Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کردیا

    کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے پہلے جدید ٹرانسپورٹ نظام گرین لائن منصوبے کا افتتاح کردیا۔

    انہوں نے اس موقع پر منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام خصوصا اہلیان کراچی کے لیے ایک تحفہ ہے.

    ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم 35.5 ارب روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوا، یہ منصوبہ کراچی کے مغربی اور وسطی اضلاع کے 135,000 مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا، اس میں 80 بسیں، 21 اسٹیشنز، ٹکٹنگ رومز، برقی زینے اور سیڑھیاں شامل ہیں۔ افتتاح کے بعد تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن ہوگا جس کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    گرین لائن بس سروس میں مرد، خواتین اور بزرگوں کے لیے الگ دروازے مختص ہیں۔بس کے دونوں اطراف میں دروازے نصب ہیں پہلا دروازہ خواتین کے لیے ، دوسرا فیملی اور تیسرا مردوں اور لڑکوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ ہر بس میں معذور افراد کے لیے بورڈنگ برج اور بیٹھنے کا خصوصی انتظام ہے۔

    بس سروس سرجانی سے میونسپل پارک تک 22 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ہر بس میں معلومات اور تشہیر کے لیے ڈیجیٹل اسکرینز، سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں جبکہ بس سٹیشن پر موجود سہولیات میں ایسکیلیٹرز،لفٹ سروس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسافروں کی سہولت کے لیے ٹکٹ وینڈنگ مشینز بھی نصب کی گئی ہیں ،بس میں سیل فون چارجنگ پورٹ کی سہولت بھی موجود ہے ۔

    اس منصوبے کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی خصوصی دلچسپی پر وفاقی وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے ذریعے تعمیر کیا ۔

    کراچی گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں فراہم کرنے والی کمپنی کے مطابق کراچی کی بسیں لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں چلنے والی بسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ جدید ہیں، یہ بسیں یورو تھری معیار کی اور ہائبرڈ ہیں ، ان میں ڈیزل کے ساتھ خودکار طریقے سے چارج ہونے والی بیٹری بھی استعمال ہوگی جس سے ایندھن کی بچت کے ساتھ ماحول کو بھی فائدہ ہوگا۔ بسوں میں خصوصی سسٹم نصب ہے جو انجن میں آگ لگنے کی صورت میں خودکار طریقے سے آگ بجھائے گا۔

    18 میٹر لمبی بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ کھڑے ہوکر اور نشستوں پر بیک وقت 150 افراد سفر کرسکیں گے، زیادہ رش کی صورت میں 190 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔

  • لندن اور تہران کی طرح کراچی کا بلدیاتی نظام بھی خودمختار ہونا چاہیئے : وزیراعظم

    لندن اور تہران کی طرح کراچی کا بلدیاتی نظام بھی خودمختار ہونا چاہیئے : وزیراعظم

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لندن اور تہران کی طرح کراچی کا بلدیاتی نظام بھی خودمختار ہونا چاہیے۔

    کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی جدید شہر جدید ذرائع آمد ورفت کے بغیر مکمل نہیں، ماضی میں کسی نے کراچی کے ٹرانسپورٹ سسٹم پر توجہ نہیں دی۔

    وزیر اعظم نے کہا ہر ملک میں ایک شہر ایسا ہوتا جو ملک کو چلاتا ہے، کراچی جب خوش حال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے، پاکستان کے لیے کراچی کو خوش ھال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم پاکستان کو خوشحال کررہے ہیں، سب سے زیادہ ٹیکس کراچی سے ملتا ہے لیکن اسے کچھ نہیں ملا ، کراچی کو 60 سال سے دیکھ رہا ہوں ، اس روشنیوں کے شہر کو ہم نے کھنڈر بنتے دیکھا ہے کیونکہ کبھی بھی کراچی کے انتظامی نظام پر توجہ نہیں دی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تمام تحقیق ایک بات ہی کرتی ہے کہ ایک بیماری پورے گھر کو مقروض کردیتی ہے، اسی لئے میں نے فیصلہ کیا تھا کہ جب بھی اللہ نے موقع دیا میں صحت کا جامع منصوبہ شروع کروں گا۔ خیبر پختونخوا کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ انشورنمس مل چکی ہے، جس کے تحت ہر سال 10 لاکھ روپے تک کا خرچہ برداشت کیا جائے گا۔ مارچ2022تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی، سندھ کے لوگوں کو بھی ہیلتھ انشورنس ہونی چاہیے، سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ ہیلتھ انشورنس میں حصہ ڈالیں۔

  • ’والد کی گردن دھڑ سےالگ تھی،لاش کمرے میں پڑی تھی‘:بیٹے کی درخواست پرپولیس کا ایکشن:خاتون گرفتار

    ’والد کی گردن دھڑ سےالگ تھی،لاش کمرے میں پڑی تھی‘:بیٹے کی درخواست پرپولیس کا ایکشن:خاتون گرفتار

    کراچی :’والد کی گردن دھڑ سےالگ تھی،لاش کمرے میں پڑی تھی‘:بیٹے کی درخواست پرپولیس کا ایکشن:خاتون گرفتار،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں خاتون کے ہاتھوں مرد کے لرزہ خیز قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں خاتون کے ہاتھوں مرد کے قتل کی واردات کا مقدمہ مقتول کے بیٹے شاہد کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کیا گیا۔

    مقتول کے بیٹے نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ خاتون میرے والد کے ساتھ رہتی تھی، مجھے اطلاع ملی کے والد کو کسی نے قتل کردیا ہے، جب پہنچا تو میرے والد کی لاش اسٹور نما کمرے میں پڑی تھی۔

    بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ والد کی گردن دھڑ سے الگ تھی اور دونوں ہاتھ کلائی سے کٹے ہوئے تھے، برابر کمرے میں خاتون موجود تھی جس نے اپنا نام رباب، سونیا اور پھر عاصمہ بتایا۔

    مقتول شیخ محمد سہیل کے بیٹے کا کہنا ہے کہ خاتون نے تیز دھار آلے سے میرے والد کو قتل کیا، ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر عبداللہ ہارون روڈ پر عمارت میں خاتون نے ایک شخص کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کردئیے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون کا بیوی ہونے کا دعویٰ مشکوک ہوگیا کیونکہ مقتول کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ خاتون مقتول کی اہلیہ نہیں ہے، ڈیڑھ سال پہلے بھی یہ خاتون ان کے پاس آئی تھی اور کہا مجھے شوہر نان نفقہ نہیں دے رہا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کے ہاتھ اور کپڑے پر خون کے دھبے موجود تھے اور سارے شواہد اس کے خلاف تھے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    سفاک بیوی نے شوپر کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیئے، ملزمہ واردات کے بعد آرام سے سو گئی، پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے علاقے صدر میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کا قتل ہوا ہے جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق رباب نامی خاتون نے اپنے شوہر شیخ محمد سہیل کی لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف کمروں میں پھینک دیئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ رباب آرام سے سوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گھر کی تلاشی کے دوران پولیس کو مختلف حصوں سے مقتول شیخ محمد سہیل کے جسمانی اعضاء ملے ہیں۔

    اس کے علاوہ خاتون کے قبضے سے مختلف اوزار بھی ملے ہیں، پولیس کے مطابق سفاک بیوی نے واردات کے بعد شوہر کی لاش کے ٹکڑے مختلف کمروں میں پھینک دیے تھے۔

    پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کی باقیات اور شواہد کوجمع کیا، کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ملزمہ رباب کیخلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ملزمہ دوران گرفتاری اور دوران تفتیش نشے میں مدہوش تھی، اس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے انصاف نہیں ملا اس لیے میں نے یہ کام کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے کے مطابق مذکورہ خاتون 7سال سے والد کے ساتھ رہ ر ہی تھی اور بظاہر یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ملزمہ اس کی دوسری بیوی تھی۔

    پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمہ کی شادی کے فی الحال شواہد نہیں ملے، حالیہ شواہد اور بیان کے مطابق مطابق ملزمہ رباب نے اکیلے ہی قتل کی یہ سفاکانہ واردات انجام دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمہ نے آرام سے کپڑے تبدیل کئے اور سکون سے سوگئی، جائے وقوعہ سے اوزار برآمد کرلئے گئے ہیں۔خاتون نشے میں ہے اور اس کا میڈیکل بھی کرالیا گیا ہے، رپورٹ آنا باقی ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ پرجرمانہ عائد کردیا

    الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ پرجرمانہ عائد کردیا

    کراچی : الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر جرمانہ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 50 ہزار جرمانہ کردیا۔
    الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، نثار کھوڑو اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل پر بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ نگہت اورکزئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی ہے۔
    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔
    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 19 دسمبر کو ہوں گے۔

  • عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا

    عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا

    کراچی: عالمی ادارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوزبردست قرار دیا،اطلاعات کے مطابق ہوا بازی کی عالمی تنظیم اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا۔اور عالمی ادارے نے پاکستان کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار اور معیار کوعالمی معیارکا قرار دیا

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاؤ) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کردار کی تعریف کی ہے۔سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ نے کہا کہ اکاؤ کی جانب سے سی اے اے کے آڈٹ میں اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ICAO USOAP آڈٹ آج اختتام کو پہنچا، یہ ایک سال کی ان تھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آڈٹ کا نتیجہ بغیر کسی اہم خدشات کے انتہائی مثبت رہا ہے۔

    ڈی جی سی اے اے کے مطابق اختتامی سیشن میں اکاؤ آڈٹ ٹیم نے سی اے اے کی طرف سے پیش رفت اور آڈٹ سے قبل تیاری اور محنت کو سراہا۔

    اکاؤ کے طریقہ کار کے مطابق رسمی رپورٹ چند ہفتوں میں جاری کی جائے گی، جسے عوامی سطح پر شیئر کیا جائے گا۔خاقان مرتضیٰ نے ڈپٹی ڈی جی سی اے اے ریگولیٹری نادر شفیع ڈار کی قیادت میں پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

    انھوں نے کہا ریگولیٹری ڈویژن کے تمام ڈائریکٹرز جن میں محمد ضیا خان (لائسنسنگ)، افتخار عثمانی (فلائٹ اسٹینڈرڈز)، لقمان احمد (ایئروارڈینس)، افتخار احمد (ڈی اے آر)، زاہد بھٹی (کوآرڈینیشن) ایم رضوان (لیگل)، اور عاطف ستار (ایچ آر) شامل ہیں، کی کارکردگی سراہے جانے کی مستحق ہے۔

    ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ ایوی ایشن سیکٹر اور تمام پاکستانی ایئر لائنز پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • آزاد الیکشن کمیشن کےدلیرانہ فیصلے:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،بلاول سمیت پارٹی کےدیگر رہنماؤں کوجرمانہ

    آزاد الیکشن کمیشن کےدلیرانہ فیصلے:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،بلاول سمیت پارٹی کےدیگر رہنماؤں کوجرمانہ

    پشاور: آزاد الیکشن کمیشن کے دلیرانہ فیصلے:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلاول سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو جرمانہ ،اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے پشاور میں جلسے کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں پر جرمانہ کردیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 30 نمبر کو پشاور میں یوم تاسیس منایا تھا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 50 ہزار جرمانہ کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، نثار کھوڑو اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل پر بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ نگہت اورکزئی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی گئی ہے۔ نتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

  • مجھے بھی ہراساں کیا گیا، کشمالہ طارق کا حیران کن انکشاف:کس نے کیا؟لوگ نام پوچھنے لگے

    مجھے بھی ہراساں کیا گیا، کشمالہ طارق کا حیران کن انکشاف:کس نے کیا؟لوگ نام پوچھنے لگے

    اسلام آباد :مجھے بھی ہراساں کیا گیا، کشمالہ طارق کا حیران کن انکشاف:کس نے کیا؟لوگ نام پوچھنے لگے،اطلاعات کے مطابق وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر حیران کن انکشاف کر دیا، انہوں نے کہا کہ مجھ پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ تھا اور مجھے ہراساں بھی کیا جاتا رہا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب ہوتے ہوئے بھی ہراساں ہوتی رہی ہوں لیکن اب سب سے یہ بات کہنا چاہتی ہوں کہ ڈرنا ترک کر دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کے علاوہ مرد بھی ہراساں ہوتے ہیں، پارلیمینٹیرینز کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے پارلیمانی کمیٹی اپنا کردار ادا نہیں کر رہیں۔

    کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سیکٹر سمیت سرکاری اداروں میں ہراسانی کے کیسز کی تعداد زیادہ ہے، یونیورسٹیز میں بھی لڑکیوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔بینکوں میں ہراسانی کے کیسز کا نوٹس لیا تو سی ای او اور سی ایف او کو مستعفی ہونا پڑا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس آنے والوں کو وکیلوں کی فیس نہیں دینی پڑتی، یہاں صرف 20 دن میں ایسے معاملات پر فیصلے دئیے گئے ہیں جن پر 10 10 سال تک خواتین عدالت کے چکر لگاتی ہیں۔

  • کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کومستحکم کرے،یہ سب کے مفاد میں ہے:امن مذاکرات ہی میں بھلائی ہے:افغان حکومت

    کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کومستحکم کرے،یہ سب کے مفاد میں ہے:امن مذاکرات ہی میں بھلائی ہے:افغان حکومت

    کابل:کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کومستحکم کرے،یہ سب کے مفاد میں ہے:امن مذاکرات ہی میں بھلائی ہے:افغان حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو سیدھی سیدھی بات بتادی، اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی ٹی) پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات پر توجہ دے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہماری تحریک کا حصہ نہیں تھی اور کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی حکومت کے ساتھ امن قائم کرنے پر توجہ دیں۔

    سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو اسلامی امارات افغانستان کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم افغانستان میں طالبان کی حکومت نے اس کی تردید کی ہے۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک تنظیم کے طور پر اسلامی امارات افغانستان کا حصہ نہیں اور ہمارے اہداف ایک جیسے نہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم کالعدم ٹی ٹی پی کو مشورہ دیں گے کہ وہ اپنے ملک میں امن اور استحکام پر توجہ دیں۔ یہ بہت اہم ہے تاکہ خطے اور پاکستان میں دشمنوں کی مداخلت کے کسی بھی امکان کو ختم کر سکیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اعلان کیا تھا کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ایک ماہ کی جنگ بندی پر متفق ہوگئی ہے اور فریقین کے متفق ہونے پر اس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ جس کے بعد جامع امن معاہدے کی راہ ہموار اور برسوں سے جاری خونریزی ختم ہوتی نظر آنے لگی تھی۔

    افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے گذشتہ ماہ اعتراف کیا تھا کہ افغان طالبان پاکستانی حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • قرض پر قرض :685 ملین ڈالرزسے کے پی میں‌ بڑے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام

    قرض پر قرض :685 ملین ڈالرزسے کے پی میں‌ بڑے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام

    اسلام آباد: قرض پر قرض :685 ملین ڈالرزسے کے پی میں‌ بڑے منصوبے شروع کرنے کا پروگرام ،اطلاعات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 685 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے آج پاکستان کے توانائی کے شعبوں کو مضبوط بنانے اور صوبہ خیبر پختون خوا کے پانچ شہروں کی رہائش اور کمیونٹی کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے چھ سو پچاسی ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔

    300 ملین ڈالر کی رقم پاکستان کے توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے اور اس کے مالی استحکام کو بہتر بنانے کے لیے مالیاتی، تکنیکی اور گورننس اصلاحات میں مدد کے لیے خرچ ہوگی۔

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا کے پانچ شہروں کی رہائش اور کمیونٹی کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے 385 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

    تین سو ملین ڈالر انرجی سیکٹر ریفارمز اینڈ فنانشل سسٹین ایبلٹی پروگرام کے دوسرے ذیلی پروگرام کا حصہ ہیں، جس کا مقصد پاکستان کے توانائی کے شعبے کی گورننس کو بہتر بنانا اور گردشی قرضہ کم کرنا ہے، تین سو ملین ڈالر کی رقم کا پہلا ذیلی پروگرام دسمبر 2019 میں منظور کیا گیا تھا۔

    تین سو پچاسی ملین ڈالر کی فنانسنگ خیبر پختون خوا سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ ایبٹ آباد، کوہاٹ، مردان، مینگورہ اور پشاور کے شہروں میں 2 صاف پانی کی سپلائی ٹریٹمنٹ سہولیات اور 3 سیوریج ٹریٹمنٹ کی سہولیات کی تعمیر میں مدد کرے گا۔

    ان پروجیکٹس سے 3.5 ملین سے زائدافراد کو صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ، صفائی کی سہولیات میسر ہوں گی، اور سرسبز مقامات اور صنفی دوستانہ سہولیات سے شہری مستفید ہوں گے۔

  • پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چونڈہ کا دورہ، وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ

    پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چونڈہ کا دورہ، وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ

    سیالکوٹ:پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چونڈہ کا دورہ، وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ دورے کے دوران وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کےقریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر گوجرانوالا لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف نے گوجرانوالا کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کاجائزہ لیا اور انہیں مشقوں کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کرناہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی تربیت اور پروفیشنل مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی اور ان کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔