Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان شرپسندوں کی گرفتاری پر انسانی حقوق کا شور مچاتا. وزیر اطلاعات

    عمران خان شرپسندوں کی گرفتاری پر انسانی حقوق کا شور مچاتا. وزیر اطلاعات

    عمران خان شرپسندوں کی گرفتاری پر انسانی حقوق کا شور مچاتا. وزیر اطلاعات

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا،ایک شخص شرپسندوں کی گرفتاری پر انسانی حقوق کا شور مچا رہا ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورتی اجلاس کیے ہیں، نوجوانوں کیلئے بجٹ میں بڑا پروگرام رکھا ہے، آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت نے ملک کی معاشی سمت کودرست کیا، کسان پیکج کی وجہ سے پاکستان میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک ملک ترقی کررہا تھا، نوازشریف دور میں سی پیک شروع ہوا،معیشت مستحکم ہوئی، اس دور میں 14ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، پھر 2018 میں پاکستان پر ایک خاص مائنڈ سیٹ مسلط کیا گیا، ایک شخص نے 4 سال میں معیشت کا جنازہ نکال دیا، اس شخص نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کیا، دوست ممالک نے پاکستان پر اعتماد کرنا چھوڑدیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ زمان پارک میں خواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا، 9 مئی کو حساس تنصیبات اور ملکی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، اب شرپسندوں کی گرفتاری پر ایک شخص انسانی حقوق کا شور مچا رہا ہے، اسے پاکستان کے معاشی اور قومی مفاد سے کوئی سروکار نہیں، اس کی ملک کے ساتھ دشمنی اورغداری بےنقاب ہوچکی ہے۔

  • سونا کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    سونا کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    سونا کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج دوسرے روز سینکڑوں روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 800 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہو گئی ہے۔

    جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2300 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی اور آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے کمی کےبعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار 559 روپے ہے۔ تاہم ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے سے 1964 ڈالر فی اونس ہے۔

  • ساف چیمپئن شپ؛ بھارت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کو کلئیرنس فراہم کردی

    ساف چیمپئن شپ؛ بھارت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کو کلئیرنس فراہم کردی

    ساف چیمپئن شپ؛ بھارت سے پاکستانی فٹبال ٹیم کو کلئیرنس مل گئی

    بھارتی حکومت نے پاکستان فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں ویلکم کرنے کے لئے کلئیرنس دے دی ہے جبکہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو کلئیرنس سے متعلق بتا دیا، پی ایف ایف کو اے آئی ایف ایف سے باضابطہ دعوت اور تمام کلیرنس دستاویزات موصول ہوگئے ہیں۔

    بھارت کی وزارت کھیل، خارجہ اور داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو نئی دہلی آنے کی اجازت دی، پاکستان فٹبال ٹیم ساف کپ کیلئے 18 جون سے 5 جولائی انڈیا کا دورہ کرے گی۔ ساف کپ اس ماہ انڈیا کے شہر بنگلور میں کھیلا جائے گا، فٹبال فیڈریشن قومی فٹبالرز کیلئے انڈین ویزا موریشیس سے درخواست دے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    پاکستان فٹبال فیڈریشن بھارت جانے کیلئے پاکستانی حکومت سے اجازت کی منتظر ہے، پی یف ایف کو تاحال بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کی کلیئرنس کا انتظارہے۔

  • سارا علی خان اپنی والدہ امریتا کو ڈانٹتی ہیں ؟‌

    سارا علی خان اپنی والدہ امریتا کو ڈانٹتی ہیں ؟‌

    آج کل سارا علی خان کا جادو بالی وڈ کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، اداکارہ زبردست اداکاری کرتی ہیں، ان کی حال ہی میں فلم ریلیز ہوئی زرا ہٹ کے زرا بچ کے. اسکی پرموشن کے دوران ان کے ساتھی اداکار وکی کوشل نے کہا کہ ہم سب امریتا سنگھ کو بہت پسند کرتے ہیں، اور ان کے سامنے بول بھی نہیں سکتے لیکن میں نے سارا علی خان کو اپنی والدہ کو ڈانٹتے ہوئے بھی دیکھا ہے. وکی اور سارا علی خان کپل شرما کے شو میں‌موجود تھے اور سارا کے سامنے ہی وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک دن دیکھا کہ سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا میڈم کو ڈانٹ

    رہی ہیں جس پر انہوں نے ان سے معلوم کیا کہ بات کیا ہے جس پر سارہ نے کہا کہ ممی کو عقل ہی نہیں ہے، 1600 روپے کا تولیہ خرید کر لے آئی ہیں اور اس بات پر یہ اپنی ممی کو مستقل جھاڑتی رہیں۔ وکی نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سارا علی خان فضول خرچ نہیں ہیں، اور وہ فضول خرچی کو پسند بھی نہیں کرتی ، یہاں تک کہ وہ بہت زیادہ کسی بھی چیزپر پیسہ خرچ کرنے کو پسند کرتی ہیں.

  • عمران عباس کی آواز نے مداحوں کا دل جیت لیا

    عمران عباس کی آواز نے مداحوں کا دل جیت لیا

    اداکارعمران عباس بہت اچھی طرح جانتے ہیں‌کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر کس طرح سے لوگوں کی توجہ ھاصل کرنی ہے. وہ اکثر اپنے ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران بھی ایسی چیزیں ریکارڈ کرتے ہیں جن کو وہ سوشل میڈیا پر شئیر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کر لیتےہیں.انہوں نے حال ہی میں‌بھی ایسا کیا اور مداحوں کی توجہ ھاصل کر لی. یہ توہ م سب جانتے ہیں کہ اداکار عمران عباس نہ صرف ایک اچھے اداکار ہیں بلکہ انکی آواز بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ عمران عباس آج کل بیرون ملک سیروتفریح میں مصروف ہیں جہاں سے خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر

    اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔عمران عباس نے اس بار انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اپنی دلکش ویڈیو شیئر کردی جس میں انہیں ٹھنڈے موسم میں ساحل کنارے بیٹھے اپنی خوبصورت آواز میں لتا منگیشکر اور کشور کمار کا گانا ساگر کنارے گنگناتے دیکھا گیا۔ عمران عباس کی اس گائیکی کو مداحوں نے خوب سراہا۔یاد رہے کہ عمران عباس نے کچھ عرصہ پہلے بھی صبا قمر کے ساتھ مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو گانے پر وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس کے بعد انہیں بہت زیادہ پذیرائی ملی.

  • وہاج علی کا انسٹاگرام پر بھارتی فین کو جواب

    وہاج علی کا انسٹاگرام پر بھارتی فین کو جواب

    پاکستانی ڈرامے ہر دور میں بھارت میں مقبول رہےہیں‌، ہماری فلمیں بھی ایک وقت میں بھارت میں مقبول رہیں، لیکن ڈرامہ تو آج تک مقبول ہے.آج کے ڈرامے سے تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والے وہاج علی کی شہرت بھارت جا پہنچی ہے. وہاں ان کے دیوانوں کی تعداد ایسے ہی ہے جیسے کہ یہ چھوٹی سکرین کے فواد خان ہوں. وہاج علی کی ایک بھارتی مداح، معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر منیشا مرودیا براجاپاتی عرف منو نے وہاج کا اسکیچ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور ساتھ میں اداکار کو ٹیگ بھی کیا۔ وہاج علی نے اپنی اس مداح کو جواب دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا. مرودیا نے لکھا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور بھارت میں آپ کے مداحوں کی تعداد دن بہ

    دن بڑھتی جا رہی ہے ، میں دعا کرتی ہوں کہ آپ کے آنے والے تمام ڈرامے اور فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوں. آپ کو بھارت میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ لوگ یہاں آپ کےڈرامے نہایت شوق سے دیکھ رہے ہیں. یاد رہے کہ وہاج علی کا ڈرامہ تیرے بن میں ان کو بہت پسند کیا گیا ہے اور مجھے پیار ہوا تھا بھی زیر بحث ہے یوں‌وہاج علی اس وقت اپنے ان دو ڈراموں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں.

  • سلمان خان نے رنویر سنگھ کی کلاس لے لی

    سلمان خان نے رنویر سنگھ کی کلاس لے لی

    اداکار سلمان خان جو کہ بالی وڈ کے معروف اداکار ہیں، پوری دنیا میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں، ان کی فلمیں بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں‌بھی ریلیز ہوتی ہیں. سلمان خان کی فلم سلطان پیرس میں‌ریلیز ہوئی ، ان دنوں رنویر سنگھ بھی پیرس میں اپنی فلم بے فکرے کی شوٹنگ کررہے تھے. وہ فلم دیکھنے چلے گئے رنویر سنگھ نے سلمان خان کے شو میں بتایا کہ ، میں جب آپ کی فلم پیرس کے سینما میں دیکھنے پہنچا تو مجھے اتنا مزہ آیا کہ میں

    ہال میں‌سٹیج پر جا کر ڈانس کرنا شروع ہو گیا، اس پر سلمان خان نے کہا کہ بھئی میری پکچر چل رہی تھی تو تمہیں وہاں اپنا شو لگانے کی کیا ضرورت تھی اس پر رنویر سنگھ نے کہا کہ سر بہت مزا آ رہا تھا دل جھوم اٹھا تو میں نے ناچنا شروع کر دیا. سلمان خان نے رنویر سنگھ سے کہا کہ یار خیال کیا کرو اب تم رنویر سنگھ ہو ایک سٹار ہو، تو رنویر نے کہا کہ سر میں آپ کا بہت بڑا فین ہو، اور جب بھی آپکی کوئی فلم دیکھوں‌ گا تو میں یہی کچھ کروں گا. انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھ سے بڑا آپک کوئی فین نہیں ہے.

  • حسین نواز نے دیکھتے ہی دیکھتے گول گپے کی پرات خالی کر دی افتخار ٹھاکر

    حسین نواز نے دیکھتے ہی دیکھتے گول گپے کی پرات خالی کر دی افتخار ٹھاکر

    اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میرا شریف فیملی کے ساتھ ہمیشہ ہی بہت ملنا ملانا رہا ہے ، میرا ان سب کے ساتھ ہنسی مذاق والا تعلق ہے، وہ سیاست کیا کرتے ہیں میرا ایسے معاملات سے بالکل بھی کوئی تعلق نہیں ہے نہ ہی مجھے ان کی سیاست کے ساتھ جوڑا جائے، ہر کوئی اپنا اپنا کام کررہا ہے. انہوں نے شریف فیملی کے گھر ایک شادی میں‌جانے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میں ان کی فیملی کی ایک شادی میں‌گیا وہاں میرے پاس حسین نواز آکر کھڑے ہو گئے ہم باتیں کرنے لگ گئے ، پاس ہی ہمارے گول گپوں کی پرات پڑی ہوئی تھی ، اس نے مجھ سے باتیں

    کرنے کے دوران ایک گول گپا اٹھایا منہ میں ڈالا اور سیدھا حلق میں لے گیا میں نے کہا کہ اوئے چبایا بھی نہیں اور حلق میں لے گئے ، خیر ہم ایسی ہی باتیں کررہے تھے کہ میں نے تھوڑی دیر کے بعد گول گپوں کی پرات کو دیکھا تو وہ خالی ہو چکی تھی. انہوں‌نے کہا کہ یہاں سے انداہز لگا لیں کہ حسین نواز کو کھانے پینے کا کتنا شوق ہو گا. افتخار ٹھاکر نے بار بار اس انٹرویو میں کہا کہ میری شریف فیملی سے دوستی ہے ان کی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں.

  • کونسا سیاستدان افتخار ٹھاکر کو لمبی ناک والا کہتا ہے؟‌

    کونسا سیاستدان افتخار ٹھاکر کو لمبی ناک والا کہتا ہے؟‌

    اداکار افتخار ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نے میری کافی فرینکنس ہے ، ہم جب بھی ملے ہیں ایک دوسرے کو جگتیں‌لگائی ہیں، وہ جب میرے پروگرام مذاکرات میں تشریف لائے تو انہوں نے مجھے کہا کہ اس پروگرام میں کیا ہوگا تو میں نے ان کو بتایاکہ سر آپ کو جگتیں ہوں گی ، یہ کہہ کر میں نے اگلے ہی لمحے ان کے منہ پر جگت لگا دی تو انہوں نے کہا کہ چپ کر اوئے چائنہ دی چوئی، انہوں نے ایسا کہا تو میں نے کہا کہ سر تانوں سے کم آندا اے . آجائو فیر. یوں پروگرام کے دوران میں نے ان کو بہت جگتیں لگائیں ، جب پروگرام

    ختم ہو تو وہ لفٹ کے پاس کھڑے مجھے کہتے تم نے میرے ساتھ اچھی نہیں کی ، میں تمہاری شکایت بڑے میاں صاحب کو لگائوں گا تو میں نے کہا کہ جائیں لگا دیں ان کا منہ بھی تو پھیکے خربوزے جیسا ہے. یہ سن کر شہباز شریف ہنس پڑے. یوں افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ ان کا اور میاں شہباز شریف کا آپس میں کافی ہنسی مذاق رہتا ہے لیکن میرا شہباز شریف کے سیاسی معاملات کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے.

  • جلد سے جلد الیکشن ہونے چاہیں افتخار ٹھاکر

    جلد سے جلد الیکشن ہونے چاہیں افتخار ٹھاکر

    معروف فنکار افتخار ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں دنیا میں 42 ملک گھوما ہوں اور میں اٹھاراں سے بیس ان میں سے ایسے ممالک بتا سکتا ہوں جو اب ترقی یافتہ ہیں لیکن وہ انہی حالات سے گزرے جن سے ہم اب گزر رہے ہیں، لہذا ان حالاتوں سے نکلا جا سکتا ہے سب سے پہلے تو الیکشن کروائے جانے چاہیں ، عوام جس کو پسند کرتی ہے اس کی حکومت آجائے. ہر ملک کی مالک اس کی نئی نسل ہی ہوتی ہے ہمیشہ اور اس ملک کی بھی مالک نئی نسل ہے، وہ جس کو چاہتی ہے ووٹ دے ہم بھی ووٹ دیں ، اور حکومت بنے ، لیکن الیکشن فئیر ہونے

    چاہیں. اس ملک کو ایک مستحکم گورنمنٹ چاہیے غریب طبقہ بہت پس رہا ہے وہ برے حالاتوں میں ہے. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ جب رات بہت اندھیری ہو تو جان لیں کہ صبح کا سویرا بہت مزے دار ہو گا وہ نئی امید ضرور لیکر آئے گا لہذا ڈٹے رہیں. آج یہ ملک پالیسیوں‌کے بغیر چل رہا ہے جس کی وجہ سے مسائل دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں. الیکشن ہوجائیں توملک میں سکون ہو جائیگا. گورنمنٹ جو بھی بنے گی اس کو پتہ وہ گا کہ اسکو ملک کو اب چلانا ہے. اپوزیشن اپنا کام کرے حکومت اپنا کام کرے.