سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، قتل اوراغواء کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم24گھنٹوں میں گرفتار، آلہ قتل برآمد ۔
سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھیرہ پولیس نے تین روز قبل اغوا ہونے والے 30 سالہ شخص مدثر کی نعش برآمدکرکے قاتل کوگرفتارکرکے آلہ قتل بھی برآمدکرلیا۔ تھانہ بھیرہ کے علاقہ وزیدی کارہائشی تیس سالہ مدثر ولد اختر 3 روز قبل اغوا ہو گیا تھا جس کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ملزم تنویر کوحراست میں لے کر تفتیش کی توملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے مدثر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور اس کی لاش شہر سے ملحقہ علاقے میں جھاڑیوں میں چھپا دی ہے چنانچہ ملزم کی نشاندہی پرمقتول کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔جب کہ گرفتار ملزم سے آلہ قتل پسٹل 30 بور اور ایک خنجر بھی برآمد کر لیا ہے مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔
Author: +9251
-

سرگودھا : تھانہ بھیرہ پولیس نے قتل و اغوا کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا ۔
-

سرگودھا : تھانہ عطا شہید پولیس کی کارواٸی ۔ بین الاضلاعی چور گینگ گرفتار ۔
سرگودھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر تھانہ عطا شہید پولیس کا ایکشن
سرگودھا چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ گرفتار
سرگودھا ملزمان سے 26 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد
سرگودھا ملزمان کے قبضہ سے 9 موٹر سائیکل 4 مویشی ، لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی اشیاء برآمد
سرگودھا ملزمان نے سرکاری سکول سے لیپ ٹاپ چوری کیے تھے
سرگودھا ملزم حسنین کا تعلق فیصل آباد جبکہ ملزم علی کا تعلق سرگودھا سے ہے
سرگودھا ملزمان سے برآمد ہونے والا مال اصل مالکان کے حوالے کیا گیا
سرگودھا پولیس کو ملزمان پندرہ سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے
ڈی پی اوسرگودھا عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں
ڈی پی اوسرگودھا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان
-

ایک منظم زندگی کے لیے روزانہ کا معمول.تحریر :ام سلمیٰ
جس تیزی سے وقت گزر رہا دن با دن ھماری معمولات بھی خراب ہوتی جہ رہی ہیں بلکہ اب شاید والدین کے پاس بھی وقت نہں رہا کے بچوں کو ضروری معمولات کی تربیت دیں بچے اسکول چلے جاتے ہیں ان کی اسکول کی تعلیم ہو رہی ہے یہ بھی کافی لگتا لیکن ان زندگی کی تیزیوں میں ہمیں اپنے سکون کو اپنی زندگی کو منتظم بنانے پر بلکل بھی توجہ نہں دے رہے اگر آپ اپنی زندگی کے معمولات کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے تو آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کے کب اور کیا اہم ہے آپ کے لیے اگر وہ وقت کے ساتھ آپ اپناتے جائیں گے تو زندگی آسان ہوتی جائے گی اور آپ دماغی طور پر سکون میں آجائیں گے.تو سب سے پہلے اٹھے ہی آپ اپنی روٹین کی چیزوں کو ٹھیک کریں صبح کے آغاز پر کیا کرنا ضروری ہے تفصیل سے جانیں.
اپنا بستر بنائیں۔
اپنا بستر بنا کر دن کی تیاری کریں۔یہ ایک فوری کام ہے جو آپ کو ایک پیداواری ، منظم فریم میں ڈالے گا۔
اگر آپ طالب علم ہیں یہ ملازمت پیشہ ہیں تو یہ اہم ہے کے آپ اپنے سامان اور کپڑے رات کو تیار کر کے رکھو.
اگر آپ ورزش کرنا پسند کرتے ہیں تو ، صبح کرنے کا بہترین وقت ہے! یہ آپ کو توانائی سے بھرپور محسوس کرے گا اور گھر سے نکلنے سے پہلے آپ کو کامیابی کا احساس دلائے گا۔ چاہے آپ چہل قدمی کرنا پسند کریں ، جم کلاس لیں ، یا اپنے بیڈروم میں یوگا کریں ۔ہر چیز کو واپس رکھو جہاں سے آپ نے اٹھایا ہے.
جب آپ اپنا ناشتہ بنا لیتے ہیں تو ، ہر چیز کو بالکل وہی جگہ رکھ دیں جہاں آپ نے انکو پہلے سے ترتیب سے رکھا ہے، کیونکہ اس سے صبح کے بعد ہر چیز آسان ہو جاتی ہے۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کے کوئی چیز ان میں۔ ختم ہو رہی تو اس کو نوٹ بوک میں لکھ لیں تاکہ جب بھی بازار جانا ہو تو اس کی خریداری کر لی جائے ، اس فہرست میں شامل کریں جسے آپ اگلی بار گروسری سٹور سے گزرتے وقت اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ضروری اشیاء کی فہرست بنایا کریں.
گھر سے نکلنے سے پہلے ، اپنی ضروری اشیاء کی فہرست ساتھ لے لیں، جیسے آپ کا پرس ، ملازمت کا کارڈ یہ اسکول یہ یونیورسٹی کا ، پانی کی بوتل ، وغیرہ۔ ان اشیاء کی ایک فہرست اپنے سامنے والے دروازے کے قریب رکھیں تاکہ آپ اپنے روزمرہ کے معمول کے حصے کے طور پر دروازے سے باہر جانے سے پہلے اپنا پرس یا بیگ جلدی سے چیک کر سکیں۔اپنے کاموں کو ترجیح دیں۔
کاموں کی ایک فہرست بنائیں اور فیصلہ کریں کہ کیا وہ اہم ، فوری ، دونوں ہیں یا نہیں۔ فوری اور اہم کاموں سے شروع کریں ، اہم اور غیر ضروری کاموں کی طرف بڑھیں ، پھر غیر اہم لیکن فوری کاموں کو سب سے پہلے کر کے ختم کریں.اس کے لیے آپ لائف پلانر کا استعمال کرسکتے ہیں تاکہ آپ اپنے دن کو بہتر طریقے سے ترتیب دے سکیں۔ آج کے ضروری کام لسٹ میں لکھنا ہمیشہ آپ کے لیے آسانی کا سبب بنتا ہے اور آپ کو ہر چیز کنٹرول کا احساس دلاتا ہے۔
اپنے ای میلز کو ترجیح دیں۔
اپنا دن شروع کرنے سے پہلے جب آپ اپنے کام پے نکلنے لگے ہیں اپنے ای میلز کو ترجیح دیتے ہوئے 10 منٹ گزاریں۔ یہ فیصلہ کرنے کی عادت ڈالیں کہ کونسی چیزوں کو آپ کی فوری توجہ کی ضرورت ہے ، کون سی اہم ہیں ، کون سی ہیں اور کون سی نہیں۔اپنے ای میلز فون سوشل میڈیا کو ہر چند منٹ کے بجائے ہر دو گھنٹے چیک کریں کیونکہ بار بار رکاوٹیں آپ کی دن کی ہر کام میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں اور پیداواری صلاحیت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
اپنے مالی معاملات کو چیک کرتے رہیں
اپنے مالی معاملات کو روزانہ کے معمول کے حصے کے طور پر چیک رکھنے کے لیے چند منٹ نکالیں۔ اپنا بینک بیلنس چیک کریں اور یقینی بنائیں کہ آپ اپنے بجٹ پر قائم ہیں۔رات کے کا منصوبہ بنائیں
کیا آپ کو گھر جاتے ہوئے گروسری اسٹور سے کچھ لینے کی ضرورت ہے؟ کیا آپ کو کوئی نسخہ دیکھنے کی ضرورت ہے؟ اس میں صرف چند منٹ لگتے ہیں ، لیکن تھوڑی سی منصوبہ بندی بعد میں بہت وقت بچا سکتی ہے۔دن کے آخر میں اپنا ڈیسک صاف کریں۔
اپنے وقفے کے لیے جانے سے پہلے اپنے کام کی میز کو صاف کرنے کے لیے پانچ منٹ نکالیں۔ دوسرے دن صبح جب آپ واپس آئیں گے تو آپ کو زیادہ منظم محسوس کرنے میں مدد ملے گی۔ڈنر کے فورا بعد اپنا کچن صاف کریں
بصورت دیگر ، آپ کو ٹی وی کے سامنے بیٹھنے اور مشغول ہونے کا لالچ ہوسکتا ہے۔سونے سے پہلے اگر آپ کے دماغ میں کوئی کام ہے تو نوٹ کریں تاکہ آپکو یاد رہے.اگلے دن آپ کو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک بار جب آپ نے انہیں لکھ دیا ہے ، آپ یہ جان کر سو سکتے ہیں کہ جب آپ جاگتے ہیں تو آپ فہرست کا حوالہ دے سکتے ہیں۔
بہت چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں لیکن بہت اہم اگر ہم اپنی زندگی کو منتظم بنانے کے لیے انکو اپنا لیں تو یہ باتیں ہماری زندگی کو پرسکون کر سکتی ہیں اور ہماری زندگی سے گھر اہم چیزوں کو ختم کرتے ہوئے سکون سے نیند لینے میں مدد کر سکتی ہیں.
Twitter handle
@umesalma_ -

سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ منشیات فروش گرفتار ۔
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ۔ 1100 گرام چرس برآمد ۔
ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل شفقت ندیم عطا کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان نے سب انسپکٹر محمد اقبال گوندل و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ فاطمہ جناح کالونی ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش ندیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم سے 1100 گرام چرس بھی برآمد کر لی گٸی ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان کی علاقہ بھر میں جراٸم پیشہ افراد و منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارواٸیوں کو سراہتے ہوٸے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
-

برطانیہ میں حالات کنٹرول سے باہر: اومی کرون کا پھیلاؤ تیز، کورونا الرٹ لیول 3 سے بڑھا کر 4 کردیا گیا
لندن:برطانیہ میں حالات کنٹرول سے باہر: اومی کرون کا پھیلاؤ تیز، کورونا الرٹ لیول 3 سے بڑھا کر 4 کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کرچار کردیا گیا۔
لندن سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کا پھیلاؤ ایک بار پھر تیز ہوگیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 854 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 52 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں اومی کرون کے مزید ایک ہزار 239 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اومی کرون کے مجموعی کیسز کی تعداد3ہزار137 ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ کیسز انگلینڈ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کرچارکردیا گیاکورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا خطرہ، بات ویکسین کی چوتھی ڈوز تک جا پہنچی
دوسری جانب اومی کرون کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد برطانیہ نے کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کرچارکردیا۔خبر ایجنسی کے مطابق کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤبہت زیادہ ہے اور ہیلتھ کیئر سروسز پردباؤ بہت زیادہ ہے۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہےکہ ابتدائی شواہد کےمطابق اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی سےپھیل رہا ہے، اومی کرون ویرینٹ سے کورونا ویکسین سے ملنے والا تحفظ کم ہورہاہے۔
کہا جارہا ہے کہ یہ اس سے قبل سامنے آنے والے کورونا وائرس ویرینٹ کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے کیوں کہ اس میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے اور ویکسین کا اثر بھی اس پر کم ہوگا۔
جنوبی افریقا کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے ویرینٹ میں اتنی زیادہ تبدیلیاں ہیں کہ اس کی توقع سائنسدانوں کو نہیں تھی۔ اس ویرینٹ میں ابتدائی کورونا وائرس کے مقابلے میں تقریباً 50 تبدیلیاں ہیں جن میں سے 30 تبدیلیاں اسپائیک پروٹین میں ہیں۔
-

سال 2022 کے لیے مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت :قاہرہ نے اعزاز حاصل کرلیا
قاہرہ:سال 2022 کے لیے مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت :قاہرہ نے اعزاز حاصل کرلیاا،طلاعات کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کو سال 2022 کے لیے مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب کرلیا گیا، مصری حکام کا کہنا ہے کہ قاہرہ کا انتخاب، تخلیقی اور فکر و فن کے مرکز کی عکاسی کرتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن نے قاہرہ کو سال 2022 میں مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مصر کی وزیر ثقافت انس عبدالدائم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مختلف ثقافتوں کی آپس میں ملاقات کی جگہ کے لیے قاہرہ کا انتخاب، تخلیقی اور فکر و فن کے مرکز کی عکاسی کرتا ہے۔
مصری وزیر ثقافت نے اسلامی ممالک کے دارالحکومتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی کوششوں کی تعریف بھی کی ہے۔
-

"کورونا سے بچاو کی شاندارویکسین مہم” ٹرانسپورٹ میں کی جارہی ہے ویکسینیشن
اسلام آباد:”کورونا سے بچاو کی شاندارویکسین مہم” ٹرانسپورٹ میں کی جارہی ہے ویکسینیشن ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کورونا سے بچاو کی مہم ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہ کہ این سی او سی کی طرف سے اب ٹرانسپورٹ میں کام کرنے والے ڈرائیورز ، ہیلپرز اور سفرکرنے والے مسافروں کو بھی کورونا ویکسین لگائے جائے گی ، پاکستانی حکام نے ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسین کو یقینی بنانے کے لیے نئی مہم شروع کی ہے جو 18 دسمبر تک جاری رہے گی۔
اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’شہر میں یا شہر سے باہر جانے والی تمام ٹرانسپورٹ کو داخلی اور خارجی راستوں پر چیک کیا جائے گا جس میں بس سٹینڈ، ٹال پلازے، انٹر چینجز اور موٹر وے یا ہائی وے پر صوبائی سرحدیں شامل ہیں۔‘
حالیہ مہینوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیسز میں ویکسین کی مہم کے باعث کمی ہوئی ہے۔ پاکستان میں تقریباً 13 کروڑ افراد ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوا چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک کورونا انفیکشن کے 12 لاکھ 89 کیسز سامنے آئے ہیں اور 28 ہزار 830 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے بیان میں کیا گیا ہے کہ ’صرف ویکسین شدہ افراد اور ایسے افراد کو سفر کی اجازت ہوگی جنہیں خصوصی طور پر استثنیٰ دیا گیا ہے۔‘این سی او سی کے مطابق موبائل ویکسینیشن ٹیمز موقعے پر ڈرائیوروں اور مسافروں کو ویکسین لگائیں گی۔
دوسری جانب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی سی) نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے تین مشتبہ کیسز کے نمونوں کا رزلٹ پیر تک حاصل ہوگا۔پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ اومی کرون کا پہلا کیس کراچی میں رپورٹ ہوا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 46 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف 288 مثبت آئے۔
-

عرفان مہرکوسگی بیوی،بیٹی ،سالے اوردیگرسسرالیوں نے مل کر قتل کیا:گرفتار ملزم کے سنسنی خیز انکشافات
کراچی :عرفان مہرکوسگی بیوی،سالے اوردیگرسسرالیوں نے قتل کیا:گرفتار ملزم کے سنسنی خیز انکشافات،اطلاعات کے مطابق گلستان جوہر میں سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر قتل کے وقت فائرنگ کرنے والے ملزم کا حقیقی بیٹا بھی اسی کار میں مقتول کے ساتھ بیٹھا تھا۔
عرفان مہر قتل کیس میں گرفتار مقتول کے بھائی نسبتی غلام اکبر نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ پولیس کے سامنے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
اس ہائی پروفائل قتل کیس کا سراغ لگانے والی سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم کے انچارج راجہ عمر خطاب کے مطابق عرفان مہر کو قتل کرنے کا ٹاسک اس کی بیوی صاحبزادی اور سالی شبانہ عرف کراڑی عرف چھوٹی نے اپنے حقیقی بھائی ملزم غلام اکبر کو دیا۔
گرفتار ملزم غلام اکبر کے بیان کے مطابق مبینہ طور پر مقتول عرفان مہر اپنی بیوی یعنی اس کی بہن کے ساتھ سخت رویہ رکھتا تھا جس سے وہ تنگ تھی اور تینوں بہن بھائیوں نے مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ملزم کے مطابق اس واردات کے لیے اس کی دلچسپی اس لیے بھی تھی کہ وہ 30،40 لاکھ روپے کا مقروض تھا جبکہ عرفان مہر کے قتل کی صورت میں انہیں مقتول کے پاس کیش کی شکل میں موجود لگ بھگ 70،80 لاکھ روپے ملنے کی اُمید تھی۔
ملزم کے مطابق اس کی بہن صاحبزادی نے اس کام کے لیے ابتدائی طور پر اسے ایک لاکھ 60 ہزار روپے اور پھر چند دن بعد مزید 60 ہزار روپے دیے۔
ملزم نے مزید بتایا کہ ان پیسوں سے اس نے ایک لاکھ 50 ہزار روپے میں نئی 125 موٹر سائیکل خریدی اور پستول کا بندوبست کیا۔
ملزم کے مطابق اس سے قبل اس نے اس کام میں معاونت کیلئے اپنی چھوٹی بہن شبانہ کے شوہر رحیم بخش مہر کو آمادہ کیا تاہم بعد میں اپنے ایک دوست واجد جاکھرو کو شریک جرم بنایا۔
ملزم نے بیان میں کہا کہ اس کیلئے اس نے واجد کو 40 ہزار روپے دیے اور مزید 60 ہزار روپے کام کے بعد دینے کا وعدہ کیا۔
ملزم کے مطابق واردات سے قبل اس نے مقتول عرفان مہر کی خود ریکی کی اور واردات سے ایک روز قبل صدر سے ٹراؤزر اور جیکٹ خریدیں بعد ازاں کالے رنگ کے دو ہیلمٹ خریدے اور اس نے کینٹ اسٹیشن پر واقع ایک ہوٹل میں قیام کیا۔
ملزم غلام اکبر کے مطابق واردات والے دن وہ اور واجد 125 موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گلستان جوہر بلاک 13 پہنچے اور چیپل لگژری اپارٹمنٹ کے سامنے پارک کے ساتھ کھڑے ہوکر عرفان مہر کے نکلنے کا انتظار کرنے لگے۔
ملزم کے مطابق عرفان مہر اپنے بچے کو لے کر اسکول چھوڑنے کیلئے گھر سے نکلا تو اس کی بہن صاحبزادی نے موبائل فون سے اسے اطلاع دی ، عرفان مہر بچے کو اسکول چھوڑ کر واپس آیا تو انہوں نے اسے نشانہ بنایا۔
ملزم کا کہنا ہےکہ واردات کے وقت اس نے دیکھا کہ اس کا اپنا بیٹا خوشحال گاڑی کی پچھلی سیٹ پر عرفان بھائی کے ساتھ بیٹھا تھا تاہم اپنے بچے کو بچاتے ہوئے اس نے پے در پے فائرنگ کی۔
ملزم کے مطابق واردات کے بعد وہ وہاں سے سہراب گوٹھ پہنچے اور پھر ایک گوٹھ میں پہنچ کر کچھ دیر قیام کیا، کپڑے تبدیل کیے۔ اور پھر وہاں سے کینٹ اسٹیشن پہنچے جہاں ہوٹل سے سامان لے کر چیک آؤٹ کیا اور کرائے کی کار میں شکارپور چلے گئے۔
سی ٹی ڈی کے افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق انہوں نے ٹیکنیکل بنیادوں پر اس واردات کا سراغ لگایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں مقتول کی بیوی صاحبزادی اور سالی شبانہ مرکزی ملزمان ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ عرفان علی مہر کو یکم دسمبر کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا جب وہ اپنی بچی کو اسکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے۔
-

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب،کیا اہم امورزیرغورہوں گے تفصیلات آگئیں
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب،کیا اہم امورزیرغورہوں گے تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دے گی ۔
اسلام آباد سے پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ قازقستان کی ایئرلائن کے ڈیزگنیشن کی منظوری دے گی ،افغان شہریوں کو دوسرے ممالک جانے کےلیے پاکستانی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت کے معاملے پر غور کرے گی ،شوگر انڈسٹری ریفارم کمیٹی کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔
یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ وزیراعظم کی زیرصدارت اس اہم اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی معاملے پر بھی غور ہوگا ،وفاقی کابینہ بین الاقوامی این جی اوز کی ویزا پالیسی سٹریم لائن ،افغانستان میں بین الاقوامی فلاحی اداروں کے ریلیف کاموں کے میکنزم ،پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دے گی ۔
کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع ۔ چینی کمپنی کے 33 فیصد آپریٹرشپ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو منتقل کرنے کی منظوری دے گی ،اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں ،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور توانائی کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق دے گی۔
-

وزیراعظم کے گوادر تحریک کے مطالبات کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتےہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ:وزیراعظم کے گوادر تحریک کے مطالبات کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتےہیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے گوادر تحریک کے مطالبات کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہیں، مطالبات کے تحت بیشتر اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے، غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام یقینی بنارہےہیں اورغیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مطالبات کےحوالےسے وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی خوش آئند ہے،گوادرتحریک کےمطالبات انسانی حقوق کےتحفظ پرمبنی ہیں، مطالبات پہلےہی سےموجودہ حکومت کی پالیسی میں شامل ہیں، صوبائی حکومت اپنی پالیسی اور گوادر تحریک کےمطالبات کےتحت بیشتر اقدامات پرعملدرآمد کررہی ہے اورصوبائی حکومت کےدائرہ کارمیں آنے والےمطالبات پرتیزی سےپیش رفت جاری ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ متعلقہ صوبائی محکمےغیرقانونی ماہی گیری اورٹرالنگ کی روک تھام یقینی بنارہےہیں، غیر ضروری چیک پوسٹوں کوختم کر دیا گیا ہے، سرحدی تجارت کا آغاز اور ٹوکن سسٹم کو ختم کردیا گیا ہے، محکمہ پی ایچ ای کو گوادر شہر میں پانی کے مسائل کے فوری حل کے لئے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے، گوادر اولڈ ٹاؤن کی ترقی کی منصوبہ بندی اور فنڈز فراہم کیۓ جارہے ہیں، بجلی سمیت بعض دیگر مطالبات کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی مطالبات کے حوالے سے یقین دہانی سے وفاق سے متعلق مطالبات بھی حل ہونگے، متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے غیر قانونی ٹرالنگ کے سدباب کے لئےمزید مربوط و موثر اقدامات کرینگے، وفاقی اور صوبائی حکومت سرحدی تجارت کے فروغ اور بارڈر مارکیٹوں کے منصوبے کی جلد تکمیل یقینی بنائیں گی، گوادر تحریک کے مطالبات پر پیشرفت کے حوالے سےوزیراعظم کو مفصل رپورٹ پیش کرینگے۔