Baaghi TV

Author: +9251

  • اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ جبکہ حج ڈالرز میں ہوگا

    اگلے سال کیلئے 1 لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ جبکہ حج ڈالرز میں ہوگا

    وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے حجاج کو لوٹنے والے نجی ٹوور آپریٹرز کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا، اگلے سال کے لیے 1 لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لانے کی خوشخبری بھی سنائی جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود بھی پہلی حج فلائٹ سے اسلام آباد پہنچے اور اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے حج مکمل کیا ہے اور شکر ہے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا، اکثریت نے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بطور وزیر اپنے حج کے اخراجات جمع کروائے، پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا، مجموعی طور پرحاجیوں نے اطمینان کا اظہار کیا، رواں برس 30 لاکھ کے قریب افراد نے دنیا بھر سے حج کیا، یہ سعودی تاریخ کا سب سے بڑا حج تھا، منی میں 30 لاکھ حاجی موجود تھے، اس وجہ سے مشکلات آتی ہیں، منی، مزدلفہ اورعرفات میں پاکستانیوں کی شکایات سعودی وزیر کو پہنچائیں اور احتجاج کیا۔ وزیرمذہبی امورنے انکشاف کیا کہ کچھ نجی ٹوورآپریٹرز نے حجاج سے 19 لاکھ لیے اور حاجیوں کو حرم میں لیٹنا پڑا، پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں، جنہیں بلیک لسٹ کریں گے، اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی بنائی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی حاجیوں کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کرتا رہا، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں حج مشن بھی تھا اور کام کرتے رہے، مزدلفہ، منی، جمرات اور عرفات کے مقامات پرحج معاونین کو کھل کر کام کرنے کی اجازت نہیں تھی، حاجیوں کو پانی، لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر سہولیات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میں نے ہجوم والے لوگوں کو وہاں سے نکالا اور ان کو گرفتار نہیں ہونے دیا، سعودی حکومت نے ہجوم اکھٹا ہونے پر مجھے حراست میں لیا اور تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا۔ طلحہ محمود نے کہا کہ اگلے سال کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 حاجیوں کا کوٹہ لے کر آیا ہوں، پہلے آؤ پہلے پاؤ کے طریقے پر چلیں گے، جنوری 2024 سے حاجیوں کوبھیجنے کی تیاری مکمل کرنی ہے، اب پاکستانی روپے نہیں بلکہ ڈالرز میں حج ہوگا۔

  • او آئی سی ہنگامی اجلاس؛ قرآن پاک کی بے حرمتی  ناقابل قبول قرار

    او آئی سی ہنگامی اجلاس؛ قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل قبول قرار

    سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا، جو آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوا، جس اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ جبکہ اعلامیے کے مطابق اوآئی سی اجلاس میں سویڈن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پرقرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے اور اس کے مضمرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شرکاء نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو قابل نفرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب پوری امت مسلمہ عید الاضحیٰ منا رہی تھی اور دوسری جانب قرآن پاک کو جلانے جیسی گھناونی اور ناقابل برداشت حرکت کی گئی جس سے پوری مسلمان دنیا کے دل دکھی ہوئے۔

    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پرزوردیا ہے اور کہا ہے کہ مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی قوانین پر عمل کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک قرآن پاک اور پیغمبر اسلام کی توہین کے واقعات کی روک تھام کے لئے اجتماعی اقدامات کریں، ہمیں بین الاقوامی قانون کے فوری اطلاق کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کو مسلسل یاد دہانی کرانی چاہیے، یہ قانون واضح طور پر مذہبی منافرت کی حمایت کی ممانعت کرتا ہے۔

    اجلاس میں پاکستان ، ترکیہ، آذربائیجان ،اردن، سعودی عرب اور بحرین نے شرکت کی سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک،پیغمبر اسلام کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں،بین الااقوامی قانون منافرت کو پھیلنے سے روکتا ہے،بین الا قوامی قانون کے فوری اطلاق کرنے کی ضرورت ہے،تمام اسلامی ممالک مشترکہ حکمت عملی اپنائیں اور اقدامات کریں،

    دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز کہا کہ سٹاک ہوم میں ایک مسجد کے باہر قرآن کو نذرآتش کرنے پر احتجاج میں ایران نے سویڈن میں نئے سفیر کو بھیجنے سے روک دیا ہے امیرعبداللہیان نے اتوار کو ٹویٹر پر کہا، "اگرچہ سویڈن میں نئے سفیر کی تقرری کے لیے انتظامی طریقہ مکمّل ہو گیا ہے، لیکن سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے اجازت نامہ جاری کرنے کی وجہ سے انھیں بھیجنے کا عمل روک دیا گیا ہے۔”انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کب تک سویڈن میں سفیر بھیجنے سے گریز کرے گا۔

  • چین میں سفاک شوہر نے بیوی کو گاڑی تلے کچل دیا

    چین میں سفاک شوہر نے بیوی کو گاڑی تلے کچل دیا

    چین میں سفاک شوہر نے بیوی کو گاڑی تلے کچل دیا

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں دن دیہاڑے سرعام ایک شخص نے خاتون پر گاڑی چڑھا کر ان کو جان سے مار دیا ہے جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں سوار قاتل شخص ایک خاتون پر باربار گاڑی چڑھا رہا ہے جبکہ قاتل شخص گاڑی سے اتر کر خاتون کے مرنے کی تصدیق بھی کرتا ہے اور زندہ ہونے پردوبارہ گاڑی چڑھانے کی کوشش کرتا ہے.

    ڈونگینگ پولیس کے مطابق گاڑی تلے کچلی جانے والی خاتون اسی شخص کی بیوی تھی اور اپنا ہی شوہر اس پر گاڑی چڑھا رہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے، اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق 37 سالہ شخص نے اپنی 38 سالہ بیوی کو خاندانی تنازعے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی تلے کچل کر ہلاک کر دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صرف دو روز میں اس ویڈیو کو 300 ملین افراد نے دیکھ لیا تھا، اور یہ چین میں حالیہ دنوں میں وائرل ہونے والی واحد ویڈیو ہے جسے چینی ’ویبو‘ پلیٹ فارم پرٹاپ ٹرینڈنگ میں دیکھا جا رہا ہے۔

  • 2 جولائی  گلوکار محمد عزیز کا یوم پیدائش

    2 جولائی گلوکار محمد عزیز کا یوم پیدائش

    محمد عزیز (پیدائش: 2 جولائی 1954) بالی ووڈ، بنگالی اور اوڈیا فلمی صنعتوں میں ایک ہندوستانی پلے بیک گلوکار ہے۔ ان کا عرفی نام مُنّا اور اصل نام سید محمد عزیز النبی ہے۔ موسیقی اور محمد رفیع کے پرجوش عاشق ہونے کی وجہ سے انہوں نے بچپن سے ہی گانا شروع کر دیا، عزیز نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بنگالی زبان کی فلم جیوتی سے کیا۔ وہ 1984 میں ایک پروڈیوسر کے رشتہ دار کے حوالے سے ممبئی آئے تھے۔ ان کی پہلی ہندی فلم امبر (1984) تھی۔

    عزیز نے اپنے میوزیکل کیریئر کا آغاز کولکتہ کے ریسٹورنٹ غالب بار میں بطور گلوکار کیا۔ انہیں اس وقت وقفہ ملا جب میوزک ڈائریکٹر انو ملک نے انہیں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی اداکاری والی فلم مرد کا گانا مرد تنگے والا گانے کے لیے لیا۔ لوگوں نے سوچا کہ یہ شبیر کمار کا گانا ہے اور گانا ہٹ ہو گیا اور عزیز مقبول گلوکار بن گئے۔ عزیز اوڈیا فلم انڈسٹری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے 1985 سے کئی اوڈیا بھجن، نجی البمز، اور اوڈیا فلمی گانے گائے ہیں۔ ان کے کچھ اوڈیا بھجن مشہور ہیں۔ انہوں نے ہندوستان اور بیرون ملک اسٹیج شوز کیے ہیں اور انہیں بہترین مرد پلے بیک گلوکار کے ایوارڈ کے لیے دو مرتبہ نامزد کیا گیا ہے۔ محمد عزیز لکشمی کانت پیارے لال کے بہت قریب تھے۔ لکشمی پیارے کے بعد، ان کا کیریئر نیچے چلا گیا اور دوسرے میوزک ڈائریکٹر کمار سانو، ادت نارائن جیسے دوسرے گلوکاروں کو لینے لگے۔

    اپنے عروج پر، وہ محمد رفیع کا وارث سمجھا جاتا تھا۔ وہ ان نایاب گلوکاروں میں سے ایک ہیں جو ساتویں نوٹ (ساتواں سر) میں گا سکتے ہیں – جیسے ان کا گانا "سارے شکوے گلے بھلا کے کہو” ہے۔ لکشمی پیارے نے انکی صلاحیت کو بہت جلد پہچان لیا اور انہیں اپنی بہت سی فلموں میں دہرایا۔
    انہوں نے مشہور اداکاروں جیسے کہ امیتابھ بچن، گووندا، رشی کپور، متھن چکرورتی اور کئی دیگر کے لیے پلے بیک سنگنگ کی ہے۔ بالی ووڈ میں، لتا منگیشکر، آشا بھونسلے، انورادھا پوڈوال اور کویتا کرشنامورتی جیسی معروف خاتون گلوکاروں کے ساتھ ان کے جوڑے خاص طور پر بعد کے دو گانے بے حد مقبول رہے ہیں۔ موسیقی کی باصلاحیت جوڑی لکشمی کانت پیارے لال کے ساتھ ان کا تعاون اس حد تک کامیاب رہا ہے کہ انہیں 1980 کی دہائی کے آخری اور 1990 کی دہائی کے اوائل میں اپنے عروج پر محمد رفیع کا وارث سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے رابن سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی ثنا عزیز ہے۔
    محمد عزیز کا انتقال ممبئی میں 27 نومبر 2018 کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ان کی عمر 64 سال تھی۔

    ان کے چند ہٹ گانے یہ ہیں:

    1. تو مجھے قبول میں توجھے قبول (خدا گواہ)
    2. جانے دو جانے دو مجھے جانا ہے (شہنشاہ)
    3. اے جی او جی لو جی سنو جی (رام لکھن)
    4. پھول گلاب کا لاکھوں میں ہزاروں میں (بیوی ہو تو ایسی)
    5. میں تیری محبت میں پاگل ہوجاؤنگا مجھے ایسا لگتا ہے (تری دیو)
    6. انگلی میں انگوٹھی انگوٹھی میں نگینہ (رام اوتار)
    7. تیری بےوفائی کا شکوہ کرو تو یہ (رام اوتار)
    8. ایک آندھیرا لاکھ ستارے (آخیر کیوں)
    9. مجھکو پینا ہے پینے دو (پھول اور انگارے)
    10. دل کس نے تورا یوں تنہا کس نی چھوڑا (دیاوان)
    11. جب جب تیری نظر سے ملتی ہے میری نظر (رکھ والا)
    12. میٹھی میٹھی سردی ہے (پیار کیا ہے پیار کریں گے)
    13. میںہ سے مینا سے نہ ساقی سے (خودغرض)
    14. لو جا رہا ہے کوئی (اولاد)
    15. تو کل چلا جائے گا (نام)
    16. ہم تمہیں اتنا پیار کریں گے (بیس سال بعد)
    17. پیار ہمارا امر رہا گا (مدت)
    18. ساون کا مہینہ آیا (ای ملن کی رات)
    19. تم سے بنا میرا جیون (خطروں کی کھلاڑی)
    20. اے وطن تیری لے (کرما)

  • پی ٹی آئی  نے آئی ایم ایف معاہدہ کو ناکام بنانے کے لیے لابنگ کی. احسن اقبال

    پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدہ کو ناکام بنانے کے لیے لابنگ کی. احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدہ کو ناکام بنانے کے لیے لابنگ کی لیکن شکر خدا کا معاہدہ طے پاگیا جبکہ انہوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت گرانے کو 1971 کے سانحے کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں پاکستان کا مستقبل چھینا گیا، احسن اقبال کا کہنا تھا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ وزارت خزانہ کی اس ٹیم کی کامیابی ہے جس کی قیادت وزیراعظم نے کی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے لابنگ کی لیکن اس کے باوجود موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا، آئی ایم ایف کے معاہدے سے معیشت بہتر ہو گی اور روپے کی قدر مستحکم ہو گی، اگلے چند ماہ میں مہنگائی میں بھی کمی آئے گی، ہم پاکستان کے مسائل حل کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان کو 9 بڑے چیلنجز درپیش ہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے نظام عدل کو مضبوط کرنا ہے کیونکہ جس ملک میں عدل نہیں ہوتا وہاں غیر ملکی سرمایہ کار نہیں آتے، بجلی اور گیس کی چوری سے بھی ملک پر بوجھ پڑتا ہے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے درخواست کی کہ سمندر پار رہنے والے پاکستانی اپنے پیسے بینکنگ چینل کے ذریعے ملک میں بھیجیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا 2018 کی سازش 1971 کے سانحے سے کم نہیں تھی، 2018 میں پاکستان کا مستقبل چھینا گیا۔

  • سویٹزرلینڈ  کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان

    سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان

    آئی ایم ایف معاہدہ ہونے کے بعد سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور کہا جارہا کہ اگلے ہفتے سوئٹزرلیند کا اعلیٰ سطح کا وفد دورہ کرے گا جبکہ سوئس وفد وزیرخارجہ اگنازیو ناسس کی قیادت میں اگلے ہفتے 8 جولائی کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا، اور وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوگی۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سرمایہ کاری، تجارت کے لیے سوئس وفد روابط کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے، اور آئندہ ہفتے پاکستان اور سویٹزرلینڈ کے مابین قدرتی آفات رسک میں معاونت کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ تاہم ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی، اور سوئس وفد کی پاکستان میں موقع آمد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    دوسری جانب رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس نے 22 کروڑ عوام کے حامل ملک کیساتھ معاہدے پر معاہدہ کیا ہے، جو اب جولائی میں اس کے بورڈ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ نئے نو ماہ کے اسٹینڈ بائی انتظام کو موجودہ آئی ایم ایف معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل حاصل کیا گیا تھا، جو ملکی ادائیگیوں کے شدید توازن کے بحران میں اچھی خبر ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    تاہم خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیا معاہدہ پاکستان کوپائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ آسمان کو چھوتی اونچی مہنگائی اور زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔ جبکہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیل آؤٹ نہ ہونے کی صورت میں معاشی بحران ڈیفالٹ کی شکل اختیار کر سکتا تھا۔ جبکہ واضح رہے کہ وزیر اعظم کی 22 جون کو آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ میراتھن ملاقاتوں کے بعد ہی یہ طے پایا، جسے انہوں نے ”ایک اہم موڑ“ قرار دیا۔

  • سعودی شہزادہ  طلال بن عبدالعزیز  آل سعود سپردخاک

    سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک

    سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے جبکہ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کا اعلان بھی کردیا ہے ان کی نماز جنازہ مکہ کی عظیم الشان مسجد میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک بھی کر دیا گیا۔

    شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز سعودی شاہی خاندان کے سرکردہ رکن تھے اور عسیر خطے کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر مملکت بھر سے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ جبکہ عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ اپنے انسان دوست کاموں اور ملک میں تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کے لیے جانا جاتا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز کا کھو جانا سعودی عرب کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور ان کی کمی ان کے خاندان، دوستوں اور مملکت کے عوام کو بہت محسوس ہوگی۔

  • پاکستانی خاتون شاہ چارلس کی مشیرِ خاص مقرر

    پاکستانی خاتون شاہ چارلس کی مشیرِ خاص مقرر

    برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ بکنگھم پیلس میں برٹش پاکستانی خاتون شاہ چارلس کی مشیر خاص مقرر ہوئی ہیں جبکہ یہ خاتون بہترین قومی اور بین الاقوامی امور کی ماہر ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اشتہار کے ذریعے میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے علاوہ ازیں مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر روز اور برٹش پاکستانی خاتون شاہ چارلس کے پرائیویٹ سیکرٹری آفس کا حصہ ہوں گے، یہ آفس آئینی، حکومتی اور سیاسی امور کے لیے شاہ چارلس کو مشاورت فراہم کرتا ہے.

    برطانوی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برٹش پاکستانی اعلیٰ سرکاری آفیسر کا عہدہ بادشاہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری کے برابر ہو گا تاہم خیال رہے کہ بکنگھم پیلس میں اسسٹنٹ سیکرٹری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، یہ تقرریاں شاہ چارلس کا برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کا بادشاہ ہونےکی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
    دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
    دوسری جانب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاشف سرمد خالد کو امریکا میں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد کولوراڈو کی ایڈمز کاؤنٹی میں ڈپٹی شیرف تعینات کر دیا گیا۔ کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ سے ایم اے کیا اور قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکا سے کرمنل جسٹس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ جبکہ یاد رہے کہ پاکستانی نوجوان کاشف خالد نے 2012 میں بطور کرائم رپورٹر کراچی میں صحافت بھی کی ہوئی ہے اور کاشف خالد 10 سال قبل امریکا منتقل ہو گئے تھے جہاں انہوں نے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھا اور کرمنل جسٹس میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکی ریاست کولوراڈو میں پولیس آفیسر کی نوکری حاصل کی۔

  • دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

    شکارپور میں دو میں گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ مدیجی تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں مویشی چوری کے تنازع پر ناریجا اور خروس برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی افراد کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں پہنچایا گیا جبکہ شدید زخمی ایک فرد کو سکھر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حکام کے مطابق مسلح افراد اپنے اپنے علاقے میں مورچہ بند ہو گئے ہیں، جب کہ پولیس نے حالات کو کنٹرول میں لینے کے لئے علاقے میں چوکی قائم کر دی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں عارف،غفور ناریجو اور صالح ناریجو شامل ہیں۔

    اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جارہا

  • صاحبہ کے بیٹوں کو بددعائیں کس نے دیں ؟‌

    صاحبہ کے بیٹوں کو بددعائیں کس نے دیں ؟‌

    اداکارہ صاحبہ جو کہ جان ریمبو کی اہلیہ ہیں، دونوں کو ایک شو میں ایک ساتھ مدعو کیا گیا ، دونوں سے مختلف سوالات کئے گئے ، صاحبہ نے کہا کہ شکر ہے کہ ہماری کوئی بیٹی نہیں ہے ، بیٹیوں کے نصیبوں سے ڈر لگتا ہے. اس بیان کے بعد صاحبہ پر شدید تنقید کی گئی ، اداکارہ صاحبہ کہتی ہیں کہ سوشل میڈیا پرمجھ پر نہ صرف تنقید کی گئی بلکہ میری کردار کشی کی گئی اور میرے بیٹیوں کو بددعائیں دی گئیں، میری بات کا غلط مطلب لیا گیا اور کسی نے بھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی.

    انہوں نے کہا کہ ”بیٹیوں کے بغیر تو گھر نامکمل ہوتا ہے” یہ بات بھی میں‌نے اور ریمبو نے انٹرویو میں کہی تھی لیکن اس بات کو نظر انداز کر دیا گیا اور میری ایک بات کو پکڑ کر مجھے اور میرے بچوں کو بددعائیں دی گئیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہے اور یقینا آئندہ ایسی کوئی بات منہ سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچوں‌گی، یاد رہے کہ صاحبہ نے بیٹیوں کا ان کے گھر نہ ہونے کی بات اس لئے کہی تھی کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ بیٹیاں اگر تکلیف میں ہوں تو نہیں دیکھی جاتی.

     

     

    جب زیادہ دماغ لگا کر فیصلہ کریں تو غلط ہوجاتا ہے سرگن مہتا

    سوتیلی بہن کی پیدائش پر شہروز کی بیٹی نورے کا ری ایکشن کیا تھا

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن