلی کے باعث ضلع بھر میں کھاد کا بہران ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) انتظامیہ کی غفلت و نااہلی سے ضلع بھر میں کھاد کا بحران پیدا ہو گیا کھاد کے حصول کے لئے کسان درد بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے دوسری طرف کھاد ڈیلرز نے پرائس مجسٹریٹ کی کاروائی کو زاتی رنجش و انتقام قرار دے کر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کر دی

    سرگودھا میں کھاد ڈیلرز نے بے جا چھاپوں اور جرمانوں سے تنگ آکر شہر بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے ایک بار پھر ہڑتال کر دی جس سے کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک مظہر اعوان کا کہنا تھا کہ پرائس مجسٹریٹ خالق داد گاڑا نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے ڈکلئیرز سٹاک پر چاپہ مارا اور گودام سیل کیا جو کہ غیر قانونی کام ھے، بعد میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر گودام ڈی سیل کر کے چند گھنٹوں بعد پھر سیل کر دیا، کھاد ڈیلرز نے کہا کہ سرکاری نرخ نامہ پر سٹاک کے مطابق کھاد فروخت کر رہے ہیں مگر انتظامیہ کے کچھ زمہ داران زاتی رنجش و ایما پر ایسی کاروائیاں کر رہے ہیں جو قابلے مزمت ھے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے کھاد ڈیلرز کسانوں کو بروقت کھاد کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے تاکہ کسانوں کی مشکلات کو کم کیا جاسکے مگر ضلعی انتظامیہ ایسی کاروائیاں کر رہہ ھے جو غیر قانونی اقدام ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے تحفظات دور کیے جائیں نہیں تو ہڑتال جاری رہے گئی ۔ دوسری طرف کسانوں کا کہنا ھے کہ ہم ضلعی انتظامیہ کی من مانیوں و ہٹ دھرمی کی سزا بھگت رھے ھیں ۔ کیا کسان ہونا ہمارا سب سے بڑا قصور ھے ۔ کسانوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سوال ? ۔ ہم کھاد کے حصول کیلیٸے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ھیں ۔ اگر ضلعی انتظامیہ ایسے ہی دفتری کمروں میں بیٹھ کر اپنے فیصلوں اور ضد کی بھینٹ کسانوں کو چڑھاتی رہی ۔ تو وہ وقت دور نہیں جب کسان فاقہ کشی کی بدولت بھوک سے مریں گے ۔ اور سڑکوں پر بھی نکل آٸیں گے ۔ آخر ڈپٹی کمشنر سرگودھا اصغر جوٸیہ کو کسانوں کی مشکلات دکھاٸی کیوں نہیں دے رھیں ۔ ضلعی انتظامیہ اور کھاد ڈیلرز کی آپسی لڑاٸی میں کسان بری طرح متاثر ہو رھے ھیں ۔ کسانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس کا مطالبہ کر دیا ۔

  • پاکستان کے دلیرانہ فیصلے: امریکا کو افغان جنگ اسکروٹنی بل سے پاکستان سے متعلق شق ختم کرنا پڑگئی

    پاکستان کے دلیرانہ فیصلے: امریکا کو افغان جنگ اسکروٹنی بل سے پاکستان سے متعلق شق ختم کرنا پڑگئی

    واشنگٹن:پاکستان کے دلیرانہ فیصلے: امریکا کو افغان جنگ اسکروٹنی بل سے پاکستان سے متعلق شق ختم کرنا پڑگئی ،اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ نے افغان جنگ کی مکمل جانچ پڑتال سے متعلق آزاد کمیشن کے قیام کی تشکیل کا بل منظور کرلیا ہے جب کہ بل کے پرانے ورژن میں شامل پاکستان کے کردار کی تحقیقات سے متعلق شق کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں ایک دفاعی بل کی منظور دی گئی ہے۔ بل میں افغان جنگ اور پاکستان سمیت خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی جانچ پڑتال کے لیے ایک آزاد کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس بل کی سب سے خاص بات ہے یہ کہ پرانے ورژن کے برعکس اس بل میں افغان وار میں پاکستان کے کردار کی تحقیقات سے متعلق تجویز کی شق کو ختم کردیا گیا ہے البتہ کمیشن مختلف ممالک کے افغان جنگ پر اثر انداز ہونے اور افغان جنگ کے پرامن حل میں ان کے کردار کا جائزہ لے سکتا ہے۔

    اس وار کمیشن میں 16 ارکان شامل ہوں گے جن کا انتخاب ریپبلکن اور ڈیموکریٹک کے ارکان اسمبلی مساوی انداز میں کریں گے اور یہ کمیشن تین سال کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔کمیشن میں 2001 سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے موجودہ اور سابق ارکان کے ساتھ ساتھ کابینہ کی سطح کے اور افغانستان کے بارے میں امریکی پالیسیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے اعلی سطحی دفاعی عہدیداروں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

    بل کی سمری میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ پینل 20 سالہ جنگ کی اسکروٹنی اور انخلا کے بعد افغانستان میں رہ جانے والے فوجی سازوسامان کا بھی احتساب بھی کرے گا اور افغانستان میں موجود امریکی شہریوں اور افغان اتحادیوں کو نکالنے کے منصوبے بھی بنائے گا۔بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیشن پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے انسداد دہشت گردی میں استعمال اور اقدامات کا جائزہ بھی لے گا۔

    دوسری طرف دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی وعسکری قیادت کے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے امریکہ نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ اگراب پاکستان کے ساتھ کوئی شرارت کی گئی تو اس کا سخت جواب ملے گا اورویسے بھی امریکہ اب پاکستان کی مرضی کے بغیرافغانستان میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا اس لیے امریکہ نے اپنے مفادات کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے جو کہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم:گنتی شروع

    خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم:گنتی شروع

    کرک: خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم:گنتی شروع ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اورگنتی شروع ہوچکی ہے ،

    یاد رہے کہ آج صبح سے صوبے میں اکثروبیشتر مقامات پر لڑائی جھگڑوں میں کئی افراد مارے گئے اور درجنوں زخمی ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں ، ادھر خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران کئی مقامات پر کارکنوں میں جھگڑا ہوا، ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے، خیبر میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ کرک میں پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔

    خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن، کئی مقامات پر کارکن آمنے سامنے آگئے۔ کچھ پولنگ سٹیشنز پر جھگڑوں کےباعث ووٹنگ بھی روکی گئی۔ پشاور کی تحصیل شاہ عالم میں خواتین کے پولنگ سٹیشن پر جھگڑا ہوا۔ کاکشال اور واحد گڑھی میں بھی ہنگامہ آرائی ہوئی، امیدوار ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاتے رہے۔ پشتخرہ میں خواتین کے پولنگ سٹیشن میں مرد کی موجودگی پر ہنگامہ آرئی ہوئی، پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

    خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں پولنگ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی ایم این اے شاہد خٹک کے قریبی رشتے دار اور ذاتی محافظ جاں بحق ہوگیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پولنگ کے دوران حدہ بانڈہ میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کی شناخت عابد علی اور نجات کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد پی ٹی آئی کر رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کے کزن تھے جبکہ نجات پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا ذاتی محافظ بھی تھا، فائرنگ سے چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہائی اسکول تخت نصرتی کے قریب پیش آیا، افسوسناک واقعے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ کے پی میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے، ووٹنگ کے آغاز سے ہی مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان سخت نعرے بازی، دھکم پیل کے واقعات رونما ہورہے تھے۔

    تاہم جوں جوں پولنگ ختم ہونے کا وقت قریب آیا، سیاسی کارکنان کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ تیز ہوتا چلا گیا ہے، کئی پولیس اسٹیشنز پر پولیس نے کارکنان کو منشتر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔

    خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے میدان سج گیا، پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے سبب انتخابات ملتوی کر دیئے گئے، دیگر علاقوں میں بھی بدنظمی کے واقعات پیش آئے۔

    صوبے کے اضلاع جن میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ شامل ہیں جہاں پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ان انتخابات کے لئے کُل 9223 پولنگ اسٹیشن اور کل 28892پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے، جن میں 4188پولنگ اسٹیشن حساس اور 2507زیادہ حساس قرار دئے گئے ہیں، اس حوالہ سے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات:عالم اسلام کے لیے جدوجہد کوسلام

    وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات:عالم اسلام کے لیے جدوجہد کوسلام

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات:عالم اسلام کے لیے جدوجہد کوسلام ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب، ایران، ترکی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم سے ایران، ترکی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی بھی ملاقات ہوئی۔

    مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی عالم اسلام ، خصوصا افغانستان،فلسطین،کشمیر اورمشرق وسطیٰ کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے اوراقدامات کرنے کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے غنیمت قرار دیا

    یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا سترہواں غیرمعمولی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہورہا ہے، اجلاس سعودی عرب کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جبکہ میزبانی کے فرائض پاکستان انجام دے رہا ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے، دنیا میں افغانستان سے زیادہ کسی ملک نے مسائل کا سامنا نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ افغان آبادی غربت کی سطح سے نیچے آتی جا رہی ہے، قابل افسوس ہے افغان مسئلے پر دنیا خاموش ہے، بروقت اقدام نہ کیا تو انسانی بحران بن سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے پاکستان کی معاونت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مارچ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، 2 وزرائے خارجہ اجلاسوں کی میزبانی پاکستان کی سنجیدہ سوچ کی ترجمانی کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 40 سال کی جنگ کے بعد افغانستان میں قیام امن کا موقع میسر آرہا ہے، افغانستان میں انسانی بحران کے اثرات دنیا بھر کے لیے مضر ہو سکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے شکر گزار ہیں۔