Baaghi TV

Author: +9251

  • فی کلو گھی پر 80 روپے کمی

    فی کلو گھی پر 80 روپے کمی

    بجٹ سے قبل عوام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا، گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔ تاہم خیال رہے کہ وفاقی حکومت 9 جون کو اپنا آخری بجٹ پیش کرے گی، اسحاق ڈار اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ عوام پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔

    دوسری طرف بجٹ کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجٹ سے پہلے عوام کو خصوصی ریلیف دیدیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے، بناسپتی گھی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    نوٹیفکیشن کے مطابق بناسپتی گھی کی قیمت 490 روپے فی کلوگرام سےکم ہوکر 410 روپےہوگئی۔ بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 300 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہوگا۔ جبکہ خیال رہے کہ اس فیصلہ پر عوام نے ردعمل میں کہا ہے کہ لوگوں کو سہولیات ملنی چاہئے اور چیزوں کو سستا ہونا چاہئے کہ تاکہ غریب طبقہ بھی اپنی ضروریات پوری کر سکیں.

    سوشل پر ایک صارف نے لکھا کہ حکومت نے اچھا اقدام کیا ہے کہ اب چیزیں آہستہ آہستہ سستی کرنا شروع کردی ہیں جس سے عوام میں اچھا تاثر جائے گا اور لوگ اس ریلیف بارے خوش ہوں گے کیونکہ مہنگائی عروج ہے.

  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی. ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی. ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی. ریکارڈ

    ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 1964 ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

    اُدھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 1972 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار 559 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی 100 روپے اور 85.74 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ قدریں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جبکہ دوسری جانب ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر معمولی سا مہنگا ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 37 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • آئی ٹی شعبے کو آئندہ برس برآمدات 4.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مل گیا

    آئی ٹی شعبے کو آئندہ برس برآمدات 4.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مل گیا

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ٹی کے شعبہ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لئے بڑے پیکیج کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور آئی ٹی و ٹیلی کام کے حوالہ سے بجٹ تجاویز پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور آئی ٹی کے شعبہ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کابڑا فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، سید امین الحق، مریم اورنگزیب، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت عائشہ غوث پاشا، معاونینِ خصوصی طارق باجوہ، جہانزیب خان، طارق پاشا، شزا فاطمہ خواجہ، سینیٹر افنان اللہ، گورنر اسٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر، متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ آئی ٹی کے شعبے سے معروف ماہرین بشمول آصف پیر، زوہیب خان، نصیر اختر، اور ٹیلی کام شعبے سے حاتم باماترف سی ای او پی ٹی سی ایل، مدسر حیسن وائس پریزیڈنٹ جاز اوت کمال احمد ڈپ٥ی سی ای او ٹیلی نار نے بھی شرکت کی۔

    وزیرِ اعظم نے آئی ٹی شعبے کو آئندہ برس اپنی برآمدات کو 4.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف دے دیا اور آئی ٹی شعبے کی آمدن کا 35 فیصد اپنی استعداد بڑھانے کیلئے رکھنے کی سہولت میں تین سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے آئی ٹی وزارت اور متعلقہ حکام کو شعبے کے ساتھ مل کر بجٹ میں سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے مقامی سطح پر فائبر کیبل کی تیاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔

    اجلاس کو آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے کی ترقی اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ حکومت بجٹ میں آئی ٹی شعبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے جن کی بدولت موجودہ آئی ٹی برآمدات کو 100 فیصد بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مزید براں اس وقت ملک میں 45 ہزار کے قریب نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی پیشہ وارانہ تربیت دی جا رہی ہے جو تربیت مکمل ہونے کے بعد نہ صرف روزگار کے حوالے سے خود کفیل ہوں گے بلکہ مزید روزگار پیدا کرنے کا ذریعہ بھی بنیں گے۔

    وزیرِ اعظم نے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے بجٹ تجاویز کو جلد حتمی شکل دے کر پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ شہبازشریف نے فکس ٹیکس رجیم کے لئے کمیٹی تشکیل دی اور ہدایت کی کہ کمیٹی فوری طور پر اپنی سفارشات پیش کرے۔ اجلاس میں آئی ٹی کے شعبہ میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت دینے، نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنر مند بنانے کے پروگرام میں توسیع کے خصوصی پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے خصوصی ٹریننگ، آئی ٹی زونز بنانے کے فیصلے کی بھی منظوری دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    انہوں نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی ٹی سے متعلقہ سفارشات کو شامل کرنے کی ہدایت کی، آئی ٹی کے شعبہ کیلئے بجٹ سفارشات کی منظوری سے لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں نئی کمپنیوں کی تشکیل کے لئے خصوصی رہنمائی اور سرکاری مدد فراہم کرنے کے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے بیرون ملک آئی ٹی سیکٹرز کے روڈ شوز منعقد کرنے اور اس شعبے میں سہولیات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہنرمند بنانے کے پروگرام میں بڑی توسیع کے خصوصی پروگرام کی بھی منظوری دی گئی۔

  • عبدالواحد بندیگ انتقال کر گئے

    عبدالواحد بندیگ انتقال کر گئے

    ڈیرہ مراد جمالی ( محبوب مگسی) بلوچی زبان کے نامور ادیب و دانشور ، بلوچی اکیڈمی کے سابق چیئرمین اور ماہنامہ ” بلوچی” کے ایڈیٹر عبدالواحد بندیگ کوئٹہ میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں کلی صاحبزادہ نوشکی میں ادا کی گئی اور تدفین خواجہ احمد قبرستان سند نوشکی میں کی گئی جبکہ ان کی روح کو ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کلی صاحبزادہ میں کی جا رہی ہے وہ OGDCL کے بالاچ خان ، مذہبی امور کےبیبرگ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے شیہک بلوچ اور افغان ریفوجیز گواہرام بلوچ کے والد تھے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچی زبان کی معروف ادبی شخصیت صحافی اور بلوچی اکیڈمی کوئٹہ کے سابق چیئرمین عبدالواحد بندیگ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچی ادب اور زبان کے لیے مرحوم نے قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور ان کی وفات سے بلوچی زبان کے ادب میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

  • نہ خوبصورت ہوں نہ رنگ گورا ہے پھر بھی شہرت ملی ہے حرا سومرو

    نہ خوبصورت ہوں نہ رنگ گورا ہے پھر بھی شہرت ملی ہے حرا سومرو

    ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اداکار وہاج علی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی حرا سومرو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نہ میں گوری ہوں نہ ہی خوبصورت ہوں دبلی پتلی سی ہوں پھر بھی مجھے بہت پذیرائی ملی ہے، انہوں نے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں بچوں کی ماں ہوں ، گھریلو زمہ داریوں کے ساتھ شوبز میں‌کام کرنا آسان نہیں ہوتا، میں تو لڑکیوں سے کہوں گی کہ اگر شوبز میں آنا ہے اور پھر شادی نہ کریں کیونکہ دونوں کاموں کو ایک ساتھ کرنا آسان نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ تیرے بن میں ، میں نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا ہے جو اپنے بھائی کے دشمن کے

    ساتھ بھاگ کر شادی کر لیتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے لڑکی کے گھر سے بھاگنےکو ٹھیک نہیں دکھایا بلکہ بتایا ہے کہ جب لڑکیوں کی گھر میں کوئی بات نہیں سنتا تو وہی وہ گھر سے بھاگتی ہیں. انہوں نے کہا کہ میں‌ ڈراموں میں‌ کام کرکے بہت اچھا محسوس کررہی ہوں، میں مزید بھی کام کرنا چاہتی ہوں. مجھے مزید اچھا کام ملے گا تو میں کرتی رہوں گی مجھے یقین ہے کہ میرے مداح مجھے یونہی پیار دیتے رہیں گے.

  • مالی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے عجیب و غریب کام بھی کئے نورا فتحی

    مالی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے عجیب و غریب کام بھی کئے نورا فتحی

    بالی وڈ ڈانسر نورا فتیحی نے بی بی سی کو ھال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہےکہ مالی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے میں نے عجیب و غریب کام بھی کئے، میں نے ایک حقہ بار میں کام کیا ، وہاں آنے والوں کو حقہ بنا کر پیش کرتی اور ان سے کہتی کہ کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتائیے گا. انہوں نے کہا کہ بالی وڈ‌ میں اپنا کیرئیر بنانے کےلئے بہت محنت کرنا پڑی ہے، تب جا کر کہیں پہچان ملی ہے. انہوں نے کہا کہ آج بھی کہیں پرفارم کرنا ہو تو کئی کئی گھنٹے ڈانس کی پریکٹس کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا کیرئیر اور نام

    بنانے کےلئے بہت ساری قربانیاں دی ہیں ، یہاں تک کہ اپنے بھائی کی شادی میں‌شریک نہ ہوسکی. انہوں نے کہا کہ بیس سال کی عمر سے کام کررہی ہوں، میری عمر کی لڑکیاں زندگی سے لطف اندوز ہوتی ہیں اور میں کمرہ بند کرکے ڈانس پریکٹس کیا کرتی تھی کیونکہ میں ٹھان چکی تھی کہ میں نے اسی میں کیرئیر بنانا ہے. یاد رہے کہ بالی وڈ میں نورا فتیحی کو دلبر دلبر گانے سے شہرت ملی. اور آج ان کا نام بالی وڈ کی بہترین ڈانسرز میں ہوتا ہے.

  • راحت فتح علی خان کے گانے آنکھیں نے 100 ملین ویوز حاصل کر لئے

    راحت فتح علی خان کے گانے آنکھیں نے 100 ملین ویوز حاصل کر لئے

    ڈرامہ سیریل کابلی پلاؤ کے او ایس ٹی آنکھیں نےڈیجیٹل پلیٹ فارم پر 100ملین ویوز حاصل کر لئے ہیں. آنکھیں کی مسحورکن کمپوزیشن کے خالق اور گلوکار راحت فتح علی خان ہیں جبکہ گانے کے بول عمران رضا نے تحریر کئے ہیں. OST آنکھیں نے نہ صرف لاکھوں ناظرین کے دل جیت لئے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھوم مچادی ہے۔ ٹوئیٹر پر اس کی دلکش میلوڈی اور نغمے کے بولوں پر اس کے پرستاروں نے نغمے کے لئے محنت کرنے والے باصلاحیت فنکاروں کے بارے میں تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں۔

    اسی طرح انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی تخلیقی ریلیز کا تنوع نظر آرہا ہے جہاں پرستاروں نے گانے کے بول خود بھی گنگنانا شرو ع کردئیے ہیں.یاد رہے کہ کابلی پلاؤ کی کہانی ظفر معراج نے لکھی ہے او ڈائریکشن کاشف نثار کی ہیں.کابلی پلائو کے پروڈیوسر قیصر علی اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر عمران رضا ہیں۔ کیو اینڈ کے پروڈکشنز اور ملٹی ورس انٹر ٹینمنٹ کے اشتراک سے یہ شاندار پروجیکٹ پیش کیا جارہا ہے جس میں انتہائی باصلاحیت افراد کی ٹیم نے اپنی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں سے کام کیا ہے۔

  • آنکھوں کے سامنے بھائی مر گیا اور میں کچھ نہ کر سکا جیکی شروف

    آنکھوں کے سامنے بھائی مر گیا اور میں کچھ نہ کر سکا جیکی شروف

    بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے ایک انٹرویو میں بتایا ہےکہ جب میں‌دس سال کا تھا تو میں نے اپنےسامنے اپنے 17 سال کے بھائی کو پانی میں ڈوب کر مرتے ہوئے دیکھا اور میں کچھ نہ کر سکا. انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میں بہت غربت تھی، ماں محنت کرکے مجھے پڑھا رہی تھی ، سکول ختم ہوا تو کالج جانا چاہتا تھا لیکن نوکری کرنی پڑی، جیکی شروف نے کہا کہ میں ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرنے لگ گیا ، ایک دن بس سٹاپ پر کھڑا تھا کسی نے پوچھا ماڈلنگ کرو گے تو میں نے کہا کہ ہاں کروں گا، میں نے کہا کہ ماڈلنگ میں کیا ہوتا ہے تو انہوں نے کہا

    کہ ہم تصویر بنائیں گے اور تم کو پیسےدیں گے میں‌ خوش ہو گیا ان سے کہا کہ ہاں‌جی دیں ایسا کام . انہوں نے کہا کہ کل آجائو ہمارے پاس میں ان کے پاس گیا، انہوں نے کہا کہ کپڑوں کا ماپ دیدو ، میں نے دیدیا ، ماں سے کہا کہ ماں میں بس ماڈل بننے والا ہوں ماں نے کہاکہ جب بنے گا تب بات کرنا ، پھر جب میری تصویریں بن گئیں انہوں‌نے مجھے ساڑھے سات ہزار روپے دئیے میں نے وہ پیسے ماں کو دے دئیے تو وہ خوش ہوئی پھر میں نے نوکری چھوڑ دی اور اسی کام میں لگ گیا، پھر مجھے دیو آنند نے شکتی کپور کے چیلے کا کردار ایک فلم میں دیا وہ کیا اس کے بعد زندگی بدل گئی. بنیادی طور پر غریب تھا اسلئے آج بھی لوگوں کی مدد کرتا ہوں اور مدد کرکے جو خوشی ملتی ہے وہ کسی دوسری چیز میں‌کہاں.

  • ہیلن آج کے کس ہیرو کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی ہیں؟  اداکارہ نے بتا دیا

    ہیلن آج کے کس ہیرو کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    سلمان خان کی دوسری ماں ہیلن بالی وڈ کی معروف ڈانسر رہی ہیں، انہوں نے ستر کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلموں میں ڈانس نمبرز کئے، ہیلن بطور ہیروئین تو اپنی جگہ نہ بنا سکیں لیکن ان کے دور میں‌کوئی ڈانس میں‌ انکو شاید ہی مات دے سکتا تھا. سلیم خآن کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنا کم کر دیا اور کرتے کرتے ختم ہی کر دیا. انہوں‌نے ہم دل دے چکے صنم میں اپنی سوتن کے بیٹے سلمان خان کی ماں کا کردار کیا.ہیلن نے ایک میوزیکل شو میں شرکت کے دوران پوچھے گئے کچھ سوالات کا جواب یوں‌دیا، ان سے پوچھا گیا کہ کس ہیرو کو سو

    سال تک ڈانس سیکھنے کی ضرورت ہے تو انہوں نے کہا کہ دھرمیندر ڈانس نہیں کر سکتے ان کو ڈانس سیکھنے کی ضرورت ہے. نامور ہیروز کی تصویریں دکھا کر سوال پوچھا گیا کہ ان میں‌سے کونسا ہیرو سب سے زیادہ ہینڈسم ہے تو انہوں نے اپنے شوہر کا نام لیا اور کہا کہ سلیم خان. ان کو نوے کی دہائی کے ہیروز کی تصاویر دکھا کر پوچھا گیا کہ کس کے ساتھ ڈانس کرنا چاہیں گی تو انہوں نے ان ہیروز میں‌ سے سلمان خان کا انتخاب کیا اور کہا کہ میں اپنے بچےکے ساتھ ڈانس کرنا چاہوں گی.

  • ہیلن سے افئیر اور پھر شادی بارے خود اپنی پہلی اہلیہ کو بتایا سلمان خان کے والد سلیم خان

    ہیلن سے افئیر اور پھر شادی بارے خود اپنی پہلی اہلیہ کو بتایا سلمان خان کے والد سلیم خان

    بالی وڈ‌کے معروف رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اداکارہ ہیلن کے ساتھ میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ہماری ملاقات ایسے شروع ہوئی ، کہ ایک دن ہیلن میرے پاس آئی اور بتایا کہ ان کو کام نہیں مل رہا ، ظاہر ہے کہ ان کی عمر ان کرداروں کی نہیں رہی تھی جو ان کی پہچان تھی، میں نے ان کو تین دن میں تین فلمیں دلوا دیں ، وہ بہت خوش ہوئی ، اس نے میری عزت کرنا شروع کر دی، اور میرے پاس ان کا روٹین میں آنا جانا شروع ہو گیا، ہیلن کی طرف سے جو مجھے عزت مل رہی تھی وہ پیار میں بدل گئی ، ان کے

    والدین تھے نہیں ایک بھائی تھا جو نشئی تھا وہ بھی چل بسا، یہ اکیلی تھی ، مجھے اس سے پیار بھی ہو گیا تھا تو میں نے شادی کر لی اور شاد ی کرکے بچوں کی ماں یعنی اپنی پہلی اہلیہ کو بتایا وہ بہت خوش نہ ہوئی لیکن اب ایسے ہی چلنا تھا تو اس نے کمپرومائز کیا، میں ہیلن کے ساتھ جتنا فئیر رہ سکتا تھا رہا. اپنے بچوں کو اعتماد میں لیا ، میرے بچوں‌ کو شاید شروع میں لگا ہو گا کہ ہماری ماں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن بعد میں انہوں نے ہیلن کو قبول کر لیااور ہیلن اب ہماری فیملی کا حصہ ہیں.