Baaghi TV

Author: +9251

  • سلمان خان کی شادی کی جواب کونسے دو لوگ دے سکتے ہیں کترینہ نے بتا دیا

    سلمان خان کی شادی کی جواب کونسے دو لوگ دے سکتے ہیں کترینہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف جو کہ وکی کوشل کے ساتھ شادی کر چکی ہیں اور بہت ہی خوشگوار اذدواجی زندگی بسر کررہی ہیں ، وکی سے قبل کترینہ کیف کئی سال تک رنبیر کپور کے ساتھ ایک گھر میں رہتی رہیں ، رنبیر کپور سے پہلے ان کا نام سلمان خان کے ساتھ جڑا رہا اور کہاجاتا رہا کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ کترینہ کی وکی کے ساتھ شادی میں سلمان خان شریک ہوئے کچھ شادی کے انتظامات میں حصہ بھی لیا. کترینہ کیف کو سلمان خان کی بہت قریبی مانا جاتا ہے ، دونوں کو کپل شرما شو میں ایک ساتھ بلایا گیا اور کپل شرما نے کترینہ سے سوال کیا کہ سلمان خان کی پسندیدہ اداکارہ کونسی ہے تو کترینہ جواب دیتی اس سے پہلے ہی سلمان

    خان نے کہا کہ کترینہ کیف، اسی طرح سے کپل شرما نے کترینہ کیف سے پوچھا کہ سلمان خان کب شادی کررہے ہیں تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ اس کا جواب صرف دو لوگوں کے پاس ہے ایک بھگوان ار دوسرا سلمان خان خود . کترینہ کیف کی بات سن کر سلمان خان ہنستے رہے لیکن کوئی جواب نہ دیا. یاد رہے کہ سلمان خان کی شادی نوے کی دہائی میں‌سنگیتا بجلانی کے ساتھ ہونے والی تھی لیکن شادی کینسل ہو گئی.

  • وکی کترینہ کی کس ادا پر فدا ہوجاتے ہیں؟

    وکی کترینہ کی کس ادا پر فدا ہوجاتے ہیں؟

    اداکار وکی کوشل جو کہ کترینہ کیف کے شوہر ہیں وہ اکثر اپنی اہلیہ کی تعریفیں کرتے ہوئے دکھائی دیتےہیں، حال ہی میں‌انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری اہلیہ کو پنجابی بولنی نہیں آتی لیکن چند ایک الفاظ ہیں جو انہوں‌نے بولنا سیکھ لئے ہیں، وہ جب میرے ساتھ بولتی ہیں تو میں ان کے انداز پر فدا ہوجاتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ مجھے خوش کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہیں، انہوں نے مجھے خوش کرنے کے لئے ایک پنجابی گیت یاد کیا ، خود ہی اس گانے کو تلاش کیا اور یاد کیا، مجھے کہنے لگیں کہ میں نے آپ کے لئے ایک رومینٹک پنجابی سانگ یاد کیا ہے، میں‌بہت خوش ہوا میں‌نے کہا کہ ٹھیک ہے سنا دیجیے، انہوں نے جب سنایا تو میں حیران رہ گیا

    کیونکہ وہ رومینٹ سانگ نہیں تھا بلکہ اسکے لفظ کچھ ایسے تھے میرے راستے میں‌آئے تو میں گولی مار دوں گی ، میں نے ان سے کہا کہ مجھے آپ کی محبت نظر آگئی میں نے محسوس کر لی کیونکہ آپ نے پنجابی گانا یاد کیا ہے میرے لئے لیکن اس گانے کو پلیز کہیں اور نہ گنگنا دیجیے گا، لوگ مجھے باتیں کریں گے اور آپکا مذاق اڑائیں گے.

  • نصیر الدین شاہ نے معافی مانگ لی

    نصیر الدین شاہ نے معافی مانگ لی

    بالی وڈ‌ اداکار نصیر الدین شاہ کو معافی مانگنی پڑ گئی ہے اپنے ہی بیان پر، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں سندھی زبان نہیں بولی جاتی ، اس پر پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور اھتجاج ریکارڈ کروایا جس کے بعد اداکار نے معافی مانگ لی اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں لکھا کہ یہ کہنا میری غلطی تھی کہ پاکستان میں اب سندھی زبان نہیں بولی جاتی. انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دو مکمل طور پر غیر ضروری تنازعات پھوٹ پڑے ہیں، ان چیزوں پر جو میں نے حال ہی میں کہی ہیں، ایک پاکستان میں سندھی زبان کے بارے

    میں میری غلط بیانی سے متعلق، میں وہاں غلطی پر تھا اور دوسرا اس پر جو میں نے مراٹھی اور فارسی کے تعلقات کے بارے میں کہا تھا۔ میری نیت مراٹھی زبان کو نیچا دکھانا نہیں تھی، میرے درست الفاظ یہ تھے کہ بہت سے مراٹھی الفاظ فارسی کے ہیں، میرا مقصد ثقافتی تنوع کو بیان کرنا تھا، اردو زبان بھی ہندی، فارسی، ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔یوں نصیر الدین شاہ حال ہی میں انٹرویو دیکر پھنس گئے ہیں شدید مشکل میں‌ اور انٹرویو کے محض دو دن کے بعد ہی ان کو معافی مانگنی پڑ گئی ہے.

  • ایوارڈز کیسے کیوں اور کس کو ملتے ہیں نصیر الدین شاہ نے بتا دیا

    ایوارڈز کیسے کیوں اور کس کو ملتے ہیں نصیر الدین شاہ نے بتا دیا

    بالی وڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ جو پھنس گئے کنٹرورسی میں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باقی ساری زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن سندھی نہیں بولی جاتی ، پاکستانی فنکاروں نے بھرپور جواب دیا تو انہیں معافی مانگنی پڑ گئی. اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو ایوارڈز پر بھی کھل کر بات کی ہے اور آ گئے ہیں ایک بار پھر تنقید کی زد میں، انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی ان ایوارڈز یا ٹرافیز کو سنجیدگی سے نہیں لیتا نہ ہی میری نظر میں انکی کوئی وقعت ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اپنے فلم فیئر ایوارڈز کو اپنے فارم ہاﺅس کے واش روم کے ڈور ہینڈل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ ایوارڈز انڈسٹری کے اندر موجود لابنگ کی وجہ

    سے ملتے ہیں ، بہت سارے ایسےفنکار ہیں جنہوں‌نے بہت اچھا کام کیا یا کرتے ہیں لیکن ان کو ایوارڈز نہیں ملتے ، لہذا ایوارڈز کا اچھی کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بس تعلقات اچھے ہونے چاہیں ایوارڈز ملتے رہیں گے. انہوں نے کہاکہ میرا کیرئیر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے اس دوران مجھے ایوارڈز ملے لیکن میں اصل ایوارڈ عوام کی اس داد کو سمجھتا ہوں جو وہ سینما گھر میں بیٹھ کر دیتے ہیں.

  • جاوید شیخ کس اداکارہ کے ساتھ دوستی کو آج تک یادگار مانتے ہیں ؟‌

    جاوید شیخ کس اداکارہ کے ساتھ دوستی کو آج تک یادگار مانتے ہیں ؟‌

    اداکارہ نیلی کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اور حسین اداکارائوں میں ہوتا ہے ، وہ آتے ہی لالی وڈ کے افق پر چھا گئیں. نیلی کی جاوید شیخ کے ساتھ دوستی کے قصے بہت مشہور ہوئے، جاوید شیخ کی دوستی کے قصے فلمسٹار ثناء کے ساتھ بھی بہت مشہور ہوئے لیکن جاوید شیخ اگر کسی کے ساتھ اپنی دوستی کو یاد کرتے ہیں تو وہ ہے نیلی. ان کا کہنا ہےکہ نیلی کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی تھی ، ہمارا بہت ملنا ملانا تھا، ہمارا آپس میں جو وقت گزرا وہ بہت اچھا رہا، میں آج بھی ان پلوں کو یاد کرتا ہوں تو دل خوش ہوتا ہے لیکن آج میں نہیں جانتا کہ نیلی کہاں ہے کیا

    کررہی ہے، میں ان سے رابطے میں‌نہیں ، لیکن میری دعا ہے کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں جہاں رہیں خوشیوں سے ان کا دامن بھرا رہے. انہوں نے کہا کہ نیلی نہ صرف بہترین اداکارہ تھی بلکہ ایک خوبصورت انسان بھی تھی وہ بہت مخلص ہو کر چلتی تھی ، وہ دوسروں کا اپنے ساتھیوں کا بہت خیال رکھتی تھی. باقی اداکارائوں میں بھی یہ کوالٹی تھی لیکن نیلی اس میں سب سے آگے تھی. یاد رہے کہ نیلی دو دہائیوں سے سکرین سے غائب ہیں وہ کہاں ہیں کیا کرتی ہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں.

  • چائلڈ پورنوگرافی؛ شکار کیلئے انٹرنیٹ، اور "ڈارک ویب” کا استعمال

    چائلڈ پورنوگرافی؛ شکار کیلئے انٹرنیٹ، اور "ڈارک ویب” کا استعمال

    پیڈوفائل، چائلڈ پورنوگرافی سے منسلک عناصر اپنے شکار تک پہنچنے کے لیے طویل عرصے سے انٹرنیٹ، نام نہاد "ڈارک ویب” کا استعمال کر رہے ہیں۔ جبکہ اگرچہ یہ کام برسوں سے جاری ہے لیکن اس بارے میں ایک نئی تحقیق میں چونکا دینے والے حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکا میں سٹینفورڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف میساچوسٹس ایمہرسٹ کے محققین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسٹاگرام سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں استعمال ہونے والے "آپ کے لیے تجویز کردہ” الگورتھم نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والوں کے وسیع نیٹ ورک کی مدد کی، اور ان کے لیے ایسے رجحانات رکھنے والے عناصر تک پہنچنا آسان بنا دیا ہے۔

    یہی نہیں انسٹاگرام نے ان کے لیے غیر قانونی جنسی مواد اور سرگرمیاں حاصل کرنے کے دروازے بھی کھول دیے ہیں۔
    انسٹاگرام ان سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے تحقیق کے مطابق انسٹاگرام صرف ان سرگرمیوں کی میزبانی نہیں کرتا ہے ، اس کے الگورتھم انہیں فروغ دیتے ہیں، "جس کی تصدیق وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقات سے ہوئی، جو اس نے ان محققین کے تعاون سے کی تھی۔ اخبار کے مطابق "انسٹاگرام پیڈو فائلز کو جوڑتا ہے اور اپنے سفارشی نظاموں کے ذریعے، جو مخصوص مفادات کا اشتراک کرنے والوں کو جوڑنے کے لیے بہترین ہیں، ایسا مواد بیچنے والوں تک ان کی رہنمائی کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ، اسٹینفورڈ انٹرنیٹ آبزرویٹری کے محققین کے مطابق ، انسٹاگرام نے نہ صرف سفارشی نظاموں کے ذریعے "چائلڈ اسٹاکرز” کو جنسی مواد بیچنے والوں سے منسلک کیا بلکہ صارفین کو نابالغوں کے جنسی مواد سے متعلق واضح ہیش ٹیگز کے ذریعے تلاش کرنے کے قابل بنایا اور پھر انہیں ایسے اکاؤنٹس سے منسلک کیا جو بچوں کے جنسی مواد کو فروخت کے لیے تشہیر کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ کچھ فہرستوں میں بچوں کی خود کو نقصان پہنچانے والی ویڈیوز اور "نابالغ بچوں کی غیر اخلاقی جنسی حرکتوں میں ملوث ہونے کی تصاویر” کی قیمتیں بھی شامل ہیں۔
    میٹا چیک
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    دوسری جانب انسٹاگرام ایپلی کیشن کی مالک کمپنی میٹا کے ترجمان نے تصدیق کی کہ کمپنی "مسلسل اس رویے کو روکنے کے طریقے تلاش کر رہی ہے۔” انہوں نے وضاحت کی کہ اس نے ایک "اندرونی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو ان الزامات کی تحقیقات کرے گی اور انہیں فوری طور پر حل کرے گی۔” جبکہ ادھر ایسا لگتا ہے کہ یہ دھچکا میٹا کے کاروباری حریف اور ٹویٹر کے مالک کے لیے کافی اہم ہے کیونکہ انہوں نے اخبار کی رپورٹ کل شام بدھ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ "یہ بہت پریشان کن ہے۔”

  • وفاقی بجٹ 2023-24 آج پیش کیا جائے گا

    وفاقی بجٹ 2023-24 آج پیش کیا جائے گا

    وفاقی بجٹ 2023-24 آج پیش کیا جائے گا جس میں تنخواہوں میں 20 جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافےکا امکان ظاہر کیا جارہا ہے.

    پی ڈی ایم کی حکومت آج ساڑھےسات سو ارب روپے خسارے کا اپنا چودہ ہزار پانچ سو ارب روپے مالیت کاآخری بجٹ 2023-24 پیش کرے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بیس اور پنشن میں پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سات سو ارب خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، سات ہزار تین سو ارب سود اور قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے ۔دفاع کےلئے اٹھارہ سو ارب مختص کیا گیا ہے۔ مہنگائی کا تخمینہ اکیس فیصد رکھا گیا ہے،شرح نمو ساڑھے تین فیصد رہنے کا امکان ہے اورایکسپورٹ ٹارگٹ تیس ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، سبسڈیز کا تخمینہ ساڑھے بارہ سو ارب روپے لگایا گیا ہے اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےلئے چار سو تیس ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

    بجٹ میں نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے ، زرعی شعبے کی ترقی اورزرعی صنعت میں اختراع ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ ، برآمدات میں اضافہ ، صنعتی ترقی کو فروغ دینا، کاروبار اورسرمایہ کاری میں آسانیاں فراہم کرنے اور معیشت کودستاویزی بنانے پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ حکومت عوام اورکاروبار دوست وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہے۔ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں خسارے پر قابو پانے کے لیے مالیاتی استحکام کی پالیسیوں پر بھی توجہ دی گئی ہے ۔ آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں بیرونی مالیاتی ادائیگیوں کے انتظام کے علاوہ محصولات میں اضافہ، اقتصادی استحکام اور ترقی کے لیے اقدامات، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ برآمدات میں اضافہ اور ملک کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کے لیے عوام دوست پالیسیاں بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گورننس میں بہتری اور سرمایہ کاری کے لیے نجی شعبے کو فروغ دینے کے لیے اصلاحات متعارف کرانے کے علاوہ سماجی شعبے کی ترقی پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔ حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری لانے، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔ تاہم جاری مالی سال کے دوران محصولات کی مضبوط نمو کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے مالی سال 2023-24 کے لیے محصولات کی وصولی کا ہدف 9 ٹریلین روپے سے زیادہ مقرر کرنے کا امکان ہے۔

  • استحکام پاکستان پارٹی کا نام  الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    استحکام پاکستان پارٹی کا نام الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا گیا صدر استحکام پاکستان تحریک احمد کلیم کا دعویٰ ہے کہ جو نام جہانگیرترین نے اپنی پارٹی کا رکھا ہے وہ نام ہم اپنی پارٹی کا الیکشن کمیشن میں گزشتہ سال رجسٹرڈ کراچکے ہیں اس لئے جہانگیرترین الیکشن کمیشن میں پہلے سے رجسٹرڈ ہماری پارٹی کا نام استعمال کرنا بند کریں ورنہ ہم اسے الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں چیلنج کریں گے.

    انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیرترین کی نئی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی کے قیام سے قبل ہی عدالتی جنگ سامنے آگئی استحکام پاکستان تحریک کے نام سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت نے جہانگیرترین کو یہ نام استعمال کرنے سے روکنے کا مطالبہ کردیا نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں استحکام پاکستان تحریک کے صدر احمد کلیم فوکل پرسن ایمن جاوید اور لیگل ایڈوائزر جاوید سلیم شورش ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کی صدر استحکام پاکستان تحریک احمد کلیم نے کہا کہ جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی کا نام استعمال کرنا بند کریں جہانگیرترین کو بتانا چاہتے ہیں کہ اسی نام سے ہماری پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر جہانگیر ترین نے ہماری الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نام استعمال کرنا بند نہ کیا تو ہم اسے الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں چیلنج کریں گے ہر پارٹی میں سے نئی پارٹیاں نکل آنا بہت غلط ہے ہم نے پہلے استحکام پاکستان تحریک رجسٹرڈ کرائی ہوئی ہے تو جہانگیرترین ہمارا نام کیوں چوری کررہے ہیں وہ طاقتور ہیں اور ہم عام آدمی ہیں ہمارا ان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے استحکام پاکستان تحریک کی بنیاد 25 دسمبر 2021کو رکھی گئی استحکام پاکستان تحریک سترہ مئی 2022کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئی پچیس مئی 2022کو استحکام پاکستان تحریک انتخابی نشان الاٹ “سکے “کیا گیا اس تحریک کا مقصد پاکستان میں حکم خداکا آزادی قانون کی اور حق سب کا عملی نمونہ پیش کرنا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جبکہ ایمن جاوید فوکل پرسن استحکام پاکستان تحریک نے کہا کہ یہ تحریک ملک و قوم کو استحکام دینے کی تحریک ہے ملکی دفاع و استحکام کو ہماری پالیسی میں بنیادی حیثیت ہے افواج پاکستان کو عزت دینا جوہری صلاحیت کو تحفظ دینا بھی ہمارا منشور ہے اداروں کے درمیان آئین کے دائروں رہتے ہوئے کام ہونا بھی ہمارا منشور ہے آزادی صحافت و اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا منشور ہے آئی ٹی کو فروغ دیا جائے گا سرکاری اخراجات میں کمی اور ٹیکس میں شفافیت لائی جائے گی صنعت و زراعت کو فروغ دیا جائے گا موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال نے عوام کو پریشان کررکھا ہے گزشتہ دنوں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے آئندہ ایسے واقعات روکنے کے لئے ملکی سیاسی قیادت کو ملکر سوچنا ہوگا.

  • جوڑ میلہ’ شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں  کی آًمد کا سلسلہ جاری

    جوڑ میلہ’ شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی آًمد کا سلسلہ جاری

    جوڑ میلہ’ شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی آًمد کا سلسلہ جاری

    گرو ارجن دیو جی کی شہیدی دن کی تقریبات اور جوڑ میلے میں شرکت کے لئے بھا رت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچنے لگے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ ایوکیویٹ ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ای ٹی پی بی) کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم اور پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی پردھان (صدر) امیر سنگھ نے واہگہ بارڈر پر 170 سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔170 بھارتی سکھوں خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام سکھ یاتری لاہور میں واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے۔


    ای ٹی پی بی کے ترجمان امیر ہاشمی کے مطابق گوردوارہ پنجہ صاحب، حسن ابدال میں منعقد ہونے والے جور میلہ میں حصہ لینے کے لیے پہنچے ہیں، اقلیتیوں کی عبادت کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔ آنے والے زائرین کو واہگہ پر لنگر (کھانا) پیش کیا گیا اور بعد میں مرکزی تقریب کے لیے صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال پہنچایا گیا۔ سردار گوربچن سنگھ نے آنے والے یاتریوں کی قیادت کرتے ہوئے سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی سرزمین پر آکر خوشی کا اظہار کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    انہوں نے کہا کہ یاتری 10 روزہ قیام کے دوران صوبہ پنجاب کے کچھ دوسرے گوردواروں کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ کرتارپور ٹاؤن میں گوردوارہ دربار صاحب کا بھی دورہ کریں گے۔ جبکہ ملک اور بیرون ملک سے سکھ اپنے گرو، گرو ارجن دیو جی کی برسی، شہیدی جور میلہ کے موقع پر، سکھ مذہب کے تیسرے مقدس ترین مقام حسن ابدال شہر میں گوردوارہ پنجہ صاحب پر جمع ہوتے ہیں۔

  • عمران خان نے عالمی ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ کردیا

    عمران خان نے عالمی ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ کردیا

    عمران خان نے عالمی ریکارڈ توڑنے کا دعویٰ کردیا

    سابق وزیر اعظم اور سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ” آج میں نے ایک عالمی ریکارڈ توڑا ہے، ظاہر ہے کہ کرکٹ کے میدان میں نہیں بلکہ 20 مقدمات میں عدالت میں پیش ہوکر، جوکہ اپنی نوعیّت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس میں قتل اور دہشتگردی سے لیکر بغاوت تک کے مقدمات شامل ہیں۔”


    انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ "کمال کی بات تو یہ ہے کہ جب میں نیب کی حراست میں تھا تو مزید 9 فوجداری مقدمات مجھ پر تھوپ دیے گئے۔ قانون کی حکمرانی، جس کا میں (ہمیشہ سے قائل ہوں اور) احترام کرتا آیا ہوں، کے پیشِ نظر میری ہرممکن کوشش ہے کہ اپنے خلاف قائم 150 (جعلی) مقدمات میں سے کسی ایک کی بھی عدالتی پیشی چھوٹ نہ پائے۔”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    عمران خان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ "اس سطح کی انتقامی کارروائیوں سے امپورٹڈ حکومت کی ساکھ ہی پوری طرح خاک میں نہیں مل گئی بلکہ اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہمارے خلاف اس سفاکیّت اور فسطائیت کا واحد مُحرِّک یہ ہے کہ مقتدر گروہ انتخابات میں تحریک انصاف کے ہاتھوں شکستِ فاش سے خوفزدہ ہے۔” جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "اپنے مخالفین کو جبر و انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جس ڈھٹائی اور بےشرمی سے قانون پامال کیا جارہا ہے بدقستمی سے وہ خود ہمارے نظامِ عدل کیخلاف ایک بھیانک فردِ جرم ہے، آزاد جمہوری معاشروں میں تو شہریوں کے بنیادی حقوق کی یوں پامالی کا تصور تک ممکن نہیں۔”