Baaghi TV

Author: +9251

  • طلاق کا فیصلہ میں نے اور ارباز نے بہت سوچنے کے بعد کیا ملائکہ اروڑہ

    طلاق کا فیصلہ میں نے اور ارباز نے بہت سوچنے کے بعد کیا ملائکہ اروڑہ

    بالی وڈ کی آئٹم گرل جو کہ سلمان خان کی بھابھی رہ چکی ہیں ، جی ہاں ملائکہ نے ارباز خان کے ساتھ نوے کی دہائی میں محبت کی شادی کی ، شادی کے کئی سال کے بعد ان دونوں‌نے فیصلہ کیا کہ ہم دونوں کو علیحدگی کر لینی چاہیے. ملائکہ اروڑہ نے کرینہ کپور کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اکیلی نے طلاق کا فیصلہ نہیں کیا تھا ، بلکہ میں نے اور ارباز خان نے ایک ساتھ مل کر بیٹھ کر ہر چیز پر غور کیا ، اور پھر فیصلہ کیا کہ ہم ایک ساتھ خوش نہیں رہ سکتے لہذا ہمیں اپنی راہیں جدا کرنی ہوں گی اور ہم نے اپنی راہیں جدا کر لیں.ملائکہ نے اس انٹرویو

    میں یہ بھی کہا کہ طلاق کا فیصلہ لینا بہت آسان نہ تھا، میری فیملی تک مجھ سے کہہ رہی تھی کہ ایسا نہ کرو، طلاق سے ایک رات پہلے تک مجھے میری فیملی نے بیٹھ کر سمجھایا لیکن میں‌نے اس سے کہا کہ ہم ایک ساتھ نہیں رہ سکتے. ملائکہ نے کہا کہ جب بھی کوئی عورت طلاق لیتی ہے تواس پر انگلیاں اٹھتی ہیں مجھ پہ بھی اٹھیں ، لیکن میں‌سمجھتی ہوں کہ انسان کو اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق جینی چاہیے لوگوں‌کا خیال نہیں کرنا چاہیے. اور ہر عورت کو اپنی زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہیے.

  • ناسمجھی میں شاہد کے ساتھ شادی کر لی بابرا شریف کا سوشل میڈیا پرپرانا کلپ وائرل

    ناسمجھی میں شاہد کے ساتھ شادی کر لی بابرا شریف کا سوشل میڈیا پرپرانا کلپ وائرل

    بیگم نوازش علی کے ساتھ بابرا شریف کے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں‌بابرا بتا رہی ہیں کہ فلمسٹار شاہد کے ساتھ میری شادی صرف دو مہینے رہی اور دو مہینے کی شادی کوئی شادی تو نہیں ہوتی، مجھے جب کوئی کہتا ہے کہ تمہاری شادی ہوئی تھی تو مجھے یاد آتا ہے کہ ہاں میری تو شاہد کے ساتھ شادی ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ شاہد کے ساتھ شادی کرنا میری نا سمجھی تھی، مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ جو شادی کرنے جا رہی ہوں اس کا انجام کیا ہوگا. شاہد کی پہلے سے تین بیویاں تھیں، اور میں یہ بھی نہیں سمجھ پائی کہ میں ان سے شادی کیوں‌کر

    رہی ہوں یا شاہد مجھ سے شادی کیوں کررہا ہے. انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں اگر کوئی آیا تو میں شادی ضرور کروں گی دوبارہ بلکہ میں تو اسی سال کی بھی ہو جائوں اور میری زندگی میں کوئی مرد آئے مجھے اس سے اور اسکو مجھ سے محبت ہو تو میں شادی ضرور کروں گی. انہوں نے کہا کہ مجھے محبت ہوئی تھی لیکن ملی نہیں ، اور ضروری نہیں کہ اللہ تعالی انسان کو ہر چیز سے نوازے. جس ھال میں ہوں بہت خوش ہوں.

  • تحریک انصاف کی بات نہ کریں مہوش حیات نے ایسا کیوں اور کس سے کہا ؟‌

    تحریک انصاف کی بات نہ کریں مہوش حیات نے ایسا کیوں اور کس سے کہا ؟‌

    عید الاضحی پر فلم تیری میری کہانیاں‌ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس میں تین کہانیاں دکھائی جائیں گی جو ایک دوسرے سے بالکل ہی مختلف ہوں گی. اس فلم کا گزشتہ دنوں کراچی میں ٹریلر لانچ کیا گیا، اس موقع پر مہوش حیات نے میڈیا سے بات چیت کی ، بات چیت کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایک سیاسی جماعت جس نے آپ کو تمغہ امتیاز سے نوازا تھا ، وہ آج کل بہت مشکل میں‌ ہے تو کیا کہنا چاہیں گی، اس سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ دیکھیں تنقید زندگی کا حصہ ہوتی ہے اسی کے ساتھ جینا پڑتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہم تیری میری کہانیاں کے ٹریلر لانچ

    پر ہیں لہذا اسی کی بات کی جائے تو بہتر ہے آپ اس سیاسی جماعت کی بات نہ ہی کریں تو بہتر ہے. یوں مہوش حیات نے بہت ہی چالاکی کے ساتھ تحریک انصاف کے حوالے سے کئے گئے سوال کو گول کر دیا، کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا، یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی سیاسی وابستگی پی ٹئ آئی کے ساتھ بہت زیادہ ہے اور وہ عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیں ان کے سیاست کے انداز کو پسند کرتی ہیں.

  • تیری میری کہانیاں ہماری طرف سے شائقین کو عید کاتحفہ ہے مہوش حیات

    تیری میری کہانیاں ہماری طرف سے شائقین کو عید کاتحفہ ہے مہوش حیات

    گزشتہ دنوں کراچی میں عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم تیری میری کہانیاں کا ٹریلر لانچ کیا گیا ، اس میں مہوش حیات ، وہاج علی ، ندیم بیگ، مرینہ خان و دیگر نے شرکت کی، تقریب میں‌مہوش حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیری میری کہانیاں ایک نئی چیز ہے جو پاکستانی سینما میں متعارف کروائی جا رہی ہے، اس سے پہلے ایسا تجربہ نہیں ہوا، اچھی بات ہے کہ ہمارا سینما ماڈرن تجربات کرنے جا رہا ہے اور تیری میری کہانیاں ہماری طرف سے آپ سب کے لئے ایک تحفہ ہے، ایک ٹکٹ میں آپ تین فلمیں دیکھ سکتے ہیں ، اور تینوں فلمیں‌ہی مختلف

    ہیں. ان کی کہانیاں، کاسٹ ، ڈائریکٹرز سب کچھ مختلف ہے، میں اپنی فلم ٰمیں اپنے کردار کے حوالے سے کچھ نہیں بتا سکوں گی یہ ایک راز ہے جو عید کے روز ہی کھلنا چاہیے. میں‌تو کہوں گی کہ آپ سب تیری میری کہانیاں‌ضرور دیکھیں ، سب نے مل کر بہت اچھا کام کیا ہے. مہوش حیات نے مزید کہا کہ مجھے تیری میری کہانیاں میں کام کرنے کا بہت مزا آیا . یہ فلم ہر لحاظ سے میری پہلی فلموں سے مختلف ہے اور مختلف ثابت ہو گی، مجھے بہت امید ہے کہ ہمارے اس گفٹ کو آپ سب بہت پسند کریں گے.

  • ایک حالیہ تقریب میں‌راکھی کیوں رو پڑیں ؟‌

    ایک حالیہ تقریب میں‌راکھی کیوں رو پڑیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جو ابھی تک اسی جھٹکے سے نہیں نکلیں ہیں جو انہیں عادل درانی نے شادی میں‌دھوکے کی صورت میں انہیں دیا ہے، وہ عادل کے بعد اپنی زندگی میں مگن ضرور دکھائی دیتی ہیں ، کام کررہی ہیں ، نمازیں پڑھتی ہیں ، اسلام کی بات کرتی ہیں‌، وفا دار بیوی کی بات کرتی ہیں، ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں لیکن وہ اندر سے ٹوٹ چکی ہیں، راکھی آج بھی اپنے شوہر عادل کی بات کرتی ہیں، گھر بسانے کی بات کرتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی وہاں وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں اور کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ راکھی ساونت کو کون دھوکہ دے سکتا ہے، اسکے

    ساتھ کون برا کر سکتا ہے ؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا میں انسان نہیں ہوں میرے سینے میں دل نہیں ہے؟ کیا میں‌ گھر بسانے کے خواب نہیں دیکھ سکتی کیا؟‌ میں نے بھی گھر بسانے کا سپنا دیکھا مجھے دھوکہ دیا گیا، میں اس دکھ تکلیف سے چاہ کر بھی نہیں نکل پا رہی ہوں. یہ کہتے ہوئے وہ پھوٹ پھوٹ کر رو رہیں تھیں. یاد رہے کہ راکھی اور عادل کی شادی تنازعات کا شکار رہیں مار پیٹ کے الزام میں راکھی نے عادل کو گرفتار کر وا دیا تھا.

  • ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی اپنی بات پر قائم ہوں نازش جہانگیر

    ہر روتی عورت سچی نہیں ہوتی اپنی بات پر قائم ہوں نازش جہانگیر

    اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر روتی ہوئی عورت سچی نہیں ہوتی میں اپنے اس بیان پر آج بھی قائم ہوں. کیونکہ بہت ساری عورتیں سیچوایشن کو اپنے حق میں استعمال کرنے کا ہنر جانتی ہیں، میں دونوں فریقین کی باتیں سن کر صرف سچ کے ساتھ کھڑے رہنے کو ترجیح دیتی ہوں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں جو عورت مارچ ہوتا ہے اس سے کیا ان عورتوں کو فائدہ ہوتا ہے جو کسی دور گائوں میں بیٹھی مار کھا رہی ہوتی ہیں یا گھر داری کررہی ہوتی ہیں ، ان کو تو اس عورت مارچ کا پتہ بھی نہیں ہوتا. یہ جو عورت مارچ ہے یہ ان کے لئے

    نہیں ہے بلکہ ہمارے خود کے لئے ہے. اورمیں عورت مارچ کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کرتی. ہمارے ہاں خلع لینے کی شرح بہت زیادہ ہوتی جا رہی ہے جو کہ مناسب نہیں ہے. انہوں نے کہا عورت اور مرد کے معاملے میں‌اگر عورت غلط اور مرد ٹھیک ہو تو میں مرد کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں گی ، اگر عورت ٹھیک اور مرد غلط ہو تو میں‌ عورت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں گی. انہوں نے کہا کہ وہ معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں ہر حوالے سے عدل و انصاف کا بول بالا ہو.

  • شائستہ قیصر کا 71 واں یوم پیدائش

    شائستہ قیصر کا 71 واں یوم پیدائش

    شائستہ قیصر کا 71 واں یوم پیدائش

    شائستہ قیصر پی ٹی وی کی اداکارہ تھیں جو بلیک اینڈ وائٹ دور کے چند ڈراموں میں نظر آئیں۔ 5 جون 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے گجراتی فلم ‘ما تے ماں’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ جبکہ یہ پاکستان کی پہلی گجراتی فلم تھی۔ پروڈیوسر قدیر خان، ڈائریکٹر اقبال اختر اور مرکزی جوڑی شائستہ قیصر اور آغا سجاد تھے۔

    یہ 1970 میں ریلیز ہوئی۔ 1972 میں وہ 2 فلم اخری ہملہ میں نظر آئیں جس میں ان کے ہیرو کمال اور بدر منیر تھے، اور سپر ہٹ فلم دل ایک آئینا جس میں وہ محمد علی کی بیٹی تھیں اور دوسری کاسٹ میں شاہد اور سنگیتا تھیں۔ 1973 میں وہ مزید 2 فلمیں نظر آئیں۔ جال کے ساتھ وحید مراد اور رنگیلا اور منور ظریف۔ 1974 میں وہ دو اور فلموں شہر اور سے میں نظر آئیں اور دھماکا دونوں فلاپ فلمیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    شہر اور کہے میں ان کے ہیرو آفتاب منگھی تھے اور دھماکا میں وہ جاوید شیخ، شبنم اور رحمان کے ساتھ معاون اداکارہ کے طور پر نظر آئیں۔ پھر 7 سال کے وقفے کے بعد ان کی آخری فلم 1981 میں وحید مراد، شبنم اور روحی بانو کے ساتھ ریلیز ہوئی کرن اور کلی۔ یہ فلم بھی فلاپ ہوگئی۔ اس کے بعد وہ انڈسٹری چھوڑ کر نامعلوم جگہ پر رہنے لگی۔ ان کی فلموں کی فہرست یہ ہیں: ما تے ماں، آخری ہملا، دل ایک آئینا، نیا راستہ، جال، رنگیلا اور منور ظریف، شہر اور سے، دھمکا، اور کرن اور کلی۔

  • جانوروں کی بائیومیٹرک؛ پاکستانی سافٹ ویئر انجنیئرز نے ناممکن کوممکن بنادیا

    جانوروں کی بائیومیٹرک؛ پاکستانی سافٹ ویئر انجنیئرز نے ناممکن کوممکن بنادیا

    کراچی میں اردو یونیورسٹی کے طالب علموں نے ایسا انوکھا سوفٹ ویئر بنایا ہے کہ اب جانوروں کی نہ صرف شناخت ہوگی بلکہ رجسٹریشن بھی ہو سکے گی جبکہ عموماً جانوروں کی شناخت کیلئے بچپن سے انکے کانوں میں سوراخ کر کے ٹیگ لگایا جاتا ہے جو کہ باعثِ تکلیف بھی ہے اور قابل اعتماد بھی نہیں تاہم پاکستانی سافٹ ویئر انجنیئرز کی جانب سے تیارکردہ ایپلیکیشن سے جانوروں کی نہ صرف شناخت بلکہ اس سے جانوروں کی تصدیق اور ڈیٹا بھی جمع کیا جا سکے گا۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والے سافٹ وئیرانجینئرسید عمید کہتے ہیں کہ ہم ایسے بلکل ایک پاسپورٹ کی طرز پر تیار کر رہے ہیں کیونکہ جس طرح دنیا میں ہر نفس کی ایک مختلف شناخت ہے اسی طرح ہم ہر جانور کو ایک الگ شناخت دینا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سید عمید کا کہنا تھا کہ انسانوں کے فنگرپرنٹ کی طرح جانوروں کی ناک پرنٹ ہوتے ہیں تاہم اس حوالے سے ہم نے پانچ ہزارجانوروں پرتجربہ کیا اور سب کے نتائج سوفیصد حاصل ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    اس غیر معمولی ٹیکنالوجی کے استعمال سے لاپتہ جانوروں کو ڈھونڈنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ اس ریسرچ کے تحت جانوروں کو چوری سے بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تھوڑی سپورٹ مل جائے تو ملک سے باہرسروس دے کربھی بھاری زرمبادلہ کماسکتے ہیں۔ اس تحقیق کا احاطہ اس قدر وسیع ہے کہ اسے دیگر جانوروں مثلاً گھوڑوں، کتوں اور دیگر جانوروں پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایپلیکیشن کاباقاعدہ افتتاح عید سے 10 دن قبل یعنی چاند نکلنے پر کیا جائے گا جس کے زریعے سستے اور مہنگے جانوروں سے لیکر ہر قسم کے اعلیٰ نسل کے جانوروں کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

  • پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جاسکتی. عرفان قادر

    پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جاسکتی. عرفان قادر

    پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جاسکتی. عرفان قادر

    وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا کہ ملک میں الیکشن آئین میں مقررکردہ وقت کے مطابق ہوں گے۔ جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سیاسی جماعت جو بیرونی ایجنڈے پر ہو جس سے یہ تاثر پیدا ہو کہ اس س ملک کے قومی مفاد کو خطرہ لاحق ہوجائے تو ان واقعات کو دیکھ کر ان پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

    عرفان قادر نے کہا کہ ججز کی تعیناتی سوالیہ نشان بن گئی ہے جوڈیشل کمیشن کے تمام ارکان ایک ایک بندے کا نام دیں وجوہات بتا کر متفقہ فیصلہ کر کے تعیناتی کی جائے جبکہ الیکشن آئین میں مقررکردہ وقت کے مطابق ہوں گے۔ نجی ٹی وی میں پوچھے جانے والے سوال کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انتخابات وقت پرنہیں ہوں گے یا ایمرجنسی لگا مدت میں ایک سال کی توسیع کردی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ایک سوال کے جواب میں عرفان قادر کا کہنا ہے کہ اسمبلی اپنی مدت اگست میں پوری کرلے گی کی جس کے بعد نگراں حکومت بنے گی اورآئین کے مطابق جو بھی سازگار وقت ہوگا اس پرانتخابات ہوجائیں گے۔

  • اکتوبر نومبرمیں انتخابات ہوجائیں گے. رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

    اکتوبر نومبرمیں انتخابات ہوجائیں گے. رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

    اکتوبر نومبرمیں انتخابات ہوجائیں گے. رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تیرہ اگست کواسمبلیاں تحلیل اوراکتوبر نومبرمیں انتخابات ہوجائیں گے، الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن واپس آئیں گے انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں ، ان کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنے گا ،انہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملہ کر کے بغاوت کی ۔ یاسمین راشد شرپسندوں کو لے کر جناح ہائوس گئیں ۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی منصوبہ بندی میں شامل تھے ، نو مئی کا حملہ فوجی قیادت کو دبائو میں لانے کے لیے تھا تاکہ وہ کوئی انتہائی اقدام اٹھائیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وزیر داخلہ نے کہا کہ تیرہ اگست کو اسمبلیاں تحلیل اور اکتوبر نومبر میں انتخابات ہو جائیں گے ،الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن واپس آئیں گے انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے،عام انتخابات میں نوازشریف پارٹی کی قیادت کریں گے۔