Baaghi TV

Author: +9251

  • نعمل خاور جو مرضی کرے کسی کو اعتراض کرنے کا حق نہیں نعمل خاور

    نعمل خاور جو مرضی کرے کسی کو اعتراض کرنے کا حق نہیں نعمل خاور

    اداکار عثمان مختار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نعمل خاور نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی ہے یا نہیں کروائی اس میں کسی کو کیا مسئلہ ہے. نعمل خاور پر اس وقت جس قسم کی تنقید ہو رہی ہے وہ بے جا ہے کیونکہ انہوں نے جو بھی کیا ہے اپنے چہرے کے ساتھ کیا ہےاس میں کسی کا نقصان تو نہیں ہوا؟ نعمل خاور ہوں یا کوئی بھی آرٹسٹ‌ہر ایک کی پرسنل لائف ہوتی ہے اس میں‌مخل ہونا مناسب بات نہیں ہوتی. نعمل خاور کی میں نے تصاویر دیکھی ہیں وہ کافی دلکش لگ رہی ہیں،

    اداکار عثمان مختار نے کہا کہ ”انہوں نے اپنی آنے والی سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ فلم سے متعلق زیادہ باتیں نہیں بتا سکیں گے”۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں ’عمرو عیار‘ کے مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے، وہ پاکستان کے پہلے سپر ہیرو بنیں گے جب کہ فلم میں سپر ولن بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج تک انہوں نے اپنے کسی کردار سے متعلق ایسا نہیں سوچا کہ انہیں یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    ان کے مطابق انہوں نے تمام کردار سوچ سمجھ کر کیے اور انہیں اپنے تمام کرداروں سے محبت ہے۔

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

  • بھارتی سلیبرٹیز کے گھر کا کتنا بل آتا ہے؟

    بھارتی سلیبرٹیز کے گھر کا کتنا بل آتا ہے؟

    کہا جاتا ہے کہ بالی وڈ‌کے سٹارز کے گھر جتنے برے ہیں اس سے بھی لمبے چوڑے ان کے بلز ہیں ، شاہ رخ خان ماہانہ 43 سے 45 لاکھ بھارتی روپے ،کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کا ماہانہ بل 8 سے 10 لاکھ . سلمان خان اپنے ایک عالیشان اپارٹمنٹ کا ماہانہ بل 23 سے 25 بھارتی لاکھ روپے، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 13 سے 15 لاکھ بھارتی روپے، امیتابھ بچن 22 سے 25 لاکھ بھارتی روپے. سیف علی خان اور کرینہ کپور ماہانہ بل 30 سے 32 لاکھ بھارتی روپے جبکہ مسٹر پرفیکٹ عامر خان 9 سے 11 لاکھ بھارتی روپے ادا کرتے ہیں.

    ”یوں بھارتی میڈیا کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کچھ نہیں تو درج بالا سلیبرٹیز اتنے لاکھ کا بل تو ضرور ادا کرتی ہیں”. یاد رہے کہ بالی و‌ڈ کی سلیبرٹیز جتنا کماتی ہیں اسی حساب سے ان کے اخراجات بھی ہیں اور گھروں کے بلز بھی ہیں جن کو وہ ہر ماہ ادا کرتی ہیں. کنگ خان ہوں یا کترینہ ، کرینہ سب عالیشان بنگلوں میں رہتے ہیں. بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس وقت شاہ رخ خان اپنے گھر کا سب سے زیادہ بل ادا کرتے ہیں. کرینہ کپور بھی پیچھے نہیں ہیں وہ لاکھوں روپے کا بل ادا کر تی ہیں.

     

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

  • تین ارب کے قرضوں کا قصہ پی اے سی نے نمٹا دیا

    تین ارب کے قرضوں کا قصہ پی اے سی نے نمٹا دیا

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں 628 افراد کو 3 ارب ڈالر بلا سود قرض دینے کا معاملہ بغیر کسی کارروائی کے نمٹا دیا ہے جبکہ چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے حکام نے بھی شرکت کی۔

    وزارت خزانہ اوراسٹیٹ بینک کی درخواست پر اجلاس ان کیمرہ کر دیا گیا، اور کورونا کے دوران 2020 میں با اثر 620 صنعتکاروں اور بزنس مینوں کو دیئے گئے قرضوں پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکام نے قرضہ دینے والے بینکوں اور قرضہ لینے والے افراد کے نام فراہم نہیں کیے، اور صرف کمپنیوں کے نام ظاہر کیے۔ چیئرمین پی اے سی نے معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی تجویز دی، تاہم دیگر ارکان نے اس کی مخالفت کی، اور مؤقف اختیار کیا کہ معاملہ نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کرنے سے صنعتی شعبے پر منفی اثر پڑے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
    سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
    پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
    چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
    موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
    سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
    کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

    ارکان کی مخالفت کے بعد کمیٹی نے 628 افرد کے بلاسود قرض کے معاملے کو نمٹا دیا تاہم واضح رہے کہ کورونا کے دوران ٹرف اسکیم کے تحت بھاری قرضے جاری کیئے گئے تھے، کمرشل بینکوں نےعارضی اکنامک ری فنانس فیسیلٹی کے تحت قرضے دیئے، جب کہ پی اے سی نے قرضوں سے فائدہ اٹھانے والےافراد کی مکمل فہرست طلب کی تھی۔

  • کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

    بالی وڈ سپر سٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی رومینٹک فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔اس فلم کے ٹریلر ریلیز سے قبل کرن جوہر نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک لائیو چیٹ کا سیشن کیا اس میں‌انہوں نے بتایا کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی بہت مختلف اور ہٹ کر ہے. راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ٹریلر میں ڈراما، رومانس اور کامیڈی نظر آرہا ہے اور اسے دیکھ کر کرن جوہر کی 2001 کی بلاک بسٹر ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی یاد آتی ہے۔

    ٹریلر کی ابتداء میں نظر آتا ہے کہ” رنویر اور عالیہ کی کمیسٹری خوب جم رہی ہے پھر کہانی میں نیا موڑ آتا ہے دونوں کے گھر والے ان کے رشتے پر راضی نہیں ہوتے”،اس موقع پر دونوں فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی فیملی کے پاس تین ماہ تک رہیں گے اور اگر وہ کامیاب رہے تو پھر ان کی شادی بھی کامیاب ہوجائے گی۔رومینٹک ڈراما فلم کو نامور فلمساز کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے اور وہ سات برس کے وقفے کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں واپس آرہے ہیں، فلم میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی، جیا بچن بھی شامل ہیں اور اس کو 28 جولائی کو ریلیز کیلئے پیش کیا جائے گا۔

     

    لو میں تھریڈ پر آ گیا وہاج علی

    مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا کبھی ہما قریشی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ؟

    گلوکار ساحر علی بگا کے بیٹے عزان علی بگا کا سونگ "بیسائیڈ می”

  • ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

    اداکارہ ایمن خان جنہوں نے شادی کے بعد شوبز میں واپسی نہیں کی ، وہ اپنے بچوں اور گھر پر خوب توجہ دے رہی ہیں. وہ ہیں آج کل بہت پریشان ، ان کی پریشانی کی اصل وجہ ان کا بڑھتا ہوا وزن ہے. پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کا بہت زیادہ وزن بڑھ گیا جو کہ ان کے لئے پریشانی کا باعث بن گیا. تفصیلات کے مطابق اب کہا جا رہا ہے کہ ایمن خان اپنے وزن میں کمی کو لیکر کافی کوشاں ہیں.

    انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کےلئے کوششیں شروع کر دی ہیں اور ”وہ ایکسرسائز اور ڈائیٹ بھی کررہی ہیں” اور مسلسل ایسا کرنے کے بعد ان کو خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا. تاہم ایمن خان نے بھی ٹھان لی ہے کہ انہوں نے اپنا وزن کم کرکے ہی دم لینا ہے. یاد رہے کہ ایمن خان نے اداکار منیب بٹ سے شادی کی اور شادی کے بعد انہوں نے مکمل طور پر خود کو اداکاری کی دنیا سے دور کر لیا ہے اور مستقبل قریب میں ان کا بالکل بھی اداکاری کی طرف آنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن انٹرویو دیتی ضرور نظر آتی ہیں. جبکہ منیب بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایمن کو اداکاری سے منع نہیں کیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے اداکاری نہیں کر رہیں .

    لو میں تھریڈ پر آ گیا وہاج علی

    مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا کبھی ہما قریشی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ؟

    گلوکار ساحر علی بگا کے بیٹے عزان علی بگا کا سونگ "بیسائیڈ می” ریلیز

  • نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کرلیا

    نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کرلیا

    نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کرلیا

    نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 13 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا جبکہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں دوبارہ طلب کیا ہے۔ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 13 جولائی کو نیب راولپنڈی دفتر پیش ہونے کا نوٹس بھیجا، جسے سابق وزیراعظم کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔

    نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے 2 بجے پیش ہوں، نیب نے کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پاکستان اور بیرون ملکوں میں جائیدادوں کی تفصیلات بنی گالہ اور زمان پارک کی ریونیو کے دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
    سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
    پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
    چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
    موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
    سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
    کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

    نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن اور متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

    اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جارہا

  • سعودی عرب نے آئی سی اے او  کی اعلیٰ کمیٹیوں میں سے ایک کی صدارت حاصل کر لی

    سعودی عرب نے آئی سی اے او کی اعلیٰ کمیٹیوں میں سے ایک کی صدارت حاصل کر لی

    سعودی عرب نے اپنے فضائی شعبے کے لیے ایک اہم کامیابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی اعلیٰ کمیٹیوں میں سے ایک کی صدارت حاصل کر لی ہے۔ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہوائی صنعت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں نے سال 2023-2024 کے لیے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ایکاو) کی ایوی ایشن سکیورٹی کمیٹی کی چیئرمین شپ جیتنے کی راہ ہموار کی۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر بدر بن صالح الصقری 2023-2024 کے لیے ایوی ایشن سکیورٹی کمیٹی میں سعودی عرب کے نمائندے کے طور پر کام کریں گے، اس بات کا اعلان مونٹریال، کینیڈا میں ایکاو کی کونسل کے 229ویں سیشن کے دوران کیا گیا ۔ اس اقدام کا مطلب ہے کہ سعودی عرب پالیسیوں، اسٹریٹجک سمتوں اور منصوبہ بندی کی سرگرمیوں سے متعلق سفارشات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن 193 ممالک پر مشتمل ، اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔اس کا مقصد سول ایوی ایشن کے شعبے میں ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور اس شعبے کو منظم کرنے کے لیے معیارات، فریم ورک اور پالیسیاں مرتب کرنا ہے۔ تنظیم میں ایوی ایشن سکیورٹی کمیٹی کے اہم ترین کاموں میں سے پالیسیوں، اسٹریٹجک سمتوں اور ترجیحات کے بارے میں کونسل کو اپنی سفارشات پیش کرنا اور ایوی ایشن سکیورٹی سے متعلق سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔

    کمیٹی کی ذمہ داریوں میں عالمی معیارات اور سلامتی کی سفارشات پر مشاورت کی پیشکش، بین الاقوامی شہری ہوابازی کے لیے ابھرتے ہوئے خطرات کا اندازہ لگانا، اور صنعت کو غیر قانونی مداخلت سے بچانے کے لیے ضروری اقدامات پر عمل درآمد کرنا بھی شامل ہے۔ سعودی عرب 1962 سے تنظیم کا رکن ہے۔ اس نے 1980 میں اپنا مستقل وفد قائم کیا، اور 1986 سے اب تک تنظیم کی کونسل کا رکن ہے۔ ایکاو کا سعودی پیشہ ور افراد کی قابلیت پر اعتماد بین الاقوامی اداروں میں کمیٹیوں کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کی صلاحیت اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہوائی نقل و حمل کی صنعت کے لیے سعودی عرب کی مثبت کوششوں کا اثبات ہے۔

    سعودی عرب نے مختلف پروگرام اور اقدامات شروع کرکے عالمی شہری ہوا بازی سے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ علاقائی سطح پر ، سعودی مملکت "عرب سول ایوی ایشن آرگنائزیشن” میں کئی کمیٹیوں کی سربراہی بھی کرتی ہے۔ سعودی عرب ایکا‎‎و کے کوآپریٹو ایوی ایشن سیکیورٹی پروگرام مڈل ایسٹ اور ایکا‎‎ؤ کی ریجنل سیفٹی اوور سائیٹ آرگنائزیشن برائے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ جیسے اہم اداروں کے مستقل ہیڈ کوارٹرز کی میزبانی کے علاوہ خصوصی تنظیموں میں کام کرنے کے لیے سعودی ماہرین کو بھی بھیجتا ہے۔ مزید برآں، ویژن 2030 کے تحت سول ایوی ایشن سیکٹر کی حکمت عملی کے مطابق، سعودی عرب 2030 تک 330 ملین مسافروں کی نقل وحمل کے لیے دنیا بھر میں 250 مقامات تک فضائی رابطے بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے۔

  • 13 ہزار روپے کے قرض نے دو بچوں کے باپ کی جان لے لی

    13 ہزار روپے کے قرض نے دو بچوں کے باپ کی جان لے لی

    سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے نوجوان نے 13 ہزار روپے قرض لیا جو سود لگتے لگتے 7 لاکھ روپے ہوگیا۔ راولپنڈی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں صرف 13 ہزار روپے کا قرض دو بچوں کے باپ کی جان لے گیا۔ راولپنڈی کے رہائشی 42 سالہ مسعود نے بچوں کی فیس اور مکان کا کرایہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے 13 ہزار روپے قرض لیا، یہ رقم سود سمیت ادا نہ کرسکنے پر دوسری ایپ سے دوبارہ ادھار لیا جو چند ہفتوں میں سود کے اضافے سے 7 لاکھ ہوگیا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق قرض خواہوں نے مبینہ طور پر مسعود کو دھمکیاں دیں، دھمکیوں سے تنگ آکر 2 بچوں کے باپ نے پنکھے سے پھند لگا کر خودکشی کرلی۔ محمد مسعود کی اہلیہ نے بتایا کہ اس کے شوہر کی 6 ماہ قبل نوکری چلی گی، بچوں کی فیسیں اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا ایزی لون ایپ سے 13 ہزار روپے قرض لیا، جو تھوڑے دن بعد سود لگنے کے بعد 1 لاکھ روپے تک پہنچ گیا، قرض اتارنے کے لیے دوسری ایپ سے مزید قرض لیا جو چند ہفتوں بعد سود لگنے سے 7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔

    مسعود کی اہلیہ کے مطابق قرض ادائیگی کی تاخیر پر ایپ والے روزانہ کال کرکے دھمکاتے اور پولیس کاروائی سے ڈراتے تھے، جس سے تنگ آکرمیرے شوہر نے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ایسے بلیک میل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے، ہمارے دو بچے ہیں جو باپ کی جدائی کے بعد بے آسرا ہوچکے ہیں۔ مسعود کے بھائی نے بتایا کہ بھائی کی خودکشی کے بعد بھی قرض ایپ والے دھمکیاں دے رہے ہیں، خودکشی سے متعلق تھانہ ریس کورس میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • بھارت پاکستان میچز کھیلنے نہیں آتا تو قومی ٹیم کو وہاں نہیں جانا چاہیے. احسان مزاری

    بھارت پاکستان میچز کھیلنے نہیں آتا تو قومی ٹیم کو وہاں نہیں جانا چاہیے. احسان مزاری

    وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان پاکستان نہیں آنا چاہتا اور وہ ہائبرڈ ماڈل کے لیے جانا چاہتا ہے، اگر وہ نیوٹرل وینیوز پر کھیلنا چاہتا ہے تو پاکستانی ٹیم کو بھی ہائبرڈ ماڈل [بھارت میں] کے لیے جانا چاہیے۔ جبکہ عرب میڈیا کے مطابق تلخ دشمنوں نے پچھلی دہائی کے دوران زیادہ تر غیر جانبدار مقامات پر ملٹی ٹیم ایونٹس میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا ہے اور اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ بھارت نے آئندہ ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان نے 31 اگست سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے ایک نئےہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا کے ساتھ میچ تقسیم کیے تھے۔

    آئی سی سی کے جاری کردہ ورلڈ کپ کے شیڈول کے مطابق، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو بھارت کے شہر حیدرآباد میں کھیلے گا۔ لیکن مزاری نے گزشتہ ہفتے بھارت کے ٹورنامنٹ کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل اور غیر جانبدار مقامات کا مطالبہ کیا۔ پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اس وقت آئی سی سی حکام سے بھارت میں غیر جانبدار مقامات پر کھیلنے کے پاکستان کے مطالبے کے حوالے سے بات چیت کے لیے جنوبی افریقا میں ہیں۔ احسان مزاری نے عرب میڈیا کو بتایا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) ہمیشہ مختلف بورڈز کو بلیک میل کرتا ہے، وہ آئی سی سی کو بھی بلیک میل کرتے ہیں،لہذا، ہم مزید بلیک میلنگ میں نہیں پڑنا چاہتے۔ جی ہاں، بی سی سی آئی ایک امیر بورڈ ہے، وہ میڈیا کے حقوق کی وجہ سے بہت زیادہ فنڈز بناتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ہر کرکٹ بورڈ کے بازو مروڑ دے۔ بھارتی بورڈ دوسروں کے ساتھ منصفانہ طور پر رہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ سوچتے ہیں کہ وہ آئی سی سی کو ہتھکڑی لگا سکتے ہیں کیونکہ وہ سب سے امیر بورڈ ہے، تو مجھے افسوس ہے، وہ غلطی پر ہیں۔پاکستان نے عارضی طور پر آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول سے اتفاق کیا تھا، اس شرط کے ساتھ کہ گرین شرٹس بھارت میں 50 اوور کا ورلڈ کپ بھی نیوٹرل مقامات پر کھیلیں گے کیونکہ بھارت ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے کو تیار نہیں تھا۔اگر ہندوستان پاکستان نہیں آنا چاہتا اور وہ ہائبرڈ ماڈل کے لیے جانا چاہتا ہے، اگر وہ نیوٹرل وینیوز پر کھیلنا چاہتا ہے تو پاکستانی ٹیم کو بھی ہائبرڈ ماڈل [بھارت میں] کے لیے جانا چاہیے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان کو آئی سی سی سے بات کرنی چاہئے اور انہیں بتانا چاہئے ہم ہندوستان جانے کے لئے تیار نہیں ہیں اور ہم غیر جانبدار مقامات پر کھیلنا چاہتے ہیں کیونکہ ہندوستان ہمیشہ کرکٹ کی سیاست کرتا ہے۔ اگر بھارت کو پاکستان میں سیکیورٹی رسک ہے تو وہاں پر کھیلنے کے حوالے سے ہمارے اپنے کھلاڑیوں کے لیے سکیورٹی کے مسائل ہیں۔ مجھے نہیں لگتا ہندوستان ہمارے کرکٹرز کے لیے وہاں کھیلنے کے لیے محفوظ ملک ہے۔

    مزاری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے جنہوں نے اس معاملے پر غور و خوض اور سفارشات دینے کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی مل کر بیٹھے گی اور سب مل کر وزیر اعظم کو سفارشات دیں گے۔وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ ہیں اور وہ باس ہیں۔

  • پاکستان، چین ایم ایل ون منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے پر متفق

    پاکستان، چین ایم ایل ون منصوبے پر عملدرآمد تیز کرنے پر متفق

    پاکستان اور چین نے ایم ایل۔ون اور خصوصی اقتصادی زونزکے نفاذ پر عملدرآمد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) زینگ شانجی کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا۔ تاہم واضح رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے سلسلے میں چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ اپنے دورے میں قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے وائس چیئرمین کے ساتھ خصوصی مشترکہ تعاون کمیٹی (جی سی سی) کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کے علاوہ اہم چینی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔

    چیئرمین این ڈی آر سی ژینگ شانجی سے ون ٹو ون ملاقات کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین ژینگ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی تجویز پر چیئرمین این ڈی آر سی نے پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے اور خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے چینی مہارت کی بھی پیشکش کی۔ دونوں فریقوں نے سی پیک کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لینے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپس کے باقاعدہ اجلاس منعقد کرنے اور اگلے مرحلے کے لئے تمام منصوبوں کی عملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا جس کا دائرہ کار بہت وسیع ہے جن میں صنعت کاری، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور سماجی شعبے پر زیادہ توجہ مرکوز کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ اپریل 2022 میں حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے، موجودہ حکومت نے شہباز شریف کی سربراہی میں سی پیک منصوبوں کو بحال کیا گیا ہے جو پچھلی حکومت نے روک دے تھے۔ ملاقات میں ایک دہائی قبل سی پیک کے آغاز کو یاد کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ سی پیک کی ترقی کا سفر شاندار ’سفر رہا جس میں بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا لیکن حکومت ثابت قدم رہی۔ 2013 سے دونوں اطراف کے متعلقہ اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا اور توانائی اور فزیکل انفراسٹرکچر کے کلیدی منصوبوں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا،جس سے سی پیک کے اگلے مرحلے کی مضبوط بنیاد رکھی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
    سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
    پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
    چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
    موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
    سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
    کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

    اس موقع پر چیئرمین این ڈی آر سی نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے دوست اور شراکت دار ہیں۔ عالمی سیاست کے اتار چڑھاؤ کے باوجود دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ایک دوسرے کی مکمل حمایت کی ہے۔ انہوں سی پیک کی ترقی میں احسن اقبال کے کلیدی کردار کو بھی سراہا۔ واضح رہے کہ چینی حکام گزشتہ سال اپریل میں احسن اقبال کو سی پیک کا لقب دے چکی اور سی پیک کے منصوبوں کو بحال کرنے میں ان کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔