Baaghi TV

Author: +9251

  • شوہر نے شادی کے بعد میرے ہاتھ کی ڈش نہیں کھائی منال خان کا شکوہ

    شوہر نے شادی کے بعد میرے ہاتھ کی ڈش نہیں کھائی منال خان کا شکوہ

    ایمن اور منال دو جڑواں بہنیں ہیں دونوں نے ہی کیرئیر کے عروج پر شادی کی اور دونوں ایک خوشگوار اذدواجی زندگی بسر کررہی ہیں. منال خان نے احسن محسن سے پسند کی شادی کی، دونوں کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌منال خان کہہ رہی ہیں شادی کے بعد میں نے پہلی بار کھانا بنایا اور میں نے قیمے کی ڈش بنائی تھی ، میں نے دیکھا کہ محسن نے وہی ڈش نہیں کھائی جو میں نے بنائی تھی اور باقی ساری کھا لیں ، مجھے بہت غصہ آیا کہ گرمی میں‌کھڑے ہو کر ڈش بنائی اور نہیں کھائی، انہوں نے کہا میں‌نے قیمہ ٹماٹر بنائےتھے اور محسن کو

    ٹماٹر نہیں پسند تھے ، اور یہ مجھے پتہ نہیں تھا انہوں نے قیمہ چھوڑ کر مٹر پلائو کھایا. ایمن خان بھی اسی انٹرویو میں موجود تھیں انہوں نے کہا کہ منال ہمارے گھرمیں سب سے زیادہ اچھا کھانا بنایا کرتی تھیں اور ہم سب اس کے ہاتھ کا بہت شوق سے کھانا کھایا کرتے تھے. منال خان نے کہا کہ میں اب بھی کوکنگ کرتی ہوں لیکن اب زرا مجھے محسن کی کھانے میں پسند نہ پسند کی سمجھ آ چکی ہے.

  • رمشا خان سے مداح نے پوچھ لیا کم کم کیوں نظر آتی ہیں ؟‌

    رمشا خان سے مداح نے پوچھ لیا کم کم کیوں نظر آتی ہیں ؟‌

    اداکارہ رمشا خان جنہوں نے بہت کم عرصے میں‌ شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی ہے، وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور ورسٹائل ہیں. رمشا چونکہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں تو ان سے ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ ٹی وی سکرین پر اتنا کم کیوں‌دکھائی دیتی ہیں‌ہم آپ کو مس کرتے رہتے ہیں. کیا آپ ایک سال میں صرف دو ڈرامے کرتی ہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ رمشا خان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں ایک سال میں‌صرف ایک ڈرامہ کرتی ہوں یا دو ڈرامے کرتی ہوں بلکہ مجھے

    جو بھی اچھا کام ملے میں کرتی جاتی ہوں، میرا ایک ڈرامہ میں نے حال ہی میں شوٹ کروایا ہے جو کہ امید ہے بہت جلد آن ائیر ہو گا اور آپ مجھے دیکھ سکیں گے. یوں رمشا خان نے بتا دیا کہ وہ سکرین پر کم کیوں‌نظر آتی ہیں اور کب وہ نئے ڈرامے کے ساتھ نظر آئیں گی. یاد رہے کہ رمشا خان کو بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ملایا جاتا ہے کہا جاتا ہے کہ اداکارہ کے چہرے کے فیچرز انوشکا سے ملتے ہیں.

  • گھر میں سندھی بولتی ہوں منشا پاشا بھی آ گئیں میدان میں

    گھر میں سندھی بولتی ہوں منشا پاشا بھی آ گئیں میدان میں

    بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کے بیان نے آگ بگولہ کر دیا ہے پاکستانی فنکاروں کو ، منشا پاشا بھی آ گئی ہیں‌میدان میں انہوں نے ھال ہی میں ایک ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ مجھے سندھی ہونے پر فخر ہے اور میں فخر سے کہتی ہوں کہ میں اپنے گھر میں ملازموں کے ساتھ سندھی بولتی ہوں، ہم نہ صرف سندھی بولتے ہیں بلکہ سمجھتے بھی ہیں نصیر الدین شاہ نے کیسے کر دی یہ بات. منشا پاشا کی اس پوسٹ پر بہت سارے سندھیوں نے بھی لکھا کہ ہم سب سندھی بولتے ہیں اور ہمارے ہاں اس زبان کو بولنے اور سمجھنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے. یاد رہے کہ نصیر

    الدین شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں سب زبانیں بولی جاتی ہیں جیسے کہ سرائیکی ، بلوچی ، پشتو لیکن سندھی بولنے کا رواج وہاں ختم ہو چکاہے. لیکن اگر نصیر الدین سوشل میڈیا کو فالو کرتے ہیں تو ان کو اب تک پتہ چل چکا ہو گا کہ پاکستان میں‌سندھی بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور اس زبان کو کبھی بھی پس پشت نہیں ڈالا گیا .

  • ہانیہ عامر نے نانی آف دا ائیر کس کو کہہ دیا ؟

    ہانیہ عامر نے نانی آف دا ائیر کس کو کہہ دیا ؟

    اداکارہ ہانیہ عامر جن کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے ،اس کی مثال یہ ہے کہ وہاں کے ایک معروف گلوکر بادشاہ نے بھی ہانیہ کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا. ہانیہ کا آج کل ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا آن ائیر ہے، اس میں‌انہوں‌نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا ہے جو کسی لڑکے سے پیار کرتی ہے اس سے شادی کرنا چاہتی ہے، لیکن ہو نہیں‌پاتی اور کزن سے ہوجاتی ہے. اس ڈرامے میں‌ہانیہ کی اداکاری بہت پسند کی جا رہی ہے، ہانیہ عامر چونکہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک پوسٹ کی جس میں

    انہوں نے نانی آف دا ائیر ایک اماں کو قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ کیوں انتظار کریں کس کے لئے کریں، تفصیلات کے مطابق ایک اماں نے ایک وڈیو بنا کر لڑکیوں سے کہا ہے کہ اگر آپ کا ایک جگہ سے بریک اپ ہو گیا ہے تو رونے کی بجائے اگلہ تلاش کریں ہو سکتا ہے کہ وہ پہلے سے کہیں اچھا ہو اور آپ کی زندگی بن جائے، اماں نے کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے اسکو رو کر کیوں گزارنا. ہانیہ عامر کو اماں کی باتیں بہت اچھی لگی ہیں تبہی انہوں نے ان جو نانی آف داائیر قرار دیدیا ہے.

  • نصیر شاہ کو پاکستانی فنکاروں کا منہ توڑ جواب

    نصیر شاہ کو پاکستانی فنکاروں کا منہ توڑ جواب

    بالی وڈ کے اداکار نصیر الدین شاہ نے ہندوستان میں حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام زبانیں‌بولی جاتی ہیں لیکن سندھی زبان بولنے والے کم ہیں، یہ سن کر پاکستانی فنکار آ گئے ہیں جوش میں‌خصوصی طور پر وہ فنکار جو سندھی بولتے ہیں ، قیصر خان نظامانی ایک وڈیو بنا کر نصیر الدین شاہ سے کہا کہ میں‌آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں سندھی بولنے اور سمجھنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے اپنی غلط فہمی کو دور کیجیے ، اس کے بعد انہوں نے سندھی میں بول کر بتایا کہ ہم سب نہ صرف سندھی بولتے ہیں

    بلکہ سمجھتے بھی ہیں. دوسری طرف یاسر نواز نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک وڈیو بنائی جس میں‌انہوں نے سندھی گانےکے بولوں کو نہ صرف گایا بلکہ اس پر پرفارمنس بھی دی اور نصیر الدین شاہ سے کہا کہ ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم سندھی ہیں اور ہمیں سندھی ہونے پر فخر ہے. ہم نہ صرف سندھی بولتے ہیں بلکہ سمجھتے بھی ہیں. اسی طرح سے باقی فنکاروں نے بھی بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کو منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ دوبارہ ایسی بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لینا.

  • دل ہی تو ہے میں‌ دانیال ظفر مرکزی کردار کریں گے

    دل ہی تو ہے میں‌ دانیال ظفر مرکزی کردار کریں گے

    دانیال افضل پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف ادا کارہیں جو کئی پاکستانی فلموں اور ٹی وی شوز کا حصہ بن چکے ہیں۔دانیال افضل خان نے 2016 میں شوبز کی دنیا میں‌ قدم رکھا اور قلیل عرصے میں اپنا نام بنانے میں‌ کامیابی حاصل کی . دانیال ظفر اب ڈرامہ سیریل "دل ہی تو ہے ” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔دانیال کے علاوہ کاسٹ میں ماریہ ملک، علی انصاری اور زویا ناصرکے نام قابل زکر ہیں. دانیا ل افضل ہارون نامی نوجوان کا کردار ادا کررہے ہیں جس کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں، وہ دوراندیش بھی ہے اور ہمدرد بھی اور اپنی محبت اوردلی جذبے کے ساتھ اپنے لائحہٗ عمل اور اپنی خواہشات کے مطابق زندگی گزارتا ہے۔ڈرامے کی کہانی دو ستوں اور فیملی

    کے درمیان پیچیدہ رابطوں کی عکاسی کرتی ہے جبکہ ڈرامے کا پلاٹ بہت مضبوط ہے جس میں مختلف اتار چڑھاؤ آتے ہیں اور دکھایا گیا ہے کہ رشتوں کے درمیان الجھے بندھنوں کے ساتھ زندگی میں کتنی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔دانیال ظفر بلاشبہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں ان کے مداح ان کو ضرور اس ڈرامے میں سراہیں گے. دوسری طرف دانیال ظفر بھی اس کردار کو لیکر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے کچھ نیا کرنے کا موقع مل رہا ہے.

  • سری لنکا،گزشتہ سال گرفتار مظاہرین کی رہائی کیلئے طلبہ سڑکوں پر

    سری لنکا،گزشتہ سال گرفتار مظاہرین کی رہائی کیلئے طلبہ سڑکوں پر

    سری لنکا،گزشتہ سال گرفتار مظاہرین کی رہائی کیلئے طلبہ سڑکوں پر

    سری لنکا میں گزشتہ سال گرفتار ہونے والے مظاہرین کی رہائی کیلئے ہزاروں طلبہ سڑکوں پر آگئے ہیں جبکہ کولمبو میں سیکڑوں طلباء نے گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے لیے مارچ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کر رہے تھے۔

    اس دوران نے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور واٹر کینن فائر کیے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ درجنوں طلباء اور کارکنوں کی قید سیاسی ظلم و ستم کے مترادف ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    تاہم ان لوگوں کو روکنے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے کافی کوشش کی جارہی ہےاور انہیں منتشر کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے تاہم اس میں بھی انتظامیہ کام رہی ہے لیکن اب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سوچ رہی ہے کہ ان پر سختی کے بجائے انہیں بات چیت کے زریعے منتشر کیا جاے.

  • تحریک اصلاحات پاکستان کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت

    تحریک اصلاحات پاکستان کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت

    وزیراعظم شہباز شریف سے تحریک اصلاحات پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ تحریک اصلاحات پاکستان کے رہنما الحاج شاہ جی گل کا کہنا تھاکہ ملاقات میں وزیراعظم نے بجٹ میں قبائلی اضلاع کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان تحریک اصلاحات کو ن لیگ میں ضم کرنے کی دعوت دی۔

    دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے مابین برادرانہ تاریخی تعلقات ، مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان ترکیہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم، سیاحت، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے اپنےحالیہ دورہ ترکیہ کے دوران شاندار مہمان نوازی پر صدر رجب طیب اردوان اور حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے مابین بردارانہ تاریخی تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کیلئے بہت عزت و احترام رکھتے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ کی نئی بننے والی کابینہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم، سیاحت، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وزیرِ اعظم نے اپنے دورے کے دوران ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کا موزوں ترین وقت ہے جبکہ ترک کمپنیوں کی اس حوالے سے گہری دلچسپی خوش آئند ہے۔ وزیرِ اعظم نے ترک سفیر کو صدر رجب طیب ایردوان کے پاکستان کے دورے کی دعوت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہائی لیول اسٹریٹجک کواپریٹیو کونسل کے ساتویں اجلاس کیلئے ترک صدر کے پاکستان کے دورے کا منتظر ہے۔

  • بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل افغان کھیلاڑی زخمی

    بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ سے قبل افغان کھیلاڑی زخمی

    افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کا کہنا ہے کہ راشد خان انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف 2 ون ڈے میچز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ اے سی بی کے مطابق مینجمنٹ اور میڈیکل ٹیم نے راشد خان کی فٹنس کو اولین ترجیح دی، راشد خان کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں احتیاطی طور پر آرام دینے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ راشد خان کے لیے آرام کا فیصلہ ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے ان کی فٹنس کے لیے کیا گیا۔

    خیال رہے کہ بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 14 سے 18 جون تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ ادھر دوسری جانب دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں۔ لیونل میسی کاشمار فٹبال کی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، ان کا معاہدہ حال ہی میں فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے ختم ہوا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات یہ تھیں کہ میسی پی ایس جی چھوڑنے کے بعد سعودی کلب الہلال کو جوائن کریں گے۔ مگر وہ سعودی کلب کی پُرکشش پیش کش کو قبول کرنے کے بجائے اب امریکی فٹ بال کلب انٹر میامی کو جوائن کررہے ہیں، جہاں دُنیا کی دو بڑی کمپنیاں بھی اُن کے اس معاہدے کا حصہ ہوں گی۔ میسی کے کیریئر کا یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ یورپ سے باہر کسی کلب سے کھیلیں گے تاہم انٹرمیامی کلب کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسٹار فٹبالر نے 2021 میں پی ایس جی کلب جوائن کیا تھا۔

  • عمران خان نے زمان پارک میں بیٹھ کر سازش تیار کی. وزیر داخلہ

    عمران خان نے زمان پارک میں بیٹھ کر سازش تیار کی. وزیر داخلہ

    عمران خان نے زمان پارک میں بیٹھ کر سازش تیار کی. وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایسی گفتگو موجود ہے کہ شاید عدالت کو بھی کہنا پڑے کہ اسے کیمرہ کر دیں۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پی ٹی وی پر حملہ کس نے کیا تھا؟ کس نے 2014 میں ریاست کے خلاف نافرمانی کی تحریک کی بات کی تھی؟

    چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اس شخص نے اب کی بار زمان پارک میں بیٹھ کر سازش تیار کی، چند لوگوں کو زمان پارک میں تربیت دی گئی، یہ شخص کہتا تھا کہ اس کا گرفتار ہونا ریڈ لائن ہے، یہ شخص کہتا تھا اس کو گرفتار کیا گیا تو ریاست کو تہس نہس کر دےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو موجود ہے، 9 مئی کے واقعات کے ماسٹرمائند چیئرمین تحریک انصاف ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ایسی گفتگو موجود ہے کہ شاید عدالت کو بھی کہنا پڑے کہ ان کیمرہ کر دیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ان کا کہنا تھا یہ کہتے ہیں ان کے ساتھ سیاسی ورکر کے طور پر برتاؤ کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہو گا، ان لوگوں نے لائن کراس کر دی، اب یہ سیاسی اور انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، ان لوگوں کے تانے بانے بیرونی قوتوں کے ساتھ ملتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انکوائری کو مکمل کرنے میں وقت لگے گا لیکن جس کے خلاف جو شواہد ملیں گے کارروائی ہو گی، بغیر ثبوت لوگوں کو نہیں پکڑا جائے گا۔