Baaghi TV

Author: +9251

  • وعدے پورے نہ کیے تو بلوچستان این ای سی اجلاس میں شرکت نہیں کریگا. وزیر اعلیٰ بلوچستان

    وعدے پورے نہ کیے تو بلوچستان این ای سی اجلاس میں شرکت نہیں کریگا. وزیر اعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے وفاقی حکومت سے بلوچستان کا آئینی حق دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مالی و ترقیاتی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کئے جائیں، کسی وفاقی اکائی کو دیوار سے لگانا انتہائی غیرمناسب فعل ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و زیراعلئ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پالیسی بیان میں کہا کہ ہم سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد میں وفاقی حکومت کی سرد مہری باعث تشویش ہے اس طرح سے کسی وفاقی اکائی کو مسلسل نظرانداز کرنا اور دیوار سے لگانا انتہائی غیر مناسب فعل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق کا یہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اگر وفاقی حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں تو بلوچستان این ای سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا، وفاق کا رویہ ثابت کرتا ہے کہ ماضی کی طرح یہ اجلاس بھی ہمارے لیۓ بے فائدہ ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایسے اجلاس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں جس میں فیصلہ سازی اور عملدرآمد کا فقدان ہو، گزشتہ سال بھی بلوچستان حکومت کی تجویز کردہ اسکیموں کو وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ نہیں بنایا گیا، سی پیک کی باتیں کی جاتی ہیں لیکن سی پیک میں شامل مںنصوبوں کے ٹینڈر ہونے کے باوجود بھی ان کے لیۓ فنڈز جاری نہیں کیۓ گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیۓ وزیراعظم کے اعلان کردہ 10 ارب روپے سے ایک سال گزرنے کے باوجود بھی ایک روپیہ تک نہیں دیا گیا، سیلاب متاثرین بے سرو سامانی کی حالت میں پڑے ہیں اور ہم ان کے لیۓ کچھ نہیں کر پا رہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت تک اپنا موقف پہنچایا لیکن تاحال پذیرائی نہیں ملی،وزیراعظم ہماری متعدد درخواستوں کے باوجود ملاقات کا وقت نہیں دے رہے ہیں، آئین کے مطابق نئے این ایف سی کا اجراء بھی عرصہ سے تعطل کا شکار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم وفاق میں حکومت کے اہم اتحادی ہیں بلوچستان کو ملک کے مستقبل کی مسلمہ حثیت بھی حاصل ہے وفاقی حکومت نے ہم سے کیۓ گئے وعدے تا حال پورے نہیں کیے ہیں، صوبے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ہم آئندہ مالی سال کے لیۓ ایک متوازن بجٹ بنانے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اس بات میں دو راۓ نہیں کہ وفاق کے تعاون کے بغیر بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ ممکن نہیں، این ایف سی شئیر وفاقی منصوبوں کے لیۓ فنڈز کا اجراء اور پی پی ایل کے ذمہ واجبات کے حصول کے مسائل ابھی تک نہیں حل نہیں ہوئے۔

    مزید کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے ان بنیادی مسائل کو حل نہیں کروا سکے ہیں جو باعث تشویش ہے، وفاقی کابینہ میں نمائندگی رکھنے والی اپنی اتحادی جماعتوں سے بھی کہا ہے کہ کابینہ سمیت ہر متعلقہ وفاقی فورم پر بلوچستان کے مالی و دیگر مسائل اٹھائیں، اس وقت وفاقی بجٹ کی تیاری تکمیل کے مراحل میں ہے۔ وزیراعلی نے مطالبہ کیا کہ بجٹ سے متعلق اہم ترین فورم این ای سی کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جب ہمارے موقف کو تائید ہی نہیں ملنی تو اس اجلاس میں ہماری شرکت بے معنی ہو گی، اجلاس میں بلوچستان کے ترقیاتی امور کو ترجیحی بنیادوں پر زیر غور لا کر ان مسائل کے دیرپا حل کو یقینی بنا یا جائے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اگروفاقی حکومت این ای سی اجلاس میں بلوچستان کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی یقین دہانی کراتی ہے تو ہم اجلاس میں شرکت پر غور کرینگے بصورت دیگر ہم اس اجلاس میں شریک نہیں ہونگے، رواں مالی سال میں بلوچستان میں دستیا ب ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی شرح دیگر تمام صوبوں سے بہت بہتر ہے۔ مزید کہا کہ اگر ہمیں این ایف سی سے ہمارا پورا آئینی حصہ ملتا ہے تو ہم ترقیاتی عمل اور زیادہ بہتر اور جامع انداز میں آگے بڑھا سکتے ہیں ہم عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچا سکتے ہیں وفاق کی ایک مضبوط اکائی ہونے کی حثیت حاصل ہونے کے باوجود بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کر نے کے منفی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی میں مزید اضافہ ہر گز ملک کے مفاد میں نہیں ہے بلوچستان منفرد جغرافیائی محل و وقوع طویل ساحل گہرے پانی کی بندرگاہ قیمتی معدنیات اور سی پیک کے علاوہ دیگر خصوصیات کا حامل خطہ ہے مزید کہا صرف زبانی کلامی باتوں اور نعروں سے ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی، وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ این ای سی کے اجلاس میں بلوچستان سے کیۓ گیۓ وعدوں کو عملی جامعہ پہنانے کے منصوبوں کی منظوری دی جائے۔

  • پاکستان 10 بلین ڈالرزکا فوڈ امپورٹ کرتاہے. سی ای او اینگروکارپوریشن

    پاکستان 10 بلین ڈالرزکا فوڈ امپورٹ کرتاہے. سی ای او اینگروکارپوریشن

    پاکستان 10 بلین ڈالرزکا فوڈ امپورٹ کرتاہے. سی ای او اینگروکارپوریشن

    سی ای او اینگروکارپوریشن غیاث خان کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان جس کے پاس بھی قرضہ لینے جائے گا توپوچھا جائے گا آپ کے کیا پلان ہیں؟ پاکستان 10 بلین ڈالرزکا فوڈ امپورٹ کرتاہے۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو علی ٹبا کا کہنا تھاکہ جب تک ایکسپورٹ کونہیں بڑھائیں گے توگزارانہیں ہوسکتا، پاکستان ماضی میں بھی آئی ایم ایف پروگرام میں جاچکاہے، پہلےاس طرح ڈیفالٹ کی بحث نہیں ہوتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جب کہیں سے بھی پیسے نہیں ملتے تو آئی ایم ایف کے پاس جاتےہیں۔ چیئرمین ریفارمز کمیشن اشفاق تولا نے بتایا کہ دنیا کے 10ممالک ہیں جن کا پاکستان سے زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے، ہمارے ہاں ایسے لوگ ہیں جو کہتےہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا اور مارکیٹ پراس کا اثر ہوتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ماہر معاشیات علی حسنین کا کہنا تھاکہ بہت سارے لوگ پیسے باہر لے جانے کی کوشش کررہےہیں، آئی ایم ایف کے ذریعے ریلیف نہیں ہوتا۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیروبھی کردیں تو بھی ہمیں 25 ارب ڈالرزکی ضرورت پڑیگی، اب بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری ہے، مارکیٹ میں ڈالرکی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پلان بی اورسی نہیں سوچنا چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام میں ہی جانا ہوگا۔

  • افغانستان اور پاکستان میں شدید غذائی عدم تحفظ کا خدشہ

    افغانستان اور پاکستان میں شدید غذائی عدم تحفظ کا خدشہ

    اقوام متحدہ کے دو اداروں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے افغانستان اور پاکستان میں شدید غذائی عدم تحفظ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جبکہ خامہ پریس کے مطابق WFP اور FAO کی جون سے نومبر تک شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں افغانستان اور پاکستان میں غذائی قلت سے خبردار کرتے ہوئے اس کی وجہ معاشی و سیاسی بحران کو قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 8.5 ملین سے زائد افراد کو ستمبر اور دسمبر 2023 کے درمیان شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ افغانستان میں 70 فیصد لوگوں کو دن میں دو وقت کا کھانا نہیں ملتا۔ ڈبلیو ایف پی کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان، وسطی افریقی جمہوریہ، ایتھوپیا، کینیا، کانگو اور شامی عرب جمہوریہ کے تشویش ناک حد تک خوراک کی کمی کے شکار ہونے کے دائرے میں ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس کی وجہ سیاسی انتشار کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج میں مسلسل تاخیر ہے۔ پاکستان کو آئندہ 3 برسوں میں 77.5 بلین امریکی ڈالر ادا کرنے ہیں۔ لوگوں کی خوراک اور دیگر ضروری اشیاء خریدنے کی سکت ختم ہوتی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان میں معاشی اور سیاسی بحران اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال بدستور خراب ہوتی رہی تو کوئلے اور خوراک کی برآمدات میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

  • یاسمین راشد نے 41 کالز کی جبکہ  واٹس ایپ گروپس کے 170 افراد کی شناخت ہوچکی. آئی جی پنجاب

    یاسمین راشد نے 41 کالز کی جبکہ واٹس ایپ گروپس کے 170 افراد کی شناخت ہوچکی. آئی جی پنجاب

    یاسمین راشد نے 41 کالز کی جبکہ واٹس ایپ گروپس کے 170 افراد کی شناخت ہوچکی. آئی جی پنجاب

    آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انورنے کہا ہے کہ یاسمین راشد سمیت دیگرکی بریت کو عدالت میں چیلنج کریں گے، عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی بریت کا فیصلہ سنا دیا۔ لاہور میں دیگر پولیس افسروں کے ہمراہ9مئی کے واقعات اور گرفتاریوں کےحوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئےعثمان انور نے کہا سوشل میڈیا کےذریعے ریاستی ادارے کیخلاف نفرت پھیلائی گئی،تمام حملے پلاننگ کےساتھ کیے گئے،9 مئی کےحملوں میں مخصوص ٹارگٹ منتخب کیےگئے،جناح ہاؤس،جی ایچ کیوسمیت دیگرحملے ایک ہی وقت کیے گئے،یاسمین راشد کی بریت کو چیلنج کریں گے۔

    انہوں نے کہاکہ گزشتہ کچھ ماہ کےدوران سوشل میڈیاپراس طرح کاماحول بنایاگیا،8مئی کوہنگامےمیں ہونےوالی215کالزجناح ہاؤس کی کالزمیں بھی موجودہیں،حماد اظہر، محمود الرشید،اسلم اقبال،مرادراس کی کالزان میں شامل ہیں،جی ایچ کیوکیس میں88کالزاپنی قیادت کےساتھ منسلک تھیں،تمام ثبوت عدالتوں میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آبادآئی ایس آئی آفس حملےمیں25کالرزموقع پرموجودتھے،پاکستان ایئرفورس پرفائرنگ کرائی گئی،ایم ایم عالم کےجہازکوجلایا گیا،ہمارےپاس ایک ایک کال کاریکارڈموجودہے،جوعدالت میں پیش کررہےہیں۔

    آئی جی نے کہا کہ جہاں دشمن بھی نہ پہنچ سکاوہاں شرپسندپہنچ گئے،سوشل میڈیاکےذریعےیہ سب کچھ پہلےہی تیارکیاگیاتھا،جیوفنسنگ کےذریعے8اور 9مئی کو154نمبروں کی مماثلت ملی،708گرفتارافرادمیں سے125کوعدالت میں پیش کیاجاچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دشمن بھی نہ پہنچ سکاوہاں شرپسندپہنچ گئے،سوشل میڈیاکےذریعےیہ سب کچھ پہلےہی تیارکیاگیاتھا،جیوفنسنگ کےذریعے8اور9مئی کو154نمبروں کی مماثلت ملی،708گرفتارافرادمیں سے125کوعدالت میں پیش کیاجاچکاہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بول بول کرقوم کویہاں تک لےکرآئے،افرادان کی فائرنگ سےمارےگئے،خواتین پولیس افسرسمیت ایک کمیٹی بنائی گئی ہے،ہماری خواتین ایس ایچ اوز،ایس پیزکےساتھ زیادتی ہوئی،سوشل میڈیاکےبدمست ہاتھیوں کوایک ایک ویڈیوڈیلیٹ کرنی پڑتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ گرفتاربقیہ افرادکوبھی عدالتوں میں پیش کیاجائےگا،شرپسندوں کوشناخت کےبعدگرفتارکیاگیا،جس نےمورچوری کیاکہاگیاہم نےاسےتشددکرکےماردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

  • اینٹی کرپشن پنجاب نے  پرویز الٰہی کا کیس سننے والے جج غلام مرتضیٰ پر اعتراض اٹھا دیا

    اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الٰہی کا کیس سننے والے جج غلام مرتضیٰ پر اعتراض اٹھا دیا

    اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کیس سننے والے جج غلام مرتضیٰ ورک پر اعتراض اٹھا دیا۔

    تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو خلاف میرٹ بھرتیوں کے کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کا کیس سننے والے جج غلام مرتضیٰ ورک پر اعتراض کیا تھا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے ریمارکس دیے کہ آج میرے علاوہ کوئی اور جج نہیں میں فائل کے مطابق فیصلہ کروں گا، آپ کو میرا فیصلہ پسند نہ آئے تو آپ کل چیلنج کر لیں۔

    دوسری جانب ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ناجائز بھرتیاں اور ترقیاں قومی وسائل پر ڈاکہ ہے، پرویز الٰہی نے میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ذاتی ملازمین پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیے، پرویز الٰہی کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کیسز کے فیصلوں پر اپیل میں جا رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں ناجائز بھرتیوں کا مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر درج ہوا، پرویز الٰہی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    خیال رہے کہ چند روز قبل اینٹی کرپشن عدالت کے جج غلام مرتضیٰ ورک نے کرپشن کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے جج غلام مرتضیٰ ورک کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جج کے فیصلے سے ان کی سیاسی وابستگی واضح ہے اور جج کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ان کی سیاسی وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔

  • نیب کا 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل تحقیقات میں پی ٹی آئی دور کے وزرا کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

    نیب کا 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل تحقیقات میں پی ٹی آئی دور کے وزرا کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

    نیب نے پی ٹی آئی دور کے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا

    190ملین پاؤنڈز کی غیرقانی منتقلی کے اسکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف سمیت 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔ نیب نے پی ٹی آئی دورکے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

    نیب نے پی ٹی آئی دورکے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے. نیب نے ریکارڈ کے حصول کے لیے تمام صوبائی سیکرٹریز ایکسائز کو مراسلے جاری کردیے ہیں۔ نیب نے شیخ رشید، پرویزخٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مرادسعید، اسدعمر فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، شیریں مزاری، خالدمقبول اور فروغ نسیم سمیت دیگر کے نام جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    نیب نے سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام اور ٹرانسفر گاڑیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ نیب مراسلے میں کہا گیا ہےکہ 2018 سے اب تک سابق وفاقی وزرا نےجتنی گاڑیاں خریدیں یا فروخت کیں تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ واضح رہےکہ نیب سابق وزرا اورکابینہ ممبران سمیت دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کی غیرمنتقلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

  • عمران خان دور سے ہر طرح سے معذرت ہے جاوید کوڈو

    عمران خان دور سے ہر طرح سے معذرت ہے جاوید کوڈو

    سینئر اداکار جاوید کوڈو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے وہ سیاسی لیڈر بالکل نہیں پسند جو شر پھیلاتے ہیں ، عمران خان کے دور سے بہت معذرت ہے انہوں نے فنکاروں سمیت قوم کے لئے کچھ نہیں کیا، انہوں‌نے کہا کہ نواز شریف اور پرویز مشرف کا دور ہر لحاظ سے بہتر رہاہے. میں پچھلے کئی سالوں سے معذور ہوں چل پھر نہیں سکتا کام نہیں کر سکتا. نواز شریف حکومت نے میرے بیٹے کو سیکرٹری ایٹ میں جاب دی ، میرا علاج کروایا اس

    کےلئے میں ان کا شکر گزار ہوں، کوڈو نے کہا کہ آج ڈرامہ نہیں شو ہو رہا ہے، جس کے پاس جو ہے وہ اسکو دکھا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی کم معاوضے پر بلایا جاتا ہے. جو معاوضہ 1987 میں لیتا تھا وہی آج بھی آفر ہوتا ہے جوکہ میرے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہے. انہوں نے کہا کہ سلطان راہی کے ساتھ پہلی فلم 1981 میں کی ایک چھوٹا سا کردار تھا لیکن نوٹس بہت زیادہ ہوا اس کے بعد بہت ساری فلموں میں کام کیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم ہائیٹ کی وجہ سے کبھی بھی کمپلیکس نہیں‌ہوا بس جب سے معذور ہوا ہوں کام ختم ہو گیا ہے.

  • نادیہ خان نے دیا مائوں کو ایک مشورہ

    نادیہ خان نے دیا مائوں کو ایک مشورہ

    سینئر اداکارہ نادیہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ دیا ہے مشورہ مائوں کو ، انہوں نے کہا کہ بچہ جب بیمار پڑ جائے تو کبھی بھی اس پر گھریلو ٹوٹکے نہ آزمائیں ، اسکو جتنا جلدی ہو سکے ڈاکٹر کے پاس لیجائیں، ہمارے ہاں بڑی تعداد میں ایسے لوگوں کی ٕپائی جاتی ہے جو بچہ بیمار ہوجانے پر اسکو ڈاکٹر کو دکھانے کی بجائے خود ہی اسکا علاج شروع کر دیتے ہیں گھریلو ٹوٹکے آزمانا شروع کر دیتے ہیں، جو کہ ٹھیک نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے پائوں میں ایک بار کانٹا لگ گیا مجھے بہت سارے لوگوں نے گھریلو ٹوٹکے آزمانے کا کہا لیکن میں نے کسی

    نہ سنی اور میں ڈاکٹر کے پاس گئی اتوار کا دن تھا کوئی ڈاکٹر مل نہیں‌رہا تھا لیکن میں‌نے کسی نہ کسی طرح کسی ڈاکٹر کو ڈھونڈ لیا. اور اسکو دکھایا اس نے میرے بیٹے کے پائوں سے پیپ نکال کو اس کو ٹھیک کر دیا. انہوں نے کہا کہ بچے دنیا کی قیمتی ترین شے ہیں انکو سنبھال کر رکھنا ہماری زمہ داری ہے ان کی صحت پر کمپرومائز نہیں‌کیاجاناچاہیے. انہوں نے کہا کہ مائیں بچیں ایسے گھریلو ٹوٹکوں سے جو بچے کو مزید بیمار کر دیتے ہیں.

  • اسامہ خان کس اداکارہ کو دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں؟‌

    اسامہ خان کس اداکارہ کو دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں؟‌

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار اسامہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اداکارہ سارا خان کی اداکاری بہت پسند ہے، وہ جب سامنے آتی ہیں تو میں ان کو دیکھتا ہی رہ جاتا ہوں، وہ انتہائی خوبصورت ہیں کہ ان کے چہرے سے نظر نہیں ہٹتی ، انہوں نے کہا کہ نادیہ افگن کی فنکارانہ صلاحیتوں سے بہت زیادہ متاثر ہوں، وہ ہر بات کھل کر کہہ دیتی ہیں ، جس سے جو گلہ شکوہ ہو وہ کھل کر کہہ دیتی ہیں ، وہ نڈر ہیں جو دل میں وہ کہے بغیر نہیں

    رہ سکتیں ، میری ان کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے، جو بات میں‌خود نہ کہہ سکتا ہوں ، وہ میں ان سے کہہ دیتا ہوں کہ آپ کہ دیجیے. انہوں نے ایک پروگرام میں‌ یہ بھی کہا کہ میں مایا علی کے ساتھ چاند پر جانے کی خواہش رکھتا ہوں. وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہیں ان کی ھقیقت کے قریب اداکاری بھی مجھے بہت بھاتی ہے، میری خواہش ہےکہ میں ان کے ساتھ چاند کا سفر کروں. اسامہ خان نے اس انٹرویو مین فواد خان کی بھی جم کر تعریف کی اور کہا کہ فواد خان میرے رول ماڈل ہیں اور میں ان جیسا اداکار بننا چاہتا ہوں.

  • تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں صبا قمر

    تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دیتی ہوں صبا قمر

    اداکارہ صبا قمر نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی تعداد کو کوالٹی پر ترجیح نہیں دی، یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات کافی وقت لگ جاتا ہے چھوٹی یا بڑی سکرین پر آتے آتے. انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور میری بھی زندگی کی اصول ہیں اور پہلا اصول یہ ہے کام کے حوالے سے کہ کام معیاری کرنا ہے تعداد کو ترجیح نہیں دینی. انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس وقت تین فلموں کی آفر ہے لیکن میں سوچ بچار کررہی ہوں، ان میں سے کوئی ایک فلم شاید کر لوں اس کے علاوہ میرے پاس ڈرامے بھی ہیں وہ بھی کررہی

    ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی کمپلیکس نہیں ہے کہ میں چھوٹی سکرین پر نظر آ رہی ہوں بڑی سکرین پر نہیں . مجھے ہر جگہ پر اپنے مداحوں کی محبت ملتی ہے میرے لئے یہی کافی ہے صبا قمر نے کہا کہ فنکار وہی ہے جس کو فن پر دسترس ھاصل ہو مجھے لگتا ہےکہ اداکاری اگر حقیقت کے قریب نہ ہو تو شائقین اسے پسند نہیں‌کرتے اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں حقیقت کے قریب اداکاری کروں اور اپنے مداحوں کو خوش کروں. یاد رہے کہ صبا قمر نے فلم کملی میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا.