Baaghi TV

Author: +9251

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 400 کروڑ کما لئے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے 400 کروڑ کما لئے

    پنجابی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے 400 کروڑ کما لئے ہیں. فلم گزشتہ برس 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی ، اور ابھی تک مسلسل پاکستان اور دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش پذیر ہے، فلم مسلسل بزنس کررہی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی فلم ہے جس نے 400 کروڑ روپے کمائے. یہ فلم اپنی مثال خود ہی بن گئی ہے. اس فلم کے بزنس کو تاحال پاکستان کی کوئی دوسری فلم بِیٹ نہیں کر سکی. فلم کو مسلسل فیملیز دیکھ رہی ہیں اور جس نے ایک بار فلم دیکھی ہے وہ بار بار جا کر دیکھ رہا ہے. فلم میں مولا جٹ اور نوری نت مرکزی کردار ہیں ان دونوں کردار فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے نبھائے ہیں.

    جبکہ ماکھا نت کا کردار گوہر رشید نے ادا کیا ہے. جبکہ ”حمائمہ ملک نے دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے”.ماہرہ خان نے مکھو کا کردار ادا کیا ہے. فلم میں ایک میوزیکل پرفارمنس بھی ہے جو کہ صائمہ بلوچ نے دی ہے. فلم کو بلال لاشاری نے ڈائریکٹ کیا ہے اور عمارہ حکمت نے پرڈیوس کیا ہے. فلم کینڈا پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سینما گھروں میں‌بھی کامیابی سے تاحال جاری ہے.

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

  • تاحال نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ نہ ہوسکا

    تاحال نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ نہ ہوسکا

    وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سیاسی رابطے تیز کردیئے ہیں جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا ہے اور نگران حکومت کے قیام پر بات چیت کی ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور میر خالد خان مگسی بھی سے رابطہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی سینئر سیاسی قیادت سے بھی رابطے کیے ہیں ، بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر جلد پیش رفت متوقع ہے۔ جبکہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیئے جمیعت علماء اسلام ف کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی کا نام دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے گودار سے رکن اسمبلی حمل کلمتی کو نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    تاہم واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میرعلی حسن زہری، سینیٹر کہدہ بابر اورسابق بیوروکریٹ شبیر مینگل ،سوڈان میں پاکستانی سفیر بہروز ریکی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی اعجاز سنجرانی اور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے رشتے دار نصیر بزنجو بھی بھی نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی دوڑ میں شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنماء کیخلاف فراڈ کے الزام پر مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنماء کیخلاف فراڈ کے الزام پر مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنماء کیخلاف خیانت کےالزام پر مقدمہ درج

    تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرراجہ راشد حفیظ کیخلاف امانت میں خیانت کےالزام پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق مقدمہ امانت میں خیانت کے الزام کے تحت تھانہ نیوٹاؤن میں درج کیاگیا ہے، مقدمہ عثمان پورہ راجہ بازار کے رہائشی ذیشان خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    جبکہ ایف آئی آر کے متن میں راجہ راشد حفیظ نے برطانیہ بھجوانےکےعوض 8لاکھ70ہزار روپےوصول کئے تھے۔ برطانیہ بھجوانےکیلئےراشد حفیظ کے پاس شیخ فہد لےکر گیاتھا۔پی ٹی آئی رہنما کےدفترکےچکرلگانےکےبعد اب شیخ فہد نےمدد سےانکارکردیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    تاہم خیال رہے کہ راجہ راشد حفیظ 9مئی واقعات کے بعد تاحال روپوش ہیںسابق صوبائی وزیرحساس ادارےکےدفترپرحملےکےمقدمہ میں نامزدمرکزی ملزم بھی ہیں

  • گودام پر چھاپہ؛  24ہزار8سومیٹرک ٹن چینی برآمد

    گودام پر چھاپہ؛ 24ہزار8سومیٹرک ٹن چینی برآمد

    ہنزہ ٹو شوگر ملز جھنگ میں کچھ بڑی کمپنیوں اورتاجروں نے تقریباً چوبیس ہزار آٹھ سو میٹرک ٹن چینی رکھی ہوئی تھی۔ جسے حکام نے ایک چھاپہ کے ذریعے پکڑ لیا ہے جبکہ حکام نے ان لوگوں کے خلاف ذخیرہ اندوزی ایکٹ قانون کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے کیونکہ قانون کے مطابق ایسا کرنا بالکل بھی ناجائز ہے.

    ہنزہ ٹو شوگرملز میں چینی کی مقدار چیک کرنے پر پتہ چلا کہ بہت زیادہ چینی فروخت ہو چکی ہے۔ دوسرے ملک کے مشہور برانڈ نے ہنزہ ٹوشوگرملز سے 2,180 میٹرک ٹن چینی خرید کر محفوظ کی تھی۔ کچھ کمپنیوں نے بہت زیادہ چینی خریدی تھی جبکہ ایک کمپنی نے 2،124 ٹن خریدا، دوسری نے 500 ٹن خریدا، دوسری نے 960 ٹن خریدا، اور دوسری نے 1،680 ٹن خریدا۔

    جبکہ بروکر عدیل کے پاس بہت زیادہ چینی تھی جس کا وزن تقریباً 16 ہزار 954 میٹرک ٹن تھا۔ لیکن اب کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اور دیگر کمپنیاں اور بروکرز بہت زیادہ چینی رکھ کر اور اس کے لیے بہت زیادہ رقم وصول کر کے کچھ غلط کر رہے ہیں۔ لہذا، انہوں نے پرائس کنٹرول منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے نام سے ایک قانون بنایا ہے، اور وہ تحقیقات کرنے جا رہے ہیں اور شاید کمپنیوں اور بروکرز کو سزا دیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    جبکہ قانون کے مطابق اگر کوئی چینی ذخیرہ کرتا ہے، تو اسے 3 سال تک جیل میں ڈالا جا سکتا ہے اور جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جو چینی کی قیمت کے برابر ہے۔ کیس ڈی سی جھنگ نے شروع کیا تھا اور اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ کمشنر نے انہیں بتایا تھا۔

  • حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کو مکافات عمل قرار دے دیا

    حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کو مکافات عمل قرار دے دیا

    جمعیت علماء اسلام ( فضل گروپ ) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری مکافات عمل کا نتیجہ ہے۔ جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جے یو آئی ایف حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جادو ٹونے کے اثر میں تھی اور یہ ڈائری سے ثابت ہوگیا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت اس وقت کی خاتون اول چلاتی تھیں.

    علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں درج ہے ویسے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جو اس کی حقیقت کا ثبوت ہیں اور 9 مئی کو سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا تھا پی ٹی آئی حکومت میں مخالفین پر بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    حافظ حمداللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ان کے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ٹرسٹ کی زمین اور 190 ملین پاؤنڈ کی حقیقت سامنے آنی چاہیے تاکہ لوگوں کو اس بارے میں اب معلوم ہونا چاہئے علاوہ ازیں نگران وزیراعظم بارے کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم وہی اچھا ہے جوایک بیگ میں آئے اور وہی لے کر جائے یعنی یہاں پر ان کا اشارہ بدعنوانی کی طرف تھا کہ وہ کسی قسم کی بدعنوانی نہ کرے.

  • نگران وزیراعظم کا سینیٹ اور  پارٹی رکنیت سے علیحدگی کا فیصلہ

    نگران وزیراعظم کا سینیٹ اور پارٹی رکنیت سے علیحدگی کا فیصلہ

    نگران وزیراعظم کا سینیٹ اور پارٹی رکنیت سے علیحدگی کا فیصلہ

    نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت اور بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وہ نگراں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے سے پہلے یعنی کل تک استعفی دے دیں گے۔ جبکہ نگراں وزیراعظم حلف برداری کی تقریب سے پہلے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوادیں گے۔

    خیال رہے کہ انوار الحق کاکڑ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کریں گے اور نامزد نگراں وزیراعظم مارچ 2024 تک سینیٹ کے رکن ہیں، انوار الحق کاکڑ 2018 میں آزاد حثیت سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم اگلے 2 سے 3 دن میں اپنی کابینہ کو حتمی شکل بھی دے دیں گے، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نگراں کابینہ میں وزارت خزانہ کا قلمدان جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے دیگر اہم وزارتوں پر نامزدگیوں پر بھی غور کیا جارہا ہے.

    تاہم دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب کل سہ پہر3 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے حلف لیں گے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے جبکہ تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    واضح رہے کہ اس کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی گورنرز کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ حلف برداری کی تقریب میں سابق وفاقی کابینہ کے اراکین کی شرکت بھی متوقع ہے۔
    انوار الحق کاکڑ حلف برداری کے فوری بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ حلف برداری کے فوری بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے۔ تاہم وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر انوار الحق کاکڑ کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، نگراں وزیراعظم سے وزیراعظم ہاؤس کے عملے کا تعارف کروایا جائے گا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی باجوڑ، گوادر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

    اسپیکر قومی اسمبلی کی باجوڑ، گوادر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا باجوڑ اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے جبکہ اسپیکر کی باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف مقابلے دوران سپاہی محمد شعیب کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسپیکر نے سپاہی محمد شعیب کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں جبکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند کھڑی ہے، دشمن اپنے مذموم مقاصد کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل جذبے کو متزلزل نہیں کر سکتا.

    اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جش آزادی کے موقع پر ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے چاہتا ہے.لیکن ہم ڈٹے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے شہید سپاہی محمد شعیب کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کرتے ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گوادر اور باجوڑ میں مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دہشت گردوں نے آج صبح 10 بجے فوجی قافلے پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کے مؤثر ردعمل کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے باجوڑ چارمنگ میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی محمد شعیب نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور خودکش دھماکوں میں سرگرم رہے۔دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ تاہم خیال رہے کہ رہے کہ دو روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

  • چیئرمین سینیٹ کا یوم آزادی بارے پیغام

    چیئرمین سینیٹ کا یوم آزادی بارے پیغام

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا یوم آزاد ی پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہنا ہے کہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ”یوم آزاد ی“ کے پر مسرت موقع پر اندرون اور بیرون ملک رہنے والے تمام پاکستانیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔آج پوری قوم یوم آزادی نئے جوش اور ولولے کے ساتھ منا رہی ہے۔آج ہم پاکستان کی سالگرہ کا دن منا رہے ہیں اور میری دعا ہے کہ پاکستان اسی طرح پھلتا پھولتا رہے اور ہماری آنے والی نسلیں بھی اسی طرح پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلمانان برصغیر کی انتھک جدوجہد اور لازوال قربانیوں سے وجود میں آیا۔ لاکھوں مسلمانوں نے اپنے بچوں کے بہتر اور آزاد مستقبل کیلئے قربانیاں دیں۔آج ہم ان کی قربانیوں کی وجہ سے پُرامن، باوقار ملک میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ہم پر اور ہماری آنے والی نسلوں پر قرض ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان میں ایک جدید جمہوری ریاست کا خواب دیکھا تھا۔ اس خواب کی تعبیر میں ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ ہماری مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔مسلح افواج، سول و آرمڈ فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں اور خدمات قابل تحسین ہیں۔ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ ہمارا یوم آزادی آنے والے دنوں میں ہمارے لئے سیاسی، اقتصادی اورسماجی استحکام کی نوید لے کر آئے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ملک اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گااور جو ترقی وخوشحالی کی نئی منزلیں طے کرے گا جس کے ثمرات پوری قوم کو میسر ہونگے۔ہمار ا مذہب اسلام محبت رواداری اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے آزادی کی نعمتوں کے تحفظ کیلئے ہمیں باہمی تعاون اور خیر سگالی کے جذبے کو فروغ دینا ہوگا۔ آج ہم اپنے ہیروز اور ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کے قیام کو یقینی بنایا۔آئیں عہد کریں کہ بابائے قوم ؒ کے نظریات اور علامہ اقبال ؒ کی فکر کے تحت ہم ایمان و یقین، اتحاد و اتفاق اور نظم و ضبط کے ساتھ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

    علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ”یوم آزاد ی پاکستان“ کے پر مسرت موقع پر اندرون اور بیرون ملک بسنے والے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے۔آزاد اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ مناتی ہیں کہ وہ اپنے ملک کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم بحیثیت قوم یہ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو بانیان پاکستان کے خوابوں کے مطابق بنائیں گے جہاں بلا رنگ ونسل ومذہب سب کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے اور اس مملکت کو دنیا کی ترقی یافتہ مملکت کی صف میں شامل کر یں گے۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تنازع جموں و كشمیر پر كشمیریوں كی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری ركھنے كے عزم كی تجدید كرتے ہیں، آج كے دن قوم عہد كرے كہ ہم قائداعظم كے نظریات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاكستان كے اتحاد اور خوشحالی كے لیے كام كریں گے۔پاکستان ان تصورات کی مجسم تصویر ہے جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کا لطف اٹھاتے ہیں، یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔ آج حقیقی جشن کا دن ہے اور میں پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
    ***

  • راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے اور نوٹیفیکشن کے مطابق یہ دفعہ 7 روز کیلئے نافذ کیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر کے مطابق پابندی کا اطلاق 13 اور 14 اگست کی رات تک نافذ العمل رہے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ عوام کی پریشانی کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ اس بارے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر ہارن بجانے یا خریدنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی اس اصول کو توڑتا ہے تو وہ قانون کے شکنجے میں آجائے گا۔ اور اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاوے گی.

    اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکار سب کی حفاظت کے لیے موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں ان میں سے 1500 سے زیادہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعہ سے بچا جاسکے، مزید برآں، 550 افسران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

    نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے 14 اگست کے دن فیلڈ میں افسران بھی موجود ہونگے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر چیز پرامن ہے اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ بنے جبکہ لوگوں کو ایک پہیے پر بائیک چلانے سے روکنے کے لیے خصوصی اشارے لگائے گئے ہیں، اور پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر اضافی پولیس بھی بھیج دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    خیال رہے کہ پولیس موبائل گشت بھی جاری رہے گا اور سی ٹی ڈی کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں جو خطرناک اسٹنٹ کے لیے استعمال ہونے والی بائیک تیار کرتے ہیں جبکہ پولیس کسی بھی برے رویے یا قواعد کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی۔ یوم آزادی پر، وہ خاص طور پر قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جاوے گی.

  • اسپیکر قومی اسمبلی کا 76ویں یوم آزادی پر اہم  پیغام

    اسپیکر قومی اسمبلی کا 76ویں یوم آزادی پر اہم پیغام

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کے 76 یوم ازادی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جش آزادی کی مبارکباد دیتے ہو کہا کہ بلا شبہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ تعالٰی کا خاص شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس عظیم نعمت کبریٰ سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح، مفکر پاکستان علامہ اقبال اور اپنے آباؤ اجداد کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک محنت قربانیوں کی بدولت ہمیں یہ عظیم ملک حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطاء کردہ اس عظیم نعمت کبریٰ کی قدر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد اور بانیان پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک خدا داد پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے لاکھ ماؤں، بہنوں اور بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں۔

    اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد اسلامی اقدار اور روایات کے پیش نظر ایسا جمہوری نظام قائم کرنا تھا جہاں انصاف برابری اور حقوق کا تحفظ ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں اس مقصد کی تکمیل کے لیے ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر خدا کا شکر ہے کہ ہم صحیح سمت کی طرف گامزن ہیں۔انہوں نے کہ کہا کہ گزشتہ حکومت نے 16 ماہ کے قلیل عرصے میں ملک کو درپیش سنگین سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجرز کو بڑی حد تک خوش اسلوبی سے حل کیا ہے، مگر ابھی بھی ترقی اور خوشحالی کی منزل دور ہے جس کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں سیاست سے بالا تر ہو کر آپس کے اختلاف کو بھلا کر ترقی اور خوشحالی کے سفر میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ من حیث القوم ہمیں نفرت اور شدت پسندی کو ترک کر کے جمہوری روایات کو اپنا کر اگے بڑھنا ہوگا، تاکہ ہم اس ملک کی تکمیل کو صحیح معنوں میں عمل میں لا سکیں جس کا خواب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا اور جو قائد اعظم نے ہمارے آباؤاجداد کے ساتھ مل کر ہمارے لیے حاصل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تجدید عہد کرنا ہو گا بطور پاکستانی اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے 14 اگست، 1947 کے جذبے کو دہراتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد

    اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جش آزادی کے پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے، جو گزشتہ سات دہائیوں سے آزادی کی نعمت کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدو جہد کی تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام تر تنازعات کا پرامن اور پائیدار حل کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بسنے والے شہریوں کو آزادی کی نعمت جو ان کا بنیادی حق ہے سے محروم رکھنا دنیا کے جدید اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست، 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کو صلب کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے شہری دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل میں پابند سلاسل ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے متنازعہ مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیری عوام کے بنیادی حق آزادی کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔