Baaghi TV

Author: +9251

  • مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا کبھی ہما قریشی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ؟

    مسلمان ہونے کی وجہ سے کیا کبھی ہما قریشی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ؟

    بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں مسلمان ہوں اس وجہ سے کبھی بھی مجھ پر کوئی دبائو نہیں آیا نہ ہی میرے ساتھ کوئی برا سلوک کیا گیا ہے. بھارت میں مسلمان محفوظ ہیں اور بالی وڈ تو بہت ہی محفوظ جگہ ہے، مجھ سے آج تک کسی نے ایسی بات نہیں کہ مجھے لگے کہ میں مسلمان ہوں شاید اس لئے میرے ساتھ ایسی بات کی جا رہی ہے یا سلوک کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ میرا وزن اگر زیادہ ہے بھی تو مجھے اس سے مسئلہ نہیں ہے، مجھے میرے وزن کو کم کرنے کی تجاویز ملتی رہتی ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجھے اپنا وزن کم نہیں کرنا چاہیے تو میں‌نہیں کرتی،.

    انہوں نے کہا کہ میں جیسی ہوں ایسی ہی کسی کو اچھی لگتی وہں تو ٹھیک ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنی پرفارمنس اتنی اچھی رکھوں کہ کسی کا دھیان میرے وزن پر نہ جائے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”ہر انسان کی کوئی نہ کوئی انسپریشن ہوتی ہے میری انسپریشن وہ سب لوگ ہیں جو محنت سے کام کرتے اور آگے آتے ہیں‌”. یاد رہے کہ ہما قریشی بالی وڈ ی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں.

    میں خواتین کے ساتھ تُو تڑاک نہیں‌کرتا شاہ رخ خان

    والد کی فلموں کے لئے میں‌موزوں نہیں ہوں عاشر وجاہت

    میرا نے اپنے بھائی کےلئے دعائوں کی اپیل کر دی

  • کراچی؛ مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیاں بازیاب

    کراچی؛ مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیاں بازیاب

    کراچی کے مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیاں بازیاب

    کراچی میں ڈسٹرکٹ جنوبی پولیس نے طارق روڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے اغواء ہونے والی 4 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ مقدس کو ہیومین انٹیلیجنس او مغویہ ماریہ کو ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے بازیاب کروا لیا، جب کہ اغواء ہونے والی ایمان سید کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ ڈیفنس فیز 7 سے اغوا ہونے والی 22 سالہ لڑکی کو بھی طارق روڈ سے بازیاب کرالیا گیا ہے، لڑکی کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج تھا، لڑکی کو سی پی ایل سی کی مدد سے ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس نے طارق روڈ سے بازیاب کرایا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    توماج صالحی کو احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر 6 سال قید
    وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

    پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم قمر شہزاد اور مفرور ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ اغوا میں ملوث تیسرا ملزم سعد فرار ہے، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ادھرر دوسری جانب پولیس نے کچے کے علاقے سے ایس ایچ او کشمور گل محمد اور 2 اہلکاروں سمیت چار مغوی بازیاب کرالئے۔
    4 روز قبل ایس ایچ کشمور گل محمد او اور پولیس اہلکاروں کو کشمور سے اغوا کرلیا گیا تھا، تاہم پولیس نے شکارپور کے کچے کے علاقے میں آپریشن کرکے ایس ایچ او کشمور اور 2 اہلکاروں سمیت چار مغوی بازیاب کرالئے ہیں۔

    گزشتہ روز پولیس حکام نے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے تیغانی قبیلے کے سربراہ سردار تیغو خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پولیس گڑہی تیغو پہنچ گئی ہے، جب کہ گڑہی تیغو کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عرفان سمو نے کہا تھا کہ یا تو مغویوں کو آزاد کریں یا پھر سردار تیغو کو گرفتار کیا جائے گا

  • آدھا گھنٹہ حرکت قلب بند، عراقی حاجی کی جان بچالی گئی

    آدھا گھنٹہ حرکت قلب بند، عراقی حاجی کی جان بچالی گئی

    سعودی عرب میں ایک عراقی حاجی کے مدینہ منورہ میں آمد کے بعد عارضہ قلب کا شکار ہونے کے بعد طبی امدادی عملے کی فوری مداخلت سے اس کی جان بچالی گئی۔ سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی کے ساتھ واقع الصافیہ ارجنٹ کیئر سینٹر میں طبی ٹیموں نے ایک عراقی حاجی کو اس وقت طبی امداد فراہم کی جب اس سینٹر میں لایا گیا۔ طبی امداد دینے سے قبل حاجی کےدل کی حرکت 23 منٹ تک بند رہی۔

    مدینہ منورہ ہیلتھ کلسٹر نے بتایا کہ الصافیہ سینٹر کو ایک حاجی کے عارضہ قلب کا شکار ہونے کا کیس موصول ہوا۔ مریض کے دل کی حرکت دھڑکن مکمل طور پر بند تھی۔ جہاں طبی ٹیم نےاس کے دل میں ’ایئر وے‘ کو کھولا، سینے کو دبایا، بجلی کے جھٹکے لگائے۔ اس طرح اس کے دل کی حرکت تئیس منٹ کے بعد بحال ہوئی۔ مریض کی حالت بہتر ہونے کے بعد اسے ایک مربوط طبی ٹیم کے ساتھ کنگ سلمان میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا جہاں اسے مزید علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    توماج صالحی کو احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر 6 سال قید
    وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق
    خیال رہے کہ رواں سال کے حج سیزن کے موقعے پر مدینہ منورہ میں طبی عملے نے 20 ہزار سے زائد عازمین کو طبی خدمات فراہم کیں۔ اس دوران مختلف ملکوں کے حجاج کرام میں11 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن آپریشن، 27 ڈائیلاسز سیشن اور 9 دیگر سرجیکل آپریشن کیے گئے۔

  • توماج صالحی کو احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر 6 سال قید

    توماج صالحی کو احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر 6 سال قید

    ایران میں گلوکار توماج صالحی کو حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین کی حمایت پر 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی جبکہ رپورٹ کے مطابق ان کی وکیل روزا اعتماد انصاری نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ گلوکار کو سزائے قید پوری کرنے کے بعد دو سال تک موسیقی سے دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس عرصے میں وہ ملک بھی چھوڑ کر نہیں جاسکیں گے۔

    صالحی ان ہزاروں نوجوان ایرانیوں میں شامل تھے جو گزشتہ موسم خزاں میں ایک 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد سڑکوں پر نکلے تھے جسے ایران کی اخلاقی پولیس نے ملک کے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ان کی حراست میں ہی موت ہوگئی تھی۔ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں توماج صالحی نے بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت مخالف بیانات دیے تھے۔
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    واضح رہے کہ گلوکار و موسیقار پر دیگر کئی الزامات تھے لیکن انہیں ’محارب‘ کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے، عام طور پر اس الزام میں پھانسی کی سزا بھی دی جاتی ہے۔ توماج پر دیگر الزامات میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی بےعزتی کرنے کا الزام بھی تھا۔ توماج کے پرستاروں نے کئی موقعوں پر اس بات کا اظہار کیا تھا کہ انہیں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

    وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں وفاقی وزیر اسرار ترین کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشین سٹاپ پر وفاقی وزیراسرار ترین کے چچا زاد بھائی شہزاد ترین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ،جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور راہگیر بچہ زخمی ہوا ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی بچہ کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت محمد یوسف اور ضیا الدین کے نام سے ہوئی ہے ، محمد یوسف لیویز اہلکار تھا ، جاں بحق ہونے والا لیویز اہلکار شہزاد ترین کا محافظ اور دوسرا منشی تھا ۔ آٹھ سالہ زخمی بچے کی شناخت ضبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    واقعے کے بعد پولیس ، سی ٹی ڈی اور دیگر تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتولین کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگیں ہیں۔

  • اسپین جانے والے 300 تارکین وطن بھی لاپتہ

    اسپین جانے والے 300 تارکین وطن بھی لاپتہ

    کشتیوں میں اسپین جانے والے 300 تارکین بھی وطن لاپتہ ہوگئے ہیں، اسپین کی ایک ایجنسی کے مطابق کشتی میں بہت سارے مسافروں کیساتھ بچے بھی سوار تھے، یونان کشتی حادثے کے بعد اب اسپین جانے والے تارکین کی کشتیوں کو بھی مبینہ طور پر حادثہ پیش آیا ہے، اور اسپین ایجنسی نے بتایا ہے کہ تین کشتیوں میں اسپین جانے والے 300 تارکین وطن لاپتا ہوگئی ہے جس میں بہت سارے مسافر سوار تھے.

    تارکین وطن کے امدادی گروپ ’واکنگ بارڈرز‘ کی ہیلینا مالینو نے بتایا کہ اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے سینیگال سے نکلنے والی دو کشتیاں 15 روز اور ایک کشتی 13 روز سے لاپتا ہے۔ ہیلینا مالینو کے مطابق ایک کشتی میں تقریباً 65 افراد اور دوسری میں 50 سے 60 افراد سوار تھے۔ جبکہ تیسری کشتی 27 جون کو سینیگال سے روانہ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 200 تارکین وطن سوار تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا

    ہیلینا مالینوکا کہنا ہے کہ تارکین وطن عدم استحکام کی وجہ سے اسپین روانہ ہوئے تھے، کشتی میں سوار افراد کے اہل خانہ پریشان ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 23 جون کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ یونان کشتی حادثےمیں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے، شناخت کے بعد لاشیں پاکستان لائی جائیں گی

    سینیگال سے سپین کے جزائر کینری جانے والی تارکین وطن کی تین کشتیاں بحراوقیانوس میں ڈوبنے سے کم ازکم تین سوافرادلاپتہ ہوگئے، تاہم فرانسیسی کوسٹ گارڈ نے ایک ہفتہ سے زائد عرصہ قبل سمندر میں لاپتہ ہونے والے تارکین وطن کی تلاش شروع کرنے کے بعد ایک کشتی سے 86 افراد کو بچا لیا ۔ جبکہ دوکشتیوں کی تلاش جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق خیال کیا جا رہاہے کہ وہ بڑے جہاز سے چار دن پہلے 23 جون کو سینیگال سے روانہ ہوئے تھے۔ واکنگ بارڈرز کے مطابق، یہ سینیگال کے ایک ساحلی قصبے کافاؤنٹائن سے روانہ ہوا جو کہ ٹینیرائف سے تقریباً 1,700 کلومیٹر دور ہے۔ واکنگ بارڈرزگروپ نے پہلے اندازہ لگایا تھا کہ بڑے جہاز میں 200 افراد سوار تھے ، جن میں بہت سے بچے بھی شامل تھے ، جب یہ 27 جون کو کینری جزائر کی طرف کافاؤنٹائن سے نکلا تھا۔

    بی بی سی ویریفائی کے زیر نگرانی سمندری ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، کوسٹ گارڈ کا جہاز اور اس کی مدد کرنے والا کنٹینر جہاز اب گران کینریا جزیرے کی طرف بڑھ رہا ہے۔بچائے گئے افراد میں 80 مرد اور چھ خواتین شامل ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ جہاز میں سوار تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ یہ خبر یونانی ساحل کے قریب بحیرہ روم کے تارکین وطن کے بدترین جہازوں میں سے ایک میں ڈوبنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے۔کم از کم 78 افراد کے ڈوبنے کی تصدیق کی گئی ہے، لیکن اقوام متحدہ (یو این) نے اطلاع دی ہے کہ 500 ابھی تک لاپتہ ہیں۔

  • راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    وزیراعظم آفس کی جانب سے ریسکیو اداروں کو راوی، چناب اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کی جانب سے یہ ہدایت ایسے وقت میں جاری ہوئی ہے جب صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج اور کل (11 جولائی) کو شدید بارشوں کی توقع ہے جبکہ دریائے چناب اور راوی میں طغیانی کا خدشہ ہے کیونکہ بھارت کی شمالی ریاستوں میں ہونے والی مسلسل بارش نے پانی کے اخراج میں اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم نے ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کے بروقت انخلا اورمدد پررینجرز اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ممکنہ طور پرمتاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کی آگاہی اور بروقت وبا حفاظت انخلا کی تیاریوں کی بھی ہدایت کردی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ رینجرز اور ریسکیو کی بروقت امدادی کارروائی سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کی جان بچائی گئی۔ پاکستان کے فرض شناس سپوتوں کو مجھ سمیت قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے ریسکیو اداروں کو راوی، چناب اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کر دی۔ شہباز شریف نے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کی آگاہی اور بروقت و با حفاظت انخلاکی تیاریوں کی بھی ہدایت کر دی۔

    اس سے قبل دریائے راوی کے بعد بھارت نے دريائے چناب اور ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا۔ دو لاکھ 33 ہزار کیوسک پانی کی آمد سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ مرالہ پرپانی کی آمد ایک لاکھ چھیترہزار 940 کیوسک اور ہیڈ خانکی پرچورانوے ہزار 364 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق دريائے راوی میں جسڑکرتار پور پر پانی کا بہاؤ 30 ہزارکیوسک تک بڑھ گیا۔ سیلابی ریلا شاہدرہ کی طرف بڑھنے لگا۔ دريا کے اندرآباد بستيوں کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے این ای او سی کی مون سون اپڈیٹ جاری کی گئی جس کے مطابق موسمیاتی ماڈلز کے مطابق دریائے چناب،راوی ستلج اور منسلک نالوں بھمبر،ایک،دیگ،بین پلکھو اور بسنتر میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے تاہم پانی ندی/نالوں تک محدود رہنے کا امکان ہےجس کا ممکنہ اثر صرف دریا کنارے سے ملحق نشیبی علاقوں پر ہو سکتا ہے۔

    این ڈی ایم کے مطابق میونسپل علاقوں لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ میں بارشوں اوراربن فلڈنگ جبکہ بلوچستان، کے پی، پنجاب، جی بی اور اے جے کے کےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔ اسی طرح کراچی،تھرپارکر،سکھر،لاڑکانہ، حیدرآباد، بدین شہید بینظیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہو سکتی ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان (سبّی، ژوب، کوہلو، قلعہ سیف اللہ، خضدار، بارکھان، لورالائی، قلات، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی اور لسبیلہ) میں گرج چمک کیساتھ درمیانی تا شدید بارش متوقع ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ/درمیانے سے شدید درجے بارش متوقع ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ موسمی صورتحال کے پیش نظرضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ، شہری و ضلعی انتظامیہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں ایمرجنسی عملہ و مشینری بشمول ڈی واٹرنگ پمپس کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انتظامیہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے انڈر پاس اور نشیبی سڑکوں سے نکاسی آب آپریشن کے دوران متبادل ٹریفک پلان کو یقینی بنائے۔ متعلقہ انتظامیہ سٹاک ٹیکنگ کی تکمیل یقینی بنائے، بارش کے خطرے سے دوچار علاقوں کی انتظامیہ 20 جولائی تک سیلاب کے امکانات کے حوالے سے حساس علاقوں خاص طور پر دریائے چناب پر مرالہ ہیڈ ورکس،تریموں بیراج اور دریائے راوی میں جیسز کے مقام پر متوقع پانی کے بہاؤ پر مانیٹرنگ جاری رکھیں۔

    این ای او سی کی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب ،دریائے چناب، راوی، ستلج اور منسلک نالوں کے گرد نشیبی علاقوں کے مکینوں کو بروقت اطلاع دیتے ہوئے انخلا کو یقینی بنائے۔ ریسکیو سروسز پاک افواج ،این جی اوز خطرے سے دوچار علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل رکھیں۔ متعلقہ ادارے پانی کے زیادہ بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے مروجہ ضابطے کے تحت ہنگامی پروٹوکول کو نافذ کریں تاکہ پانی رابطہ نہروں میں جائے۔تمام متعلقہ انتظامیہ و ادارے فعال ہم آہنگی و رابطہ برقرار رکھتے ہوئے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو خبردار کیا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے لہٰذا وہ چوکس اور تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بارشوں سے جو لوگ متاثر ہو سکتے ہیں ان کا تخمینہ 9 لاکھ لگایا گیا ہے۔ شیری رحمٰن نے خبردار کیا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہروں لاہور، نارووال اور سیالکوٹ میں ہوگی، دوسرے صوبوں کو بھی موسلادھار سے درمیانے درجے کی بارش کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے، جن شہروں اور میونسپل علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، وہاں سیلاب کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مربوط تیاری اور فعال ردعمل سے جانیں بچائی جا سکتی ہیں اور تمام رسپانس ٹیموں کو چوکس رہنے کی تاکید کی۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 8 اور 9 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، بہاول نگر اور اوکاڑہ) کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح زیریں سندھ (ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مِٹھی، پڈعیدن، چھور، حید رآباد، جامشورو اور کراچی) کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ بارشوں کے باعث مری، گلیات، کشمی، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحق برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، شمالی بلوچستان، زیریں سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

  • مولانا فضل الرحمان کے شکوے، وزیر اعظم سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کے شکوے، وزیر اعظم سے ملاقات

    مسلم لیگ نواز کے قائد نوازشریف، مریم نواز اوردیگر کی دبئی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتوں اور ان میں آئندہ انتخابات سے متعلق ہونے والے مذاکرات پر تحفظات کے اظہارکے بعد مولانا فضل الرحمن اورمولانا اسعد محمود کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اوراتحادی امورپربات چیت پر وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کو موجودہ صورتحال پراعتماد میں لیں گے۔

    اس ملاقات میں دبئی مذاکرات ، آئندہ عام انتخابات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوئی ، سربراہ پی ڈی ایم نےمستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت نہ کرنے کے گلے شکوے کئے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ اور جمعیت علمااسلام کے سربراہ کو میاں نواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا، وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ، دبئی میں میاں نواز شریف کی ملاقاتوں پر بریف کیا ۔ اور یقین دہانی کرائی کہ نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کےحوالے سے فیصلے مشاورت سےکئےجائیں گے۔

    وزیراعظم کا مشکل فیصلوں میں ساتھ کھڑے ہونے پرمولانا کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون سے ممکن ہوا ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر وزیراعظم اور اتحادی حکومت کی تعریف کی ۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر حکومت کے سخت ردعمل کو درست قرار دیا ،سویڈن کے انتہائی افسوسناک واقعہ پر وزیراعظم کا بیانیہ قابلِ تعریف ہے ۔

    جبکہ اس سے قبل ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ روز کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو پرردعمل میں کہا کہ مولانا کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ‎دبئی مذاکرات سےصرف جےیوآئی نہیں پوری پی ڈی ایم لاعلم ہے۔ ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہمارا حق ہے،جےیوآئی کےنزدیک اسمبلیوں کی مدت بڑھانا اور الیکشن کا التوا سیاسی نقصان ہوگا، ‎پنجاب اورخیبرپختونخواالیکشن پر اتحادی حکومت کا موقف مشترکہ تھا،ہمارا موقف اسٹریٹ پاورسے حکومت گرانا اورالیکشن کرانا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ عدم اعتماد کا راستہ ہمارا نہیں آصف علی زرداری کا تھا،‎وقت بتائے گا عدم اعتماد کے موقف کے پیچھے کون کون سی طاقتیں تھی،‎وزیراعظم کا اسمبلیوں کی مدت کےخاتمےکا بیان باہمی مشاورت سےتھا۔

  • وزیر اعظم کا عمران خان کو جواب

    وزیر اعظم کا عمران خان کو جواب

    وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے قائد محمد نوازشریف سمیت ہمیں بطور جماعت سیاسی انتقام میں اندھے سیاسی مخالف ٹولے کے ہر جھوٹ، بے بنیاد مقدمات اور عوام کی خدمت کے ہر امتحان میں سرخرو فرمایا جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں نیشنل کرائم ایجنسی اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلوں میں جھوٹ کے سودا گروں کے ہر سوال کا شافی اور کافی جواب موجود ہے، تازہ ترین مثال احتساب عدالت لاہور کا پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کا فیصلہ ہے جس میں واضح لکھا ہے کہ نوازشریف “سیاسی انتقام کا نشانہ بنے، کیس تھا نہیں بنایا گیا۔


    انہوں نے مزید کہا کہ اس جھوٹ کو ریفرنس کا نام دینے والے گنہگاروں کو اللہ اور عوام سے معافی مانگنی چاہیئے لیکن یہ بھی وہ کر سکتا ہے جس کے دل میں خوف خدا ہو، توبہ کی توفیق سے محروم“ عذر گناہ بدتراز گناہ کی عبرت ناک مثال بن جاتے ہیں جن کے دلوں پر خدا تالے لگا دیتا ہے، مریم نواز شریف سمیت ہماری بہو بیٹیوں کو ناحق جیلوں میں قید کیا گیا، چادر اور چار دیواری کی حرمت پامال ہوئی، 15 کلو ہیروئن کے جعلی مقدمے بنائے گئے، اللہ کی قسمیں کھا کر سیاہ جھوٹ بولے گئے، طیبہ گل کے اغوا کاروں کی ٹویٹ بھی ان کے جھوٹے مقدمات اور قسموں کی طرح ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن، لوٹ مار اور قوم کے خلاف جرائم میں عدالتوں کا سامنا کرنے کی جرات نہ رکھنے والے نے طویل منصوبہ بندی اور مسلسل ذہن سازی سے 9 مئی کا یوم سیاہ کرایا، یہ پاکستان میں خانہ جنگی اور اداروں کو عوام سے ٹکرانے کی مذموم سازش تھی جو اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوامی شعور کی وجہ سے ناکام ہوگئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا فائدہ صرف پاکستان دشمنوں کو ہوا، لاتعداد ویڈیوز، بیانات اور ناقابل تردید شواہد کی موجودگی پراپیگنڈے اور جھوٹ پر مبنی ہر ٹویٹ پر کہیں بھاری ہے، پیٹرول بم، شہداء کی یادگاریں، جلی ہوئی عمارتیں، مساجد، اسکول، ایمبولنسز اور ریڈیو پاکستان کی خاکستر عمارت ہر جھوٹے کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں جس کی گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں درست قرار دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات کے باوجود ہم عدالت گئے، آپ بھی جرات کریں، اگر ہاتھ صاف ہوتے تو منی لانڈرنگ کے حقائق پر مبنی فنانشل ٹائمز کی تحقیقاتی خبر کو برطانیہ کی عدالت میں چیلنج کرتے جیسے میں نے ڈیلی میل کے جھوٹ کو بے نقاب کیا تھا لیکن اس کے لیے سچائی، ثبوت اور دلیری درکار ہے۔

  • پی آئی اے ائیرہوسٹس دوران ڈیوٹی  جاں بحق

    پی آئی اے ائیرہوسٹس دوران ڈیوٹی جاں بحق

    پی آئی اے کی ائیرہوسٹس دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق ہوگئیں، راشدہ مجید عید کی رات کو لاہور سے سیالکوٹ جاتے وقت ائیرلائن گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں جبکہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ایئرہوسٹس راشدہ مجید دوران ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق ہوگئی ہیں، وہ لاہور سے سیالکوٹ جاتے وقت ائیرلائن گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

    عید کی رات کو لاہور سے سیالکوٹ جاتے وقت ایئر لائن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ائیرہوسٹس شدید زخمی ہوئی تھیں، اور انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    دوسری جانب پیپلز یونٹی نے حادثہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لانے پر شدید احتجاج کیا ہے، جب کہ سی بی اے نے ملک کے تمام ائیرپورٹس پر احتجاج کی کال بھی دے دی ہے۔