Baaghi TV

Author: +9251

  • آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

    اداکار آغا علی نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں جلد ایک بیماری میں مبتلا ہوں، اس بیماری کا نام چنبل ہے ، اس بیماری کا مستقل کوئی علاج نہیں ہے بس قدرتی جڑی بوٹیوں سے ہی وقتی طور پر اس کا علاج ہوتا ہے جو کہ کرتا رہتا ہوں ، لیکن میں نے اس کے باوجود کبھی ہمت نہیں ہاری۔آغا علی نے اپنے ہاتھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ چنبل سے ہاتھ، پیروں اور منہ پر سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں، یہ دھبے کبھی بہت زیادہ ہوجاتے ہیں اور کبھی کم ہوجاتے ہیں، یہ ایسی بیماری ہے جس کے بارے میں ہم پیش گوئی نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے انڈیا سے ایک ڈرامے کی آفر ہوئی تھی” وہ ڈرامہ دبئی میں شوٹ ہونا تھا لیکن مسئلہ یہ تھا کہ میں اس وقت پاکستان میں ایک ڈرامہ شوٹ کررہا تھا جس کی وجہ ہے یہ آفر قبول نہ کر سکا.انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2008 سے لیکر اب پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہو سکی ، جو کام کسی اور نے کرنا ہے یا کسی اور کا کرنے والا ہے اسکو کرتا کوئی اور ہے.

    عالیہ بھٹ جاسوس بن گئیں

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

     

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

  • ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    ثناء لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں

    اداکارہ ثناء جو اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ لندن میں پچھلے دو ماہ سے موجود تھیں وہ اب پاکستان واپس پہنچ گئی ہیں، ثناء لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کےلئے گئیں تھیں ، اس کے علاوہ انہوں نے وہاں ایک شارٹ فلم کی شوٹنگ بھی کی. ثناء نے اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں خوب سیر سپاٹے کئے اور کام بھی کئے. ثناء جب لندن گئیں اس کے چند دن کے بعد انہیں طلاق نامہ جاری کیا گیا، لہذا انہوں نے اپنی طلاق پر کسی سے بھی کوئی بات نہیں کی ، اور ایک فیس بک پوسٹ کے زریعے ڈھکے چھپے لفظوں میں کہا کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے بیٹوں کے ساتھ بہت خوش ہیں وہ اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی پر اب فوکس کریں گے.

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ”لندن میں بیٹوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ”، وہ چند دن آرام کریں گی اس کے بعد اپنے کام کا آغاز کر دیں گی، انہوں نے کہا کہ میرے کچھ پراجیکٹس پائپ لائن میں ہیں لہذا میں ان پر فوکس کروں گی. یاد رہے کہ ثناء نے لندن جانے سے قبل تمام پرڈیوسرز سے کہا تھا کہ میرے تمام پراجیکٹس میں ثناء فخر کی بجائے میرا نام ثناء نواز کر دیا جائے.

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

  • عمران خان کے فیک فالورز کے بعد فیک ویوز بھی پکڑے گئے

    عمران خان کے فیک فالورز کے بعد فیک ویوز بھی پکڑے گئے

    سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فیک فالورز کے بعد اب فیک ویوز بھی پکڑے گئے ہیں عدیل عباسی نامی صارف نے اپنی ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ "بوٹس چلا کر 200 ملین کروا لو، میرا دوست جو پاکستان میں ٹک ٹاک کی آفیشل ٹیم کو ہیڈ کرتا ہے کا کہنا ہے پیسے لگا کر ویڈیو جہاں مرضی لے جاؤ، پھر عمران خان کے پاس تو اربوں روپے کا چندہ ہے، جو انہی کاموں پر لگتا ہے۔” یعنی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بوٹس کے ذریعے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے.


    فرحان ورک جو ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک متحرک کارکن رہے چکے ہیں نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ٹک ٹاک کے بزنس اکاونٹ کا ڈیش بورڈ ہے جس کے مطابق پاکستان میں کل ٹک ٹاک آڈینس کی تعداد 41 ملین ہے، پھر انہوں نے 100 ملین ویوز کیسے حاصل کر لئے؟ انہوں نے مزید لکھا کہ اسکا ایک ہی طریقہ ہوسکتا ہے اور وہ آپ سب جانتے ہیں! پھر میں کچھ بولونگا تو یہ گالیاں دینے لگ پڑیں گے۔”

    ورک نے مزید لکھا کہ "اگر مجھے ٹک ٹاک پر 5 ہزار لوگ بھی کمنٹ کر دیں تو کوئی جعلی ویوز اور لائکس نہیں پکڑ سکتا جبکہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کی بنا پر مقبولیت دکھانا اس ملک کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہے کیونکہ یہ سب manipulate کیا جا سکتا ہے۔ اگر میں چاہوں تو اس ویڈیو پر لائک اور کمنٹ بھی ڈلوا سکتا ہوں” ان کا کہنا تھا کہ "مجھے ابھی تحریک انصاف کے حمایتی سلمان درانی نے چیلنج دیا کہ ٹک ٹاک ویوز لے کر دکھاؤ! آپ پہلے سکرین شاٹ میں وقت 9 بج کر 55 منٹ اور 778 ویوز دیکھ سکتے ہیں۔ صرف 20 منٹ بعد 10 بج کر 18 منٹ پر میری ویڈیو پر 18 لاکھ ویوز ہیں۔”


    فرحان ورک کے مطابق "میرا سادہ سا موقف یہ کہ آپ شخصیت پرستی کو چھوڑیں اور پالیسی کے معاملات پر بات کریں۔ شخصیت پرستی سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ آپ صحت، تعلیم اور معیشت پر سیاست کریں۔ جبکہ ٹک ٹاک کے فالورز یا بریانی میں آلو سے ملک نہیں بدلنے والا ہے لہذا آپ اپنی قیادت سے پوچھیں کہ آپ کی تعلیم پر کیا پالیسی ہے، میں اپنی قیادت سے پوچھوں، مسلم لیگ نواز اپنی قیادت سے پوچھے اور ہم ان چیزوں پر آپس میں سوشل میڈیا پر مقابلہ کریں۔ ”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
    انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "یہ گالم گلوچ اور لائک شئیر سے کچھ ثابت نہیں ہوتا۔ اس سے صرف ملک کو نقصان ہے۔ ہمیں ملک کو آگے بڑھانے کے لئے تعمیری سوچ لانی ہوگی اور پالیسی، ریفارمز پر لڑائیاں کرنی ہو گی جس سے ملک کو فائدہ ہو، اس وقت اس ملک کو تقسیم کی نہیں، اتحاد کی ضرورت ہے۔ یہ سب فالتو جنگیں ہم بھی لڑ سکتے ہیں لیکن میں صرف اسلئے نہیں لڑتا کیونکہ ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔”


    فرحان ورک نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ مجھے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے کے بعد صرف تین گھنٹو میں ایک کروڑ دس لاکھ ویوز مل گئے ہیں، باغی ٹی وی کی تحقیق کے مطابق ایسا تبھی ممکن ہے جب بوٹس کو استعمال کیا جائے کیونکہ اگر عمران خان کے آفیشنل ٹک ٹاک پر فالورز کی تعداد چیک کی جائے تو وہ ویوز کی تعداد سے بہت کم ہے لہذا جب آپکے فالورز ہی کم ہیں جبکہ پاکستان میں صارفین کی تعداد اتنی نہ ہو جتنے ویوز آجاتے تو یہ وہی دو نمبری والے طریقے ممکن ہے تاکہ خود کو پاپولر بنانے کی ناکام کوشش کی جائے.

  • دودھ میں چھپکلی گرنے سے دو بچے جانبحق

    دودھ میں چھپکلی گرنے سے دو بچے جانبحق

    ساہیوال میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی گھر کے دو بچے جاں بحق، جب کہ 3 بچیاں اور ان کے والدین کی حالت غیر ہوگئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق واقعہ ڈسپنسری روڈ غلہ منڈی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر دودھ میں چھپکلی گر گئی تھی، اور گھر والوں نے اسی دودھ سے ملک شیک بنا کر پیا، جس پر ان کی حالت خراب ہوگئی۔

    ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو ساہیوال ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا، جہاں دو بچوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسپتال انتطامیہ کے مطابق مرنے والوں میں ایک بچہ اور ایک بچی جو آپس میں بہن بھائی ہیں، جب کہ ان کی 3 بہنیں اور والدین زیر علاج ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    دوسری جانب مظفرگڑھ: تھرمل کالونی سے تین لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جبکہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں پیش آیا جہاں سے تین لڑکیوں کی لاشیں ملیں جو تینوں بہنیں ہیں۔ پولیس کا بتانا ہےکہ تینوں لڑکیوں کی لاشیں محلے کے ایک خالی پلاٹ سے ملی ہیں، بتایا گیا ہے کہ یہ تینوں بہنیں گزشتہ رات لاپتا ہوئی تھیں۔

    پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے اہل محلہ سے بھی تفیش کی جارہی ہے۔ پولیس کاکہنا ہےکہ ابتدائی شواہد کے مطابق تینوں بہنوں کو تیز دھارآلے سےگلا کاٹ کر قتل کیاگیا ہے۔

  • ٹیکنوکریٹ ہو یا سیاستدانوں پر مشتمل سیٹ اپ، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں. وفاقی وزیر

    ٹیکنوکریٹ ہو یا سیاستدانوں پر مشتمل سیٹ اپ، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں. وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیوایم 2023 کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں پر الیکشن چاہتی ہے، ایم کیوایم عام انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ 2023 میں ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی، الیکشن کمیشن کو 3 ماہ میں حلقہ بندیاں کرنی چاہئیں، پاکستان میں بیشتر مردم شماری وقت پر نہیں ہوئیں۔ امین الحق نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دن میں الیکشن نہیں ہوئے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرکوئی راستہ نکالنا ہوگا، ایم کیوایم بروقت انتخابات چاہتی ہے، انتخابات 2023 کی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر ہونے چاہئیں، حلقہ بندیاں نگراں حکومت نہیں، الیکشن کمیشن کرتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری مردم شماری کا نوٹیفکیشن جاری کرے، مردم شماری کے نتائج کے اعلان پر حلقہ بندیوں کا فیصلہ ہوگا، مردم شماری میں بظاہر آبادی میں بڑا فرق ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اپنے سپوٹرز کی سوچ کے ساتھ چلتی ہے، عام انتخابات کے بائیکاٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے، انتخابات کی تیاری کی طرف جارہے ہیں، 2023 کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
    امین الحق کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ہونی چاہیئے، ایم کیو ایم الیکشن سے بھاگنے والی جماعت نہیں، ٹیکنوکریٹ ہو یا سیاستدانوں پر مشتمل سیٹ اپ، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ خالد مقبول صدیقی کی کل وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، امید ہے مشاورت سے تمام معاملات طے پاجائیں گے، امید ہے وزیراعظم ہماری بات سنیں گے، قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیئے۔

  • آئی ایم ایف سے معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

    آئی ایم ایف سے معاہدے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

    پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان معاہدے کی تفصیلات جاری کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت 3 ارب ڈالر ملیں گے، ملکی معیشت کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے، پاکستان کو نئےمالی سال کےدوران بھاری بیرونی مالی ضروریات کیلئے وسائل مہیا ہونگے، پاکستان کو 9 ماہ کےنئے پروگرام پرثابت قدمی سے عمل کرنا ہوگا۔ جبکہ آئی ایم ایف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کو مانیٹری پالیسی مزید سخت کرنا ہوگی، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری ضروری ہے جبکہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے ہونا چاہیے۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ توانائی کے شعبے میں سبسڈی بتدریج کم کی جائے گے، اس کے علاوہ تنخواہوں اور پنشن کی مد میں بھی اخراجات کم کیے جائیں گے۔

    آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سرکلر ڈیٹ 2500 ارب کو پہنچ رہا ہے اور یہ رقم معیشت کے 3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کو سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر سختی سے عمل کی ضرورت ہے، غیر ضروری سبسڈیز کا مکمل خاتمہ کرنا ہو گا جبکہ پاکستان کی معیشت پست شرح نمو کا شکار رہی ہے، آئندہ مالی سال ترقی کی شرح 2.5 فیصد ہو سکتی ہے۔ پاور سیکٹر کو بقایاجات ختم کرنے کی ضرورت ہے، مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے صوبوں کو سرپلس بجٹ دینا ہو گا۔ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح 8 فیصد ہو سکتی ہے۔

    عالمی ادارے کے مطابق رواں سال معاشی شرح نمو2.5 فیصد، اگلےسال 3.6 فیصد ہوجائےگی، اس سال مہنگائی 25.9 فیصد، اگلے سال کم ہوکر 11.4 فیصد پرآجائے گی، قرضوں کی شرح کا تخمینہ اس سال 70.9 فیصد، اگلے سال 68.5 فیصد ہے، اس مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، اگلے مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ منفی 1.7 فیصد پر آجائے گا۔

    آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال سرکاری زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر ہو جائیں گے، اگلے مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 12.9 ارب ڈالر تک جانے کی توقع ہے، حکومت کی جانب سے شرح سود میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہیں، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیں گے۔ بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سال مالی خسارہ 3567 ارب، اگلے سال 5444 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال ترسیلات زر 32 ارب 88 کروڑ ڈالر رہنے کی توقع ہے جبکہ اگلے مالی سال ترسیلات زر بڑھ کر 34 ارب 76 کروڑ ڈالر تک جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس مالی سال برآمدات 30 ارب 8 کروڑ ڈالر تک جا سکتی ہیں، اگلے مالی سال برآمدات کا حجم بڑھ کر 33 ارب 34 کروڑ ڈالر ہو جائے گا۔ رواں سال دفاعی بجٹ 1804 ارب، اگلے مالی سال 2093 ارب ہو جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اگلے 3 سال میں 87 ارب 42 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنانسنگ درکار ہے، رواں مالی سال 28 ارب 36 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی تعاون کی ضرورت ہے، اگلے مالی سال 27 ارب 16 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، پاکستان کو سال 2025-26 میں 31 ارب 89 کروڑ ڈالرفنانسنگ درکار ہوگی۔ آئی ایم ایف کے مطابق موجودہ مالی سال ٹیکس ریونیو11 ہزار 21 ارب تک جانے کا تخمینہ ہے، اگلے مالی سال ٹیکس ریونیو 13 ہزار 93 ارب روپے تک جا سکتا ہے، مالی سال 2025-26 میں ٹیکس ریونیو کا تخمینہ 14 ہزار 738 ارب تک جانے کا امکان ہے۔

  • بلاول بھٹو نے بھی حکومت کی مدت کے اختتام کا عندیہ دے دیا

    بلاول بھٹو نے بھی حکومت کی مدت کے اختتام کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، 15 ماہ میں عالمی سطح پر خارجہ تعلقات میں بہتری آئی۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم اپنی حکومت کی مدت کے اختتام کے قریب ہیں، بطور وزیر خارجہ دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کیا اور دنیا سے پاکستان کے تعلقات بہتر بنانے کی بھرپورکوشش کی۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کے باعث سیلاب سے بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، کوپ27 کانفرنس میں دوست ممالک نے تعاون کا وعدہ کیا جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیابی کے ساتھ معاہدہ کیا۔ جبکہ دوسری جانب حکومتی اتحاد میں شامل دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ جبکہ فیصلے کے مطابق 12 اگست سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی اور الیکشن کے لیے 90 دن رکھے جائیں گے۔

    تاہم خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدرآصف علی زرداری کے درمیان حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والی ملاقات انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق ہوگیا جبکہ انتخابی اصلاحات اورنگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھِی اہم معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق میں نگران سیٹ اپ میں ن لیگ کے تجویز کردہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی جبکہ پیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں کی نمائندگی تناسب کے حساب سے ہوں گی۔ نگران وفاقی حکومت الیکشن کمشن کے ساتھ مل کرانتخابات مقررہ وقت پرکرائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    تاہم دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ جبکہ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس 20 یا 21 جولائی کو بلائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس 20 یا 21 جولائی کو بلائے جانے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امور نے سمری بھی وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کے اختتامی اجلاس کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کو سمری بھیج دی ہے، جس میں اجلاس کے لئے 20 اور 21 جولائی کی دونوں تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔ جبکہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس کی طلبی کے حوالے سے اپنی ایڈوائس صدر مملکت عارف کو جلد بھجوائیں گے ۔

  • وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات

    وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی ہے جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں نگران حکومت کے قیام اور قومی اسمبلی کی تحلیل سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی علاوہ ازیں ملاقات میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بالکل سیف زون میں ہے اور شہباز شریف حکومت کی مینجمنٹ کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ نہیں کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
    اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 56 کروڑ ڈالر رہا ہے اور حکومتی کاوشوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی، جون میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 334 ملین ڈالر رہا، پچھلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا اور مالی سال2022-23 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارا 2.56ارب ڈالر رہا جب کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارا تقریباً 14.65 فیصد کم ہوا۔

  • پرویزخٹک سے سینٹ ایڈجسٹمنٹ حیرانی کی بات نہیں ہوگی. علیم خان

    پرویزخٹک سے سینٹ ایڈجسٹمنٹ حیرانی کی بات نہیں ہوگی. علیم خان

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی میں رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی میں سب دوست خواب کےتحت اکٹھےہوئےتھے،ہم سب سمجھتےتھےملک کوخوبصورت بنائیں گے،جن لوگوں نےعملی زندگی میں کچھ نہ کیاہووہ خیالوں میں ہوتےہیں۔ جبکہ ایک انٹرویو میں آئی پی پی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سب نے جدوجہدمیں اپناحصہ ڈالا،پرویزخٹک کابھی اس جدوجہد میں کردارہے،9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نےلوگوں کوایک پلیٹ فارم دیا،ہم نےپرویزخٹک کوبھی دعوت دی تھی،ان کی پارٹی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا،کوئی جماعت ملک کی خدمت کرسکتی ہے توان کا حق ہے ، پرویزخٹک نے پارٹی بنائی ہے تومنشوردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی پی پی بننےسےقبل ہمارے 2 لوگ حکومت کاحصہ تھے اورپی ڈی ایم اتحاد کوسپورٹ کررہےتھے ، وہ سمجھتےتھےایک ماہ پہلےحکومت کاساتھ چھوڑنےسے شرمندگی ہوگی ، لہٰذاحکومت کی مدت پوری ہونےتک رہنےدیاجائے،وہ چاہتےتھےایک ماہ پہلےاستعفیٰ نہ دلوایاجائے۔ صدرآئی پی پی نے کہا کہ پرویزخٹک اورہماری وکٹ الگ الگ ہےپرویزخٹک سےکوئی اختلاف نہیں، پرویزخٹک سےکوئی رابطےمیں ہے تووہ دوسری جماعت کوپسند نہیں آئےگا، جوہمارےساتھ آناچاہتے ہیں ان کارابطہ دوسری جماعتوں کواچھانہیں لگتا،انہیں معلوم ہےمزید لوگ ہمیں جوائن کررہے ہیں، انہیں ہماری پارٹی بننےکی خوشی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہرسیٹ پراپناامیدوارکھڑا کررہےہیں ، کسی اتحادمیں نہیں،ن لیگ کےخلاف الیکشن لڑرہے ہیں ، پرویز خٹک سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے توحیرانی کی بات نہیں ، ہمارے پاس زیادہ ترپنجاب کےلوگ ہیں،جبکہ گلگت بلتستان،بلوچستان اورسندھ سےبھی لوگ رابطے میں ہیں،پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کےخلاف الیکشن لڑیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئےامیدوارکی عمرپوچھتےتھے ، بتایا جاتاتھا 30 سال سےکم عمر ہے تو کہتے تھے ٹکٹ دےدو، ٹکٹ دیئے تونتیجہ آیا امیدواروں کے 2 ، 3 ہزارووٹ نکلے،ہمارے پاس جو لوگ آئےاس سےآئی پی پی کوفائدہ ہوا،پی ٹی آئی خاتمےکی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے50 لاکھ گھر، ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیاتھا،ایک کروڑمیں سےایک لاکھ نوکریوں کاتوبتا دیتے،50لاکھ میں سے500 گھربھی بنائےہیں توٹھیک ہے، 50 لاکھ گھرکامطلب شاید کراچی جتنے2 شہرہوں، کراچی جیسے 2 شہر5 سال میں کیسےبنا سکتےتھے؟

    صدر آئی پی پی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوکہاتھا 50 لاکھ گھربننا ممکن نہیں،معلوم نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو50لاکھ گھرکامشورہ کس نےدیا،جن لوگوں نےعملی زندگی میں کچھ نہ کیا ہووہ خیالوں میں ہوتےہیں۔ عبدالعلیم خان نےکہا کہ جس کسان کےپاس بڑی زمینیں نہیں،انہیں ریلیف دیناچاہتےہیں،کم ازکم تنخواہ 50 ہزارروپے کریں گے،غریب کابجلی کابل300 یونٹ مفت ہوناریلیف ہے،حکومتیں صرف خرچہ کرتی ہیں،300 یونٹ تک مفت بجلی ہمارےمنشورکاحصہ ہے،کچھ لوگوں نے پوچھا بجلی کیسےمفت کریں گے؟ ہم نےکہا بی آئی ایس پی کےتحت 500 ارب روپےہیں، ان 500 ارب کو1500سے2 ہزارارب تک لےکرجائیں گے،حکومت کوفنڈزبڑھانےچاہئیں۔

  • نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا  پلان طلب کرلیا

    نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا پلان طلب کرلیا

    پنجاب میں پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلان طلب کرلیا ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے روڈز پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں میں شفافیت اور اعلی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تارکول میں پلاسٹک مکس کرکے بنائی جانے والی سڑک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی، پنجاب بھر میں 2600 کلو میٹر طویل سڑکوں کے بحالی کے 137منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

    علاوہ ازیں نگراں وزیراعلیٰ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ایمرجنسی کو ری ڈیزائن کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ مریض کو مختصر وقت میں کم سے کم نقل و حرکت کرنا پڑے جبکہ محسن نقوی نے دل کے مریض کے فوری علاج کے لیے پائیدار اور قابل عمل سسٹم وضع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کے نئے ڈیزائن میں مریض کے علاج میں سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھا جائے اور علاج کے دوران ٹیسٹ کے لیے مریضوں کو وہیل چیئر کی بجائے سمارٹ بیڈ مہیا کیے جائیں۔ اور مریضوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے.

    علاوہ انہوں نے کہا کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہئے اور مریضوں کو پریشانی ہونے کی اگر شکایت درج ہوئی یا مجھ تک پہنچی تو میں کسی قسم کی رعایت نہیں کروں گا. سخت ایکشن لوں کیونکہ مجھے کوتاہی بالکل بھی برداشت نہیں ہے.