Baaghi TV

Author: +9251

  • جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس؛ یاسمین راشد چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس؛ یاسمین راشد چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

    جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس؛ یاسمین راشد چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ جبکہ ڈاکٹر یاسمین کو آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہوں گی اور پارٹی نہیں چھوڑوں گی۔ تاہم واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا جب کہ عامر کیانی بھی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    دوسری جانب 9 اور 10مئی کے واقعات میں ملوث افغان باشندوں کی تلاش جاری ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے جی ایٹ اور اس کے گرد و نواح میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد پولیس کے مطابق توڑ پھوڑ کرنے والوں کی تصاویر حاصل کرلی گئی ہیں تاہم نادرا سے ان کا ریکارڈ نہیں مل سکا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے بعد ڈور ٹو ڈور سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ سی ٹی ڈی پر مشتمل 6 ٹیمیں جی ایٹ کے علاوہ میرآبادی، گولڑہ اور اس کے گردونواح میں بھی میں گھر گھر تلاشی لیں گی۔

  • آڈیولیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر لارجربینچ تشکیل دے دیا گیا

    آڈیولیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر لارجربینچ تشکیل دے دیا گیا

    آڈیولیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر لارجربینچ تشکیل دے دیا گیا

    آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواستوں کی معاملہ پر سپریم کورٹ نے سماعت مقرر کردی ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ جمعہ کی صبح 11بجے سماعت کرے گا، اور بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس منیب اختر کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بنچ میں شامل ہیں.

    آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستیں صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور سیکرٹری بار مقتدر اختر شبیر نے دائر کی ہیں اس کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی درخواست گزاروں میں شامل جبکہ وکیل حنیف راہی بھی درخواست گزار جبکہ حکومت نے ججز کی آڈیو لیکس معاملے پر تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    اعلامیہ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کے سربراہ ہیں جبکہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کمیشن کے رکن ہیں اس کے علاوہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق بھی کمیشن میں شامل ہیں، کمیشن معاملے کی ایک سماعت کر چکا ہے جبکہ کمیشن نے دوسری سماعت ہفتہ 27مئی کو کرنی ہے اور کمیشن نے آڈیوز میں شامل چار افراد کو طلب کررکھا ہے

  • پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے پولیس گلبرگ میں ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی

    پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے پولیس گلبرگ میں ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے پولیس گلبرگ میں ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے پولیس گلبرگ میں ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی . پولیس کے ہمراہ اینٹی کرپشن کی ٹیم بھی موجود ہے۔ خیال رہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس ہے لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کی سماعت کی جس میں سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں تکلیف ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وکیل کے مؤقف پر پراسیکیوشن نے کہا کہ پرویز الٰہی نے گزشتہ پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو جعلی ہے اس پر عدالت نے کہاتھا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔ بعد ازاں عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت سے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا خدشہ تھا.

  • فلموں کی بہتری کے لئے ایران ، ترکی اور چین کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کری ہو گی ریما

    فلموں کی بہتری کے لئے ایران ، ترکی اور چین کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کری ہو گی ریما

    لالی وڈ اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ ہمارے دورمیں جو فلمیں‌بن رہی تھیں ان کو پاکستان میں ریلیز کیا جاتا تھا بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ دوسرے ممالک میں‌ہماری فلمیں ریلیز ہوتی تھیں، لیکن اب نیا رجحان یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ فلمیں دیگر ممالک میں بھی ریلیز کی جا تی ہیں. جو کہ اچھی بات ہے کیونکہ اس سے فلموں کی بہتر کمائی ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ اب یہ وقت ہے کہ ہم ایران ، چائنہ اور ترکی کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کریں اس سے ہماری

    فلم انڈسٹری کو بہت سہارا ملے گا. ریما خان نے کہا کہ دوست ممالک کے ساتھ اس قسم کا ایڈوانچر بہت مددگار ثابت ہوگا. انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے ہاں‌دا لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلمیں‌بن رہی ہیں ، اس فلم نے دنیا بھر میں‌بزنس کیا ہے اور پاکستان کا نام روشن کیاہے. اسی طرح‌سے مسلسل فلمیں بنتی رہنی چاہیں جہاں‌سینئرز کی کی ضرورت ہے ان کی خدمات لی جائیں. ریما نے کہا کہ پاکستان میں بہت باصلاحیت لوگ ہیں سب کو اس وقت بس مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے.

  • شاہد کپور بلڈی ڈیڈی کے کے لئے پرجوش

    شاہد کپور بلڈی ڈیڈی کے کے لئے پرجوش

    بالی وڈ اداکار جنہیں حال ہی میں انڈسٹری میں بیس سال مکمل ہوئے ہیں ان کے بیس سال مکمل ہونے کی خوشی میں ان کی اہلیہ میرا نے ایک پارٹی دی جس میں ان کے قریبی دوستوں کو بلایا. شاہد کپور آج کل ہیں کافی خوش اور پرجوش ، تفصیلات کے مطابق شاہد کپور کی فلم بلڈی ڈیڈی جو کہ 9 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اسکا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، شاہد کپور نے ٹریلر جاری کرنے سے پہلے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ ’بلڈی ڈیڈی‘ کا پوسٹر شیئر کیا ، پوسٹر میں شاہد کے ہاتھ میں پستول نظر آرہی ہے اور ان کی نگاہوں سے غصہ جھلک رہا ہے۔ بلڈی ڈیڈی کی ہدایت کاری علی عباس ظفر نے کی ہیں اور شاہد کپور اس میں انسداد منشیات ایجنسی کا افسرکا کردار ادا

    کررہے ہیں. شاہد کپور کا کہنا ہےکہ بلڈی ڈیڈی کا موضوع بہت زبردست ہے اور کافی عرصے کے بعد مجھے میری مرضی کا کردار ملا ہے ، مجھے بہت امید ہے کہ شائقین اس فلم کو ایک بار دیکھنے کے بعد دوبارہ ضرور دیکھنے جائیں گے ، یہ کہانی دیکھنے والوں کو بہت سارے سوالات کے جوابات ڈھونڈنے پر مجبور کر دے گی. شاہد کپور مزید کہتے ہیں کہ علی عباس ظفر کی ڈائریکشن میں کام کرنے کا بہت مزہ آیا.

  • پاکستانی عوام شہدا کی خدمات کو کبھی بھولی ہے اور نہ بھولے گی. بابر اعظم

    پاکستانی عوام شہدا کی خدمات کو کبھی بھولی ہے اور نہ بھولے گی. بابر اعظم

    بابر اعظم کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں شہدا کو خراج عقیدت

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یوم تکریم شہدا کے روز پیغام جاری کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بابر اعظم نے پاکستان کے تمام لوگوں کیلئے ایک خاص پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی مٹی کی محبت میں شہید ہونے والوں سے بے حد محبت کرتا ہے، پاکستانی عوام شہدا کی خدمات کو کبھی بھولی ہے اور نہ بھولے گی، آئیں سب مل کر پاکستان کی کامیابی میں ساتھ دیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    خیال رہے کہ ملک بھر میں آج یومِ تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے جس میں قوم شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ یومِ شہدائے تکریم پاکستان کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔ تقریب میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ کے سربراہان، حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران سمیت قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور شہدا کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

  • بے بی باجی میں شوہر کی محبت سے محروم بیوی کا کردار کیا ہے سنیتا مارشل

    بے بی باجی میں شوہر کی محبت سے محروم بیوی کا کردار کیا ہے سنیتا مارشل

    ڈرامہ سیریل بے بی باجی ًمیں سنیتا مارشل نے ایک اہم کردار نبھایا ہے اس کردار کولیکر اداکارہ کافی پرجوش ہیں انکا کہنا ہے کہ میں نے اس ڈرامے میں ایک چہیتی بہو کا کردار ادا کیا ہے، جسے دیکھنے والے بہت پسند کریں گے. انہوں نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد ایک ایسا کردار کرنے کو ملا ہے جو کرکے میرا دل خوش ہو رہا ہے.
    بے بی باجی‘ کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے، کچھ چیزیں سیریس ہیں اس کے ساتھ ساتھ مزاحیہ پہلو بھی ہیں آپ کو ڈرامہ دیکھ کر بہت مزہ آئے گا۔اداکارہ نے کہا کہ میں گھر میں چہیتی بہو ضرور ہوں لیکن اپنے شوہر کی محبت اور چاہت سے محروم ہوں، انہوں نے کہا کہ اس کردار کو کرنا چیلنجنگ تھا . بہت ساری ایسی لڑکیاں

    ہوتی ہیں جو اپنے شوہر کی محبت سے محروم ہوتی ہیں. مجھے ان فیلنگز کو دکھانا تھا میں نے پوری کوشش کی ہے امید ہے کہ شائقین ضرور پسند کریں گے. یاد رہے کہ بے بی باجی کو منصور احمد خان نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکٹ تحسین خان نے کیا ہے. سنتیا مارشل کے علاوہ اس میں سینئر اداکارہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر نے اہم کردار ادا کئے ہیں . ڈرامے کی پوری کاسٹ کافی پر امید ہے ان کا کہنا ہے کہ اسکی کہانی سے ہر بندہ خود کو قریب محسوس کریگا .

  • حساس تنصیبات پر حملے؛  14 پی ٹی آئی رہنماؤں کا کال ڈیٹا مل گیا

    حساس تنصیبات پر حملے؛ 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کا کال ڈیٹا مل گیا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد حساس تنصیبات پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے شرپسند عناصر کی نشاندہی اور گرفتاریاں جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کو جی ایچ کیو، پی ایف بیس پر حملے کے کرداروں کی نشاندہی کرلی گئی، اور انکشاف ہوا ہے کہ 3 شہروں میں تحریک انصاف کے 15رہنما شرپسندوں سے رابطوں میں رہے، اور ان تمام رہنماؤں کی نشاندہی جیو فینسنگ رپورٹ میں ہوئی۔

    پولیس ذرائع کے اعداد وشمار کے مطابق جی ایچ کیو حملے میں 88 شرپسندوں سے 5 رہنما رابطوں میں رہے، ان میں واسق قیوم کی 8، اجمل صابر راجا کی7 کالز ٹریس ہوئیں۔ طارق محمود کی 9، راجا عثمان ٹائیگر کی 6 کالز ثابت ہوئیں۔ راجا راشد حفیظ کی 2 اور عمر تنویر کی 3 کالز شرپسندوں سے ملیں۔

    رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی دفتر پر حملہ کرنے والے شرپسند 4 رہنماؤں سے رابطے میں رہے، ان میں فیض اللہ کی 54 ، رانا اسد کی 86 کالز ٹریس ہوئیں۔ لطیف نذیر کی 108اور ایاز ترین کا 36 بار رابطہ ثابت ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایف بیس حملے میں 50 شرپسند 5 رہنماؤں سے رابطےمیں رہے، اور ان میں احمد خان بھچر کی 15، آمین اللہ خان کی 20، امجد خان کی 24، عبدالرحمان ببلی کی 6، اور سلیم گل نامی رہنما کی شرپسندوں کے ساتھ 104 کالز شرپسندوں سے رابطے کا ذریعہ بنیں۔

    گزشتہ روز ٹیکنیکل تجزیے اور جیوفینسنگ سے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے رابطوں سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے تھے، اور پی ٹی آئی قیادت کی چھ اہم شخصیات کے روابط کا ریکارڈ ملا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے قبل ہی گرفتاری کے خدشات پر ردعمل تیار کیا گیا تھا، جیوفینسنگ ریکارڈ کے مطابق 8 مئی زمان پارک اور 9 مئی جناح ہاؤس بلوے میں 154 موبائل نمبرز مشترک پائے گئے، اس دوران یاسمین راشد، حماد اظہر، محمود الرشید ، اعجاز چوہدری کے بلوایوں سے رابطے تھے، جب کہ اسلم اقبال اور مراد راس بھی بلوائیوں سے مسلسل رابطے میں رہے۔

    ریکارڈ کے مطابق 215 کالرز 9 مئی کو 6 رہنماؤں کے ساتھ رابطوں میں رہے، ان میں سے یاسمین راشد کا رابطہ بذریعہ کالز41 بار ہوا، حماد اظہر کے موبائل نمبر سے 10 کالز شرپسندوں کو کی گئیں، اور محمود الرشید 75 بار موبائل رابطوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔ جیو فینسنگ ریکارڈ کے مطابق اعجازچوہدری کی جانب سے کی جانے والی اور موصول ہونے والی 50 کالز ریکارڈ میں آئیں، سابق وزیر اسلم اقبال کی 16 کالز اور مراد راس نے 23 کالز جناح ہاؤس میں موجود شرپسندوں کو کیں۔

  • سعود کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت یادگار ہے فائزہ خان

    سعود کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت یادگار ہے فائزہ خان

    ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘کی پہلی قسط آج آن ائیر جائیگی ، ڈرامے کی کہانی منصور احمدخان نے لکھی ہے اور ڈائریکشن تحسین خان کی ہے. کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ ماں باپ کس طرح گھر والوں کو اکٹھا کرکے رکھتے ہیں اور بہوؤں کے آنے کے بعد گھر کا بٹوارہ شروع ہوجاتا ہے جو کہ والدین یا گھر کے بزرگوں کے لئے کتنی تکلیف دہ بات ہوتی ہے. ڈرامے کی کاسٹ میں ہ ثمینہ احمد، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، جنید جمشید نیازی، سیدہ طوبیٰ انور فائزہ خان، فضل حسین، عینا آصف ودیگر قابل زکر ہیں. اس میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ فائزہ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور کہا کہ مجھے اس ڈرامے میں کام کرکے بہت مزا آیا ہے ،

    کاسٹ بہت اچھی ہے سب سنئیرز ہیں میں‌ نے ان سب سے بہت کچھ سیکھا ہے. انہوں نے کہاکہ سعود قاسمی کے ساتھ میں نے پہلی بار کام کیا ہے اور میرا ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے، میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اتنی بڑی کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے مجھے امید ہے کہ دیکھنے والوں کو یہ کہانی ضرور پسند ٓئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی کہانی سے دیکھنے والے خود کو بہت زیادہ قریب محسوس کریں گے

  • نیٹ فلکس نے کردی سختی

    نیٹ فلکس نے کردی سختی

    او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے کر دی ہے سختی ، ایک وقت تھا کہ جب کوئی نیٹ فلکس کا آئی ڈی بناتا اور اسکے لئے پیسوں کی ادائیگی کرتا وہ اگر کسی کو اپنا پاسورڈ دیتا تو اگلہ اس کے زریعے جو مرضی چاہے فری میں دیکھ سکتا تھا لیکن اب ایسا نہیں‌ہو گا. اب جسکا آئی ڈی ہو گا اور جو اسکے لئے پیسوں کی ادائیگی کریگا وہ صرف اس گھر کی ھد تک ہی ہوگا جو اسکے لئے ادائیگی کررہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ نیٹ فلکس نے امریکا سمیت 100 سے زائد ممالک میں پاس ورڈ شیئرنگ پر پابندی لگا دی ہے. ۔نیٹ فلکس نے گزشتہ روز کہا کہ وہ 103 ممالک بشمول امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، سنگاپور، میکسیکو اور برازیل میں صارفین کو اکاؤنٹ شیئرنگ

    سے متعلق ای میلز کر رہا ہے۔اس کے علاوہ کسی اور مقام سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم تک رسائی کیلئے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔باقاعدہ طور پر نیٹ فلکس نے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس گھر کے باہر کسی اور کو نہیں دیے جاسکتے اور ایک اکاؤنٹ ایک گھر میں ہی استعمال کیا جاسکتا ہے. نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق 10 کروڑ سے زائد گھرانوں نے اپنے پاسورڈز دوست احباب کے ساتھ شیئر کیے ہوئے ہیں۔