Baaghi TV

Author: +9251

  • حیدر علی کے آؤٹ ہونے کا انوکھا انداز،  ویڈیو وائرل

    حیدر علی کے آؤٹ ہونے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

    حیدر علی کے آؤٹ ہونے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے بیٹر حیدر علی کی انگلش کاؤنٹی کے دوران کی انوکھے انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جبکہ وکٹ کیپر کی حاضر دماغی اور اپنی لاپرواہی کی وجہ سے حیدرعلی وکٹ گنوا بیٹھے۔ انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں حیدرعلی کے انوکھے انداز میں اسٹمپ آؤٹ پر شائقین ششدر رہ گئے ۔


    ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی بیٹر نے 45 رن بنائے اور وکٹ گنوا بیٹھے۔ کریز پر اپنے 34 گیندوں کے قیام کے دوران حیدر علی نے چار چوکے اور دو چھکے لگا کر اپنی پاور ہٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ڈربی شائر کو کھیل میں برقرار رکھنے میں ان کا تعاون اہم تھا۔ کاؤنٹی پلیئر ریس اور حیدر علی کی طرف سے فراہم کردہ مضبوط اوپننگ پلیٹ فارم نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا تھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

  • برطانیہ؛ سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر70 فیصد اضافہ

    برطانیہ؛ سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر70 فیصد اضافہ

    برطانیہ؛ سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر70 فیصد اضافہ

    برطانیہ میں سبزی کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق آلو کی قیمتوں میں 60 اور گاجر کی قیمت میں ساڑھے 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، حکام کے مطابق برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔

    مزید بتایا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران زیتون کے تیل کی قیمت میں 46.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی کی قیمت 46.4 فیصد بڑھی ہے۔ برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق 12 ماہ کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 37 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت 30 فیصد اضافہ ہوا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    جبکہ اس حوالے سے برطانیہ کے شہریوں کا کہنا ہے اس قدر سبزیوں کی قیمتیں بڑھنا انتہائی افسوس ناک ہے کیونکہ بظاہر لوگ سمجھتے ہیں کہ برطانیہ میں امیر لوگ لیکن ایسا نہیں کہ اب لوگ امیر ہیں لہذا اس مہنگائی کا اثر کا یہاں کے غریب شہریوں پر پڑے گا، جس سے ان پر بوجھ آئے گا تاہم ایک اور صارف نے کہا کہ یہ مہنگائی جلد ختم ہوجائے گی اور سبزیوں کی قیمتوں میں واضح کمی آجائے گی.

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہوگیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہوگیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا ہوگیا

    ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر معمولی سا سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے مہنگا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 81 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے منہگا ہو کر 305 روپے کا ہوگیا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں ایک فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 1946 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی تنزلی کے بعد 2 لاکھ 27 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ترک صدرکی تصویر پر ہٹلر جیسی مونچھ کیوں بنائی؟ نوجوان گرفتار
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر 194616 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور نئی قدریں بالترتیب 2600 روپے اور 2229.08 روپے ہو گئی ہے۔

  • عالمی سطح پر درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ، ریکارڈ

    عالمی سطح پر درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ، ریکارڈ

    زہریلی گیسوں کے اخراج میں ریکارڈ اضافے اور فضائی آلودگی میں کمی کے باعث عالمی سطح پر درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ یہ انتباہ 50 اہم ترین سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے اور تحقیق کے مطابق 2013 سے 2022 کے دوران انسانوں کے باعث ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں ریکارڈ شرح سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ موجودہ شرح کو دیکھتے ہوئے عندیہ ملتا ہے کہ ہر دہائی میں 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کی شرح سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ اس عرصے میں ہر سال کے دوران زہریلی گیسوں کا اخراج بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور ہر سیکنڈ 1700 ٹن گیسوں کا اخراج ہو رہا ہے جو سال بھر میں 54 ارب ٹن بنتا ہے۔

    نجی ٹی وی کے اردو ترجمہ کے مطابق تحقیق کے نتائج میں عندیہ دیا گیا کہ 2015 کے پیرس معاہدے کے تحت درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کے ہدف کا حصول بہت مشکل محسوس ہوتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ ابھی درجہ حرارت میں صنعتی عہد سے پہلے کے مقابلے میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ نہیں ہوا، مگر زہریلی گیسوں کا اخراج جس شرح سے ہو رہا ہے وہ موسمیاتی حالات کو بدترین بنا دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے کو کسی طرح 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رکھنے میں کامیابی حاصل ہونے پر بھی کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین اور دیگر زہریلی گیسوں کے اخراج کی شرح میں کمی لانے کی ضرورت ہوگی۔ تحقیق کے مطابق پیرس معاہدے کے اہداف کے حصول کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی شرح کو 2030 تک کم از کم 40 فیصد تک کم کرنا ہوگا جبکہ اس صدی کے وسط تک 100 فیصد کمی لانا ہوگی۔

    تحقیق کے ڈیٹا میں بتایا گیا کہ گزشتہ دہائی کے دوران چند سب سے بڑی موسمیاتی کامیابیوں میں سے ایک عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی شرح میں کمی لانا ہے۔ کوئلے کے استعمال میں بتدریج کمی سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافے کی شرح سست ہوگئی، مگر اس کے باعث زمین کو سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرنے والی فضائی آلودگی کی شرح بھی گھٹ گئی۔

    تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی سے مختصر مدت کے لیے درجہ حرارت میں نصف ڈگری سینٹی گریڈ کمی آتی ہے، مگر فضا زیادہ صاف ہونے سے سورج کی زیادہ حرارت زمین کی سطح پر پہنچ رہی ہے۔ محققین نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات کو محدود کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمین اور سمندر کی سطح کے درجہ حرارت میں گزشتہ 10 سال کے دوران اوسطاً نصف ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ طویل دورانیے کی شدید ہیٹ ویوز سے آنے والی دہائیوں میں جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا میں اموات کا خطرہ بڑھ جائے گا جبکہ افریقا اور لاطینی امریکا کے خطے بھی متاثر ہوں گے۔ اس ڈیٹا کو رواں سال دبئی میں اقوام متحدہ کے زیرتحت شیڈول موسمیاتی کانفرنس کے دوران پیش کیا جائے گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے پیرس معاہدے کے اہداف کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے۔

  • کیا کترینہ کیف کو طلاق دیں گے شوہر وکی سے سوال

    کیا کترینہ کیف کو طلاق دیں گے شوہر وکی سے سوال

    اداکار وکی کوشل جو کہ پچھلے دنوں‌فلم زرا ہٹ کے زرابچ کی پروموشن میں مصروف تھے ، وہ ایک جگہ گئے جہاں پر ان کے ساتھ سارا علی خان بھی تھیں، ان سے کسی نے سوال کیا کہ ہمارے ملک میں اگر دوسری شادی کرنی ہو تو ہندو مذہب میں دوسری بیوی کو طلاق دینی پڑتی ہے، تو اگر آپ کو کترینہ کیف سے کوئی بہتر لڑکی مل گئی تو کیا آپ ان کو طلاق دیکر دوسری شادی کر لیں گے، تو وکی کوشل ہنس پڑے انہوں نے کہا کہ بہت ہی خطرناک سوال کر لیا ہے آپ نے اور ایسے سوال آپ کررہے ہیں شام کو میں نے گھر بھی جانا ہے.وکی کوشل نے

    مزید کہا کہ جنموں جنموں تک کترینہ میری ہے اور میں اسکا ہوں اسکو چھوڑنے کا تو سوچ ہی نہیں سکتا وہ ایک بہترین انسان بیوی اور اداکارہ ہیں، مجھے ان سے بے حد محبت ہے. یاد رہے کہ وکی اور کترینہ کیف نے ڈیڑھ برس قبل شادی کی اور دونوں ایک اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. کترینہ کیف کشمیری ہیں‌جبکہ وکی ہندو ہیں لیکن دونوں‌کی خوب بن رہی ہے وکی کی والدہ بھی کترینہ کی مداح ہیں.

  • ہمیں‌نئے ڈائریکٹرز اور رائٹرز کی ضرورت ہے ماہرہ خان

    ہمیں‌نئے ڈائریکٹرز اور رائٹرز کی ضرورت ہے ماہرہ خان

    ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہے ایسی باتیں ایک عرصے سےچل رہی ہیں، لیکن کوئی بھی کھل کر بات کرنے کو تیار نہیں ہے کہ کون ہیں اس ساری صورتحال کے زمہ داران. ہمارے ڈرامے میں ورائٹی ختم ہو چکی ہے بہت کم ڈرامے ایسے بن رہے ہیں جو یقینا روٹین سے ہٹ کر ہوتےہیں لیکن ایسے ڈراموں کی تعداد آٹے میں‌نمک کے برابر ہے، ماہرہ خان جنہوں نے ٹی وی سے شہرت حاصل کی انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامے میں بہتری کے لئے بہت ضروری ہے کہ نئے رائٹرز اور ڈائریکٹر تلاش کیے جائیں ان کو موقع دیاجائے، نوجوان نسل کو آگے

    آنے کے بھرپور موقع دئیے جائیٰں ان پر انویسٹ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ میں نوجوان نسل کو اداکاری اور اسی سے جڑے دیگر کام کرتے دیکھتی ہوں تو ان کی مہارت دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں. یوں ماہرہ خان نے اپنے اس انٹرویو میں اس بات پر زور دیا کہ ڈرامہ انڈسٹری کے پاس نئے رائٹرز اور ڈائریکٹرز ہونے چاہیں. یاد رہے کہ ماہرہ خان کا ٹی وی کا ابھی تک کا آخری ڈرامہ ہم کہاں‌کے سچے تھے تھا، اس کے بعد وہ فلم قائداعظم زندہ باد میں دکھائی دیں، بہت جلد ماہرہ خان ہمایوں سعید کے ساتھ دکھائی دینے والی ہیں.

  • عدنان صدیقی نئی نسل کے ٹیلنٹ کے دیوانے نکلے

    عدنان صدیقی نئی نسل کے ٹیلنٹ کے دیوانے نکلے

    اداکار عدنان صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌ نوجوان نسل سے بہت متاثر ہوتا ہوں اور میں مانتا ہوں کہ نوجوان نسل ہم سے زیادہ زہین ہے ، سارے نئے فنکار بہت اچھی اداکاری کررہے ہیں، ایسی اداکاری کرتے ہیں کہ ہم دیکھ کر حیران رہ جائیں، انہوں نے کہا کہ آج کل کے لڑکے لڑکیاں بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ ان کو زندگی میں کیا کرنا ہے اور کس شعبے میں نام بنانا ہے، عدنان صدیقی نے یہ بھی کہاکہ آج کل کی نسل کے پاس سوشل میڈیا ہے ان کو پتہ ہے کہ ہم نے سوشل میڈیا کو اپنے لئے کیسے استعمال کرنا ہے، یہ سب چیزیں ہمارے پاس

    نہیں تھیں اور میں اسی لئے نوجوان نسل سے بہت زیادہ متاثر ہوں کہ وہ بہت زیادہ فوکسڈ ہیں ان کو پتہ ہے کہ ان کو کیا چاہیے یاد رہے کہ عدنان صدیقی نے نوے کی دہائی میں اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا اور آج تک اپنی اداکاری سے شائقین کو محظوظ کررہے ہیں. انکا ابھی تک کا آخری ڈرامہ ہے میرے پاس تم ہو.اس ڈرامے نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کیا

  • مجھے پاکستانیوں سے محبت ہے راکھی ساونت

    مجھے پاکستانیوں سے محبت ہے راکھی ساونت

    بالی وڈ کی آئٹم گرل راکھی ساونت کی حال ہی میں دبئی میں‌پاکستانی ایکٹریس ثناء بٹ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے . راکھی ساونت اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے پاکستانی اداکارہ ثناء بٹ کے کندھوں پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ میں پاکستان اور پاکستانیوں سے بہت محبت کرتی ہوں مجھے ان سے ہمیشہ ہی بہت محبت ملی ہے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تمام پاکستانی فنکاروں سے بہت محبت کرتی ہوں. راکھی نے دبئی میں ایک ڈانس اکیڈمی کھولی ہے جس کے لئے اکثر وہ وہاں آتی جاتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ

    راکھی ساونت گزشتہ برس بہت زیادہ پریشان رہیں اور انہوں نے اپنے شوہر عادل کو پولیس کے حوالے کیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ بے چین دکھائی دیتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کا گھر بس جائے، راکھی اکثر رو پڑتی ہیں وہ پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کاش ان کا گھر بس جائے اور ان کی تمام مشکلات دور ہوجائیں.

  • احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

    احسن خان کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف اداکار احسن خان کے گھر میں ھال ہی میں ایک ننھی پری کا جنم ہوا ہے . احسن خان کے پہلے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے جبکہ اب ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں. اداکار بیٹی کے جنم پر کافی خوش ہیں. اس خبر کو احسن خان کے دوست فیصل کپاڈیہ نے سوشل میڈیا پر شئیر کی اور اداکار کو مبارکباد دی، احسن خان کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرے گھر میں ایک ننھی پری کی آمد ہوئی ہے. میرے لئے میرے بچے اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں اور میں ان کو خوشیاں دینے کےلئے بہت محنت بھی کرتا ہوں، احسن خان کو ان کے دوست بیٹی کی

    پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمنائوں کا اظہارکررہے ہیں. یاد رہے کہ احسن خان اپنی فیملی سے بہت پیار کرتے ہیں اور اکثر وہ اپنے بچوں کے ساتھ گھومتے پھرتے اور انجوائے کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، احسن خان ایک ورسٹائل اداکار ہیں جنہوں نے پازیٹیو اور نیگیٹیو ہر طرح کے کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے. فی الحال احسن خان اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشی کو منا رہےہیں اور مبارکباد دینے والوں‌کا شکریہ ادا کررہے ہیں.

  • سارا خان کی بہن کی شادی کے انتظامات کس نے کئے؟

    سارا خان کی بہن کی شادی کے انتظامات کس نے کئے؟

    ٹی وی کی معروف اداکارہ سارا خان جنہوں نے فلک شبیر کے ساتھ شادی کی ، سارا نے شادی کے بعد جتنے بھی انٹرویوز دئیے اس میں انہوں نے بتایا کہ فلک ان کی بہنوں کا بہت خیال رکھتے ہیں اور باپ کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں. سارا اور فلک نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں‌ سارا خان نے بتایا کہ میری بہن عائشہ کی شادی فلک نے کی انہوں نے خود ہی رشتہ تلاش کیا، فلک نے بتایا کہ عثمان میرا دیرینہ دوست تھا اور میں اسکو بہت اچھے سے جانتا تھا، عائشہ کو وہ بہت خوش رکھ سکتا تھا اسلئے میں نے یہ رشتہ کروا دیا. دونوں آج بہت خوش ہیں. سارا خان نے بتایا کہ لڑکے والے کی فیملی اسلام آباد میں رہتی تھی لہذا پھر ہم سب شادی کے لئے اسلام آباد

    چلے گئے، وہاں جب گئے تو میں نے دیکھا کہ فلک نے عائشہ کی شادی کے لئے جو انتظامات کر رکھے تھے وہ اتنے آئیڈیل تھے کہ میں اور میری بہنیں حیران ہی رہ گئیں. سارا نے کہا کہ فلک نے عائشہ کے لئے بہت اچھا لڑکا تلاش کیا اس نے میری بہن کو بہت خوش رکھا ہے اور دونوں اب یوکے میں‌ خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں.