Baaghi TV

Author: +9251

  • عمرے کے بعد پہلی جیسی نہیں رہی میرا

    عمرے کے بعد پہلی جیسی نہیں رہی میرا

    اداکارہ میرا نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے جب سے عمرہ کیا ہے تب سے بہت تبدیل ہو گئی ہوں ، اب میں پہلے جیسی نہیں رہی ، مجھ میں بہت تبدیلیاں آ گئی ہیں، اب میرے ساتھ میرا اللہ ہر وقت ہوتا ہے. میں نے مسجد نبوی میں یٹھ کر جو وڈیو بنائی تھی وہ خود ہی بنا رہی تھی ، میں بہت خوش تھی کہ خدا کی ذات نے مجھے مسجد نبوی میں بلایا ہے اس لئے خوشی میں وڈیو بنائی جس کے لئے میں‌بہت معذرت خواہ ہوں، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معافی مانگتی ہوں.

    انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے میرا استعمال کیا میرا نام استعمال کیا، مطلب کے لئے میرے ساتھ دوستی رکھی، میرا نے کہا کہ میں نے شوبز چھوڑنے کا نہ کہا ہے اور نہ ہی میں چھوڑ سکتی ہوں، فلمیں میری پہچان ہیں. انہوں نے کہا میں کھانا اچھا بنا بھی لیتی ہوں اور بنوا بھی لیتی ہوں. مجھے گھر داری میں کافی دلچسپی ہے. یاد رہے کہ فلمسٹار میرا نے فلمسٹار رنگیلا کے ٹربیوٹ میں‌خصوصی شرکت کی اور پرفارم بھی کیا انہوں نے کہا کہ رنگیلا ایک بہت بڑے فنکار تھے . انہوں نے ہر کردار میں خود کو منوایا .

     

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

     

  • رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فنکار رنگیلا کو ان کی بیٹی فرح دیبا نے آج ٹربیوٹ پیش کیا، الحمراء میں رکھے گئے اس ٹریبیوٹ میں فلمسٹار میرا ، نشو بیگم ، سید نور ، خلیل الرحمان قمر ، مسعود بٹ ، الطاف حسین نے خصوصی شرکت کی. میرا نے اک حسن کی دیوی سے مجھے پیار ہوا تھا پر پرفارم کیا جبکہ نشو بیگم نے وے سب توں سونیا پر پرفارم کیا.اسی طرح سے دیگر پرفارمنسز بھی ہوئیں، فلمسٹار رنگیلا کی فلمی زندگی پر ایک چھوٹا سا پیکج بھی دکھایا گیا. ان کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد بہت مصروف رہتے تھے، ہماری ملاقات کم ہی رہتی تھی ، لیکن وہ جب بھی ہمارے پاس بیٹھتے تھے

    تو ہم سے کہا کرتے تھے کہ ”آج رات جب سونا تو صبح اٹھ کر یہ ضرور سوچنا کہ ہم دنیا میں‌کیوں آئے ہیں”، انہوں نے کہا کہ میرے والد ایک بڑے فنکار ہونے کے ساتھ ایک بڑے آرٹسٹ بھی تھے. انہوں نے شوبز کیرئیر شروع کرنے سے پہلے کتابیں تک فروخت کی تھیں. وہ کامیڈی کے بے تاج بادشاہ تھے. پروگرام میں پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو بھی سلام پیش کیا گیا. نامور شخصیات کو ایوارڈز سے بھی نوازا گیا. یاد رہے کہ فلمسٹار رنگیلا ایک ورسٹائل اداکار تھے کامیڈی میں ان کو کوئی مات نہیں دے سکتا تھا.

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

  • القطرانہ؛ والدین کا بچے پر شدید ترین تشدد

    القطرانہ؛ والدین کا بچے پر شدید ترین تشدد

    القطرانہ میں ایک مقامی جوڑے نے اپنے کم سن بچوں پر بد ترین تشدد کیا ہے جبکہ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایک نو سالہ بچے کو تشدد میں زخمی ہونے کے بعد ہسپتال لایا گیا۔ تشدد زدہ بچے کو ہسپتال لانے والی بھی اس کی بد بخت ماں ہی تھی جس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچہ گرم پانی میں گر کر جھلس گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے جب غور سے دیکھا تو پتا چلا کہ اس کے جسم میں سگریٹ سے جلائے جانے کے نشانات موجود ہیں۔

    طبی عملے نے جب اس سے مشکوک زخموں کےبارے میں پوچھا تو خاتون نے آئیں بائیں شائیں کرنے کے بعد وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔ ڈاکٹروں کا شبہ مزید بڑھ گیا۔ ایک طبی ذریعے نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو اس کہانی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تشدد زدہ بچے کو اس کی ماں الکرک کے سرکاری ہسپتال لے گئی تھی۔اس نے دعویٰ کہا کہ اس پر گرم پانی کا ایک جگ گرگیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے بچے کے جسم پر پرانی خراشیں اور سگریٹ کے بٹ بجھے ہوئے دیکھے۔

    ماں نے محسوس کیا کہ کچھ گڑبڑ ہے جسے ڈاکٹر اور طبی عملہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ وہ فوراً اپنے بچے کو وہاں اکیلا چھوڑ کر ہسپتال سے باہر بھاگ گئی۔ ذرائع نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں پبلک سکیورٹی والوں کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی انہیں بچے کے خاندان کی فیملی بک مل گئی۔ علاوہ ازیں فیملی پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ الکرک برانچ نے فرانزک کنسلٹنٹ دعوض الطراونہ کو طلب کیا، جس نے تشدد کا نشانہ بننے والے بچے کا اس کے چار بھائیوں کے ساتھ معائنہ کیا اور معلوم کیا کہ ان پر مختلف اوقات میں تشدد کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا کہ تشدد کا نشانہ بننے والا بچہ 50 فیصد دوسرے درجے کا جل چکا ہے جس میں سر، گردن کا اگلا حصہ، کمر، سینے اور اوپری اعضاء شامل ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا کہ بچے کے پاؤں پر رسیوں کے نشانات تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی خراب جسمانی ساخت کے علاوہ اسے طویل عرصے تک بند رکھا گیا۔ درایں اثناء سکیورٹی ذرائع نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کوبتایا کہ متاثرہ بچے کی عمر نو سال تھی اور اسے جلانے علاوہ بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ بچے کو مزید علاج کے لیے الکرک سرکاری ہسپتال سے دارالحکومت عمان کے البشیر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ .
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    سکیورٹی سروسز کی جانب سے واقعے کی وسیع تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ بچے پر ایک سوچے سمجھے منصوبے سے حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے والدیں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ الکرک گورنری کے پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ماں کو ایک ہفتے کے لیے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

  • جام کمال کا  قومی پارٹی کا انتخاب کرنے کا عندیہ

    جام کمال کا قومی پارٹی کا انتخاب کرنے کا عندیہ

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حالات کھٹن ہیں، اگر یہی سلسلہ رہا تو جلد کسی قومی پارٹی کا انتخاب کروں گا جبکہ خیال رہے کہ بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا شیرازہ بکھرتا نظر آرہا ہے، پارٹی میں پہلے ہی دو ڈھڑے سامنے آچکے ہیں، اور ایک دھڑے کی قیادت کرنے والے سابق وزیر اعلی جام کمال خان نے بھی عندیہ دے دیا کہ حالات بہت کٹھن ہیں اور اگر ایسا ہی رہا تو جلد کسی قومی پارٹی کا انتخاب کروں گا۔

    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال خان کا کہنا تھا کہ باپ پارٹی کے 5 سالوں میں دو حکومتیں بنیں، اس دوران ہمارے رہنما سراج رئیسانی کے ساتھ 200 لوگ شہید ہوئے، اس دور اقتدار میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی۔ جام کمال نے مزید کہا کہ باپ پارٹی سے کس نے فائدے اٹھائے اس کا تعین وقت ہی کرے گا، ہم نے ایوان میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا، قدوس بزنجو سے ذاتی اختلاف نہیں تھا، لیکن اپوزیشن بھی ان کی حکومت کا حصہ بنی، جب کہ اپوزیشن کا کردار سوالیہ نشان ہے، اس نے جو کردار ادا کیا صوبے کے لئے نقصان دہ تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لوگ سیاسی حوالے سے فیصلے کررہے ہیں، ہماری بھی 2 ماہ سے مشاورت کا سلسلہ چل رہا ہے، آصف زرداری اور مریم نواز سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، تاہم دوستوں کے ساتھ مل کر مشترکہ فیصلہ کریں گے، اگر کٹھ ن زدہ ماحول رہا تو قومی پارٹیوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے جام کمال نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے میری حکومت گرائی تھی اور میرے خلاف پریس کانفرنسز کی تھیں، کیا وہ درست عمل تھا، تحریک انصاف سیمت ہر ایک کا رول سامنے آچکا ہے، مجھ پر خراب نظام حکومت کا الزام لگانے والے بتائیں کیا اب بلوچستان کی حکومت بہتر چل رہی ہے، صوبے میں امن کی صورتحال مخدوش ہے، جب کہ گرین بس سروس بھی 2 سال پرانا منصوبہ ہے۔

  • دنیا کے پانچ سو امیر ترین افراد کی دولت میں اضافہ

    دنیا کے پانچ سو امیر ترین افراد کی دولت میں اضافہ

    عالمی ادارے بلوم برگ کی جانب سے ارب پتی افراد سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق دنیا کے پانچ سو امیر ترین افراد کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ بلوم برگ انڈیکس میں ٹویٹر کے مالک الون مسک کا پہلا نمبر ہے،جن کے پاس دوسو اڑتالیس اب ڈالر کی دولت ہے،جس میں ایک سال میں ایک سو گیارہ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    ایمازون کمپنی کے مالک جیف بیزوس کی دولت میں باون ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مجموعی تعداد ایک سوانسٹھ ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ مائیکرو سوفٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس کی ایک سال میں دولت ستائیس ارب ڈالر بڑھ گئی ہے اور اب ان کے اثاثے ایک سوچھتیس ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    فیس بک کے مارک زکربرگ کے اثاثوں میں بھی سڑسٹھ ارب ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اب ان کے پاس دولت ایک سو بارہ ارب ڈالر ہے۔ بلوم برگ انڈیکس میں پانچ سو افراد کی تفصیلات جاری کی گئیں ہیں، جن کے پاس اربوں ڈالر کے اثاثے ہیں۔

  • بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    بیٹے کی تعریف بلاوجہ نہیں کرتا بہروز سبزواری

    سینئر اداکار بہروز سبزواری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شہروز سبزواری ایک اچھا اداکار ہے بہترین اداکاری کرتا ہے، بے بی لیشس میں اس نے بہت اچھی اداکاری کی ہے ، لیکن میں کبھی اسکی بلا وجہ تعریف نہیں کرتا ،کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اپنے منہ سے اپنے بیٹے کی تعریف کروں گا تو لوگ برا منائیں گے ، میرے حساب سے تعریف وہ ہے جو لوگ کریں. اور مجھے بہت خوشی ہے کہ لوگ میرے بیٹے کی اداکاری کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے بے بی لیشس بہت اچھی لگی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سائرہ اور شہروز کو ایک ساتھ دوبارہ دیکھنا چاہوں گا،

    انہوں نے کہا کہ ”سائرہ میری بیٹی ہے اور وہ بہت اچھی اداکارہ ہے”.بہروز نے کہا کہ اسی طرح سے فلمیں بنتی رہنی چاہیں مجھے امید ہے کہ انڈسٹری اپنے پائوں پر بہت جلد کھڑی ہوجائیگی. یاد رہے کہ بہروز سبزواری نے گزشتہ روز فلم بے بی لیشس کی لاہور میں ہونے والی سکریننگ میں شرکت کی. اس موقع پر ان کے بھائی سلیم شیخ اور ان کی فیملی بھی موجود تھی، سب نے بے بی لیشس کی بے حد تعریف کی .

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

    سوناکشی سنہا کی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے

    فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

  • رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    ترک صدر رجب طیب اردوان اپنے پہلے سرکاری غیر ملکی دورے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں جبکہ عرب میڈیا کے مطابق متعدد سعودی حکام کو اردوان کا استقبال کرتے ہوئے دکھایا جب وہ بحیرہ احمر کے شہر جدہ میں سعودی-ترک تجارتی فورم کے مقام پر پہنچے اور پھر اپنے دورے کے دوران رجب طیب اردوان سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ توقع ہے کہ ترک صدر سعودی ترک بزنس مین فورم سے پہلے ایک تقریر بھی کریں گے۔

    رجب طیب اردوان کا سعودی عرب کا دورہ 17 سے 19 جولائی کے درمیان خلیجی ممالک کے دورے کا پہلا پڑاؤ ہوگا جس میں قطر ، متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ترک رہنما سرمایہ کاری اور مالیات کے لیے بڑی امیدوں کے ساتھ خلیج کا دورہ کر رہے ہیں کیونکہ ترک بجٹ کے تناؤ، دائمی افراط زر اور کمزور ہوتی کرنسی کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ خلیج سے سرمایہ کاری اور فنڈنگ نے 2021 سے ترکی کی معیشت اور ہارڈ کرنسی بفر پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد کی ہے، جب انقرہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے سفارتی کوششوں کا آغاز کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    روانگی سےقبل استنبول میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ دورے کے دو اہم موضوعات ہیں: سرمایہ کاری، اور ایک مالی جہت۔ ہمیں دونوں سے بہت امیدیں ہیں۔ہمارے پاس تینوں ممالک میں دفاعی صنعت، انفراسٹرکچر اور سپر اسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے سنجیدہ مواقع ہوں گے۔اس کے علاوہ، ان ممالک کو ترکیہ سے کچھ اثاثے خریدنے کا موقع ملے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوسری طرف ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہیں، لیکن یہ شامی سرزمین سے ترک فوجیوں کے انخلاء کو مذاکرات کے لیے پیشگی شرط قرار دینا ”ناقابل قبول“ ہے۔

  • بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    بے بی لیشس کی لاہور میں سکریننگ

    عمر عیسی کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم بے بی لیشس کی گزشتہ روز لاہور میں سکریننگ ہوئی، سکریننگ میں فلم کی کاسٹ سے سائرہ یوسف ، شہروز سبزواری کے علاوہ بہروز سبزواری ، سلیم شیخ ان کی اہلیہ اور بیٹیاں ، مایا علی ، فواد خان ، سید نور ، خلیل الرحمان قمر ، الطاف حسین ، نشو اور فلمسٹار میرا نے خصوصی شرکت کی. سکریننگ میں فیملیز کی بڑی تعداد پہنچی ، فلم عید الاضحی پر ریلیز کی گئی ، عید سے ایک رات قبل کراچی میں پریمئیر کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کے تمام بڑے سٹارز نے شرکت کی.

    تاہم ”عید کے بعد بہروز سبزواری کی پوری فیملی لاہور پہنچی” اور انہوں نے پرائیویٹ سکریننگ کا اہتمام کیا. تمام سٹارز نے عام لوگوں کے ساتھ مل کر فلم دیکھی. شائقین کی بڑی تعداد نے فلم کی کاسٹ اور دیگر سٹارز کے ساتھ سیلفیاں لیں اور خوشی کا اظہار کیا. شہروز سبزواری نے اس موقع پر میڈیا اور وہاں آئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلم کو بے حد سراہا. شہروز نے کہا بے بی لیشس ایسی فلم ہے جس سے ہر نوجوان خود کو ری لیٹ کرتا ہے. ڈائریکٹر عمر عیسی نے کہا کہ فلم کی کاسٹ نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا.میں‌کاسٹ اور آڈینز سب کا شکر گزار ہوں.

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

    سوناکشی سنہا کی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے

    فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

     

  • اگر عمران خان نے جرم کیا ہے تو میرٹ پر سزا ملنی چاہیئے. رانا ثناءاللہ

    اگر عمران خان نے جرم کیا ہے تو میرٹ پر سزا ملنی چاہیئے. رانا ثناءاللہ

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آئینی تقاضہ ہے کہ اسمبلیاں 5 سال مدت پوری کریں، اور اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے 90 دن میں الیکشن ہونے چاہیے جبکہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ 60 سے 90 روز میں الیکشن ہونا آئین کا تقاضہ ہے جبکہ بروقت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور پھر نگراں حکومت نے الیکشن کیلئے انتظامات کرنے ہیں، اسمبلی کی مدت 13 سے 14اگست کو مکمل ہو جائے گی، وزیر اعظم چیف الیکشن کمشنر کی سہولت کو مدنظر رکھیں، 90 دن سے آگے الیکشن جانے کا کوئی خدشہ نہیں، انتخابات میں تاخیر کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ خداخدا کرکے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوا ہے، آئی ایم ایف نے4 سے 5 ماہ برباد کر دیئے، اس نے ایسی شرائط منظورکرائیں جو ظلم کے مترادف ہے۔ رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ مردم شماری کا ایم کیوایم کے تحفظات سے کیا تعلق ہے، انتخابات انتخابی فہرستوں پر ہونے ہیں مردم شماری پر نہیں، انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کرنے سے آبادی کا کوئی تعلق نہیں، آبادی سے صوبوں کی نشستوں پر فرق پڑے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقہ بندیوں کیلئے آئین میں ترمیم ضروری ہے، آئین میں ترمیم کون کرے گا، مردم شماری کرانا نگراں حکومت کا کام نہیں، کیا بلوچستان کی مردم شماری کسی کو قابل قبول ہے، کراچی کی مردم شماری کو بھی کسی نے قبول نہیں کیا، جدید تکنیک کے مطابق مردم شماری ہونی چاہئے۔ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ، پرویزخٹک کومعلوم ہوگا کہ انہوں نے پارٹی کیسے چلانی ہے، ہو سکتا ہے وہ بعد میں کچھ چیزیں سامنے لائیں، ان کا گروپ کافی طاقتور ہے، اس طرح ہو تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، پارٹی جیسے بنتی ہے ویسے ہی تقسیم ہو جاتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    وزیرداخلہ نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کو نااہلی اور مقدمات نہیں روک سکتے، وہ وطن واپس ضرور آئیں گے، ان کی واپسی کی تیاری کر رہے ہیں، ان کی واپسی میں کوئی نااہلی حائل نہیں ہوگی، وہ اپنی پارٹی کی قیادت کریں گے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہئے، انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو سزا ملنی چاہئے، اور جرم کے خلاف کارروائی میرٹ پر ہونی چاہئے، الیکشن لڑنے کیلئے کسی جرم کو معاف نہیں کیا جا سکتا، 9 مئی کی منصوبہ بندی کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں، یہ بھی نہیں جانتے کہ اس حرکت سے کیا نقصان ہوسکتا ہے۔ وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت دنیا سے کیا گیا وعدہ پورا کرے، کالعدم ٹی ٹی پی افغان حکومت کےکنٹرول میں نہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کو افغانستان سے سہولت کاری میسرہے۔

  • باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے. آصف علی زرداری

    باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے. آصف علی زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری کا شہید شاہنواز خان بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہنا ہے کہ شہید شاہنواز خان بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید شاہنواز خان بھٹو جمہوریت پسند راہنما تھے جبکہ شہید شاہنواز خان بھٹو کا قتل بھٹو خاندان اور بھٹو خاندان کے عقیدت مندوں کیلئے بہت بڑا صدمہ تھا.


    آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا شہید شاہنواز خان بھٹو آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہے، گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں سے آباد ہوا، جمہوریت کا تابناک سورج گڑھی خدا بخش کے قبرستان سے شہیدوں کے خون کی لالی لیکر طلوع ہوتا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
    آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی جدوجہد کی تکمیل ہے ، ہماری جدوجہد ابھی جاری ہے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے جبکہ جمہوری، خوشحال، خود مختار اور باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے.


    دوسری جانب پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی نیئر بخاری کی قیادت میں آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر رانا ارتضا کی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ سید محمد علی شاہ فیصل آباد سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں.

    علاوہ ازیں اعلامیہ کے مطابق رانا ارسلان جاوید پی ٹی آئی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل اور اس کے ساتھ ہی ہری پور سے سابق آزاد امیدوار ذوالفقار قریشی بھی پیپلزپارٹی میں شامل جبکہ ہری پور سے ہی تعلق رکھنے والے ایک اور علی جواد بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں.