Baaghi TV

Author: +9251

  • گلوکار علی عباس نے اپنا نیا وڈیو سانگ جاری کردیا

    گلوکار علی عباس نے اپنا نیا وڈیو سانگ جاری کردیا

    گلوکار علی عباس جن کے پرستار پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں‌بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں، علی عباس نے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اس میں انہوں نے بتایا کہ میں‌ اپنا نیا وڈیو سانگ ریلیز کرنے جا رہا ہوں، اس وڈیو سانگ کا نام سوچیں گے ہے، اور اسکی وڈیو بہت زبردست ہے، مجھے امید ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی میرے مداح میری حوصلہ افزائی کریں گے اور میرے سانگ کو بہت زیادہ سراہیں گے. گلوکار نے دعوی کیا کہ میرا گانا عوام کو ضرور پسند آئیگا اور پسند آنے کی وجہ یہ ہے کہ مٰیں نے ان کے مزاج کو مد نظر رکھ کر گانا بنایا ہے.

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے شوز اور باہر جانے آنے اور اپنی ذاتی زندگی کی مصروفیات کی وجہ سے گانے نہیں بنا سکا جس کے لئے میں‌معذرت خواں ہوں. میرے مداح مجھے جہاں بھی ملتے تھے ایک ہی سوال کرتے تھے کہ میرا نیا گیت کب آرہا ہے تو میں‌پھر مجھے بھی لگا کہ کافی عرصہ ہو چلا ہے کوئی نیا گیت نہیں گایا اور نہ ریلیز کیا ہے لہذا میں نے سوچیں گے کے نام سے گانا بنایا اور پھر اس کی وڈیو بھی بنائی .

  • ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی

    ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی

    پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی ہے ، اس موقع پر وہ کافی رنجیدہ دکھائی دئیے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں. انہوں نے کہا کہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی ہے جو سیاسی اور فوجی گھرانہ تھا.خواہش ہوتی تھی کہ بڑے ہو کر فوج میں جائیں گے اور شہادت کا رتبہ حاصل کریں گے. فوج اور شہداء کے ساتھ ایک جذباتی وابستگی رہی ہے.پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ ہمیشہ سے تھا.سیاست میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ بڑے لیول پر سوشل ورک کروں گا جس کا فائدہ عوام کو ہوگا،سیاست میں سوشل ورک کرنے کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آ

    رہا .مزید وقت کیوں ضائع کرو جو عوام کی خدمت کرنے میں معاون ثابت نہ ہو سکے .نومئی کے واقعہ کی ہر ایک نے مذمت کی ہے. میرے ساتھ بیٹھے یہ میرے ساتھ بھی گواہ ہیں کہ میں نے اس وقت بھی تقریر کی جس میں نو مئی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی . ہمیں ہمارا دین بہت کچھ سکھاتا ہے .میں پوری دنیا میں سہارا کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے جاتا ہوں پرسوں بھی لندن میں فنڈ ریزنگ کا ایونٹ ہے،ہر ماہ 82 ہزار مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے.سوشل ورک میرے لئے اتنا اہم ہے کہ اس کے لیے سیاست بھی چھوڑی جاسکتی ہے. میں سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں.

  • عمران خان کو ملک سے نکالنے کی تیاری، جمائما کو سگنل مل گیا. مبشر لقمان

    عمران خان کو ملک سے نکالنے کی تیاری، جمائما کو سگنل مل گیا. مبشر لقمان

    سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشرلقمان نے اپنے ولاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ "جنہوں نے عمران خان پر انویسمنٹ کی تھی وہ اب اسے باہر لے جانا چاہتے ہیں” اپنے ولاگ کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے آج وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی پریس کانفرنس جس میں عمران خان کی رپوٹس پیش کی گئی تھیں اور دعوٰی کیا گیا کہ شراب اور کوکین کا انکشاف ہوا پر کہا کہ آج کی اس پریس کانفرنس کا کوئی طق نہیں بنتا تھا کیونکہ رپورٹس کا نتجہ 6 گھنٹے بعد آجاتا لہذا اسی وقت کیوں نہ کی گئی.”


    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی اور حکومتی کارکردگی کے طور پر ڈوب رہا ہے لیکن بدقسمت سے ملک میں سیاست ہو رہی ہے اور کسی کو ملک کی فکر نہیں ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی تک عمران خان پر کوئی پرچہ کیوں نہ ہوا کیونکہ پرچہ ہونا تو بہت ضروری ہے، جبکہ جیو فینسنگ ہوگئی اور لوگوں نے کہہ بھی دیا لیکن تاحال عمران خان کے نام کا پرچہ درج نہیں ہوا ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ حکومت پر دباؤ آرہا ہے کہ وہ عمران خان کو باہر نکال دے اور آج جو عمران‌خان نے ٹوئیٹ کی ہے وہ اسی کی کڑی تھی اور جمائمہ کو بلیک میل کیا کیونکہ پیچھے وہ ساری کمپین کو چلا رہی ہے.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    مبشر لقمان نے وزیر صحت کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دراصل یہ تیاری کررہی ہے کہ اگر ہمیں کہیں کوئی سمجھوتہ کرنا پڑ جائے کیونکہ باہر سے بہت دباؤ ہے کہ انہیں باہر نکالا جائے کیونکہ جنہوں نے عمران خان پر ملکاور سی پیک کو تباہ کرنے کی انویسٹمنٹ کی تھی وہ اب اسے باہر لے جانا چاہتے ہیں. لقمان نے یہ بھی کہا کہ ہوسکتا کہ حکومت کو کہا جائے کہ آئی ایم ایف ڈیل فورا ہوجائے گی تو حکومت اس کے لیئے ایک گیپ رکھ رہی ہے.

    سینئر اینکر نے اپنے ولاگ میں مزید کہا کہ "عمران خان کی رپورٹ میں شراب 🍷 کے اثرات والی بات بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ جو لوگ انہیں قریب سے جانتے ہیں ان کو پتا ہے کہ وہ ڈرنک نہیں کرتے اور میں یہ بات حلفا کہتا ہوں کہ پوری زندگی میں کہیں بھی شراب پیتے نہیں دیکھا ہے۔” علاوہ ازیں مبشر لقماننے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں کوئی سفیر جی ایچ کیو یا پھر وزیر اعظم سے ملنے جاتا ہے تو آپ سمجھ جائیں کہ پیچھے سے بلا کا دباؤ ہے.

  • عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کردی

    عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کردی

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر بات چیت کرنی چاہیے، مجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جو سب کو ہونی چاہیے، بات چیت کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ویڈیو لنک پر خطاب پر عمران خان کا کہنا تھاکہ واضح کردوں میڈیا ٹاک اس لیے نہیں کررہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، چاہتا ہوں کہ ساری قوم سمجھے کہ میں سیاست میں کیوں آیا، میری سیاست میں آنے کی بڑی وجہ برطانیہ میں قانون کی حکمرانی تھی، ہمارے ملک میں ارکان اسمبلی کا بڑا کام لوگوں کی سفارشیں کرنا ہے، پاکستانی کام کےلیے یورپ برطانیہ اس لیے جاتے تھے کہ وہاں قانون اور انصاف تھا، ترقی یافتہ ممالک میں سرکاری حکام آپ کو بلاوجہ تنگ نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام میں باہر سے آنے والے گزارہ نہیں کرسکتے تھے وہ واپس چلے جاتے تھے، ملک میں جب تک انصاف کا نظام نہیں آتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، 1996 میں تحریک انصاف بنائی ، نظریہ اسلامی فلاحی ریاست تھا، اسلامی فلاحی ریاست کا نظریہ قرار داد پاکستان سے لیا، اس وقت پاکستان میں بدترین غلامی ہورہی ہے، پولیس گھر میں گھستی ہے سارا گھر توڑ دیتی ہے قصور صرف یہ کہ پی ٹی آئی کا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں مکمل طور پر جنگل کا قانون نافذ ہوگیا ہے، کورکمانڈر کا گھر جلا 4 دن بعد عدالت میں پتا چلا، وہیں مذمت کی، کوئی چاہے گا کہ اپنی فوج کے خلاف کارروائی کرے یا بدنام کرے، فوج کمزور ہوتی ہے تو ملک کمزور ہوجاتا ہے، تحقیقات کیے بغیر پورے ملک میں تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ پولیس خود گاڑیاں جلا رہی تھی۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارے 10 ہزار لوگ پکڑ کر جیل میں ڈالے گئے، اب جبری طلاقیں ہورہی ہیں، آتے ہیں کہ 9 مئی کو برا ہوا، میں فوج کے ساتھ ہوں پی ٹی آئی چھوڑتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں مذاکرات کی بات کرتا ہوں اگلے دن اور سختی شروع ہوجاتی ہے، عجیب ذہن کے لوگ ہیں جب میں مذاکرات کی بات کروں گھٹنے کانپنا شروع ہوجاتے ہیں، اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر بات چیت کرنی چاہیے، مجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جو سب کو ہونی چاہیے، بات چیت کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے، جو اس وقت یہ کیا جارہا ہے یہ کوئی حل نہیں، قوم اور کارکنوں کو کہتا ہوں کہ صبر کریں، کوئی فکر نہ کرے تحریک انصاف ختم نہیں ہورہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ان کا مزید کہنا تھاکہ جب تک مجھ میں سانس ہے حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا، مجھے اس وقت اپنے ملک کی فکر ہے، ڈالر اوپن مارکیٹ میں 308 روپے کا ہوگیا ، خطرے کی گھنٹی بج جانی چاہیے ، پی ڈی ایم والوں کو کیوں فکر نہیں؟کیونکہ ان کے پیسے ڈالر میں باہر پڑے ہیں، جب سے تحریک انصاف کی حکومت گئی ڈالر 130 روپے منہگا ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں تو ملک سے باہر ہی نہیں جانا چاہتا، یہی رہوں گا، ای سی ایل سے ان کو فرق پڑتا ہوگا جن کی جائیدادیں باہرہوں ، جبری طلاقیں، پکڑ دھکڑ، مارپیٹ سے نفرتیں بڑھیں گی، تحریک انصاف کو ختم کرتے کرتے پاکستان کو تباہ نہ کریں، یہ وقت ہے کہ جب ملک کے سارے ادارے اکٹھے بیٹھیں، سب سے بڑی وفاقی جماعت وہ سب اکھٹے بیٹھیں اور مسئلہ کا حل نکالیں، ڈنڈے مار کر مسئلہ حل نہیں ہونے لگا، مسئلہ کا حل قانون کی حکمرانی اور اداروں کو ٹھیک کرنا ہے۔

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت کئی سینیٹرز پارٹی چھوڑنے کا امکان

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت کئی سینیٹرز پارٹی چھوڑنے کا امکان

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت کئی سینیٹرز پارٹی چھوڑنے کا امکان

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان اسمبلی کے بعد سینیٹرز کے بھی پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین، فلک ناز، ذیشان خانزادہ کا پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، ان کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے میں پی ٹی آئی کا مرکزی کردار تھا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹر فدا محمد، دوست محمد کی بھی پارٹی سے علیحدگی متوقع ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    تاہم ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی سیف اللہ نیازی کی پریس کانفرنس کے بعد مشاورت بھی ہوئی، 2 سینیٹرز نے سینیٹ نشست سے مستعفی ہونے سے متعلق ماہرین قانون سے مشاورت بھی کی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے۔

  • رشوت لیتے پکڑے جانے والے جوڈیشل کمیشن کے خلاف فیصلے دے رہے ہیں.  افنان اللہ

    رشوت لیتے پکڑے جانے والے جوڈیشل کمیشن کے خلاف فیصلے دے رہے ہیں. افنان اللہ

    سابق جج اور ماہر قانون جسٹس (ر) شائق عثمانی کا کہنا ہے کہ قاضی فائز عسیٰ کو سربراہ بنانے پر سپریم کورٹ نے آڈیو لیک انکوائری کمیشن کے خلاف حکم نامہ جاری کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جسٹس شائق عثمانی نے کہا کہ آڈیو لیک تحقیقاتی کمیشن سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں آیا، آج صرف عبوری حکم نامہ جاری ہوا ہے، کمیشن کو تاحکم ثانی کام کرنے سے روکنا عام بات ہے۔

    جسٹس شائق عثمانی نے کہا کہ کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ متنازع ہیں، سپریم کورٹ میں کافی چیزوں پر بحث ہوچکی ہے، اگر جسٹس فائز عیسیٰ اس کمیشن کے چیئرمین نہیں ہوتے تو کچھ نہیں ہوتا اور عدالت ایسا حکم نامہ بھی جاری نہ کرتی۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو کوئی بھی انکوائری کمیشن بنانے کا پورا اختیار ہے، جب کہ پی ٹی آئی بھی آڈیو اور ویڈیو لیک پر انکوائری کمیشن چاہتی تھی لیکن انہیں فائز عیسیٰ کی چیئرمین شپ سے مسئلہ ہوا۔

    وفاقی وزیر صحت کی پریس کانفرنس اور عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق جسٹس شائق عثمانی نے کہا کہ سرکاری یا نجی اسپتال کی بات نہیں ہوتی، ڈاکٹرز کو مریض کی رپورٹ بغیر اجازت کے افشا نہیں کرنی چاہئے، عبدالقادر پٹیل نے غلط بات کی، لہٰذا ان ڈاکٹرز کے خلاف بھی کیس دائر ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شعیب شاہین نے کہا کہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن ملکی تاریخ کا پہلا کمیشن تھا جس میں وفاقی حکومت نے اپنی مرضی کے ججز کا انتخاب کیا، ایگزیکٹیو کو جوڈیشری کے معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کوئی کمیشن بنانا چاہتی تھی تو اسے چیف جسٹس کو خط لکھنا چاہئے تھا، جس کے بعد جسٹس عمر عطاء بندیال کمیشن تشکیل دے دیتے۔ انکوائری کمیشن سے متعلق شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن قائم کرنا غیر آئینی اقدام تھا جب کہ ججز کے کنڈکٹ کے متعلق انکوائری کمیشن کے ذریعے تحقیقات بھی نہیں ہو سکتی کیونکہ آرٹیکل 209 کے تحت ایسے معاملات کے لئے جوڈیشل کونسل موجود ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 211 کے مطابق جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں کوئی بھی کورٹ مداخلت نہیں کر سکتا، البتہ اگر حکومت کو ججز سے شکایت ہو تو اس کے لئے صدارتی ریفرنس جب کہ عام آدمی سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کروا سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ قادر پٹیل کی پریس کانفرس پر دکھ ہوا، آج ملک معاشی دیوالیہ کے قریب پہنچ چکا ہے لیکن آپ عمران خان کا یورین سیمپل لے کر بیٹھے ہیں۔ پروگرام روبرو میں بات کرتے ہوئے رہنما ن لیگ ڈاکٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ جو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جا رہے ہیں وہی لوگ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے خلاف فیصلے دے رہے ہیں، یہ کیسی جوڈیشری ہے جو کہہ رہی ہے کہ ہمارا احتساب نہ کرو۔

  • پاکستان فٹبال کے انتخابات کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کا اعلان

    پاکستان فٹبال کے انتخابات کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کا اعلان

    پاکستان فٹبال کے انتخابات کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کا اعلان

    پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے ملک بھر میں فٹبال کلبز کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کراکے اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی ایف ایف نے کلبوں کی جانچ اور انتخابات کیلئے 8 رکنی اسکروٹنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی کے قیام کا مقصد ملک بھر میں کلبز کی جانچ پڑتال کرنا ہے اور اس کے بعد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف پی ایف ایف انتخابات کی طرف پہلا قدم بڑھانا ہے۔

    اسکروٹنی ایڈوائزری کمیٹی میں ملک بھر کے سینیئر ارکان کو شامل کیا گیا ہے جن میں اختر محی الدین، محمد صدیق، عثمان عثمانی، محمد عارف، رضوان حمید، عرفان خان نیازی، ذوالفقار شاہ اور امتیاز احمد شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پی ایف ایف نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ الیکشن کے عمل کا آغاز ہفتہ (27مئی) سے منتخب اضلاع میں ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    مشاورتی کمیٹی پوری کارروائی میں معاونت فراہم کرے گی، اگلے مرحلے میں کلبز کی اسکروٹنی کے عمل کو ملک کے تمام اضلاع تک پھیلا دیا جائے گا، مکمل جانچ پڑتال کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئینی تقاضوں پر پورا اترنے والے ملک بھر میں موجودحقیقی کلبز ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔ نارملائزیشن کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ اس عمل سے الیکشن کی شفافیت پر کوئی سوال نہیں اٹھ سکے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز اس پر اعتماد کریں گے۔

  • حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگار ہے ہیں. مریم نواز کا یوتھ کنونشن سے خطاب

    حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگار ہے ہیں. مریم نواز کا یوتھ کنونشن سے خطاب

    حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں. مریم نواز کا یوتھ کنونشن سے خطاب

    مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں۔ وہاڑی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نومئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، آج کا اجتماع شہیدوں اور ان ماؤں کے نام کرتی ہوں جن کےبیٹوں نےقربانی دی، شہیدوں بارے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتی ہوں، شہید صرف فوج یا کسی ادارے کےنہیں پاکستان کےہوتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کےساتھ کرسکتا ہے، قرآن کہتا ہےشہید زندہ ہوتےہیں، کیا شہیدوں کےساتھ یہ سلوک منظورہے؟۔

    مریم نواز نے کہا کہ 9مئی کویہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک کے اندر بنا تھا، ماسٹرمائنڈ توشہ خانہ کا چور تھا، 60ارب کا ڈاکہ مارنےوالا چورتھا، ایسا حملہ توبھارت بھی نہیں کرسکتا، جو دشمن،دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران نے کرکے دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تخریب کار،دہشت گرد ٹارگٹڈ، خودکش تیار کرتے ہیں اسی طرح پلان کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس کے سامنے دی مال آف لاہوربھی آتا ہےوہاں شیشہ بھی نا ٹوٹا، سیدھے کور کمانڈر ہاؤس جاکرحملہ کیا گیا،ایک،ایک ٹارگٹ سیٹ کیا ہوا تھا، عمران نے بتایا ہوا تھا جب گرفتار ہوا تم نے ادھر جانا ہے۔

    کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھی جنرل باجوہ، جنرل فیض کےخلاف اسٹینڈ لیا تھا،نوازشریف اس مٹی کا بیٹا ہے اس نے کہا باجوہ،فیض کوجواب دینا پڑےگا، یہ بات نوازشریف نے2019-20میں کہی تھی، حملے کا مقصد فوج کوجھکانا اورپرتشدد لہر کو جنم دینا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ قوم جواب مانگتی ہے،مریم نواز جب کوئٹہ سےجتھا نکلتا ہے سیدھا چھاؤنی کا رخ کرتا ہے، میانوالی میں عمران کے شرپسندوں نے طیاروں کونشانہ بنایا، یہ طیارے ہمارا فخر تھے، اس طیارے پرحملہ کیوں نہیں کرتے جس کوعمران خان نے رکشے کی طرح چلایا۔

    خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتا دوں 9 مئی کے واقعات میں عمران اکیلا نہیں سہولت کار بھی شامل تھے، کھلےعام کہتی ہوں یہ پاکستان کی فوج کےخلاف مسلح بغاوت تھی، اس کا سرغنہ عمران خان ہے، سیاست دان نہیں صرف چور،ڈاکو جیل جانے سے ڈرتا ہے، پی ٹی آئی والےجہاں سےآئےوہیں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیرکواس نےکرپشن کی نشاندہی کرنے پر ہٹایا تھا، جنرل فیض کو یہ لیکرآیا تھا، اس نےنئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کوروکا، جب جنرل عاصم منیرکی باری آئی تو کہا گیا کہ نوازشریف کو نیا آرمی چیف مقررنہیں کرنے دوں گا،م یہ 25 مئی کولانگ مارچ لیکراسلام آباد آیا، لانگ مارچ کا مقصد عاصم منیرکوآرمی چیف بننے سے روکنا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتا تھا نوازشریف کےکمرےکا ای سی اتروادوں گا، نوازشریف کوچھوڑوں گا نہیں آج پوری دنیا کے لیے عبرت کی تصویربنا بیٹھا ہے، نوازشریف نےآسمان کی طرف دیکھ کرکہا تھا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں،کل اس نےعدالت کولکھ کردیا مریم انتقام لےرہی ہیں، مریم انتقام نہیں لے رہی، مریم نے اپنے باپ کا جومشن کا جھنڈا اٹھایا تھا گرنےنہیں دیا، الحمداللہ اپنےباپ کا سرفخرسےبلند کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مٹی کی خاطرجیل جانا تودورجان بھی قربان کردیں گے، میں جیل کودیکھ کربالٹی رکھ کردوڑی نہیں، جتنے بھی کانٹےآئے پھولوں کا ہارسمجھ کر پہنا، نوازشریف اوراس کی بیٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم مکافات عمل پرضروریقین رکھتے ہیں، اس نےتکبرمیں سوچا اسمبلیاں توڑدوں گا بازی پلٹ جائے گی، لانگ مارچ لیکرآؤں گا توبازی پلٹ جائےگی، فوج پرحملہ کروں گا توبازی پلٹ جائے گی، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں۔

  • گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

    گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

    گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کردی،ٹیئرون برانڈ کےگھی کی قیمت میں 69 روپے،اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 76 روپے لٹر تک کمی کی گئی ہے۔


    انہوں نے بتایا کہ سبسڈی والے گھی کی قیمت 490 روپے فی کلو ہوگئی، ٹیئرون گھی کی قیمت 545 سے 577 روہے کلو ہے،ٹیئرون کوکنگ آئل کی قیمت 540 سے 590 روپے کلو ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وزیر خزانہ نے کہا کہ سیکنڈ ٹیئرگھی کی قیمت مارکیٹ کی نسبت 20 روپے کلو کم ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹیئر ون گھی مارکیٹ کے مقابلے 8 سے 35 روپے کلو سستا ہے،ٹیئر ون کوکنگ آئل مارکیٹ کی نسبت 40 سے 78 روپے سستا ہے۔ وزیر خزان اسحاق ڈارنے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی میں اطلاق فوری ہوگا۔

  • سپریم کورٹ کا آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کو کام کرنے سے روکنے والا نوٹیفکیشن معطل

    سپریم کورٹ کا آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کو کام کرنے سے روکنے والا نوٹیفکیشن معطل

    سپریم کورٹ کا آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کو کام کرنے سے روکنے والا نوٹیفکیشن معطل

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے جبکہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئےآڈیو لیکس کمیشن کیخلاف حکم امتناع جاری کیا تھا جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کا نوٹیفکیشن بظاہر آرٹیکل 209 سے تجاوز ہے، عدالت کے ججز میں تفریق ڈالنے کی ایک کوشش ہے، ہوسکتا ہے یہ کوشش غیر شعوری ہو۔ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے درخواست پر سماعت کی ، بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر،جسٹس شاہد وحید اورجسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

    دوران سماعت اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس سے مقدمہ نہ سننے کی استدعا کردی۔ چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ آپ کو اعتراض کرنے کی اجازت ہے،3 بار حکومت نے کمیشن ممبران تعینات کرکے واپس لیے،پلیزحکومت سے کہیں کہ آئینی روایات کی پیروی کریں،یہ عدالت کے ججز میں تفریق ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترم کیا آپ ہمارے انتظامی امور میں مداخلت کریں گے؟ آپ کی تو فل کورٹ والی استدعا بھی اپنے ہی قانون کے خلاف تھی، آپ نے جو قانون بنائے وہ جلد بازی میں بنائے۔ آپ نے ضمانت کے کیسز کو بھی کمیٹی میں ڈال دیا۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سانحہ 9 مئی کا عدلیہ کو فائدہ ہوا اور مخالف بیان بازی بند ہوگئی، ہماری کوئی انا نہیں، بس آئین کے کچھ اصول ہیں، آپ نے ہماری مشاورت کے بغیر قوانین بنا دیے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ مناسب سمجھیں تو آپ بینچ کا حصہ نہ بنیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ وفاقی حکومت کی ماتحت نہیں ہے، مجھے معلوم تھا کہ آپ یہ اعتراض اٹھائیں گے، میں اس کے لئے تیار ہو کر آیا تھا۔

    عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس کی مشاورت سے ہی بنایا جاسکتا ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ جس نے فون ٹیپ کیا وہ غیر قانونی ہے مگر حکومت اس مجرمانہ کام کو ٹھیک تصور کر رہی ہے، یہ تسلیم شدہ بات ہے کہ کسی کا بھی فون ٹیپ کرنا جرم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس فائزعیسی کیس میں واضح کہا گیا ایسی جاسوسی نہیں ہوسکتی، سنہ 1998 میں بے نظیر بھٹو کیس بھی یہ اصول طے کیا گیا،چیف جسٹس نے شعیب شاہین سے استفسار کیا کہ یعنی آپ کہہ رہے ہیں مفروضے کی بنیاد پر آڈیوز کو درست مان لیا گیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی بالکل ہم یہی کہہ رہے ہیں۔

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ حکومت نے اڈیوز کے مستند یا قانونی ہونے کی تحقیقات نہیں کرائیں، اگر آڈیوز کو ایسے ہی مان لیا گیا تو پھر کمیشن کی ضرورت کیا ہے؟ آڈیوز ٹیپ کرنا ہی غیرقانونی ہے مستند ہونا ثانوی چیز ہے۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا بھی ایک فیصلہ ہے، فیصلے کے مطابق کسی کی ایسی آڈیوز نشر بھی نہیں ہو سکتیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج کی سماعت کا ایک مختصر آرڈر اور ایک عبوری حکمنامہ جاری کریں گے، بظاہر کمیشن کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 209 سے تجاویز کررہا ہے۔ عدالت نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی کردیا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریماکس دیئے کہ پہلے آپ کو تحقیقات کرانی چاہئے تھی کہ آڈیوز ٹھیک ہیں یا نہیں، آپ آڈیوز کی انوسٹی گیشن کراتے،ٹھیک نکلتیں تو سپریم جوڈیشل کونسل کا فورم موجود تھا، ہمارے پاس انصاف کی اخلاقی اتھارٹی ہے، ہم اس اتھارٹی کے تحت جو کرتے ہیں سرعام سب کو سن کر کرتے ہیں۔ تاہم یاد رہے کہ صدرسپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری اور دیگر نے آڈیو لیکس کمیشن کا طلبی کا نوٹس چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی کارروائی اور احکامات کو غیرآئینی، غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    خیال رہے کہ آڈیو لیکس کمیشن نے آڈیوز سے جڑی چار بڑی شخصیات کو 27 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔ کمیشن کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے بیٹے نجم ثاقب، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، سینئر ایڈووکیٹ طارق رحیم اور مبینہ آڈیوز میں سینئر وکیل سے گفتگو کرنے والے صحافی کو طلب کیا گیا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔