Baaghi TV

Author: +9251

  • یکم محرم الحرام 20 جولائی جمعرات کو ہوگا. مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

    یکم محرم الحرام 20 جولائی جمعرات کو ہوگا. مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

    نئے اسلامی سال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور اب یکم محرم الحرام 20جولائی جمعرات اوریوم عاشور 29 جولائی بروزہفتہ کوہوگا۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس ہوا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل کمیٹی کراچی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سپارکو کے ممبران شریک ہوئے۔

    زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوئے ، مرکزی اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔ تاہم یادرہے کہ محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کا چاند آج یعنی 29 ذوالحج بروز منگل نظر آنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
    دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کل شروع ہوگا۔

    دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کل شروع ہوگا۔

  • پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گا

    پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گا

    پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیوچرٹورپروگرام واضح ہوگیا ہے جبکہ قومی ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ فیوچرٹورپروگرام کےمطابق اضافی میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کو ذہن میں رکھتے ہوئے شیڈول کیے گئے ہیں 2024 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون میں ویسٹ انڈیزاورامریکہ میں کھیلا جائےگا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم انیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اپریل میں پاکستان کا جوابی دورہ کرے گی۔اسکے علاوہ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم بھی اس سال دسمبرمیں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ جبکہ دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان فروری دوہزارپچیس میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کی میزبانی کرے گا.

    دوسری جانب مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل سری لنکن سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں خیال رہے کہ گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سعود شکیل نے جے سوریا کو چوکا لگا کر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے لنکن سرزمین پر سب سے بڑے انفرادی سکور کا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ تاہم یاد رہے کہ ان سے قبل محمد حفیظ نے 2012ء میں کولمبو ٹیسٹ میں 196 رنز سکور کیے تھے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار

    ادھر سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے جاوید میانداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ 27 سالہ بیٹر کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 141 واں رن لے کر عبداللّٰہ شفیق اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کیریئر کا 721 واں ٹیسٹ رن سکور کیا۔

  • اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے  مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    وفاقی دارالحکومت میں 8 سالہ بچی کے ساتھ 2 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی اور فرار ہوگئے ہیں جبکہ اس واقعہ میں ایک دیہاڑی دار کی معصوم بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی ہے، متاثرہ بچی کے والد کے مطابق اہلیہ نے مجھے فون کرکے اطلاع دی کہ گھر پہنچیں، کسی بندے نے ہماری بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

    سوشل میڈیا کے مطابق بچی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ میری بیٹی اپنے بھائی کے ساتھ شام 4 بجےگھر سے نکلی تھی، لیکن واپس نہ آئی، میری اہلیہ نے گھر سے کچھ دور بچی کو دیکھا اور اٹھا کر گھر لے آئی، تو بچی نے سارا واقعہ بیان کردیا۔

    بچی کے والد نے بتایا کہ میری بیوی نے گلی سے 2 افراد کو فرارد ہوتے دیکھا تھا۔ ہم اپنی بچی کو پمز اسپتال لے کر گئے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔والد کے بیان پر بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    اس خبر کو اپڈیٹ کیا جارہا

  • منیب بٹ کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز ، اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    منیب بٹ کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز ، اداکار نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    اداکار منیب بٹ جو نہ صرف ڈراموں میں نظر آتے ہیں بلکہ یوٹیوب پر بھی بہت زیادہ ایکٹیو رہتے ہیں وہ اپنے حوالے سے اپنے مداحوں کو یوٹیوب پر اپ ڈیٹس دیتے رہتے ہیں. ان کا یوٹیوب چینل نہایت ہی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے. حال ہی میں ان کے یوٹیوب پر 100 ملینز ویوز مکمل ہوئے ہیں جس پر اداکار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سب کا نہایت مشکور ہوں کہ آپ مجھے سپورٹ کرتے ہیں میں جو کہتا ہوں وہ سنتے ہیں، مجھے ٹی وی کے ساتھ ساتھ میرے ذاتی چینل پر بھی سپورٹ کرتے ہیں.

    ”منیب بٹ کی سالی منال خان بھی یوٹیوب چینل نہایت ہی کامیابی سے چلا رہی ہیں”، یاد رہے کہ منیب بٹ نے چھوٹی سکرین کے علاوہ بڑی سکرین پر بھی ایک بار قسمت آزمائی تھی لیکن انہیں زیادہ کامیابی نہیں مل سکی، اور وہ دوبارہ فلموں میں‌ نظر نہیں آئے، منیب بٹ منفرد کرداروں کے حوالے سے جانے جاتے ہیں. منیب بٹ سیاست میں بھی کافی دلچپسی رکھتے ہیں اور تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں. منیب بٹ یوٹیوب چینل کے علاوہ ٹویٹر پر بھی کافی متحرک نظر آتے ہیں .

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

  • ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کا آغاز نوازشریف کی بدولت ہوا تھا جس میں بجلی، اورنج لائن منصوبے بنائے سمیت سڑکوں کا جال بچھایا گیا واضح رہے کہ اسلام آباد میں ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر احسن اقبال اور اعظم نذیر تارڑ سمیت متعدد لوگ شریک ہوئے۔


    جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں سی پیک منصوبوں کا آغاز کیا گیا، 2015 سے 2018 تک سی پیک پر سرمایہ کاری ہوئی، سی پیک کے تحت توانائی اور سڑکوں کے منصوبے بنائے گئے، 2018 کے بعد سی پیک منصوبوں کو منجمد کردیا گیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک ترقی کرے گا، یہ منصوبہ کئی سال پہلے مکمل ہونا تھا، سی پیک میں نوازشریف کی بڑی کاوش ہے، 2015 تک اس منصوبے پر سرمایہ کاری کی گئی، سی پیک 5 سال تعطل کا شکار رہا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پورے ملک میں تبائی ہوئی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ زمین زیرآب آئی، ہمیں لاکھوں ٹن گندم باہر سے منگوانا پڑی علاوہ ازیں پاک چین تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات میں تعطل پیدا کردیا گیا تھا، چین کا پاکستان کے ساتھ کمال تعلق کی نفی کرنے کی کوشش کی گئی اور چین کے پاکستان ساتھ تعلقات کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی، چین میں لیبر بہت مہنگی ہوگئی ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آہستہ آہستہ خیرآباد کہنا شروع کردیا ہے اور ہمارے پاس چین کی سیکنڈ ہینڈ مشینری پاکستان میں لانے کا موقع تھا، سی پیک کے تحت لگنے والے اسپیشل زونز تعطل کا شکار ہوئے۔ جبکہ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں تیل کی امپورٹ پربھی27 ارب ڈالرخرچ کرنے پڑے، بڑھتی مہنگائی نے پوری دنیا کی تبائی مچائی، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے اشیا مہنگی ہوئیں، 100 ارب روپے وفاق نے صوبوں میں تقسیم کیے، دوست ممالک سے سیلاب کے لیے امداد آئی۔

  • عالیہ بھٹ جاسوس بن گئیں

    عالیہ بھٹ جاسوس بن گئیں

    بالی وڈ کی معروف اور ورسٹائل اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی ہر فلم کے ساتھ شائقین اور ناقدین کو حیران کر دیتی ہیں. ان کے حوالے سے تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وہ وہ یش راج فلمز کی جاسوسی دنیا میں خاتون کے مرکزی کردار کے ساتھ فلم بنائیں گی۔ عالیہ بھٹ تھرلر جاسوسی فلم میں سپر ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی اور اس کی شوٹنگ کا آغاز 2024 سے متوقع ہے۔عالیہ بھٹ سے قبل اس طرح کا کردار کسی دوسری ہیروئین نے شاید کم ہی کیا ہو گا، لیکن شاہ رخ خان ، ہرتیک روشن و دیگر جاسوس کا کردار ادا کر چکے ہیں. عالیہ بھٹ اس فلم کے زریعے ایک اور تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں.

    عالیہ بھٹ کو تھرلر فلم میں ایک جاسو سی مشن پر بھیجا جائے گا اور ایکشن سے بھرپور مناظر مداحوں کے ہوش اڑا دیں گے۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ برس رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی عالیہ بھٹ اپنی پروفیشنل زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی گھریلو زندگی کو بھی خوب اچھے انداز سے نبھا رہی ہیں. دوسری طرف رنبیر کپور کا کہنا ہےکہ عالیہ نہ صرف اچھی اداکارہ ہے بلکہ بہتریین انسان ماں اور بیوی ہیں.

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

  • ناروےکی میٹا کو جرمانے کی دھمکی

    ناروےکی میٹا کو جرمانے کی دھمکی

    ناروے نے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پرفیس بک اورانسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کو روزانہ کی بنیاد ایک لاکھ ڈالر تقریباً 10 لاکھ کورنےجرمانے کرنے کی دھمکی دے دی ہے جبکہ ناروے کی ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی نے کہا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا پر صارفین کی ذاتی معلومات کو ٹارگٹ اشتہارات کے لیے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور اگر یہ سلسلہ بدستور جاری رہا تو روزانہ 100,000 ڈالر جرمانے کیا جائے گا۔

    نارویجن واچ ڈاگ کا کہنا تھاکہ میٹا کمپنی صارفین کی ذاتی معلومات جیسے کہ ان کا مقام، ان کے پسند کردہ مواد اور ان کی پوسٹس مارکیٹنگ کے مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے ۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی نےکہاکہ اتھارٹی کے مطابق میٹا کی یہ پریکٹس غیر قانونی ہے اور اس لیے فیس بک اور انسٹاگرام پر رویے سے متعلق اشتہارات پر عارضی پابندی عائد کر رہی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار

    جبکہ یہ پابندی 4 اگست سے شروع ہوگی اور میٹا کو اصلاحی اقدامات کرنے کے لیے وقت دینے کیلئے تین ماہ تک جاری رہے گی۔ اگر کمپنی اس کی تعمیل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اسے 10 لاکھ کرونر ($100,000) یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔ تاہم واضح رہے کہ امریکہ کی بڑی ٹیک فرموں کے کاروباری طریقوں کی پرائیویسی کے بارے میں خدشات پر پورے یورپ میں کڑی جانچ کی جا رہی ہے، اور حالیہ برسوں میں بھاری جرمانے کیے گئے ہیں۔

  • ہمایوں سعید اداکار نہیں ہے آغا شیراز

    ہمایوں سعید اداکار نہیں ہے آغا شیراز

    پاکستانی اداکار آغا شیراز نے انڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید کے حوالے سے کہا ہے کہ میں ہمایوں سعید کو اداکار نہیں مانتا، ان کے اس بیان کو سن کر ہمایوں سعید کے مداح رہ گئے ہیں حیران لیکن آغاز شیراز نے ہمایوں سعید کو ہیرو نہ ماننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکار نہیں اصلی ہیرو ہیں. شو کے میزبان کی طرف سے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں کون سی شخصیت اداکار نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے محبت بھرے لہجے میں جواب دیا کہ وہ ہمایوں سعید کو اداکار نہیں سمجھتے۔ آغاز شیراز نےکہا کہ ہمایوں سعید خود بھی اپنے آپ کو اداکار نہیں کہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید ایک اصلی ہیرو ہیں اور ان کی کامیابی کے پیچھے ان کے بھائی کی دعائیں ہیں۔آغا شیراز نے کہا کہ ہمایوں سعید ایک بڑے اداکار تو ہیں لیکن انسان بہت بڑے ہیں وہ بہت اچھے دوست بھی ہیں وہ سب کا خیال رکھتے ہیں.انہوں نے کہاکہ میری ان سے سال ہا سال کی دوستی ہے اور کبھی ہماری دوستی میں‌دراڑ نہیں آئی، یاد رہے کہ ہمایوں سعید اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے سٹار مانے جاتے ہیں کیونکہ ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے اور فلمیں ہیں.

     

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

  • ٹریل 3؛ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ جھوٹا نکلا

    ٹریل 3؛ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ جھوٹا نکلا

    ٹریل تھری پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے ترجمان نے بتایا کہ ریپ کی کہانی جھوٹی نکلی ہے کیونکہ معاملہ ملزم اور اس کے ساتھی کے درمیان لڑائی کا تھا جسے ریپ کا جھوٹا رنگ دیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق نامزدملزم نعمان کا اپنے ساتھی انور سےجھگڑا ہواجس نے بدلہ لینے کیلیے ایک گروہ کو اجرت پر لیا جس میں صائمہ،ڈاکٹر سدرہ اسماعیل جعلی صحافی،شکیل نامی جعلی صحافی، منظور نامی جعلی پولیس افسرشامل تھے۔


    جبکہ انور نے نعمان پر زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے کیلیے راولپنڈی کی رہائشی صائمہ نامی لڑکی سے رابطہ کیا تو صائمہ نے شیخوپورہ کی رہائشی سدرہ سے رابطہ کر کے نعمان کے ساتھ ریپ کا ڈرامہ کرنے کا منصوبہ بنایا اور منصوبے کے مطابق سدرہ نے ملزم کو لے کر ٹریل تھری پر جانا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹریل تھری پر سدرہ نے ریپ کا ڈرامہ کرکے چیخ و پکار کرنا تھی جبکہ اسی دوران گروہ کے باقی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر ویڈیوز بنانی تھیں اور ویڈیوز بنا کر ملزم اور اس کی فیملی کو بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنا تھا۔ جبکہ سدرہ نے ملزم کے ساتھ ٹریل تھری پر ملاقات کی لیکن اس کے ساتھی موقع پر نہ پہنچ سکے۔

    جبکہ واضح رہے کہ سدرہ کافی انتظار کے بعد ملزم کے ساتھ واپس راولپنڈی چلی گئی اور اس کے بعد اس نے تھانہ میں ایف آئی آر کروائی اور واپس شیخوپورہ چلی گئی تاہم پولیس نے معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کی تو معلوم ہوا یہ سارا جھوٹ ہے، پولیس نے لڑکی کو تھانہ طلب کیا تو اس نے مجسٹریٹ کے سامنے تمام حقائق اور منصوبے کے متعلق بتا دیا کہ یہ ایک گروہ ہے جو لوگوں کو ورغلا کر بلیک میل کرتا اور ان سے بھتہ وصول کرتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار

    خیال رہے کہ سدرہ کے خلاف شیخوپورہ اور مرید کے میں دومقدمات بھی درج ہیں جبکہ گروہ کا ایک کارندہ انوارالحق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔ پولیس کے مطابق اس کیس سے متعلق سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی گئی جب کہ کیس زیر تفتیش تھا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ پولیس کی حتمی رپورٹ آنے تک افواہوں پر یقین نہ کریں۔ اور ایسی مہم پولیس کی تفتیش پر اثرانداز ہوسکتی جو ملزمان کو فائدہ پہنچاتی جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ہرشہری کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔

  • ہمارے ہاں  80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار

    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار

    سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ انسان کے پاس زندگی گزارنے کا مقصد ہونا چاہیے، ہمارے ہاں بہت سارے ایسے لوگ ہیں بلکہ 80 فیصد لوگ ایسے ہیں جن کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ دنیا میں کیوں آئے ہیں ان کا جینے کا مقصد کیا ہے . زیبا بختیار نے کہا کہ جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح کسی عمارت کو بنانے کے لئے پہلے نقشہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ لاگت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اسی طرح انسانی زندگی بھی ہے کہ جب لوگ کسی کام کا پختہ عزم کر لیں اور اس کے لئے بھرپور جدوجہد کریں تو ہمیشہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں۔

    زیبا بختیار نے کہا کہ” میں نے اپنے بیٹے کو بھی ہمیشہ یہی درس دیا ہے کہ زندگی گزارنے کا مقصد پہلے جانو” ، پھر اپنے مقصد کو حاصل کرنے کےلئے محنت کرو زندگی گزارنے کا بہت مزہ آئیگا. یاد رہے کہ زیبا بختیار نے پاکستان کے ساتھ ساتھ انڈیا میں بھی کام کیا، ان کو راجکپور کی فلم حنا کے لئے پہلی بار سائن کیا گیا اس کے بعد انہوں نے بہت ساری فلموں میں وہاں کام کیا اور شہرت سمیٹی .

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا