Baaghi TV

Author: +9251

  • سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

    سائرہ بانو نے بھی انسٹاگرام جوائن کر لیا ، پرانی تصویر شئیر کی

    بالی وڈ کی سینئر اداکارہ سائرہ بانو جو کہ اپنے خاوند اداکار دلیپ کمار کی وفات کے بعد کسی سے نہ زیادہ ملتی ہیں اور نہ ہی کسی سے بات کرتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام جوائن کر لیا ہے، اس پر انہوں نے اپنی جوانی کی ایک تصویر شئیر کی اس کا کیپشن لکھا کہ ایک وقت تھا میری کمر 22 انچ تھی ، اور اس بات کو گزرے زمانے بیت گئے ہیں، پرانا وقت یاد آتا ہے ، انہوں نے لکھاکہ کاش وقت تھم جاتا. سائرہ بانو کے مداحوں نے ان کی شئیر کردہ تصویر کو نہ صرف پسند کیا بلکہ کہا کہ آپ تب بھی خوبصورت تھیں اور آج بھی خوبصورت ہیں.

    ”سائرہ بانو نے ساٹھ اور ستر کی ہائی میں سپر ہٹ فلموں میں کام کیا،” انہوں نے اُس دور کے بڑے اور نامور ہیروز کے ساتھ کام کیا. یاد رہے کہ سائرہ بانو نے محض 16 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری جوائن کی. اور محض 22 سال کی عمر میں دلیپ کمار کے ساتھ شادی کر لی. دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی جوڑی بالی وڈ کی ایک کامیاب جوڑی تصور کی جاتی ہے.سائرہ بانو نے کئی سال پہلے بالی وڈ کی فلموں ے علیحدگی اختیار کر لی تھی.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • کریپٹو کرنسی کے بانی کیخلاف مقدمہ جزوی طور پر خارج

    کریپٹو کرنسی کے بانی کیخلاف مقدمہ جزوی طور پر خارج

    امریکی عدالت کی جانب سے ایکس آر پی کریپٹو کرنسی کے بانی کیخلاف مقدمہ جزوی طور پر خارج کردیا گیا ہے جس کے باعث بٹ کوائن سمیت دیگر کریپٹو کرنسیوں کی قدر کافی بڑھ گئی ہے جبکہ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں بٹ کوائن سمیت دیگر کریپٹو کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) کو شعبے کے خلاف قانونی مہم میں بڑا دھچکا لگا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق مین ہٹن کی ایک وفاقی جج کی جانب سے کریپٹو کرنسی کے بنانے والے ریپل لیبز کے خلاف مقدمے کو جزوی طور پر خارج کردیا ہے اور جن پر الزام عائد گیا تھا کہ وہ اپنی کرنسی کو وال سٹریٹ ریگولیٹر کے ساتھ پہلے رجسٹر کیے بغیر مارکیٹنگ کر رہے تھے۔ امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے برسوں سے دلیل دی ہے کہ کچھ ڈیجیٹل کرنسی مالیاتی سیکیورٹیز ہیں، جیسے اسٹاک یا بانڈ اور یہ سرمایہ کاری کا حصہ ہیں تو یہ نگرانی کے تابع ہیں۔

    علاوہ ازیں کرپٹو کمیونٹی کی جانب سے اس دلیل کو سختی سے مسترد کردیا تھا کیونکہ اس نے بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال، اسکینڈلز اور شعبے میں سرکردہ شخصیات کی گرفتاریوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ مالیاتی مشیر دی موٹلی فول کا ایک نوٹ میں کہنا ہے کہ اس حوالے سے تو سوالات موجود ہیں کہ یہ دوسرے ٹوکنز پر کیسے لاگو ہوتا ہے اور کیا عدالت کا یہ فیصلہ برقرار رہے گا لیکن فی الحال یہ انڈسٹری کے لیے ایک بہت بڑی جیت کے طور پر سامنے آیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
    جبکہ عدالت کے فیصلے کے بعد فائدہ کے دوسرے دن ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایتھریم 5.69 فیصد اور ایلون مسک کی حمایت یافتہ ڈوجکوئن 7 فیصد سے زیادہ اوپر تھا۔ بٹ کوائن، کرپٹو اسپیس کا اہم اثاثہ ہے، جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.3 فیصد بڑھ گیا ہے۔ جج اینالیسا ٹوریس نے فیصلہ دیا کہ یہ دلیل ان افراد کے لیے برقرار نہیں رکھی جاسکتی، جنہوں نےایکس آر پی خریدا حالانکہ وہ ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے حوالے سے متفق تھیں تاہم واضح رہے کہ عدالتی حکم (ایس ای سی) کے منہ پر ایک طمانچہ ہے، جس نے چند ماہ میں دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی ایکسچینج پلیٹ فارم ’بائننس‘ اور معروف امریکی کھلاڑی ’کوئن بیس‘ کوعدالت میں لے جایا ہے۔

  • گوہر رشید بنے آصف علی زرداری کے شیدائی ؟

    گوہر رشید بنے آصف علی زرداری کے شیدائی ؟

    نامور اداکار گوہر رشید جنہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے، انہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک اہم کردار ادا کیا. گوہر رشید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے آصف علی زرداری بہت پسند ہیں ، اگر کسی سیاستدان کی زندگی پر فلم بنے تو میں چاہوں گا کہ مجھے آصف علی زردار ی کا کردار ملے. انہوں نے کہا کہ ایک زرداری سب پہ بھاری ہے اور انہیں لگتا ہے کہ ان کا کردار ادا کرنے میں بہت مزہ آئے گا،

    کیونکہ آصف علی زرداری کی زندگی میں بہت اونچ نیچ ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور اداکار انہیں آصف علی زرداری بہت پسند ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ انہیں ملکی سیاست اور معاملات چلانا آتے ہیں۔آصف علی زرداری سے وہ بہت انسپائر ہیں اور ان میں صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو ہر طرح کے حالات میں چلانا جانتے ہیں۔یاد رہے کہ گوہر رشید اپنی دوستیوں کی وجہ سے کافی زیادہ خبروں میں رہتے ہیں پہلے وہ ثناء جاوید سے دوستی کی وجہ سے کافی زیادہ خبروں میں رہے تھے آجکل وہ کبری خان کے ساتھ دوستی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں ، انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم اچھے دوست ہیں ہم شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے

     

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • نسیم  وکی کس قسم کے کردار کرنا چاہتے ہیں ؟‌

    نسیم وکی کس قسم کے کردار کرنا چاہتے ہیں ؟‌

    سینئر کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ مجھے بہت خواہش ہے کہ مجھے سنجیدہ قسم کے کردار دئیے جائیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا، مجھے ایسے کردار دیے جاتے ہیں جن میں مزاح کا پہلو ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ مزاح سیکھنے سے نہیں آتا بلکہ یہ تو انسان کے اندر ہی ہوتا ہے. میں بڑا خوش قسمت ہوں کہ خدا کی ذات نے مجھے مزاح جیسی صلاحیت سے نوازا ہے جس سے میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ ”اداکاری سیکھی جا سکتی ہے مزاح نہیں”،انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر مجھے کچھ سنجیدہ کردار آفر ہوئے تھے، ڈرامہ سیریل ” راہیں “ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں‌، میں نے چوہدری کے بیٹے کا کردار کیا تھا جسے بہت پسند کیا تھا ۔نسیم وکی نے کہا کہ کامیڈی کرنا اتنا آسان نہیں ہے جتنا سمجھا جاتا ہے ، انسان کسی کو رلا تو سکتا ہے لیکن ہنسانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ صاف ستھری کامیڈی کروں اور سامنے بیٹھے لوگوں کے سامنے ایسے جملے کہوں کہ جس سے وہ بے ساختہ ہنس پڑیں . یاد رہے کہ نسیم وکی انڈین پنجابی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • پی آئی اے پروازیں آئے روز تاخیر کا شکار

    پی آئی اے پروازیں آئے روز تاخیر کا شکار

    قومی ائر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کی پروازیں آئے روز تاخیر کا شکار ہونے لگی ہیں جبکہ اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی اور بتایا گیا ہے طیارے میں تکنکیکی خرابی کے باعت پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے اور اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 309 نے شام 7 بجے آڑان بھرنی تھی جو تاحال اڑان بھر نہ سکی ہے.

    جس کے باعث رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو بھی پرواز کی تاخیری کے باعث کراچی وقت پر نہ پہنچی چکیں ہیں اور پھر رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو پرواز کی تاخیر پر عملے پر برہم ہو گئیں ہیں اور سائرہ بانو نے کہا کہ پی آئی اے والے بتا رہے ہیں شارجہ سے آنے والے جہاز کو کراچی کے لیے استمال کیا جائےگا، اور جہاز آنے کے بعد ہی جہاز کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
    رکنی قومی اسمبلی سائرہ بانو نے مزید کہا کہ وقت پر بتا دیا جاتا تو مسافر کچھ اور بندوبست کرلیتے، مسافر پریشانی کا شکار ہیں کوئی پرسان حال نہیں لیکن انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے کہ مسافروں کو جو بھی تکلیف اٹھانی پڑے، خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کو بتایا تھا کہ حکومت نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ہوائی اڈوں کے انتظام اور آپریشن آؤٹ سورس کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

  • ریمبو کے بیٹے احسن کی سالگرہ ، والدین کی مبارکباد

    ریمبو کے بیٹے احسن کی سالگرہ ، والدین کی مبارکباد

    اداکار ریمبو کے بیٹے احسن کی گزشتہ روز سالگرہ تھی ان کے ساتھیوں اور والدین نے ان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ، احسن خان کے مداحوں نے بھی ان کو سالگرہ کی مبارکباد اور سوشل میڈیا پر ان کے لئے دعائیہ پیغامات بھی پوسٹ کئے. ریمبو اور صاحبہ نے بھی اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کو زندگی میں آگے بڑھنے اور کامیاب ہونے کی دعا دی . احسن خان نے حال ہی میں اپنا شوبز کیرئیر شروع کیا ہے.

    ”انہوں نے لمز یونیورسٹی سے گریجوایشن کی ہے ، اس کے بعد انہوں نے شوبز کی دنیا میں‌قدم رکھا، ”احسن خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں اور پچھلے دنوں انکی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ، اس وڈیو میں وہ اداکارہ ریما خان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. احسن خان بہت اچھی اداکاری تو کرتے ہی ہیں لیکن بہت اچھا ڈانس بھی کرتے ہیں. احسن خان کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں میرے والدین میرے رول ماڈل ہیں. یاد رہے کہ ریمبو اور صاحبہ کے دو بیٹے ہیں اور دونوں ہی سوشل میڈیا پر ایکڑیو رہتے ہیں.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • ہر دم والد کی یاد ستاتی ہے عارف لوہار

    ہر دم والد کی یاد ستاتی ہے عارف لوہار

    معروف فوک سنگر عارف لوہار نے کہا ہے کہ جب میں‌شہر کی زندگی سے اکتا جاتا ہوں‌ تو اپنے گائوں آجاتا ہوں یہاں آ کر مجھے بہت سکون ملتا ہے. انہوں نے کہا کہ میرے والد کے انتقال کو 40 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن مجھے آج بھی ان کی یاد ہر دم ستاتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ جیسے وہ میرے آس پاس ہیں اور ہر معاملے میں‌ میری رہنمائی کرتے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ میرے والد کا فنی سفر ان کی زاتی زندگی میرے لئے مشعل راہ ہے.

    ”میں نے اپنے بیٹے کا نام اپنے باپ کے نام پر رکھا ہے”، میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاریں یہی وجہ ہے کہ میں نے کبھی ان پر سختی نہیں کی نہ ہی اپنی مرضی ان پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ گائیکی میرا شوق ہے انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کا شوق ہے کہ وہ اپنے دادا کی طرح پرفارم کرے. وہ ان کو دیکھتا رہتا ہے ان کو سنتا رہتا ہے ان کے انداز کو اپنانے کی کوشش کرتا ہے ٹھیک ہے اسکی مرضی ہے وہ جو چاہے کرے. انہوں نے کہا کہ جس کو بھی گانے کا شوق ہے وہ ریاضت ضرور کرے.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • عمران خان جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے

    عمران خان جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے

    تحریک انصاف کے سربارہ عمران خان 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کے لئے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد روانہ ہوگئے تھے جبکہ جے آئی ٹی نے نو مئی کے واقعات بارے سوالات کیے اور ان واقعات کی ویڈیوز بھی دکھائیں جس کے بعد عمران خان جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے ۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار پیش ہوئے، اس موقع پر انکے ہمراہ ان کی قانونی ٹیم بھی تھی، جے آئی ٹی نے چیئرمین یی ٹی آئی سے 45 منٹ تک تفتیش کی، اور ان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سوالات کیے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز دکھائی گئیں، اور8 مارچ اور 9 مارچ کو زمان پارک سے آپریٹ روابط کے شواہد بھی دکھائے گئے۔ جبکہ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی کے سوالات پر تسلی بخش جوابات نہ دے سکے، اور واپس روانہ ہوگئے۔ جب کہ چیئرمین تحریک انصاف کے جوابات اور بیان تفتیشی ریکارڈ کا حصہ بنالیے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ میں طلب کیا تھا، اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو دو بار طلب کیا جاچکا ہے تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ڈی آئی جی آفس میں تفتیش کے لیئے جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے جبکہ اس حوالے سے انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ "آج تفتیش میں مجھے کہا گیا کہ 9 مئی کو سازش ہوئی اور آپ اس کا حصہ تھے تو میں نے کہا سازش ہوئی لیکن دیکھا جائے سازش کا نقصان کس کو ہوا اور فائدہ کس نے اٹھایا.”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
    پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
    اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
    واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
    نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
    روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
    علاوہ ازیں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ آج کا پورا دھیان اور پوری پلاننگ یہ ہے کہ کسی طرح کسی کو وعدہ معاف گواہ بنا کر عمران خان کو نشانہ بنایا جائے اور یہ ثابت کریں کہ عمران خان ہی تمام حملوں کے پیچھے ہے۔ تاکہ یہ لوگ اسے میرے خلاف استعمال کرسکیں، علاوہ ازیں چئرمین عمران خان نے نواز شریف زرداری اور ان کے بچوں کو کھلا چیلنج کیا کہ جس طرح میں نے امریکہ میں اسرائیل مخالف بیان دیا اسطرح بیان دے کر دکھائیں.”


    انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کا مطلب ہوتا ہے کہ ایک غیر جانبدار حکومت اور یہ سر عام ٹی وی پر بیان دے رہےہیں کہ ہم نے بانٹا تھا کتنے کتنے نمائندے پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور جے یو آئی کے ہونگے جبکہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش میں آپ ملک کی آزادی، جمہوریت ملک کا آئین سب کچھ ختم کررہے ہیں۔

  • معمررانا کے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام

    معمررانا کے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام

    گزشتہ روز اداکار معمر رانا کے اعزاز میں‌کوسموپولیٹین کلب میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا ، ناصر ادیب ، صفدر ملک اور سرور بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے. سرور بھٹی نے کہا کہ معمر رانا ایک بہترین اداکار ہے اس نے نکی جئی ہاں اور چوڑیاں جیسی فلموں میں کام کرکے ثابت کیا ہے یہ ایک بہترین اداکار ہیں. انہوں نے اپنے پورے کیرئیر میں‌آج تک جتنی بھی فلمیں کی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں. پرڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ معمر رانا ڈائریکٹر ہے اس نے ہمیشہ وہی کیا جو ڈائریکٹر نے کہا کبھی اس نے ڈائریکٹر کو تنگ نہیں کیا.

    ”معمر رانا نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ آج بھی میری اگر کوئی فلم لگتی ہے تو شائقین اسکو پسند کرتے ہیں”. انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھی پنجابی فلمیں بنانی چاہیں اور لاہور کی انڈسٹری کو ایک بار پھر اٹھانا چاہیے. معمر رانا نے کہا کہ میں نے اپنے دور کے تمام پرڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کیا، اور گزرا ہوا وقت یقینا بہت ہی یادگار ہے. میں آج بھی گزرے ہوئے وقت کو یاد کرتا ہوں مجھے امید ہے کہ بہت جلد سٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہو جائیں گی.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

  • وسیم عباس نادیہ افگن کی حمایت میں‌کھڑے ہو گئے

    وسیم عباس نادیہ افگن کی حمایت میں‌کھڑے ہو گئے

    سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے گزشتہ دنوں اداکارہ یمنہ زیدی کو اور ریٹڈ قرار دیا، ماہرہ خان کے کام کا طریقہ نہیں پسند اور منیب بٹ کو نہیں جانتی کہا، اس کے بعد ان کو لیا گیا آڑھے ہاتھوں ، سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا. بہت سارے اداکاروں نے نادیہ کے حق میں بات کی ، وسیم عباس بھی پیچھے نہیں رہے ، انہوں نے بھی نادیہ افگن کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادیہ افگن کی اپنی مرضی ہے وہ اپنی نظر سے دیکھتی ہیں اگر ان کو کوئی آرٹسٹ اور ریٹڈ لگتا ہے تو یہ ان کی رائے ہے،

    ہم میں سے کسی کا بھی حق نہیں ہے کہ وہ نادیہ کو اپنی رائے کا اظہار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنائے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا بیٹا علی عباس انڈر ریٹڈ ہے، میں نے آج تک اپنے بچوں کے لئے کسی سے کام نہیں مانگا، انڈسٹری کے ڈائریکٹرز پرڈیوسرز موجود ہیں کسی سے بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کو ایک فون کال کی ہو کہ میرے بچوں‌کو کام دے دیں. میرے بچے آج جو بھی ہیں اپنی جدوجہد اور اپنے کام کی وجہ سے ہیں.

    خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

    افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی