Baaghi TV

Author: +9251

  • سرگودھا : تھانہ شاہپور صدر کے علاقہ میں تہرے کا فیصلہ ، تینوں ملزمان کو 3/3 بار سزاٸے موت کا حکم ۔

    سرگودھا : تھانہ شاہپور صدر کے علاقہ میں تہرے کا فیصلہ ، تینوں ملزمان کو 3/3 بار سزاٸے موت کا حکم ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ شاہ پور صدر کے علاقہ میں تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ ، تین ملزمان کو 3/3 بار سزائے موت

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں تھانہ شاہ پور سٹی کے علاقہ میں ہونے والے تہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔پولیس کی طرف سے مقدمہ کی بھرپور پیروی اور تمام شہادتیں مہیا کی گئیں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کےلئے پولیس نے اپنا بھرپورکردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ پورسٹی کے قصبہ بھبڑانی میں تہرے قتل کی ایک بھیانک واردات کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان شفقت اللہ ، نعمت اللہ اور ثناء اللہ پسران عنایت اللہ چنگڑ کو تین تین مرتبہ سزائے مو ت اور مجموعی طور پر چھ لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم سنایا ہے ۔ ملزمان نے 2018ء میں دن دیہاڑے گھات لگا کر فائرنگ کر کے ایک نوجوان عمران ، اس کے دس سالہ بھتیجے عمیرعمر اور غلام مجتبیٰ کو بھبڑانی سے شاہ پور آتے ہوئے قتل کر دیا تھا ۔ اسی مقدمہ کے ایک اور ملزم محمد افضل کو جرم ثابت ہونے پر 25 سال عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم سنایا ۔ عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک سال سزا بھگتنا ہو گی ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے انہی ملزمان کو اسی مقدمہ میں ایک اور دفعہ کے تحت دس دس سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم بھی سنایا ہے ۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی ۔

  • نسلہ ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج اور فائرنگ،کئی مظاہرین زخمی

    نسلہ ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج اور فائرنگ،کئی مظاہرین زخمی

    کراچی: نسلہ ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج اور فائرنگ،کئی مظاہرین زخمی،اطلاعات کے مطابق پولیس نے نسلہ ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرین کو روکنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اورفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو گرانے کو عمل جاری ہے ، اس موقع پر نسلہ ٹاور کے متاثرین احتجاج کرنے پہنچے، جس پر پولیس نے نسلہ ٹاور کے قریب مظاہرین کو روک لیا۔

    چیئرمین آباد محسن شیخانی بھی نسلہ ٹاورکے قریب مظاہرہ میں پہنچے ، جس کے بعد مظاہرہ ختم کرانے کیلئے پولیس اورچیئرمین آباد کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

    احتجاجی مظاہرین نے نسلہ ٹاور میں داخل ہونے کی کوشش کی ، جس پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور منتشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج کیا اورفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    اس موقع پرچیئرمین آباد محسن شیخانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے مارا جارہا ہے جیسے ہم دہشت گرد ہیں، ہم تو چاہتے ہیں قانون کو بہتر کیاجائے، ہم تو چاہتے ہیں این اوسی دینے والے اداروں پر ذمہ داری عائدکرنی چاہیے۔

    اس موقع پرچیئرمین آباد محسن شیخانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پر امن احتجاج کیلئے ایک جگہ کھڑے بھی ہونے نہیں دیاجارہا، کراچی کے لوگوں کیساتھ زیادتی کی جارہی ہے، کروڑوں اربوں روپے ٹیکس دینے والوں کو ماراجارہا ہے۔

    اس موقع پرچیئرمین آباد محسن شیخانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمارتیں این اوسی لیکر بناتے ہیں، اجازت دینےوالےاداروں سے پوچھناچاہیےکہ کیوں اجازت دی، ہر آدمی خوفزدہ ہےکہ کیاہماری بلڈنگیں ٹوٹ جائیں گی، ہمیں بتایا جائےکس ادارے سے اجازت لیں۔

    اس موقع پرچیئرمین آباد محسن شیخانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے انویسٹرز کو مطمئن کرناپڑےگا، ہم نے تمام پراجیکٹس روک دیےہیں، ہمارےپاس اورکوئی راستہ نہیں، عمارتوں کے اجازت نامےمیں غلطی ہے توچیک کرنا حکومت کاکام ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس احتجاج کو پورے ملک میں‌ لے کر جائیں گے

     

     

  • سرگودھا ۔ اے سی عمردراز گوندل کا کھاد ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا ۔ اے سی عمردراز گوندل کا کھاد ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاٶن ۔

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کا کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاٶن۔ یوریا کھاد کی3000 بوری تحویل میں لے کر گودام کو سیل کر دیا گیا ہے اور ذمہ داران کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج ،کروا دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ضبط شدہ کھاد کو سیل پوائنٹ لگا کر اپنی زیرنگرانی کسانوں کو مقررہ نرخ نامہ پر فروخت شروع کروا دی ہے جہاں پر ایک سپیشل پرائس کنڑول مجسٹریٹ کی ڈیوٹی بھی لگا دی ہے۔ تمام سیل ریکارڈ کا باقائدہ اندراج کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اے سی عمر دراز گوندل کا کہنا تھا کہ کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور اس کی مصنوعی قلت و مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کھاد ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کا چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کامیاب کارروائی کرنے پر شہریوں کی جانب سے ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
    ٭٭٭٭٭

  • "اب رجّ کے کرو گلّاں”ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز،خوشخبریاں آگئیں

    "اب رجّ کے کرو گلّاں”ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز،خوشخبریاں آگئیں

    اسلام آباد : "اب رجّ کے کرو گلّاں”ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز،خوشخبریاں آگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 70 پیسے فی منٹ سے کم کرکے 50 پیسے کردیئے، جس کے بعد ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز سستی ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ٹرمینیشن ریٹس میں کمی کر دی ، موبائل ٹرمینیشن ریٹ 70پیسے فی منٹ سےکم کرکے 50 پیسے کردیا گیا۔

    موبائل ٹرمینیشن ریٹس میں کمی کے بعد ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز سستی ہوجائیں گی۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے موبائل ٹرمینیشن ریٹ کا اطلاق یکم جنوری2022سےہوگا جبکہ یکم جولائی2022سےموبائل ٹرمینیشن ریٹس کومزیدکم کیاجائے گا۔

    پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ40 پیسےفی منٹ ہوگا، موبائل ٹرمینیشن ریٹ میں کمی ٹیلی کام سیکٹر کی مشاورت سے کی گئی۔

    ادھر سوشل میڈیا پرپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے اوراکثرصارفین کا کہنا ہے کہ اس سے رابطوں میں مزید تیزی آئے گی اورصارف پر اس کا بوجھ بھی کم پڑے گا

    ادھر اسی حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل نے جو انٹرنیٹ چارجز میں اضافہ کیا ہے وہ فیصلہ بھی واپس لیا جائے تاکہ طالب علم اور دوسرے یوزرز جو کہ تعلیم اور تحقیق کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ان پراس کا اضافی بوجھ نہ پڑے

    یاد رہے کہ دودن پہلے پی ٹی سی ایل نے اپنے برانڈ بینڈ انٹرنیٹ چارجز بڑھادیئے ہیں جس پررد عمل جاری ہے

     

  • بھٹوکی بستی میں میڈیکل کی طالبہ کا قتل:باپ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی

    بھٹوکی بستی میں میڈیکل کی طالبہ کا قتل:باپ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی

    کراچی :بھٹوکی بستی میں میڈیکل کی طالبہ کا قتل:باپ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی،اطلاعات کے مطابق گرلز ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کا معاملہ ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے، ادھرمقتول بچی کے والد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی ہے

    لڑکی کے والد کی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ بیٹی نے کئی مرتبہ ہاسٹل وارڈن کو کمرے کی تبدیلی کی درخواست دی تھی جو منظور نہیں کی گئی، والد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تحقیقات اپنی جگہ لیکن بچی کے انتہائی قدم پر حیران ہیں،

    مقتول بچی کے چچا کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی دین دار اور خوش تھی وہ خودکشی نہیں کر سکتی،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعہ میں انتظامیہ کی نااہلی صاف ظاہر ہے،

    بچی کے چچا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ شاگردوں کے لیے والدین کی جگہ ہوتے ہیں لیکن اب تک بچی کی تعزیت کے لیے کوئی نہیں آیا

    بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ہوتے رہے تو کون اپنی بچیوں کو پڑھنے بھیجے گا، والد,,بیٹی چاہتی تھی کہ وہ اپنے علاقہ کی لڑکیوں کے ساتھ روم میں رہے،

    مقتول بچی کے والد محترم ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو رد کرتا ہوں، کیمیکل ایگزیمینیش رپورٹس کو بھی دیکھیں گے، بیٹی کی لاش کو رسی سے لٹکا اور پیر ٹیبل پر دیکھ کر ہی شک شبہات پیدا ہو گئے تھے،

    یاد رہے کہ چند دن پہلے بھٹو کی بستی میں ایک اور حوا کی بیٹی کو قتل کردیا گیا تھا ، اطلاعات ہیں کہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ کی لاش 24 نومبر کی دوپہر کو گرلز ہاسٹل نمبر دو سے ان کے کمرے سے ملی۔

    پولیس عہدیدار کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ہاسٹل نمبر دو کے کمرے سے نوشین کاظمی نامی لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی۔

    طالبہ کا تعلق ضلع دادو سے تھا اور ان کے والدین کو اطلاع کردی گئی جب کہ طالبہ کی لاش کو تین گھنٹے گزر جانے کے باوجود پھندے سے نہیں اتارا گیا۔

    پولیس کا کہنا کہ فوری طور پر کہنا قبل از وقت ہے کہ طالبہ نے خودکشی کی یا پھر ان کے ساتھ کوئی واقعہ پیش آیا، تاہم بظاہر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ طالبہ کے ورثا کے پہنچنے کے بعد کیس داخل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا جب کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے اور واقعے کی ابتدائی تفتیش کے بعد ہی واقعے سے متعلق کچھ کہا جا سکے گا۔

    کچھ عرصہ قبل بھی چانڈکا میڈیکل کالج میں ایک طالبہ نے اسی طرح پراسرار طور پر خودکشی کرلی تھی۔

    گرلز ہاسٹل سے طالبہ کی لاش ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں طالبہ کو پھندے میں لٹکا دیکھا جا سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں طالبہ کو پھندے سے لٹکا دیکھا جاسکتا ہے

  • نجم سیٹھی کی ‘اشتعال انگیزیوں’شرارتوں اورسازشوں کا نوٹس لے لیا گیا

    نجم سیٹھی کی ‘اشتعال انگیزیوں’شرارتوں اورسازشوں کا نوٹس لے لیا گیا

    اسلام آباد : نجم سیٹھی کی ‘اشتعال انگیزیوں’شرارتوں اورسازشوں کا نوٹس لے لیا گیا،اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر بعض نام نہاد اینکرزملک میں‌ سیاسی فضا کو خراب کرنے کی سازشیں کررہےہیں، اسی سلسلے میں‌ حکومتی وزراء نے نجی ٹی وی کے اینکر نجم سیٹھی کے پر تشدد بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    اسی حوالے سے معلوم ہو اہے کہ نجی ٹی وی کے اینکر نے اپوزیشن کو وزیراعظم اور حکومت کیخلاف تشدد پر اکسانا شروع کردیا، نجی ٹی وی کے اینکر نجم سیٹھی کے پر تشدد بیان پر حکومتی وزراء نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

    اینکرنجم سیٹھی کے پرتشدد بیان پروزرا نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس معاملے کوسراسرفتنہ،سازش اور شرارت قراردیا ہے، ادھر نجم سیٹھی کی ان شرارتوں پر شیریں مزاری نے درعمل دیتے ہوئے کہا نجم سیٹھی لوگوں کو وزیراعظم پرحملے کیلئےاکسارہےہیں ، کیا یہ قانون سے بالاتر ہیں ،ان کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے شرپسند ہی ریاست کے اندر انتثارپھیلانے کے ذمہ دار ہیں

    نجم سیٹھی کے متعصبانہ رویے پر سخت ردعمل دیتے ہویئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ آدمی پی ٹی آئی ،عمران خان کوگرانے کی ناکام کوشش کرتارہاہے، اب نجم سیٹھی ناامید ہو کر ایسے غلیظ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

    شیری مزاری کی طرف کراچی سے وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ نجم سیٹھی کی جھنجھلاہٹ اور مایوسی اس ویڈیو کلپ میں واضح ہے ،ع چڑیا والا نجومی نیشنل میڈیا پر لوگوں کو تشدد کیلئے اکسارہاہے۔

    ایسے ہی پاکستان تحریک انصاف کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صحافت کےنام پر تشددپراکسانےوالانجم سیٹھی بےنقاب ، دنیامیں کہاں صحافی تشددپراکساتا ہے؟ بطورصحافی نجم سیٹھی کیسےتشددکی طرف مائل کررہاہے؟ معاشرےکی اصلاع ایسےہوتی ہے؟ میڈیاکوبھی ایسی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا چاہیئے۔

    انھوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کی سوچ فاشسٹ ہے ، نظرآرہاہے کہ نجم سیٹھی ن لیگ کے چمچے بنے ہوئے ہیں، ن لیگ نے نوازنے کیلئےانھیں چیئرمین پی سی بی کےعہدے کیلئے بھی لگایا۔

    خیال رہے نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں کہا تھا خان صاحب کو چھوڑنا نہیں، لڑائی جھگڑے کرنے پڑیں گے، پچھلی مرتبہ تو پودے بھی نہیں ہلے اس بار بہت سے گملے ہی کیا سر بھی توڑنے پڑیں گے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نجم سیٹھی جان بوجھ کرمعاملات کو خراب کررہےہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نجم سیٹھی اس وقت پاکستان کی فضا کو نفرت اور تشدد کی سیاست سے گردآلود کرنا چاہتے ہیں جس کا تدارک ضروری ہے

  • تحریک انصاف پاکستان کے سینئررہنما سینئروزیر نے استعفیٰ دے دیا

    تحریک انصاف پاکستان کے سینئررہنما سینئروزیر نے استعفیٰ دے دیا

    لاہور:تحریک انصاف پاکستان کے سینئررہنما سینئروزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف پاکستان کے سینئررہنما ، سینئروزیرنے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ،
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عبدالعلیم خان نے جمعہ کو پنجاب کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر خوراک کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق علیم خان نے یہ فیصلہ اپنے ذاتی مسائل کی وجہ سے کیا ہے۔

    ذرائع کے حوالے سے رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ سینئر وزیر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔علیم خان جو سینئر وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور فوڈ کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے۔

    سینئر وزیراور وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عبدالعلیم خان نے اپنے استعفے کا اعلان کیا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے آج ھونے والی ملاقات میں انہیں قائل کیا ھے کہ وہ   غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ انکے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو لہذا وہ بطور سینئر وزیر/وزیر خوراک حکومت پنجاب استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے ممنون ہیں کہ انہوں نے درخواست تسلیم کرلی ہے اس لئے وہ اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب کو بھجوا رہے ہی

    واضح رہے کہ علیم خان اس سے قبل بھی دو مرتبہ استعفیٰ دے چکے ہیں اور اپریل 2020 میں دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔

  • کل جماعتی حریت کانفرنس پر پابندی:بھارت نے خطرناک منصوبہ بنا لیا

    کل جماعتی حریت کانفرنس پر پابندی:بھارت نے خطرناک منصوبہ بنا لیا

    نئی دہلی:کل جماعتی حریت کانفرنس پر پابندی:بھارت نے خطرناک منصوبہ بنا لیا،اطلاعات کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کےلیے خطرناک منصوبہ بنا لیا ہے ، اس حوالے سے بھارت نے اسرائیل ، امریکہ کی مدد سے تحریک آزادی کشمیر کی نمائندہ جماعت حریت کانفرنس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سازشیں جاری ہیں

    وادی کشمیر اور نئی دہلی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کل جماعتی حریت کانفرنس پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق کالے قانون یو اے پی اے کے تحت پابندی عائد کر سکتی ہے۔

    اس سازش پر سے پردہ ہٹاتے ہوئے کشمیرمیڈیاسروس کا کہنا ہے کہ بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ بھارتی وزارت داخلہ آنے والے دنوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور تحریک حریت جموں کے تمام دھڑوں کو حق خود ارادیت کے لیے اپنی سیاسی اور سفارتی جدوجہد پرکالعدم قرار دینے پر حتمی فیصلہ کرے گی۔

    ذرائع نے ٹائم آف انڈیا کو بتایا کہ مودی حکومت اور بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے قبل ازیں وزارت داخلہ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کو ایک غیر قانونی تنظیم کے طور پر درج کرنے کا مقدمہ بنانے کے لیے رپورٹیں پیش کی تھیں۔ پابندی کے بعد کل جماعتی حریت کانفرنس حریت کانفرنس کو اپنے دفاتر اور بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا پڑے گا۔

    قبل ازیں مقبوضہ علاقے میں جموںوکشمیر لبریشن اور جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حریت کانفرنس کی بنیاد 1993 میں کئی سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے ساتھ رکھی گئی تھی جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے سیاسی حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔

    دوسری طرف تحریک آزادی کشمیر نے بھارت کی اس سازش کے خلاف عالمی برادری کو آگاہ کردیا ہے اورپاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد بھارتی سازش کو ناکام بناتے ہوئے کشمیریوں کی نمائندہ جماعت حریت کانفرنس پربھارتی پابندیوں کا خواب چکنا چور کردے

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات،

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات،

    گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات،

    گوجرانوالہ شہر کی خوبصورتی، تعمیر و ترقی، عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں۔

    مثبت اور تعمیری تنقید، مسائل کی درست نشاندہی معاشرے اور اداروں کی اصلاح کا بہترین ذریعہ، ضلعی انتظامیہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور سموگ کی روک تھام کیلئے بلاتفریق کاروائیاں عمل لارہی ہے، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا ڈسڑکٹ پریس کلب گوجرانوالہ کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر چلنے کا اعادہ۔

    اجلاس میں چیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب عتیق یوسف ضیاء ، جنرل سیکریٹری شفقت ندیم ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ملک توصیف احمد ،سیکریٹری اطلاعات مہر ناصر اقبال،چیرمین سوہدرہ پریس کلب نجیب اللہ ملک ،چیرمین وزیر آباد پریس کلب افتخار بٹ،سینئیر وائس چیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب مہر خالد مجید ، صدر گکھڑ پریس کلب میاں صبیح الرحمن ،صدر یونین آف جرنلسٹس یاسر علی جٹ ، چیرمین ایڈیٹر کونسل مبشر حسین بٹ ، چیرمین پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ یاسر محمود رحمانی ، میاں سلیم شاہد کامونکی ، صدر ایمن آباد پریس کلب محمد اسلم گوندل ، وائس چیرمین راہوالی پریس کلب احسان اللہ گجر ، وائس چیرمین ڈسڑکٹ پریس کلب چوہدری محمد صدیق کلاء ،صدر تحصیل وزیر رانا سلطان ،سرپرست اعلی حاجی عبدالروٴف مغل ، نائب صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن میاں تنویر ساحل ،صدر سٹی پریس کلب افتخار علی بٹ اور علی مہدی سمیت ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
    ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے شہری مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات کو میڈیا اپنے پلیٹ فارم سے مثبت پیرائے میں اجاگر کرے، عوامی مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ اداروں کو متحرک کرتے ہوئے انکے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ پرنٹ میڈیا کے نمائندے خبروں، کالموں، ایڈیٹوریز وغیرہ کے ذریعے عوامی فلاح کے منصوبوں، حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں نمایاں بہتری اور شہر کی خوبصورتی کیلئے اداروں سے تعاون کریں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

  • سرکاری ٹی وی شعیب اختر کے خلاف مقدمے سے دستبردارہوگیا

    سرکاری ٹی وی شعیب اختر کے خلاف مقدمے سے دستبردارہوگیا

    اسلام آباد :سرکاری ٹی وی شعیب اختر کے خلاف مقدمے سے دستبردارہوگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا جس کے تحت سابق فاسٹ باؤلر کو معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر 10 کروڑ روپے ہرجانے اور تین ماہ کی تنخواہ واپس کرنے کا کہا گیا تھا۔

    پی ٹی وی کے وکیل نے لاہور کی مقامی عدالت کو بتایا کہ دونوں فریقین نے اپنے اختلافات ختم کر لیے ہیں لہٰذا پی ٹی وی مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتا، بعد ازاں عدالت نے مقدمہ نمٹا دیا۔
    ای

    پی ٹی وی کے اسپورٹس کے سربراہ اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے 8 نومبر کو ورلڈ کپ کی نشریات کے دوران شعیب اختر سے لائیو پروگرام کے دوران بدتمیزی کی گئی تھی۔

    بعدازاں سابق فاسٹ باؤلر کی جانب سے پروگرام سے استعفیٰ دینے اور پی ٹی وی اسپورٹس کا شو چھوڑ کر جانے پر چینل کی طرف سے نوٹس بھیجا گیا تھا۔

    یہ دونوں 25 اکتوبر کو پی ٹی وی اسپورٹس پروگرام ’گیم آن ہے‘ کے ایک پینل کا حصہ تھے جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پر گفتگو ہو رہی تھی جس میں پاکستان نے 5وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    اس پروگرام میں بحیثیت مہمان ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر ویوین رچرڈز، انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گاور، قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف، سابق آل راؤنڈر اظہر محمود، سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید، پاکستان کی خواتین کی ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر اور سابق فاسٹ باؤلر عمر گل شامل تھے۔

    پروگرام کے دوران اس وقت ناخوشگوار لمحہ آیا جب پاکستان کے اسکواڈ پر گفتگو کے دوران شعیب اختر نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو تلاش کرنے کا سہرا پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کو دیا۔

    نعمان نیاز نے شعیب اختر کے تبصرے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑی بدتمیزی کر رہے ہیں، میں یہ نہیں کہنا چاہتا لیکن اگر آپ زیادہ اسمارٹ ہیں تو آپ جا سکتے ہیں، میں یہ آن ایئر کہہ رہا ہوں، ان کا جملہ مکمل ہونے پر شعیب نے انہیں ٹوکنے کی کوشش کی لیکن میزبان فوراً بریک پر چلے گئے۔

    وقفے کے بعد پروگرام دوبارہ شروع ہوا تو شعیب اختر نے پینل میں موجود مہمانوں سے معذرت کی اور لائیو پروگرام کے دوران پی ٹی وی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیلی ویژن پر ان سے جو رویہ رکھا گیا اس کے بعد وہ پروگرام جاری نہیں رکھ سکتے۔

    اس معاملے کی گونج کئی دنوں تک سنائی دیتی رہی اور پی ٹی وی نے بھی جھگڑے کی انکوائری شروع کرتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے تک ڈاکٹر نعمان اور شعیب کو پروگرام کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا۔اورپھرمختلف مراحل سے ہوتا ہوا آج اس نہج تک پہنچ گیا ہے کہ دونوں فریقین نے اپنے اپنے موقف سے دستبردای میں ہی عافیت سمجھی