Baaghi TV

Author: +9251

  • دیپکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    دیپکا ککڑ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککٹر نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میری ترجیحات تبدیل ہو گئی ہیں اور میں اب اپنے شوہر اور آنے والے بچے کے ساتھ خوش ہوں، میں گھر داری کررہی ہوں، میں‌ نے نہایت چھوٹی عمر میں کام شروع کیا اور چھوٹی سی عمر میں کافی شہرت حاصل کی. اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر جو کہ میرے کو سٹار بھی رہ چکے ہیں کئی ڈراموں میں انہوں نے مجھے شادی کی آفر کی ہم نے 2018 میں شادی کر لی اور اس کے بعد میں نے اسلام قبول کرلیا، میں اسلام قبول کرنے کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے نہایت ہی خوش ہوں، جتنا کام کرنا تھا کر لیا، مجھے شوبز چھوڑنے کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ

    شعیب ابراہیم ایک بہت ہی اچھے شوہر ہیں ، لوگ ان کو ایک اچھے سٹار کے طور پر جانتے ہیں لیکن میں ان کو بطور انسان اور شوہر جانتی ہوں وہ ہر لحاظ سے آئیڈیل ہیں ، میرا بہت خیال رکھتے ہیں اور اپنے گھر کے لئے بہت تگ و دو کررہے ہیں. میں نے نہیں سوچا تھا کہ شادی کے بعد میری زندگی یکسر بدل جائیگی اور ترجیحات بھی یکسر تبدیل ہوجائیں گی.

  • سنیل شیٹی کو بھی انڈر ورلڈ کی کالز موصول ہوتی رہیں؟‌

    سنیل شیٹی کو بھی انڈر ورلڈ کی کالز موصول ہوتی رہیں؟‌

    سینئر اداکار سنیل شیٹی جنہوں نے ایکشن فلموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے بطور ہیرو خوب نام کمایا ان کے کریڈٹ پر دل والے جیسی فلمیں ہیں، اداکار ایک بہت بڑے بزنس مین بھی ہیں. انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ جب میرا کیرئیر عروج پر تھا تو مجھے انڈر ورلڈ سے کالز موصول ہوتی رہتی تھیں ، مجھے جب بھی کال آتی تھی تو میں پولیس کو مطلع کر دیتا تھا لیکن خود ان سے نمٹ بھی لیتا تھا، میری اکثر کالز کرنے والوں کے ساتھ بحث اور منہ ماری ہوجایا کرتی تھی، پولیس کو جب میں یہ بتاتا تھا کہ میں آج انڈر ورلڈ سے آنے والی کالز

    کرنے والوں کو سنا دی ہیں تو پولیس مجھے ڈانٹا کرتی تھی اور کہا کرتی تھی کہ ایسا نہ کیا کریں کیا آپ کو اپنی جان کا خیال نہیں ہے، تو میں ان سے کہا کرتا تھا کہ آپ مجھے ڈرائیں‌نہیں میری حفاظت کریں. سنیل شیٹی نے مزید یہ بھی کہاکہ اس طرح کا مشکل وقت سب پر آتا ہے، میں بھی سکا شکار ہوا لیکن اس سارے وقت میں ، میں بہت حوصلے اور ہمت کے ساتھ رہا اورمیں نے انڈر ورلڈ کے لوگوں کا مقابلہ بھی کیا اور ان کی کالز بھی ڈٹ کر سنیں اور انکو سنائیں بھی.

  • حالات خراب تھے ماں کو حج یا عمرہ نہیں‌ کروا سکا جاوید شیخ

    حالات خراب تھے ماں کو حج یا عمرہ نہیں‌ کروا سکا جاوید شیخ

    سینئر اداکارہ جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ہمارے بچپن میں ھالات اچھے نہیں تھے، ہم آٹھ بہن بھائی تھے اور ایک کمرے کا گھر تھا، میرے والد کوئی بہت اچھا نہیں کماتے تھے. لیکن میری والدہ نے ہمیں اچھے طریقے سے پالا ، ابو محنت مزدوری کرنے نکل جاتے ہم ماں کے ساتھ تمام دن گھر پر ہوتے ان کے ساتھ گھر کے کام کاج کرواتے ، پھرمیں نے ریڈیو پر ڈرامہ کرنا شروع کر دیا والد کو شوبز پسند نہ تھا امی نے میرا ساتھ دیا. اور خصوصی طور پر جس روز ریکارڈنگ ہوتی اس روز وہ ابو سے چھپاتی کہ میں کہاں جا رہا ہوں، مجھے جو پیسے ملتے میں لا کر امی کو دیتا تاکہ گھر کے کام ہماری روٹی پوری ہو سکے. میری والدہ نے بہت برا وقت دیکھا اور

    اسی طرح وہ دنیا سے چلی گئیں ، مجھے بہت افسوس ہے کہ ہمارے جب حالات بدلے تو اس وقت ماں نہیں‌ تھی کہ دیکھنے اور خوش ہونے کےلئے ، کاش میں اپنی ماں کو حج یا عمرہ کروا سکتا. جب میرے پس پیسے آئے تو اس سے پہلے ہی میری ماں چل بسی ، میں تو اپنی ماں کی خدمت تک نہیں کر سکا. یہ رنج میرے ساتھ ساتھ ہر وقت رہتا ہے.

  • ڈراموں میں خواتین کو مردوں کے برابر نہ دکھانا معاشرتی سوچ کی عکاسی ہے ثانیہ سعید

    ڈراموں میں خواتین کو مردوں کے برابر نہ دکھانا معاشرتی سوچ کی عکاسی ہے ثانیہ سعید

    سینئر اداکارہ ثانیہ سعید جن کی حقیقت سے قریب اداکاری دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے کر دیتی ہے. انہوں نے جو بھی کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے. انہوں نے فلم کملی میں ایک اندھی کا کردار نہایت ہی خوبی سے نبھایا. ثانیہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں ان کو جب بھی جس بھی پراجیکٹ میں دیکھا گیا ہے وہ روٹین سے ہٹ کر ہی ہوتا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ڈراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج کل جو ڈرامے بن رہے ہیں وہ برے نہیں ہیں ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو اچھے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہےکہ ڈراموں میں خواتین کو

    بااخیتار نہ دکھایا جانا ایک ظلم ہے، ڈراموں میں خواتین کو روتا دھوتا دکھایا جاتاہے ، وہ اپنے حق کے لئے کھڑی نہیں ہوتیں، بس ظلم سہتی رہتی ہے، ایسا نہیں ہے بھئی عورتیں بہت مضبوط ہیں ان کا یہ رخ بھی دکھایا جانا چاہیے. لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہورہا. انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں کی اس وقت جو سب سے بڑی خامی ہے وہ یہی ہے کہ عورتوں کو بااختیار نہیں دکھایا جاتا ان کو مکمل طور پر مردوں پر انحصار کرنے والیاں دکھایا جاتاہے. یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے.

  • اب خلیل الرحمان قمر میرے پیچھے پڑ جائیں گے ثناء نے ایسا کیوں کہا؟‌

    اب خلیل الرحمان قمر میرے پیچھے پڑ جائیں گے ثناء نے ایسا کیوں کہا؟‌

    فلمسٹار ثناء نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں ان سے سوال ہوا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ کس ڈرامے کا اینڈ اچھا نہیں ہوا اور آپ کیا سمجھتی ہیں کہ کیسا ینڈ ہونا چاہیے تھا، ثناء نے چند سیکنڈ سوچنے کے بعد کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس تم ہو کا اینڈ اچھا نہیں‌ہوا تھا، میزبان نے پوچھا کہ کیا اینڈ‌ہونا چاہیے تھا، ہمایوں سعید کو آئزہ خان کے پاس چلے جانا چاہیے تھا، یا وہ حرامانی کے ساتھ شادی کر لیتے کیا کرتے؟ ثناء نے کہا کہ یہ تو مجھے پتہ نہیں لیکن ڈرامے کا اینڈ بالکل اچھا نہیں تھا، میزبان نے صرار کیا اور پوچھا کہ بتائیے تو صحیح کیا ہونا چاہیے تھا

    تو اداکارہ نے کہا کہ بس اینڈ اچھا نہیں‌تھا، میزبان نے نے کہا کہ یعنی خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے کا اینڈ اچھا نہیں تھا تو اس پر ثناء نے کہا کہ اب خلیل الرحمان قمر میرے پیچھے پڑ جائیں گے اور میرے خلاف بیان دیں گے، یہ کہتے ہوئے ثناء کافی نروس دکھائی دیں. یاد رہے کہ خلیل الرحمن قمر سے کوئی بھی ان کی کسی بات یا لکھائی سے اختلاف کرتا ہے تو وہ اسکے خلاف جم کر بیان دیتے ہیں.اب دیکھنا یہ ہےکہ خلیل الرحمان ثناء کی اس بات کا جواب کیا دیتے ہیں.

  • ٹیپو شریف ماڈلنگ میں کیسے ائے؟‌

    ٹیپو شریف ماڈلنگ میں کیسے ائے؟‌

    معروف اداکار ٹیپو شریف جنہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں ان کے لئے ان کو بہت زیادہ سراہا گیا ہے. ٹیپو شریف نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میرا اداکاری میں آنے کا ارادہ نہیں تھا، میں ایک بار ایک بس سٹاپ پر کھڑا تھا کسی نے مجھے دیکھ کر پوچھا کہ ماڈلنگ کرو گے تو میں نے کہا کہ جی ہاں کروں گا، یوں نے میں‌ نے ماڈلنگ شروع کر دی اور پھر مجھے اس میں دلچپسی ہو گئی اور میں نے شوبز میں ہی اپنا کیرئیر بنانے کی ٹھان لی. انہوں نے کہا کہ مجھے گائیکی کا شروع سے بہت زیادہ شوق رہا ہے، میں اکیلا بہت گایا کرتا تھا، ٹیپو شریف نے شادی نہ کرنے کے حوالے سے انوکھا

    جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شادی سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے، میں زرا بہت زیادہ جذباتی انسان ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے اچھے اور میرے مطلب کے کردار آفر ہوں تو میں فورا انہیں‌سائن کر لیتا ہوں. کام اپنی مرضی کے مطابق کرتا ہوں اگر کوئی پراجیکٹ پسند نہ آئے تو چاہے اسکی ٹیم کتنی ہی بڑی کیوں‌ نہ ہو میں‌حامی نہیں‌بھرتا میرا ماننا ہے کہ اگر میں مطئمن ہوں گا اپنے کسی کردار سے تو شائقین بھی اسکو پسند کریں گے.

  • چین نے ایشیا اور بحرالکاہل میں نیٹو نما اتحاد بارے خبردار کردیا

    چین نے ایشیا اور بحرالکاہل میں نیٹو نما اتحاد بارے خبردار کردیا

    چین نے ایشیا اور بحرالکاہل میں نیٹو نما اتحاد بارے خبردار کردیا

    چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو نے ایشیا پیسفک خطے میں "نیٹو نما” فوجی اتحاد کے قیام سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فوجی اتحاد خطے کو تنازعات کے "بھنور” میں ڈال دیں گے۔ سنگاپور میں اتوار کے روز ’’شنگری لا ڈائیلاگ‘‘ کے فریم ورک کے اندر منعقدہ سکیورٹی کانفرنس کے دوران لی شانگ فو نے خبردار کیا کہ ایشیا پیسیفک خطے میں نیٹو جیسے اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوششیں خطے کے ممالک کو ہائی جیک کرنے اور تصادم اور تنازعات کو بڑھانے کا ایک طریقہ ہیں۔ ایسی کوششیں صرف ایشیا پیسیفک خطے کوتصادم اور تنازعات کے بھنور میں ڈالنے کا باعث بنیں گی۔

    ان کا کہنا تھا: ’آج کے ایشیا پیسیفک کو کھلے اور جامع تعاون کی ضرورت ہے۔ اسے چھوٹے چھوٹے گروپوں میں نہیں بٹنا چاہیے۔ ہمیں دو عالمی جنگوں کی وجہ سے تمام ممالک کے لوگوں کو درپیش آنے والی مشکلات کو نہیں بھولنا چاہیے اور ہمیں یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ ایسی المناک تاریخ اپنے آپ کو دہرائے۔‘

    وزیر دفاع لی نے واضح طور پر کسی ملک کا نام نہیں لیا، تاہم اے ایف پی کے مطابق وہ یہاں بظاہر امریکہ کا حوالہ دے رہے تھے جو خطے میں اتحادوں اور شراکت داریوں کو فروغ دے رہا ہے۔ امریکہ اے یو کے یو ایس (اوکس) اتحاد کا رکن ہے۔ اوکس آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی سکیورٹی معاہدہ ہے جس کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو ہند بحر الکاہل کے علاقے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ اور برطانیہ جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کے حصول میں آسٹریلیا کی مدد کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    اسی طرح واشنگٹن کواڈ گروپ کا بھی رکن ہے جس میں آسٹریلیا، انڈیا اور جاپان شامل ہیں۔ یہ چار ممالک پر مشتمل باضابطہ سکیورٹی اتحاد ہے جس میں امریکہ، آسٹریلیا، انڈیا اور جاپان شامل ہیں۔ ان ملکوں کے درمیان سمندری تعاون 2004 کے بحر ہند کے سونامی کے بعد شروع ہوا تھا، لیکن اب یہ گروپ وسیع تر ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، جس میں سلامتی، اقتصادی اور صحت کے مسائل سے نمٹنا شامل ہے۔

  • سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق

    سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق

    سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق

    لاہور میں سُوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ جبکہ گجر پورہ میں واقع سوئمنگ پول میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں جاوید اور ذیشان شامل ہیں۔

    زخمی ہونے والے شاہد کو کوٹ خواجہ سعید ہپستال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ ایسا کیسے ہوا ہے لیکن ابھی تک کوئی ثبوت بھی نہیں ملا کہ کیسا ایسے ہوگیا ہے، تاہم ابھی اس کی تفتیش کی جارہی ہے کہ آیا ایسا حادثاتی طور پر ہوا یا پھر کسی نے اس سوئمنگ پول میں بجلی چھوڑ دی.

  • وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کی کارروائی 2 دہشتگرد جہنم واصل

    وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کی کارروائی 2 دہشتگرد جہنم واصل

    وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کی کارروائی 2 دہشتگرد جہم واصل

    وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو نوجوان ظہیر عباس اور میراج الدین شہید ہوگئے ہیں.

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نوجوان میراج الدین کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ ظہیر عباس کا تعلق خوشاب سے تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اب پورے علاقہ کو دہشتگردوں سے صاف کرنے کیلئے آپریشن جاری رہا جبکہ ہم اپنی قوم کے ساتھ ایسے دھشت گردوں کیخلاف متحد ہیں.

    یاد رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسلی میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں بھی دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور ان کے فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو سیل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

  • کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

    کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

    کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

    کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔ جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا کپتان فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو مقرر کیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عثمان خواجہ، دیموتھ کرونا رتنے، جو روٹ، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا اور بھارت کے رویندرا جڈیجا، روی چندرن ایشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت شامل ہیں۔ تاہم کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے نامور بلے باز ویرات کوہلی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فوقیت دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    بابر اعظم نے 2021 سے 2023 کے دوران 14 ٹیسٹ میچز میں 1500 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔ تاہم علاوہ ازیں بابر اعظم کے مداحوں نے اسے خوشی قرار دیتے ہوئے اس شمولیت کو اعزاز قرار دیا ہے اور ان کا کہنا ہے یہ ان کے تمام مداحوں کیلئے بھی خوشی کی بات ہے.