Baaghi TV

Author: +9251

  • فضائی میدان میں 3 عرب ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں میں شامل

    فضائی میدان میں 3 عرب ممالک 20 طاقتور ترین ملکوں میں شامل

    عسکری اور لاجسٹک امور میں مہارت رکھنے والی ویب سائٹ "گلوبل فائر پاور” کی طرف سے سے سالانہ درجہ بندی جاری کردی گئی۔ اس رینکنگ میں دنیا بھر کے سب سے بڑے فضائی بیڑے کے اعتبار سے ٹاپ 20 ملکوں کی فہرست جاری کی گئی۔ ان 20 ملکوں میں تین عرب ملک بھی شامل ہیں۔

    2023 کی جاری لسٹ میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ سب سے زیادہ فوجی طیاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ عام طور پر اس کے پاس 13 ہزار 300 فوجی طیارے ہیں۔ جن میں 1,914 انٹرسیپٹر طیارے، 5,584 ہیلی کاپٹر اور 983 حملہ آور ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
    زید یہ بھی پڑھیں؛
    شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
    بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
    سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
    عرب دنیا میں مصر ایک ہزار 69 فوجی طیاروں کے ساتھ پہلے اور دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ سعودی عرب 897 فوجی طیاروں کے ساتھ عرب دنیا میں دوسرے اور دنیا میں 12ویں نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات 565 فوجی طیاروں کے ساتھ دنیا میں 20ویں اور عرب ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گلوبل فائر پاور ریٹنگ کئی عوامل کی بنا پر تیار کی جاتی ہے۔
    ال

  • عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ  کو فروغ دیا. عبدالقادر پٹیل

    عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ کو فروغ دیا. عبدالقادر پٹیل

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پرانی تقاریر ہی اس کی سزا ہے، انہوں نے سیاست میں گالم گلوچ اور جھگڑا متعارف کرایا ہے جبکہ واضح رہے کہ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ عمران خان آئے ہی پاکستان کی تباہی کے لیے تھے، حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار نے ٹھیک کہا تھا کہ یہ پاکستان کے ٹکڑے کرنے آیا ہے۔

    عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک شخص کو آئینی طریقے سے کرسی سے ہٹایا ہے کیونکہ وہ شخص حکومت کرنے کے قابل بھی نہیں تھا، لوگ کہتے ہیں کہ اسے 5 سال پورے کرنے دیتے تو یہ ہمیشہ کے لیے فارغ ہوجاتا، لیکن ہم چاہتے تھے کہ جلد از جلد اسے ہٹائیں، ہم نے اقتدار کے لیے یہ قدم نہیں اٹھایا بلکہ ایسا نہ کرتے تو عمران خان ملک کا بھٹہ بٹھا دینا چاہتا تھا۔
    زید یہ بھی پڑھیں؛
    شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
    بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
    سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے
    علاوہ ازیں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا وزیراعظم ہے جو آئینی طریقے سے فارغ ہوا ہے لہذا ہم نے تو اسے قومی اسمبلی میں 174 کی اکثریت دکھائی، اور وہ کہتا ہے کہ مجھے امریکا نے ہٹا دیا، اس کی پرانی تقریر ہی اس کی سزا ہے، یہ جو بات کرے اسے اس کی پرانی تقریر دکھاؤ۔ عبدالقادرپٹیل نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں یہاں وہاں سے پکڑ کر لوگ دیے اور حکومت میں لایا گیا جبکہ انہوں نے سیاست میں گالم گلوچ اور جھگڑا متعارف کرایا، یہ ایک نئی نسل ہے جس میں عزت اور شائستگی نام کی کوئی چیز نہیں، اس نے معاشرے سے روایتی شائستگی کو تباہ کردیا، ہم نے ان کے کارکنوں کو سمجھانا ہے کہ سیاست میں اختلاف ہوتا ہے دشمنی نہیں۔

  • 9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری. احسن اقبال

    9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری. احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز ( ایس ای زیڈز) چینی سرمایہ کاروں کو ان مراعات سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کریں گے جو پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پیش کرتا ہے۔ چین کے حالیہ دورہ کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم 9 خصوصی اقتصادی زونز پر کام کر رہے ہیں۔ جبکہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح اس ماہ کے آخر میں کیا ہوجائے گا۔ اسی طرح سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں دیگر اقتصادی زونز بھی ترقی کے مراحل میں ہیں۔ پاکستان کو سستی لیبر فورس کا بڑا فائدہ ہے۔ چین میں، بہت سی صنعتیں لاگت کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے پیداواری لاگت کا سامنا کر رہی ہیں اور اب وہ ویتنام، کمبوڈیا اور لاؤس جا رہی ہیں۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کا بنیادی ڈھانچہ بہت اچھا ہے اور پھر اس کے پاس چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کا فریم ورک ہے۔ اس لئے چینی کاروباری اداروں کے لیے پاکستان میں ان اقتصادی زونز میں منتقل ہونا بہت ہی پرکشش ہے۔ بہت سی چینی کمپنیاں پاکستان آ رہی ہیں۔ بہت سے چینی سرمایہ کاروں نے گوادر فری زونز میں سرمایہ کاری کی ہے۔ اور ہم نئی ٹیکنالوجیز پر مبنی اپنے زرعی شعبے کو ترقی دینے کے منتظر ہیں۔ جبکہ اپنے بیجوں کے معیار کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تعاون کی کوشش بھی کر رہے ہیں تاکہ وہ کمپنیاں جو تحقیق اور بیج تیار کر رہی ہیں، ہماری مدد کر سکیں۔ احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پانی کو محفوظ کرنے اور زراعت میں کارکردگی لانے کے لیے آبپاشی کی نئی ٹیکنالوجیز بھی تلاش کر رہا ہے۔ ہم فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری میں بھی شراکتداری کے خواہاں ہیں۔ کان کنی کے شعبے میں بھر پور مواقع کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماربل کے بہت بڑے ذخائر ہیں، جنہیں نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اسی طرح پاکستان کے پاس لیتھیم اور دیگر کانیں بھی ہیں جن کی معدنیات الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

    وزیر وزیر کے خیال میں پاکستان مشترکہ تعاون اور ٹیکنالوجی بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی شراکتداری کا خواہاں ہے۔ پاکستان میں بہت بڑی تعداد میں نوجوان آبادی ہے جس میں بہت اچھی آئی ٹی مہارتیں ہیں۔بہت سی چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں پاکستان میں انسانی وسائل کی کم قیمت اور ہماری نوجوان آبادی کی اعلیٰ مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان منتقل ہو رہی ہیں۔ اس لیے میرے خیال میں زراعت، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، توانائی کے شعبے یہ تمام شعبے چینیوں کے لیے بہت امید افزا ہیں اور چینی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کی بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنیاں آکر ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں اور مزید کہا کہ ہمارے پاس ہاؤسنگ کی بہت زیادہ کمی ہے۔ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے بہت پرکشش شرائط پیش کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    شاہراہ قراقرم؛ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 6 افراد جانبحق
    بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق
    سلمان خان نےفالج کے بعد میرے اسپتال کے بل ادا کیے، اورکسی جگہ اس کی تشہیر بھی نہیں کی،راہول رائے

    سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان چینیوں کی سیکیورٹی کے لیے اضافی احتیاط برت رہی ہے۔ ہم نےسی پیک منصوبوں کو سیکورٹی کی چار پرتیں فراہم کی ہیں۔ سی پیک ایک بہت ہی تذویراتی منصوبہ ہے، چین اور پاکستان کے دشمن اسے کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوں نے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ چینی انٹرپرائز کے تحفظ کے لیے جس قسم کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 10,000 اہلکاروں پر مشتمل ایک خصوصی فورس بنائی گئی ہے جو مکمل طور پر سی پیک منصوبوں کی حفاظت کے لیے وقف ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے اس فورس کو اپنی پولیس، نیم فوجی دستوں اور مقامی سیکورٹی کے ساتھ ضم کر دیا ہے۔ یہ سیکورٹی اہلکار اعلیٰ ترین سطح کی سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تعینات ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جس شخص نے کبھی یو سی نہیں چلائی اس کے سپرد ملک کردیا گیا، اور اس نے تجربے کرتے کرتے ملک کی تباہی کردی، ترقی کرتے پاکستان کو اناڑی کے سپرد کردیا گیا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں آپ نے حکومت کیوں قبول کی، اگرمعیشت کو اس حال پر چھوڑ دیتے تو عوام کا مستقبل بھی دم توڑ دیتا، ہم نے معیشت کےعلاج کےلیے کڑوی دوائی کھائی، وہ معیشت جسے پی ٹی آئی چیئرمین آئی سی یو میں پھینک دیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معیشت آج اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے، آج دوست ممالک کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے نہ مرغی اور نہ انڈہ دیا، اس نے صرف خواب دکھایا اور چلا گیا۔

  • بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق

    بیوی کے ساتھ کیسے پیش آیا جائے بیٹے کو بتاتی رہتی ہوں غزل صدیق

    اداکارہ غزل صدیق جنہوں نے نوے کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں پنے فن کا لوہا منوایا، ان کی حقیقت کے قریب اداکاری اور انکی خوبصورتی نے انکو اُس دور کی صف اول کی اداکارائوں میں لا کر کھڑا کر دیا. غزل صدیق کافی عرصے سے اداکاری سے دور ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عورت کی عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ لمبی چوڑی بات بتا کر اسکا حل مانگتی ہے ، جبکہ شوہر تھوڑی سی بات سنتا ہے تو ساتھ ہی حل بتا دیتا ہے، میں نے اپنے بیٹے کو یہی سمجھایا ہے اور سمجھاتی ہوں کہ ہمیشہ بیوی کو عزت دو اسکی بات سنو،

    کبھی اسکو منع نہ کرو کہ وہ اپنی بات پوری نہ کرے، سکی بات سنو اسکو اچھا لگے گا ، پوری بات جب وہ کر لے گی اسکا دل ہلکا ہوجائیگا اور پھر آپ اسکو حل بتائیے وہ خوشی خوشی اس حل کی طرف جائیگی لیکن اگر اسکو بات کرتے ٹوک کر کہیں گے کہ بس کر دوتو اسکو اچھا نہیں لگے گا. غزل صدیق نے کہا کہ ”عورتیں نازک دل کی ہوتی ہیں ان کی باتوں کو سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے ” اور شوہر سے زیادہ قریبی رشتہ اسکا کوئی اور نہیں ہوتا لہذا شوہر کی زمہ داری بنتی ہے کہ اسکو سمجھے اسکی سنے.

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

    سوناکشی سنہا کی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لئے

    فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

     

     

  • ہم میاں بیوی ایکدوسرے کو سکھاتے ہیں پریانکا چوپڑا

    ہم میاں بیوی ایکدوسرے کو سکھاتے ہیں پریانکا چوپڑا

    بالی وڈ سے شہرت پا کر ہالی وڈ تک جانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا رہتی ہیں ہر وقت خبروں میں ان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے. جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ میں اپنے شوہر سے دس سال بڑی ہوں، میرا شوہر بہت اچھے سے ہندی نہیں سمجھتا ، میں اسکو چیزیں سکھاتی بتاتی رہتی ہوں، جبکہ مجھے جو چیزیں نہیں پتہ وہ مجھے بتاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم میاں بیوی ایک دوسرے کو سکھاتے رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے ٹک ٹاک کے استعمال کے حوالے سے بہت زیادہ گائیڈ کیا ہے اور میں نے ان کو بتایا ہے کہ کامیابی اور کامیاب کیرئیر کیا ہوتا ہے اور کیسے بنتا ہے.

    پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میرے شوہر نے کبھی مجھ سے اداکاری چھوڑنے کا نہیں کہا اور نہ ہی کبھی مجھ سے بحث مباحثہ کیا ہے. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا بالی وڈ میں‌کام کرنے کے تجربے کو کچھ یوں بیان کر چکی ہیں” مجھے کالی کہا جاتا تھا ، مجھے کہا جاتا تھا میں خوبصورت نہیں ہوں، اچھی اداکارہ نہیں بن سکتی ” بالی وڈ نے میرے ساتھ بہت بد سلوکی کی. واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا آج کل ہالی وڈ کے افق پر چھائی ہوئی ہیں.

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

    آئمہ بیگ جھوٹی ہے شیراز اپل

    حال ہی میں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کا سانگ فنکارایاں ریلیز ہوا ہے ،یہ گانا کافی مقبول ہو رہا ہے ، اس گانے کے حوالے سے آئمہ بیگ نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ گانا مرحوم شکیل سہیل نے لکھا ہے، جبکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ شکیل مرحوم تو اس گانے کے لکھنے سے چھ ماہ پہلے ہی وفات پا گئے تھے ، میں نے اس گیت کو لکھا اور کمپوز کی تھا اور آئمہ بیگ صرف اس گیت کو گانے کےلئے آئی تھی اور تین گھنٹے میں یہ گانا گا کر چلی گئیں تھیں ، انہوں نے حالیہ انٹرویو میں حقائق مسخ کرکے بیان کئے ہیں اور جو اور جسکا کریڈٹ بنتا ہے اسکو نہیں دیا.

    آئمہ بیگ اپنے فیکٹس چیک کریں اور جس کا جو کریڈٹ بنتا ہے اس کو دیں، انہوں نے کہا کہ ڈان اخبار کو بھی چاہیے کہ وہ حقئاق کو پہلے چیک کر لیا کرے پھر کوئی خبر لگایا کرے . یاد رہے کہ شیراز اپل معروف سنگر ، سانگ رائٹر اور کمپوزر ہیں ان کے بنائے ہوئے گیتوں کو بہت شوق سے سنا جاتا ہے. نوے کی دہائی میں ان گیت بھارت میں بھی بہت مقبول رہے اور شیراز نے اے آر رحمان کے ساتھ بھی کام کیا.

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    فواد خان اور انکی اہلیہ کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف خان ان دونوں چھٹیاں منانے کےلئے ناردرن ایریاز میں ہیں. ان کے ساتھ معروف پرڈیوسر عمارہ حکمت اور ان کے شوہر اسد خٹک بھی ہیں. عمارہ حکمت نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز کے زریعے اس ٹرپ کی کی ہییں چند وڈیوز اور تصاوئر شئیر. ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد خان اپنی اہلیہ کے ساتھ ہیں اور وہ انہیں پہاڑ کی اونچائی پر اپنے ساتھ جانے کو کہہ رہے ہیں. اس کے علاوہ فواد خان جیپ میں سفر کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں،

    ”عمارہ حکمت نے ایسی وڈیوز بھی شئیر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد خان بچے کو اٹھائے پانی سے گزر رہے ہیں. ” فواد خان کی ان وڈیوز کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، تمام بڑے انسٹاگرام پیجز اور ویب سائٹس ان وڈیوز کو شئیر کررہی ہیں. فوادخان بلیو پینٹ اور بلیک شرٹ میں‌گلاسز لگائے دکھائی دے رہے ہں جبکہ ان کی اہلیہ صدف فواد خان پینٹ شرٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں. یاد رہے کہ عمارہ حکمت فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پرڈیوسر ہیں اور ان کی اور فواد خان خان کی فیملی میں‌کافی دوستی ہے آج کل یہ سب چھٹیاں منانے کےلئے لاہور سے باہر ہیں.

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • ندا یاسر پہنچیں جرمنی

    ندا یاسر پہنچیں جرمنی

    اداکارہ ندا یاسر اپنے شوہر یاسر نواز کے ساتھ ہیں ان دنوں جرمنی میں وہاں سے وہ خوبصورت تصاویر شئیر کررہی ہیں. حال ہی میں ندا یاسر نے خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں ، ان تصاویر میں‌ان کے ساتھ ان کے شوہر بھی دکھائی دے رہے ہیں. ندا یاسر ان تصاویر میں بہت ہی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، سفید رنگ کی میکسی میں اداکارہ نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں، ان کے مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت سراہا جا رہا ہے. ندا یاسر کو ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کلمات سے نوازا جا رہا ہے.

    یاد رہے کہ ”ان دنوں ندا یاسر جرمنی میں ہیں اور وہاں وہ چھٹیاں گزار رہی ہیں، اداکارہ اکثر و بیش تر اپنے کام سے فراغت پاتے ہی چھٹیاں گزارنے کےلئے بیرون ملک جاتی ہیں”. ندا یاسر نجی چینل پر مارننگ شو کرتی ہیں ان کے شو کو بہت زیادہ پسند کیاجاتاہے. ندا یاسر نے کافی عرصے سے اداکاری سے دور ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں اداکاری کرنے کو تیار ہوں اگر مجھے میرے شوہر یاسر نواز کے ساتھ کوئی پراجیکٹ آفر کیا جائے تو. ندا مانتی ہیں کہ وہ مارننگ شو کر کے بہت زیادہ خوش ہیں اور ان کے مداح ان کو ہر روز ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں.

     

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • مولا جٹ کے بعدjohn بہترین فلم ہے یاسر حسین

    مولا جٹ کے بعدjohn بہترین فلم ہے یاسر حسین

    بابر علی کی ڈائریکشن میں بنی فلم جان ریلیز ہوچکی ہے ، فلم کے پریمئیر میں شوبز انڈسٹری کے نامور ستارں نے شرکت کی . jhon فلم دیکھنے کےلئے یاسر حسین اور اقراء عزیز بھی پہنچے. یاسر حسین نے فلم کے بارے میں کہا کہ فلم دیکھ کر بہت مزا آیا ، عاشر وجاہت اور سلیم معراج نے کمال اداکاری کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھی اس کے بعد بہت ساری فلمیں ریلیز ہوئیں سب دیکھیں ، لیکن jhonدیکھنے کا بہت مزا آیا ، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد jhon ایک بہترین فلم ہے.

    یاسر حسین نے کہا کہ ”اس فلم کا ہر کردار بہت زبردست ہے”، میں تو ہر کسی سے کہوں گا کہ یہ فلم دیکھیں اور صحیح معنوں میں اگر آپ کوئی اچھی فلم دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تو پھر jhon فلم ضرور دیکھیے گا. اقراء عزیز نے بھی کہا کہ jhon ایک اچھی فلم ہے ہر لحاظ سے ، مجھے بہت پسند آئی ہے،انہوں نے کہا کہ فلم کا ہر سین زبردست ہے ، کہانی بہت اچھے انداز سے بنائی گئی ہے. واضح رہے عاشر وجاہت کی یہ پہلی فلم ہے اور ان کے ساتھ معروف ٹک ٹاکر رومیصہ خان ہیں.

     

     

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

  • فلم انڈسٹری کو آج بھی میری ضرورت ہے میرا

    فلم انڈسٹری کو آج بھی میری ضرورت ہے میرا

    لالی وڈ اداکارہ میرا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میرے حوالے سے غلط باتیں کیوں پھیلائی جاتی ہیں، بھئی میں کام کررہی ہوں ، میں نے کام چھوڑا نہیں ہے ، جب کوئی اچھا کام آفر ہو گا میں ضرور کروں گی، ابھی کردار ایسے نہیں مل رہے کہ جس کے لئے میں‌ہاں کر دوں. انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو میری آج بھی ضرورت ہے ، کون کہتا ہے کہ انڈسٹری کو میری ضرورت نہیں ہے. فلمسٹار میرا نے یہ بھی کہا کہ میں فلاحی کام کرنا چاہتی ہوں اس میں مجھے حکومتی مدد کی ضرورت ہے لیکن میرے اس کام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی جاتی ہیں.

    حالانکہ فلاحی کام سے تو بہت سارے لوگوں کی مدد ہوجاتی ہے ، میرا نے کہا کہ” فلمیں میری پہچان ہیں میں ان کو کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتی ،” مجھے کچھ فلمیں آفر ہوئیں لیکن میرے پاس وقت کی کمی تھی کر نہ سکی ، جیسے ہی اب کوئی اچھی فلم آفر ہوئی ضرور کروں گی . واضح رہے کہ میرا وہ اداکارہ ہیں جو ہر وقت کچھ نہ کچھ ایسا بول دیتی ہیں جس سے وہ ہیڈ لائنز میں آجاتی ہیں .

     

    یاسرہ نے بتا دیا اپنی کامیاب شادی کا راز

    شاپنگ مال میں گئی تو کسی نے آواز لگائی آپ نے تباہی مچائی ہوئی ہے جویریا سعود

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی