Baaghi TV

Author: +9251

  • اب غلط کو غلط کہنا پڑے گا ؟‌ سہیل احمد

    اب غلط کو غلط کہنا پڑے گا ؟‌ سہیل احمد

    معروف اداکار سہیل احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ ہماری سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ ہم غلط کو غلط نہیں‌کہہ رہے ، ہمیں‌اگر کوئی کچھ غلط بتا رہا ہو توہم اسکی مذمت کریں ہم تالیاں بجاتے ہیں‌یا سن کر چپ کر جاتے ہیں . جاوید اختر انڈیا سے یہاں آیا ، اور یہاں بیٹھ کر غلط بات کر گیا جس پر ہمارے ہی لوگوں‌نے تالیاں بجا کر اس کی حوصلہ افزائی کی، حالانکہ اس کو آئینہ دکھایاجانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں‌ہوا. اس نے اپنے ملک میں‌جا کر اپنی اہمیت بتائی اور کہا کہ پاکستان میں بیٹھ کر ان کو غلط کہہ کر آیا ہوں اور ہم نے اسکو جواب ہی نہ دیا. اسکا مطلب یہ ہوا کہ ہم غلط کے ساتھ ایڈجسٹ کرتے جا رہے ہیں. سہیل احمد نے کہا کہ ہمارے دور میں‌ بیٹے باپ کے سامنے سگریٹ نہیں‌پی سکتے

    تھے احترام کرتے تھے لیکن اب تو ایسا ہے ہی نہیں ، بچے بڑوں کے سامنے ہی جو دل آئے کررہے ہوتے ہیں جو کہ بہت ہی غلط روش بنتی جا رہی ہے. سہیل احمد نے کہا کہ ملک میں‌جو اس وقت سیاسی ماحول ہے ہمیں‌نیوٹرل ہو کر دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا ٹھیک ہے کیا غلط ہے، بلاوجہ کسی کے کہے میں آکر عمارتوں کو نہ جلائیں ، نہ ہی آپس میں لڑیں.

  • ہر دور میں لکھاریوں‌نے پابندیوں کا سامنا کیا ہے آمنہ مفتی

    ہر دور میں لکھاریوں‌نے پابندیوں کا سامنا کیا ہے آمنہ مفتی

    نوجوان نسل کی نمائندہ لکھاری آمنہ مفتی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ہر دور میں لکھاریوں‌کو پابندیوں‌کو سامنا کرنا پڑا ، لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور جو کہنا چاہتے تھے اسکو لپیٹ کر کسی نہ کسی طرح کہہ دیا. انہو‌ں نے کہا کہ آج ڈرامہ اچھا بن رہا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک کہانی ہٹ ہوجائے تو پھر اسی کے پیچھے سبھی چل پڑتے ہیں. یہ نہیں ہونا چاہیے اس وجہ سے لگتا ہے کہ ایک جیسا کام ہو رہا ہے. آمنہ مفتی نے کہا کہ پی ٹی وی کے زمانے میں‌بننے والے ڈراموں کا حالیہ ڈراموں کے ساتھ موازنہ اچھا نہیں‌لگتا ، یہ نہیں ہونا چاہیے وہ ڈرامے اُس دور کے

    حساب سے بہت اچھے تھے ، آج کے ڈرامے آج کے دور کے حساب سے بہت اچھے ہیں. آمنہ مفتی نے کہا کہ میں ڈرامہ اپنی شرائط پر لکھتی ہوں مجھے ڈکٹیٹ ہونا پسند ہی نہیں ہے. انہوں‌نے کہا کہ منور سعید جیسے فنکاروں سےہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ،حسینہ معین ، اشفاق احمد ، بانو قدسیہ ، مستنسر حسین تارڈ‌جیسے لکھاریوں‌کے لکھے ہوئے ڈرامے یقینا نئے آنے والوں کو لئے مشعل راہ ہیں‌لیکن آج آڈینز کا مزاج تبدیل ہو چکا ہے ان کے مزاج کے حساب سے لکھا جاتا ہے.

  • آج بھی اچھا ڈرامہ بن رہا ہے منور سعید

    آج بھی اچھا ڈرامہ بن رہا ہے منور سعید

    سینئر اداکار منور سعید نےاپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ آج بھی ڈرامہ اچھا بن رہا ہے، ایسا نہیں ہےکہ ڈرامہ صرف پی ٹی وی کے دور میں ہی اچھا بنتا تھا. ہر دور کے مختلف تقاضے ہیں ان کے مطابق کام ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں چھ دن کی ریہرسل ہوتی تھی ساتویں دن ہم فائنل شوٹ کرتے تھے. آج ریہرسلز کا تصور ہی نہیں ہے. مجھے مسئلہ ہوتا تو ہے کہ ریہرسلز نہیں‌ہوتیں ڈائریکٹ شوٹ ہی ہوتا ہے تو میں یہ سمجھ کر کر لیتا ہون کام کہ ٹھیک ہے نئے دور کے نئے تقاضے ہیں . انہوں نے کہا کہ نئے دور کی لکھاری لڑکیاں اور لڑکے کافی

    اچھے ہیں. میں تو ان سے متاثر ہوتا ہوں. بلکہ آج کل کے بچے بھی بہت اچھا کام کرتے ہیں ، ہم جیسے لوگ تو ان سے سیکھتے ہیں. انہوں‌نے کہا کہ میں آج بھی کوئی پراجیکٹ سائن کرنے سے پہلے سنتا ہوں کہ کہانی اور میرا کردار لوگوں کو کیا میسج دے رہا ہے. اگر کوئی کردار اور پراجیکٹ دیکھنے والوں کو پیغام نہ دے رہا ہو تو میں وہ سائن ہی نہیں کرتا بلکہ رد کر دیتا ہوں.

  • اچھی فلم ملی تو ضرور کروں‌گا علی محی الدین

    اچھی فلم ملی تو ضرور کروں‌گا علی محی الدین

    سینئر اداکار غلام محی الدین کے بیٹے علی محی الدین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ مجھے اگر کوئی اچھی فلم آفر ہوئی تو میں ضرور کروں گا، سوال سات سو کروڑ کا ایک اچھی فلم تھی لیکن پتہ نہیں‌کیوں نہیں‌چل سکی. انہوں‌نے کہا بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ فلم اچھی ہوتی ہے لیکن چلتی نہیں بعض اوقات فلم اچھی نہیں ہوتی لیکن چل جاتی ہے. یہ تو آڈینز پر پے کہ ان کو کب کونسی اور کیسی فلم اچھی لگ جائے. علی محی الدین نے کہاکہ میں نے کبھی بھی اپنے والد سے نہیں کہا کہ فلاں‌پراپرٹی فروخت کرکے میری فلم پر لگا دیں بھئی کیوں‌لگا دیں؟ اگر کسی کو لگتا ہے کہ میں اداکاری کر سکتا ہوں تو وہ مجھے ضرور فلم میں‌کاسٹ کریگا. مجھے اچھی فلم آفر ہوئی تو ضرور

    کروں گا. پانچ سے چھ فلمیں ایسی ہیں جو مجھے آفر ہوئیں مجھے سکرپٹ پسند نہ آیا اور میں نے منع کر دیں. بعد میں جب وہ سینما گھروں میں‌لگیں تو وہ اتنی بری تھیں کہ میرے والد نے مجھے کہا کہ بیٹا تم نے ٹھیک کیا ان فلموں‌ کو منع کر کے. حالانکہ جب فلمیں منع کیں تو والد نے ڈانٹا لیکن بعد میں‌ان کو لگا کہ میرا فیصلہ ٹھیک تھا.

  • 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، گرفتار ملزم کے ڈی این اے نمونے حاصل

    13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، گرفتار ملزم کے ڈی این اے نمونے حاصل

    پشاور میں 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے گرفتار ملزم اور آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچے کی ڈی این اے سیپمل لیبارٹری کو بھیج دیے گئے۔ جیو نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوران حراست ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے تقریبا 5 ماہ قبل دھوکہ دہی اور بہانے سے بچی کو اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانا بنایا تھا، زیادتی کے بعد بچی حاملہ ہوگئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی والدہ نے پہلے لیڈی ہیلتھ وزیٹر (ایل ایچ وی) کے پاس لے جا کر بچی کا حمل ضائع کرنے کی کوشش کی تاہم بچی کی حالت خراب ہوئی تو بیٹی کو ایل آر ایچ اسپتال منتقل کیا جہاں 5 ماہ حاملہ بچی کی حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے مردہ بچہ نکالا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    پشاورپولیس کے مطابق پھندو میں 13 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مرتکب گرفتار ملزم اور آپریشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچے کے ڈی این اے سیپمل حاصل کر کے لیبارٹری روانہ کردیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایل ایچ وی نے بچہ ضائع کرنے کا اقدام کیا، غفلت کی مرتکب ایل ایچ وی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف تمام تر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سزا دلوائی جائے گی۔

  • نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 151 گولڈ، 103 سلور اور 46 برونز میڈلز جیت لیے

    نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 151 گولڈ، 103 سلور اور 46 برونز میڈلز جیت لیے

    نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 151 گولڈ، 103 سلور اور 46 برونز میڈلز جیت لیے

    کوئٹہ میں چونتیسویں نیشنل گیمز جاری ہیں، ایتھلیٹ جوڈو اور ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے بھی آرمی نے اپنے نام کرلئے جبکہ نیشنل گیمز میں آرمی نے مزید چار گولڈ، دو سلور اور تین کانسی کے میڈلز جیت کر میدان مار لیا، واپڈا تین گولڈ ، چھ سلور اور دو کانسی کے ساتھ دوسرے اور ایچ ای سی دو گولڈ اور دو کانسی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    ٹینس مقابلوں کے مینز ڈبلز کے فائنل میں آرمی کے حذیفہ عبد الرحمان اور عبداللہ عدنان نے اٸیر فورس کے محمد شعیب اور یوسف خلیل کو 4-6، 0-6 سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ ویمنز ڈبلز کا فائنل واپڈا کی سارہ خان اور اوشنا سہیل کے نام رہا ۔ فائنل میں واپڈا ہی کی ایشا جواد اور مہک کھوکھر کو 0-6، 1-6 سے شکست دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    مینز سنگلز میں عقیل خان اور حذیفہ عبد الرحمان فائنل میں پہنچ گئے، واپڈا کے عقیل خان نے ایئر فورس کے یوسف خلیل کو 2-6 سے جبکہ آرمی کے حذیفہ عبد الرحمان نے فیورٹ سمجھے جانے والے ایئر فورس کے شعیب خان کو 2-6، 0-6 سے شکست دیکر اپ سیٹ کیا۔ تاہم واضح رہے کہ قومی اسپورٹس ایونٹ میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر ایک سو اکیاون گولڈ، ایک سو تین سلور اور چھیالیس برونز جیت رکھے ہیں۔

  • رانی کی 30 ویں برسی، آرٹ گیلری میں تصاویری نمائش

    رانی کی 30 ویں برسی، آرٹ گیلری میں تصاویری نمائش

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانی کی گزشتہ روز تیسویں برسی تھی ، ان کی ہر برسی کے موقع پر ان بیٹی رابعہ نے آرٹ گیلری میں ان کے کام کی تصاویری نمائش کرتی ہیں، اس بار بھی رابعہ نے اپنی والدہ رانی کی خوبصورت تصاویر کو خوبصورت آرٹ کے زریعے پیش کیا. اس موقع پر سینئر داکار غلام محی الدین ، علی محی الدین ، ناصر ادیب ، راشد خواجہ ، مومن ثاقب ، اماں نے شرکت کی. سب کا یہی کہنا تھا کہ رانی ایک بہترین اداکارہ تھیں ان کے فن کا جادو آج بھی اثر رکھتا ہے. آرٹس گیلری میں تصاویر نمائش کے ساتھ ساتھ رانی کے وڈیو گیت بھی چلائے جا رہے تھے جس

    سے دیکھنے والے بے حد محظوظ ہو رہے تھے. رانی کی ڈیتھ اینیورسری ان کی بیٹی ہر سال اسی طرح مناتی ہیں اور ان کی تصاویری نمائش کرتی ہیں. آرٹ گیلری میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد آئی اور رانی کی تصاویر اور ان کے کام کو سراہا. رابعہ حسن نے اس موقع پر کہا کہ ماں کا انتقال ہوئے تیس برس ہوئے ہیں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ ماں آج بھی میرے اردگرد ہے کہیں.

  • الاتحاد کلب نے سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    الاتحاد کلب نے سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    سعودی عرب میں الاتحاد کلب نے سنہ2009 کے بعد پہلی مرتبہ سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے اور عالمی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر یہ اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جبکہ الاتحاد کلب نے نے ہفتے کو کھیلے گئے اپنے آخری میچ میں الفیحہ کلب کو تین صفر سے شکست دی ہے۔وہ اس فائنل میچ کے تیسرے منٹ میں احمد شراہیلی کے گول اور رومرینہو کے دو گول کی بدولت فاتح ٹھہری ہے اوراس نے گذشتہ سیزن کے آخری روز ٹائٹل ہارنے کی تلافی کرلی ہے۔

    سعودی پرولیگ میں جدہ سے تعلق رکھنے والے اتحاد کلب کے 69 پوائنٹس ہیں اور یہ النصر سے پانچ زیادہ ہیں۔النصر کا الاتفاق کلب کے خلاف میچ ، ایک ایک گول سے برابررہا تھا۔ان ٹیموں کے درمیان ابھی ایک راؤنڈ کے میچ باقی ہیں لیکن ان کے نتیجے سے الاتحاد کی جیت پرکوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ ٹیم ہفتے کے روز ہونے والے میچوں کے نتائج کی بناپر نویں مرتبہ سعودی پرولیگ کے ٹائٹل سے ہم کنار ہوچکی ہے۔ شراہیلی نے مہمان ٹیم کو بہترین آغاز دیتے ہوئے تیسرے منٹ میں ایگور کروناڈو کی فری کک کا رُخ ہیڈ کے ذریعے گول کی جانب موڑ دیا۔رومارینہو نے پہلے ہاف کے اسٹاپ ٹائم کے دوران میں کروناڈوکی فری کک پر دوسرا گول کیا۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی نے میچ کے اختتام سے پانچ منٹ قبل اپنا دوسرا گول کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    اس نتیجے میں ٹوٹنھم ہاٹاسپر اور وولورہیمپٹن وانڈررز کے سابق کوچ نونو ایسپیریٹو سینٹو کو اپنا پہلا ٹاپ فلائٹ لیگ ٹائٹل مل گیا ہے۔الدمام میں کھیلے گئے میچ میں رونالڈو کو ایک اور مایوس کن کارکردگی کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے ہاف میں ان کی جگہ ایک اور کھلاڑی کو میدان میں اتارا گیا تھا۔النصر کا الاتفاق کے خلاف میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ہے۔ میچ کے وقفے سے دو منٹ قبل یوسفو نیاکیت نے الاتفاق کو برتری دلائی جبکہ برازیل کے لوئز گستافو نے 56 ویں منٹ میں النصر کی جانب سے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ رونالڈو جنوری میں النصر کلب میں شامل ہوئے تھے اور وہ اس کے بعد سعودی عرب میں اپنا پہلا سیزن خالی ہاتھ ختم کریں گے۔

  • ڈاکٹر نادیہ عزیز کے بعد اعجاز الحق  نے پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    ڈاکٹر نادیہ عزیز کے بعد اعجاز الحق نے پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    ڈاکٹر نادیہ عزیزکے بعد اعجاز الحق نے پی ٹی آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    سابق صدر جنرل ضیاء کے صاحبزادے اعجاز الحق نے بھی پی ٹی آئی سے دوری اختیار کرلی ۔ اور کہا ہے کہ عمران خان سے اتحاد کیا تھا مسلم لیگ ضیا کو تحریک انصاف میں کبھی ضم نہیں کیا ۔ اعجازالحق نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ۔

    اعجازالحق نے وضاحت کی ہے کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات میں انتخابی اتحاد کیا تھا ، میڈیا نے ضم کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا ،مسلم لیگ ضیا کو تحریک انصاف میں کبھی ضم نہیں کیا، الیکشن کمیشن ریکارڈ درست کر لے ۔سربراہ مسلم لیگ ضیا نے مزید کہا نو مئی کےواقعات کی شدید مذمت کر چکا ہوں ، میرے والد نے وردی میں جان دی تھی ، پاک فوج کیخلاف جو بھی آوازاٹھائے گا اس کے سامنےدیوار بنیں گے۔

    ادھر سرگودھا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے بھی پی ٹی آئی سمیت سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، حالات اور واقعات ملکی سیاست اور سالمیت کیلئے اچھے نہیں، ہمیشہ تشدد سے پاک سیاست کی، اس طرح کی سیاست مزید جاری نہیں رکھ سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمیں جان سےزیادہ پیاری ہے، پاک فوج کی عزت پرکوئی حرف قبول نہیں، پاکستان کی سالمیت اور استحکام فوج کی وجہ سے ہے، ہمارے شہداء کی بہت قربانیاں ہیں اور انہی کی وجہ سےملک قائم ہے، اپنی پاک افواج کےساتھ کھڑی ہوں، 9 مئی کو سرگودھا میں جوواقعات ہوئےمیں اس کاحصہ نہیں تھی، آئندہ بھی مجھےکسی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں پائیں گے۔

    جبکہ اس کے علاوہ اوورسیز رہنماء بھی پی ٹی آئی چھوڑنے لگے ہیں، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے 9 مئی کے پرتشدد احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اوورسیز رہنماء بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر جانے لگے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ سید طارق محمود الحسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ پریس کانفرنس میں اہم حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔

  • غیرقانونی تعمیرات کا معاملہ؛ فرح گوگی کیخلاف مقدمہ کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں آپریشن

    غیرقانونی تعمیرات کا معاملہ؛ فرح گوگی کیخلاف مقدمہ کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں آپریشن

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں فرح گوگی اور ان کے شوہر کے خلاف غیرقانونی تعمیرات کے مقدمے کے بعد جی ڈی اے کی جانب سے رات بھر فرح گوگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آپریشن کیا گیا۔جی ڈی اے میونسپل کار پوریشن نے پولیس کے ہمراہ رات گئے گرینڈ آپریشن میں حصہ لیا۔

    گوجرانوالہ میں فرخ گوگی اور احسن گجر کےخلاف غیرقانونی تعمیرات پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سوسائٹی کی غیرقانونی سڑکیں اوردفاتر مکمل طور پر سیل کردیے۔ جبکہ مقدمہ محکمہ جی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرانفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ایف آئی آرکے مطابق ہاوسنگ سوسائٹی کے پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا،پارک اورکمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے،سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کرائی گئیں۔