Baaghi TV

Author: +9251

  • بالی وڈ کنگ کی جوان فلم کی ریلیز سے قبل ہی کمائیاں

    بالی وڈ کنگ کی جوان فلم کی ریلیز سے قبل ہی کمائیاں

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی رواں برس فلم پٹھان ریلیز ہوئی اور اس نے بالی وڈ کی ڈوبتی ہوئی نئیا کو بچا لیا ، پٹھان فلم نے پوری دنیا میں‌ریکارڈ توڑ بزنس کیا، فلم کے گیت جہاں مشہور ہوئے وہیں بہت زیادہ تنقید کی زد میں بھی رہے. اب کہا جا رہا ہے کہ ان کی فلم جوان ریلیز ہونے سے پہلے ہی پیسہ کما رہی ہے. راجکمار ہیرانی اور کنگ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے ڈیجیٹل حقوق 155 کروڑ روپے میں نیلام ہوچکے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی 22 دسمبر 2023 کو بڑی اسکرین پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی جیو سنیما نے 155 کروڑ روپے میں ڈیجیٹل حقوق حاصل کرلیے ہیں، جو اسوقت کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ڈیل ہے۔

    اس طرح کی ڈیل کسی بھی بھارتی فلم کی پہلے نہیں ہوئی تاہم جوان کو یہ اعزاز حاصل ہے ۔”شاہ رخ خان نے جوان فلم کا پوسٹر حال ہی میں شئیر کیا ہے” اس میں ان کی لکس کو بہت زیاد پسند کیا جا رہا ہے، سلمان خان اس سے قبل فلم کے ٹیزر کی تعریف کر چکے ہیں ، شاہ رخ خان کا دعوی ہے کہ جوان فلم میں وہ ایک بالکل ہی الگ روپ اور کردار میں نظر آئیں گے.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • کون کون سے فنکار تھریڈ پر پہنچ گئے ؟

    کون کون سے فنکار تھریڈ پر پہنچ گئے ؟

    جیسے ہی کوئی نئی ایپ آتی ہے تو اس پر ہر کوئی اپنا اکائونٹ بنا لیتا ہے، جیسے ہی نئی ایپ تھریڈ متعارف کروائی گئی پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اس پر اپنا اکائونٹ بنا لیا. فنکار بھی اس دوڑ میں پیچھے نہ رہے پاکستانی فنکاروں میں سے کون کون ست فنکار تھریڈ پر موجود ہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں. وہاج علی ، شمعون عباسی. حسن احمد ، شہروز سبزواری، اداکارہ صبا قمر، ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین، صبور علی، ہانیہ عامر، اداکار سعد قریشی، ہمایوں سعید، ثنا شاہنواز، گلوکار فرحان سعید، اداکار اذان سمیع خان، گلوکار بلال سعید، یوٹیوبر ڈکی بھائی، اداکارہ ثنا فیصل، یوٹیوبر ارسلان ناصر، فیشن ڈیزائنر حسن شہریار سمیت دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پی ٹی آئی چیئرمین نے بھی اس نئی ایپ تھریڈز کا حصہ بن گئے ہیں۔

    تھریڈ ٹویٹر کی طرح‌کی ہی ایپ ہے اس پر بھی آپ پوسٹ کرنے کے ساتھ جواب دے سکتے ہیں لائکس ، اور شئیر بھی کر سکتے ہیں . ”یہ ایپ لوگوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے”. تھریڈ پر عام لوگوں کی بھی بڑی تعداد اس وقت موجود ہے ، حال ہی میں وہاج علی نے بھی اس پر اکائونٹ بنا کر کہا کہ مجھے کہا اور میں آ گیا .

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • فلموں میں کامیابی جتنی بھی ملے ٹک ٹاک نہیں چھوڑوں گا رضا سومو

    فلموں میں کامیابی جتنی بھی ملے ٹک ٹاک نہیں چھوڑوں گا رضا سومو

    معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رضا سومو نے کہا ہے کہ جان میری پہلی فلم ہے اور میں نے اس میں بہترین اداکاری کرنے کی کوشش کی ہے. مجھے فلموں یا ڈراموں سے جتنی بھی کامیابی بھی مل جائے لیکن میں ٹک ٹاک اور یوٹیوب نہیں‌چھوڑوں گا، یوٹیوب میری پہچان ہے. رضا سومو نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اچھا کونٹینٹ بنائوں یہی چیز میرے زہن میں تھی کہ جب بھی فلم یا ڈرامہ کیا تو اچھا اور معیاری ہی کروں گا.

    رضا سومو نے کہاکہ” میں نے کبھی سوچا نہیں تھاکہ مجھے اتنی شہرت مل جائیگی” ، ہاں اداکاری کا شوق ضرور تھا لیکن میں نے سوچا کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کے زریعے پہلے خود کو منوائوں اس کے بعد ایکٹنگ کی طرف جائوں. جان فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ میں مزید بھی فلمیں کروں گا ، ڈرامے ملے تو ڈرامے بھی کروں گا. میرا جو مخصوص انداز ہےوہ لوگوں کو پسند ہے میں اس کو کبھی نہیں چھوڑوں گا ہاں مختلف کام کرنے کی کوشش ضرور کروں گا. یاد رہے کہ رضا سومو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے شہرت ملی ہے اور آج وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بن گئے ہیں.

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

  • ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

    معروف ٹک ٹاکر رومیصہ خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سے لوگ مجھے ہلکا لیتے تھے، لیکن جب میری کام کرنے کی صلاحیتیں آزمائی گئیں تو پھر مجھے ڈرامے اور فلمیں بھی ملنا شروع ہو گئیں. میں آج بھی فخر سے کہتی ہوں کہ ہاں میں ٹک ٹاکر ہوں. انہوں نے کہا کہ جب مجھے چیلنج کیا جانے لگا کہ میں ٹک ٹاکر ہوں‌ کچھ نہیں کر سکتی تو میں نے کہا کہ پھر آئو میں بتاتی ہوں کہ میں کیا کر سکتی ہوں .

    مجھے فلم ملی ہے میں نے اچھی اداکاری کی ہے اس سے پہلے بھی میں نے چاند تارا جیسے ڈراموں میں‌کام کیا، ”میں اور عاشر وجاہت پہلے بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں”. اور ہماری ہماری کمیسٹری بہت پسند ہے لوگوں کو ہمیں امید ہے کہ جان فلم میں بھی ہمیں بہت پسند کیا جائیگا. رومیصہ خان نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ میری لکس کیس ہیں فلم یا ڈرامے میں ، میں صرف اپنی اداکاری پر فوکس کرتی ہوں. اور جب کوئی بھی فنکار اچھی اداکاری پر فوکس کرے تو اس کی اداکاری حقیقت کے قریب معلوم ہوتی ہے.میں اپنے مداحوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کروں گی.

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

  • الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

    الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

    آرٹس کونسل الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام لایا گیا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد سلیم ساگر نے اس کہا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین آرٹسٹوں کے لئے درخواستیں جمع کروانے کے عمل کو آسان بنانا ہے،خواتین ڈیسک الحمراء آرٹس کونسل کے ایڈمن بلاک کے داخلی دروازے پر بنایا گیا ہے،جہاں الحمراء کا عملہ خواتین سے درخواستیں وصول کرئے گا۔

    واضح رہے محکمہ اطلاعات وثقافت،حکومت پنجاب کی ہدایت پر الحمراء آرٹسٹ کونسل ٗ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ 2023-24کے تحت درخواستیں وصول کر رہا ہے، ”اب تک سینکڑوں کی تعداد میں آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں”، یہ عمل نہایت خوش اسلوبی و جاری ہے۔محکمہ اطلاعات وثقافت،حکومت پنجاب کی طرف سے آرٹسٹوں کو آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں درخواستیں جمع کروانے کے لئے تشہیری مہم کے تحت آگاہ کیا گیا ہے۔آرٹسٹ 04اگست2023تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت ایسے فنکاروں کی مدد کی جائیگی جو پریشان حال ہیں اور ان کا کوئی دوسرا کمانے کا زریعہ نہیں ہے. اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی کاوشیں یقینا سراہنے کے قابل ہیں.

    فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

  • اسپورٹس بورڈ کا انکار؛ پی ایف ایف ویمن ٹیم کی این او سی کیلئے کوششیں جاری

    اسپورٹس بورڈ کا انکار؛ پی ایف ایف ویمن ٹیم کی این او سی کیلئے کوششیں جاری

    پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انکار کے باوجود پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) قومی ویمن فٹبال ٹیم کی این او سی کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ صحافی فیضان لاکھانی کے مطابق پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو 15 اور 18 جولائی کو سنگاپور میں میزبان ٹیم کیخلاف میچز کھیلنے ہیں تاہم پی ایس بی کم وقت کی بنیاد پر این او سی سے معذرت کرچکا ہے لیکن اس کے باوجود بھی پی ایف ایف، این او سی کے حصول کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی این او سی کےلیے ایک حکومتی عہدیدار بھی کوششیں کررہے ہیں۔ تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے شروع میں این او سی سے معذرت کے باوجود بھی سمری متعلقہ وزارت کو بھجوادی ہیں، پی ایف ایف کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نے این او سی کی امیدیں نہیں چھوڑیں ہیں ، تاخیر سے این او سی ملنے پر صرف ایک میچ کھیلنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

    ادھر دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ پریذیڈنٹس الیون کیخلاف دو روزہ وارم اپ میچ میں ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا اچھا موقع ملا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں کافی اعتماد ملا، وہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اچھا پرفارم کرکے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس لانے کی کوشش کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    حسن علی نے کہا کہ وارم اپ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، اپنی کھوئی ہوئی فارم کو بحال کرنے کی کوشش کروں گا، پی ایس ایل کے بعد کاؤنٹی کھیلنے گیا، وہاں پرفارمنس اچھی رہی۔

  • برصغیر پاک و ہند کی مشہور گائیکہ مختار بیگم

    برصغیر پاک و ہند کی مشہور گائیکہ مختار بیگم

    استاد پرویز پارس صاحب کے مطابق قیام پاکستان سے پہلے سردار بائی، انور بائی لوہاری منڈی والی، عیدن بائی اکھیاں والی، عنایت بائی ڈھیرو والی، زہرہ بائی آگرے والی، اختری بائی فیض آبادی اور مختار بیگم مشہور گائکوں میں شامل تھیں۔ مختار بیگم نے ٹھمری، دادر اور غزل گائیکی میں بہت نام کمایا۔

    کلاسیکل میوزک ریسرچ سیل ریڈیو پاکستان کے مطابق مختار بیگم کا سنہ پیدائش 1923 ہے۔ مگر یہ سنہ دو وجوہات کی بنا پر درست معلوم نہیں ہوتا۔ اول ان کی آغا حشر سے وابستگی اور دوم نور جہاں کا استاد ہونا۔ روایت ہے مختار بیگم نے آغا حشر سے شادی کر لی تھی۔ اگر یہ درست ہے تو آغا حشر 1935 میں وفات پا گئے تو اس لحاظ سے مختار بیگم کی عمر اس وقت صرف 12 سال بنتی ہے۔ جو درست معلوم نہیں ہوتی۔ نور جہاں کے بقول انہوں نے مختار بیگم سے گائیکی کی تربیت حاصل کی تھی۔ نورجہاں کا سن پیدائش 1926 ہے۔ اس لحاظ سے مختار بیگم نور جہاں کی استاد کیسے ہو سکتی ہیں؟

    مختار بیگم 12 جولائی 1911ء میں امرتسر میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والد غلام محمد موسیقی کے بڑے دلدادہ تھے اور خود بھی بہت اچھا ہارمونیم بجاتے تھے۔ انہوں نے مختار بیگم کو کلاسیکی موسیقی کی تربیت دلوانے کے لئے پٹیالہ گھرانے کے مشہور موسیقار استاد عاشق علی خان کی شاگردی میں دے دیا۔
    لندن میں مقیم کلاسیکل موسیقی کے رسیا سردار بلبیر سنگھ کنول کے مطابق مختار بیگم 1911 میں امرتسر میں پیدا ہوئیں۔ اس زمانے میں امرتسر میں دو گائکوں کا بہت چرچا تھا؛ ایک مختار بیگم اور دوسری جدن بائی جو بعد میں نرگس کے نام سے جانی جاتی ہیں اور مشہور بھارتی ادکار سنجے دت کی ماں ہیں۔
    بعدازاں مختار بیگم نے استاد اللہ دیا خان مہربان، استاد فتوخان، پنڈت شمبھو مہاراج اور پنڈت مچھو مہاراج سے بھی اکتساب فیض کیا۔ وہ ٹھمری، دادرا اور غزل گائیکی میں یکساں عبور رکھتی تھیں۔

    اس دوران مختار بیگم کا امرت سر میں طوطی بولنے لگا۔ اس دور میں برصغیر میں تھیٹریکل کمپنیوں کا عروج تھا۔ آغا حشر جب میڈن کمپنی میں ملازم تھے یہ کمپنی امرت سر آئی۔ آغا حشر نے مختار بیگم کا گانا سن کر ان کو کلکتہ آنے کی دعوت دی۔ جو اس دور میں فلم سازی کا مرکز تھا۔ مختار بیگم نے یہ دعوت قبول کر لی اور کلکتہ کا رخ کیا۔ یہ 1931-32 کی بات ہے۔ اس دوران انہوں نے 14 فلموں میں کام کیا۔ وہ بیک وقت رقاصہ و گلوکارہ تھیں۔

    مختار بیگم کی زندگی کا دل چسپ پہلو ان کی آغا حشر سے محبت تھی۔ مختار بیگم کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے آغا حشر سے شادی کی تھی۔ آغا حشر نے مختار بیگم کے لئے بطور خاص کئی ڈرامے اور غزلیں لکھیں۔ تین ڈرامے مختار بیگم پر فلمائے بھی گئے۔ ان میں ’ہندوستان‘، ’بلوا منگل‘ اور ’عورت کا پیار‘ شامل ہے۔ حشر کی مشہور غزل ’چوری کھل نہ جائے کہیں نسیم بہار کی‘ مختار بیگم سے منسوب کی جاتی ہے۔
    قیام پاکستان سے پہلے سردار بائی، انور بائی لوہاری منڈی والی، عیدن بائی اکھیاں والی، عنایت بائی ڈھیرو والی، زہرہ بائی آگرے والی، اختری بائی فیض آبادی اور مختار بیگم مشہور گائکوں میں شامل تھیں۔ مختار بیگم نے ٹھمری، دادر اور غزل گائیکی میں بہت نام کمایا۔

    کلاسیکل میوزک ریسرچ سیل ریڈیو پاکستان کے مطابق مختار بیگم کا سنہ پیدائش 1923 ہے۔ مگر یہ سنہ دو وجوہات کی بنا پر درست معلوم نہیں ہوتا۔ اول ان کی آغا حشر سے وابستگی اور دوم نور جہاں کا استاد ہونا۔ روایت ہے مختار بیگم نے آغا حشر سے شادی کر لی تھی۔ اگر یہ درست ہے تو آغا حشر 1935 میں وفات پا گئے تو اس لحاظ سے مختار بیگم کی عمر اس وقت صرف 12 سال بنتی ہے۔ جو درست معلوم نہیں ہوتی۔ نور جہاں کے بقول انہوں نے مختار بیگم سے گائیکی کی تربیت حاصل کی تھی۔ نورجہاں کا سن پیدائش 1926 ہے۔ اس لحاظ سے مختار بیگم نور جہاں کی استاد کیسے ہو سکتی ہیں؟ لندن میں مقیم کلاسیکل موسیقی کے رسیا سردار بلبیر سنگھ کنول کے مطابق مختار بیگم 1911 میں امرتسر میں پیدا ہوئیں۔ اس زمانے میں امرت سر میں دو گائکوں کا بہت چرچا تھا؛ ایک مختار بیگم اور دوسری جدن بائی نرگس دت کی ماں کا۔

    آٹھ سال کی عمر میں مختار بیگم کو استاد عاشق علی خان پٹیالے والے کی شاگردی میں دے دیا گیا۔ انہوں نے کچھ عرصے بعد مختار بیگم کو ان کے ماموں استاد اللہ دیا خان کے سپرد کر دیا۔ استاد اللہ دیا خان نے مختار بیگم کو اپنے جانشین استاد فتو خان کے سپرد کر دیا۔ ان دونوں استادوں کے بعد مختار بیگم ایک بار پھر استاد عاشق علی کی شاگردی میں آئیں۔ مختار بیگم کے والد غلام محمد نے اظہار جذبات کا فن سکھانے کے لئے ان کو دو بھائیوں پنڈت شمبھو مہاراج اور پنڈت لچھو مہاراج کے سپرد کیا۔ مختار بیگم نے ایک سال تک اظہار جذبات کی تعلیم حاصل کی۔
    اس دوران مختار بیگم کا امرت سر میں طوطی بولنے لگا۔ اس دور میں برصغیر میں تھیٹریکل کمپنیوں کا عروج تھا۔ آغا حشر جب میڈن کمپنی میں ملازم تھے یہ کمپنی امرت سر آئی۔ آغا حشر نے مختار بیگم کا گانا سن کر ان کو کلکتہ آنے کی دعوت دی۔ جو اس دور میں فلم سازی کا مرکز تھا۔ مختار بیگم نے یہ دعوت قبول کر لی اور کلکتہ کا رخ کیا۔ یہ 1931-32 کی بات ہے۔ اس دوران انہوں نے 14 فلموں میں کام کیا۔ وہ بیک وقت رقاصہ و گلوکارہ تھیں۔

    مختار بیگم کی زندگی کا دل چسپ پہلو ان کی آغا حشر سے محبت تھی۔ مختار بیگم کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے آغا حشر سے شادی کی تھی۔ آغا حشر نے مختار بیگم کے لئے بطور خاص کئی ڈرامے اور غزلیں لکھیں۔ تین ڈرامے مختار بیگم پر فلمائے بھی گئے۔ ان میں ’ہندوستان‘، ’بلوا منگل‘ اور ’عورت کا پیار‘ شامل ہے۔ حشر کی مشہور غزل ’چوری کھل نہ جائے کہیں نسیم بہار کی‘ مختار بیگم سے منسوب کی جاتی ہے۔

    مختار بیگم کی شخصیت کا اہم جز ان کی خوش لباسی تھا۔ جس کی طرف منٹو نے آغا حشر کے خاکے میں اشارہ کیا ہے۔ وہ گائیکی کے دوران سفید ساڑھی زیب تن کرتی تھیں۔ نور جہاں کے بقول انہوں نے ساڑھی کا یہ انداز مختار بیگم سے سیکھا۔ یہی انداز اقبال بانو نے بھی اپنایا۔
    1935 میں آغا حشر کی وفات کے بعد مختار بیگم بمبئی چلی گئیں۔ وہاں مختار فلم کمپنی کی بنیاد رکھی۔ 1936 میں پریم کی آگ، 1935 میں دل کی پیاس اور 1947 میں آخری فلم متوالی میرا میں کام کیا اور موسیقی ترتیب دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    تقسیم کے بعد راولپنڈی آ گئیں۔ بعدازاں PIA کے کچن انچارج سید قمر الزماں سے شادی کی اور کراچی میں رہائش پذیر ہوئیں۔ ان کے فن کے عقیدت مندوں میں ملکہ ترنم نورجہاں بھی شامل تھیں۔
    مختار بیگم نے اپنی بہن فریدہ خانم اور نسیم بیگم کو گلوکاری جب کہ اداکارہ رانی کو رقص اور اظہار جذبات کی تعلیم دی۔
    25 فروری 1982ء کو پاکستان کی مشہور مغنیہ مختار بیگم کراچی میں وفات پاگئیں۔
    مختار بیگم کراچی میں سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

  • سعودی عرب کا  آسیان کیساتھ تعاون کا معاہدہ

    سعودی عرب کا آسیان کیساتھ تعاون کا معاہدہ

    سعودی عرب نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ساتھ دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دست خط کردیئے ہیں جبکہ اس معاہدے پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان وزراء خارجہ کے 56 ویں اجلاس کے موقع پر دست خط کیے ہیں۔ جبکہ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر دست خط بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول ،بات چیت اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں سعودی عرب کے کردار کا مظہر ہیں۔


    شہزادہ فیصل نے آسیان ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کواجاگر کرتے ہوئے ان سے باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق ہے۔یہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور ہر فریق کے لیے نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا

    ادھر دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی طرف سے بھیجا گیا تحریری پیغام موصول ہوگیا ہے جبکہ اس پیغام میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات کی ہے۔ یہ پیغام وزارت خارجہ کے نائب وزیر انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے آج مملکت میں روس کے سفیر سرگئی کوزلوف سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔ ملاقات میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

  • ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری

    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید تیزی سے بہتر ہونے لگی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 2 پیسے کم ہو گئی ہے۔ دن بھر ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

    اعداد و شمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 277 روپے 48 پیسے سے کم ہو کر 276 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.37 فیصد کی بحالی دیکھی گئی۔ تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 1 روپیہ 9 پیسے گر گئی تھی اور قدر 278 روپے 57 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 48 پیسے ہو گئی تھی۔

    اُدھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2روپے سستا ہو کر 278 روپے پر آگیا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد روپیہ اپنی ’منصفانہ قدر‘ کی جانب بڑھ رہا ہے، موجودہ منظر نامے میں روپے کی قیمت تقریباً 265 روپے بنتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ماہرین کے مطابق درآمدی اشیا اور خام مال کی مانگ میں کمی کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ میں توازن حاصل کرنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں امکان ہے کہ کم از کم آئندہ 6 ماہ تک کوئی خاص اتار چڑھاؤ نہیں آئے گا۔ جو لوگ اثاثے کے طور پر ڈالر جمع کر رہے ہیں وہ گھبرا کر اپنے ڈالر فروخت کر سکتے ہیں۔ پاکستان کو موجودہ صورتحال کو ایک اہم موقع سمجھ کر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ تاہم ماہرین کے مطابق اگر اسی طرح مسلسل کے ساتھ روپے کی قدر بحالی ہوتی رہی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت دیگر درآمد کی جانے والی اشیاء میں بھی گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 1959 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے بڑھوتری کے بعد 208000 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونے کی قیمت بھی 3429 روپے بڑے اضافے کے بعد 178326 روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 50 روپے اور 42.87 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قدریں بالترتیب 2600 روپے اور 2229.08 روپے ہو گئی ہے۔

    جبکہ ادھر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 جولائی 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.53ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.31ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 61ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔رواں ہفتے کے دوران، اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر ، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اور آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے ۔ مزکزی بینک کے مطابق یہ رقوم 14 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لئے ایس بی پی کے زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر ہوں گی۔

  • ایلون مسک کا چیلنج؛ مارک زکربرگ کی بھرپور تیاری  جاری

    ایلون مسک کا چیلنج؛ مارک زکربرگ کی بھرپور تیاری جاری

    حالیہ دنوں ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے ساتھ بیانات کے تبادلے کے بعد، سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی "میٹا” کے سی ای او مارک زکربرگ نے چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ اپنی مضبوط جسمانی طاقت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ لڑائی کی مشق کے بعد مارشل آرٹس کے کھلاڑی اسرائیل ایڈیسانیا اور الیگزینڈر وولکانووسکی کے ساتھ کھڑے تھے۔


    عالمی ادارے کے مطابق زکربرگ مارشل آرٹس اور دیگر جسمانی کھیلوں کی مشق کرتے ہیں، لیکن فی الحال وہ مکسڈ مارشل آرٹس پر توجہ دے رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ کاروباری دشمنی بظاہر ٹیک انڈسٹری کے دو طاقتور ترین ارب پتیوں کے لیے کافی نہیں ہے۔ پچھلے مہینے سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان ایک مکالمہ ہوا جس میں مارک زکربرگ اور ایلون مسک کہنا تھا کہ وہ کیج فائٹنگ میں اپنا سکور طے کرنا چاہتے ہیں۔

    مؤخر الذکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ میٹا کے سی ای او زکربرگ کے ساتھ "کیج فائٹ کے لیے تیار ہوں گے”۔ اس کے بعد انسٹاگرام کی ایک سٹوری میں، زکربرگ نے مسک کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرکے جوابی فائرنگ کی جس کے عنوان میں لکھا ہوا تھا: "مجھے مقام بھیجیں۔”
    "مذاق نہیں” مسک نے پھر ایک ٹویٹ میں جواب دیا: "ویگاس آکٹاگون”، یہ لاس ویگاس میں آٹھ رخی ریسلنگ کا میدان ہے جو بالکل پنجرے کی طرح ڈھکا ہوا ہے اور الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرتا ہے۔ ’دی ورج‘ کے مطابق ورچوئل اسپیس کے ذریعے زکربرگ کی لڑائی محض ایک مذاق نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ گیند اب مسک کے کورٹ میں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا

    واضح رہے کہ51 سالہ مسک نے اس سے پہلے بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور وہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے "حقیقی اسٹریٹ فائٹ” کے بارے میں بات کر رہے تھے، اس کے برعکس، زکربرگ، 39، ایک مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ہے جو اس سے پہلے جیو جِتسو ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔