Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری: اگلےسال ترقیاتی کاموں میں100 فیصد اضافے کی توقع

    پنجاب کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری: اگلےسال ترقیاتی کاموں میں100 فیصد اضافے کی توقع

    لاہور:پنجاب کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری،اگلے سال ترقیاتی کاموں میں 100 فیصد اضافے کی توقع ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کا سالانہ بجٹ 645ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

     

     

    پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سالانہ بجٹ میں 560 ارب کے ڈویلپمنٹ فنڈز رکھے گئے تھے جس میں ہم نے 85 ارب کا اضافہ کر کے ڈویلپمنٹ بجٹ کو 645 ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس سال پنجاب میں تاریخ کا سب سےبڑا ترقیاتی بجٹ لگایا جا رہا ہے جو صرف ایک شہر یا ریجن کا نہیں پنجاب کے ہر علاقےکا ترقیاتی بجٹ ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کا اعزاز تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہواہے- صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوگی،صحت،تعلیم،انفراسٹرکچراور دیگر شعبوں کے منصوبوں کے لئے مزید فنڈز دستیاب ہوں گے، فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے اور رواں مالی برس عوام کی سہولتوں کی فراہمی کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے۔

  • مسلح افراد کا مسجد پر حملہ:16 نمازی شہید،متعدد زخمی

    مسلح افراد کا مسجد پر حملہ:16 نمازی شہید،متعدد زخمی

    نائیجر:مسلح افراد کا مسجد پر حملہ:16 نمازی شہید،متعدد زخمی ،اطلاعات کے مطابق نائیجریا میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر کے 16 نمازیوں کو شہید کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجیریا کے شمالی خطے میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر دیا، 16 افراد کو شہید کرنے کے بعد متعدد افراد کو اغوا بھی کرلیا ہے۔

    مقامی حکام کے مطابق یہ پرتشدد واقعہ نائجر صوبہ کے مشیگو علاقے کے گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار درجنوں مسلح حملہ آوروں نے گاؤں پر حملہ کردیا۔ انہوں نے مسجد میں عبادت کرنے والے افراد کو ہلاک کرتے ہوئے لوٹ مار بھی کی۔ پولیس نے نو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں مقامی مسلح گروہ تاوان کے لیے رہائشیوں کو اغوا اور قتل کرتے ہیں۔

  • غیرملکی طیارہ بھارت کی فضائی حدود پارکرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پراترگیا

    غیرملکی طیارہ بھارت کی فضائی حدود پارکرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پراترگیا

    کراچی:غیرملکی طیارے کی بھارت کی فضائی حدود پارکرنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،اطلاعات کے مطابق غیرملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہ غیر ملکی طیارہ بھارتی فضائی حدود بھی استعمال کرتےہوئے ادھرسے گزررہا تھا

    تفصیلات کے مطابق فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا۔جبکہ کراچی ایئرپورٹ ذرایع کے بتایا کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر اترا۔یہ بھی بتایا گیا ہےکہ پائلٹ نے ری فیولنگ کی درخواست کی تھی جسے فی الفور منظور کرکے طیارے کوایندھن فراہم کیا گیا ہے

    ذرایع کا کہنا تھا کہ ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہوگا، شہرقائد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کا عمل جاری ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایمرجنسی کی صورت طیارہ کسی بھی ملک اجازت کے بعد لینڈ کرتا ہے۔

    اس سے قبل بھی متعدد بار جہاز ہنگامی صورت حال کے سبب لینڈ کرتے رہے ہیں۔ رواں سال مئی میں بھارتی ریاست نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ عالمی قوانین کے تحت ہنگامی صورت حال میں کسی بھی ملک کا مسافرطیارہ کسی بھی ملک سے ایندھن یا مسافروں کے لیے میڈیکل سہولیات حاصل کرنے کےلیے اترسکتا ہے

  • 16 اور 17 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے فائزر کووڈ بوسٹر کی اجازت دے دی گئی

    16 اور 17 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے فائزر کووڈ بوسٹر کی اجازت دے دی گئی

    واشنگٹن: 16 اور 17 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے فائزر کووڈ بوسٹر کی اجازت دے دی گئی،اطلاعات کے مطابق یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے جمعرات کو فائزر بائیو این ٹیک کوویڈ بوسٹر کی اجازت میں 16 اور 17 سال کی عمر کے بچوں کو شامل کرنے کی اجازت میں توسیع کی

    ایف ڈی اے کا یہ فیصلہ کمپنیوں کی جانب سے لیبارٹری ٹیسٹوں کے نتائج جاری کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ تین خوراکیں اومیکرون کے خلاف موثر دکھائی دیتی ہیں، جبکہ دو خوراکیں ممکنہ طور پر انفیکشن کو روکنے کے لیے کافی نہیں تھیں – اگرچہ اب بھی شدید بیماری کو روک سکتی ہیں۔

    دوسری طرف امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ Omicron کے ابھرنے سے پہلے ہی، وقت کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں کمی کے خدشات تھے، اور امریکہ اور شمالی نصف کرہ کے بہت سے دوسرے ممالک اس وقت غالب ڈیلٹا تناؤ کی وجہ سے سردی کی لہروں کا سامنا کر رہے ہیں۔

    توسیع شدہ ہنگامی استعمال کی اجازت (EUA)، جو بنیادی ویکسینیشن سیریز کے چھ ماہ بعد لاگو ہوتی ہے، امید کی جاتی ہے کہ ایک دوسری ایجنسی، سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ذریعے اس کا فوری جائزہ لیا جائے گا اور اس کی توثیق کی جائے گی۔

    ایک بیان میں، ایف ڈی اے نے کہا کہ فیصلے کی حمایت کرنے والے شواہد 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے مدافعتی ردعمل کے اعداد و شمار سے ملے ہیں، جس کا ان کا اندازہ ہے کہ اسے 16 اور 17 سال کی عمر کے افراد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

    مایوکارڈائٹس (دل کے پٹھوں کی سوزش) اور پیریکارڈائٹس (دل کی بیرونی پرت کی سوزش) کے نایاب معاملات کو کم عمر مردوں میں ایم آر این اے ویکسین کے استعمال سے جوڑا گیا ہے۔

    Pfizer اور Moderna دونوں شاٹس mRNA ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں، Moderna زیادہ مقدار میں پیک کرتا ہے۔لیکن FDA نے کہا کہ CoVID کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ حقیقی دنیا کے اعداد و شمار کے جمع ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس عمر کے گروپ میں بوسٹر کے فوائد خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔

  • عراق:ایک سو کلسٹر بم چوری، ہنگامی حالت کا اعلان،ہرطرف خوف کے سائے منڈلانے لگے

    عراق:ایک سو کلسٹر بم چوری، ہنگامی حالت کا اعلان،ہرطرف خوف کے سائے منڈلانے لگے

    بغداد :عراق:ایک سو کلسٹر بم چوری، ہنگامی حالت کا اعلان،ہرطرف خوف کے سائے منڈلانے لگے،اطلاعات کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ایک سو کلسٹر بم پر مشمتل کنٹینر چوری ہوگیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ بصرہ شہر میں پیش آیا جہاں متعلقہ ادارے نے کلسٹر بم کو ناکارہ بنانے کے لیے کنٹینر میں جمع کئے تھے۔

     

     

    سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ ’ملک میں ناکارہ لوہے کی خرید وفروخت کرنے والے آزاد تاجر سرگرم ہیں جو سکریپ کے طور پر اس کا کاروبار کر رہے ہیں‘۔ ’سیکیورٹی ادارے وقفے وقفے جنگ کے دوران بچ جانے والے حربی سامان کو کنٹینر میں جمع کر کے ناکارہ بناتے ہیں اور پھر اسے سکریپ کے طور پر فروخت کرتے ہیں‘۔

     

     

     

    گزشتہ دنوں ناکارہ حربی سامان کم وبیش 10 کنٹینر میں جمع کیا گیا تھا جن میں سے ایک کنٹیٹر میں ایک سو سے زیادہ کلسٹر بم رکھے گئے تھے‘۔ ’متعلقہ ادارے کلسٹر بم کو صحرا میں لے جا کر ناکارہ کرنے والا تھا مگر سکریپ خریدنے والے ناکارہ سکریپ کے ساتھ وہ کنٹیٹر بھی لے گئے جس میں بم رکھے ہوئے تھے‘۔

     

     

    سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ ’پولیس اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پورے بصرہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے‘۔ واضح رہے کہ کلسٹر بم فضا یا زمین سے پھینکے جانے والے گولوں کی ایک ایسی قسم ہے جس کے اندر چھوٹے چھوٹے مزید گولے موجود ہوتے ہیں۔ یہ گولہ جب پھینکا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والے مزید چھوٹے گولے وسیع علاقے میں جانی نقصان یا گاڑیوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ ایک کلسٹر بم کے اندر 2000 تک چھوٹے بم موجود ہوتے ہیں۔

  • بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے اورعالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی:ایک لاکھ سے زائد شہید

    بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے اورعالمی برادری خاموش تماشائی بنی بیٹھی:ایک لاکھ سے زائد شہید

    اسلام آباد:بھارتی ظالم ، قابض افواج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہیں اورعالمی برادری خاموش تماشائی بن بیٹھی:ایک لاکھ سے زائد شہید اطلاعات کے مطابق آج جب دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہےجبکہ دوسری طرف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی مسلسل دھجیاں اڑا رہی ہیں۔

    آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 دسمبر 1948 کا انسانی حقوق کاعالمی اعلامیہ بےشک ایک سنگ میل تھا لیکن کشمیریوں کےانسانی حقوق کی خلاف ورزیاںمسلسل جاری ہیں۔رپورٹ میں کہا کہ انسانی حقوق کےعالمی اعلامیے میں درج 30 بنیادی انسانی حقوق میں سے ایک بھی بھارت کےغیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں موجود نہیں ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی قابض فورسز گزشتہ 74 برسوں سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں بلا لحاظ عمر و جنس کشمیریوں کو بے رحمانہ طریقے سے قتل، گرفتار کر رہی ہیں او انہیں تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں جنوری 1989 سے اب تک 95ہزار9سو25 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں سے 7 ہزار 2سو15کو زیر حراست شہید کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان شہادتوں کے نتیجے میں 22ہزار 9سو39 خواتین بیوہ اور 1لاکھ7ہزار8سو55 بچے یتیم ہوئے۔بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 11ہزار2سو46 خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا اور 1لاکھ10ہزار4سو45 رہائشی مکانات اور دیگرعمارتوںکو نقصان پہنچایا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے میں 8ہزار سے زائد کشمیریوں کو دوران حراست لاپتہ کیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے سے چلائے گئے پیلٹ چھروں سے سکول جانے والے ہزاروں کشمیری لڑکے اور اور لڑکیاں زخمی ہوئے جبکہ 19 ماہ کی حبہ جان، دس سالہ آصف احمد شیخ ، سولہ سالہ عاقب ظہور ، سترہ سالہ الفت حمید ، سترہ سالہ بلال احمد بٹ، انشاءمشتاق، انیس سالہ طارق احمد گوجری اور انیس سالہ فیضان اشرف تانترے سمیت درجنوں بچے پیلٹ لگنے سے مکمل طور پر اپنی بصارت سے محروم ہو گئے۔

    رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ بھارتی فوجیوں نے رواں برس( 2021 ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما محمد اشرف صحرائی اور بارہ کے لگ بھگ خواتین سمیت 484 کشمیریوں کو شہید کیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیوںنے زیادہ تر کشمیریوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںکے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔فوجیوں نے رواں برس 1ہزار48 گھروں اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور 118 خواتین کی بے حرمتی کی جبکہ بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، صحافیوں، معمر خواتین اور لڑکوں سمیت 17ہزار سے زائد افراد کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا۔ اس عرصے میں مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی 10ہزار 5سو کارروائیاں کی گئیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض بھارتی حکام نے رواں برس سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اورعلاقے کی کئی دیگر بڑی مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام نےعوام کو اس عرصے کے دوران محرم اور عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس جیسے مذہبی اجتماعات کے انعقاد سے بھی کشمیریوںکو روک دیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محاصرے اور تلاشی کی مسلسل کارروائیوں کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہے اور بھارتی فوجی محاصرے کی وجہ سے مقبوضہ علاقے کی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز محمد اکبر، الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، امیر حمزہ، محمد یوسف میر، محمد رفیق گنائی، فیروز احمد خان، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ظہور وٹالی، غلام محمد بٹ، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، محمد یوسف فلاحی، ظہور احمد بٹ، انجینئر رشید، حیات احمد بٹ، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز اور صحافی آصف سلطان سمیت حریت رہنماوں، کارکنوں، نوجوانوں، انسانی حقوق کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کالے قوانین کے تحت مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو 5اگست 2019سے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے اور انہیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی حتیٰ کہ انہیں جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے اور وہاں لوگوں سے خطاب کرنے سے بھی روکا جا رہا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری آگے آئے اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرانے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

    دریں اثنا حریت رہنماوں نے اپنے بیانات میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیمیں علاقے میں بھیجیں۔

  • کراچی کا بڑا لینڈ گریبنگ ریکٹ متحرک، سیاسی شخصیت کے ڈرائیور نے اپنی ریاست قائم کرلی

    کراچی کا بڑا لینڈ گریبنگ ریکٹ متحرک، سیاسی شخصیت کے ڈرائیور نے اپنی ریاست قائم کرلی

    کراچی : کراچی کا بڑا لینڈ گریبنگ ریکٹ متحرک، سیاسی شخصیت کے ڈرائیور نے اپنی ریاست قائم کرلی۔

    ماضی قریب میں اربوں روپے کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے سندھ کی برسر اقتدار سرکار کے اہم رہنماء کے معتمد ڈرائیور ہسٹری شیٹر ہونے کے باوجود دودھ سے دھل گئے۔ کردار علی حسن زھری عرف علی حسن بروھی آج ضلع غربی کی زمینوں کے بے تاج بادشاہ اور بلا شرکت غیرے مالک بن چکے ہیں۔

    سندھ حکومت، تحقیقاتی اداروں اور اعلی عدلیہ کو خاطر میں نہ لانے والے اس طاقتور شخص کے ںارے میں کہا جاتا ہے کہ آپ کو کونسی سرکاری زمیں چاھئیے حکم کریں پیسے رکھیں اور کاغذ حاضر، سپریم کورٹ کی جانب سے الاٹمنٹ پر پابندی کے باوجود جعلی چالان سے لے کر وزیر اعلی کی سمری تک سب جھٹ پٹ پچھلی تاریخوں میں تیار کرلیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو سال قبل تک مبینہ اشتہاری ملزم علی حسن بروہی کو ایک اعلی ترین شخصیت کی جانب سے ضلع غربی کا مالک اور مختار کل بنادیا گیا اور وہ گزشتہ چند ماہ کے دوران دیہہ بند مراد، دیہہ ھلکانی، دیہہ سرجانی، دیہہ منگھوپیر، دیہہ ناگن، دیہہ مکھی وغیرہ کی اربوں روپے مالیت کی ھزاروں ایکڑ اراضی کے ریکارڈز ردبدل کرکے فروخت کرچکے ہیں۔

    حیران کن امر یہ ہے کہ قومی احتساب بیورو، انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ، اینٹی اانکروچمنٹ فورس، ضلع غربی کی پولیس، ایف آئی اے اور یگر تحقیقاتی ادارے سب کے سب علی حسن بروہی کے سنگین جرائم پر پرسرار خاموشی اختیار کئے بیٹھے ہیں۔
    معتبر ذرائع کے مطابق ضلع غربی کے ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنرز، مختیارکار، پٹواری، سرکاری ملازمین، پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے اعلی ترین قیادت کے احکامات کے سبب علی حسن بروھی کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں۔

    کہا جاتا ہے کہ علی حسن بروہی نے مبینہ طور پر مسلم لیگ (ن)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سمیت سندھ و بلوچستان کی کئی اھم سیاسی شخصیات سے براہ راست تعلقات استوار کر رکھے ہیں، جبکہ سیاسی جماعتوں کو جلسوں، ریلیوں اور تقریبات کے لئے خاموش فنڈنگ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    مصدقہ ذارئع کے مطابق مبینہ لینڈ گرببر علی حسن بروہی براہ راست سندھ کی طاقتور سیاسی شخصیت اور ان کی ہمشیرہ کی ایما پر زمینوں پر قبضہ، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کا ارتکاب بڑی بے خوفی سے کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر شاھد مسعود نے بھی اپنے ایک ہروگرام میں اس نامور شخصیت کی ایک ریکارڈ شدہ کال نشرکی تھی جس میں وہ کسی تاجر کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے تھے۔

    بعض اطلاعات کے مطابق علی حسن بروہی دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث رہا ہے، ذرائع کا کہنا ھے کہ یہ شخص جو پہلے پیپلز پارٹی کے ایک رھنما کا ڈرائیور تھا اور بعد ازاں اس نے گوٹھ وغیرہ بنائے اس طرح دولت کما کر پہلی سیڑھی چڑھتے ہوئے سندھ کی اعلی ترین شخصیت کی اوطاق تک رسائی حاصل کی۔

    یاد رھے ایک سال قبل مسلم لیگ( ن )کی نائب صدر مریم نواز کو دورہ کوئٹہ میں بلوچی چادر پیش کرنے اور ان کے تمام اخراجات کی ادائیگی کرنے والا علی حسن بروہی ھی تھا،

    دلچسپ امریہ کہ دوسال قبل ڈپتی کمشنر غربی کے دستخطوں سے جاری ہونے والے ایک اشتہار میں جو کئی قومی اخبارات میں شائع ہوا، علی حسن بروہی کو لینڈ گرببر قرار دیا گیا تھا، اس اشتہار کے مندجات یہ تھے۔۔۔
    “ایک انتہائی بدنام زمانہ علی حسن زہری عر ف علی حسن بروہی ولد جازہ خان حامل شناختی کارڈ نمبر CNIC-42301-8253107-9 سکنہ مکان نمبر 33/2 این اسٹریٹ DHA فیز 4کراچی، مستقل پتہ بمقام دیہہ محمد رمضان زہری، 65 ڈاکخانہ باندھی، نوابشاہ، ضلع شہید بے نظیرآبادکو 3000 سے ذائد ایکڑز پر پھیلی سرکاری اور نجی اراضی، جس کی مالیت اربوں میں ھے، پر قبضہ کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے اس کی جعلسازی اور زمینوں پر قبضہ کے بے پناہ جرائم کے لئے علی حسن بروہی، دفتر ہذا کی جانب سے جامع اور غیر جانبدارانہ انکوائری جاری ھے، ضلع غربی کراچی کے ریونیو ریکارد میں علی حسن بروہی کی جانب سے کی گئی جعلی داخلوں کی ایک بڑی تعداد پائی گئی ھے جسکی جانچ پڑتال کی تکمیل کے بعد منسوخی اور تعزایرتی کاروائی کی سفارشات اعلی احکام کو بھیج دی جائیں گی، مذکورہ علی حسن بروہی کے خلاف کسی شخص کو کسی بھی قسم کی باوثوق معلومات یا شکایات ہیں تو وہ فوری طور دفتر ہذا سے لازمی رابط کرے اس حوالے سے دفتر ہذا شکایات کے اذالے کے لئے، حقیقی شکایت کنندگان سے بھر پور تعاون اور معاونت کرنے کی یقین دہانی کراتا ہے اگر درخواست کی گئی تو شکایت کنندہ کی شناخت صغیہ راز رکھی جائیگی، بحکم ڈپٹی کمشنر غربی کراچی”

    علی حسن بروہی پر مبینہ زمینوں پر قبضہ، جعلسازی، دھوکہ دہی، فراڈ، سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل، حب موچھکو پر آئل ٹرمینل کی 50ایکٹر اراضی پر قبضہ کرکے فروخت کرنے کے ساتھ دیہہ موچکو، دیہہ لال بھکر، دیہہ اللہ پیائی، دیہہ جام چاکرو، دیہہ ناراتھر، دیہہ بجاربٹی، دیہہ منگھو پیر، دیہہ سرجانی، دیہہ ناگن، دیہہ ہلکانی، دیہہ تیسر، دیہہ بند مراد سمیت دیگر دیہہ کی سروے اور ناکلاس زمین میں 75000 ایکٹر اراضی پر قبضہ کرکے فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔

    موجودہ دپٹی کمشنر غربی کے مطابق ضلع کے 30 دیہہ میں اب تک غیر قانونی قبضہ کا ریکارڈ موجود ہے جو چھے سال قبل سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا تھا، ان میں دیہہ مندرو کی 44.30 ایکٹر، دیہہ ماھو کی 16.20 ایکٹر،دیہہ ماتھا گھر 23.25 ایکٹر، دیہہ لاھاکرلایگا کی 43 ایکڑز، دیہہ اللہ پیائی کی 46 ایکڑز، دیہہ جام چخرو کی 219 ایکڑز، دیہہ۔تیسر کی 270 ایکڑز، دیہہ مکھی 120 ایکڑز، دیہہ اورنگی کی 207 ایخڑز، دیہہ بند مراد کی 563 ایکڑز، دیہہ ماھی گاڑی کی 950 ایکڑز، دیہہ ھلکانی کی 862 ایکڑز، دیہہ لال بھکر کی سیکڑوں ایکڑز، دیہہ حب کی 228 ایکڑز سمیت مجموعی طور ہر 264 مقامات پر 6 ھزار ایکڑز سے زائد اراضی ہر قبضے ہیں لینڈ مافیا نے ان ہر جعلی کاغزات بنا رکھے-

    ذرائع کے مطابق علی حسن بروہی جس پر دو سال قبل 3000 ایکٹر اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام تھا وہ اب ضلع غربی کے مختار کل بننے کے بعد اب تک اپنے ھی گزشتہ ریکاڑرز توڑ کر 75,000 ایکٹر اراضی پر ہاتھ صاف کرچکے ہیں۔
    ضلع غربی میں 30 دیہہ کی مجموعی 3 لاکھ 772 ایکٹرز اراضی کا سروے مکمل ہے جبکہ 19ہزار.ایکٹر اراضی پر تجاوزات قائم ہونے کی تحریری شکایت درج ہیں- لیکن سندھ حکومت کی اعلی ترین شخصیات کی آشیرباد سے ان جیسے قابضین سرکاری زمینوں اور عوام کے حقوق ہتھیانے کیلئے تمام حدیں پار کرچکے ہیں۔
    کیا اعلی عدلیہ نسلہ ٹاور اور دیگر عمارتوں کی طرح اس سنگین مسئلے پر سو موٹو لے گی؟؟

  • راحت فتح علی خان کی47ویں سالگرہ:2دوست دل کےجانی     مل گئے:راحت فتح علی اورمبشرلقمان کی تصویروائرل

    راحت فتح علی خان کی47ویں سالگرہ:2دوست دل کےجانی مل گئے:راحت فتح علی اورمبشرلقمان کی تصویروائرل

    لاہور: استاد راحت فتح علی خان کی 47 ویں سالگرہ:دودوست دل کے جانی ہوگئے:راحت فتح علی خان اورمبشرلقمان کی تصویروائرل، اطلاعات کے مطابق دنیا کی ایک معروف شخصیت جن کوسُروں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے نے اپنی 47 ویں سالگرہ مناکراپنے دوستوں کواس موقع پر یاد رکھا

    اس حوالے سے استاد راحت علی خان کے ایک انتہائی مشفق ساتھی ہیں‌،سینئر تجزیہ نگار مبشرلقمان کے ساتھ ایک ایک تصویر سوشل میڈیا پر یوئی ہے

    اس تصویر میں استاد راحت علی خان اور معروف صحافی مبشرلقمان اپنے ماضی کے خوبصورت لمحات کو یاد رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈال کرکھڑے ہوئے ہیں‌

    اس تصویر میں استاد راحت علی خان اور مبشرلقمان انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں اوربہت سے ماضی کے ایک ساتھ گزرے ہوئے لمحات کو اس مسکراہٹ کے ساتھ بکھیر رہے تھے جو اس دونوں کی ملاقات دوران ان کے چہروں پرمزین تھی

     

     

    اس موقع پر معروف صحافی نے اپنے بہت ہی پیارے دوست ساتھی استاد راحت فتح علی خان کے لیے صحت مند طویل عمر والی زندگی ، کی دعا کی اور ان کی دنیا و اخرت کی بھلائی کی بھی اس موقع پردعائیں کیں‌

    یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گائیک ، سُروں کے سلطان ، استاد راحت فتح علی خان آج اپنی 47 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    راحت فتح علی خان9دسمبر 1974 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، راحت فتح علی خاں ، فرخ فتح علی کے صاحبزادے اوراستاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں ۔ راحت فتح علی خان کم عمری ہی سے اپنے چچا استاد نصرت فتح علی خان کے ساتھ سماع کی محفلوں میں سنگت کرنے لگے تھے ۔ اس زمانے کی تربیت آج استاد راحت فتح علی خان کے قدم قدم پر کام آ رہی ہے.

    2013ء میں بالی وڈ کی اداکارہ و پروڈیوسر پوجا بھٹ نے اپنی فلم ’’پاپ‘‘ میں راحت فتح علی خان کی آواز میں ایک گیت ’’من کی لگن‘‘ شامل کیا تو ہر طرف ان کی آواز کی دھوم مچ گئی۔2013ء سے شروع ہونے والا یہ سفر آج بھی پوری توانائی اور مقبولیت کے ساتھ جاری ہے۔

    استاد راحت فتح علی خان کو 2019ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے موسیقی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا گیا ، انہوں نے اپنے ملک اور خاندان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں کے ٹائٹل سونگ بھی گائے، جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔ دسمبر 2014ء میں اوسلو میں منعقدہ نوبیل پیس پرائز کی تقریب میں صُوفیانہ کلام پیش کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ، وہ دنیا بھر میں اپنی موسیقی کا جادو جگا چکے ہیں اور بہت سے عالمی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں ۔

  • لاڑکانہ :میڈیکل طالبہ نوشین ڈپریشن کی گولیاں لیتی تھی، کیمیکل رپورٹ میں انکشاف

    لاڑکانہ :میڈیکل طالبہ نوشین ڈپریشن کی گولیاں لیتی تھی، کیمیکل رپورٹ میں انکشاف

    لاڑکانہ :میڈیکل طالبہ نوشین ڈپریشن کی گولیاں لیتی تھی، کیمیکل رپورٹ میں انکشافا،اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ میڈیکل کالج میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ نوشین کاظمی کی کیمیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔

    رپورٹ میں زہر خورانی کے شواہد نہیں ملے تاہم یہ ضرور سامنے آیا ہے کہ نوشین کاظمی اینٹی ڈپریشن گولیاں لیتی تھی، اب صرف موبائل فون کی فارنزک اور ڈی این اے رپورٹ آنا باقی ہے۔

    ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے جیو نیوز کو بتایا کہ نوشین کاظمی کے بھیجے گئے نمونوں میں زہر خورانی کے شواہد نہیں ملے تاہم خون کے نمونوں میں سکون آور گولیوں کے ذرات پائے گئے ہیں۔

    ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ نوشین کے اہلخانہ نے اس متعلق بتایا بھی تھا وہ سکون کے لیے گولیاں لیتی ہے اور نوشین کے اہلخانہ بھی اینٹی ڈپریشن گولیاں لیتے ہیں۔

    ایس ایس پی لاڑکانہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ، تحریروں کے فارنزک اور کیمیکل رپورٹس مکمل ہوگئی ہیں اور اب تک کی تحقیقات سے لگتا ہے کہ یہ خود کشی تھی قتل نہیں۔

    ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کے مطابق اب صرف ڈی این ای رپورٹ اور موبائل فون کی فارنزک رپورٹ آنا باقی ہے۔

  • یورپی یونین کے 15 ممالک کا 40 ہزار افغان طالبان مخالف افغانوں کو پناہ دینے کا اعلان

    یورپی یونین کے 15 ممالک کا 40 ہزار افغان طالبان مخالف افغانوں کو پناہ دینے کا اعلان

    برسلز:یورپی یونین کے 15 ممالک کا 40 ہزار افغان طالبان مخالف افغانوں کو پناہ دینے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے 15 رکن ممالک کے گروپ نے 40 ہزار افغانوں کی دوبارہ آبادکاری پر اتفاق رائے کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین کی کمشنر یلوا جانسن نے جمعرات کو یہ اعلان وزرائے داخلہ کے اجلاس کے بعد کیا۔

    اے ایف پی نے ایک دستاویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ جرمنی سب سے زیادہ افغان شہریوں کو پناہ دے گا جن کی تعداد 25 ہزار ہے۔

    ’نیدرلینڈز نے 3 ہزار 159 جبکہ سپین اور فرانس نے پچیس پچیس سو افغانوں کی دوبارہ آبادکاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔‘
    یلوا جانسن کا کہنا ہے کہ ‘میرا خیال ہے کہ یہ اظہار یکجہتی کا ایک متاثرکن اظہار ہے۔

    جوہانسن نے یہ دلیل دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ افغانوں کو کنٹرول شدہ طریقے سے ہجرت کرنے کی اجازت دینے سے ’غیر قانونی آمد‘ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے یورپی یونین پر زور دیا تھا کہ وہ پانچ برسوں میں 42 ہزار 500 افغان باشندوں کو آباد کرے تاہم 27 رکن ممالک میں سے کچھ کی جانب سے اس کی مزاحمت کی گئی تھی۔

    ادھر یہ بھی یاد رہے کہ امریکہ اس حوالے سے چند عرب ملکوں کو بھی مجبور کررہا ہے کہ وہ ان افغان شہریوں کو پناہ دے کرشہریت دیں جن کو افغان طالبان سے خطرہ ہے ،اس سلسلے میں معلوم ہوا ہےکہ عرب امارات ، قطر اور بحرین سمیت دیگرکئی ملک امریکی مشورے پرعمل کرنے کے حوالے سے مثبت کردار ادا کریں‌گے