Baaghi TV

Author: +9251

  • امید کرتا ہوں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ اردوان

    امید کرتا ہوں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ اردوان

    ترکیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جبکہ ترک میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ میں پہلے سے زیادہ پرامید ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کے اچھے نتائج ہونگے، خیال رہے کہ ترک صدر نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی، جہاں دونوں نے دفاعی اور اقتصادی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

    علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ دونوں نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ اس ملاقات کے بعد ترک صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایک نیا عمل شروع کر رہے ہیں، میرا خیال ہے اب وقت آگیا ہے کہ ریاستی سطح کے سربراہان امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک میکانزم کے حصے کے طور پر مشاورت کریں۔ میں اس ملاقات کو اس جانب پہلا قدم سمجھتا ہوں۔

    وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ بائیڈن کئی مہینوں سے واضح اور غیر واضح رہے ہیں انہوں نے F-16 کی ترکیہ کو منتقلی کی حمایت کی ہے، کہ یہ ہمارے قومی مفادات میں ہے۔ یہ نیٹو کے مفاد میں ہے کہ ترکیہ یہ صلاحیت حاصل کرے۔

    ترکیہ کے اربوں ڈالر مالیت کے F-16 معاہدے کے حصول میں کانگریس کی مخالفت کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے جس نے انقرہ کے انسانی حقوق کے ریکارڈ اور شام جیسی متنازعہ خارجہ پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، اس کے باوجود بائیڈن کی انتظامیہ نے فروخت کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ترکیہ کو F-16 لڑاکا طیاروں کی ممکنہ فروخت کو جدید F-35 ٹیکنالوجی کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے بغیر نیٹو کے باہمی تعاون کو برقرار رکھتے ہوئے ان کے پرانے بیڑے کو تقویت دینے کی کوشش کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

  • ژوب آپریشن مکمل؛ 9 نوجوان  شہید جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک

    ژوب آپریشن مکمل؛ 9 نوجوان شہید جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا ہے لیکن اس آپریشن میں 9 نوجوان شہید ہو گئے جبکہ 5 دہشت گرد مار دیئے گئے ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں نے گیریژن پر حملہ کیا گیا تھا ، اسی دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق ابتداء میں چار جوان شہید ہوئے تھے اور پانچ زخمی بھی ہوئے جبکہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بعد میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی لڑائی کے دوران 5 سپاہی، جو بہادری سے لڑتے ہوئے پہلے شدید زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فرض پر قربان ہو گئے۔ شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ تاہم بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قوم دشمن کی ایسی تمام مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے جس کا مقصد بلوچستان اور پاکستان کا امن تباہ کرنا ہے۔

  • عمران خان نے نواز شریف کو اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کردیا

    عمران خان نے نواز شریف کو اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کردیا

    سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیر اعظم، قائد مسلم لیگ ن، نواز شریف بارے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ "میں نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے اور اپنی مرضی کے حلقے سے میرے ساتھ الیکشن لڑے، میں اس الیکشن کی کیمپین بھی نہیں کروں گا اور ان سے جیت جاؤں گا.”

    عمران خان نے مزید کہا کہ لیول پلائینگ فیلڈ تب ہوگی جب نواز شریف واپس آجائے گا لیکن اب سب کے کیسز تو ختم کروا دیئے ہیں پھر ایسی کونسی بات ہے کہ اب تک وہ واپس نہیں آرہے ہیں، چوری کرکے اب جیل سے ڈرتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر مجھے جیل نہ بھیجا تو میں نے مر جانا ہے اگر مجھے برطانیہ نہ بھیجا گیا تو.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    تاہم خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کیا ہے جبکہ اس سے قبل نومبر 2021 میں بھی چیئرمین تحریک انصاف کے عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کیا تھا کہ تم جب بھی واپس آؤ گے، تمہارے حلقے میں تمہیں ہراؤں گا۔ عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نواز شریف نہیں جو ملک سے باہر بھاگ جاؤں گا، نواز شریف نے مشرف کے گھٹنے پکڑ کر این آراو لیا تھا.
    عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم سب ملکر ڈاکو نواز شریف کا استقبال کریں گے، سیدھا ایئر پورٹ سے تمہیں اڈیالہ جیل لیکرجائیں گے۔

  • وزات اعلٰی گلگت بلتستان کے امیدوار حاجی گلبرخان اشتہاری نکلے

    وزات اعلٰی گلگت بلتستان کے امیدوار حاجی گلبرخان اشتہاری نکلے

    وزات اعلٰی گلگت بلتستان کے امیدوار حاجی گلبرخان اشتہاری نکلے ہیں جبکہ مردان کی عدالت سے اشتہاری تھے، عدالتی دستاویز کےمطابق حاجی گلبرخان مردان پولیس کو مطلوب ہیں ۔ عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں ۔ گلبر خان کا بائیس لاکھ روپے کا چیک جعلی قرار پایا گیا تھا۔
    مردان کے شہری فیصل سلیم الرحمان کی درخواست پر گلبرخان کیخلاف جعلی چیک کی ایف آئی آر جولائی 2015 میں درج کی گئی تھی دوہزار انیس میں ان کو جوڈیشل مجسٹریٹ مردان نے مفرور قرار دیدیا اور وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ دوسری جانب گلبر خان نے اشتہاری قرار دینے کی تردید کردی۔
    ٖFIR
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کےانتخاب میں امیدوار حاجی گلبرخان کا تعلق پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے ہے، مسلم لیگ ن نے بھی گلبر خان کی حمایت کی ہے۔ لیکن اب اس مسئلہ کے بعد انہیں قانونی رکاوٹوں کا بھی سامنا کرسکتا ہے جبکہ اس حوالے سے باغی وی نے حاجی گلبر خاں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن تاحال ان کا جواب نہ آیا لہذا جیسے ہی ان کا جواب آئے تو اس خبر میں ان کا موقف اپڈیٹ کردیا جائے گا.

  • آئی ایم ایف سے  پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری مل گئی

    آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری مل گئی

    عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد آئی ایم ایف کا پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پہلی قسط 1.2 ارب ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے حکام کی مدد کے لیے پاکستان کے لیے 2,250 ملین SDR (تقریباً 3 بلین ڈالر، یا 111 فیصد کوٹے) کے لیے 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری دی۔

    جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا اور پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام معیشت کو فوری سہارا دینے کیلئے ہے پروگرام سے پاکستان کومعیشت کو اندرونی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں، وزیراعظم نے کچھ ماہ پہلے سعودی عرب، یو اے ای، چین کا دورہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے حکومت کی مدت پوری ہونے تک زرمبادلہ ذخائر14 سے 15 ارب ڈالر کے درمیان ہوں، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہونے چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے اور رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائےگا۔ وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرنی تھی۔ اس کے علاوہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ حاصل کرنی ہے۔

  • نامور مصنف میلان کوندیرا 94 برس کی عمر میں چل بسے

    نامور مصنف میلان کوندیرا 94 برس کی عمر میں چل بسے

    معروف ناول نگار میلان کوندیرا 94 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں، کوندرا 1929 میں برنو میں پیدا ہوئے تھے لیکن 1968 میں کمیونسٹ چیکوسلواکیہ پر سوویت حملے پر تنقید کرنے کے بعد 1975 میں فرانس ہجرت کرگئے تھے۔ جبکہ میلان کوندرا کا مشہور ناول ”The Unbearable Lightness of Being“ تھا۔ محبت اور جلاوطنی اور سیاست جیسے موضوعات پر ان کی گرفت کی بدولت ہی ناول نے تنقیدی پذیرائی حاصل کی تھی، جسے مغربی باشندوں نے خوب پڑھا۔ جس میں انہوں نے سوویت مخالف بغاوت کے ساتھ رومانویت کے بارے میں لکھا تھا۔


    نجی ٹی وی کے مطابق ایک سال قبل میلان کوندیرا فرانسیسی شہری بن گئے تھے، جب انہوں نے مصنف فلپ روتھ کو 1980 میں نیویارک ٹائمز کے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اگر کوئی مجھے لڑکپن میں کہتا کہ ایک دن تم اپنی قوم کو دنیا سے مٹتے ہوئے دیکھو گے، تو میں اسے بکواس سمجھتا، جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتا تھا، ایک آدمی جانتا ہے کہ وہ فانی ہے لیکن وہ جس قوم سے تعلق رکھتا ہے، وہ ہمیشہ قائم رہے گی۔

    دوسری جانب جب 1989 میں ویلویٹ انقلاب نے کمیونسٹوں کو اقتدار سے پیچے دھکیل دیا، تو کنڈیرا کی قوم جمہوریہ چیک نے دوبارہ جنم لیا لیکن تب تک کوندیرا نے پیرس کے بائیں کنارے پر واقع اپنے اٹاری اپارٹمنٹ میں ایک نئی زندگی شروع کرنے کے ساتھ ایک مکمل شناخت بنالی تھی۔ کوندیرا کے فرانسیسی زبان میں لکھے گئی تحاریر کو کبھی چیک کی زبان میں ترجمہ نہیں کیا گیا، جبکہ The Unbearable Lightness of Being نامی ناول سے انہیں اتنی پذیرائی حاصل کی، اس پر 1988 میں ایک فلم بنائی گئی، لیکن جمہوریہ چیک میں ویلویٹ انقلاب کے 17 سال بعد 2006 تک شائع نہیں ہوئی، حالانکہ یہ چیک میں 1985 سے دستیاب تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    کونڈیرا کا پہلا ناول ’دی جوک‘ ایک ایسے نوجوان کے بارے میں ہے جسے کمیونسٹ نعروں کی روشنی میں بارودی سرنگوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔چیکوسلواکیہ میں 1968 میں پراگ پر سوویت حملے کے بعد اس پر پابندی لگا دی گئی، جب وہ پروفیسر کی ملازمت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے تب وہ سنیما کے لئے 1953 سے ناول اور ڈرامے لکھ رہے تھے۔

  • مجھ پر تنقید ہونا کم ہو گئی ہے امیتابھ بچن

    مجھ پر تنقید ہونا کم ہو گئی ہے امیتابھ بچن

    بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک ٹویٹ کیا جس میں‌انہوں نے لکھا کہ جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے ویسے ویسے مجھ پر تنقید کم ہو رہی ہے. میں نوٹس کررہا ہوں عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوگ مجھ پر میرے کام پر تنقید کم کرنے لگے ہیں. انہوں نے کہا کہ جب میں شروع شروع میں انڈسٹری میں آیا تھا اس وقت بہت تنقید برداشت کی. انہوں نے کہا کہ وہ کچھ وقت کام ترک کرکے گزرے لمحات کے عکس کو دیکھنے اور پھر سے تروتازہ اور توانا ہونے میں صرف کرتے ہیں، تروتازہ و توانا ہونے کا مطلب عمر سے نہیں بلکہ علم و آگہی سے ہے کہ دنیا اور ہمارے گرد و پیش کیا ہو رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ”امیتابھ بچن جب فلم انڈسٹری میں آئے تو ان کی پہلی 14 فلمیں فلاپ ہوئیں ان کو فلاپ اداکار کہا جانے لگا ”، لیکن ان کی قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہ بالی وڈ کے شپنشاہ بن گئے اور آج وہ بہت سارے نئے ایکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں.

    فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

  • ایشا دیول کی پیدائش پر دھرمنیدرا نے پورا ہسپتال بک کروایا

    ایشا دیول کی پیدائش پر دھرمنیدرا نے پورا ہسپتال بک کروایا

    بالی وڈ اداکار دھرمیندر جنہوں نے اداکارہ ہیما مالنی کے ساتھ دوسری شادی کی، ان کے بارے میں ہیما مالنی کی ایک دوست کا وہ پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں ہیما مالنی اور ایشا دیول بھی موجود ہیں. ہیما مالنی کی دوست نے انٹرویو کے دوران کہا کہ جب ایشا دیول کی پیدائش ہونے والی تھی تو اس وقت دھرمیندر نے 100 کمروں پر مشتمل پورا ہسپتال کرائے پر بک کروالیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2 نومبر 1981 کی بات ہے، اس دن ایشا دیول کا جنم ہوا، جو ہیمامالنی اور دھرمیندر کی پہلی اولاد ہے۔

    اداکارہ کی دوست نے کہا کہ دھرمیندر نے ہیمامالنی کی ڈلیوری کو خفیہ رکھنے کےلئے ڈاکٹر دستور پورا نرسنگ اسپتال جو 100 کمروں پر مشتمل تھا، کرائے پر بک کروالیا۔دوران پروگرام یہ واقعہ سننے پر ہیمامالنی اور ایشا دیول کے چہرے سے فخر کے تاثرات عیاں تھے،انٹرویو کے دوران ہیما مالنی نے اپنی دوست کی بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہمارے سگے رشتے داروں سے ہٹ کر مجھ سے اس دوران ملنے والی یہ پہلی خاتون تھیں۔یاد رہے کہ” دھرمیندر نے پہلی شادی پرکاش کور سے کی” جس میں سے سنی دیول اور بابی دیول پیدا ہوئے ، ہیما مالنی کے ساتھ شادی کرنے کےلئے دھرمیندر کو مسلمان ہونا پڑا.

    فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

  • آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ؛ بابر اعظم کی 3 درجے ترقی

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ؛ بابر اعظم کی 3 درجے ترقی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار رہی ہے جب کہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر چلے گئے ہیں، علاوہ ازیں پاکستان کرکٹر بابر اعظم نے ترقی پاکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ایک لمبے عرصے تک پہلی پوزیشن پر رہنے والے آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ٹیسٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے مارنس لیبوشگن، انگلینڈ کے جوئے روٹ چھٹے، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل آٹھویں، سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے نویں اور بھارت کے رشبھ پنت دسویں نمبر پر ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ کے بولرز میں بھارت کے ایشون پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا تیسرے، انگلینڈ کے مایہ ناز بولر جیمز انڈرسن چوتھے، اور پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ کے مطابق بولرز میں چھٹے نمبر پر انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ موجود ہیں، جب کہ ساتویں نمبر پر انہی کے ہم وطن اولی رابنسن، آٹھویں نمبر پر آسٹریلیا کے نیتھن لیون، نویں اور دسویں نمبر پر بھارت کے جسپریت بھمرا اور رویندر جڈیجہ براجمان ہیں۔

  • اچھی شاعری جذبات کی عکاسی ہوتی ہے ریشم

    اچھی شاعری جذبات کی عکاسی ہوتی ہے ریشم

    معروف اداکارہ ریشم جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ان کو شاعری سے بے حد لگائو ہے. وہ اکثر غزلیں اور شعر پڑھتی ہوئی وڈیوز میں دکھائی دیتی ہیں. اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اچھے شاعر اور ان کی اچھی شاعری دلوں کی ترجمانی کرتی ہے . اچھی اور معیاری شاعری ہوتی ہی جذبات کی عکاسی ہے. مجھے بہت سارے شاعروں کی شاعری پسند ہے فارغ اوقات میں‌اکثر شعرو شاعری ہی پڑھتی رہتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میری لائبریری میں‌فیض احمد فیض سے لیکر احمد فراز جیسے شہرہ آفاق شعرا کی کتابیں موجود ہیں ۔مجھے ناصرکاظمی ، احمد فراز اور محسن نقوی نے بھی بڑا متاثر کیا ۔ انہوںنے کہاکہ خود بھی شاعری کرتی ہوں اور اپنے شعر لکھ بھی لےتی ہوں ، مجھے ادب سے خصوصی لگاو ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ”گانوں کی اچھی شاعری بھی مجھے اپنی طرف کھینچتی ہے”، میوزک سے بھی بے حد لگائو ہے اور میرے پاس میوزک کے حوالے سے بھی اچھی کلیکشن ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے خود بھی گنگنانے کا بہت شوق ہے اور اکثر میں اپنے پسند کے گانے گنگناتی بھی ہوں. یاد رہے کہ ریشم نے نوے کی دہائی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج تک اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں.

    فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

    کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن